Go to Quran page

سُوْرَۃُ الرَّعْد

Chapter 13: Ar-Ra‘d (43 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
الۗمّۗرٰ ۰ۣ تِلْكَ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ ۰ۭ وَالَّذِيْٓ اُنْزِلَ اِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُوْنَ Ar-Ra‘d 13:1
المرٰ۔ یہ کتاب (الٰہی)کی آیات ہیں اور جو کچھ آپ پر آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے بالکل سچ ہے ولیکن بہت سے لوگ ایمان نہیں لاتے۔
ALIF-LAAM-MEEM-RA. These are the Ayaat of the Book (of Allah). And whatever has been revealed to you from your Rabb is the absolute Truth, but most people do not believe.
اَللہُ الَّذِيْ رَفَعَ السَّمٰوٰتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَہَا ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَي الْعَرْشِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ۰ۭ كُلٌّ يَّجْرِيْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى ۰ۭ يُدَبِّرُ الْاَمْرَ يُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ لَعَلَّكُمْ بِلِقَاۗءِ رَبِّكُمْ تُوْقِنُوْنَ Ar-Ra‘d 13:2
اللہ ایسا (قادر)ہے کہ اس نے آسمانوں کو بغیر ستون کے اونچا کھڑا کرادیا (جیسا کہ)تم دیکھ رہے ہو پھر عرش پر قائم ہوا اورسورج اور چاند کو کام پر لگادیا۔ ہرایک، ایک مقررہ میعاد تک گردش کررہا ہے وہی (اللہ )ہر ایک کام کی تدبیر فرماتا ہے (اور)دلائل کو تفصیل سے بیان فرماتا ہے تاکہ تم اپنے پروردگار کے پاس جانے پر یقین کرو۔
Allah is (so Powerful) that He raised the heavens high without pillars, (as) you can see, then established (Himself) on the Throne and set the sun and moon to function. Each one is orbiting for a determined term. He (Allah) alone plans each and every affair (and) explains the proofs in detail, so that you believe with certitude about returning to your Rabb.
وَہُوَالَّذِيْ مَدَّ الْاَرْضَ وَجَعَلَ فِيْہَا رَوَاسِيَ وَاَنْہٰرًا ۰ۭ وَمِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ جَعَلَ فِيْہَا زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ يُغْشِي الَّيْلَ النَّہَارَ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ Ar-Ra‘d 13:3
اور وہ ایسا (قادر)ہے کہ اس نے زمین کو پھیلایا اور اس میں پہاڑ اور دریا پیدا فرمائے اور اس میں ہر قسم کے پھلوں سے دو دو قسمیں پیدا فرمائیں۔ ڈھانک دیتا ہے رات سے دن(کی روشنی)کو، بے شک اس میں سوچنے والوں کے لئے بہت سے دلائل موجود ہیں ۔
And He is Such (Powerful) that He spread the earth and created mountains and rivers in it, and created in it every kind of fruit in pairs; (He) covers the day (light) with the night. Indeed, many proofs exist in this for those who think.
وَفِي الْاَرْضِ قِطَعٌ مُّتَجٰوِرٰتٌ وَّجَنّٰتٌ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّزَرْعٌ وَّنَخِيْلٌ صِنْوَانٌ وَّغَيْرُ صِنْوَانٍ يُّسْقٰى بِمَاۗءٍ وَّاحِدٍ ۰ۣ وَنُفَضِّلُ بَعْضَہَا عَلٰي بَعْضٍ فِي الْاُكُلِ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ Ar-Ra‘d 13:4
اور زمین میں کئی طرح کے کھیت ہیں پاس پاس اورانگوروں کے باغ اورکھیتیاں ہیں اور کھجوریں ہیں بعضے توایسے ہیں کہ ایک تنے سے اوپر جاکردو تنے ہوجاتے ہیں اور بعضے نہیں ہوتے (باوجودیکہ)سب کو ایک پانی دیا جاتا ہے اورہم بعض (پھلوں)کو بعض پر کھانے میں (لذت میں )فضیلت بخشتے ہیں ۔ بیشک ان امور میں (بھی)سمجھ داروں کے لئے دلائل (موجود)ہیں۔
And there are many kinds of fields in close vicinity on the earth, and there are gardens of grapes, and crops and dates, some are such that from a single trunk they bifurcate upwards into two trunks and some do not, (despite the fact that) all are irrigated by the same water. And We grant some (fruits) superiority (of taste) over others for eating. Indeed proofs exist (are present) in these matters (also) for the intelligent.
وَاِنْ تَعْجَبْ فَعَجَبٌ قَوْلُہُمْ ءَ اِذَا كُنَّا تُرٰبًا ءَ اِنَّا لَفِيْ خَلْقٍ جَدِيْدٍ ۰ۥۭ اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّہِمْ ۰ۚ وَاُولٰۗىِٕكَ الْاَغْلٰلُ فِيْٓ اَعْنَاقِہِمْ ۰ۚ وَاُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ ۰ۚ ہُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ Ar-Ra‘d 13:5
اوراگر آپ کو تعجب ہوا تو (واقعی)ان کا یہ کہنا عجیب ہے کہ جب ہم(مر کر)مٹی ہوجائیں گے تو کیا ہم از سر نو پیدا ہوں گے؟ یہی لوگ ہیں جو اپنے پروردگارکے منکر ہوئے اور ایسے ہی لوگوں کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور یہ لوگ دوزخ کے رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
And if you felt amazed, then their this saying is (truly) amazing: ‘When we (die and) become dust, will we then be created anew?’ These are the people who denied their Rabb, and there will be yokes around the necks of such people, and these people are inmates of Hell. They will remain in it forever.
وَيَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالسَّيِّـئَۃِ قَبْلَ الْحَسَـنَۃِ وَقَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِمُ الْمَثُلٰتُ ۰ۭ وَاِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ مَغْفِرَۃٍ لِّلنَّاسِ عَلٰي ظُلْمِہِمْ ۰ۚ وَاِنَّ رَبَّكَ لَشَدِيْدُ الْعِقَابِ Ar-Ra‘d 13:6
اور یہ لوگ آپ سے عافیت (بھلائی)سے پہلے مصیبت (برائی)کا تقاضا (مطالبہ)کرتے ہیں اور یقیناً ان سے پہلے عذاب (واقع)ہوچکے اور بے شک آپ کا پروردگار لوگوں کو باوجود ان کی ناانصافیوں کے معاف فرمانے والا ہے اور یقیناً آپ کا پروردگار سخت سزا دیتا ہے۔
And these people ask (that is, demand) from you hardship (evil) before ease (good), and indeed torments came to pass (befell) prior to them. And without doubt, your Rabb is Forgiving to people despite their wrongs, and indeed your Rabb gives severe punishment.
وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْلَآ اُنْزِلَ عَلَيْہِ اٰيَۃٌ مِّنْ رَّبِّہٖ ۰ۭ اِنَّمَآ اَنْتَ مُنْذِرٌ وَّلِكُلِّ قَوْمٍ ہَادٍ Ar-Ra‘d 13:7
اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ ان پر (وہ)معجزہ (جو وہ چاہتے ہیں )ان کے رب کی طرف سے کیوں نازل نہیں کیا گیا۔ بے شک آپ (انجام بد سے) ڈرانے والے ہیں اور ہر قوم کے لئے راہنما ہوا کرتا ہے۔
And the unbelieving people say, ‘Why has (that) miracle (which they desire) not been sent down on him from his Rabb?’ Without doubt, you are a warner (of a bad end); and there is a guide for every nation.
اَللہُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ اُنْثٰى وَمَا تَغِيْضُ الْاَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ ۰ۭ وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَہٗ بِمِقْدَارٍ Ar-Ra‘d 13:8
اللہ کوخبر رہتی ہے جو کسی عورت کو حمل رہتا ہے اور جو کچھ (ماں کے)پیٹ کے اندر کمی اور بیشی ہوتی ہے اور ہر شے اس کے نزدیک ایک اندازے سے (مقرر)ہے۔
Allah remains aware of what every woman is pregnant with and whatever increase or decrease takes place inside a (mother’s) womb. And everything is (apportioned) with Him according to a measure.
عٰلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّہَادَۃِ الْكَبِيْرُ الْمُتَعَالِ Ar-Ra‘d 13:9
وہ پوشیدہ اور ظاہر چیزوں کا جاننے والا ہے سب سے بڑا (اور) عالی شان ہے۔
He is the Knower of the things Unseen and Seen, (He is) the Greatest of all (and) Exalted.
سَوَاۗءٌ مِّنْكُمْ مَّنْ اَسَرَّ الْقَوْلَ وَمَنْ جَہَرَ بِہٖ وَمَنْ ہُوَمُسْتَخْفٍؚ بِالَّيْلِ وَسَارِبٌۢ بِالنَّہَارِ Ar-Ra‘d 13:10
(اس کے نزدیک )برابر ہے تم میں کوئی بات کو چھپائے اور (یا)اسے پکار کر کہے (ظاہر کرے)اور جو شخص رات کو کہیں چھپا رہے اور دن (کی روشنی)میں کہیں چلے پھرے۔
It is the same (for Him, whether any of you conceals his speech or speaks it out aloud (discloses it), and whether a person hides somewhere at night and goes about during (the light of) the day.
لَہٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْۢ بَيْنِ يَدَيْہِ وَمِنْ خَلْفِہٖ يَحْفَظُوْنَہٗ مِنْ اَمْرِ اللہِ ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰى يُغَيِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِہِمْ ۰ۭ وَاِذَآ اَرَادَ اللہُ بِقَوْمٍ سُوْۗءًا فَلَا مَرَدَّ لَہٗ ۰ۚ وَمَا لَہُمْ مِّنْ دُوْنِہٖ مِنْ وَّالٍ Ar-Ra‘d 13:11
اس کے آگے اور پیچھے اس (اللہ)کے چوکیدار(فرشتے)ہیں اور جو اللہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں ۔ واقعی اللہ کسی قوم کی حالت میں تبدیلی نہیں فرماتے جب تک کہ وہ اپنی حالت کو نہ بدلے۔ اور جب اللہ کسی قوم پر مصیبت کا ارادہ فرمالیتے ہیں تو اس کے ہٹنے کی کوئی صورت نہیں رہتی اور اس (اللہ)کے سوا کوئی ان کا مددگارنہیں ہوتا۔
Before and behind him are His (Allah’s) guardians (angels) who guard him by Allah’s Command. Certainly, Allah does not change the condition of any nation till they themselves change their condition. And when Allah decides (to send) a calamity upon a nation, there remains no means of averting it, and they have no helper except for Him (Allah).
ہُوَالَّذِيْ يُرِيْكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَّطَـمَعًا وَّيُنْشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَ Ar-Ra‘d 13:12
وہی تو ہے جو تم کو بجلی دکھاتا ہے جس میں ڈر بھی ہوتا ہے اور امید بھی اور بھاری بادل پیدا فرماتا ہے۔
He it is, Who shows you the lightening, in which is fear as well as hope and (He) creates the heavy clouds.
وَيُسَبِّــحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِہٖ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃُ مِنْ خِيْفَتِہٖ ۰ۚ وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيْبُ بِہَا مَنْ يَّشَاۗءُ وَہُمْ يُجَادِلُوْنَ فِي اللہِ ۰ۚ وَہُوَشَدِيْدُ الْمِحَالِ Ar-Ra‘d 13:13
اور گرجنے والا اس کی پاکی بیان کرتا ہے اس کی تعریف کے ساتھ اور فرشتے (بھی)اس کے خوف سے۔ اور وہی بجلیاں بھیجتا ہے پھر جس پر چاہتا ہے انہیں گرا (بھی )دیتا ہے اور وہ اللہ کے بارے جھگڑا کرتے ہیں ۔ اور وہ بڑی قوت والا ہے۔
And the thunder celebrates His Glory with His Praise, and (also) the angels, in awe of Him. And only He sends the thunderbolts and (also) strikes whoever He wills with them. And they quarrel about Allah, and He is Extremely Mighty.
لَہٗ دَعْوَۃُ الْحَقِّ ۰ۭ وَالَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ لَا يَسْتَجِيْبُوْنَ لَہُمْ بِشَيْءٍ اِلَّا كَبَاسِطِ كَفَّيْہِ اِلَى الْمَاۗءِ لِيَبْلُغَ فَاہُ وَمَا ہُوَبِبَالِغِہٖ ۰ۭ وَمَا دُعَاۗءُ الْكٰفِرِيْنَ اِلَّا فِيْ ضَلٰلٍ Ar-Ra‘d 13:14
اسی کے لئے پکارنا سچا ہے اور جن کو یہ لوگ اس کے سوا پکارتے ہیں وہ ان کی درخواست کو اس سے زیادہ منظور نہیں کرسکتے مگر جیسے کوئی شخص پانی کی طرف اپنے دونوں ہاتھ پھیلا دے تاکہ وہ اس کے منہ تک (اڑکر)آجائے اور وہ (از خود)اس(کے منہ)تک آنے والے نہیں اور کافروں کی پکار محض بے کار ہے۔
And to Him alone is the supplication in truth; and those whom these people call besides Him cannot respond to their request any more than some person who stretches out both his hands towards water so that it may come (flying) to his mouth, while it is not going to come (by itself) to him (to his mouth). And the prayer of the unbelievers is merely fruitless.
وَلِلہِ يَسْجُدُ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًاوَّكَرْہًا وَّظِلٰلُہُمْ بِالْغُدُوِّ وَالْاٰصَالِ Ar-Ra‘d 13:15
اور اللہ کے سامنے ہر کوئی سجدہ کرتا ہے (سر خم کیے ہوئے ہے)جو کوئی آسمانوں میں اور زمین میں ہے خوشی سےاور مجبوری سے اور ان کے سائے بھی صبح اور شام (سجدہ کرتے ہیں )۔
And before Allah falls in prostration (is bowing its head) whosoever is in the heavens and the earth, willingly and unwillingly, and their shadows also (prostrate themselves), morning and evening.
قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ قُلِ اللہُ ۰ۭ قُلْ اَفَاتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِہٖٓ اَوْلِيَاۗءَ لَا يَمْلِكُوْنَ لِاَنْفُسِہِمْ نَفْعًا وَّلَا ضَرًّا ۰ۭ قُلْ ہَلْ يَسْتَوِي الْاَعْمٰى وَالْبَصِيْرُ ۰ۥۙ اَمْ ہَلْ تَسْتَوِي الظُّلُمٰتُ وَالنُّوْرُ ۰ۥۚ اَمْ جَعَلُوْا لِلہِ شُرَكَاۗءَ خَلَقُوْا كَخَلْقِہٖ فَتَشَابَہَ الْخَلْقُ عَلَيْہِمْ ۰ۭ قُلِ اللہُ خَالِـقُ كُلِّ شَيْءٍ وَّہُوَالْوَاحِدُ الْقَہَّارُ Ar-Ra‘d 13:16
آپ کہئے آسمانوں اور زمین کا پروردگار کون ہے؟ فرما دیجئے اللہ ہے (پھر)آپ(یہ)کہیے کہ کیا تم نے اس کے سوا مددگار قرار دے رکھے ہیں جو خود اپنے نفع ونقصان کا بھی کچھ اختیار نہیں رکھتے فرمائیے کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہیں ؟ یا اندھیرا اور روشنی برابر ہوسکتے ہیں ؟ یا انہوں نے جو اللہ کے شریک قرار دے رکھے ہیں تو انہوں نے (کسی چیز کو)پیدا کیا جیسے وہ (اللہ)پیدا کرتا ہے پھر ان کو پیدا کرنا ایک سا معلوم ہوا ہو؟ فرمادیجئے کہ اللہ ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ یکتا (اور)غالب ہے۔
Say, ‘Who is the Rabb of the heavens and the earth?’ Say, ‘It is Allah.’ (Then) say (this), ‘Have you appointed, besides Him, helpers who themselves have no authority whatsoever even over their own gain or loss.’ Say, ‘Are the blind and the sighted equal? Or can darkness and light be equal? Or have those whom they ascribe as Allah’s partners created (anything) like He (Allah) creates, so that the creation may have seemed alike to them? Say, ‘Allah alone is the Creator of everything and He is the One (and) the Dominant.’
اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً فَسَالَتْ اَوْدِيَۃٌۢ بِقَدَرِہَا فَاحْتَمَلَ السَّيْلُ زَبَدًا رَّابِيًا ۰ۭ وَمِمَّا يُوْقِدُوْنَ عَلَيْہِ فِي النَّارِ ابْتِغَاۗءَ حِلْيَۃٍ اَوْ مَتَاعٍ زَبَدٌ مِّثْلُہٗ ۰ۭ كَذٰلِكَ يَضْرِبُ اللہُ الْحَقَّ وَالْبَاطِلَ ۰ۥۭ فَاَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْہَبُ جُفَاۗءً ۰ۚ وَاَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْاَرْضِ ۰ۭ كَذٰلِكَ يَضْرِبُ اللہُ الْاَمْثَالَ Ar-Ra‘d 13:17
اسی نے آسمان سے پانی (مینہ)برسایا پھر اس سے اپنی مقدار کے مطابق نالے بہہ نکلے پھر وہ سیلاب خس وخاشاک بہا لایا جو اس (پانی)کے اوپر آرہا اور جن چیزوں کو زیور بنانے کے لئے یا سامان بنانے کے لئے آگ کے اندر تپاتے ہیں ان میں بھی ایسا ہی میل (اوپر آجاتا )ہے اس طرح اللہ حق اور باطل کی مثال بیان فرماتے ہیں سو جو میل (جھاگ )ہوتا ہے تو وہ ناکارہ سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے اور جو چیز لوگوں کے لئے کار آمد ہوتی ہے پس وہ زمین میں (نفع رسانی کے ساتھ)رہتی ہے اسی طرح اللہ مثالیں بیان فرماتے ہیں ۔
He poured water (rain) from the sky, then streams flowed from it according to their measure, then that flood carried the scum which rose to its (water’s) surface. And there is a similar scum (that rises to the surface) of the things they heat in fire for making jewellery or utensils. In this manner, Allah cites the example of Truth and falsehood. So the scum (foam) is discarded, being considered useless, and that which is useful for people remains in the earth (conferring benefit). In this manner, does Allah cite examples.
لِلَّذِيْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّہِمُ الْحُسْنٰى ۰ۭؔ وَالَّذِيْنَ لَمْ يَسْتَجِيْبُوْا لَہٗ لَوْ اَنَّ لَہُمْ مَّا فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا وَّمِثْلَہٗ مَعَہٗ لَافْتَدَوْا بِہٖ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ لَہُمْ سُوْۗءُ الْحِسَابِ ۰ۥۙ وَمَاْوٰىہُمْ جَہَنَّمُ ۰ۭ وَبِئْسَ الْمِہَادُ Ar-Ra‘d 13:18
جن لوگوں نے اپنے پروردگار کے حکم کو قبول کیا ان کی حالت بہت اچھی ہوگی اور جن لوگوں نے اس کو قبول نہ کیا اگر روئے زمین کے سارے خزانے ان کے بس میں ہوںاور ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی تو وہ نجات کے بدلے دینا چاہیں (تو بھی نجات کہاں)ان لوگوں کا سخت حساب ہوگا اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بہت بری جگہ ہے۔
The condition of the people who accepted the Command of their Rabb will be very good. And the people who did not accept it, if all the treasures of the earth are in their control and as much more along with them, and they want to offer them in exchange for salvation (whence salvation even then)! And these people will face stern reckoning, and their abode is Hell and that is a very bad place.
اَفَمَنْ يَّعْلَمُ اَنَّمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ كَمَنْ ہُوَاَعْمٰى ۰ۭ اِنَّمَا يَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِ Ar-Ra‘d 13:19
بھلا جو شخص یہ جانتا ہے کہ آپ پر جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے اتارا گیا ہے حق ہے، وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو اندھا ہے ؟ بے شک نصیحت تو عقل مند لوگ ہی قبول کرتے ہیں۔
Can the person who knows that whatever has been sent down to you from your Rabb is the Truth, be like the person who is blind? Indeed, only the intelligent people accept advice.
الَّذِيْنَ يُوْفُوْنَ بِعَہْدِ اللہِ وَلَا يَنْقُضُوْنَ الْمِيْثَاقَ Ar-Ra‘d 13:20
جو لوگ اللہ سے کیئے گئے عہد کو پورا کرتے ہیں اور اقرار کو توڑتے نہیں۔
The people who fulfil the pledge made with Allah and do not break their promises.
وَالَّذِيْنَ يَصِلُوْنَ مَآ اَمَرَ اللہُ بِہٖٓ اَنْ يُّوْصَلَ وَيَخْشَوْنَ رَبَّہُمْ وَيَخَافُوْنَ سُوْۗءَ الْحِسَابِ Ar-Ra‘d 13:21
اور وہ لوگ ایسے ہیں کہ جن (رشتوں)کو اللہ نے جوڑے رکھنے کا حکم دیا ہے ان کو جوڑے رکھتے ہیں اور اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور برے حساب سے خوف کھاتے ہیں۔
And those people are such that they keep joined that which Allah has commanded to be joined (the relationships) and fear their Rabb and are afraid of an evil reckoning.
وَالَّذِيْنَ صَبَرُوا ابْتِغَاۗءَ وَجْہِ رَبِّہِمْ وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَاَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰہُمْ سِرًّا وَّعَلَانِيَۃً وَّيَدْرَءُوْنَ بِالْحَسَـنَۃِ السَّيِّئَۃَ اُولٰۗىِٕكَ لَہُمْ عُقْبَى الدَّارِ Ar-Ra‘d 13:22
اور جولوگ اپنے پروردگار کی رضامندی حاصل کرنے کے لئے (گناہ سے)صبر کرتے ہیں اور نماز کو قائم رکھتے ہیں اور جو روزی ہم نے ان کو دی ہے اس میں سے پوشیدہ بھی اور ظاہر بھی (اللہ کی راہ میں )خرچ کرتے ہیں اور نیکی سے برائی کو دور کرتے ہیں ان ہی لوگوں کے لئے عاقبت کا گھر ہے۔
And those people who, to obtain Allah’s Good Pleasure, desist (from sin) and establish Salah, and spend secretly as well as openly (in Allah’s Way) out of the sustenance We have granted them, and repel evil with good. For these people is the Home of the Hereafter.
جَنّٰتُ عَدْنٍ يَّدْخُلُوْنَہَا وَمَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَاۗىِٕہِمْ وَاَزْوَاجِہِمْ وَذُرِّيّٰــتِہِمْ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃُ يَدْخُلُوْنَ عَلَيْہِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍ Ar-Ra‘d 13:23
ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں جن میں یہ داخل ہوں گے اور ان کے ماں باپ اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جونیکوکار ہوں گے(وہ بھی داخل ہوں گے)اور فرشتے ان کے پاس ہر دروازے سے آتے ہوں گے۔
Gardens of Eternity in which they will enter, and those who will be righteous among their parents and wives and children (they will also enter). And the angels will be coming to them from every door.
سَلٰمٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ Ar-Ra‘d 13:24
(اور کہیں گے )سلامتی ہو تم پر یہ تمہاری ثابت قدمی کا بدلہ ہے سو آخرت کا گھر کیا خوب(گھر)ہے۔
(And will say), ‘Peace be upon you. This is the reward for your steadfastness.’ So, how excellent (a home) is the Home of the Hereafter!
وَالَّذِيْنَ يَنْقُضُوْنَ عَہْدَ اللہِ مِنْۢ بَعْدِ مِيْثَاقِہٖ وَيَقْطَعُوْنَ مَآ اَمَرَ اللہُ بِہٖٓ اَنْ يُّوْصَلَ وَيُفْسِدُوْنَ فِي الْاَرْضِ ۰ۙ اُولٰۗىِٕكَ لَہُمُ اللَّعْنَۃُ وَلَہُمْ سُوْۗءُ الدَّارِ Ar-Ra‘d 13:25
اور جو لوگ اللہ کے وعدوں کو پختہ کرنے کے بعد توڑتے ہیں اور جن(رشتوں)کو اللہ نے جوڑے رکھنے کا حکم دیا ہے ان کو قطع کردیتے ہیں اور زمین میں فساد کرتے ہیں ایسے ہی لوگوں کے لئے لعنت ہے اور ان کے لئے گھر بھی برا ہے۔
And the people who break their promises with Allah after ratifying them, and cut off those (relationships) which Allah has commanded to be joined, and make mischief in the earth, for such people is a curse, and their abode is also bad.
اَللہُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاۗءُ وَيَــقْدِرُ ۰ۭ وَفَرِحُوْا بِالْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا ۰ۭ وَمَا الْحَيٰوۃُ الدُّنْيَا فِي الْاٰخِرَۃِ اِلَّا مَتَاعٌ Ar-Ra‘d 13:26
اللہ جس کا چاہتے ہیں رزق زیادہ کردیتے ہیں اور (جس کا چاہتے ہیں )تنگ کردیتے ہیں اور یہ(کافر)دنیا کی زندگی پہ خوش ہورہے ہیں اور دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلہ میں بہت تھوڑا سامان ہے۔
Allah increases the sustenance of whom He wills and restricts it (for whom He wills), and they (the unbelievers) are rejoicing over the life of the world, and the life of the world is of a very meagre benefit in comparison to the Hereafter.
وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْلَآ اُنْزِلَ عَلَيْہِ اٰيَۃٌ مِّنْ رَّبِّہٖ ۰ۭ قُلْ اِنَّ اللہَ يُضِلُّ مَنْ يَّشَاۗءُ وَيَہْدِيْٓ اِلَيْہِ مَنْ اَنَابَ Ar-Ra‘d 13:27
اور کافر کہتے ہیں ان پر(ہمارے فرمائشی معجزوںمیں سے)کوئی معجزہ ان کے پروردگار کی طرف سے کیوں نازل نہیں کیا گیا آپ فرمادیجئے کہ بے شک اللہ جس کو چاہتے ہیں گمراہ کردیتے ہیں اور جو ان کی طرف رجوع کرتا (متوجہ ہوتا)ہے اس کو اپنی طرف راستہ دکھادیتے ہیں۔
And the unbelievers say, ‘Why has not a miracle (from the miracles we demand) been sent down on him from his Rabb?’ Say, ‘Indeed, Allah sends astray whom He wills, and shows the way towards Himself to the one who turns (attends) towards Him in repentance
اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَتَطْمَىِٕنُّ قُلُوْبُہُمْ بِذِكْرِ اللہِ ۰ۭ اَلَا بِذِكْرِ اللہِ تَطْمَىِٕنُّ الْقُلُوْبُ Ar-Ra‘d 13:28
(مراد وہ لوگ ہیں )جو لوگ ایمان لائے اور اللہ کے ذکر سے ان کے دلوں کو اطمینان ہوتا ہے۔ یاد رکھو! اللہ کے ذکر سے ہی دل اطمینان پاتے ہیں۔
(That is) the people who believe and their hearts find satisfaction in Allah’s Zikr. Remember! Only in Allah’s Zikr do hearts find satisfaction.
اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ طُوْبٰى لَہُمْ وَحُسْنُ مَاٰبٍ Ar-Ra‘d 13:29
جولوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے، ان کے لئے خوش حالی ہے اور نیک انجام ہے۔
The people who believed and performed righteous deeds, for them is prosperity and a good end.
كَذٰلِكَ اَرْسَلْنٰكَ فِيْٓ اُمَّۃٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہَآ اُمَمٌ لِّتَتْلُوَا۟ عَلَيْہِمُ الَّذِيْٓ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ وَہُمْ يَكْفُرُوْنَ بِالرَّحْمٰنِ ۰ۭ قُلْ ہُوَرَبِّيْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۰ۚ عَلَيْہِ تَوَكَّلْتُ وَاِلَيْہِ مَتَابِ Ar-Ra‘d 13:30
اسی طرح ہم نے آپ کو ایک ایسی امت میں (پیغمبر بنا کر)بھیجا ہے یقیناً جس سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں تاکہ آپ ان کو وہ (کتاب)پڑھ کر سنائیں جو ہم نے آپ پر وحی کے ذریعے بھیجی ہے اور یہ لوگ بڑے رحمت والے (اللہ)کونہیں مانتے۔ فرمادیجئے کہ وہ میرا پروردگار ہے اس کے علاوہ کوئی عبادت کا مستحق نہیں میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔
Similarly, We have sent you (as Messenger) to a community, before whom many communities have certainly passed, so that you may recite to them that (Book) which We have sent to you by Revelation, and they do not believe in the Most Merciful (Allah). Say, ‘He is my Rabb, there is none worthy of worship other than Him, in Him is my trust, and to Him I turn in repentance.’
وَلَوْ اَنَّ قُرْاٰنًا سُيِّرَتْ بِہِ الْجِبَالُ اَوْ قُطِّعَتْ بِہِ الْاَرْضُ اَوْ كُلِّمَ بِہِ الْمَوْتٰى ۰ۭ بَلْ لِّلہِ الْاَمْرُ جَمِيْعًاۭ اَفَلَمْ يَايْــــــَٔـسِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْ لَّوْ يَشَاۗءُ اللہُ لَہَدَى النَّاسَ جَمِيْعًا ۰ۭ وَلَا يَزَالُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا تُصِيْبُہُمْ بِمَا صَنَعُوْا قَارِعَۃٌ اَوْ تَحُلُّ قَرِيْبًا مِّنْ دَارِہِمْ حَتّٰى يَاْتِيَ وَعْدُ اللہِ ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَا يُخْلِفُ الْمِيْعَادَ Ar-Ra‘d 13:31
اور اگر قرآن ایسا ہوتا کہ اس (کی تاثیر)سے پہاڑ چل پڑتے یا اس سے زمین پھٹ جاتی یا اس کے ساتھ (ذریعہ)مُردوں سے باتیں کرادی جاتیں (تو بھی یہ نہ مانتے)بلکہ سب باتیں اللہ ہی کے اختیار میں ہیں تو کیا ایمان والوںکو تسلی نہیں ہوئی کہ اگر اللہ چاہتے تو تمام لوگوں کو ضرور ہدایت فرمادیتے اور کافر تو ہمیشہ ایسے حال میں رہتے ہیں کہ ان کے اعمال (بد)کی وجہ سے ان پر مصیبت آتی رہتی ہے یا ان کی بستی کے قریب نازل ہوتی رہے گی یہاں تک کہ اللہ کاوعدہ آجائے گا یقیناً اللہ وعدہ کے خلاف نہیں کرتے۔
And, had the Quran been such that by it (by its effect) the mountains could be moved or the earth could be torn, or by it (through it) the dead could be spoken to, (even then they would not have believed). Rather all matters are in Allah’s control. So, are the believers not satisfied that had Allah so willed, He would have certainly guided all the people? And the unbelievers always remain in a state that, because of their (bad) deeds, calamity keeps befalling them or will keep landing near their township, till such time that Allah’s Promise comes to pass. Indeed, Allah does not go against His Promise.
وَلَقَدِ اسْتُہْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَاَمْلَيْتُ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا ثُمَّ اَخَذْتُہُمْ ۰ۣ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ Ar-Ra‘d 13:32
اور بے شک بہت سے پیغمبروں سے جوآپ سے پہلے ہوئے، تمسخر ہوتے رہے ہیں ۔ پس ہم نے کافروں کومہلت دی پھر ان کو پکڑ لیا سو (دیکھ لیں)ہمارا عذاب کیسا تھا۔
Indeed, many Messengers who came before you were mocked at. So We granted leave to the unbelievers, then We seized them. So (see) how was Our torment.
اَفَمَنْ ہُوَقَاۗىِٕمٌ عَلٰي كُلِّ نَفْسٍؚ بِمَا كَسَبَتْ ۰ۚ وَجَعَلُوْا لِلہِ شُرَكَاۗءَ ۰ۭ قُلْ سَمُّوْہُمْ ۰ۭ اَمْ تُنَبِّـــــُٔـوْنَہٗ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي الْاَرْضِ اَمْ بِظَاہِرٍ مِّنَ الْقَوْلِ ۰ۭ بَلْ زُيِّنَ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا مَكْرُہُمْ وَصُدُّوْا عَنِ السَّبِيْلِ ۰ۭ وَمَنْ يُّضْلِلِ اللہُ فَمَا لَہٗ مِنْ ہَادٍ Ar-Ra‘d 13:33
تو بھلا جو ہستی ہر شخص کے اعمال کی (ہروقت)نگہبان (باخبر)ہو اور (جو)ان لوگوں نے اللہ کے شریک مقرر کررکھے ہیں (جن کو کوئی خبر نہیں ، برابر ہوسکتے ہیں ؟)فرمائیے کہ ذرا ان کے نام تو لو۔ یا تم اس (اللہ )کو ایسی بات کی خبر دیتے ہو جس کووہ زمین میں (کہیں بھی)نہیں جانتا یا محض ظاہری (جھوٹی)بات کرتے ہو۔ بلکہ کافروںکوان کے فریب خوبصورت لگتے ہیں اور (اسی وجہ سے)وہ (ہدایت کے)راستے سے روک دیئے گئے ہیں اور جس کو اللہ گمراہی میں رکھے سواس کو کوئی ہدایت پر لانے والا نہیں۔
So, then the Being, Who is the Guardian (aware) of each person’s deeds (at all times) and (the ones) whom these people have set up as Allah’s partners (who know nothing - can they be equal?). Say, ‘Just name them. Or do you inform Him (Allah) of something that He does not know (anywhere) in the earth, or (do you) merely utter superficial words (lies)?’ Rather, the deceptive plots of the unbelievers seems fair to them, and (because of this) they have been barred from the way (of guidance). And he whom Allah keeps in misguidance, there is no one to bring him to guidance.
لَہُمْ عَذَابٌ فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَۃِ اَشَقُّ ۰ۚ وَمَا لَہُمْ مِّنَ اللہِ مِنْ وَّاقٍ Ar-Ra‘d 13:34
ان کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی عذاب ہے اور آخرت کا عذاب توبہت ہی سخت ہے اور ان کو اللہ(کے عذاب)سے کوئی بچانے والا بھی نہیں۔
For them is torment even in the life of the world, and the torment of the Hereafter is extremely severe; and there is also none to save them from Allah (from Allah’s torment).
مَثَلُ الْجَنَّۃِ الَّتِيْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ ۰ۭ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ ۰ۭ اُكُلُہَا دَاۗىِٕمٌ وَّظِلُّہَا ۰ۭ تِلْكَ عُقْبَى الَّذِيْنَ اتَّقَوْا ۰ۤۖ وَّعُقْبَى الْكٰفِرِيْنَ النَّارُ Ar-Ra‘d 13:35
جس جنت کا پرہیز گاروں سے وعدہ کیا گیا ہے اس کے اوصاف یہ ہیں کہ اس کے تابع نہریں بہہ رہی ہیں اور اس کا پھل ہمیشہ رہنے والا ہے اور اس کا سایہ بھی۔ یہ ان لوگوں کا انجام ہے جو پرہیزگار ہیں اور کافروں کا انجام آگ (دوزخ)ہے۔
Attributes of the Paradise promised to the believers are that streams flow under its direction, and its fruit is everlasting and so is its shade. This is the final destination of the people who are Allah-conscious, and the final destination of the unbelievers is the Fire (Hell).
وَالَّذِيْنَ اٰتَيْنٰہُمُ الْكِتٰبَ يَفْرَحُوْنَ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكَ وَمِنَ الْاَحْزَابِ مَنْ يُّنْكِرُ بَعْضَہٗ ۰ۭ قُلْ اِنَّمَآ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللہَ وَلَآ اُشْرِكَ بِہٖ ۰ۭ اِلَيْہِ اَدْعُوْا وَاِلَيْہِ مَاٰبِ Ar-Ra‘d 13:36
اور جن لوگوںکوہم نے کتاب دی وہ اس (کتاب)سے خوش ہوتے ہیں جو آپ پر نازل فرمائی گئی ہے اور بعض لوگ (فرقے)ایسے ہیں کہ اس کی کچھ باتوں کاانکار کرتے ہیں ۔ فرمادیجئے کہ بے شک مجھے یہی حکم ہواہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور کسی کو اس کا شریک نہ بناؤں میں اسی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے۔
And the people to whom We gave the Book rejoice at that (Book) which has been revealed to you, and some people (sects) are such that they deny some parts of it. Say, ‘Indeed, I am commanded that I worship Allah and not associate anyone as His partner. I call towards Him only, and to Him I have to return.’
وَكَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰہُ حُكْمًا عَرَبِيًّا ۰ۭ وَلَىِٕنِ اتَّبَعْتَ اَہْوَاۗءَہُمْ بَعْدَ مَا جَاۗءَكَ مِنَ الْعِلْمِ ۰ۙ مَا لَكَ مِنَ اللہِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا وَاقٍ Ar-Ra‘d 13:37
اور اسی طرح ہم نےاسں (قرآن)کو نازل فرمایا یہ ایک فرمان ہے عربی زبان میں اور اگر آپ (بفرض محال) ان کی خواہشات کی پیروی کرنے لگیں اس کے بعد کہ آپ کے پاس(صحیح)علم پہنچ چکا تو اللہ کے مقابلے میں نہ کوئی آپ کا مددگار ہوگا اور نہ بچانے والا۔
Similarly We have revealed this (Quran). This is a Command in the Arabic language. And if you follow their desires after the (true) knowledge has reached you (though an unlikely assumption), then there will neither be any helper nor any protector for you against Allah.
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَہُمْ اَزْوَاجًا وَّذُرِّيَّۃً ۰ۭ وَمَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ يَّاْتِيَ بِاٰيَۃٍ اِلَّا بِـاِذْنِ اللہِ ۰ۭ لِكُلِّ اَجَلٍ كِتَابٌ Ar-Ra‘d 13:38
اور یقیناً ہم نے آپ سے پہلے بہت سے پیغمبر بھیجے اور ان کو بیویاں اور اولاد بھی دی اور کسی پیغمبر کے اختیار میں یہ بات نہ تھی کہ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی آیت (نشانی)لائے ہر زمانے کے مناسب (خاص خاص)احکام ہوتے ہیں۔
And indeed We sent many Messengers before you, and also granted them wives and children. And it was not in the power of any Messenger to bring any Ayah (sign) without Allah’s Command. There are appropriate (specific, particular) ordinances for every era.
يَمْحُوا اللہُ مَا يَشَاۗءُ وَيُثْبِتُ ۰ۚۖ وَعِنْدَہٗٓ اُمُّ الْكِتٰبِ Ar-Ra‘d 13:39
اللہ ہی جس کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جس کو چاہے)باقی رکھتا ہے اور اسی کے پاس اصل کتاب ہے۔
Allah obliterates what He wills and retains (what He wills). With Him is the Real Book.
وَاِنْ مَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِيْ نَعِدُہُمْ اَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَاِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلٰغُ وَعَلَيْنَا الْحِسَابُ Ar-Ra‘d 13:40
اور جس بات (عذاب)کا ہم ان سے وعدہ کررہے ہیں اگر اس میں سے بعض آپ کو دکھائیں یا آپ کی مدت حیات پوری فرمادیں تو بے شک آپ کا کام احکام کو پہنچا دینا ہے اور ہمارا کام حساب لینا ہے۔
And if We show you something of what We are promising them (the torment), or complete the duration of your life, then indeed your task is to convey the commands, and Ours is to take account.
اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّا نَاْتِي الْاَرْضَ نَنْقُصُہَا مِنْ اَطْرَافِہَا ۰ۭ وَاللہُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِہٖ ۰ۭ وَہُوَسَرِيْعُ الْحِسَابِ Ar-Ra‘d 13:41
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کی (چاروں)اطراف سے کم کرتے چلے آتے ہیں اوراللہ (جو چاہتے ہیں )حکم فرماتے ہیں کوئی ان کے حکم کو ہٹا نہیں سکتا اور وہ بہت جلد حساب لینے والے ہیں۔
Do they not see that We are reducing the earth from all its (four) sides? And Allah commands (what He wills), nobody can set aside His Command, and He is Quick in taking account.
وَقَدْ مَكَرَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ فَلِلّٰہِ الْمَكْرُ جَمِيْعًا ۰ۭ يَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ ۰ۭ وَسَيَعْلَمُ الْكُفّٰرُ لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِ Ar-Ra‘d 13:42
اور یقیناً ان سے پہلے (کافر)لوگوں نے تدبیریں کیں سو سب تدبیر تو اللہ ہی کی ہے۔ ہرشخص جو کچھ کررہا ہے وہ (اللہ)اسے جانتے ہیں اور کافروں کوبھی جلد معلوم ہوجائے گا کہ آخرت کا گھر کس کے لئے ہے۔
And indeed the people (the unbelievers) before them had schemed, but for Allah is all the planning. He (Allah) knows whatever each person is doing, and the unbelievers will also come to know soon for whom is the Home of the Hereafter.
وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَسْتَ مُرْسَلًا ۰ۭ قُلْ كَفٰى بِاللہِ شَہِيْدًۢا بَيْنِيْ وَبَيْنَكُمْ ۰ۙ وَمَنْ عِنْدَہٗ عِلْمُ الْكِتٰبِ Ar-Ra‘d 13:43
اور یہ کافر لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپ (معاذ اللہ)پیغمبر نہیں آپ فرمادیجئے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ اور وہ شخص جس کے پاس (آسمانی)کتاب کا علم ہے، گواہ کافی ہیں۔
And these unbelievers are saying that you (Allah’s Refuge!) are not a Messenger. Say, ‘Sufficient as witnesses between me and you is Allah, and the person who has knowledge (of the Divine Book).’
Back to top