Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْفُرْقَان

Chapter 25: Al-Furqān (77 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
تَبٰرَكَ الَّذِيْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰي عَبْدِہٖ لِيَكُوْنَ لِلْعٰلَمِيْنَ نَذِيْرَۨا Al-Furqān 25:1
بڑی بابرکت ذات ہے جس نے اپنے (خاص)بندے (حضرت محمدﷺ)پر یہ فیصلہ کرنے والی کتاب (قرآن)نازل فرمائی تاکہ وہ تمام دنیا جہان والوں کو (انجام بد سے )ڈرانے والے ہوں۔
Highly Blessed is the Being, Who has revealed this Book of Judgement (the Quran) to His (Special) Slave (Hazrat Muhammad - Sall Allah-o Alaihi wa Sallam), so that he may be a warner (of a bad end) to everyone in the whole world.
الَّذِيْ لَہٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَّلَمْ يَكُنْ لَّہُ شَرِيْكٌ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَہٗ تَقْدِيْرًا Al-Furqān 25:2
ایسی ذات کہ جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور جس نے (کسی کو)بیٹا نہیں بنایا اور جس کا بادشاہی میں کوئی شریک نہیں اور (جس نے)ہر چیز کو پیدا فرمایا پھر سب کو الگ الگ اندازہ رکھا۔
The Being, for Whom is the Sovereignty of the heavens and the earth, and Who has not taken (anyone as) a son, and Who has no partner in the Sovereignty, and (Who) has created everything and then kept a separate measure for all.
وَاتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِہٖٓ اٰلِہَۃً لَّا يَخْلُقُوْنَ شَـيْـــــًٔا وَّہُمْ يُخْلَقُوْنَ وَلَا يَمْلِكُوْنَ لِاَنْفُسِہِمْ ضَرًّا وَّلَا نَفْعًا وَّلَا يَمْلِكُوْنَ مَوْتًا وَّلَا حَيٰوۃً وَّلَا نُشُوْرًا Al-Furqān 25:3
اور انہوں نے اس (اللہ)کے سوا معبود بنالئے ہیں جو کوئی چیز بھی پیدا نہیں کرسکتے اور وہ خود پیدا کیے گئے ہیں اور اپنے نقصان اور نفع کا کچھ اختیار نہیں رکھتے اور نہ مرنا ان کے اختیار میں ہے اور نہ جینا اور نہ مر کر اٹھ کھڑے ہونا۔
And they have set up besides Him (Allah) other deities that cannot create anything at all and they are themselves created, and have no authority over their own benefit and loss, and neither death is in their control nor life nor revival after death.
وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِنْ ھٰذَآ اِلَّآ اِفْكُۨ افْتَرٰىہُ وَاَعَانَہٗ عَلَيْہِ قَوْمٌ اٰخَرُوْنَ ۰ۚۛ فَقَدْ جَاۗءُوْ ظُلْمًا وَزُوْرًا Al-Furqān 25:4
اور کافر لوگ (قرآن کے بارے)یوں کہتے ہیں کہ یہ تو کچھ بھی نہیں سوائے اس کے کہ جھوٹ ہے جس کو انہوں (پیغمبر)نے گھڑ لیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اس میں ان کی مدد کی ہے سو بے شک یہ لوگ بڑے ظلم اور جھوٹ پر اتر آئے ہیں۔
And the unbelievers say thus (about the Quran), ‘This is just nothing but a lie which he (the Messenger) has fabricated, and other people have helped him in this.’ So undoubtedly, these people have resorted to tremendous wrong and lies.
وَقَالُوْٓا اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ اكْتَتَبَہَا فَہِيَ تُمْلٰى عَلَيْہِ بُكْرَۃً وَّاَصِيْلًا Al-Furqān 25:5
اور کہتے ہیں یہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جن کو ان (پیغمبر)نے لکھ رکھا ہے سو وہ صبح اور شام ان کو پڑھ پڑھ کر سنائی جاتی ہیں۔
And they say, ‘These are tales of the people of old which he (the Messenger) has written down, so they are repeatedly read out to him morning and evening.’
قُلْ اَنْزَلَہُ الَّذِيْ يَعْلَمُ السِّرَّ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ اِنَّہٗ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا Al-Furqān 25:6
آپ فرما دیجئیے کہ اس (قرآن)کو اس ذات نے نازل فرمایا ہے جو سب پوشیدہ رازوں خواہ وہ آسمانوں میں ہوں اور زمین میں ان سے واقف ہیں بے شک وہ (اللہ)بخشنے والے ، مہربان ہیں۔
Say, ‘This (Quran) has been revealed by the Being, Who is Aware of all hidden secrets, be they in the heavens or the earth. Indeed He (Allah) is Forgiving, Merciful.’
وَقَالُوْا مَالِ ھٰذَا الرَّسُوْلِ يَاْكُلُ الطَّعَامَ وَيَمْشِيْ فِي الْاَسْوَاقِ ۰ۭ لَوْلَآ اُنْزِلَ اِلَيْہِ مَلَكٌ فَيَكُوْنَ مَعَہٗ نَذِيْرًا Al-Furqān 25:7
اور کہتے ہیں یہ کیسے پیغمبر ہیں کہ کھانا کھاتے ہیں اور بازاروں میں چلتے پھرتے ہیں ان کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نازل نہیں کیا گیا تو وہ ان کے ساتھ رہ کر (انجام بد سے)ڈراتا۔
And they say, ‘What sort of a Messenger is this who eats food and walks about in markets? Why has an angel not been sent with him, so he could have warned along with him (of a bad end)?
اَوْ يُلْقٰٓى اِلَيْہِ كَنْزٌ اَوْ تَكُوْنُ لَہٗ جَنَّۃٌ يَّاْكُلُ مِنْہَا ۰ۭ وَقَالَ الظّٰلِمُوْنَ اِنْ تَتَّبِعُوْنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسْحُوْرًا Al-Furqān 25:8
یا ان کے پاس (غیب سے)کوئی خزانہ آپڑتا یا ان کے لئے کوئی باغ ہوتا کہ اس میں سے کھایا کرتے۔ اور یہ ظالم یوں کہتے ہیں کہ تم صرف ایک جادوزدہ شخص کی پیروی کررہے ہو۔
Or some treasure should have been thrown down to him (from the Unseen), or there should have been a garden for him from where he should have eaten.’ And these wrongdoers say thus, ‘You are only following a bewitched person.’
اُنْظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ سَبِيْلًا Al-Furqān 25:9
دیکھیں! یہ آپ کے بارے میں کیسی باتیں کرتے ہیں۔ سو گمراہ ہوگئے پس راستہ نہیں پاسکتے۔
See what phrases they utter about you! So they have strayed, thus they cannot find the way.
تَبٰرَكَ الَّذِيْٓ اِنْ شَاۗءَ جَعَلَ لَكَ خَيْرًا مِّنْ ذٰلِكَ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ ۰ۙ وَيَجْعَلْ لَّكَ قُصُوْرًا Al-Furqān 25:10
وہ ذات بہت برکت والی ہے اگر وہ چاہے تو آپ کو اس سے بہتر چیزیں عطا فرمادے (یعنی)باغات جن کے تابع نہریں جاری ہوں نیز آپ کے لئے بہت سے محل بنادے۔
Highly Blessed is that Being, if He wills He can grant you better things than these, (meaning) gardens under whose directions streams flow, and make for you many palaces.
بَلْ كَذَّبُوْا بِالسَّاعَۃِ ۰ۣ وَاَعْتَدْنَا لِمَنْ كَذَّبَ بِالسَّاعَۃِ سَعِيْرًا Al-Furqān 25:11
بلکہ یہ تو قیامت ہی کو جھٹلاتے ہیں اور ہم نے قیامت کو جھٹلانے والے کے لئے دوزخ تیار کررکھی ہے۔
Rather, they even deny the Qiyamah itself; and We have kept Hell prepared for the deniers of Qiyamah.
اِذَا رَاَتْہُمْ مِّنْ مَّكَانٍؚ بَعِيْدٍ سَمِعُوْا لَہَا تَغَيُّظًا وَّزَفِيْرًا Al-Furqān 25:12
جب وہ دن کو دور سے دیکھے گی (تو غضب ناک ہورہی ہوگی اور)یہ لوگ (دور سے)اس کا جوش اور چیخنا چلانا سنیں گے۔
When it will see them from afar (it will be raging and) these people will hear its ferocity and roaring and shouting (from a distance).
وَاِذَآ اُلْقُوْا مِنْہَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُّقَرَّنِيْنَ دَعَوْا ہُنَالِكَ ثُبُوْرًا Al-Furqān 25:13
اور جب یہ اس (دوزخ)کی کسی تنگ جگہ میں (زنجیروں میں )جکڑے ہوئے ڈالے جائیں گے تووہاں موت کو پکاریں گے۔
And when they are thrown, clasped (in chains), in some narrow space of this (Hell), then there they will call for death.
لَا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُوْرًا وَّاحِدًا وَّادْعُوْا ثُبُوْرًا كَثِيْرًا Al-Furqān 25:14
(ان سے کہا جائے گا)آج ایک موت کو نہ پکارو بلکہ بہت سی موتوں کو پکارو۔
(They will be told) ‘Do not call for one death but call for many deaths today.’
قُلْ اَذٰلِكَ خَيْرٌ اَمْ جَنَّۃُ الْخُلْدِ الَّتِيْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ ۰ۭ كَانَتْ لَہُمْ جَزَاۗءً وَّمَصِيْرًا Al-Furqān 25:15
فرمائیے کہ کیا یہ (مصیبت کی حالت )اچھی ہے یا ہمیشہ رہنے کی جنت (بہت اچھی ہے)جس کا اللہ سے ڈرنے والوں سے وعدہ فرمایا گیا ہے کہ وہ ان کے لئے (ان کی اطاعت کا)صلہ ہے اور(آخری)ٹھکانہ ہے۔
Say, ‘Is this (state of suffering) better or is the eternal Paradise (better) which has been promised to the Allah-conscious; as that is, for them, the reward (for their obedience) and is their (final) abode.’
لَہُمْ فِيْہَا مَا يَشَاۗءُوْنَ خٰلِدِيْنَ ۰ۭ كَانَ عَلٰي رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْـُٔـوْلًا Al-Furqān 25:16
ان کو وہاں سب کچھ ملے گا جس کی وہ خواہش کریں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ یہ ایک وعدہ ہے جو آپ کے پروردگار کے ذمہ ہے جو قابل درخواست ہے۔
There they will receive all that they desire, and they will remain in it forever. This is upon your Rabb, a binding promise that is worth requesting for.
وَيَوْمَ يَحْشُرُہُمْ وَمَا يَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ فَيَقُوْلُ ءَ اَنْتُمْ اَضْلَلْتُمْ عِبَادِيْ ہٰٓؤُلَاۗءِ اَمْ ہُمْ ضَلُّوا السَّبِيْلَ Al-Furqān 25:17
اور جس روز اللہ ان کو اور جن کو یہ اللہ کے سوا پوجتے تھے، (سب کو)جمع فرمائیں گے۔ پھر (ان سے جن کو یہ پوجتے تھے)فرمائیں گے، کیا تم نے میرے ان بندوں کو گمراہ کیا تھا یا یہ (خود ہی)گمراہ ہوگئے تھے؟۔
And the Day Allah will gather (all of) them and those whom they worshiped besides Allah, then will say (to those whom they used to worship), ‘Did you lead these slaves of Mine astray, or did they (themselves) go astray?’
قَالُوْا سُبْحٰنَكَ مَا كَانَ يَنْۢبَغِيْ لَنَآ اَنْ نَّــتَّخِذَ مِنْ دُوْنِكَ مِنْ اَوْلِيَاۗءَ وَلٰكِنْ مَّتَّعْتَہُمْ وَاٰبَاۗءَہُمْ حَتّٰي نَسُوا الذِّكْرَ ۰ۚ وَكَانُوْا قَوْمًۢا بُوْرًا Al-Furqān 25:18
وہ عرض کریں گے آپ کی ذات پاک ہے ہماری کیا مجال تھی کہ ہم آپ کے سوا اور کارسازوں کو تجویز کرتے ولیکن آپ نے ان کو اور ان کے بڑوں کو (خوب)نعمتیں دیں یہاں تک کہ وہ (آپ کی)یاد(ذکر)بھول گئے اور یہ ہلاک ہونے والے تھے۔
They will submit, ‘Hallowed are You! How could we dare to have proposed patrons other than You. But You granted (great) blessings to them and their elders till they forgot (Your) Remembrance (Zikr), and they became the doomed ones.’
فَقَدْ كَذَّبُوْكُمْ بِمَا تَقُوْلُوْنَ ۰ۙ فَمَا تَسْتَطِيْعُوْنَ صَرْفًا وَّلَا نَصْرًا ۰ۚ وَمَنْ يَّظْلِمْ مِّنْكُمْ نُذِقْہُ عَذَابًا كَبِيْرًا Al-Furqān 25:19
(تو ارشاد ہوگا)تمہارے ان معبودوں نے تو یقیناً تمہاری باتوں کو جھوٹا ٹھہرادیا سو اب تم نہ تو خود (عذاب کو)ٹال سکتے ہو اور نہ (کسی دوسرے کی)مدد حاصل کرسکتے ہو اور جو شخص تم میں سے ظلم (شرک)کرے گا ہم اس کو بڑے عذاب (کا مزہ)چکھائیں گے۔
(So, it will be said), ‘Your these deities have indeed belied your claims; so now you can neither avert (the torment) yourselves and nor get help (from someone).’ And whoever among you commits wrong (polytheism), We shall make him savour the (taste of a) great torment.
وَمَآ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِيْنَ اِلَّآ اِنَّہُمْ لَيَاْكُلُوْنَ الطَّعَامَ وَيَمْشُوْنَ فِي الْاَسْوَاقِ ۰ۭ وَجَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَۃً ۰ۭ اَتَصْبِرُوْنَ ۰ۚ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيْرًا Al-Furqān 25:20
اور ہم نے آپ سے پہلے جتنے پیغمبر بھیجے ہیں سب کھانا کھاتے تھے اور بازاروں میں بھی چلتے پھرتے تھے اور (لوگو!)ہم نے تم میں سے ایک دوسرے کے لئے آزمائش (کا ذریعہ)بنایا ہے کیا تم صبر کرو گے؟ (یعنی صبر کرنا چاہیے) اور آپ کا پروردگار خوب دیکھ رہا ہے۔
And all the Messengers whom We sent before you used to eat food and also used to walk about in the markets. And, (O people!) We have made one of you a (means of) trial for the other; will you have patience? (Meaning, you should have patience). And your Rabb is Watching thoroughly.
وَقَالَ الَّذِيْنَ لَا يَرْجُوْنَ لِقَاۗءَنَا لَوْلَآ اُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلٰۗىِٕكَۃُ اَوْ نَرٰي رَبَّنَا ۰ۭ لَـقَدِ اسْـتَكْبَرُوْا فِيْٓ اَنْفُسِہِمْ وَعَتَوْ عُتُوًّا كَبِيْرًا Al-Furqān 25:21
اور جو لوگ ہمارے سامنے پیش ہونے کی امید نہیں رکھتے، کہتے ہیں کہ ہم پر فرشتے کیوںنازل نہیں کیے گئے یا ہم (اپنی آنکھ سے)اپنے پروردگار کو دیکھ لیں یقیناً یہ اپنے خیال میں اپنے آپ کوبہت بڑا سمجھ رہے ہیں اور اسی وجہ سے بڑے سرکش ہورہے ہیں۔
And the people who do not hope to be presented before Us say, ‘Why have the angels not been sent down to us, or we (should) see our Rabb (with our eyes).’ Indeed they are thinking too highly of themselves, and because of this are being greatly rebellious.
يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلٰۗىِٕكَۃَ لَا بُشْرٰى يَوْمَىِٕذٍ لِّلْمُجْرِمِيْنَ وَيَقُوْلُوْنَ حِجْـرًا مَّحْجُوْرًا Al-Furqān 25:22
جس روز فرشتوں کو دیکھیں گے اس روز مجرموں کے لئے کوئی خوشی کی بات نہ ہوگی اور کہیں گے (کاش تم لوگ)روک (بند کر)دیئے جاؤ۔
On the Day they see the angels, there will be no happy news for the criminals one that Day, and they will say, ‘(If only you people could) be stopped (restrained).’
وَقَدِمْنَآ اِلٰى مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَـعَلْنٰہُ ہَبَاۗءً مَّنْثُوْرًا Al-Furqān 25:23
اور (اس دن)ہم ان(کفار)کے(اچھے)کاموں کی طرف (جو کبھی دنیا میں کیے ہوں گے)متوجہ ہوں گے تو ان کو اڑتی خاک کردیں گے۔
And (on that Day) We shall turn to their (the unbeliever’s) (good) deeds (which they may have performed in the world), so (We) shall make them into scattered dust.
اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ يَوْمَىِٕذٍ خَيْرٌ مُّسْتَــقَرًّا وَّاَحْسَنُ مَقِيْلًا Al-Furqān 25:24
اس دن اہل جنت قیام گاہ میں بھی اچھے رہیں گے اور آرام گاہ میں بھی خوب اچھے ہوں گے۔
On that Day the people of Paradise will be well in (their) abode, and also be extremely well in (their) place of repose.
وَيَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاۗءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ تَنْزِيْلًا Al-Furqān 25:25
اور جس دن آسمان ایک بدلی پر سے پھٹ جائے گا اور فرشتے بکثرت اتارے جائیں گے۔
And on the Day the sky will burst from above a small cloud, and the angels will be sent down in great multitudes.
اَلْمُلْكُ يَوْمَىِٕذِۨ الْحَقُّ لِلرَّحْمٰنِ ۰ۭ وَكَانَ يَوْمًا عَلَي الْكٰفِرِيْنَ عَسِيْرًا Al-Furqān 25:26
اس دن حقیقی حکومت رحمن (اللہ، ہی) کی ہوگی اوروہ کافروں پربڑا سخت دن ہوگا۔
On that Day, the true Sovereignty will be (only that) of Rahman (Allah alone), and that will be a very hard day on the unbelievers.
وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلٰي يَدَيْہِ يَقُوْلُ يٰلَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُوْلِ سَبِيْلًا Al-Furqān 25:27
اور جس دن ظالم (کافر)اپنے ہاتھ کاٹ کاٹ کر کھائے گا کہے گا اے کاش! میں پیغمبر کے ساتھ (دین کی)راہ پر لگ گیا ہوتا۔
And the Day when the wrongdoer (unbeliever) will repeatedly bite and gnaw his hand. He will say, ‘O alas! Would that I had taken the path (of the Deen) with the Messenger!
يٰوَيْلَتٰى لَيْتَنِيْ لَمْ اَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيْلًا Al-Furqān 25:28
ہائے شامت! کیا ہی اچھا ہوتا کہ میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا۔
O woe! How much better it would have been, had I not taken such and such person as a friend!
لَقَدْ اَضَلَّنِيْ عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ اِذْ جَاۗءَنِيْ ۰ۭ وَكَانَ الشَّيْطٰنُ لِلْاِنْسَانِ خَذُوْلًا Al-Furqān 25:29
بے شک اس نے مجھے میرے پاس نصیحت (کتاب)کے آنے کے بعد اس سے بہکا دیا اور شیطان انسان کو (وقت پر)دغا دینے والا ہے۔
Without doubt, he misled me from the Advice (Book) after it had come to me; and Shaitan is a betrayer to man (at the crucial moment).’
وَقَالَ الرَّسُوْلُ يٰرَبِّ اِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوْا ھٰذَا الْقُرْاٰنَ مَہْجُوْرًا Al-Furqān 25:30
اور (اس دن)پیغمبر عرض کریں گے کہ اے میرے پروردگار! بے شک میری قوم نے اس قرآن کو نظر انداز کررکھا تھا۔
And (that Day) the Messenger will say, ‘O my Rabb! Indeed my people had ignored this Quran.’
وَكَذٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا مِّنَ الْمُجْرِمِيْنَ ۰ۭ وَكَفٰى بِرَبِّكَ ہَادِيًا وَّنَصِيْرًا Al-Furqān 25:31
اور اسی طرح ہم نے گناہگاروں میں سے ہر پیغمبر کا دشمن بنا دیا اور آپ کا پروردگار ہدایت دینے اور مدد فرمانے کے لئے کافی ہے۔
And likewise We have appointed an enemy from among the unbelievers for every Messenger; and your Rabb is Sufficient to guide and to help.
وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْہِ الْقُرْاٰنُ جُمْلَۃً وَّاحِدَۃً ۰ۚۛ كَذٰلِكَ ۰ۚۛ لِنُثَبِّتَ بِہٖ فُؤَادَكَ وَرَتَّلْنٰہُ تَرْتِيْلًا Al-Furqān 25:32
اور کافر لوگ یوں کہتے ہیں کہ ان پر یہ قرآن ایک ہی بار کیوں نازل نہیں کیا گیا اس طرح (آہستہ آہستہ اس لئے نازل فرمایا گیا) کہ اس سے ہم آپ کے دل کو قائم رکھیں اور (اسی لئے)ہم نے اس کو ٹھہر ٹھہر کر اتارا ہے۔
And the unbelieving people say thus, ‘Why has this Quran not been revealed to him all at once?’ In this manner, (it was revealed gradually and slowly) so that We may establish your heart with it, and (for this reason) We have revealed it intermittently in stages.
وَلَا يَاْتُوْنَكَ بِمَثَلٍ اِلَّا جِئْنٰكَ بِالْحَقِّ وَاَحْسَنَ تَفْسِيْرًا Al-Furqān 25:33
اور یہ لوگ آپ کے پاس جو اعتراض کی بات لاتے ہیں ہم آپ کے پاس (اس کا)معقول اور خوب وضاحت سے جواب بھیج دیتے ہیں۔
And whatever objection these people bring to you, We send you (its) judicious and elaborate reply.
اَلَّذِيْنَ يُحْشَرُوْنَ عَلٰي وُجُوْہِہِمْ اِلٰى جَہَنَّمَ ۰ۙ اُولٰۗىِٕكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّاَضَلُّ سَبِيْلًا Al-Furqān 25:34
جو لوگ اپنے مونہوں کے بل دوزخ کی طرف لے جائے جائیں گے ان ہی لوگوں کا ٹھکانہ بھی برا ہے اور وہ راستے سے بھی بھٹکے ہوئے ہیں۔
The people who will be driven towards Hell on their faces, it is these people for whom is a bad abode and they have also strayed from the path.
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَجَعَلْنَا مَعَہٗٓ اَخَاہُ ہٰرُوْنَ وَزِيْرًا Al-Furqān 25:35
اور یقیناً ہم نے موسیٰ (علیہ السلام)کو کتاب دی تھی اور ہم نے ان کے ساتھ ان کے بھائی ہارون(علیہ السلام) کو(ان کا)معاون بنایا تھا۔
And indeed We gave Musa (Alaihi as-Salam) the Book and We had made his brother Haroon (Alaihi as-Salam) (his) assistant.
فَقُلْنَا اذْہَبَآ اِلَى الْقَوْمِ الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا ۰ۭ فَدَمَّرْنٰہُمْ تَدْمِيْرًا Al-Furqān 25:36
پھر ہم نے (ان دونوںکو)حکم دیا کہ دونوں ان لوگوں کے پاس جائیں جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا سو ہم نے ان کو بالکل ہی تباہ کردیا۔
Then We commanded (them both), ‘Go both of you to the people who have belied Our Ayaat.’ So We totally annihilated them (those people).
وَقَوْمَ نُوْحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ اَغْرَقْنٰہُمْ وَجَعَلْنٰہُمْ لِلنَّاسِ اٰيَۃً ۰ۭ وَاَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِيْنَ عَذَابًا اَلِـــيْمًا Al-Furqān 25:37
اور قوم نوحؑ کو جب انہوں نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں غرق کردیا اور ان کو لوگوں کے لئے نشانی (نشان عبرت)بنا دیا اور ظالموں کے لئے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کررکھا ہے۔
And the people of Nooh (Alaihi as-Salam), when they belied the Messengers, We drowned them and made them a (warning) sign for people, and We have prepared a painful torment for the wrongdoers.
وَّعَادًا وَّثَمُــوْدَا۟ وَاَصْحٰبَ الرَّسِّ وَقُرُوْنًۢـــا بَيْنَ ذٰلِكَ كَثِيْرًا Al-Furqān 25:38
اور عاد اور ثمود اور کنویں والے اور ان کے درمیان بہت سی امتوں کو بھی (ہم نے ہلاک کردیا)۔
And (We destroyed) the ‘Aad and the Samood and the People of the Well and also many communities in between them.
وَكُلًّا ضَرَبْنَا لَہُ الْاَمْثَالَ ۰ۡوَكُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِيْرًا Al-Furqān 25:39
اور سب کو (سمجھانے کے لئے) ہم نے مثالیں بیان فرمائیں اور (نہ ماننے پر)ہم نے سب کو تہس نہس کردیا۔
And We cited examples to all (for their understanding), and We utterly annihilated them all (for their not believing).
وَلَقَدْ اَتَوْا عَلَي الْقَرْيَۃِ الَّتِيْٓ اُمْطِرَتْ مَطَرَ السَّوْءِ ۰ۭ اَفَلَمْ يَكُوْنُوْا يَرَوْنَہَا ۰ۚ بَلْ كَانُوْا لَا يَرْجُوْنَ نُشُوْرًا Al-Furqān 25:40
اور یہ (کفار مکہ) اس بستی پر ہوکر گزرے ہیں جس پر پتھر برسائے گئے تو کیا وہ اس کو دیکھتے نہ ہوں گے بلکہ ان کو(مرنے کے بعد)جی اٹھنے کی امید ہی نہیں۔
And these (unbelievers of Makkah) pass by the township on which stones were rained, so would they not be seeing it? Rather, they have no hope of being revived (after death).
وَاِذَا رَاَوْكَ اِنْ يَّتَّخِذُوْنَكَ اِلَّا ہُزُوًا ۰ۭ اَھٰذَا الَّذِيْ بَعَثَ اللہُ رَسُوْلًا Al-Furqān 25:41
اور جب یہ لوگ آپ کو دیکھتے ہیں تو آپ کا مذاق ہی اڑاتے ہیں( اورکہتے ہیں)کیا یہی شخص ہے جس کو اللہ نے پیغمبر بنا کر بھیجا ہے۔
And when these people see you, they only make fun of you (and say), ‘Is he the one whom Allah has appointed and sent as a Prophet?
اِنْ كَادَ لَيُضِلُّنَا عَنْ اٰلِہَتِنَا لَوْلَآ اَنْ صَبَرْنَا عَلَيْہَا ۰ۭ وَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَ حِيْنَ يَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ اَضَلُّ سَبِيْلًا Al-Furqān 25:42
اس شخص نے تو ہم کو ہمارے معبودوں سے ہٹا ہی دیا ہوتا اگر ہم ان پر (مضبوطی سے)قائم نہ رہتے اور جلد ہی ان کو معلوم ہوجائے گا جب عذاب کو دیکھیں گے کہ کون گمراہ تھا؟۔
This person would have only led us away us from our deities had we not remained (firmly) steadfast to them.’ And soon will they come to know when they see the torment, as to who was astray?
اَرَءَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ ۰ۭ اَفَاَنْتَ تَكُوْنُ عَلَيْہِ وَكِيْلًا Al-Furqān 25:43
بھلا آپ نے اس شخص کا حال دیکھا جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا معبود بنارکھا ہے تو کیا آپ اس کی نگرانی کرسکتے ہیں؟۔
Well then, have you seen the condition of the person who has taken the desire of his Nafs as his Ilaha? So can you keep a watch over him?
اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَكْثَرَہُمْ يَسْمَعُوْنَ اَوْ يَعْقِلُوْنَ ۰ۭ اِنْ ہُمْ اِلَّا كَالْاَنْعَامِ بَلْ ہُمْ اَضَلُّ سَبِيْلًا Al-Furqān 25:44
یا آپ خیال کرتے ہیں کہ ان میں سے اکثر سنتے یا سمجھتے ہیں؟ یہ تو محض چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ راہ سے بھٹکے ہوئے ہیں۔
Or do you think that most of them hear or understand? They are just like cattle; rather they are even farther astray from the path than them.
اَلَمْ تَرَ اِلٰى رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ الظِّلَّ ۰ۚ وَلَوْ شَاۗءَ لَجَعَلَہٗ سَاكِنًا ۰ۚ ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَيْہِ دَلِيْلًا Al-Furqān 25:45
(اے مخاطب!)بھلا تو نے اپنے پروردگار (کی قدرت)کو نہیں دیکھا کہ وہ سائے کو کیسے پھیلا دیتے ہیں اور اگر وہ چاہتے تو اس کو ایک حالت پر ٹھہرا دیتے پھر ہم نے سورج کو اس (درازی وکوتاہی)پر ملامت مقرر فرمایا۔
(O addressee!) Well then, have you not observed (the Omnipotence of) your Rabb, how He spreads the shadow? And had He willed He could have kept it still in one position. Then We made the sun an indicator (over its lengthening and shortening).
ثُمَّ قَبَضْنٰہُ اِلَيْنَا قَبْضًا يَّسِيْرًا Al-Furqān 25:46
پھر ہم نے اس کو اپنی طرف آہستہ آہستہ سمیٹ لیا۔
Then We gradually drew it in towards Us.
وَہُوَالَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الَّيْلَ لِبَاسًا وَّالنَّوْمَ سُـبَاتًا وَّجَعَلَ النَّہَارَ نُشُوْرًا Al-Furqān 25:47
اور وہی ذات ہے جس نے تمہارے لئے رات کو پردہ اور نیندکو آرام بنایا اور دن کو اٹھ کھڑے ہونے کا وقت بنایا۔
And He is the Being, Who has made the night a veil and the sleep a repose, and made the day a time to arise.
وَہُوَالَّذِيْٓ اَرْسَلَ الرِّيٰحَ بُشْرًۢا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِہٖ ۰ۚ وَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً طَہُوْرًا Al-Furqān 25:48
اور وہی ذات ہے کہ اپنی رحمت کی بارش سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری بنا کر بھیجتی ہے اور ہم آسمان سے پاک (نتھرا ہوا)پانی برساتے ہیں۔
And He is the Being, Who sends forth the winds as the carrier of good news before the rain of His Mercy, and We rain pure (clean) water from the sky.
لِّنُحْيِۦ بِہٖ بَلْدَۃً مَّيْتًا وَّنُسْقِيَہٗ مِمَّا خَلَقْنَآ اَنْعَامًا وَّاَنَاسِيَّ كَثِيْرًا Al-Furqān 25:49
تاکہ ہم اس سے مردہ زمین میں جان ڈال دیں اور اپنی مخلوقات میں سے چارپایوں اوربہت سے آدمیوں کو سیراب کریں۔
So that We may put life into the dead earth with it, and water the cattle and many of the human beings from among Our creation.
وَلَقَدْ صَرَّفْنٰہُ بَيْنَہُمْ لِيَذَّكَّرُوْا ۰ۡۖ فَاَبٰٓى اَكْثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوْرًا Al-Furqān 25:50
اور ہم نے اس (قرآن)کو ان میں طرح طرح سے بیان فرمایا تاکہ نصیحت حاصل کریں سو بہت سے لوگ ناشکری کیے بغیر نہ رہ سکے۔
And We explained this (Quran) among them in various ways, so that they may take advice. Yet many people could not remain without being ungrateful.
وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِيْ كُلِّ قَرْيَۃٍ نَّذِيْرًا Al-Furqān 25:51
اور اگر ہم چاہتے تو ہر بستی میں (انجام بدسے)ڈرانے والا بھیج دیتے۔
And had We willed We could have sent a warner (of a bad end) to every township.
فَلَا تُطِعِ الْكٰفِرِيْنَ وَجَاہِدْہُمْ بِہٖ جِہَادًا كَبِيْرًا Al-Furqān 25:52
تو آپ کافروں کی بات نہ مانیں اور اس(قرآن)کے مطابق ان سے پوری قوت سے جہاد کیجئیے۔
So do not obey the unbelievers, and carry out Jihad against them with all your might in accordance with it (the Quran).
وَہُوَالَّذِيْ مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ ھٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَّھٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌ ۰ۚ وَجَعَلَ بَيْنَہُمَا بَرْزَخًا وَّحِجْرًا مَّحْجُوْرًا Al-Furqān 25:53
اور وہی ذات ہے جس نے دو دریاؤں (کے پانی)کو (صورتاً)ملادیا۔ ایک(کاپانی)میٹھا ہے پیاس بجھانے والا اور ایک (کا)شور( اور)تلخ ہے اور ان دونوں کے درمیان ایک آڑ اور مضبوط اوٹ بنادی۔
And He is the Being, Who (outwardly) joined (the waters of) the two rivers; (the water of) one is sweet, a slaker of thirst, and (of) one is salty (and) bitter, and He erected a barrier and a strong partition between them.
وَہُوَالَّذِيْ خَلَقَ مِنَ الْمَاۗءِ بَشَرًا فَجَعَلَہٗ نَسَبًا وَّصِہْرًا ۰ۭ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيْرًا Al-Furqān 25:54
اور وہی ذات ہے جس نے پانی (نطفہ)سے آدمی کو پیدا فرمایا پھر اس کو خاندان والا اور سسرال والا بنایا اور (اے مخاطب!)تیرا پروردگار بڑی قدرت والا ہے۔
And He is the Being, Who created man from water (semen), then granted him kinship through lineage and marriage. And (O addressee!) your Rabb possesses Great Power.
وَيَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ مَا لَا يَنْفَعُہُمْ وَلَا يَضُرُّہُمْ ۰ۭ وَكَانَ الْكَافِرُ عَلٰي رَبِّہٖ ظَہِيْرًا Al-Furqān 25:55
اور(باوجود اس کے)یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کونفع پہنچا سکتی ہیں اور نہ ان کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور کافر اپنے پروردگار کی مخالفت میں بہت زور مارتا ہے۔
And (despite this) these people forsake Allah and worship the things that can give them neither benefit and nor cause them harm. And the unbeliever strives very hard in opposing his Rabb.
وَمَآ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِيْرًا Al-Furqān 25:56
اور ہم نے آپ کو صرف خوشی اور عذاب کی خبر سنانے کو بھیجا ہے۔
And We have sent you only to convey the news of happiness and of torment.
قُلْ مَآ اَسْـَٔــلُكُمْ عَلَيْہِ مِنْ اَجْرٍ اِلَّا مَنْ شَاۗءَ اَنْ يَّتَّخِذَ اِلٰى رَبِّہٖ سَبِيْلًا Al-Furqān 25:57
فرمادیجئیے کہ میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا ہاں جو شخص چاہے اپنے پروردگار کی طرف (جانے کا)راستہ اختیار کرے۔
Say, ‘I do not ask you any recompense for this. Yes, whoever wants may adopt the way (to go) towards his Rabb.’
وَتَوَكَّلْ عَلَي الْـحَيِّ الَّذِيْ لَا يَمُوْتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِہٖ ۰ۭ وَكَفٰى بِہٖ بِذُنُوْبِ عِبَادِہٖ خَبِيْرَۨا Al-Furqān 25:58
اور اس (اللہ)زندہ پر بھروسہ رکھیں جو(کبھی)نہیں مرے گا اور اسکی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہیے اور وہ اپنے بندے کے گناہوں سے خبر رکھنے کو کافی ہے۔
And trust in Him (Allah), the Alive, Who will never die, and keep celebrating His Glory with Praise. And He is Sufficient to be Aware of the sins of His slave.
الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَيْنَہُمَا فِيْ سِـتَّۃِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰي عَلَي الْعَرْشِ ۰ۚۛ اَلرَّحْمٰنُ فَسْـَٔــلْ بِہٖ خَبِيْرًا Al-Furqān 25:59
جس ذات نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے، (سب کو)چھ دن میں پیدا فرمایا پھر عرش پر قائم ہوا، وہ بڑا مہربان ہے پس اس کی شان کسی جاننے والے سے پوچھنا چاہیے۔
The Being, Who created the heavens and the earth and whatever is in them (all) in six days, then established Himself on the Throne. He is very Kind, so ask about His Majesty from someone who is aware.
وَاِذَا قِيْلَ لَہُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوْا وَمَا الرَّحْمٰنُ ۰ۤ اَنَسْجُدُ لِمَا تَاْمُرُنَا وَزَادَہُمْ نُفُوْرًا Al-Furqān 25:60
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس بڑے مہربان (رحمن)کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں کہ بڑا مہربان (رحمن) کیا چیزہے۔ کیا ہم اس کو سجدہ کرنے لگیں جس (کو سجدہ کرنے)کو تم ہم کو کہتے ہو۔ اور ان کو اور زیادہ نفرت بڑھتی ہے۔
And when it is said to them, ‘Prostrate yourself before the Most Kind (Rahman)’, they say, ‘What is the Most Kind (Rahman)? Should we start prostrating ourselves unto Him, who you tell us (to prostrate)?’ And their hatred increases all the more.
تَبٰرَكَ الَّذِيْ جَعَلَ فِي السَّمَاۗءِ بُرُوْجًا وَّجَعَلَ فِيْہَا سِرٰجًا وَّقَمَـــرًا مُّنِيْرًا Al-Furqān 25:61
وہ ذات بڑی برکت والی ہے جس نے آسمان میں بڑے بڑے ستارے (برج)بنائے اور اس میں ایک چراغ (سورج) اورروشن چاند بنایا۔
Extremely Blessed is the Being, Who made massive stars (towers) in the sky, and in it made a lamp (the sun) and a shining moon.
وَہُوَ الَّذِيْ جَعَلَ الَّيْلَ وَالنَّہَارَ خِلْفَۃً لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ يَّذَّكَّرَ اَوْ اَرَادَ شُكُوْرًا Al-Furqān 25:62
اور وہ ذات ہے جس نے رات اور دن ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والے بنائے ( اور یہ عمل)اس کے لئے جو سمجھنا چاہے یا شکرادا کرنا چاہے۔
And He is the Being, Who made the day and night to follow each other, (and this arrangement is) for him who desires to understand or desires to offer thanks.
وَعِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِيْنَ يَمْشُوْنَ عَلَي الْاَرْضِ ہَوْنًا وَّاِذَا خَاطَبَہُمُ الْجٰہِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا Al-Furqān 25:63
اور رحمٰن(اللہ)کے (خاص)بندے وہ ہیں جو زمین پرعاجزی کے ساتھ چلتے ہیں اورجب جاہل لوگ ان سے (جہالت کی)بات کرتے ہیں تو رفع شر کی بات (سلام)کہتے ہیں۔
And the (special) slaves of the Rahman (Allah) are those who walk in the land with humility, and when the ignorant speak to them (ignorantly), they reply with mischief-dispelling words (Salam).
وَالَّذِيْنَ يَبِيْتُوْنَ لِرَبِّہِمْ سُجَّدًا وَّقِيَامًا Al-Furqān 25:64
اور جو راتوں کو اپنے پروردگار کے سامنے سجدہ اور قیام میں لگے رہتے ہیں۔
And those who spend the nights in prostration and standing before their Rabb.
وَالَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَہَنَّمَ ۰ۤۖ اِنَّ عَذَابَہَا كَانَ غَرَامًا Al-Furqān 25:65
اور جو یہ دعائیں کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ! دوزخ کے عذاب کو ہم سے دور رکھو۔ بے شک اس کا عذاب بہت تکلیف کی چیز ہے۔
And those who pray, ‘O our Rabb! Keep the torment of Hell away from us; indeed its torment is a very painful thing.
اِنَّہَا سَاۗءَتْ مُسْتَــقَرًّا وَّمُقَامًا Al-Furqān 25:66
یقیناً وہ ٹھہرنے اور رہنے کی بہت بری جگہ ہے۔
Indeed, it is a very bad place to stay and abide.’
وَالَّذِيْنَ اِذَآ اَنْفَقُوْا لَمْ يُسْرِفُوْا وَلَمْ يَـقْتُرُوْا وَكَانَ بَيْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا Al-Furqān 25:67
اور وہ لوگ کہ جب خرچ کرتے ہیں تو بے جا نہیں کرتے اور نہ تنگی کرتے ہیں اور ان کا خرچ اس کے درمیان اعتدال پر ہوتا ہے۔
And the people who are neither extravagant nor miserly when they spend, and their spending is moderate in between.
وَالَّذِيْنَ لَا يَدْعُوْنَ مَعَ اللہِ اِلٰــہًا اٰخَرَ وَلَا يَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِيْ حَرَّمَ اللہُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُوْنَ ۰ۚ وَمَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ يَلْقَ اَثَامًا Al-Furqān 25:68
اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کی پرستش نہیں کرتے اور جس کے قتل کو اللہ نے حرام ٹھہرایا ہے اس کو قتل نہیں کرتے ہاں مگر حق کے ساتھ (یعنی اگر اللہ کا حکم ہو تو) اور وہ زنا نہیں کرتے۔ اور جو شخص ایسے اعمال کرے گا سخت گناہ میں مبتلا ہوگا۔
And they do not worship any Ilaha besides Allah, and do not kill anyone whose killing Allah has forbidden, yes except (when due) with truth (meaning, only if Allah has so commanded), and they do not commit adultery. And whoever commits such acts, will be indulging in grave sin.
يُّضٰعَفْ لَہُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ وَيَخْلُدْ فِيْہٖ مُہَانًا Al-Furqān 25:69
قیامت کے روز اس کا عذاب بڑھتا جائے گا اور وہ اس میں ہمیشہ ذلیل وخوار رہے گا۔
His torment will keep on increasing on the Day of Qiyamah, and he will remain in it forever, disgraced and humiliated.
اِلَّا مَنْ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰۗىِٕكَ يُبَدِّلُ اللہُ سَـيِّاٰتِہِمْ حَسَنٰتٍ ۰ۭ وَكَانَ اللہُ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا Al-Furqān 25:70
مگر جو (شرک وگناہ سے) توبہ کرلے اور ایمان بھی لے آئے (عقیدہ درست کرلے) اور نیک کام کرتا رہے تو اللہ ایسے لوگوں کو ان کے (گزشتہ)گناہوں کی جگہ نیکیاں عطا فرمائیں گے اور اللہ تو بخشنے والے مہربان ہیں۔
But whoever repents (from polytheism and sin) and also believes (reforms his belief) and keeps performing righteous deeds, then to such people Allah will award virtues in place of their (previous) sins, and Allah is ever Forgiving Merciful.
وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّہٗ يَتُوْبُ اِلَى اللہِ مَتَابًا Al-Furqān 25:71
اور جو توبہ کرتا ہے اور نیک عمل کرتا ہے تو بے شک وہ خاص طور پر اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے۔
And he who repents and performs righteous deeds, then undoubtedly he turns specifically towards Allah.
وَالَّذِيْنَ لَا يَشْہَدُوْنَ الزُّوْرَ ۰ۙ وَاِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا كِرَامًا Al-Furqān 25:72
اور وہ لوگ بیہودہ باتوں میں شامل نہیں ہوتے اور اگر (اتفاقاً)بیہودہ باتوں کے پاس سے گزر ہو تو سنجیدگی سے گزر جاتے ہیں۔
And those people do not participate in nonsensical activities, and if (by chance) they pass by nonsensical activities, they pass by solemnly.
وَالَّذِيْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِاٰيٰتِ رَبِّہِمْ لَمْ يَخِـرُّوْا عَلَيْہَا صُمًّا وَّعُمْيَانًا Al-Furqān 25:73
اور جب ان کو ان کے پروردگارکی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان پر بہرے اور اندھے ہوکر نہیں گرتے (غور وفکر سے سنتے ہیں)۔
And when the Ayaat of their Rabb are read out to them, (they) do not fall as deaf and blind upon them (but listen to them with attention and reflection).
وَالَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْيُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا Al-Furqān 25:74
اور وہ لوگ دعا کرتے رہتے ہیں اے ہمارے پروردگار! ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے اور ہماری اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک (راحت)عطا فرمائیے اور ہم کو پرہیزگاروں کا پیشوا بنادیجئیے۔
And they keep praying, ‘O our Rabb! Bestow upon us the coolness of our eyes (comfort) from our wives and children, and make us the leaders of the Allah-conscious.
اُولٰۗىِٕكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَۃَ بِمَا صَبَرُوْا وَيُلَقَّوْنَ فِيْہَا تَحِيَّۃً وَّسَلٰمًا Al-Furqān 25:75
ان لوگوں کو صبر کے بدلے اور اونچے اونچے محل دیئے جائیں گے اور وہاں (فرشتے)ان سے دعاوسلام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
These people will be granted lofty palaces as reward for their patience, and there they will be greeted (by the angels) with prayers and Salam.
خٰلِدِيْنَ فِيْہَا ۰ۭ حَسُنَتْ مُسْـتَقَرًّا وَّمُقَامًا Al-Furqān 25:76
اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے وہ ٹھہرنے اور رہنے کی بہت ہی عمدہ جگہ ہے۔
They will abide in them forever. That is an excellent place to stay and reside.
قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّيْ لَوْلَا دُعَاۗؤُكُمْ ۰ۚ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُوْنُ لِزَامًا Al-Furqān 25:77
فرمادیجئیے کہ اگر تم (اللہ کو)نہیں پکارتے تو میرا پروردگار بھی تمہاری کچھ پرواہ نہیں کرتا تو یقیناً تم نے جھٹلایا ہے سو اس کی سزا (تمہارے لئے)جلد لازم ہوگی۔
Say, ‘If you do not invoke (Allah), then my Rabb also does not care for you at all. Indeed you have denied, so its punishment will soon become due (for you).
Back to top