Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْمُؤْمِنُوْن

Chapter 23: Al-Mu’minūn (118 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
قَدْاَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ Al-Mu’minūn 23:1
بے شک ایمان والے کامیاب ہوئے۔
Without doubt, the believers have attained success.
الَّذِيْنَ ہُمْ فِيْ صَلَاتِہِمْ خٰشِعُوْنَ Al-Mu’minūn 23:2
جو اپنی نماز میں عجزونیاز کرنے والے ہیں۔
Who in their Salah are lowly and humble.
وَالَّذِيْنَ ہُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ Al-Mu’minūn 23:3
اور جو بیہودہ باتوں سے منہ موڑے رہتے ہیں۔
And who keep their faces turned away from obscene talk.
وَالَّذِيْنَ ہُمْ لِلزَّكٰوۃِ فٰعِلُوْنَ Al-Mu’minūn 23:4
اور جو زکوٰۃ ادا کرتے ہیں۔
And who pay the Zakat.
وَالَّذِيْنَ ہُمْ لِفُرُوْجِہِمْ حٰفِظُوْنَ Al-Mu’minūn 23:5
اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
And who guard their private parts.
اِلَّا عَلٰٓي اَزْوَاجِہِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُہُمْ فَاِنَّہُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَ Al-Mu’minūn 23:6
مگر اپنی بیویوں یا کنیزوں سے(مباشرت کرنے میں ) پس یقیناً(اس میں )ان پر کوئی الزام نہیں ۔
Except from (intimacy with) their wives or female-slaves, thus indeed there is no blame on them (in this).
فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَاۗءَ ذٰلِكَ فَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْعٰدُوْنَ Al-Mu’minūn 23:7
پھر جو اس کے علاوہ (اس کام کا)طلب گار ہو سو ایسے لوگ حد (شرعی)سے نکلنے والے ہیں۔
Then whoever is desirous (of a deed) beyond that, so such people are the transgressors of the limits (of Shari‘ah).
وَالَّذِيْنَ ہُمْ لِاَمٰنٰتِہِمْ وَعَہْدِہِمْ رٰعُوْنَ Al-Mu’minūn 23:8
اور جو لوگ اپنی (سپرد کی گئی)امانتوں اور اپنے وعدوں کا خیال رکھتے ہیں۔
And the people who are mindful of their trusts (entrusted to them) and their pledges.
وَالَّذِيْنَ ہُمْ عَلٰي صَلَوٰتِہِمْ يُحَافِظُوْنَ Al-Mu’minūn 23:9
اور جو لوگ اپنی نمازوں کی پابندی کرتے ہیں۔
And the people who adhere to their Salah.
اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْوٰرِثُوْنَ Al-Mu’minūn 23:10
یہی لوگ وارث ہیں۔
These people are the inheritors.
الَّذِيْنَ يَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ ۰ۭ ہُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ Al-Mu’minūn 23:11
جو فردوس کے وارث ہوں گے( اور)وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
Who will inherit the Firdaus (Paradise), (and) they shall abide in it forever.
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلٰـلَـۃٍ مِّنْ طِيْنٍ Al-Mu’minūn 23:12
اور بے شک ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصہ (غذا اور سیل)سے بنایا۔
And without doubt, We created man from the essence (nutrients and cells) of clay.
ثُمَّ جَعَلْنٰہُ نُطْفَۃً فِيْ قَرَارٍ مَّكِيْنٍ Al-Mu’minūn 23:13
پھر ہم نے ان کو نطفہ بنایا جوایک مقرر(مدت تک)مقام (رحم مادر)میں رہا۔
Then We made it a sperm which remained (for a period) in a determined place (mother’s womb).
ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَۃَ عَلَقَۃً فَخَـلَقْنَا الْعَلَقَۃَ مُضْغَۃً فَخَـلَقْنَا الْمُضْغَۃَ عِظٰمًا فَكَسَوْنَا الْعِظٰمَ لَحْــمًا ۰ۤ ثُمَّ اَنْشَاْنٰہُ خَلْقًا اٰخَرَ ۰ۭ فَتَبٰرَكَ اللہُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِيْنَ Al-Mu’minūn 23:14
پھر ہم نے اس نطفہ کو خون کا لوتھڑا بنایا پھر اس خون کے لوتھڑے کو (گوشت کی)بوٹی بنادیا پھر ہم نے اس بوٹی (کے بعض اجزا)کو ہڈیاں بنادیا پھر ہم نے ان ہڈیوں پر گوشت چڑھایا پھر ہم نے (اس میں روح ڈال کر)اس کو ایک دوسری ہی طرح کی مخلوق بنادیا۔ تو بڑے ہی بابرکت ہیں اللہ جو سب سے بہتر بنانے والے ہیں۔
Then We made this sperm a clot of blood, then made this clot of blood a lump of (flesh), then We made (some parts of) the lump into bones, then We covered these bones with flesh, then We made it an altogether different creation (by inspiring Rooh into it). So, Highly Blessed is Allah, Who is the Best of Creators.
ثُمَّ اِنَّكُمْ بَعْدَ ذٰلِكَ لَمَيِّتُوْنَ Al-Mu’minūn 23:15
پھر یقیناً اس کے بعد تم مرجاتے ہو۔
Then you surely die after that.
ثُمَّ اِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ تُبْعَثُوْنَ Al-Mu’minūn 23:16
پھر یقیناً قیامت کے روز اٹھا کھڑے کیے جاؤ گے۔
Then you will surely be raised up on the Day of Qiyamah.
وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَاۗىِٕقَ ۰ۤۖ وَمَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غٰفِلِيْنَ Al-Mu’minūn 23:17
اور بے شک ہم نے تمہارے اوپر سات آسمان بنائے اور ہم مخلوق سے بے خبر نہ تھے۔
And without doubt, We created seven heavens above you, and We were not unaware of the Creation.
وَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءًۢ بِقَدَرٍ فَاَسْكَنّٰہُ فِي الْاَرْضِ ۰ۤۖ وَاِنَّا عَلٰي ذَہَابٍؚ بِہٖ لَقٰدِرُوْنَ Al-Mu’minūn 23:18
اور ہم نے آسمان سے مناسب مقدار میں پانی برسایا پھر ہم نے اس کو زمین میں ٹھہرایا اور ہم اس (پانی)کے نابود کردینے پر (بھی )قادر ہیں۔
And We rained water in due measure from the sky, then We lodged it in the earth, and We (also) have the Power to make it (the water) vanish.
فَاَنْشَاْنَا لَكُمْ بِہٖ جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِيْلٍ وَّاَعْنَابٍ ۰ۘ لَكُمْ فِيْہَا فَوَاكِہُ كَثِيْرَۃٌ وَّمِنْہَا تَاْكُلُوْنَ Al-Mu’minūn 23:19
پھر ہم نے اس میں تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغات بنائے ان میں تمہارے لئے بکثرت پھل بھی ہیں اور تم ان میں سے کھاتے بھی ہو۔
Then with it We made gardens of dates and grapes for you. There is abundant fruit for you in them, and you also eat therefrom.
وَشَجَــرَۃً تَخْــرُجُ مِنْ طُوْرِ سَيْنَاۗءَ تَنْۢبُتُ بِالدُّہْنِ وَصِبْغٍ لِّلْاٰكِلِيْنَ Al-Mu’minūn 23:20
اور(اسی پانی سے)ایک(زیتون کا)درخت بھی(ہم نے پیدا فرمایا)جو طور سینا میں (بکثرت)پیدا ہوتا ہے جو اگتا ہے تیل لئے ہوئے اور کھانے والوں کے لئے سالن لئے ہوئے۔
And (with the same water) (We created) a (an olive) tree also, which springs forth (abundantly) from the Toor-e Saina, and grows carrying oil and relish for the eaters.
وَاِنَّ لَكُمْ فِي الْاَنْعَامِ لَعِبْرَۃً ۰ۭ نُسْقِيْكُمْ مِّمَّا فِيْ بُطُوْنِہَا وَلَكُمْ فِيْہَا مَنَافِعُ كَثِيْرَۃٌ وَّمِنْہَا تَاْكُلُوْنَ Al-Mu’minūn 23:21
اور بے شک تمہارے لئے مویشیوں میں بھی غور کرنے کا مقام ہے کہ جوان کے پیٹوں میں ہے اس میں سے ہم تم کو (دودھ)پلاتے ہیں اور تمہارے لئے ان میں اور بھی بہت سے فائدے ہیں اور تم ان میں سے (بعض کو)کھاتے بھی ہو۔
And, without doubt, there is also a reason for you to reflect over the cattle. We give you (milk) to drink out of what is in their bellies; and there are also other advantages for you in them, and you also eat (some of) them.
وَعَلَيْہَا وَعَلَي الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَ Al-Mu’minūn 23:22
اور ان پر اور کشتی (بحری جہاز)پر تم سوار ہوتے ہو۔
And on them and on the boats (ships) you ride.
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِہٖ فَقَالَ يٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللہَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَيْرُہٗ ۰ۭ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ Al-Mu’minūn 23:23
اور ہم نے نوح (علیہ السلام)کو ان کی قوم کی طرف بھیجا تو انہوں نے (اپنی قوم سے)فرمایا اے میری قوم اللہ ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں سو کیا تم (دوسروں کی پوجا سے)ڈرتے نہیں ہو؟۔
And We sent Nooh (Alaihi as-Salam) to his people, so he said (to his people), ‘O my people! Worship Allah only, you have no Ilaha other than Him. So do you not fear (worshipping others)?’
فَقَالَ الْمَلَؤُا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِہٖ مَا ھٰذَآ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ ۰ۙ يُرِيْدُ اَنْ يَّتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ ۰ۭ وَلَوْ شَاۗءَ اللہُ لَاَنْزَلَ مَلٰۗىِٕكَۃً ۰ۚۖ مَّا سَمِعْنَا بِھٰذَا فِيْٓ اٰبَاۗىِٕنَا الْاَوَّلِيْنَ Al-Mu’minūn 23:24
تو ان کی قوم میں جو کافر امراء تھے (قوم سے)کہنے لگے یہ تو تم ہی جیسا آدمی ہے تم پر بڑائی حاصل کرنا چاہتا ہے اور اگر اللہ (کسی کو بھیجنا)چاہتے تو فرشتے اتار دیتے ہم نے یہ بات اپنے اگلے باپ دادامیں تو سنی نہیں ۔
So the unbelieving chiefs of his nation said (to the people), ‘He is but a man like you. He wishes to gain superiority over you. And had Allah willed (to send someone), He would have sent angels. We have not heard of such a thing even among our forefathers.
اِنْ ہُوَاِلَّا رَجُلٌۢ بِہٖ جِنَّۃٌ فَتَرَبَّصُوْا بِہٖ حَتّٰى حِيْنٍ Al-Mu’minūn 23:25
بلکہ یہ ایک (ایسا)آدمی ہے جس کو جنون ہوگیا ہے سو ایک وقت (اس کے مرنے)تک اس کا انتظار کرو۔
Rather, he is (like) a man who has gone mad; so wait a while for him (till his death).’
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِيْ بِمَا كَذَّبُوْنِ Al-Mu’minūn 23:26
انہوں نے عرض کیا اے میرے پروردگار! ان لوگوں نے مجھے جھٹلایا ہے تو آپ میری مدد فرمائیے۔
He submitted, ‘O my Rabb! These people have belied me, so You help me.’
فَاَوْحَيْنَآ اِلَيْہِ اَنِ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا فَاِذَا جَاۗءَ اَمْرُنَا وَفَارَ التَّنُّوْرُ ۰ۙ فَاسْلُكْ فِيْہَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ وَاَہْلَكَ اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَيْہِ الْقَوْلُ مِنْہُمْ ۰ۚ وَلَا تُخَاطِبْنِيْ فِي الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا ۰ۚ اِنَّہُمْ مُّغْرَقُوْنَ Al-Mu’minūn 23:27
تو ہم نے ان پر وحی بھیجی کہ ہمارے سامنے اور ہمارے حکم کے مطابق کشتی بنائیں پھر جب ہمارا حکم (عذاب)آپہنچے اور (اس کی نشانی یہ ہے)تنور(تک پانی سے)جوش مارنے لگے تو سب (قسم کے حیوانات)میں سے جوڑا جوڑا (نر ومادہ)اس میں سوار کرلیں اور اپنے گھر والوں (ماننے والوں)کو بھی ان میں سے سوائے ان کے جن کی نسبت (ہلاک ہونے کا)حکم پہلے ہوچکا اور غلط کاروں کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہیے گا، وہ ضرو ر غرق کیے جائیں گے۔
So We sent him the Revelation, ‘Build a boat in front of Us and according to Our Command, then when Our Command (torment) arrives and (its sign is that even) the oven gushes forth (water), then take on board a pair each (male and female) of all (types of animals), and also your household (the believers) except those for whom the Command (to drown) has already been issued. And do not say anything to Me about the wrongdoers. They will certainly be drowned.
فَاِذَا اسْتَوَيْتَ اَنْتَ وَمَنْ مَّعَكَ عَلَي الْفُلْكِ فَقُلِ الْـحَمْدُ لِلہِ الَّذِيْ نَجّٰىنَا مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِـمِيْنَ Al-Mu’minūn 23:28
پھر جب آپ اور آپ کے ساتھی کشتی میں بیٹھ جائیں تو کہیں اللہ کا شکر ہے جس نے ہم کو ظالم لوگوں سے نجات عطا فرمائی۔
And then when you and your companions are seated in the boat say, ‘Thanks to Allah, Who has delivered us from the wrongdoing folk.’
وَقُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِيْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّاَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِيْنَ Al-Mu’minūn 23:29
اور دعا کریں کہ اے میرے پروردگار! مجھ کو برکت سے اتارئیے اورآپ سب سے بہتر اتارنے والے ہیں۔
And pray, ‘O our Rabb! Cause me to land with blessings, and You are the Best to bring to land.’
اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ وَّاِنْ كُنَّا لَمُبْتَلِيْنَ Al-Mu’minūn 23:30
یقیناً اس (واقعہ)میں بہت سی نشانیاں ہیں اور ہم ضرور(یہ نشانیاں دکھا کر)آزمائش کرتے ہیں۔
Indeed there are many signs in this (event), and We certainly put to trial (by showing these signs).
ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِہِمْ قَرْنًا اٰخَرِيْنَ Al-Mu’minūn 23:31
پھر ہم نے ان کے بعد ایک اور گروہ پیدا فرمایا۔
Then after them We raised another generation.
فَاَرْسَلْنَا فِيْہِمْ رَسُوْلًا مِّنْہُمْ اَنِ اعْبُدُوا اللہَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَيْرُہٗ ۰ۭ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ Al-Mu’minūn 23:32
پھر ان میں ان ہی میں سے ایک پیغمبر بھیجے (جنہوں نے ان سے فرمایا)کہ اللہ ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں سو کیا تم ڈرتے نہیں ؟۔
Then (We) sent a Messenger to them from among themselves (who said to them), ‘Worship Allah only, you have no Ilaha other than Him. So do you not fear?’
وَقَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِہِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِلِقَاۗءِ الْاٰخِرَۃِ وَاَتْرَفْنٰہُمْ فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا ۰ۙ مَا ھٰذَآ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ ۰ۙ يَاْكُلُ مِمَّا تَاْكُلُوْنَ مِنْہُ وَيَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُوْنَ Al-Mu’minūn 23:33
اور ان کی قوم کے سرداروں نے جوکافر تھے اور آخرت کی ملاقات کو جھوٹ سمجھتے تھے اور ہم نے ان کو دنیا کی زندگی میں دولت بخشی تھی، کہا یہ تو تمہاری ہی طرح ایک آدمی ہے جیسا تم کھاتے ہو ویسا یہ بھی کھاتا ہے اور جیسا (پانی)تم پیتے ہوویسا یہ بھی پیتا ہے۔
And the chiefs of his nation who were unbelievers and considered the meeting of the Hereafter a lie, and We had granted them wealth in worldly life, said, ‘He is but a man just like you, he eats like you do, and he also drinks (water) like you drink.
وَلَىِٕنْ اَطَعْتُمْ بَشَرًا مِّثْلَكُمْ ۰ۙ اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَ Al-Mu’minūn 23:34
اور اگر تم اپنے جیسے ایک آدمی کے کہنے پر چلنے لگو تو بے شک تم گھاٹے میں پڑ گئے۔
And if you follow the saying of a man just like yourselves, then without doubt you have incurred loss.
اَيَعِدُكُمْ اَنَّكُمْ اِذَا مِتُّمْ وَكُنْتُمْ تُرَابًا وَّعِظَامًا اَنَّكُمْ مُّخْــرَجُوْنَ Al-Mu’minūn 23:35
کیا یہ تم سے وعدہ کرتا ہے کہ جب تم مرجاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤ گے تو تم (دوبارہ زندہ کرکے زمین میں سے)نکالے جاؤ گے۔
Does he promise you that when you die and become dust and bones, you will be (revived and) taken out (from the earth)?
ہَيْہَاتَ ہَيْہَاتَ لِمَا تُوْعَدُوْنَ Al-Mu’minūn 23:36
بہت ہی بعید ہے، بہت ہی بعید ہے جو بات تم سے کی جاتی ہے۔
Very farfetched, very farfetched is that which is told to you.
اِنْ ہِىَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوْتُ وَنَحْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِيْنَ Al-Mu’minūn 23:37
صرف یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے (اسی میں )ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور ہم اٹھائے نہ جائیں گے۔
The life of this world is our only life. (In it) we die and we live, and we will not be raised up.
اِنْ ہُوَاِلَّا رَجُلُۨ افْتَرٰى عَلَي اللہِ كَذِبًا وَّمَا نَحْنُ لَہٗ بِمُؤْمِنِيْنَ Al-Mu’minūn 23:38
یہ ایک ایسا شخص ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھ رہا ہے اور ہم اس کو ہرگز نہ مانیں گے۔
He is a person who is fabricating a lie against Allah, and we will certainly not believe him.’
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِيْ بِمَا كَذَّبُوْنِ Al-Mu’minūn 23:39
انہوں نے دعا کی اے میرے پروردگار! انہوں نے مجھے جھوٹا کہا تو آپ میری مدد فرمائیے۔
He prayed, ‘O my Rabb! They call me a liar, so You help me.’
قَالَ عَمَّا قَلِيْلٍ لَّيُصْبِحُنَّ نٰدِمِيْنَ Al-Mu’minūn 23:40
فرمایا یہ تھوڑے ہی وقت میں پریشان ہوکر رہ جائیں گے۔
He said, ‘In just a short while they will become distressed.’
فَاَخَذَتْہُمُ الصَّيْحَۃُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنٰہُمْ غُثَاۗءً ۰ۚ فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِــمِيْنَ Al-Mu’minūn 23:41
سو ان کوایک سخت آواز نے وعدہ برحق کے مطابق آ پکڑا۔ پس ہم نے ان کو کوڑا کرکٹ (کی طرح پامال)کرڈالا، سو (اللہ کی)مار ہو غلط کار لوگوں پر۔
So a severe shout seized them in accordance with the True Promise, thus We made them like (trodden over) rubbish. So (Allah’s) Punishment be on the wrongdoers!
ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِہِمْ قُرُوْنًا اٰخَرِيْنَ Al-Mu’minūn 23:42
پھر ان (عاد وثمود)کے (ہلاک ہونے کے)بعد ہم نے اور امتوں کو پیدا فرمایا۔
Then We raised other communities after them (after Aad and Samood’s destruction).
مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّۃٍ اَجَلَہَا وَمَا يَسْـتَاْخِرُوْنَ Al-Mu’minūn 23:43
کوئی امت اپنے وقت سے نہ آگے جاسکتی ہے اور نہ پیچھے رہ سکتی ہے۔
No community can precede its appointed time nor can it remain behind.
ثُمَّ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَا ۰ۭ كُلَّمَا جَاۗءَ اُمَّۃً رَّسُوْلُہَا كَذَّبُوْہُ فَاَتْبَعْنَا بَعْضَہُمْ بَعْضًا وَّجَعَلْنٰہُمْ اَحَادِيْثَ ۰ۚ فَبُعْدًا لِّــقَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُوْنَ Al-Mu’minūn 23:44
پھر ہم نے اپنے پیغمبروں کو یکے بعد دیگرے بھیجا جب کسی امت کے پاس اس کا پیغمبر آیا تو انہوں نے اس کو جھٹلایا تو ہم بھی بعض کو (ہلاک کرنے میں )بعض کے پیچھے لاتے رہے اور ہم نے ان کی کہانیاں بنادیں سو(اللہ کی)مار ہو ان پر جو (انبیاء کے سمجھانے پر بھی)ایمان نہ لاتے تھے۔
Then We sent Our Messengers in succession. Whenever a Messenger came to its community, they belied him. So We too made some of them follow the others (for their destruction), and We turned them into stories. So (Allah’s) punishment be on those who would not believe (even after the Messengers’ advice)!
ثُمَّ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى وَاَخَاہُ ہٰرُوْنَ ۰ۥۙ بِاٰيٰتِنَا وَسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ Al-Mu’minūn 23:45
پھر ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی ہارون (علیہما السلام)کو اپنی نشانیاں اور دلیل ظاہر دے کر بھیجا۔
Then We sent Musa (Alaihi as-Salam) and his brother Haroon (Alaihi as-Salam) with Our Signs and manifest proof.
اِلٰى فِرْعَوْنَ وَمَلَا۟ىِٕہٖ فَاسْتَكْبَرُوْا وَكَانُوْا قَوْمًا عَالِيْنَ Al-Mu’minūn 23:46
فرعون اوراس کے درباریوں کے پاس تو انہوں نے تکبر کیا اوروہ سرکش لوگ تھے۔
To Fir‘aun and his courtiers, but they behaved arrogantly and they were a rebellious folk.
فَقَالُوْٓا اَنُؤْمِنُ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَقَوْمُہُمَا لَنَا عٰبِدُوْنَ Al-Mu’minūn 23:47
تو کہنے لگے کہ کیا ہم اپنے جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں اوران کی قوم کے لوگ توہمارے خدمت گار ہیں۔
So they said, ‘Should we believe in two men like ourselves, while the people of their nation are but our servants?’
فَكَذَّبُوْہُمَا فَكَانُوْا مِنَ الْمُہْلَكِيْنَ Al-Mu’minūn 23:48
غرض وہ لوگ ان دونوں کی تکذیب ہی کرتے رہے سو ہلاک ہونے میں سے ہوگئے۔
In short, those people just kept on denying both of them, so they became of those who were destroyed.
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ لَعَلَّہُمْ يَہْتَدُوْنَ Al-Mu’minūn 23:49
اور (ان کی ہلاکت کے بعد)ہم نے موسیٰ(علیہ السلام)کو کتاب عطا فرمائی تاکہ وہ لوگ (بنی اسرائیل )ہدایت پائیں۔
And (after their destruction) We granted Musa (Alaihi as-Salam) the Book, so that those people (the Bani Isra’eel) may find guidance.
وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَاُمَّہٗٓ اٰيَۃً وَّاٰوَيْنٰہُمَآ اِلٰى رَبْوَۃٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّمَعِيْنٍ Al-Mu’minūn 23:50
اور ہم نے مریم (علیہا السلام)کے بیٹے (عیسیٰ علیہ السلام) اوران کی والدہ کو (اپنی)نشانی بنایا اور ایک اونچی جگہ پر لے جاکر رہنے کی جگہ دی جو رہنے کے قابل تھی اور جہاں (نتھرا ہوا)پانی جاری تھا۔
And We made Maryam’s (Alaiha as-Salam) son Isa (Alaihi as-Salam) and his mother (Our) Sign, and gave them on a high ground a place suitable for living and where there was (clean) running water.
يٰٓاَيُّہَا الرُّسُلُ كُلُوْا مِنَ الطَّيِّبٰتِ وَاعْمَلُوْا صَالِحًا ۰ۭ اِنِّىْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِيْمٌ Al-Mu’minūn 23:51
اے پیغمبرو! (آپ اور آپ کی امتیں)پاکیزہ چیزیں کھائیں اور نیک کام کریں جوعمل آپ لوگ کرتے ہیں یقیناً ہم ان سے خوب واقف ہیں۔
O Messengers! (You and your followers) eat the wholesome things and perform righteous deeds. And indeed I are well Aware of the deeds that you do.
وَاِنَّ ہٰذِہٖٓ اُمَّتُكُمْ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً وَّاَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّــقُوْنِ Al-Mu’minūn 23:52
اور یقیناً یہ آپ (پیغمبروں)کی جماعت ایک ہی جماعت ہے اور میں آپ کا پروردگار ہوں، سو مجھ سے ڈرتے رہیں۔
And indeed this group of yours (that of the Messengers) is one single group, and I am your Rabb, so remain conscious of Me.
فَتَقَطَّعُوْٓا اَمْرَہُمْ بَيْنَہُمْ زُبُرًا ۰ۭ كُلُّ حِزْبٍؚ بِمَا لَدَيْہِمْ فَرِحُوْنَ Al-Mu’minūn 23:53
پھران لوگوں (کافروں)نے آپس میں (اپنے دین میں )اپنا طریقہ الگ الگ کرکے اختلاف پیدا کرلیا۔ ہر گروہ کے پاس جو (دین)ہے وہ اسی پر خوش ہے۔
Then those people (the unbelievers) caused disagreement among themselves by separating their ways (in their Deen). Every faction is happy over whatever (Deen) it possesses.
فَذَرْہُمْ فِيْ غَمْرَتِہِمْ حَتّٰى حِيْنٍ Al-Mu’minūn 23:54
سو آپ ان کو اسی جہالت (غفلت)میں ایک وقت (موت)تک رہنے دیجئیے۔
So, let them remain in this ignorance (negligence) till a time (that is, death).
اَيَحْسَبُوْنَ اَنَّمَا نُمِدُّہُمْ بِہٖ مِنْ مَّالٍ وَّبَنِيْنَ Al-Mu’minūn 23:55
کیا یہ لوگ سوچتے ہیں کہ ہم ان کو (دنیا میں )جو مال اور بیٹوں سے نوازتے ہیں۔
Do these people think that by the wealth and sons which We grant them (in the world),
نُسَارِعُ لَہُمْ فِي الْخَــيْرٰتِ ۰ۭ بَلْ لَّا يَشْعُرُوْنَ Al-Mu’minūn 23:56
(تو اس سے)ہم ان کی بہتری میں جلدی کررہے ہیں (نہیں )بلکہ یہ لوگ سمجھتے نہیں۔
Are We hastening on their betterment? (No.) Rather, these people do not understand.
اِنَّ الَّذِيْنَ ہُمْ مِّنْ خَشْـيَۃِ رَبِّہِمْ مُّشْفِقُوْنَ Al-Mu’minūn 23:57
بے شک جو لوگ اپنے پروردگار کی ہیبت سے ڈرتے ہیں۔
Without doubt, the people who are in awe for fear of their Rabb.
وَالَّذِيْنَ ہُمْ بِاٰيٰتِ رَبِّہِمْ يُؤْمِنُوْنَ Al-Mu’minūn 23:58
اور جو لوگ اپنے پروردگار کی آیتوں پرایمان رکھتے ہیں۔
And the people who believe in the Ayaat of their Rabb.
وَالَّذِيْنَ ہُمْ بِرَبِّہِمْ لَا يُشْرِكُوْنَ Al-Mu’minūn 23:59
اور جو لوگ (اس ایمان میں )اپنے پروردگار کے ساتھ شرک نہیں کرتے۔
And the people, who (in this belief) do not associate (partners) with their Rabb.
وَالَّذِيْنَ يُؤْتُوْنَ مَآ اٰتَوْا وَّقُلُوْبُہُمْ وَجِلَۃٌ اَنَّہُمْ اِلٰى رَبِّہِمْ رٰجِعُوْنَ Al-Mu’minūn 23:60
اور جو دے سکتے ہیں وہ (اللہ کی راہ میں )دیتے ہیں اور ان کے دل اس بات سے ڈرتے ہیں کہ انہیں اپنے پروردگار کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔
And (those) who give what they can (in Allah’s Way), and their hearts fear the fact that they have to return to their Rabb.
اُولٰۗىِٕكَ يُسٰرِعُوْنَ فِي الْخَــيْرٰتِ وَہُمْ لَہَا سٰبِقُوْنَ Al-Mu’minūn 23:61
یہی لوگ نیک کاموں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی ان (نیک کاموں)کے لئے دوڑ رہے ہیں۔
They are the people who hasten in performing good deeds, and they are the ones racing for these (good deeds).
وَلَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَا وَلَدَيْنَا كِتٰبٌ يَّنْطِقُ بِالْحَقِّ وَہُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ Al-Mu’minūn 23:62
اور ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ کام کرنے کا حکم نہیں فرماتے اورہمارے پاس ایک کتاب (دفتر اعمال)ہے جو سچ سچ بتادیتی ہے اور ان کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے گی۔
And We do not command anyone to do more than his capacity. And with Us is a Book (Register of Deeds) that states with truth, and they will not be wronged.
بَلْ قُلُوْبُہُمْ فِيْ غَمْرَۃٍ مِّنْ ھٰذَا وَلَہُمْ اَعْمَالٌ مِّنْ دُوْنِ ذٰلِكَ ہُمْ لَہَا عٰمِلُوْنَ Al-Mu’minūn 23:63
بلکہ ان (کافروں)کے قلوب اس بات سے جہالت میں پڑے ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ ان لوگوں کے اور (برے برے)اعمال بھی ہیں جو یہ کرتے رہتے ہیں۔
Rather, the hearts of these (unbelievers) are steeped in ignorance about this fact, and besides this, there are also other (evil) deeds of these people, which they keep performing.
حَتّٰٓي اِذَآ اَخَذْنَا مُتْرَفِيْہِمْ بِالْعَذَابِ اِذَا ہُمْ يَجْــــَٔــرُوْنَ Al-Mu’minūn 23:64
یہاں تک کہ جب ہم ان کے دولت مند لوگوں کو (بعد موت)عذاب میں پکڑ لیں گے تو وہ تلملا اٹھیں گے۔
Until when We seize their affluent people in torment (after death), they will shout and cry.
لَا تَجْــــَٔــرُوا الْيَوْمَ ۰ۣ اِنَّكُمْ مِّنَّا لَا تُنْصَرُوْنَ Al-Mu’minūn 23:65
(کہا جائے گا)آج مت چلاؤ ہماری طرف سے تمہاری ہرگز مدد نہ ہوگی۔
(It will be said), ‘Do not shout today. You will not be given any help from Us at all.
قَدْ كَانَتْ اٰيٰتِيْ تُتْلٰى عَلَيْكُمْ فَكُنْتُمْ عَلٰٓي اَعْقَابِكُمْ تَنْكِصُوْنَ Al-Mu’minūn 23:66
ہماری آیتیں تم کوپڑھ پڑھ کر (رسول کی زبانی)سنائی جاتی تھیں تو تم الٹے پاؤں بھاگتے تھے۔
Our Ayaat were read out to you (by the Messengers) but you used to turn back on your heels and run.
مُسْتَكْبِرِيْنَ ۰ۤۖ بِہٖ سٰمِرًا تَہْجُرُوْنَ Al-Mu’minūn 23:67
تکبر کرتے ہوئے اس (قرآن)کا مشغلہ بناتے ہوئے ( اور)بیہودہ باتیں بناتے ہوئے۔
In arrogance, treating it (the Quran) as a pastime, (and) talking nonsense.’
اَفَلَمْ يَدَّبَّرُوا الْقَوْلَ اَمْ جَاۗءَہُمْ مَّا لَمْ يَاْتِ اٰبَاۗءَہُمُ الْاَوَّلِيْنَ Al-Mu’minūn 23:68
سو کیا انہوں نے اس کلام (قرآن)میں غور نہیں کیا یا ان کے پاس کچھ ایسی چیز آئی ہے جو ان کے اگلے باپ دادا کے پاس نہیں آئی تھی۔
So, have they not pondered over this Word (the Quran), or has there come to them something that had not come to their forefathers?
اَمْ لَمْ يَعْرِفُوْا رَسُوْلَہُمْ فَہُمْ لَہٗ مُنْكِرُوْنَ Al-Mu’minūn 23:69
یا یہ لوگ اپنے پیغمبر (کی صفت دیانت وامانت)سے واقف نہ تھے پس (اس وجہ سے)وہ ان کے منکرہوگئے۔
Or did these people not know (of the attribute of honesty and trustworthiness of) their Messenger, and so (for this reason) they became his deniers?
اَمْ يَقُوْلُوْنَ بِہٖ جِنَّۃٌ ۰ۭ بَلْ جَاۗءَہُمْ بِالْحَقِّ وَاَكْثَرُہُمْ لِلْحَقِّ كٰرِہُوْنَ Al-Mu’minūn 23:70
یا یہ لوگ آپ کی نسبت جنون کے قائل ہیں (حالانکہ آپ کا صاحب الرائے ہونا مسلم ہے)بلکہ(یہ رسول)ان کے پاس حق لے کر آئے ہیں اور ان (منکرین)کے اکثر حق کو ناپسند کرتے ہیں۔
Or are these people convinced of madness in you (although your being a man of sound judgement is well accepted)? Rather he (this Prophet) has brought the Truth to them, and most of them (the deniers) dislike the Truth.
وَلَوِ اتَّبَـعَ الْحَقُّ اَہْوَاۗءَہُمْ لَــفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ وَمَنْ فِيْہِنَّ ۰ۭ بَلْ اَتَيْنٰہُمْ بِذِكْرِہِمْ فَہُمْ عَنْ ذِكْرِہِمْ مُّعْرِضُوْنَ Al-Mu’minūn 23:71
اور (بفرض محال)اگر دین حق ان کے خیالات کے تابع ہوجاتا تو تمام آسمان اور زمین اور جو ان میں (آباد)ہیں، سب تباہ ہوجاتے بلکہ ہم نے ان کے پاس ان کی نصیحت کی بات بھیجی سو یہ لوگ اپنی نصیحت سے بھی روگردانی کرتے ہیں۔
And had the True Deen followed their desires (a most unlikely supposition), then the entire heavens and earth and whatever is (abiding) in them, would have all been destroyed. Rather, We sent to them a Word for their advice, but these people turn away even from their advice.
اَمْ تَسْـَٔــلُہُمْ خَرْجًا فَخَــرَاجُ رَبِّكَ خَيْرٌ ۰ۤۖ وَّہُوَخَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ Al-Mu’minūn 23:72
کیا آپ ان سے (تبلیغ کے صلے میں )کچھ مال طلب فرماتے ہیں پس دولت تو آپ کے پروردگار کی سب سے بہتر ہے اور وہ سب دینے والوں سے بہت اچھا ہے۔
Do you demand any wealth from them (in recompense for preaching)? But the wealth of your Rabb is the best, and He is the Best of all givers.
وَاِنَّكَ لَتَدْعُوْہُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ Al-Mu’minūn 23:73
اور یقیناً آپ تو ان کو سیدھے راستے کی طرف بلارہے ہیں۔
And you are indeed calling them to the straight path.
وَاِنَّ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنٰكِبُوْنَ Al-Mu’minūn 23:74
اور بے شک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور (سیدھے )راستے سے ہٹتے جاتے ہیں۔
And undoubtedly the people who do not believe in the Hereafter keep deviating from the (straight) path.
وَلَوْ رَحِمْنٰہُمْ وَكَشَفْنَا مَا بِہِمْ مِّنْ ضُرٍّ لَّـــلَجُّوْا فِيْ طُغْيَانِہِمْ يَعْمَہُوْنَ Al-Mu’minūn 23:75
اور اگر ہم ان پر رحم فرمائیں گے اور جو ان پرتکلیف ہے اس کوہم دور بھی کردیں تو (بھی)اپنی سرکشی پر اڑے رہیں ( اور)بھٹکتے پھریں۔
And if We show Mercy to them and remove the hardship that is on them, even then they will persist in their rebellion (and) keep straying.
وَلَقَدْ اَخَذْنٰہُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوْا لِرَبِّہِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُوْنَ Al-Mu’minūn 23:76
اور یقیناً ہم نے ان کو عذاب میں پکڑا تو انہوں نے اپنے پروردگار کے سامنے عاجزی (ظاہر)نہ کی اور نہ وہ عاجزی کرتے (ہی)ہیں۔
And indeed, We seized them in torment, but they did not humble (display humbleness) before their Rabb, and neither do they (ever) show humility.
حَتّٰٓي اِذَا فَتَحْنَا عَلَيْہِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيْدٍ اِذَا ہُمْ فِيْہِ مُبْلِسُوْنَ Al-Mu’minūn 23:77
یہاں تک کہ جب ہم ان پر سخت ترین عذاب کا دروازہ کھول دیں گے تو اس وقت وہ اس میں بالکل ناامید ہوجائیں گے۔
Until when We will open the gate of the severest torment on them, then at that time they will become totally despairing therein.
وَہُوَالَّذِيْٓ اَنْشَاَ لَـكُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْـــِٕدَۃَ ۰ۭ قَلِيْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ Al-Mu’minūn 23:78
اور وہی (اللہ)ہے جس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل بنائے (مگر )تم لوگ بہت ہی کم شکرکرتے ہو۔
And it is He (Allah), Who has made ears and eyes and hearts for you. (But) you people offer very little thanks.
وَہُوَالَّذِيْ ذَرَاَكُمْ فِي الْاَرْضِ وَاِلَيْہِ تُحْشَرُوْنَ Al-Mu’minūn 23:79
اور وہی ہے جس نے تم کو زمین میں پھیلا رکھا ہی اور تم سب اسی کے پاس لائے جاؤ گے۔
And it is He, Who has spread you in the earth, and all of you will be brought to Him only.
وَہُوَالَّذِيْ يُـحْيٖ وَيُمِيْتُ وَلَہُ اخْتِلَافُ الَّيْلِ وَالنَّہَارِ ۰ۭ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Al-Mu’minūn 23:80
اور وہی ہے جو زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے اور اسی کے اختیار میں ہے رات اور دن کا گھٹنا بڑھنا تو کیا تم (اتنی سی بات)نہیں سمجھتے؟۔
And it is He, Who grants life and gives death, and only in His control is the decrease and increase of night and day. Do you then not understand (even this much)?
بَلْ قَالُوْا مِثْلَ مَا قَالَ الْاَوَّلُوْنَ Al-Mu’minūn 23:81
بلکہ یہ بھی اسی طرح (کی بات)کہتے ہیں جو اگلے (کافر)کہتے تھے۔
Rather, they too say the same (thing) which the earlier (unbelievers) used to say.
قَالُوْٓا ءَ اِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَ اِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ Al-Mu’minūn 23:82
کہتے ہیں کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہم دوبارہ زندہ کیے جائیں گے؟۔
They say, ‘When we die and become dust and bones, will we be revived?
لَقَدْ وُ عِدْنَا نَحْنُ وَاٰبَاۗؤُنَا ھٰذَا مِنْ قَبْلُ اِنْ ھٰذَآ اِلَّآ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ Al-Mu’minūn 23:83
بے شک اس بات کا تو ہم سے اور ہمارے باپ دادوں سے پہلے سے وعدہ کیا جاتا رہا ہے یہ تو صرف اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔
Without doubt, we and our forefathers have been promised this thing from before. These are just tales of the earlier people.’
قُلْ لِّمَنِ الْاَرْضُ وَمَنْ فِيْہَآ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Al-Mu’minūn 23:84
فرما دیجئیے کہ یہ زمین اور جو اس پر رہتے ہیں سب کس کے ہیں اگر تم جانتے ہو تو (بتاؤ)؟۔
Say, ‘To Whom does this earth and whoever lives on it belong, if you know (then tell).’
سَيَقُوْلُوْنَ لِلہِ ۰ۭ قُلْ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ Al-Mu’minūn 23:85
وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ کے ہیں (تو)فرمائیے پھر تم کیوں غور نہیں کرتے؟۔
They will certainly say, ‘They belong to Allah.’ Say, ‘Then, why do you not reflect?’
قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ Al-Mu’minūn 23:86
فرمائیے کہ سات آسمانوں کامالک اور عرش عظیم کا مالک کون ہے؟۔
Say, ‘Who is the Owner of the seven heavens and the Owner of the Great Throne?
سَيَقُوْلُوْنَ لِلہِ ۰ۭ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ Al-Mu’minūn 23:87
وہ ضرور (یہی)جواب دیں گے ’اللہ‘ آپ فرمائیے پھر تم (اس سے)کیوں نہیں ڈرتے؟۔
They will certainly answer (the same), ‘Allah.’ Say, ‘Then, why do you not become conscious (of Him)?’
قُلْ مَنْۢ بِيَدِہٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَيْءٍ وَّہُوَيُجِيْرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْہِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Al-Mu’minūn 23:88
فرمائیے وہ کون (ہستی)ہے جس کے ہاتھ میں تمام چیزوں کا اختیار ہے اور وہ پناہ دیتا ہے اور اس کے مقابل کوئی پناہ نہیں دیتا اگر تم کوکچھ خبر ہے تو؟۔
Say, ‘Who is that (Being) in Whose Hand is the control of all things, and He gives refuge and no one can give refuge against Him, if you have any knowledge.’
سَيَقُوْلُوْنَ لِلہِ ۰ۭ قُلْ فَاَنّٰى تُسْحَرُوْنَ Al-Mu’minūn 23:89
وہ ضرور(یہی)کہیں گے (یہ سب صفات تو)اللہ کی ہیں۔فرما دیجئیے پھر تم پر کہاں سے جادو پڑ جاتا ہے؟۔
They will certainly say (this), ‘(All these attributes belong only to) Allah.’ Say, ‘Then, from where do you get bewitched?’
بَلْ اَتَيْنٰہُمْ بِالْحَقِّ وَاِنَّہُمْ لَكٰذِبُوْنَ Al-Mu’minūn 23:90
بلکہ ہم نے ان کو سچی بات پہنچائی ہے اور یقیناً یہ جھوٹے ہیں۔
Rather We have conveyed them the Truth, and they are assuredly liars.
مَا اتَّخَذَ اللہُ مِنْ وَّلَدٍ وَّمَا كَانَ مَعَہٗ مِنْ اِلٰہٍ اِذًا لَّذَہَبَ كُلُّ اِلٰہٍؚ بِمَا خَلَقَ وَلَعَلَا بَعْضُہُمْ عَلٰي بَعْضٍ ۰ۭ سُبْحٰنَ اللہِ عَمَّا يَصِفُوْنَ Al-Mu’minūn 23:91
اللہ نے کسی کو اولاد قرار نہیں دیا اور نہ اس کے ساتھ کوئی اور معبود ہے اگر ایسا ہوتا تو ہر معبود اپنی مخلوق کو (تقسیم کرکے)جدا کرلیتا اور ضرور ایک دوسرے پر چڑھائی کرتا اللہ ان باتوں سے پاک ہے جو یہ بیان کرتے ہیں۔
Allah has not declared anyone (as His) children and nor is there any Ilaha with Him. Had it been so, then each Ilaha would have (divided and) separated his creation, and certainly one would have charged against the other. Hallowed is Allah from what they state.
عٰلِمِ الْغَيْبِ وَالشَّہَادَۃِ فَتَعٰلٰى عَمَّا يُشْرِكُوْنَ Al-Mu’minūn 23:92
جاننے والا ہے سب پوشیدہ اور ظاہر کا۔ یہ جو اس کے ساتھ شرک کرتے ہیں۔ تو اس کی شان اس سے بہت بلند ہے۔
Knower of all the Unseen and Seen, far Exalted is His Majesty above the association of partners with Him.
قُلْ رَّبِّ اِمَّا تُرِيَــنِّيْ مَا يُوْعَدُوْنَ Al-Mu’minūn 23:93
آپ دعا کیجئیے کہ اے میرے پروردگار!جس (عذاب)کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے اگر آپ (میری زندگی میں نازل کرکے)مجھے دکھادیں۔
Pray, ‘O my Rabb! If You (reveal it in my lifetime and) and show me that (torment) which they are being promised,
رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِيْ فِي الْقَوْمِ الظّٰلِــمِيْنَ Al-Mu’minūn 23:94
اے میرے پروردگار! پس مجھ کو ان ظالم لوگوں میں شامل نہ کیجئیے ۔
Then, O my Rabb! Do not include me in these wrongdoing people.’
وَاِنَّا عَلٰٓي اَنْ نُّرِيَكَ مَا نَعِدُہُمْ لَقٰدِرُوْنَ Al-Mu’minūn 23:95
اور بے شک ہم اس بات پر قادر ہیں کہ ان سے جو وعدہ کررہے ہیں آپ کو بھی دکھادیں۔
And without doubt, We have the Power to also show you, that which We are promising them.
اِدْفَعْ بِالَّتِيْ ہِىَ اَحْسَنُ السَّيِّئَۃَ ۰ۭ نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا يَصِفُوْنَ Al-Mu’minūn 23:96
آپ (ان کی)بدی کا جواب ایسے برتاؤ سے دیجئیے جو بہت اچھا ہو۔ ہم خوب جانتے ہیں جوکچھ یہ (آپ کی نسبت)کہا کرتے ہیں۔۔
Respond to (their) evil with an excellent attitude. We know well what they say (regarding you).
وَقُلْ رَّبِّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ ہَمَزٰتِ الشَّيٰطِيْنِ Al-Mu’minūn 23:97
اور آپ یوں دعا کیجئیے کہ اے میرے پروردگار! میں شیطانوں کے وسوسوں سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں۔
Pray thus, ‘O my Rabb! I seek Your refuge from the whispers of Shayateen.
وَاَعُوْذُ بِكَ رَبِّ اَنْ يَّحْضُرُوْنِ Al-Mu’minūn 23:98
اور اے میرے پروردگار! میں اس بات سے بھی آپ کی پناہ مانگتا ہوں کہ وہ (شیطان)میرے پاس آئیں۔
And O my Rabb! I also seek Your refuge from the fact that they (Shayateen) may come near me.’
حَتّٰٓي اِذَا جَاۗءَ اَحَدَہُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُوْنِ Al-Mu’minūn 23:99
یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پاس موت آکھڑی ہوتی ہے(اس وقت )کہتا ہے کہ اے میرے پروردگار! مجھے (دنیا میں )واپس بھیج دے۔
Until when death comes to anyone of them (at that time he) says, ‘O my Rabb! Send me back (to the world).
لَعَلِّيْٓ اَعْمَلُ صَالِحًا فِيْمَا تَرَكْتُ كَلَّا ۰ۭ اِنَّہَا كَلِمَۃٌ ہُوَقَاۗىِٕلُہَا ۰ۭ وَمِنْ وَّرَاۗىِٕہِمْ بَرْزَخٌ اِلٰى يَوْمِ يُبْعَثُوْنَ Al-Mu’minūn 23:100
تاکہ میں جس (دنیا )کو چھوڑ آیا ہوں اس میں پھر جاکرنیک کام ہرگز نہیں (ایسا نہیں ہوگا)یقیناً یہ (اس کی)ایک بات ہے جو وہ کہے جارہا ہے اور ان کے آگے ایک پردہ (برزخ)ہے(جس میں یہ)اس دن تک (رہیں گے)کہ دوبارہ اٹھائے جائیں۔
So that I may again return to that (world) which I have left and perform righteous deeds.’ Not at all! (It will not happen like that). Indeed, this is an utterance (of his) which he is repeating; and there is a curtain (Barzakh) before them (where they will remain) till the day they are raised again.
فَاِذَا نُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَلَآ اَنْسَابَ بَيْنَہُمْ يَوْمَىِٕذٍ وَّلَا يَتَسَاۗءَلُوْنَ Al-Mu’minūn 23:101
پھر جب صور پھونکا جائے گا تو اس روز ان میں باہمی رشتے نہ رہیں گے اور نہ کوئی کسی کو پوچھے گا۔
Then when the Trumpet is blown, there will remain no mutual relationship between them on that Day, nor will anyone ask of another.
فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُہٗ فَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Al-Mu’minūn 23:102
پس جس شخص کا (نیکی کا)پلڑا بھاری ہوگا تو ایسے لوگ ہی کامیاب ہوں گے۔
Thus the person whose scale (of goodness) will be heavy, it is such people who will be successful.
وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِيْنُہٗ فَاُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَہُمْ فِيْ جَہَنَّمَ خٰلِدُوْنَ Al-Mu’minūn 23:103
اور جس شخص کا (نیکی یا ایمان کا) پلڑاہلکا ہوگا سو یہ وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنا نقصان کرلیا ( اور )جہنم میں ہمیشہ کے لئے رہیں گے۔
And the person whose scale (of goodness or faith) will be light, so they will be the people who incurred loss to themselves, (and) will abide in Hell forever.
تَلْفَحُ وُجُوْہَہُمُ النَّارُ وَہُمْ فِيْہَا كٰلِحُوْنَ Al-Mu’minūn 23:104
ان کے چہروں کو آگ جھلسادے گی اور اس میں ان کے منہ بگڑے ہوئے ہوں گے۔
The fire will scorch their faces, and therein their faces will be disfigured.
اَلَمْ تَكُنْ اٰيٰـتِيْ تُتْلٰى عَلَيْكُمْ فَكُنْتُمْ بِہَا تُكَذِّبُوْنَ Al-Mu’minūn 23:105
کیا تم کو(دنیا میں )میری آیات پڑھ کر سنائی نہ جایا کرتی تھیں پھر تم ان کو جھٹلایا کرتے تھے۔
‘Were My Ayaat not read out to you (in the world), then you used to belie them?’
قَالُوْا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْمًا ضَاۗلِّيْنَ Al-Mu’minūn 23:106
وہ کہیں گے اے ہمارے پروردگار! ہماری بدبختی نے ہم کو گھیر لیا تھا اور (بے شک)ہم گمراہ لوگ تھے۔
They will say, ‘O our Rabb! Our wretchedness surrounded us, and (undoubtedly) we were a folk astray.
رَبَّنَآ اَخْرِجْنَا مِنْہَا فَاِنْ عُدْنَا فَاِنَّا ظٰلِمُوْنَ Al-Mu’minūn 23:107
اے ہمارے پروردگار ! اس (جہنم)سے (ایک بار)ہم کو نکال دیجئیے تو اگر ہم پھر ایسا ہی کریں تو یقیناً ہم غلط کار ہوں گے۔
O our Rabb! Take us out of this (Hell) (just once). Then if we do this again, we will indeed be the wrongdoers.’
قَالَ اخْسَـُٔـوْا فِيْہَا وَلَا تُكَلِّمُوْنِ Al-Mu’minūn 23:108
ارشاد ہوگا اسی میں اوندھے پڑے رہو اور مجھ سے بات نہ کرو۔
It will be said, ‘Keep lying face down therein, and do not speak to Me.
اِنَّہٗ كَانَ فَرِيْقٌ مِّنْ عِبَادِيْ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَ Al-Mu’minūn 23:109
بے شک میرے بندوں میں ایک گروہ تھا جو (مجھ سے)عرض کیا کرتے تھے کہ اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان لے آئے سو ہم کو بخش دیجئیے اور ہم پر رحم فرمائیے اور آپ رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والے ہیں(یعنی آپ جیسا کوئی نہیں )۔
Undoubtedly, there was a group among My slaves who used to submit (before Me), ‘O our Rabb! We believe, so forgive us and have mercy on us, and You are the Most Merciful of those who show mercy (meaning, there is no one like You).
فَاتَّخَذْتُمُوْہُمْ سِخْرِيًّا حَتّٰٓي اَنْسَوْكُمْ ذِكْرِيْ وَكُنْتُمْ مِّنْہُمْ تَضْحَكُوْنَ Al-Mu’minūn 23:110
تو تم ان کا مذاق اڑاتے تھے یہاں تک کہ تم میری یاد(ذکر )بھی بھول گئے اور تم ان سے ہنسی مذاق کرتے رہے۔
But you used to make fun of them, until you even forgot My Remembrance (Zikr), and you kept laughing and joking at them.
اِنِّىْ جَزَيْتُہُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوْٓا ۰ۙ اَنَّہُمْ ہُمُ الْفَاۗىِٕزُوْنَ Al-Mu’minūn 23:111
بے شک آج میں نے ان لوگوں کوان کے صبر کا بدلہ دیا ہے کہ وہی کامیاب ہوئے ہیں۔
Undoubtedly, today I have rewarded these people for their patience, it is they who have succeeded.’
قٰلَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِي الْاَرْضِ عَدَدَ سِنِيْنَ Al-Mu’minūn 23:112
(اللہ)پوچھیں گے کہ تم زمین میں کتنے برس رہے۔
(Allah) will ask, ‘How many years did you stay on earth?’
قَالُوْا لَبِثْنَا يَوْمًا اَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَسْـَٔـــلِ الْعَاۗدِّيْنَ Al-Mu’minūn 23:113
وہ کہیں گے کہ ہم ایک دن یا ان سے بھی کم رہے ہیں سو شمار کرنے والوں سے پوچھ لیجئیے ۔
They will say, ‘We stayed one day or even less than a day, so ask those who keep count.’
قٰلَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِيْلًا لَّوْ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Al-Mu’minūn 23:114
ارشاد ہوگا کہ تم بہت ہی تھوڑا (عرصہ)رہے کاش کہ تم جانتے ہوتے۔
It will be said, ‘You remained but a little (while), if only you had known.
اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰكُمْ عَبَثًا وَّاَنَّكُمْ اِلَيْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ Al-Mu’minūn 23:115
سو کیا تم خیال کرتے ہو کہ ہم نے تم کو بے مقصدپیدا فرمایا ہے اور یہ کہ تم پلٹ کر ہمارے پاس نہیں آؤ گے؟۔
So, do you think that We have created you without purpose, and that you will not return to Us?’
فَتَعٰلَى اللہُ الْمَلِكُ الْحَقُّ ۰ۚ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۰ۚ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِ Al-Mu’minūn 23:116
پس اللہ بہت ہی عالی شان والا ہے جو حقیقی بادشاہ ہے اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ( اور وہ )بزرگ عرش کا مالک ہے۔
So, of the Most Exalted Majesty is Allah, the True Sovereign. There is none worthy of worship other than Him, (and He is) the Master of the Honourable Throne.
وَمَنْ يَّدْعُ مَعَ اللہِ اِلٰــہًا اٰخَرَ ۰ۙ لَا بُرْہَانَ لَہٗ بِہٖ ۰ۙ فَاِنَّمَا حِسَابُہٗ عِنْدَ رَبِّہٖ ۰ۭ اِنَّہٗ لَا يُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ Al-Mu’minūn 23:117
اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو پکارتا ہے جس کی اس کے پاس کوئی دلیل نہیں تو اس کا حساب اس کے پروردگار کے ہاں ہوگا یقیناً کافر کامیاب نہ ہوں گے۔
And the person who invokes some other Ilaha along with Allah, for which he has no evidence, then his reckoning will be with his Rabb. Indeed the unbelievers will not succeed.
وَقُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَ Al-Mu’minūn 23:118
اور آپ یوں دعا کیجئیے اے میرے پروردگار! (مجھے)بخش دیجئیے اور (مجھ پر)رحم فرمائیے اور آپ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والے ہیں۔
And pray thus, ‘O my Rabb! Forgive (me) and have Mercy (on me), and You are the Most Merciful of all.’
Back to top