Go to Quran page

سُوْرَۃُ طهٰ

Chapter 20: Tāhā (135 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
طٰہٰ Tāhā 20:1
طٰہٰ۔
TA-HA.
مَآ اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْاٰنَ لِتَشْقٰٓي Tāhā 20:2
ہم نے آپ پر قرآن اس لئے نہیں اتارا کہ آپ تکلیف اٹھائیں۔
We have not sent down the Quran to you that you should endure hardship.
اِلَّا تَذْكِرَۃً لِّمَنْ يَّخْشٰى Tāhā 20:3
بلکہ ایسے شخص کی نصیحت کے لئے (اتارا ہے)جو(اللہ کا)خوف رکھتا ہے۔
Rather (it is revealed) for the advice of the person who has the fear (of Allah).
تَنْزِيْلًا مِّمَّنْ خَلَقَ الْاَرْضَ وَالسَّمٰوٰتِ الْعُلٰى Tāhā 20:4
یہ اس (ذات)کی طرف سے نازل فرمایا گیا ہے جس نے زمین اور بلند آسمانوں کو پیدا فرمایا ہے۔
It has been revealed from Him (the Being), Who created the earth and the high heavens.
اَلرَّحْمٰنُ عَلَي الْعَرْشِ اسْتَوٰى Tāhā 20:5
وہ بڑی رحمت والا، عرش پر قائم ہے۔
He, the Extremely Merciful, is established on the Throne.
لَہٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ وَمَا بَيْنَہُمَا وَمَا تَحْتَ الثَّرٰى Tāhā 20:6
اسی کی (ملکیت)ہیں جو چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جو چیزیں زمین میں ہیں اور جوان دونوں کے درمیان میں ہیں اور جو تحت الثریٰ میں ہیں (یعنی زمین کی مٹی کی تہہ کے نیچے)۔
To Him alone belongs (He alone possesses) whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth and whatsoever is between the two and what is beneath the earth’s crust (under the layer of the soil).
وَاِنْ تَجْــہَرْ بِالْقَوْلِ فَاِنَّہٗ يَعْلَمُ السِّرَّ وَاَخْفٰي Tāhā 20:7
اور اگر تم پکار کر بات کہو تو یقیناً وہ چپکے سے کہی ہوئی بات کو اس سے بھی زیادہ پوشیدہ بات کو جانتا ہے۔
And if you speak aloud, indeed He knows the whispered speech and the speech yet more hidden than that.
اَللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۰ۭ لَہُ الْاَسْمَاۗءُ الْحُسْنٰى Tāhā 20:8
اللہ ہے اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ۔ اس کے اچھے اچھے نام ہیں۔
Allah is. None except Him is worthy of worship. His are the excellent (good) Names.
وَہَلْ اَتٰىكَ حَدِيْثُ مُوْسٰى Tāhā 20:9
اور کیا آپ کو موسیٰ (علیہ السلام)کی خبر پہنچی ہے؟۔
And has the news of Musa (Alaihi as-Salam) reached you?
اِذْ رَاٰ نَارًا فَقَالَ لِاَہْلِہِ امْكُـثُوْٓا اِنِّىْٓ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّيْٓ اٰتِيْكُمْ مِّنْہَا بِقَبَسٍ اَوْ اَجِدُ عَلَي النَّارِ ہُدًى Tāhā 20:10
جب انہوں نے آگ دیکھی تو اپنے گھر والوں سے فرمایا کہ تم ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے ہوسکتا ہے میں اس میں سے تمہارے پاس کوئی انگارہ لاؤں یا آگ کے پاس کوئی راستہ بتانے والا مل جائے۔
When he saw a fire, he said to his family, ‘Remain here. I have seen a fire. May be that I can bring you an ember from it or find someone by the fire to tell the way.’
فَلَمَّآ اَتٰىہَا نُوْدِيَ يٰمُوْسٰى Tāhā 20:11
پس جب اس (آگ)کے پاس پہنچے تو (من جانب اللہ) آواز دی گئی۔
So when he reached near it (the fire), a voice (from Allah) called out, ‘O Musa (Alaihi as-Salam)!
اِنِّىْٓ اَنَا رَبُّكَ فَاخْلَعْ نَعْلَيْكَ ۰ۚ اِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى Tāhā 20:12
کہ اے موسیٰ(علیہ السلام)یقیناً میں ہی آپ کا پروردگار ہوں پس اپنے جوتے اتار دیں بے شک آپ پاک میدان طویٰ میں ہیں۔
Indeed, it is I, Who is your Rabb; so take your shoes off. Without doubt, you are in the holy plain, Tuwa.
وَاَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا يُوْحٰى Tāhā 20:13
اور میں نے آپ کو چن لیا ہے۔ پس جو کچھ وحی فرمایا جارہاہے اسے سن لیجئیے۔
And I have chosen you, so listen to what is being revealed.
اِنَّنِيْٓ اَنَا اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنَا فَاعْبُدْنِيْ ۰ۙ وَاَقِـمِ الصَّلٰوۃَ لِذِكْرِيْ Tāhā 20:14
بے شک میں ہی اللہ ہوں میرے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں تو میری ہی عبادت کیا کریں اور میرے ذکر(یاد)کے لئے نماز پڑھا کریں۔
Undoubtedly it is I - Allah! There is none worthy of worship other than Me, so worship only Me, and offer Salah for My Zikr (remembrance).
اِنَّ السَّاعَۃَ اٰتِيَۃٌ اَكَادُ اُخْفِيْہَا لِتُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍؚ بِمَا تَسْعٰي Tāhā 20:15
بلا شبہ قیامت آنے والی ہے ہم اس کو (تمام خلائق سے)پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں تاکہ ہر شخص اپنی محنت کا بدلہ پائے۔
Qiyamah is sure to come. We intend to keep it hidden (from all creation), so that every person gets the reward of his effort.
فَلَا يَصُدَّنَّكَ عَنْہَا مَنْ لَّا يُؤْمِنُ بِہَا وَاتَّبَعَ ہَوٰىہُ فَتَرْدٰى Tāhā 20:16
تو جو شخص اس پر یقین نہیں رکھتا اور اپنی خواہشات (نفسانی)پر چلتا ہے آپ کو اس (کے یقین )سے روک نہ دے پھر آپ تباہی میں پڑ جائیں۔
So, let not the person who disbelieves in it and follows his (carnal) desires stop you from (believing in) it, lest you fall into ruination.
وَمَا تِلْكَ بِيَمِيْنِكَ يٰمُوْسٰى Tāhā 20:17
اور اے موسیٰ (علیہ السلام)! یہ آپ کے داہنے ہاتھ میں کیا ہے؟۔
And O Musa (Alaihi as-Salam)! What is this in your right hand?’
قَالَ ہِىَ عَصَايَ ۰ۚ اَتَـوَكَّؤُا عَلَيْہَا وَاَہُشُّ بِہَا عَلٰي غَنَمِيْ وَلِيَ فِيْہَا مَاٰرِبُ اُخْرٰى Tāhā 20:18
انہوں نے عرض کیا یہ میری لاٹھی ہے میں اس پر ٹیک لگاتا ہوںاور( کبھی)اس سے اپنی بکریوں پر (کے لئے)پتے جھاڑتا ہوںاور اس میں میرے ئے اور بھی کئی فائدے ہیں۔
He submitted, ‘This is my staff; I lean on it and (at times) beat down leaves with it for my goats, and there are also other uses in it for me.’
قَالَ اَلْقِہَا يٰمُوْسٰى Tāhā 20:19
ارشاد ہوا اے موسیٰ (علیہ السلام)! اس کو (زمین پر)ڈال دو۔
It was commanded, ‘O Musa (Alaihi as-Salam)! Throw it (on the ground).’
فَاَلْقٰىہَا فَاِذَا ہِىَ حَيَّۃٌ تَسْعٰي Tāhā 20:20
سو انہوں نے اس کو ڈال دیا تو وہ ناگہاں اژدھا بن کر دوڑنے لگا۔
So he threw it down, and it suddenly became a serpent and began running around.
قَالَ خُذْہَا وَلَا تَخَفْ ۰۪ سَنُعِيْدُہَا سِيْرَتَہَا الْاُوْلٰى Tāhā 20:21
ارشاد ہوا اس کو پکڑ لیں اور ڈریں نہیں ہم ابھی اس کو اس کی پہلی حالت پہ کردیں گے۔
It was commanded, ‘Hold it, and do not be afraid. We will, just now, restore it to its former state.
وَاضْمُمْ يَدَكَ اِلٰى جَنَاحِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاۗءَ مِنْ غَيْرِ سُوْۗءٍ اٰيَۃً اُخْرٰى Tāhā 20:22
اپنا (داہنا)ہاتھ اپنی (بائیں)بغل میں دے لیں وہ بے عیب روشن ہوکر نکلے گا (یہ)دوسری نشانی ہے۔
Place your (right) hand under your (left) armpit, it will come out shining, without blemish, (this is) the second sign.
لِنُرِيَكَ مِنْ اٰيٰتِنَا الْكُبْرٰى Tāhā 20:23
تاکہ ہم آپ کو اپنی (قدرت میں سے)بڑی نشانیاں دکھائیں۔
So that We show you the greater Signs (of Our Omnipotence).
اِذْہَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّہٗ طَغٰي Tāhā 20:24
فرعون کے پاس جائیں کہ بے شک وہ سرکش ہورہا ہے۔
Go to Fir‘aun, for he is indeed being rebellious.’
قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْ Tāhā 20:25
انہوں نے عرض کیا اے میرے پروردگار (اس کام کے لئے)میرا سینہ کھول دیں۔
He said, ‘O my Rabb! Expand my breast (for this task).
وَيَسِّرْ لِيْٓ اَمْرِيْ Tāhā 20:26
اور میرے لئے میرا کام آسان فرمادیں۔
And make my task easy for me.
وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِيْ Tāhā 20:27
اور میری زبان پر سے (لکنت کی)گرہ کھول دیجئیے۔
And untie the knot (of stammer) from my tongue.
يَفْقَـــہُوْا قَوْلِيْ Tāhā 20:28
(تاکہ)وہ میری بات سمجھ سکیں۔
(So that) they may understand my speech.
وَاجْعَلْ لِّيْ وَزِيْرًا مِّنْ اَہْلِيْ Tāhā 20:29
اور میرے لئے میرے کنبہ میں سے ایک معاون مقرر فرمادیجئیے۔
And appoint a helper for me from my family.
ہٰرُوْنَ اَخِي Tāhā 20:30
ہارون (علیہ السلام)کوکہ میرے بھائی ہیں۔
Haroon (Alaihi as-Salam), my brother.
اشْدُدْ بِہٖٓ اَزْرِيْ Tāhā 20:31
اس سے میری قوت کو مضبوط فرمادیجئیے۔
And augment my strength with him.
وَاَشْرِكْہُ فِيْٓ اَمْرِيْ Tāhā 20:32
اور اسے میرے کام میں شریک فرمائیے۔
And make him share my task.
كَيْ نُسَبِّحَكَ كَثِيْرًا Tāhā 20:33
تاکہ ہم آپ کی بہت سی تسبیح کریں۔
So that we may glorify You plentifully.
وَّنَذْكُرَكَ كَثِيْرًا Tāhā 20:34
اور (خوب)کثرت سے آپ کا ذکر کریں۔
And do Your Zikr (most) abundantly.
اِنَّكَ كُنْتَ بِنَا بَصِيْرًا Tāhā 20:35
بے شک آپ ہم کو (ہرحال میں )دیکھ رہے ہیں۔
Without doubt, You are watching us (under all circumstances).’
قَالَ قَدْ اُوْتِيْتَ سُؤْلَكَ يٰمُوْسٰى Tāhā 20:36
ارشاد ہوا اے موسیٰ (علیہ السلام)! آپ کی (ہر)درخواست قبول فرمائی گئی۔
It was said, ‘O Musa (Alaihi as-Salam)! Your (every) petition has been accepted.
وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَيْكَ مَرَّۃً اُخْرٰٓى Tāhā 20:37
اور بے شک ہم نے آپ پر ایک بار اور بھی احسان فرمایا تھا۔
And indeed We had bestowed a Favour on you once before also.
اِذْ اَوْحَيْنَآ اِلٰٓى اُمِّكَ مَا يُوْحٰٓي Tāhā 20:38
جب ہم نے آپ کی والدہ کو الہام کیا تھا جو بات الہام سے بتانے کی تھی۔
When We inspired your mother, the matter that needed to be communicated through inspiration.
اَنِ اقْذِفِيْہِ فِي التَّابُوْتِ فَاقْذِ فِيْہِ فِي الْيَمِّ فَلْيُلْقِہِ الْيَمُّ بِالسَّاحِلِ يَاْخُذْہُ عَدُوٌّ لِّيْ وَعَدُوٌّ لَّہٗ ۰ۭ وَاَلْقَيْتُ عَلَيْكَ مَحَبَّۃً مِّنِّيْ ۰ۥۚ وَلِتُصْنَعَ عَلٰي عَيْنِيْ Tāhā 20:39
کہ ان (موسیٰ علیہ السلام)کو (جلادوں سے بچانے کے لئے )ایک صندوق میں رکھیں پھر ان کو دریا میں ڈال دیں پھر ان کو دریا کنارے تک لے آئے گا اور میرا اور ان کا دشمن ان کو اٹھالے گا اور (اے موسیٰ علیہ السلام!)میں نے آپ کے اوپر اپنی طرف سے محبت ڈال دی (کو جو دیکھے ، پیارے کرے)اور اس لئے کہ آپ میرے سامنے پرورش پائیں۔
That: place him (Musa-Alaihi as-Salam) in a casket (to save him from the murderers), then cast him in the river, then the river will bring him to the bank, and My and his enemy will pick him up. And, O Musa (Alaihi as-Salam) I spread love upon you from Myself (that whoever sees you, loves you), and so that you may be brought up in front of Me.
اِذْ تَمْشِيْٓ اُخْتُكَ فَتَقُوْلُ ہَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰي مَنْ يَّكْفُلُہٗ ۰ۭ فَرَجَعْنٰكَ اِلٰٓى اُمِّكَ كَيْ تَقَرَّ عَيْنُہَا وَلَا تَحْزَنَ ۰ۥۭ وَقَتَلْتَ نَفْسًا فَنَجَّيْنٰكَ مِنَ الْغَمِّ وَفَتَنّٰكَ فُتُوْنًا ۥۣ فَلَبِثْتَ سِنِيْنَ فِيْٓ اَہْلِ مَدْيَنَ ۰ۥۙ ثُمَّ جِئْتَ عَلٰي قَدَرٍ يّٰمُوْسٰى Tāhā 20:40
جب آپ کی بہن چلتی ہوئی آئیں (فرعون کے گھر)تو کہنے لگیں کہ کیا میں تم کو ایسے شخص کا پتہ دوں جو اس کی (بہت اچھی طرح)پرورش کرے پھر ہم نے آپ کو آپ کی والدہ کے پاس واپس پہنچا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوںاور غم نہ کریں اور آپ نے ایک شخص کو قتل کردیا تو ہم نے آپ کو غم سے نجات عطا فرمائی اور ہم نے آپ کو بہت بہت آزمایا پھر آپ مدین والوںمیں کئی برس رہے پھر اے موسیٰ (علیہ السلام)! آپ (نبوت ورسالت کے)انداز پر آپہنچے۔
When your sister came walking (to Fir‘aun’s house) and said, ‘Should I give you the address of a person who will bring him up (very well). Then We returned you to your mother so that her eyes may be cooled and she does not grieve. And you killed a person and We delivered you from grief, and We tried you thoroughly. Then you stayed for several years among the Madyan people. Then, O Musa (Alaihi as-Salam), you came up to the measure (of Prophethood and Messengership).
وَاصْطَنَعْتُكَ لِنَفْسِيْ Tāhā 20:41
اور میں نے آپ کو اپنے (کام کے)لئے بنایا۔
And I created you for Myself (for My service).
اِذْہَبْ اَنْتَ وَاَخُوْكَ بِاٰيٰتِيْ وَلَا تَنِيَا فِيْ ذِكْرِيْ Tāhā 20:42
(اب)آپ اور آپ کے بھائی میری نشانیاں لے کر جائیں اور میری یاد (میرے ذکر)میں سستی نہیں کیجئیے گا۔
(Now) take My Signs and go, you and your brother, and do not slacken in My Remembrance (My Zikr).
اِذْہَبَآ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّہٗ طَغٰى Tāhā 20:43
دونوں فرعون کے پاس جائیں یقیناً وہ سرکش ہورہا ہے (حد سے نکل رہا ہے)۔
Both of you go to Fir‘aun; indeed he is becoming rebellious (is crossing the limits)
فَقُوْلَا لَہٗ قَوْلًا لَّيِّنًا لَّعَلَّہٗ يَتَذَكَّرُ اَوْ يَخْشٰى Tāhā 20:44
پھر اس کے ساتھ نرم اندازمیں بات کیجئیے گا ہوسکتا ہے وہ (غور کرکے)نصیحت حاصل کرے یا (عذاب سے)ڈر جائے۔
Then speak to him in a gentle manner; it may be that (after reflection) he heeds advice or fears (the torment).
قَالَا رَبَّنَآ اِنَّنَا نَخَافُ اَنْ يَّفْرُطَ عَلَيْنَآ اَوْ اَنْ يَّطْغٰي Tāhā 20:45
دونوں نے عرض کیا کہ اے ہمارے پروردگار! بے شک ہمیں خوف ہے کہ ہم پرزیادتی (نہ)کر بیٹھے یا (ہم پر زیادہ)شرارت (سرکشی نہ)کرنے لگے۔
They both submitted, ‘O our Rabb! Indeed we fear that he may (not) oppress us or start making (greater) mischief (transgression against us).’
قَالَ لَا تَخَافَآ اِنَّنِيْ مَعَكُمَآ اَسْمَعُ وَاَرٰى Tāhā 20:46
ارشاد ہوا مت ڈریں بے شک میں آپ دونوں کے ساتھ ہوں (سب)سنتا ہوں اور دیکھتا ہوں۔
It was said, ‘Do not fear. I am indeed with both of you, hearing and seeing (all).
فَاْتِيٰہُ فَقُوْلَآ اِنَّا رَسُوْلَا رَبِّكَ فَاَرْسِلْ مَعَنَا بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ ۰ ۥۙ وَلَا تُعَذِّبْہُمْ ۰ۭ قَدْ جِئْنٰكَ بِاٰيَۃٍ مِّنْ رَّبِّكَ ۰ۭ وَالسَّلٰمُ عَلٰي مَنِ اتَّبَعَ الْہُدٰى Tāhā 20:47
پس اس کے پاس جائیں پھر کہیں کہ ہم دونوں تیرے پروردگار کے بھیجے ہوئے (پیغمبر)ہیں تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ روانہ کردو اور ان کو تکلیف نہ پہنچاؤ یقیناً ہم تیرے پاس تیرے پروردگار کی طرف سے (نبوت کی) نشانی لے کر آئے ہیں اور سلامتی ہو اس پر جو ہدایت کی پیروی کرے۔
Thus, go to him and say, ‘We are both (Messengers) sent by your Rabb. So, send the Bani Isra’eel with us and do not cause them hardship. Indeed, we have brought you the Sign (of Prophethood) from your Rabb. And peace be on the one who follows guidance.
اِنَّا قَدْ اُوْحِيَ اِلَيْنَآ اَنَّ الْعَذَابَ عَلٰي مَنْ كَذَّبَ وَتَوَلّٰى Tāhā 20:48
یقیناً ہماری طرف یہ وحی آئی ہے کہ جو شخص (حق کو)جھٹلائے اور (اس سے)روگردانی کرے اس پر (اللہ کا)عذاب ہوگا۔
Assuredly the Revelation has come to us that the torment (of Allah) will befall the one who denies (the Truth) and turns away (from it).’
قَالَ فَمَنْ رَّبُّكُمَا يٰمُوْسٰى Tāhā 20:49
وہ کہنے لگا اے موسیٰ (علیہ السلام)! پھر تم دونوںکا پروردگار کون ہے؟۔
He said, ‘Who then is the Rabb of you two, O Musa (Alaihi as-Salam) ?’
قَالَ رَبُّنَا الَّذِيْٓ اَعْطٰي كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَہٗ ثُمَّ ہَدٰى Tāhā 20:50
انہوں نے فرمایا ہمارا پروردگار وہ ہے جس نے ہر چیز کو اس کی شکل وصورت بخشی پھر (جینے کی)راہ دکھائی۔
He said, ‘Our Rabb is He, Who granted everything its shape and form, then showed it the way (to live).’
قَالَ فَمَا بَالُ الْقُرُوْنِ الْاُوْلٰى Tāhā 20:51
(فرعون )کہنے لگا اچھا تو پہلے لوگوں (جو گزر چکے)کیا حال ہوا؟۔
(Fir‘aun) said, ‘Alright, so what is the condition of the earlier people (who have passed away)?’
قَالَ عِلْمُہَا عِنْدَ رَبِّيْ فِيْ كِتٰبٍ ۰ۚ لَا يَضِلُّ رَبِّيْ وَلَا يَنْسَى Tāhā 20:52
فرمایا ان لوگوں کو علم میرے پروردگار کے پاس کتاب (دفتر اعمال)میں ہے میرا پروردگار(اللہ)نہ غلطی کرتا ہے اور نہ بھولتا ہے۔
He said, ‘The knowledge about them is with my Rabb in the Book (Record of Deeds). My Rabb (Allah) neither errs nor forgets.’
الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَہْدًا وَّسَلَكَ لَكُمْ فِيْہَا سُـبُلًا وَّاَنْزَلَ مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً ۰ۭ فَاَخْرَجْنَا بِہٖٓ اَزْوَاجًا مِّنْ نَّبَاتٍ شَتّٰى Tāhā 20:53
وہی ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش بنایا اوراس میں تمہارے لئے راستے بنائے اور آسمان سے پانی برسایا پھر ہم نے اس (پانی)کے ذریعے مختلف اقسام کی نباتات پیدا فرمائیں۔
It is He, Who made the earth a floor for you and made paths in it for you and rained water from the sky; then with this (water) We grew various types of vegetation.
كُلُوْا وَارْعَوْا اَنْعَامَكُمْ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّاُولِي النُّہٰى Tāhā 20:54
خود بھی کھاؤ اور اپنے چارپایوں کو بھی چراؤبے شک ان باتوں میں عقل والوں کے لئے (بہت سی)نشانیاں ہیں۔
Feed yourselves and also graze your cattle. Indeed, in these exist (many) signs for the intelligent.
مِنْہَا خَلَقْنٰكُمْ وَفِيْہَا نُعِيْدُكُمْ وَمِنْہَا نُخْرِجُكُمْ تَارَۃً اُخْرٰى Tāhā 20:55
ہم نے تم کو اسی (زمین)میں پیدا فرمایا ہے اور اسی میں تمہیں (بعد موت)لوٹائیں گے اور اسی سے تم کو دوسری بار نکالیں گے۔
We have created you from it (the earth) and shall return you therein (after death), and from it shall bring you forth a second time.
وَلَقَدْ اَرَيْنٰہُ اٰيٰتِنَا كُلَّہَا فَكَذَّبَ وَاَبٰى Tāhā 20:56
اور یقیناً ہم نے اس (فرعون)کو اپنی سب نشانیاں دکھائیں سو وہ جھٹلاتا اور انکار ہی کرتا رہا۔
And, indeed We showed all Our Signs to him (Fir‘aun), but he kept on denying and refusing.
قَالَ اَجِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا مِنْ اَرْضِنَا بِسِحْرِكَ يٰمُوْسٰى Tāhā 20:57
کہنے لگا کہ اے موسیٰ (علیہ السلام)! تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہوتاکہ اپنے جادو (کے زور)سے ہمیں ہمارے ملک سے نکال دو۔
He said, ‘O Musa (Alaihi as-Salam)! You have come to us so that you may drive us out of our land by (the force of) your magic.
فَلَنَاْتِيَنَّكَ بِسِحْرٍ مِّثْلِہٖ فَاجْعَلْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكَ مَوْعِدًا لَّا نُخْلِفُہٗ نَحْنُ وَلَآ اَنْتَ مَكَانًا سُوًى Tāhā 20:58
تو ہم بھی ضرور تمہارے مقابلے میں ایسا ہی جادو لائیں گے توہمارے اوراپنے درمیان ایک قوت مقرر کرلو کہ نہ تو ہم اسکے خلاف کریں اور نہ تم (یہ مقابلہ ہوگا ایک)ہموار میدان میں۔
So we too will certainly bring similar magic to confront you. So appoint a time between yourself and us which neither we nor you shall fail, (this contest will take place) in a plain ground.’
قَالَ مَوْعِدُكُمْ يَوْمُ الزِّيْنَۃِ وَاَنْ يُّحْشَرَ النَّاسُ ضُحًي Tāhā 20:59
انہوں (موسیٰؑ)نے فرمایا تمہارے (مقابلہ کے)وعدے کا وہ وقت ہے جس روز (تمہارا)میلہ (نوروز)ہوگا اور یہ کہ (اس دن)لوگ چاشت کے وقت جمع کیے جائیں گے۔
He (Musa-Alaihi as-Salam) said, ‘The promised time for you (for your contest) will be the day of (your) festival (of Nauroze), and that (on this day) the people should be assembled in the late morning.’
فَتَوَلّٰى فِرْعَوْنُ فَـجَمَعَ كَيْدَہٗ ثُمَّ اَتٰى Tāhā 20:60
سو فرعون لوٹ گیا (دربار سے)پھر اپنا (جادو)سامان جمع کیا پھر آیا۔
So Fir’aun withdrew (from the court), then gathered his apparatus (of magic) and then returned.
قَالَ لَہُمْ مُّوْسٰى وَيْلَكُمْ لَا تَفْتَرُوْا عَلَي اللہِ كَذِبًا فَيُسْحِتَكُمْ بِعَذَابٍ ۰ۚ وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَرٰى Tāhā 20:61
موسیٰ (علیہ السلام)نے ان (جادوگروں )سے فرمایا کہ وائے تمہاری کم بختی اللہ پر جھوٹ مت باندھو پس وہ تمہیں عذاب سے فنا کردیں گے اور جس نے جھوٹ باندھا اور یقیناً نامراد رہا۔
Musa (Alaihi as-Salam) said to them (the magicians), ‘Woe to you! Do not fabricate a lie against Allah, else He will annihilate you with the torment. And whoever fabricated a lie, he assuredly failed.
فَتَنَازَعُوْٓا اَمْرَہُمْ بَيْنَہُمْ وَاَسَرُّوا النَّجْوٰى Tāhā 20:62
پھر وہ باہم اپنے معاملے میں جھگڑنے لگے اور چپکے چپکے باتیں کرتے رہیں۔
Then they began quarrelling among themselves over their affair, and kept speaking in whispers.
قَالُوْٓا اِنْ ھٰذٰىنِ لَسٰحِرٰنِ يُرِيْدٰنِ اَنْ يُّخْرِجٰكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِہِمَا وَيَذْہَبَا بِطَرِيْقَتِكُمُ الْمُثْلٰى Tāhā 20:63
(بالآخر متفق ہوکر)کہنے لگے یہ دونوں جادو گر ہیں یہ چاہتے ہیں کہ اپنے جادو (کے زور)سے تمہیں تمہاری سر زمین سے نکال باہر کریں اور تمہارے عمدہ (مذہبی)طریقہ کو نابود کردیں۔
(Finally, consenting unanimously) they said, ‘These two are magicians. They want to drive you out of your land by (the might of) their magic and destroy your excellent (religious) customs.
فَاَجْمِعُوْا كَيْدَكُمْ ثُمَّ ائْتُوْا صَفًّا ۰ۚ وَقَدْ اَفْلَحَ الْيَوْمَ مَنِ اسْتَعْلٰى Tāhā 20:64
پس تم اپنی تدبیریں جمع کرلواور صف باندھ کر (یک جان ہوکر)آؤ اور بے شک آج وہی کامیاب ہے جو غالب ہوا۔
So muster your strategies and come up in ranks (as a single body). Undoubtedly, successful today is the one who prevails.’
قَالُوْا يٰمُوْسٰٓى اِمَّآ اَنْ تُلْقِيَ وَاِمَّآ اَنْ نَّكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَلْقٰي Tāhā 20:65
کہنے لگے اے موسیٰ(علیہ السلام)! یا تو آپ (اپنی چیز)پہلے ڈال دیں اور یا ہم (اپنی چیزیں)پہلے ڈالنے والے بنیں۔
They said, ‘O Musa (Alaihi as-Salam)! Either you throw (your item) first or should we be the first to throw (our things)?’
قَالَ بَلْ اَلْقُوْا ۰ۚ فَاِذَا حِبَالُہُمْ وَعِصِيُّہُمْ يُخَيَّلُ اِلَيْہِ مِنْ سِحْرِہِمْ اَنَّہَا تَسْعٰي Tāhā 20:66
انہوں نے فرمایا بلکہ تم ہی ڈالو پھر یکایک ان کی رسیاںاور ان کی لاٹھیاں ان (موسیٰ علیہ السلام)کے خیال میں ان کے جادو کی وجہ سے ایسے آنے لگیں (جیسے)کہ وہ (سانپوں کی طرح) دوڑتی ہوں۔
He said, ‘Rather you throw (first).’ Then suddenly, because of their magic, their ropes and their sticks began appearing in his (Musa-Alaihi as-Salam’s) imagination as (though) they were racing (like snakes).
فَاَوْجَسَ فِيْ نَفْسِہٖ خِيْفَۃً مُّوْسٰى Tāhā 20:67
سو موسیٰ (علیہ السلام)دل ہی دل میں تھوڑے سے خوف زدہ ہوئے۔
So, Musa (Alaihi as-Salam) became slightly frightened in his heart.
قُلْنَا لَا تَخَفْ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعْلٰى Tāhā 20:68
ہم نے فرمایا ڈریں نہیں بے شک آپ ہی غالب ہیں۔
We said, ‘Do not fear, undoubtedly it is you who will prevail.
وَاَلْقِ مَا فِيْ يَمِيْنِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوْا ۰ۭ اِنَّمَا صَنَعُوْا كَيْدُ سٰحِرٍ ۰ۭ وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ اَتٰى Tāhā 20:69
اور آپ کے داہنے ہاتھ میں جو (عصا)ہے اس کو ڈال دیں ان لوگوں نے جو کچھ بنایا ہے یہ (عصا)اس سب کو نگل جائے گا بے شک جوکچھ انہوں نے بنایا ہے یہ تو جادوگروں کے ہتھکنڈے ہیں اور جادوگر جہاں جائے کامیابی نہیں پائے گا۔
And throw that (staff) which is in your right hand. It (the staff) will swallow all that these people have contrived. Undoubtedly, what they have contrived are just the artifices of magicians. And a magician will never succeed wherever he may go.’
فَاُلْقِيَ السَّحَرَۃُ سُجَّدًا قَالُوْٓا اٰمَنَّا بِرَبِّ ہٰرُوْنَ وَمُوْسٰى Tāhā 20:70
پس (یہ سب دیکھ کر)جادو گر سجدے میں گر پڑے کہنے لگے ہم ہارون اور موسیٰ (علیہما السلام)کے پروردگار پر ایمان لائے۔
Thus (observing all this) the magicians fell down in prostration. They said, ‘We believe in the Rabb of Haroon and Musa (Alaihima as-Salam). ’
قَالَ اٰمَنْتُمْ لَہٗ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْ ۰ۭ اِنَّہٗ لَكَبِيْرُكُمُ الَّذِيْ عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ ۰ۚ فَلَاُقَطِّعَنَّ اَيْدِيَكُمْ وَاَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَّلَاُوصَلِّبَنَّكُمْ فِيْ جُذُوْعِ النَّخْلِ ۰ۡ وَلَتَعْلَمُنَّ اَيُّنَآ اَشَدُّ عَذَابًا وَّاَبْقٰي Tāhā 20:71
(فرعون)بولا کہ پیشتر اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے یقیناً وہ تمہارا بڑا (استاد)ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے سو میں ضرور تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالف جانب سے کٹوا دوں گا اور کھجور کے تنوں پر تم کو سولی دے دوں گا اور تم کو پتہ چل جائے گا کہ ہم میں سے کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیر تک رہنے والا ہے۔
(Fir‘aun) said, ‘You have believed in him before I gave you permission! Surely he is your chief (teacher) who has taught you magic. So I will surely have your hands and feet cut off from opposite sides, and will crucify you on the trunks of date palms, and you will come to know whose torment among us is more severe and longer lasting.’
قَالُوْا لَنْ نُّؤْثِرَكَ عَلٰي مَا جَاۗءَنَا مِنَ الْبَيِّنٰتِ وَالَّذِيْ فَطَرَنَا فَاقْضِ مَآ اَنْتَ قَاضٍ ۰ۭ اِنَّمَا تَقْضِيْ ہٰذِہِ الْحَيٰوۃَ الدُّنْيَا Tāhā 20:72
انہوں نے کہا جو دلائل ہمارے پاس آگئے ہیں ان پر اور جس نے ہمیں پیدا فرمایا ہے اس پر ہم تمہیں ہرگز ترجیح نہ دیں گے۔ پس تمہیں جو فیصلہ کرنا ہو کردو، بے شک تم صرف اسی دنیاکی زندگی میں حکم دے سکتے ہو۔
They said, ‘We will never give you preference over the proofs that have come to us and over the One Who created us; so decide whatever you want to; indeed, you can issue orders only in this worldly life.
اِنَّآ اٰمَنَّا بِرَبِّنَا لِيَغْفِرَ لَنَا خَطٰيٰنَا وَمَآ اَكْرَہْتَنَا عَلَيْہِ مِنَ السِّحْرِ ۰ۭ وَاللہُ خَيْرٌ وَّاَبْقٰي Tāhā 20:73
ہم یقیناً اپنے پروردگار پر ایمان لائے ہیں تاکہ وہ ہمارے گناہ معاف فرمادیں اور (اسے بھی)جو تم نے ہم سے زبردستی جادو کرایا اور اللہ ہی بہتر اور باقی رہنے والے ہیں۔
Indeed, we have believed in our Rabb, so that He may forgive our sins and (also) the magic to which you compelled us, and Allah is the Best and the Everlasting.’
اِنَّہٗ مَنْ يَّاْتِ رَبَّہٗ مُجْرِمًا فَاِنَّ لَہٗ جَہَنَّمَ ۰ۭ لَا يَمُوْتُ فِيْہَا وَلَا يَحْيٰي Tāhā 20:74
بے شک جو شخص مجرم ہوکر اپنے پروردگار کے پاس آئے گا تو یقیناً اس کے لئے جہنم ہے نہ اس میں مرے گا اور نہ جئے گا۔
Undoubtedly, the person who comes as a criminal before his Rabb, indeed for him is Hell; wherein he will neither die nor live.
وَمَنْ يَّاْتِہٖ مُؤْمِنًا قَدْ عَمِلَ الصّٰلِحٰتِ فَاُولٰۗىِٕكَ لَہُمُ الدَّرَجٰتُ الْعُلٰي Tāhā 20:75
اور جواس کی بارگاہ میں ایماندار ہوکر آئے گا یقیناً اس نے نیک کام بھی کیے ہوں تو تو ایسے ہی لوگوں کے لئے بلند درجات ہیں۔
And the one who comes to His Presence as a believer, having certainly performed righteous deeds also, it is such people for whom are the high ranks.
جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا ۰ۭ وَذٰلِكَ جَزٰۗؤُا مَنْ تَزَكّٰى Tāhā 20:76
ہمیشہ رہنے والے باغ جن کے تابع نہریں بہتی ہیں ہمیشہ ان میں رہیں گے اور جو شخص پاک ہوا اس کا یہی انعام ہے۔
Gardens of Eternity under whose direction streams flow, they will abide there forever. And such is the reward of the one who is pure.
وَلَقَدْ اَوْحَيْنَآ اِلٰى مُوْسٰٓى ۰ۥۙ اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِيْ فَاضْرِبْ لَہُمْ طَرِيْقًا فِي الْبَحْرِ يَبَسًا ۰ۙ لَّا تَخٰفُ دَرَكًا وَّلَا تَخْشٰى Tāhā 20:77
اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام)پر وحی بھیجی کہ ہمارے ان بندوں (بنی اسرائیل)کو راتوں رات لے جائیے پھر ان کے لئے سمندر میں (عصا)مار کر خشک راستہ بنادیں تاکہ آپ کو کسی قسم کے تعاقب کا اندیشہ نہ رہے اور (پکڑے جانے)ڈر۔
And We sent Revelation to Musa (Alaihi as-Salam), ‘Take these slaves of Mine (the Bani Isra’eel) within the night, then make a dry path for them by striking the sea (with the staff), so that there does not remain for you any kind of apprehension of being pursued nor any fear (of being captured).’
فَاَتْبَعَہُمْ فِرْعَوْنُ بِجُنُوْدِہٖ فَغَشِيَہُمْ مِّنَ الْيَمِّ مَا غَشِيَہُمْ Tāhā 20:78
پس فرعون اپنے لشکروں کو لے کر ان کے پیچھے گیا تو سمندر (کی موجوں )نے انہیں ڈھانپ لیا (غرق کردیا)جیسا کہ ان کو ڈھانپنا تھا۔
Thus Fir‘aun followed them with his hosts. Then the sea (waves) covered them (drowned them), as these were to cover.
وَاَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَہٗ وَمَا ہَدٰى Tāhā 20:79
اور فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ کیا اور سیدھی راہ نہ دکھائی۔
And Fir‘aun led his people astray and did not show (them) the straight path.
يٰبَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ قَدْ اَنْجَيْنٰكُمْ مِّنْ عَدُوِّكُمْ وَوٰعَدْنٰكُمْ جَانِبَ الطُّوْرِ الْاَيْمَنَ وَنَزَّلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوٰى Tāhā 20:80
اے بنی اسرائیل! بے شک ہم نے تم کو تمہارے دشمن سے نجات بخشی اورہم نے تم سے(تمہارے پیغمبر سے) طور کی داہنی جانب (آنے)کا وعدہ فرمایا اور (وادی تیہ میں )ہم نے تم پر من اورسلویٰ نازل فرمایا۔
O Bani Isra’eel! Indeed We delivered you from your enemy, and We promised you (your Messenger) (to come) on the right side of the Toor and We granted you Manna and Salwa (in the valley of Tiyah).
كُلُوْا مِنْ طَيِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَلَا تَطْغَوْا فِيْہِ فَيَحِلَّ عَلَيْكُمْ غَضَبِيْ ۰ۚ وَمَنْ يَّحْلِلْ عَلَيْہِ غَضَبِيْ فَقَدْ ہَوٰى Tāhā 20:81
ہم نے جو پاکیزہ چیزیں تم کو دی ہیں ان سے کھاؤ اور اس (کھانے)میں حد سے مت گزرو کہیں پھر ایسا نہ ہو کہ تم پرمیرا غضب نازل ہوجائے اورجس پر میرا غضب نازل ہوا پس یقیناً وہ ہلاک (گیا گزرا)ہوگیا۔
Eat the wholesome things We have granted you, and do not exceed the limits in this (food), lest My torment befalls you. And the one upon whom My torment descends is indeed destroyed (bygone).
وَاِنِّىْ لَغَفَّارٌ لِّمَنْ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اہْتَدٰى Tāhā 20:82
اور یقیناً میں ایسے لوگوں کو بخشنے والا (بھی) ہوں جو توبہ کرلیں اور ایمان لائیں اور نیک کام کریں پھر (اسی)راہ پر (قائم بھی)رہیں ۔
And indeed I am (also) Forgiving for those people who repent and believe and perform righteous deeds and then (also) remain (steadfast) on (this) path.
وَمَآ اَعْجَلَكَ عَنْ قَوْمِكَ يٰمُــوْسٰى Tāhā 20:83
اور اے موسیٰ (علیہ السلام)!آپ نے اپنی قوم سے (آگے چلے آنے میں )کیوں جلدی کی؟۔
‘And O Musa (Alaihi as-Salam)! Why did you hasten (in coming to Us) ahead of your people?’
قَالَ ہُمْ اُولَاۗءِ عَلٰٓي اَثَرِيْ وَعَجِلْتُ اِلَيْكَ رَبِّ لِتَرْضٰى Tāhā 20:84
عرض کیا وہ میرے پیچھے (آرہے)ہیں اور اے میرے پروردگار ! میں نے آپ کی طرف (آنے میں )جلدی اس لئے کی تاکہ آپ راضی ہوں۔
He submitted, ‘They are (coming) behind me, and O my Rabb! I hastened (in coming) towards You so that You may be pleased.’
قَالَ فَاِنَّا قَدْ فَتَنَّا قَوْمَكَ مِنْۢ بَعْدِكَ وَاَضَلَّـہُمُ السَّامِرِيُّ Tāhā 20:85
ارشاد ہوا تو ہم نے تمہاری قوم کو تمہارے بعد آزمائش میں ڈالااوران کو سامری نے گمراہ کردیا۔
It was said, ‘We put your people to a trial after you, and Samri has misguided them.’
فَرَجَعَ مُوْسٰٓى اِلٰى قَوْمِہٖ غَضْبَانَ اَسِفًا ۰ ۥۚ قَالَ يٰقَوْمِ اَلَمْ يَعِدْكُمْ رَبُّكُمْ وَعْدًا حَسَـنًا ۰ۥۭ اَفَطَالَ عَلَيْكُمُ الْعَہْدُ اَمْ اَرَدْتُّمْ اَنْ يَّحِلَّ عَلَيْكُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَخْلَفْتُمْ مَّوْعِدِيْ Tāhā 20:86
پس موسیٰ (علیہ السلام)غصہ(اور)غم میں بھرے ہوئے اپنی قوم کے پاس واپس آئے فرمانے لگے اے میری قوم ! کیا تم سے تمہارے پروردگار نے ایک اچھاوعدہ نہ فرمایا تھا تو کیا تم پر (میعاد مقررہ سے کچھ)زیادہ زمانہ گزر گیا تھا یا تم نے چاہاکہ تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے غضب نازل ہو پس اس لئے تم نے مجھ سے وعدہ کیا تھا اس کے خلاف کیا؟۔
So Musa (Alaihi as-Salam) returned to his people, full of anger (and) grief (and) said, ‘O my people! Did your Rabb not make a good promise with you? Had then some more time (than the appointed period) passed over you? Or did you want that wrath from your Rabb should befall you, so for this (reason) you broke the promise you had made with me?’
قَالُوْا مَآ اَخْلَفْنَا مَوْعِدَكَ بِمَلْكِنَا وَلٰكِنَّا حُمِّلْنَآ اَوْزَارًا مِّنْ زِيْنَۃِ الْقَوْمِ فَقَذَفْنٰہَا فَكَذٰلِكَ اَلْقَي السَّامِرِيُّ Tāhā 20:87
وہ کہنے لگے ہم نے آپ سے جووعدہ کیا تھا اس کے خلاف اپنے اختیار سے نہیں کیا ولیکن قوم(قبط)کے زیور سے ہم بوجھ اٹھائے ہوئے تھے سو اس کوہم نے (سامری کے کہنے پر آگ میں )ڈال دیا پھر ایسے ہی سامری نے بھی ڈال دیا۔
They said, ‘We did not break the promise we had made with you of our own accord, but we were carrying the load of the ornaments of the (Coptic) people; this we cast (in the fire on Samri’s suggestion), then likewise did Samri also cast.’
فَاَخْرَجَ لَہُمْ عِجْــلًا جَسَدًا لَّہٗ خُوَارٌ فَقَالُوْا ھٰذَآ اِلٰـــہُكُمْ وَاِلٰہُ مُوْسٰى ۥ فَنَسِيَ Tāhā 20:88
پھر اس نے ان لوگوں کے لئے ایک بچھڑا (بناکر)نکالا(وہ)ایک قالب (تھا)جس میں ایک (بے معنی)آواز تھی تو لوگ (ایک دوسرے سے)کہنے لگے یہی تمہارا معبود ہے اور یہی موسیٰ (علیہ السلام)کا(بھی)معبود ہے پس وہ بھول گئے ہیں ۔
Then he (made and) took out a calf for these people, (it) (was) a mold in which there was a (meaningless) sound. So the people started saying (to one another), ‘This is your Ilaha and this is (also) the Ilaha of Musa (Alaihi as-Salam), but he has forgotten.’
اَفَلَا يَرَوْنَ اَلَّا يَرْجِـــعُ اِلَيْہِمْ قَوْلًا ۥۙ وَّلَا يَمْلِكُ لَہُمْ ضَرًّا وَّلَا نَفْعًا Tāhā 20:89
پھر کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے تھے کہ وہ ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتا اور نہ اس کے نقصان اور نفع کا کچھ اختیار رکھتا ہے۔
Then, did these people not observe that it did not respond to anything they say, nor did it have any power over their loss and gain?
وَلَقَدْ قَالَ لَہُمْ ہٰرُوْنُ مِنْ قَبْلُ يٰقَوْمِ اِنَّمَا فُتِنْتُمْ بِہٖ ۰ۚ وَاِنَّ رَبَّكُمُ الرَّحْمٰنُ فَاتَّبِعُوْنِيْ وَاَطِيْعُوْٓا اَمْرِيْ Tāhā 20:90
اور یقیناً لوگوں سے ہارون (علیہ السلام)نے (موسیٰ علیہ السلام کے لوٹنے سے)پہلے بھی فرمایا تھا کہ اے میری قوم! بے شک اس سے تمہیں صرف آزمایا گیا ہے اور بے شک (حقیقی)پروردگار رحمن(بڑے رحم والا)ہے۔سو میری پیروی کرو اور میری بات مانو۔
And indeed Haroon (Alaihi as-Salam) had already told these people (before the return of Musa-Alaihi as-Salam), ‘O my people! Indeed you have only been tried by this. And assuredly your (True) Rabb is the Rahman (The Most Merciful), so follow me and obey me.’
قَالُوْا لَنْ نَّبْرَحَ عَلَيْہِ عٰكِفِيْنَ حَتّٰى يَرْجِعَ اِلَيْنَا مُوْسٰى Tāhā 20:91
وہ کہنے لگے جب تک موسیٰ (علیہ السلام)ہمارے پاس واپس نہ آجائیں ہم اسی (کی عبادت )پر برابر جمے رہیں گے۔
They said, ‘We will remain constantly firm on it (on its worship) until Musa (Alaihi as-Salam) returns to us.’
قَالَ يٰہٰرُوْنُ مَا مَنَعَكَ اِذْ رَاَيْتَہُمْ ضَلُّوْٓا Tāhā 20:92
(پھر موسیٰؑ نے واپسی پر ہارونؑ سے)فرمایا اے ہارون! جب آپ نے انہیں گمراہ ہوتے ہوئے دیکھاتو آپ کوکس چیز نے روکا تھا۔
(Then on his return) Musa-Alaihi as-Salam said (to Haroon-Alaihi as-Salam), ‘O Haroon! When you saw them going astray what stopped you,
اَلَّا تَتَّبِعَنِ ۰ۭ اَ فَعَصَيْتَ اَمْرِيْ Tāhā 20:93
کہ آپ میرے پیچھے نہ چلے آئے بھلا آپ نے میرے حکم کے خلاف (کیوں)کیا؟۔
From coming after me? Well then, (why) did you go against my command?’
قَالَ يَبْنَـؤُمَّ لَا تَاْخُذْ بِلِحْيَتِيْ وَلَا بِرَاْسِيْ ۰ۚ اِنِّىْ خَشِيْتُ اَنْ تَقُوْلَ فَرَّقْتَ بَيْنَ بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ وَلَمْ تَرْقُبْ قَوْلِيْ Tāhā 20:94
وہ فرمانے لگے اے میرے بھائی ! میری داڑھی اور میرے سر (کے بالوں)کو مت پکڑیئے یقیناً میں تو اس بات سے ڈرا کہ آپ کہیں گے کہ تم نے بنی اسرائیل میں تفرقہ ڈال دیا اور تم نے میری بات کا پاس نہ کیا۔
He said, ‘O my brother! Do not grab my beard and (the hair of) my head, indeed I feared that you would say, ‘You caused dissension among the Bani Isra’eel, and you disregarded my word.’
قَالَ فَمَا خَطْبُكَ يٰسَامِرِيُّ Tāhā 20:95
(سامری سے)فرمانے لگے اے سامری! پس تیرا کیا معاملہ ہے؟۔
(Addressing Samri) He said, ‘O Samri! So, what is your case?’
قَالَ بَصُرْتُ بِمَا لَمْ يَبْصُرُوْا بِہٖ فَقَبَضْتُ قَبْضَۃً مِّنْ اَثَرِ الرَّسُوْلِ فَنَبَذْتُہَا وَكَذٰلِكَ سَوَّلَتْ لِيْ نَفْسِيْ Tāhā 20:96
اس نے کہا مجھے ایسی چیز نظر آئی جو دوسروں نے نہیں دیکھی تو میں نے اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتے)کے نقش پا سے ایک مٹھی (بھر مٹی)اٹھالی پھر اس کو اس (بچھڑے کے قالب)میں ڈال دیا اور میرے جی کو یہی بات اچھی لگی۔
He said, ‘I saw something which others did not see, so I picked up a fistful (or so) of the dust from the footprint of the one (the angel) sent by Allah and then put it in this (the mold of the calf). And this is what appealed to my soul.’
قَالَ فَاذْہَبْ فَاِنَّ لَكَ فِي الْحَيٰوۃِ اَنْ تَقُوْلَ لَا مِسَاسَ ۰۠ وَاِنَّ لَكَ مَوْعِدًا لَّنْ تُخْلَفَہٗ ۰ۚ وَانْظُرْ اِلٰٓى اِلٰہِكَ الَّذِيْ ظَلْتَ عَلَيْہِ عَاكِفًا ۰ۭ لَنُحَرِّقَنَّہٗ ثُمَّ لَنَنْسِفَنَّہٗ فِي الْيَمِّ نَسْفًا Tāhā 20:97
فرمایا تو جا پس تجھ کو (دنیاکی) زندگی میں یہ سزا ہے کہ کہتا پھرے کہ (مجھے)کوئی ہاتھ نہ لگانا اور یقیناً (اس کے علاوہ)تیرے لئے (عذاب کا)ایک (اور)وعدہ ہے جو تجھ سے ہرگز ٹل نہ سکے گا اور جس (معبود کی پوجا) پر تو قائم (معتکف )تھا اپنے اس معبود کی طرف دیکھ ہم اس کو ضرور جلادیں گے پھر اس (کی راکھ)کواڑا کر دریا میں بکھیر دیں گے۔
He said, ‘Begone! Thus the punishment for you in this (worldly) life is that you keep saying, ‘No one to touch (me),’ and certainly (besides this) there is one (other) promise (of torment) for you which will never be averted from you. And look at this Ilaha of yours, (the Ilaha whose worship) you were set on (devoted to). We will certainly burn it, then we will blow and scatter it (its ash) in the river.
اِنَّمَآ اِلٰــہُكُمُ اللہُ الَّذِيْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۰ۭ وَسِعَ كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا Tāhā 20:98
بیشک تمہارا (حقیقی)معبود تو اللہ ہے جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں اوراس کا علم ہر چیز پر محیط ہے۔
Indeed your (true) Ilaha is only Allah, other than Whom there is none worthy of worship, and His Knowledge encompasses everything.
كَذٰلِكَ نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ اَنْۢبَاۗءِ مَا قَدْ سَبَقَ ۰ۚ وَقَدْ اٰتَيْنٰكَ مِنْ لَّدُنَّا ذِكْرًا Tāhā 20:99
اس طرح ہم آپ سے وہ حالات بیان فرماتے ہیں جو پہلے گزر چکے ہیں ۔ اور یقیناً ہم نے آپ کواپنی طرف سے ایک نصیحت نامہ (قرآن)عطا فرمایا ہے۔
Thus do We relate to you the events that have passed before. And indeed, We have bestowed on you a Book of Advice (the Quran) from Us.
مَنْ اَعْرَضَ عَنْہُ فَاِنَّہٗ يَحْمِلُ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ وِزْرًا Tāhā 20:100
جو شخص اس سے منہ پھیرے گا تو یقیناً وہ قیامت کے روز (گناہ کا)بوجھ اٹھائے گا۔
Whoever turns his face away from it, he surely will bear the burden (of sin) on the Day of Qiyamah.
خٰلِدِيْنَ فِيْہِ ۰ۭ وَسَاۗءَ لَہُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ حِمْلًا Tāhā 20:101
(ایسے لوگ)ہمیشہ اس (عذاب)میں مبتلا رہیں گے اور یہ بوجھ قیامت کے روز ان کے لئے برا ہوگا۔
(Such people) will remain in this (torment) forever, and evil will be this burden for them on the Day of Qiyamah.
يَّوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّوْرِ وَنَحْشُرُ الْمُجْرِمِيْنَ يَوْمَىِٕذٍ زُرْقًا Tāhā 20:102
جس روز صور پھونکا جائے گا اور ہم گناہگاروں کو اکٹھا کردیں گے۔ اس دن (ان کی)نیلی آنکھیں (ہوں گی)۔
The Day the Trumpet is blown and We will gather the sinners, (their) eyes (will be) blue on that Day.
يَّتَخَافَتُوْنَ بَيْنَہُمْ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا عَشْرًا Tāhā 20:103
آپس میں سرگوشیاں کرتے ہوں گے کہ تم (دنیا میں )صرف دس دن ہی رہے ہو۔
(They will be) whispering among themselves, ‘You have remained (in the world) for only ten days.’
نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا يَقُوْلُوْنَ اِذْ يَقُوْلُ اَمْثَلُہُمْ طَرِيْقَۃً اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا يَوْمًا Tāhā 20:104
جو باتیں یہ کریں گے ہم خوب جانتے ہیں جب ان میں سے سب سے اچھی راہ والا (عقلمند)کہے گا(نہیں بلکہ)تم صرف دن بھر ٹھہرے ہو۔
We well know what they will say, when the one on the best path (the wise one) among them will say, ‘(No) you (rather) remained only for a day or so.’
وَيَسْــَٔـلُوْنَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنْسِفُہَا رَبِّيْ نَسْفًا Tāhā 20:105
اور وہ آپ سے پہاڑوں کے بارے پوچھتے ہیں سو فرمادیجئیے کہ میرا پروردگار ان کو بالکل اڑا دے گا۔
And they ask you about the mountains. Say, ‘My Rabb will completely raze them.
فَيَذَرُہَا قَاعًا صَفْصَفًا Tāhā 20:106
پھر اس (زمین)کو ہموار میدان کردیں گے۔
Then turn this (earth) into a level plain.
لَّا تَرٰى فِيْہَا عِوَجًا وَّلَآ اَمْتًا Tāhā 20:107
جس میں تو (اے مخاطب!)نہ ہی ناہمواری دیکھے گا اور نہ کوئی بلندی۔
In which you (O addressee!) will neither see any unevenness nor any elevation.’
يَوْمَىِٕذٍ يَّتَّبِعُوْنَ الدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَہٗ ۰ۚ وَخَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لِلرَّحْمٰنِ فَلَا تَسْمَعُ اِلَّا ہَمْسًا Tāhā 20:108
اس روز (سب کے سب )ایک پکارنے والے کے پیچھے چلیں گے اس (کی پیروی)سے انحراف نہ کرسکیں گے اور تمام آوازیں رحمن (اللہ)کے سامنے (مارے ہیبت کے)دب جائیں گی پھر (اے مخاطب!)تم کھسر پھسر کے علاوہ کوئی آواز نہ سنوگے۔
This Day (each and every one) will follow behind a Caller, (they will be) unable to deviate (from following him). And all voices will be subdued (with awe) before the Rahman (Allah). So (O addressee!) you will hear no sound apart from that of whispers.
يَوْمَىِٕذٍ لَّا تَنْفَعُ الشَّفَاعَۃُ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَہُ الرَّحْمٰنُ وَرَضِيَ لَہٗ قَوْلًا Tāhā 20:109
اس روز (کسی کی )سفارش کوئی فائدہ نہ دے گی سوائے ایسے شخص کے جس کے لئے رحمٰن (اللہ)نے اجازت بخش دی ہو اور اس کی بات کو پسند فرمائیں۔
This Day (no one’s) intercession will be of any avail, except of the one whom the Rahman (Allah) has granted permission and accepts his word.
يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْہِمْ وَمَا خَلْفَہُمْ وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِہٖ عِلْمًا Tāhā 20:110
جوکچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے وہ اللہ سب جانتا ہے اور وہ (اپنے)علم سے اس(کے علم)پر احاطہ نہیں کرسکتے۔
He (Allah) knows all that is before them and all that is after them, and they cannot encompass Him (His Knowledge) by their knowledge.
وَعَنَتِ الْوُجُوْہُ لِلْحَيِّ الْقَيُّوْمِ ۰ۭ وَقَدْ خَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا Tāhā 20:111
اور زندہ قائم رہنے والے کے سامنے منہ نیچے ہوجائیں گے اور جس نے (شرک کے)ظلم کا بوجھ اٹھایا بے شک وہ نامراد رہا۔
And faces will be humbled before the Living, the Eternal. And he who bore the burden of wrongdoing (of polytheism) undoubtedly remained unsuccessful.
وَمَنْ يَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَہُوَمُؤْمِنٌ فَلَا يَخٰفُ ظُلْمًا وَّلَا ہَضْمًا Tāhā 20:112
اور جو نیک کام کرے گا اور (اس حال میں کہ)وہ ایمان بھی رکھتا ہوگا تو اس کو نہ زیادتی کا خوف ہوگا اور نہ کمی کا۔
And whoever performs righteous deeds and (provided that) he possesses faith also, he will have no fear of excess or of loss.
وَكَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰہُ قُرْاٰنًا عَرَبِيًّا وَّصَرَّفْنَا فِيْہِ مِنَ الْوَعِيْدِ لَعَلَّہُمْ يَتَّقُوْنَ اَوْ يُحْدِثُ لَہُمْ ذِكْرًا Tāhā 20:113
اور ہم نے اسی طرح قرآن عربی نازل فرمایا ہے اور اس میں طرح طرح کے (عذاب سے)ڈرانے والے واقعات بیان فرمادیئے ہیں تاکہ وہ لوگ پرہیزگار بنیں یا (یہ قرآن)ان کے لئے کسی قدر شعور پیدا کردے۔
And in this manner, We have revealed the Arabic Quran, and We have cited various events in it to warn (of the torment), so that those people may become Allah-conscious or that (this Quran) may generate produce some understanding in them.
فَتَعٰلَى اللہُ الْمَلِكُ الْحَقُّ ۰ۚ وَلَا تَعْجَلْ بِالْقُرْاٰنِ مِنْ قَبْلِ اَنْ يُّقْضٰٓى اِلَيْكَ وَحْيُہٗ ۰ۡ وَقُلْ رَّبِّ زِدْنِيْ عِلْمًا Tāhā 20:114
پس اللہ جو حقیقی بادشاہ ہیں بڑے عالیشان ہیں اورآپ قرآن (پڑھنے)میں جلدی نہ کیجئیے اس سے پہلے کہ آپ پر اس کی پوری وحی نازل ہوچکے اور یہ دعا کیجئیے کہ اے میرے پروردگار ! میرا علم بڑھا دیجئیے۔
Thus Allah, Who is the Real Sovereign, is greatly Exalted in Majesty. And you should not hasten in (the recitation of) the Quran before its Revelation is completed to you; and pray thus: ‘O my Rabb! Increase my knowledge.’
وَلَقَدْ عَہِدْنَآ اِلٰٓى اٰدَمَ مِنْ قَبْلُ فَنَسِيَ وَلَمْ نَجِدْ لَہٗ عَزْمًا Tāhā 20:115
اور یقیناً ہم نے پہلے آدم(علیہ السلام)سے عہد لیا تھا پھر وہ (اسے)بھول گئے اور ہم نے ان میں (نافرمانی کا)ارادہ نہ پایا۔
And indeed, We took a pledge from Adam (Alaihi as-Salam) before, then he forgot (it), and We did not find in him the resolve (the intention to disobey).
وَاِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰۗىِٕكَۃِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْٓا اِلَّآ اِبْلِيْسَ ۰ۭ اَبٰى Tāhā 20:116
اور جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ آدم (علیہ السلام)کے سامنے سجدہ کرو سو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے، اس نے انکار کیا۔
And when We said to the angels, ‘Prostrate yourselves before Adam (Alaihi as-Salam).’ So they all prostrated themselves except for Iblees, he refused.
فَقُلْنَا يٰٓاٰدَمُ اِنَّ ھٰذَا عَدُوٌّ لَّكَ وَلِزَوْجِكَ فَلَا يُخْرِجَنَّكُمَا مِنَ الْجَنَّۃِ فَتَشْقٰي Tāhā 20:117
تو ہم نے فرمایا اے آدم (علیہ السلام)! یقیناً یہ آپ کا اور آپ کی بیوی کادشمن ہے سو کہیں تم دونوں کوجنت سے نہ نکلوا دے پھر تم مصیبت میں پڑ جاؤ۔
So We said, ‘O Adam (Alaihi as-Salam)! Indeed he is yours as well as your wife’s enemy. So, he may not have both of you expelled from Paradise, (and) then you land up in hardship.
اِنَّ لَكَ اَلَّا تَجُوْعَ فِيْہَا وَلَا تَعْرٰى Tāhā 20:118
بے شک یہاں آپ (کویہ آسائش ہوگی)نہ بھوکے رہیں گے اور نہ ننگے۔
Indeed, herein you (will enjoy the comfort that you) will neither remain hungry nor naked
وَاَنَّكَ لَا تَظْمَؤُا فِيْہَا وَلَا تَضْحٰي Tāhā 20:119
اور یہ کہ آپ کو یہاں نہ پیاس لگے اور نہ دھوپ۔
And that herein you will not feel thirsty nor will the heat of the sun touch you.’
فَوَسْوَسَ اِلَيْہِ الشَّيْطٰنُ قَالَ يٰٓاٰدَمُ ہَلْ اَدُلُّكَ عَلٰي شَجَرَۃِ الْخُلْدِ وَمُلْكٍ لَّا يَبْلٰى Tāhā 20:120
پھران کو شیطان نے بہکایا (اور)کہنے لگا اے آدم (علیہ السلام)! کیا میں آپ کو ایسا درخت بتاؤں جوہمیشہ کی زندگی (دینے)کی خاصیت رکھتا ہو اور ایسی بادشاہی کہ جس میں کبھی کمزوری نہ آئے۔
Then Shaitan enticed them (and) said, ‘O Adam (Alaihi as-Salam) should I tell you of such a tree that has the property of (imparting) eternal life and such kingship which never weakens?’
فَاَكَلَا مِنْہَا فَبَدَتْ لَہُمَا سَوْاٰتُہُمَا وَطَفِقَا يَخْصِفٰنِ عَلَيْہِمَا مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّۃِ ۰ۡ وَعَصٰٓى اٰدَمُ رَبَّہٗ فَغَوٰى Tāhā 20:121
تو دونوں نے اس میں سے (درخت کا پھل)کھالیا تو ان پر ان کے ستر کھل گئے اور (اپنا بدن ڈھانپنے کے لئے)دونوں اپنے اوپر جنت کے (درختوں کے)پتے چپکانے لگے اور آدم (علیہ السلام)نے اپنے پروردگار کے حکم کے خلاف کیا تو غلطی میں پڑ گئے۔
Then both ate from it (the fruit of the tree), so their nakedness was exposed to them and both began sticking leaves of (the trees) of Paradise upon themselves (to cover their bodies). And Adam (Alaihi as-Salam) went against the Command of his Rabb, so he fell into error.
ثُمَّ اجْتَبٰىہُ رَبُّہٗ فَتَابَ عَلَيْہِ وَہَدٰى Tāhā 20:122
پھر ان کو (جب انہوں نے معذرت کی)ان کے پروردگار نے (زیادہ) مقبول بنا لیا تو ان پر توجہ فرمائی اور راہ (راست)پر قائم رکھا۔
Then (when he apologized) his Rabb made him (more) acceptable, so He attended towards him and kept him firm on the (straight) path.
قَالَ اہْبِطَا مِنْہَا جَمِيْعًۢا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ ۰ۚ فَاِمَّا يَاْتِيَنَّكُمْ مِّنِّيْ ہُدًى ۰ ۥۙ فَمَنِ اتَّبَعَ ہُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقٰي Tāhā 20:123
ارشاد ہوا تم دونوں کے دونوں اس (جنت)سے اترو (دنیا میں )تم میں سے بعض بعض کے دشمن ہوں گے پھر اگر میری طرف سے تمہارے پاس ہدایت آئے تو جو شخص میری ہدایت کا اتباع کرے تو وہ نہ (دنیا میں )گمراہ ہوگا اور نہ (آخرت میں )دکھ اٹھائے گا۔
It was commanded, ‘Get down the two of you from this (Paradise). Some of you will be the enemies of the others (in the world). Then if guidance comes to you from Me, then whoever follows My guidance, he will neither go astray (in the world) nor will he suffer distress (in the Hereafter).
وَمَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِيْ فَاِنَّ لَہٗ مَعِيْشَۃً ضَنْكًا وَّنَحْشُرُہٗ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ اَعْمٰى Tāhā 20:124
اور جو میرے ذکر (ہدایت)سے منہ پھیرے گا تو یقیناً اس کے لئے (دنیامیں )تنگی کی زندگی ہوگی اور قیامت کے دن ہم اس کو (قبر سے)اندھا کرکے اٹھائیں گے۔
And whoever turns away from My Zikr (guidance), indeed for him (in the world) will be a straitened life, and We shall raise him blind (from the grave) on the Day of Qiyamah.
قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِيْٓ اَعْمٰي وَقَدْ كُنْتُ بَصِيْرًا Tāhā 20:125
وہ کہے گا اے میرے پروردگار! آپ نے مجھ کو اندھا کرکے کیوںاٹھایا میں تو (دنیا میں )دیکھتاتھا۔
He will say, ‘O my Rabb! Why have You raised me blind, while I had sight (in the world)?’
قَالَ كَذٰلِكَ اَتَتْكَ اٰيٰتُنَا فَنَسِيْتَہَا ۰ۚ وَكَذٰلِكَ الْيَوْمَ تُنْسٰى Tāhā 20:126
ارشاد ہوگاایسا ہی (چاہیے تھا)تیرے پاس ہماری آیتیں آتی تھیں تو تو نے ان کاکچھ خیال نہ کیا اور اسی طرح آج تیرا کچھ خیال نہ کیا جائے گا۔
It will be said, ‘Thus (it should be) Our Ayaat came to you but you ignored them, and similarly you will be ignored today.’
وَكَذٰلِكَ نَجْزِيْ مَنْ اَسْرَفَ وَلَمْ يُؤْمِنْۢ بِاٰيٰتِ رَبِّہٖ ۰ۭ وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَۃِ اَشَدُّ وَاَبْقٰي Tāhā 20:127
اور اسی طرح ہم (ہر)اس شخص کو سزا دیں گے جو حد سے نکل گیا اور اپنے پروردگار کی آیات پر ایمان نہ لایا اور آخرت کا عذاب بڑا سخت ہے اور بڑا دیرپا ہے۔
And thus will We punish (every) such person who crossed the limit and did not believe the Ayaat of his Rabb. And the torment of the Hereafter is very severe and is everlasting.
اَ فَلَمْ يَہْدِ لَہُمْ كَمْ اَہْلَكْنَا قَبْلَہُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ يَمْشُوْنَ فِيْ مَسٰكِنِہِمْ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّاُولِي النُّہٰى Tāhā 20:128
سو کیا ان لوگوں کو اس سے بھی ہدایت نہیں ہوئی کہ ہم ان سے پہلے بہت سے گروہوں کو ہلاک کرچکے ہیں جن کے بسنے کے مقامات میں یہ چلتے پھرتے ہیں (آنا جانا ہوتا ہے)بے شک اس میں عقل والوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں ۔
So did these people not receive admonition even from this (fact), that We have destroyed many groups before them, in whose dwellings they walk about (going to and fro)? Indeed therein are many signs for the intelligent.
وَلَوْلَا كَلِمَۃٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَكَانَ لِزَامًا وَّاَجَلٌ مُّسَمًّى Tāhā 20:129
اور اگر ایک بات آپ کے پروردگار کی طرف سے پہلے صادر اور (جزائے اعمال کے لئے)معیاد مقرر نہ ہوچکی ہوتی تو وہ (عذاب کا نزول)لازم ہوجاتا۔
And were it not for a previously issued Word from your Rabb and a term set (for the recompense of deeds), it (the descent of the torment) would have become due.
فَاصْبِرْ عَلٰي مَا يَــقُوْلُوْنَ وَسَبِّــحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوْبِہَا ۰ۚ وَمِنْ اٰنَاۗئِ الَّيْلِ فَسَبِّــحْ وَاَطْرَافَ النَّہَارِ لَعَلَّكَ تَرْضٰى Tāhā 20:130
سو جو کچھ یہ کہتے ہیں اس پر صبر کیجئیے اور اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ (اس کی)تسبیح کیجئیے سورج نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اور رات کے اوقات میں بھی (اس کی)تسبیح کیجئیے اور دن کے اول وآخر میں بھی (اس میں تمام نمازیں بھی آجاتی ہیں )تاکہ آپ (اس کی برکات سے)خوش ہوجائیں۔
So bear patiently with whatever they are saying and glorify your Rabb with (His) Praise, before the rising of the sun and before its setting. And also glorify (Him) in the hours of the night, and also at the beginning and end of the day (all the daily Salah are also included in this), so that you may be pleased (by His blessing).
وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِہٖٓ اَزْوَاجًا مِّنْہُمْ زَہْرَۃَ الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا ۰ۥۙ لِنَفْتِنَہُمْ فِيْہِ ۰ۭ وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْرٌ وَّاَبْقٰي Tāhā 20:131
اور ہرگز ان چیزوں کی طرف اپنی آنکھیں اٹھا کر نہ دیکھیں (پرواہ نہ کریں)جن سے ہم نے ان (کفار)کے طرح طرح کے لوگوں کو ان کی آزمائش کے لئے بہرہ مند کیا ہے کہ وہ (محض)دینوی زندگی کی رونق ہے اور آپ کے پروردگار کی عطا کی ہوئی روزی (بہت)بہتر اور باقی رہنے والی ہے۔
And on no account lift your eyes (pay no attention) towards the things that We have granted to various (unbelieving) people for their trial, as that is (only) the glitter of the worldly life. The provision bestowed by your Rabb is (greatly) superior and lasting.
وَاْمُرْ اَہْلَكَ بِالصَّلٰوۃِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْہَا ۰ۭ لَا نَسْــَٔــلُكَ رِزْقًا ۰ۭ نَحْنُ نَرْزُقُكَ ۰ۭ وَالْعَاقِبَۃُ لِلتَّقْوٰى Tāhā 20:132
اور اپنے گھر والوں کو (متبعین)نماز کا حکم کرتے رہیے اور اس پر (خود بھی)قائم رہیے ہم آپ سے روزی نہیں چاہتے (بلکہ)آپ کو روزی ہم دیتے ہیں اور نیک انجام پرہیز گاروں کا ہے۔
And keep enjoining Salah on your family (followers) and remain steadfast in this (yourself). We do not ask any provision from you. (Rather) it is We, Who grant you provision. And the good end is for the Allah-conscious.
وَقَالُوْا لَوْلَا يَاْتِيْنَا بِاٰيَۃٍ مِّنْ رَّبِّہٖ ۰ۭ اَوَلَمْ تَاْتِہِمْ بَيِّنَۃُ مَا فِي الصُّحُفِ الْاُوْلٰى Tāhā 20:133
اور کہتے ہیں یہ (پیغمبر) اپنے پروردگار کی طرف سے ہمارے پاس کوئی نشانی (معجزہ)کیوں نہیں لاتے کیا ان کے پاس پہلی کتابوں میں نشانی نہیں پہنچی؟۔
And they say, ‘Why does he (the Messenger) not bring us a sign (miracle) from his Rabb?’ Did signs not reach them through that which is in the former Books?
وَلَوْ اَنَّآ اَہْلَكْنٰہُمْ بِعَذَابٍ مِّنْ قَبْلِہٖ لَقَالُوْا رَبَّنَا لَوْ لَآ اَرْسَلْتَ اِلَيْنَا رَسُوْلًا فَنَتَّبِعَ اٰيٰتِكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ نَّذِلَّ وَنَخْزٰى Tāhā 20:134
اور اگر ہم ان کو (پیغمبر کے بھیجنے سے)پہلے عذاب سے ہلاک کردیتے تو یہ لوگ ضرور کہتے کہ اے ہمارے پروردگار! آپ نے ہمارے پاس کوئی پیغمبر کیوں نہ بھیجا سو ہم ذلیل وخوار ہونے سے پہلے آپ کے کلام (احکام)کی پیروی کرتے۔
And had We destroyed them with the torment before (sending the Messenger), these people would certainly have said, ‘O our Rabb! Why did You not send us a Messenger so that we could have followed Your Message (Commands) before being humiliated and disgraced?’
قُلْ كُلٌّ مُّتَرَبِّصٌ فَتَرَبَّصُوْا ۰ۚ فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ اَصْحٰبُ الصِّرَاطِ السَّوِيِّ وَمَنِ اہْتَدٰى Tāhā 20:135
فرمادیجئیےکہ ہر کوئی (اعمال کے نتیجہ کے لئے)انتظار کررہا ہے سو تم بھی انتظار کرو پس عنقریب تم کو (بھی)معلوم ہوجائے گا کہ راہ راست والے کون ہیں اور کون ہے جو (منزل)مقصود تک پہنچا۔
Say, ‘Everyone is waiting (for the consequence of his deeds), so you also wait. Soon you will (also) come to know who are the rightly guided and who has reached the objective (destination).’
Back to top