Go to Quran page

سُوْرَۃُ آل عِمْرَان

Chapter 3: Āl ‘Imrān (200 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
الۗمَّۗ Āl ‘Imrān 3:1
الم۔
ALIF- LAAM- MEEM.
اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْـحَيُّ الْقَيُّوْمُ Āl ‘Imrān 3:2
اللہ(وہی)ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ زندہ ہے قائم رہنے والا۔
Allah is (He), none except Him is worthy of worship, He is Alive, Eternal.
نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْہِ وَاَنْزَلَ التَّوْرٰىۃَ وَالْاِنْجِيْلَ Āl ‘Imrān 3:3
اس نے آپ(ﷺ)پر سچی کتاب نازل فرمائی (جو)تصدیق کرتی ہے پہلی (آسمانی)کتابوں کی اور اسی نے نازل فرمائی تورات اور انجیل۔
He revealed to you (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) the True Book, (that) confirms the former (Divine) Books; and He revealed the Taurat and the Injeel.
مِنْ قَبْلُ ھُدًى لِّلنَّاسِ وَاَنْزَلَ الْفُرْقَانَ ۥۭ اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِ اللہِ لَھُمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌ وَاللہُ عَزِيْزٌ ذُو انْتِقَامٍ Āl ‘Imrān 3:4
اس سے پہلے لوگوں کی راہنمائی کے لیئےاور حق وباطل کو الگ کردینے والا (قرآن)نازل فرمایا یقینا ًجن لوگوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ غالب ہیں بدلہ لینے والے ہیں۔
Before it, for the of people; and revealed the Separator (Quran) of Truth from falsehood; guidance indeed, there is severe torment for the people who denied the Ayaat of Allah; and Allah is Dominant, Able to Requite.
اِنَّ اللہَ لَا يَخْفٰى عَلَيْہِ شَيْءٌ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاۗءِ Āl ‘Imrān 3:5
یقیناً اللہ پر زمین اور آسمان کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔
Indeed, nothing in the earth and the heaven is hidden from Allah.
ھُوَالَّذِيْ يُصَوِّرُكُمْ فِي الْاَرْحَامِ كَيْفَ يَشَاۗءُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Āl ‘Imrān 3:6
وہی ہے جو ماؤں کے پیٹ میں جیسی چاہتا ہے تمہاری شکل وصورت بناتا ہے۔ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ غالب حکمت والا ہے۔
It is He, Who fashions your form and figure within your mothers’ wombs as He wills. None except Him is worthy of worship; He is Dominant, Wise.
ھُوَالَّذِيْٓ اَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتٰبَ مِنْہُ اٰيٰتٌ مُّحْكَمٰتٌ ھُنَّ اُمُّ الْكِتٰبِ وَاُخَرُ مُتَشٰبِہٰتٌ فَاَمَّا الَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِہِمْ زَيْـغٌ فَيَتَّبِعُوْنَ مَا تَشَابَہَ مِنْہُ ابْتِغَاۗءَ الْفِتْنَۃِ وَابْتِغَاۗءَ تَاْوِيْلِہٖ وَمَا يَعْلَمُ تَاْوِيْلَہٗٓ اِلَّا اللہُ وَالرّٰسِخُوْنَ فِي الْعِلْمِ يَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِہٖ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَا وَمَا يَذَّكَّرُ اِلَّآ اُولُوا الْاَلْبَابِ Āl ‘Imrān 3:7
وہی ہے جس نے آپ(ﷺ)پر کتاب نازل فرمائی جس کی کچھ آیات محکم ہیں وہی اصل کتاب ہیں اور کچھ دوسری متشابہ ہیں تو جن لوگوں کے دلوںمیں کجی ہے پس وہ متشابہات کا اتباع کرتے ہیں (کہ)اس سے فتنہ پیدا کریں اور ان کی اصلی مراد کا پتہ لگائیں اور ان کی اصلی مراد اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا اور جو (لوگ)علم میں مضبوط ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم ان پر ایمان لائے (یہ)سب ہمارے پروردگار کی طرف سے ہیں اور عقلمندوں کے سوا کوئی نصیحت حاصل نہیں کرتا۔
It is He, Who revealed the Book to you (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam), some of whose Ayaat are categorical, they are the foundations of the Book; and some others are allegorical. So the people in whose hearts is crookedness, they follow the allegorical (so as) to cause dissension thereby and to find out their real interpretation; and none except Allah knows their real interpretation; and those (people) who are well-grounded in knowledge say, ‘We believe in them; (these) all are from our Rabb.’ And none except the wise take advice.
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَيْتَنَا وَھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَۃً اِنَّكَ اَنْتَ الْوَھَّابُ Āl ‘Imrān 3:8
(جو کہتے ہیں)اے ہمارے پروردگار! آپ نے ہمیں راہ دکھائی اس کے بعد ہمارے دلوںمیں کجی پیدا نہ کیجئے اور ہمیں اپنے ہاں سے رحمت عطا فرمائیے بے شک آپ ہی عطا فرمانےوالے ہیں۔
(Those who say), ‘O our Rabb! You have shown us the path, do not cause crookedness in our hearts after this, and bestow on us Mercy from Your Presence; without doubt, it is You, Who is the Bestower.
رَبَّنَآ اِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِـيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيْہِ اِنَّ اللہَ لَا يُخْلِفُ الْمِيْعَادَ Āl ‘Imrān 3:9
اے ہمارے پروردگار! بے شک آپ اس دن لوگوں کو جمع کرنے والے ہیں جس میں کوئی شک نہیں۔ بے شک اللہ وعدہ کے خلاف نہیں کرتے۔
O our Rabb! Indeed, You are the Gatherer of people on the Day, about which there is no doubt; assuredly, Allah does not go against His Promise.’
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَنْ تُغْنِىَ عَنْھُمْ اَمْوَالُھُمْ وَلَآ اَوْلَادُھُمْ مِّنَ اللہِ شَـيْـــــًٔـا وَاُولٰۗىِٕكَ ھُمْ وَقُوْدُ النَّارِ Āl ‘Imrān 3:10
یقیناً جن لوگوں نے کفر اختیار کیاان کو نہ ان کے مال اللہ سے ذرہ بھر بچا سکیں گے اور نہ ان کی اولادیں۔ اور یہی لوگ آگ کا ایندھن ہیں۔
Indeed, the people who adopted unbelief, neither their wealth nor their children will be able to save them in the least from Allah; and these people are the fuel of the Fire.
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ وَالَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا فَاَخَذَھُمُ اللہُ بِذُنُوْبِہِمْ وَاللہُ شَدِيْدُ الْعِقَابِ Āl ‘Imrān 3:11
(ان کی عادت)فرعون کے لوگوں اور ان سے پہلے لوگوں کی عادت جیسی ہے انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تو اللہ نے ان کے گناہوں کی وجہ سے ان پر گرفت فرمائی اور اللہ سخت عذاب کرنے والے ہیں۔
(Their behaviour is) like the behaviour of the people of Fir‘aun and of those before them; they belied Our Ayaat, so Allah seized them for their sins; and Allah is the Giver of severe torment.
قُلْ لِّـلَّذِيْنَ كَفَرُوْا سَـتُغْلَبُوْنَ وَتُحْشَرُوْنَ اِلٰى جَہَنَّمَ وَبِئْسَ الْمِہَادُ Āl ‘Imrān 3:12
کافروں سے کہہ دیجیئے کہ عنقریب تم مغلوب ہوگے (مسلمانوں کے ہاتھوں)اور(آخرت میں)جہنم کی طرف اکٹھے کیے جاؤ گے اور وہ برُا ٹھکانہ ہے۔
Tell the unbelievers, ‘Soon, you will be subdued (at the hands of the Muslims) and gathered towards Hell (in the Hereafter); and that is a bad abode.’
قَدْ كَانَ لَكُمْ اٰيَۃٌ فِيْ فِئَتَيْنِ الْتَقَتَا فِئَۃٌ تُقَاتِلُ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَاُخْرٰى كَافِرَۃٌ يَّرَوْنَھُمْ مِّثْلَيْہِمْ رَاْيَ الْعَيْنِ وَاللہُ يُـؤَيِّدُ بِنَصْرِہٖ مَنْ يَّشَاۗءُ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَعِبْرَۃً لِّاُولِي الْاَبْصَارِ Āl ‘Imrān 3:13
یقینا ًتمہارے لئے ان دو جماعتوں میں جو (یوم بدر)ایک دوسرے کے مقابل ہوئی تھیں (بہت بڑی)نشانی ہے ایک جماعت اللہ کی راہ میں قتال کرتی تھی اور دوسری کافر۔ کھلی آنکھوں ان (مسلمانوں)کو اپنے سے دوگنا دیکھ رہی تھی اور اللہ جس کو چاہتے ہیں اپنی مدد سے قوت دیتے ہیں یقینا ًاس میں اہلِ بصارت کے لئے بڑی عبرت ہے۔
Indeed, there is a (great) sign for you in the two groups that faced each other (on the day of Badr). One group was fighting in Allah’s Way; and the other, of unbelievers, was seeing them (the Muslims) with open eyes as twice their number. And Allah strengthens by His Help whom He wills; indeed, in this is a great lesson for men with vision.
زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّہَوٰتِ مِنَ النِّسَاۗءِ وَالْبَنِيْنَ وَالْقَنَاطِيْرِ الْمُقَنْطَرَۃِ مِنَ الذَّھَبِ وَالْفِضَّۃِ وَالْخَيْلِ الْمُسَوَّمَۃِ وَالْاَنْعَامِ وَالْحَرْثِ ذٰلِكَ مَتَاعُ الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا وَاللہُ عِنْدَہٗ حُسْنُ الْمَاٰبِ Āl ‘Imrān 3:14
لوگوں کے لئے خواہشات کی محبت، جو عورتوں اور بیٹوں اور مال ڈھیر سونے اور چاندی کے اور نشان لگے ہوئے گھوڑے اور مویشی اور کھیتی سے ہے، میں بہت زینت دی گئی ہے (مگر)یہ(سب)دنیاکی زندگی کا سامان ہے اور اللہ ہی کے پاس بہت اچھا ٹھکانہ ہے۔
Great charm has been placed in people’s love of desire for women and sons, and riches and heaps of gold and silver, and branded horses and cattle, and cultivated fields. (But) this (all) is the possession of the worldly life, and with Allah alone, is an excellent abode.
قُلْ اَؤُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرٍ مِّنْ ذٰلِكُمْ لِلَّذِيْنَ اتَّقَوْا عِنْدَ رَبِّہِمْ جَنّٰتٌ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا وَاَزْوَاجٌ مُّطَہَّرَۃٌ وَّرِضْوَانٌ مِّنَ اللہِ وَاللہُ بَصِيْرٌۢ بِالْعِبَادِ Āl ‘Imrān 3:15
کہیئے کیا میں تم کو ان (چیزوں)سے بہتر (چیز)کی خبر دوں جو پرہیزگاروں کے لئے ان کے پروردگار کے پاس ہے۔ باغات ہیں جن کے تابع نہریں چلتی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ بیبیاں اور اللہ کی رضا ہے اور اللہ اپنے بندوں کو دیکھ رہے ہیں۔
Say, ‘Should I give you the news of (something) better than these (things), which is with their Rabb for the Allah-conscious: gardens under whose direction streams flow, in which they will dwell forever, and pure wives, and the Good Pleasure of Allah;’ and Allah is watching His slaves.
اَلَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَآ اِنَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ Āl ‘Imrān 3:16
وہ لوگ جو کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار! بے شک ہم ایمان لائے سو ہم کو ہمارے گناہوں سے معافی عطا کیجئیے اور ہمیں آگ کے عذاب سے محفوظ رکھیئے۔
The people who say, ‘O our Rabb! Indeed we have believed, so forgive us our sins and protect us from the torment of the Fire.’
اَلصّٰبِرِيْنَ وَالصّٰدِقِيْنَ وَالْقٰنِـتِيْنَ وَالْمُنْفِقِيْنَ وَالْمُسْـتَغْفِرِيْنَ بِالْاَسْحَارِ Āl ‘Imrān 3:17
صبر کرنے والے اور سچے اور فرمانبرداری کرنے والے اور(اللہ کی راہ میں)خرچ کرنے والے اور سحر کے اوقات میں گناہوں کی معافی مانگنے والے۔
The patient and the truthful and the obedient and those who spend (in Allah’s Way) and those who beg for forgiveness of sins in the pre-dawn hours.
شَہِدَ اللہُ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃُ وَاُولُوا الْعِلْمِ قَاۗىِٕمًۢا بِالْقِسْطِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Āl ‘Imrān 3:18
اللہ گواہی دیتے ہیں کہ یقیناً اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور فرشتے اور اہل علم جو انصاف پر قائم ہیں (گواہی دیتے ہیں کہ)اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ غالب ہیں حکمت والے۔
Allah bears witness that, indeed there is no one worthy of worship except Him. And the angels, and those endued with knowledge who are established in justice (bear witness that), there is no one worthy of worship except Allah; He is the Dominant, the Wise.
اِنَّ الدِّيْنَ عِنْدَ اللہِ الْاِسْلَامُ وَمَا اخْتَلَـفَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَھُمُ الْعِلْمُ بَغْيًۢا بَيْنَھُمْ وَمَنْ يَّكْفُرْ بِاٰيٰتِ اللہِ فَاِنَّ اللہَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ Āl ‘Imrān 3:19
یقیناً اللہ کے نزدیک دین (حق)صرف اسلام ہے اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی انہوں نے اپنے پاس حقیقی علم آنے کے بعد آپس میں سرکشی کرتے ہوئے اختلاف کیا اور جو اللہ کی آیات کے ساتھ کفر کرے تو یقینا اللہ جلد حساب لینے والے ہیں۔
Indeed, Islam is the only (true) Deen with Allah; and the people who were given the Book disputed out of rebellion among themselves, after the true knowledge had come to them. And whoever disbelieves in the Ayaat of Allah, then indeed Allah is Quick in taking account.
فَاِنْ حَاۗجُّوْكَ فَقُلْ اَسْلَمْتُ وَجْہِيَ لِلہِ وَمَنِ اتَّبَعَنِ وَقُلْ لِّلَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَالْاُمِّيّٖنَ ءَاَسْلَمْتُمْ فَاِنْ اَسْلَمُوْا فَقَدِ اھْتَدَوْا وَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلٰغُ وَاللہُ بَصِيْرٌۢ بِالْعِبَادِ Āl ‘Imrān 3:20
پھر اگر وہ آپ سے بحث کریں تو فرما دیجیئے میں تو اپنا رُخ خالص اللہ کی طرف کرچکا اور (وہ بھی)جو میرے پیرو ہیں۔ اور کہیئےاہِل کتاب اور ان پڑھ (مشرکین) سے، کیا تم بھی قبول کرتے ہو سو اگر وہ تسلیم کرلیں تو یقیناً وہ بھی سیدھی راہ پائیں اور اگر وہ (لوگ)روگردانی کریں تو یقیناً آپ کے ذمہ صرف پہنچا دینا ہے اور اللہ اپنے بندوں کو دیکھ رہے ہیں۔
And then if they argue with you, say, ‘I have turned my whole self purely towards Allah, and (so have also) those who were my followers.’ And say to the People of the Book and the illiterates (polytheists), ‘Do you also accept?’ So, if they accept, then indeed they too will find the straight path; and if those (people) turn away, indeed your duty is only to convey; and Allah is watching His slaves.
اِنَّ الَّذِيْنَ يَكْفُرُوْنَ بِاٰيٰتِ اللہِ وَيَقْتُلُوْنَ النَّـبِيّٖنَ بِغَيْرِ حَقٍّ وَّيَقْتُلُوْنَ الَّذِيْنَ يَاْمُرُوْنَ بِالْقِسْطِ مِنَ النَّاسِ فَبَشِّرْھُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ Āl ‘Imrān 3:21
یقیناً جو لوگ اللہ کی آیات کے ساتھ کفر کرتے ہیں اور پیغمبروں کو ناحق قتل کرتے ہیں اور ان لوگوں کو قتل کرتے ہیں جو لوگوں میں انصاف (کرنے)کا حکم دیتے ہیں سو ان کو درد ناک عذاب کی خوشخبری سُنادیں۔
Indeed, the people who disbelieve in the Ayaat of Allah and unlawfully kill the Prophets and kill those who enjoin (the administration of) justice among people, so give them the good news of a painful torment.
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ حَبِطَتْ اَعْمَالُھُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ وَمَا لَھُمْ مِّنْ نّٰصِرِيْنَ Āl ‘Imrān 3:22
یہ ایسے لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اور آخرت میں برباد ہوئے اور ان کا کوئی مددگار نہیں(ہوگا)۔
They are the people whose deeds have gone waste in this world and in the Hereafter; and they (will) have no helper.
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ اُوْتُوْا نَصِيْبًا مِّنَ الْكِتٰبِ يُدْعَوْنَ اِلٰى كِتٰبِ اللہِ لِيَحْكُمَ بَيْنَھُمْ ثُمَّ يَتَوَلّٰى فَرِيْقٌ مِّنْھُمْ وَھُمْ مُّعْرِضُوْنَ Āl ‘Imrān 3:23
کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب میں سے (کافی)حصہ دیا گیا (جب)ان کو اللہ کی کتاب کی طرف بلایا جاتا ہے کہ ان کے درمیان فیصلہ کردے پھر ان میں سے ایک جماعت پھر جاتی ہے اور وہ منہ پھیرنے والے (ہی)ہیں۔
Have you not seen those people who were given a (substantial) portion of the Book? (When) they are called towards the Book of Allah so that it judges between them, then one of their groups turns back, and they are (ever) the face-turners.
ذٰلِكَ بِاَنَّھُمْ قَالُوْا لَنْ تَمَــسَّـنَا النَّارُ اِلَّآ اَيَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ وَغَرَّھُمْ فِيْ دِيْــنِہِمْ مَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ Āl ‘Imrān 3:24
یہ اس لئے کہ وہ کہتے ہیں ہمیں چند دنوں کے سوا آگ ہرگز نہ چھوئے گی اور جو یہ دین کے بارے بہتان باندھتے ہیں اس نے انہیں دھوکے میں ڈال رکھا ہے۔
This is because they say, ‘The Fire will never touch us except for a few days.’ And the slander that they fabricate against the Deen is keeping them in deception.
فَكَيْفَ اِذَا جَمَعْنٰھُمْ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيْہِ وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَھُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ Āl ‘Imrān 3:25
پس کیسا ہوگا جب ہم ان سب کو اس دن اکٹھا کریں گے جس میں کوئی شک نہیں اور ہر شخص کو اس کے کام کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی۔
So, how will it be when We will gather them on the Day about which there is no doubt, and everyone will be recompensed in full for his deeds, and they will not be wronged?
قُلِ اللّٰہُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاۗءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاۗءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاۗءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاۗءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ اِنَّكَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Āl ‘Imrān 3:26
کہہ دیجیئےاے اللہ! آپ مالک ہیں بادشاہی کے جسے چاہیں بادشاہی دیں اور جس سے چاہیں بادشاہی چھین لیں اور آپ جسے چاہیں عزت دیں اور جسے چاہیں ذلت۔ (ہر طرح کی) بھلائی آپ کے ہاتھ میں ہے یقینا ًآپ ہر چیز پر قادر ہیں۔
Say, ‘O Allah! You are the Owner of Sovereignty. You may grant kingdom to whom You will and take away kingdom from whom You will, and You may grant honour to whom You will and grant dishonour to whom You will. (All form of) good is in Your Hand. Indeed, You have Power over everything.
تُوْلِجُ الَّيْلَ فِي النَّہَارِ وَتُوْلِجُ النَّہَارَ فِي الَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْـحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاۗءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ Āl ‘Imrān 3:27
آپ ہی رات کو دن میں داخل کرتے ہیں اور دن کو رات میں داخل کرتے ہیں اور آپ ہی بے جان سے جاندار کو پیدا کرتے ہیں اورآپ ہی جاندار سے بے جان کو پیدا کرتے ہیں اور آپ جسے چاہیں بے شمار رزق عطا کرتے ہیں۔
You alone enter the night into the day and enter the day into the night; and You alone create the living from the lifeless, and You alone create the lifeless from the living. And You grant sustenance without measure to whom You will.’
لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْكٰفِرِيْنَ اَوْلِيَاۗءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِيْنَ وَمَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللہِ فِيْ شَيْءٍ اِلَّآ اَنْ تَتَّقُوْا مِنْھُمْ تُقٰىۃً وَيُحَذِّرُكُمُ اللہُ نَفْسَہٗ وَاِلَى اللہِ الْمَصِيْرُ Āl ‘Imrān 3:28
مسلمان سوائے مسلمانوں کے کافروں کو دوست نہ بنائیں اور جو ایسا کرے گا تو اس کا اللہ سے کچھ (عہد)نہیں سوائے اس کے کہ تم ان سے شدید قسم کا اندیشہ رکھتے ہو (اس سے بچنے کے لیئے)اور اللہ تم کو اپنی ذات سے ڈراتے ہیں اور اللہ ہی کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔
The Muslims should not take the unbelievers as friends instead of the Muslims, and whoever does that has nothing (no pledge) with Allah, except (that you do so) for (guarding against) the severe danger you expect from them; and Allah warns you of Himself; and to Allah only is the return.
قُلْ اِنْ تُخْفُوْا مَا فِيْ صُدُوْرِكُمْ اَوْ تُبْدُوْہُ يَعْلَمْہُ اللہُ وَيَعْلَمُ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ وَاللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Āl ‘Imrān 3:29
کہہ دیجیئے کہ خواہ تم جو کچھ اپنے سینوں میں ہے پوشیدہ رکھو یا اُسے ظاہر کرو اللہ اس کو جانتے ہیں اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے وہ جانتے ہیں اور اللہ ہر چیز پر قادر ہیں۔
Say, ‘Whether you conceal whatever is in your breasts or reveal it, Allah knows it. And He knows whatever is in the heavens and whatever is in the earth; and Allah has Power over everything.’
يَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ مِنْ خَيْرٍ مُّحْضَرًا وَّمَا عَمِلَتْ مِنْ سُوْۗءٍ تَوَدُّ لَوْ اَنَّ بَيْنَہَا وَبَيْنَہٗٓ اَمَدًۢا بَعِيْدًا وَيُحَذِّرُكُمُ اللہُ نَفْسَہٗ وَاللہُ رَءُوْفٌۢ بِالْعِبَادِ Āl ‘Imrān 3:30
جس دن ہر کوئی اپنے کیے گئے اچھے کام کو اپنے سامنے حاضر کیا گیا پائے گا اور کی گئی (ہر)برائی کو بھی ۔خواہش کرے گا کہ (کاش!)اس کے اور اس (برے کام)کے درمیان بہت بڑا فاصلہ ہواور اللہ تم کو اپنی ذات سے ڈراتے ہیں اور اللہ اپنے بندوں کے ساتھ شفقت کرنے والے ہیں۔
On the Day when everyone will find the good deeds he performed presented before him, and also (every) evil deed. He will wish (alas!) that there be a great distance between him and it (the evil deed). And Allah warns you of Himself; and Allah is Affectionate to His slaves.
قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللہَ فَاتَّبِعُوْنِيْ يُحْبِبْكُمُ اللہُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Āl ‘Imrān 3:31
کہہ دیجیئے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ تم سے محبت کریں گے اور تمہارے گناہ معاف کردیں گے اور اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
Say, ‘If you love Allah, then follow me, Allah will love you and forgive you your sins; and Allah is Forgiving, Merciful.’
قُلْ اَطِيْعُوا اللہَ وَالرَّسُوْلَ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللہَ لَا يُحِبُّ الْكٰفِرِيْنَ Āl ‘Imrān 3:32
کہہ دیجیئے اللہ اور رسول (ﷺ)کی اطاعت کرو پھر اگر وہ اعراض کریں تو بے شک اللہ کافروں کو دوست نہیں رکھتے۔
Say, ‘Obey Allah and the Messenger (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam).’ Then if they turn away, without doubt, Allah does not befriend the unbelievers.
اِنَّ اللہَ اصْطَفٰٓي اٰدَمَ وَنُوْحًا وَّاٰلَ اِبْرٰہِيْمَ وَاٰلَ عِمْرٰنَ عَلَي الْعٰلَمِيْنَ Āl ‘Imrān 3:33
یقیناً اللہ نے آدم(علیہ السلام)کو اور نوح (علیہ السلام)کو اور ابراہیم(علیہ السلام)کے خاندان کو اور عمران کے خاندان کو جہانوں پر منتخب فرمایا۔
Indeed, Allah chose Adam (Alaihi as-Salam) and Nooh (Alaihi as-Salam) and the family of Ibraheem (Alaihi as-Salam) and the family of Imran over the worlds.
ذُرِّيَّۃًۢ بَعْضُہَا مِنْۢ بَعْضٍ وَاللہُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ Āl ‘Imrān 3:34
ان کے بعض بعضوں کی اولاد تھے اور اللہ سننے والے جاننے والے ہیں۔
Some of them were the descendants of the others; and Allah is Hearing, Knowing.
اِذْ قَالَتِ امْرَاَتُ عِمْرٰنَ رَبِّ اِنِّىْ نَذَرْتُ لَكَ مَا فِيْ بَطْنِىْ مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلْ مِنِّىْ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ Āl ‘Imrān 3:35
جب عمران کی بیوی نے کہا اے میرے پروردگار! جو میرے پیٹ میں ہے بے شک میں نے اسے آزاد کرکے آپ کی نذر کیا پس آپ مجھ سے قبول فرمالیں بے شک آپ ہی سننے والے جاننے والے ہیں۔
When the wife of Imran said, ‘O my Rabb! Indeed I have freed and dedicated to You whatever is in my womb, so accept it from me. Without doubt, only You are the Hearer, the Knower.’
فَلَمَّا وَضَعَتْہَا قَالَتْ رَبِّ اِنِّىْ وَضَعْتُہَآ اُنْثٰى وَاللہُ اَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ وَلَيْسَ الذَّكَرُ كَالْاُنْثٰى وَاِنِّىْ سَمَّيْتُہَا مَرْيَمَ وَاِنِّىْٓ اُعِيْذُھَا بِكَ وَذُرِّيَّــتَہَا مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ Āl ‘Imrān 3:36
پھر جب اس کو جنا تو کہا اے میرے پروردگار! بے شک میں نے تو اس کو لڑکی جنا ہے اور جو کچھ جنا اسے اللہ بہتر جانتے ہیں اور لڑکا (جوان کے خیال میں تھا)لڑکی جیسا نہیں اور میں نے اس کا نام مریم(علیہا السلام)رکھا ہے اور یقیناً میں اس کواور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے آپ کی پناہ میں دیتی ہوں۔
And when she gave birth, she said, ‘O my Rabb! Indeed, I have given birth to a girl.’ And Allah knows best what she had given birth to; and the boy (that was in her mind) was not like the (that) girl; ‘And I have named her Maryam (Alaiha as-Salam), and indeed I give her and her children into Your Protection, from Shaitan the outcast.’
فَتَقَبَّلَہَا رَبُّہَا بِقَبُوْلٍ حَسَنٍ وَّاَنْۢبَتَہَا نَبَاتًا حَسَـنًا وَّكَفَّلَہَا زَكَرِيَّا كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْہَا زَكَرِيَّا الْمِحْرَابَ وَجَدَ عِنْدَھَا رِزْقًا قَالَ يٰمَرْيَـمُ اَنّٰى لَكِ ھٰذَا قَالَتْ ھُوَمِنْ عِنْدِ اللہِ اِنَّ اللہَ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاۗءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ Āl ‘Imrān 3:37
تو ان کے پروردگار نے اچھے طریقے سے ان کو قبول فرمایا اور انہیں (مریمؑ کو)اچھی طرح سے پرورش کیا اور زکریا(علیہ السلام)کو ان کا سرپرست بنایا جب کبھی زکریا (علیہ السلام)عبادت گاہ میں ان کے پاس جاتے تو ان کے پاس کھانا پاتے انہوں نے کہا اے مریم (علیہا السلام)! یہ آپ کے پاس کہاں سے آیا وہ بولیں کہ یہ اللہ کے ہاں سے ہے یقینا اللہ جسے چاہتے ہیں بے شمار رزق دیتے ہیں۔
So her Rabb accepted her with gracious acceptance and brought her (Maryam - Alaiha as-Salam) up in a good way, and made Zakariya (Alaihi as-Salam) her guardian. Whenever Zakariya (Alaihi as-Salam) went to see her at the place of worship, he found food with her. He said, ‘O Maryam (Alaiha as-Salam)! From where did this come to you?’ She said, ‘This is from Allah. Indeed, Allah grants sustenance without measure to whom He wills.’
ھُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّہٗ قَالَ رَبِّ ھَبْ لِيْ مِنْ لَّدُنْكَ ذُرِّيَّۃً طَيِّبَۃً اِنَّكَ سَمِيْعُ الدُّعَاۗءِ Āl ‘Imrān 3:38
اس وقت زکریا(علیہ السلام)نے اپنے پروردگار سے دعا کی عرض کیا اے میرے پروردگار! مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرمائیے یقینا آپ دعا کو سننے والے ہیں۔
At that moment Zakariya (Alaihi as-Salam) prayed to his Rabb; he submitted: ‘O my Rabb! Grant me a virtuous offspring from Yourself. Indeed, You are the Hearer of prayer.’
فَنَادَتْہُ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ وَھُوَقَاۗىِٕمٌ يُّصَلِّيْ فِي الْمِحْرَابِ اَنَّ اللہَ يُبَشِّرُكَ بِيَحْيٰي مُصَدِّقًۢـا بِكَلِمَۃٍ مِّنَ اللہِ وَسَيِّدًا وَّحَصُوْرًا وَّنَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيْنَ Āl ‘Imrān 3:39
اور جب وہ عبادت گاہ میں نماز پڑھ رہے تھے تو فرشتوں نے انہیں پکار کر کہا کہ اللہ آپ کو یحییٰ (علیہ السلام)کی بشارت دیتے ہیں جو کلمۃ اللہ (اللہ کی بات)کی تصدیق کرنے والے ہوں گے اور سردار ہوں گے اور اپنے نفس کو (لذات سے)روکنے والے اور نبی ہوں گے نیک لوگوں میں سے۔
And when he was offering Salah in the place of worship, the angels called him and said, ‘Allah gives you the good news of Yahya (Alaihi as-Salam), who will be a confirmer of the Word of Allah (Allah’s Command), and will be a leader and a controller of his Nafs (against pleasure) and a Prophet from among the righteous.’
قَالَ رَبِّ اَنّٰى يَكُوْنُ لِيْ غُلٰمٌ وَّقَدْ بَلَغَنِىَ الْكِبَرُ وَامْرَاَتِيْ عَاقِرٌ قَالَ كَذٰلِكَ اللہُ يَفْعَلُ مَا يَشَاۗءُ Āl ‘Imrān 3:40
انہوں نے عرض کیا اے میرے پروردگار! میرے لڑکا کیوں کر ہوگا اور بے شک مجھے بڑھاپا آپہنچا اور میری بیوی بھی اولاد کے قابل نہیں فرمایا ایسا ہی ہے اللہ جو چاہتے ہیں کرتے ہیں۔
He said, ‘O my Rabb! How can I have a son? Indeed old age has overtaken me, and my wife is incapable of bearing children.’ He said, ‘So it is! Allah does what He wills.’
قَالَ رَبِّ اجْعَلْ لِّيْٓ اٰيَۃً قَالَ اٰيَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰــثَۃَ اَيَّامٍ اِلَّا رَمْزًا وَاذْكُرْ رَّبَّكَ كَثِيْرًا وَّسَبِّحْ بِالْعَشِيِّ وَالْاِبْكَارِ Āl ‘Imrān 3:41
انہوں نے عرض کیا اے میرے پروردگار! میرے لئے کوئی نشانی مقرر کر دیجیئےفرمایا آپ کی نشانی یہ ہے کہ آپ تین دن لوگوں سے بات نہ کرسکیں گے (ہاں) مگر اشاروں میں اور اپنے رب کا ذکر(دل سے)کثرت سے کریں اور تسبیح (زبان سے)کریں شام کو اور صبح۔
He submitted, ‘O my Rabb! Appoint a sign for me.’ He said, ‘Your sign is that you will be unable to speak to people for three days, (yes) but only with signals. And do the Zikr of your Rabb in abundance (within your heart) and celebrate His Glory (orally) in the evening and morning.’
وَاِذْ قَالَتِ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ يٰمَرْيَمُ اِنَّ اللہَ اصْطَفٰىكِ وَطَہَّرَكِ وَاصْطَفٰىكِ عَلٰي نِسَاۗءِ الْعٰلَمِيْنَ Āl ‘Imrān 3:42
اور جب فرشتوں نے کہا اے مریم(علیہا السلام)! یقینا ًاللہ نے آپ کو چُن لیا ہے اور آپ کو پاک بنایا ہے اور آپ کو تمام جہانوں کی بیبیوں پر برگزیدہ بنایا ہے۔
And when the angels said, ‘O Maryam (Alaiha as-Salam)! Indeed, Allah has chosen you and made you pure, and elevated you over the women of all the worlds.
يٰمَرْيَمُ اقْنُتِىْ لِرَبِّكِ وَاسْجُدِيْ وَارْكَعِيْ مَعَ الرّٰكِعِيْنَ Āl ‘Imrān 3:43
اے مریم(علیہا السلام)اپنے پروردگار کی فرمانبرداری کریں اور سجدہ کریں اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کیا کریں۔
O Maryam (Alaiha as-Salam)! Obey your Rabb and prostrate yourself and bow down with those who bow down.’
ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَاۗءِ الْغَيْبِ نُوْحِيْہِ اِلَيْكَ وَمَا كُنْتَ لَدَيْہِمْ اِذْ يُلْقُوْنَ اَقْلَامَھُمْ اَيُّھُمْ يَكْفُلُ مَرْيَمَ وَمَا كُنْتَ لَدَيْہِمْ اِذْ يَخْتَصِمُوْنَ Āl ‘Imrān 3:44
یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جو ہم آپ پر وحی کرتے ہیں اور آپ ان کے پاس نہیں تھے جب وہ اپنے قلموں کو (پانی میں)ڈالتے تھے کہ ان میں سے مریم (علیہا السلام) کو کون پالے گا اور نہ آپ ان کے پاس تھے جب وہ (آپس میں)جھگڑرہے تھے۔
These are from the accounts of the Unseen that We reveal to you, and you were not with them when they were casting their pens (in water) as to who would bring up Maryam (Alaiha as-Salam), nor were you with them when they were disputing (among themselves).
اِذْ قَالَتِ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ يٰمَرْيَمُ اِنَّ اللہَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَۃٍ مِّنْہُ اسْمُہُ الْمَسِيْحُ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَجِيْہًا فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ Āl ‘Imrān 3:45
جب فرشتوں نے کہا اے مریم (علیہا السلام)! بے شک اللہ آپ کواپنی طرف سے ایک کلمہ کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام مسیح عیسیٰ (علیہ السلام)بیٹا مریم(علیہا السلام)کا ہوگا دنیاوآخرت میں باآبرو ہوں گے اور مقربین میں سے ہوں گے۔
When the angels said, ‘O Maryam (Alaiha as-Salam)! Indeed, Allah gives you the good news of a Word from Himself, whose name will be Maseeh Isa (Alaihi as-Salam), the son of Maryam (Alaiha as-Salam). He will be honourable in this world and the Hereafter, and be of the near ones.
وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَہْدِ وَكَہْلًا وَّمِنَ الصّٰلِحِيْنَ Āl ‘Imrān 3:46
اور لوگوں سے گہوارہ میں اور ادھیڑ عمر میں بات کریں گے اور نیک لوگوں میں سے ہوں گے۔
And he will speak to people (while) in the cradle and in the middle age, and will be of the righteous.’
قَالَتْ رَبِّ اَنّٰى يَكُوْنُ لِيْ وَلَدٌ وَّلَمْ يَمْسَسْنِىْ بَشَرٌ قَالَ كَذٰلِكِ اللہُ يَخْلُقُ مَا يَشَاۗءُ اِذَا قَضٰٓى اَمْرًا فَاِنَّمَا يَقُوْلُ لَہٗ كُنْ فَيَكُوْنُ Āl ‘Imrān 3:47
انہوں نے عرض کیا اے میرے پروردگار! میرے بچہ کیسے ہوگا اور مجھے تو کسی آدمی نے چھوا تک نہیں فرمایا اسی طرح اللہ جو چاہتے ہیں پیدا کرتے ہیں جب کسی کام کو پورا کرنا چاہتے ہیں تو اس کو صرف کہتے ہیں ہوجا سو وہ ہو جاتا ہے۔
She submitted, ‘O my Rabb! How will I have a child, and no man has even touched me?’ He said, ‘Like this, Allah creates what He wills. When He wills to execute an affair, He only commands it ‘Be!’ So it becomes.
وَيُعَلِّمُہُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَۃَ وَالتَّوْرٰىۃَ وَالْاِنْجِيْلَ Āl ‘Imrān 3:48
اور ان کو کتاب اور حکمت (دانائی)کی تعلیم فرمائیں گے اور تورات اور انجیل کی۔
And He will teach him the Book and Hikmat (Wisdom) and the Taurat and Injeel.
وَرَسُوْلًا اِلٰى بَنِىْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ ۥۙ اَنِّىْ قَدْ جِئْتُكُمْ بِاٰيَۃٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ اَنِّىْٓ اَخْلُقُ لَكُمْ مِّنَ الطِّيْنِ كَہَيْــــَٔــۃِ الطَّيْرِ فَاَنْفُخُ فِيْہِ فَيَكُوْنُ طَيْرًۢا بِـاِذْنِ اللہِ وَاُبْرِئُ الْاَكْمَہَ وَالْاَبْرَصَ وَاُحْىِ الْمَوْتٰى بِـاِذْنِ اللہِ وَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا تَاْكُلُوْنَ وَمَا تَدَّخِرُوْنَ فِيْ بُيُوْتِكُمْ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَۃً لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ Āl ‘Imrān 3:49
اور وہ پیغمبر ہوں گے بنی اسرائیل کی طرف (وہ کہیں گے)بے شک میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے (کافی)دلیل لایا ہوں (وہ یہ)کہ میں تمہارے لیئے مٹی سے پرندے کی شکل بناتا ہوں پھر میں اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ اللہ کے حکم سے (جاندار)پرندہ بن جاتا ہے اور مادرزاد اندھے کو اچھا کردیتا ہوں اور کوڑھی کو اور اللہ کے حکم سے مُردوں کو زندہ کردیتا ہوں اور تم کو بتا دیتا ہوں جو کچھ تم نے کھایا اور جو کچھ گھروں میں ذخیرہ کررکھا ہے یقیناً ً اس میں تمہارے لیئےبہت بڑی دلیل ہے اگر تم صاحب ایمان ہو۔
And he will be a Messenger to the Bani Isra’eel; (he will say), ‘Without doubt, I have brought (sufficient) proof to you from your Rabb; (so that) I make a model of a bird from clay for you, then I blow in it so it becomes a (live) bird by Allah’s Command; and (I) cure a person born blind and the leper; and (I) raise the dead by Allah’s Command; and (I) inform you what you ate and what you have stored in your homes. Indeed, in this is a very great evidence for you, if you are believers.
وَمُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرٰىۃِ وَلِاُحِلَّ لَكُمْ بَعْضَ الَّذِيْ حُرِّمَ عَلَيْكُمْ وَجِئْتُكُمْ بِاٰيَۃٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاتَّقُوا اللہَ وَاَطِيْعُوْنِ Āl ‘Imrān 3:50
اور تصدیق کرتا ہوں اپنے سے پہلی کتاب تورات کی اور بعض چیزیں جو تم پر حرام کی گئی تھیں تمہارے لئے حلال کرتا ہوں اور تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس (بہت بڑی)دلیل لایا ہوں سو اللہ سے ڈرو اور میری بات مان لو۔
And (I) confirm the Taurat, the Book before me, and (I) allow some of the things that had been forbidden to you, and (I) have brought you (a very great) proof from your Rabb, so be conscious of Allah and obey me.
اِنَّ اللہَ رَبِّيْ وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْہُ ھٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيْمٌ Āl ‘Imrān 3:51
بے شک اللہ میرے بھی پروردگار ہیں اور تمہارے بھی پروردگار ہیں پس اسی کی عبادت کرو یہی سیدھا راستہ ہے۔
Indeed, Allah is my Rabb and is also your Rabb, so worship Him alone; this is the straight path.’
فَلَمَّآ اَحَسَّ عِيْسٰى مِنْھُمُ الْكُفْرَ قَالَ مَنْ اَنْصَارِيْٓ اِلَى اللہِ قَالَ الْحَـوَارِيُّوْنَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللہِ اٰمَنَّا بِاللہِ وَاشْہَدْ بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ Āl ‘Imrān 3:52
پھر جب عیسیٰ (علیہ السلام)نے ان سے انکار دیکھا تو فرمایا کون ہیں جو اللہ کی راہ میں میرے معاون ہیں؟ (تو) حواریوں نے کہا ہم اللہ کے لیئےمدد دینے والے ہیں ہم اللہ پر ایمان لائے اور آپ گواہ رہیے کہ ہم فرمانبردار ہیں۔
When Isa (Alaihi as-Salam) felt denial in them, he said, ‘Who are my helpers in Allah’s Way?’ The disciples said, ‘We are the helpers for Allah. We believe in Allah, and you be a witness that we are the obedient.
رَبَّنَآ اٰمَنَّا بِمَآ اَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشّٰہِدِيْنَ Āl ‘Imrān 3:53
اے ہمارے پروردگار! جو (کتاب )آپ نے نازل فرمائی ہم اس پر ایمان لائے اور ہم نے پیغمبر کی پیروی کی سو ہم کو تصدیق کرنے والوں میں لکھیئے۔
O our Rabb! We believe in that (Book) which You have revealed, and we follow the Messenger, so write us down among the affirmers.’
وَمَكَرُوْا وَمَكَرَ اللہُ وَاللہُ خَيْرُ الْمٰكِرِيْنَ Āl ‘Imrān 3:54
انہوں نے تدبیر کی اور اللہ نے تدبیر کی اور اللہ بہتر تدبیر کرنے والے ہیں۔
They (the unbelievers) plotted and Allah planned; and Allah is the Best of planners.
اِذْ قَالَ اللہُ يٰعِيْسٰٓى اِنِّىْ مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ اِلَيَّ وَمُطَہِّرُكَ مِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَجَاعِلُ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَۃِ ثُمَّ اِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَاَحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيْمَا كُنْتُمْ فِيْہِ تَخْتَلِفُوْنَ Āl ‘Imrān 3:55
جب اللہ نے فرمایا اے عیسیٰ (علیہ السلام)بے شک میں آپ کو لے لوں گا اور آپ کو اپنی طرف اٹھالوں گا اور کافروں سے آپ کوپاک کردوں گا اور جو لوگ آپ کی پیروی کریں گے ان کوکافروں پر قیامت کے دن تک غالب رکھوں گا پھر تم سب میری طرف لوٹ کرآؤ گے تو جن باتوں میں تم اختلاف کرتے تھے میں تمہارے درمیان ان کا فیصلہ کردوں گا۔
When Allah said, ‘O Isa (Alaihi as-Salam)! Indeed, I will take you and raise you to Myself and purify you of the unbelievers; and I will keep the people who will follow you dominant over the unbelievers till the Day of Qiyamah. Then all of you will return to Me, and I will judge between you in the matters that you differed over.
فَاَمَّا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فَاُعَذِّبُھُمْ عَذَابًا شَدِيْدًا فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَۃِ وَمَا لَھُمْ مِّنْ نّٰصِرِيْنَ Āl ‘Imrān 3:56
پس جو لوگ کافر ہوئے سو ان کو دنیا اور آخرت میں سخت عذاب کروں گا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوگا۔
Thus, I shall give severe torment in the world and in the Hereafter to the people who disbelieved; and they will have no helper.
وَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَيُوَفِّيْہِمْ اُجُوْرَھُمْ وَاللہُ لَا يُحِبُّ الظّٰلِـمِيْنَ Āl ‘Imrān 3:57
اور جولوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے تو ان کو ان کا پورا پورا صلہ دیا جائے گا۔ اور اللہ غلط کاروں کو دوست نہیں رکھتے۔
And the people who believed and kept performing righteous deeds, they will be fully rewarded; and Allah does not befriend the wrongdoers.’
ذٰلِكَ نَتْلُوْہُ عَلَيْكَ مِنَ الْاٰيٰتِ وَالذِّكْرِ الْحَكِيْمِ Āl ‘Imrān 3:58
یہ ہم آپ کو آیات (دلائل)اور حکمت والے مضامین پڑھ کرسناتے ہیں۔
We recite unto you these Ayaat (proofs) and discourses of Wisdom.
اِنَّ مَثَلَ عِيْسٰى عِنْدَ اللہِ كَمَثَلِ اٰدَمَ خَلَقَہٗ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَہٗ كُنْ فَيَكُوْنُ Āl ‘Imrān 3:59
بے شک اللہ کے نزدیک عیسیٰ (علیہ السلام)کی مثال آدم(علیہ السلام)کی مثال کی طرح ہے ان کو مٹی سے بنایا پھر ان کو فرمایا (جاندار)ہو جا پس وہ ہوگئے۔
Indeed, with Allah, the example of Isa (Alaihi as-Salam) is like the example of Adam (Alaihi as-Salam); He made him from clay and then commanded him, ‘Be (alive)’, so he became.
اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْمُمْتَرِيْنَ Āl ‘Imrān 3:60
(یہ بات)آپ کے پروردگار کی طرف سے حق ہے تو آپ شبہ کرنے والوں میں نہ ہوجائیے گا۔
(This statement is) the Truth from your Rabb, so do not be among the doubters.
فَمَنْ حَاۗجَّكَ فِيْہِ مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اَبْنَاۗءَنَا وَاَبْنَاۗءَكُمْ وَنِسَاۗءَنَا وَنِسَاۗءَكُمْ وَاَنْفُسَـنَا وَاَنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَہِلْ فَنَجْعَلْ لَّعْنَتَ اللہِ عَلَي الْكٰذِبِيْنَ Āl ‘Imrān 3:61
آپ کے پاس (قطعی) علم آجانے کے بعد پھر کوئی اس بات میں آپ سے حجت کرے توفرما دیجیئے کہ آؤہم اپنے بیٹوں کو بلاتے ہیں اور تمہارے بیٹوںکواوراپنی بیبیوں کو اور تمہاری بیبیوں کواور ہم خود بھی (آئیں) اور تم خودبھی (آؤ)پھر التجا کریں (اس طرح)کہ جو (اس بحث میں)جھوٹے ہوں تو ان پر اللہ کی لعنت بھیجیں۔
Then, if anyone disputes with you in this matter after the (sure) knowledge has come to you, say to them, ‘Come, let us call our sons and your sons, and our wives and your wives, and we also (come) ourselves and you also (come) yourselves; then beseech (in a manner) so as to invoke Allah’s curse on the liars (in this argument).’
اِنَّ ھٰذَا لَھُوَالْقَصَصُ الْحَقُّ وَمَا مِنْ اِلٰہٍ اِلَّا اللہُ وَاِنَّ اللہَ لَھُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Āl ‘Imrān 3:62
یقیناً یہی سچا بیان ہے اوراللہ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں اوریقینا اللہ غالب ہیں حکمت والے۔
Indeed, this is the true narrative; and no one is worthy of worship except Allah; and indeed, Allah is Dominant, Wise.
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللہَ عَلِيْمٌۢ بِالْمُفْسِدِيْنَ Āl ‘Imrān 3:63
پھر بھی اگر وہ سرتابی کریں تو اللہ فساد کرنے والوںکوجانتے ہیں۔
If even then they disobey, then Allah knows the mischief-makers.
قُلْ يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِ تَعَالَوْا اِلٰى كَلِمَۃٍ سَوَاۗءٍؚبَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ اَلَّا نَعْبُدَ اِلَّا اللہَ وَلَا نُشْرِكَ بِہٖ شَـيْـــًٔـا وَّلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللہِ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُوْلُوا اشْہَدُوْا بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ Āl ‘Imrān 3:64
کہہ دیجیئے اے اہل کتاب! ایک بات کی طرف آؤجو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور نہ ہم کسی کو اس کے ساتھ شریک کریں اور ہم میں سے کوئی کسی کو اللہ کے سوا معبود نہ بنائے پھر اگر وہ اس بات کو نہ مانیں تو کہہ دیں کہ گواہ رہو یہ کہ ہم فرمانبردار ہیں۔
Say, ‘O People of the Book! Come to a word that is common between you and us: that we worship none besides Allah, and we associate nothing as partner with Him, and none of us takes anyone for worship besides Allah.’ Then if they do not accept this, say to them, ‘Be witness that we are the obedient.’
يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تُحَاۗجُّوْنَ فِيْٓ اِبْرٰہِيْمَ وَمَآ اُنْزِلَتِ التَّوْرٰىۃُ وَالْاِنْجِيْلُ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِہٖ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Āl ‘Imrān 3:65
اے اہل کتاب ! ابراہیم(علیہ السلام)کے بارے تم کیوں جھگڑتے ہو اور حالانکہ تورات اور انجیل تو ان کے بعد نازل ہوئی ہیں تو کیا تم عقل نہیں رکھتے۔
O People of the Book! Why do you dispute about Ibraheem (Alaihi as-Salam), while the Taurat and the Injeel were revealed after him? Do you not have sense?
ھٰٓاَنْتُمْ ھٰٓؤُلَاۗءِ حَاجَجْتُمْ فِـيْمَا لَكُمْ بِہٖ عِلْمٌ فَلِمَ تُحَاۗجُّوْنَ فِيْمَا لَيْسَ لَكُمْ بِہٖ عِلْمٌ وَاللہُ يَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ Āl ‘Imrān 3:66
ہاں تم وہ لوگ ہو کہ جس بات کا تمہیں علمِ تھا اس میں تو تم نے جھگڑا کیا لیکن جس بات کا تمہیں علم ہی نہیں تو اس میں جھگڑا کیوں کرتے ہو اور اللہ جانتے ہیں اور تم نہیں جانتے۔
Yes, you are those people who disputed over a matter about which you had knowledge, but why do you dispute over something about which you have no knowledge at all? And Allah knows and you do not know.
مَا كَانَ اِبْرٰہِيْمُ يَہُوْدِيًّا وَّلَا نَصْرَانِيًّا وَّلٰكِنْ كَانَ حَنِيْفًا مُّسْلِمًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ Āl ‘Imrān 3:67
ابراہیم (علیہ السلام) نہ یہودی تھے اور نہ نصرانی بلکہ وہ ایک (اللہ) کے ہورہے تھے فرمانبردار تھے اور شرک کرنے والوں میں سے نہیں تھے۔
Ibraheem (Alaihi as-Salam) was neither a Jew nor a Christian; but had devoted himself to the One (Allah); he was obedient and was not of the polytheists.
اِنَّ اَوْلَى النَّاسِ بِـاِبْرٰہِيْمَ لَلَّذِيْنَ اتَّبَعُوْہُ وَھٰذَا النَّبِىُّ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْاۭ وَاللہُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِيْنَ Āl ‘Imrān 3:68
بے شک لوگوں میں سے سب سے زیادہ ابراہیم (علیہ السلام) کے قریب تر(وہ لوگ) تھے جنہوں نے ان کی پیروی کی اور یہ نبی(ﷺ)ہیں اور وہ لوگ جو ایمان لائے۔ اور اللہ ایمان والوں کے دوست ہیں۔
Without doubt, the nearest of people to Ibraheem (Alaihi as-Salam) were those (people) who followed him, and so is this Prophet (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) and those who believe; and Allah is the Friend of the believers.
وَدَّتْ طَّاۗىِٕفَۃٌ مِّنْ اَھْلِ الْكِتٰبِ لَوْ يُضِلُّوْنَكُمْ وَمَا يُضِلُّوْنَ اِلَّآ اَنْفُسَھُمْ وَمَا يَشْعُرُوْنَ Āl ‘Imrān 3:69
اور اہل ِکتاب کی ایک جماعت تو چاہتی ہے کہ کاش تم کو گمراہ کردے اور وہ سوائے اپنے آپ کے کسی کو گمراہ نہیں کرتے اور وہ سمجھ نہیں رکھتے۔
And a group of the People of the Book wants if only they could lead you astray; and they do not lead anyone astray except themselves; and they have no perception.
يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَكْفُرُوْنَ بِاٰيٰتِ اللہِ وَاَنْتُمْ تَشْہَدُوْنَ Āl ‘Imrān 3:70
اے اہل ِکتاب اللہ کی آیات کے ساتھ کفر کیوں کرتے ہو اور تم (تورات کو)مانتے ہو۔
O People of the Book! Why do you deny the Ayaat of Allah, while you believe (in the Taurat)?
يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَلْبِسُوْنَ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُوْنَ الْحَقَّ وَاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Āl ‘Imrān 3:71
اے اہلِ کتاب! تم سچ کو جھوٹ کے ساتھ کیوں ملاتے ہو اور حق کو چھپاتے ہو اور تم یہ جانتے ہو۔
O People of the Book! Why do you contaminate the truth with falsehood and hide the truth? And this you know.
وَقَالَتْ طَّاۗىِٕفَۃٌ مِّنْ اَھْلِ الْكِتٰبِ اٰمِنُوْا بِالَّذِيْٓ اُنْزِلَ عَلَي الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَجْہَ النَّہَارِ وَاكْفُرُوْٓا اٰخِرَہٗ لَعَلَّھُمْ يَرْجِعُوْنَ Āl ‘Imrān 3:72
اور اہلِ کتاب میں سے ایک جماعت نے کہا کہ اس چیز پر جو مسلمانوں پر نازل ہوئی ہے شروع دن میں ایمان لے آؤ اور آخر دن میں انکار کردو شاید کہ وہ بھی (اسلام سے) پھر جائیں۔
And a group of the People of the Book said, ‘Believe at the beginning of the day in that which has been revealed to the Muslims, and refute it at the end of the day, maybe they too, will turn back (from Islam).
وَلَا تُؤْمِنُوْٓا اِلَّا لِمَنْ تَبِــعَ دِيْنَكُمْ قُلْ اِنَّ الْہُدٰى ھُدَى اللہِ اَنْ يُّؤْتٰٓى اَحَدٌ مِّثْلَ مَآ اُوْتِيْتُمْ اَوْ يُحَاۗجُّوْكُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْ قُلْ اِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللہِ يُؤْتِيْہِ مَنْ يَّشَاۗءُ وَاللہُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ Āl ‘Imrān 3:73
اور اپنے دین کے پیرو کے سوا کسی کی بات مت مانو۔ فرما دیجیئے یقیناً ہدایت اللہ کی ہدایت ہے (کہتے ہیں)یہ کہ جو چیز تمہیں عطا ہوئی وہ کسی دوسرے کو عطا ہوجائے یا (یہ کہ) وہ تمہارے پروردگار کے پاس تمہارے ساتھ جھگڑسکیں فرما دیجیئے کہ یقیناً بزرگی اللہ کے ہاتھ میں ہے جسے چاہیں وہ اسے دیتے ہیں اوراللہ کشائش والے علم والے ہیں۔
And do not obey anyone except the follower of your religion.’ Say, ‘Indeed, Allah’s guidance is the guidance.’ (They say:) This thing that has been granted to you, should be granted to someone else, or (that) they may quarrel with you before your Rabb; say: ‘Indeed, Honour is in Allah’s Hand; He bestows it upon whom He wills, and Allah is Bountiful, Knowing.
يَّخْتَصُّ بِرَحْمَتِہٖ مَنْ يَّشَاۗءُ وَاللہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ Āl ‘Imrān 3:74
جسے چاہیں اپنی رحمت کے ساتھ خاص کردیتے ہیں اور اللہ بڑے فضل کے مالک ہیں۔
He selects for His Mercy whomever He wills; and Allah is the Owner of Abundant Grace.’
وَمِنْ اَھْلِ الْكِتٰبِ مَنْ اِنْ تَاْمَنْہُ بِقِنْطَارٍ يُّؤَدِّہٖٓ اِلَيْكَ وَمِنْھُمْ مَّنْ اِنْ تَاْمَنْہُ بِدِيْنَارٍ لَّا يُؤَدِّہٖٓ اِلَيْكَ اِلَّا مَا دُمْتَ عَلَيْہِ قَاۗىِٕمًا ذٰلِكَ بِاَنَّھُمْ قَالُوْا لَيْسَ عَلَيْنَا فِي الْاُمِّيّٖنَ سَبِيْلٌ وَيَقُوْلُوْنَ عَلَي اللہِ الْكَذِبَ وَھُمْ يَعْلَمُوْنَ Āl ‘Imrān 3:75
اور اہل کتاب میں کوئی ایسا بھی ہے کہ اگر تم اسے ایک خزانہ امانت کے طور پر دو تو وہ تم کو لوٹا دے اور کوئی ایسا ہے کہ اگر اس کو ایک دینار امانت دو تو وہ تم کو واپس نہ کرے مگر یہ کہ تم ہر وقت اس کے سر پر کھڑے رہو یہ اس لیئےکہ وہ کہتے ہیں ان پڑھوں کے بارے ہم پر کوئی الزام نہ ہوگا اور وہ اللہ پر جھوٹ بولتے ہیں اور وہ جانتے ہیں۔
And among the People of the Book there is also one whom if you entrust with a treasure for safekeeping, he will return it to you; and there is one whom if you give one dinar for safekeeping would not return it to you unless you stand over him all the time. This is because they say, ‘There will be no blame on us regarding the illiterates.’ And they tell a lie about Allah, and they know it.
بَلٰي مَنْ اَوْفٰى بِعَہْدِہٖ وَاتَّقٰى فَاِنَّ اللہَ يُحِبُّ الْمُتَّقِيْنَ Āl ‘Imrān 3:76
بلکہ جو کوئی اپنے عہد کوپورا کرے اور پرہیز گاری کرے تو یقینا ًاللہ پرہیزگاروںکودوست رکھتے ہیں۔
Rather, whoever fulfils his pledge and is conscious of Allah, then indeed, Allah befriends the Allah-conscious.
اِنَّ الَّذِيْنَ يَشْتَرُوْنَ بِعَہْدِ اللہِ وَاَيْـمَانِہِمْ ثَــمَنًا قَلِيْلًا اُولٰۗىِٕكَ لَا خَلَاقَ لَھُمْ فِي الْاٰخِرَۃِ وَلَا يُكَلِّمُھُمُ اللہُ وَلَا يَنْظُرُ اِلَيْہِمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ وَلَا يُزَكِّـيْہِمْ وَلَھُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ Āl ‘Imrān 3:77
بے شک جولوگ اللہ سے کیئے گئے عہد اور اپنی قسموں کے بدلے حقیر معاوضہ لیتے ہیں وہ وہی لوگ ہیں جن کے لیئےآخرت میں کوئی حصہ نہیں اور قیامت کے روز نہ ہی اللہ اُن سے بات کریں گے اور نہ اُن کی طرف نظر فرمائیں گے اور نہ انہیں پاک کریں گے اور ان کے لیئے درد ناک عذاب ہے۔
Without doubt, the people who take a measly price in exchange for their oaths and the pledges made with Allah, they are the ones who have no portion in the Hereafter; and on the Day of Qiyamah, Allah will neither speak to them nor look at them nor purify them, and for them is a painful torment.
وَاِنَّ مِنْھُمْ لَفَرِيْقًا يَّلْوٗنَ اَلْسِنَـتَھُمْ بِالْكِتٰبِ لِتَحْسَبُوْہُ مِنَ الْكِتٰبِ وَمَا ھُوَمِنَ الْكِتٰبِ وَيَقُوْلُوْنَ ھُوَمِنْ عِنْدِ اللہِ وَمَا ھُوَمِنْ عِنْدِ اللہِ وَيَـقُوْلُوْنَ عَلَي اللہِ الْكَذِبَ وَھُمْ يَعْلَمُوْنَ Āl ‘Imrān 3:78
اور بے شک ان میں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ اپنی زبان کو مروڑ مروڑکر کتاب پڑھتے ہیں تاکہ تم جانو کہ یہ (اللہ کی)کتاب میں سے ہے اور حالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہے اوروہ کہتے ہیں کہ وہ اللہ کی طرف سے ہے اور وہ اللہ کی طرف سے نہیں ہے اور وہ اللہ پر جھوٹ بولتے ہیں اوروہ (یہ)جانتے ہیں۔
And indeed among them are some people who read the Book, twisting their tongues, so that you think that it is from the (Allah’s) Book, and it is not from the Book; and they say, ‘It is from Allah,’ and it is not from Allah; and they tell a lie about Allah and (this) they know.
مَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنْ يُّؤْتِيَہُ اللہُ الْكِتٰبَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّۃَ ثُمَّ يَقُوْلَ لِلنَّاسِ كُوْنُوْا عِبَادًا لِّيْ مِنْ دُوْنِ اللہِ وَلٰكِنْ كُوْنُوْا رَبّٰـنِيّٖنَ بِمَا كُنْتُمْ تُعَلِّمُوْنَ الْكِتٰبَ وَبِمَا كُنْتُمْ تَدْرُسُوْنَ Āl ‘Imrān 3:79
کسی آدمی کو یہ سزاوار نہیں کہ اللہ نے اس کو کتاب دی اور حکمت اور نبوت پھر وہ لوگوں سے کہے کہ اللہ کو چھوڑ کر میرے بندے بن جاؤ اور لیکن (وہ تو فرمائے گا)تم اللہ کے بندے (علماء ربانی)بن جاؤ اس لیئے کہ تم (اللہ کی)کتاب پڑھاتے ہو اور اس لیئےبھی کہ تم (خود بھی)پڑھتے ہو۔
It does not befit any man that Allah gives him the Book and Wisdom and Prophethood, then he tells people, ‘Become my slaves instead of Allah’s;’ but (he will rather say), ‘Become Allah’s slaves (Divine scholars), because you teach (Allah’s) Book, and also because you (yourselves) read it.’
وَلَا يَاْمُرَكُمْ اَنْ تَتَّخِذُوا الْمَلٰۗىِٕكَۃَ وَالنَّبِيّٖنَ اَرْبَابًا اَيَاْمُرُكُمْ بِالْكُفْرِ بَعْدَ اِذْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ Āl ‘Imrān 3:80
اور وہ تمہیں فرشتوں اور نبیوں کو (اپنا) پروردگار ماننے کا حکم نہیں کرے گا کیا وہ تمہارے مسلمان ہونے کے بعد تمہیں کفر کرنے کا حکم کرے گا؟۔
And he will not enjoin you to take the angels and the Prophets as (your) Rabb. Would he enjoin you to disbelieve after you have become Muslims?
وَاِذْ اَخَذَ اللہُ مِيْثَاقَ النَّبِيّٖنَ لَمَآ اٰتَيْتُكُمْ مِّنْ كِتٰبٍ وَّحِكْمَۃٍ ثُمَّ جَاۗءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِہٖ وَلَتَنْصُرُنَّہٗ قَالَ ءَ اَقْرَرْتُمْ وَاَخَذْتُمْ عَلٰي ذٰلِكُمْ اِصْرِيْ قَالُوْٓا اَقْرَرْنَا قَالَ فَاشْہَدُوْا وَاَنَا مَعَكُمْ مِّنَ الشّٰہِدِيْنَ Āl ‘Imrān 3:81
اور جب اللہ نے نبیوں سے عہد لیا کہ جب میں تمہیں کتاب اور حکمت عطا کروں پھر تمہارے پاس پیغمبر آئے جو تمہاری کتاب کی تصدیق کرے تو اس پر ضرور ایمان لانا اور ضروراُس کی مدد کرنا۔ فرمایا کیا تم نے اقرار کیا اور اُس پر میرا ذمہ لیا انہوں نے کہا ہم نے اقرار کیا (تو) فرمایا پس تم گواہ رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہ ہوں۔
And when Allah took the Covenant from the Prophets, ‘When I grant you the Book and Wisdom, and then there comes to you a Messenger who confirms your Book, then you must believe in him and must help him.’ He asked, ‘Do you promise and take My Endorsement over it?’ They said, ‘We promise!’ (Then) He said, ‘Thus, you be witnesses; and I, too, am a Witness with you.’
فَمَنْ تَوَلّٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الْفٰسِقُوْنَ Āl ‘Imrān 3:82
پس اس کے بعد جو کوئی پھر جائے تو ایسے ہی لوگ بدکار ہیں۔
So if anyone turns back after this, then such people are the evildoers.
اَفَغَيْرَ دِيْنِ اللہِ يَبْغُوْنَ وَلَہٗٓ اَسْلَمَ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًا وَّكَرْھًا وَّاِلَيْہِ يُرْجَعُوْنَ Āl ‘Imrān 3:83
کیا یہ اللہ کے دین (طریقہ) کے علاوہ کچھ چاہتے ہیں اور جوآسمانوں میں ہیں یا زمین میں ہیں وہ چارونا چار اُسی کی اطاعت گزار (مطیع) ہیں اور اُسی کے پاس لوٹائے جائیں گے۔
Do they desire something other than Allah’s Deen (Way)? And whatever is in the heavens or in the earth are willingly or unwillingly obedient (subservient) to Him, and to Him (they) will be returned.
قُلْ اٰمَنَّا بِاللہِ وَمَآ اُنْزِلَ عَلَيْنَا وَمَآ اُنْزِلَ عَلٰٓى اِبْرٰہِيْمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ وَالْاَسْـبَاطِ وَمَآ اُوْتِيَ مُوْسٰى وَعِيْسٰى وَالنَّبِيُّوْنَ مِنْ رَّبِّہِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ اَحَدٍ مِّنْھُمْ وَنَحْنُ لَہٗ مُسْلِمُوْنَ Āl ‘Imrān 3:84
فرما دیجیئے کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور جو کچھ ہم پر نازل ہوا (اس پر) اور جو نازل ہوا ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحق اور یعقوب (علیہم السلام)پر اور (اُس کی )اولاد پر اور جو موسیٰ اور عیسیٰ (علیہما السلام)اور انبیاء ؐ کو ان کے پروردگار کی طرف سے عطا ہوا (اس پر)ہم ان (انبیاءؐ) میں کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اورہم اُسی کے فرمانبردار ہیں۔
Say, ‘We believe in Allah, and (in) whatever has been revealed to us and what was revealed to Ibraheem and Isma‘eel and Ishaq and Yaqoob (Alaihim as-Salam) and to (his) descendants and (in) what was granted to Musa and Isa (Alaihim as-Salam) and the Prophets by their Rabb. We do not discriminate between them (the Prophets); and we are obedient to Him.’
وَمَنْ يَّبْتَـغِ غَيْرَ الْاِسْلَامِ دِيْنًا فَلَنْ يُّقْبَلَ مِنْہُ وَھُوَفِي الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ Āl ‘Imrān 3:85
اور جو کوئی اسلام کے علاوہ کسی دین کا خواہشمند ہوگا تو (اس بات کو) اس سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں خسارہ پانے والوں میں ہوگا۔
And whoever desires a Deen other than Islam, (it) will never be accepted from him; and he will be among the losers in the Hereafter.
كَيْفَ يَہْدِي اللہُ قَوْمًا كَفَرُوْا بَعْدَ اِيْمَانِہِمْ وَشَہِدُوْٓا اَنَّ الرَّسُوْلَ حَقٌّ وَّجَاۗءَھُمُ الْبَيِّنٰتُ وَاللہُ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِـمِيْنَ Āl ‘Imrān 3:86
اللہ ایسے لوگوں کو کیونکر ہدایت دے جو ایمان لانے کے بعد کافر ہوگئے اور جنہوں نے (پہلے) گواہی دی کہ پیغمبر برحق ہے اور ان کے پاس واضح دلائل بھی آچکے اور اللہ ایسے ظالموں کو ہدایت عطا نہیں فرماتے۔
Why should Allah guide such people who became unbelievers after believing and who (earlier) bore witness that the Messenger is true, and clear proofs had also come to them? And Allah does not guide such wrongdoers.
اُولٰۗىِٕكَ جَزَاۗؤُھُمْ اَنَّ عَلَيْہِمْ لَعْنَۃَ اللہِ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِيْنَ Āl ‘Imrān 3:87
ان لوگوں کی سزا یہ ہے کہ اُن پر اللہ کی اور فرشتوں کی اور تمام انسانوں کی لعنت ہو۔
The punishment for such people is that on them be the curse of Allah and of the angels and of all human beings.
خٰلِدِيْنَ فِيْہَا لَا يُخَفَّفُ عَنْھُمُ الْعَذَابُ وَلَا ھُمْ يُنْظَرُوْنَ Āl ‘Imrān 3:88
اُس میں ہمیشہ رہیں گے نہ اُن پر عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی۔
They will remain under it forever; and neither will the torment be lightened for them, nor will they be given any respite.
اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ وَاَصْلَحُوْا فَاِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Āl ‘Imrān 3:89
سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے اس کے بعد توبہ کی اور اپنی حالت درست کرلی تو یقینا ًاللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
Except for such people who repented after this and reformed themselves; then indeed, Allah is Forgiving, Merciful.
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بَعْدَ اِيْمَانِہِمْ ثُمَّ ازْدَادُوْا كُفْرًا لَّنْ تُقْبَلَ تَوْبَتُھُمْ وَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الضَّاۗلُّوْنَ Āl ‘Imrān 3:90
یقینا ً جو لوگ ایمان لانے کے بعد کافر ہوئے پھر کفر میں بڑھتے گئے اُن کی توبہ ہرگز قبول نہ کی جائے گی اور وہی لوگ گمراہ ہیں۔
Indeed, the people who disbelieved after accepting Faith, then kept advancing in their disbelief, their repentance will never be accepted; and those are the people who are astray.
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَمَاتُوْا وَھُمْ كُفَّارٌ فَلَنْ يُّقْبَلَ مِنْ اَحَدِھِمْ مِّلْءُ الْاَرْضِ ذَھَبًا وَّلَوِ افْتَدٰى بِہٖ اُولٰۗىِٕكَ لَھُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ وَّمَا لَھُمْ مِّنْ نّٰصِرِيْنَ Āl ‘Imrān 3:91
یقیناً جو لوگ کافر ہوئے اور کفر کی حالت میں مرگئے تو اُن میں سے کسی سے زمین بھر سونا بھی اگر وہ اسے بدلے میں دے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا یہی لوگ ہیں کہ ان کے لیئےدردناک عذاب ہے اور کوئی ان کی مدد کرنے والے نہیں۔
Indeed, the people who disbelieved and died in a state of unbelief, if anyone of them were to offer as much gold as the earth in exchange, it will never be accepted from him. Those are the people for whom is a painful torment; and there is no one to help them.
لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰى تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ ۥۭ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَيْءٍ فَاِنَّ اللہَ بِہٖ عَلِيْمٌ Āl ‘Imrān 3:92
جب تک تم اپنی محبوب چیز کو (اللہ کی راہ میں)خرچ نہ کرو تم ہرگز بھلائی نہ پاسکو گے اور جو کچھ تم خرچ کرتے ہو تو یقینا ًاللہ اس کو جانتے ہیں۔
You will never be able to attain to virtue until you spend (in Allah’s Way) the thing that you love; and whatever you spend, indeed Allah knows it.
كُلُّ الطَّعَامِ كَانَ حِلًّا لِّبَنِىْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ اِلَّا مَا حَرَّمَ اِسْرَاۗءِيْلُ عَلٰي نَفْسِہٖ مِنْ قَبْلِ اَنْ تُنَزَّلَ التَّوْرٰىۃُ قُلْ فَاْتُوْا بِالتَّوْرٰىۃِ فَاتْلُوْھَآ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Āl ‘Imrān 3:93
بنی اسرائیل کے لیئےتمام طرح کے کھانے حلال تھے سوائے ان کے جو یعقوب (علیہ السلام)نے تورات نازل ہونے سے پہلے اپنے پر حرام کرلیے (ان سے)کہیے اگر تم سچے ہو تو تورات لے آؤ سو اس کو پڑھو۔
Every kind of food was allowed to the Bani Isra’eel, except what Yaqoob (Alaihi as-Salam) forbade for himself before the Taurat was revealed. Say (to them), ‘Bring the Taurat, so read it, if you are truthful.’
فَمَنِ افْتَرٰى عَلَي اللہِ الْكَذِبَ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ فَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الظّٰلِمُوْنَ Āl ‘Imrān 3:94
پھر جو کوئی اس کے بعد اللہ پر جھوٹ باندھے تو ایسے ہی لوگ ظلم کرنے والے ہیں۔
Then, after this, whoever invents a lie against Allah, then such are the people who are the wrongdoers.
قُلْ صَدَقَ اللہُ فَاتَّبِعُوْا مِلَّــۃَ اِبْرٰہِيْمَ حَنِيْفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ Āl ‘Imrān 3:95
کہہ دیجیئےکہ اللہ نے سچ فرمایا تو دین ابراہیم (علیہ السلام)حنیف کی پیروی کرو اور وہ شرک کرنے والوں میں سے نہیں تھے۔
Say, ‘Allah has spoken the Truth; so follow the Deen of Ibraheem (Alaihi as-Salam) the upright; and he was not of the polytheists.’
اِنَّ اَوَّلَ بَيْتٍ وُّضِــعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِيْ بِبَكَّۃَ مُبٰرَكًا وَّھُدًى لِّـلْعٰلَمِيْنَ Āl ‘Imrān 3:96
یقیناً پہلا گھر جو لوگوں کے لیئےمقرر کیا گیا وہی ہے جو مکہ میں ہے برکت والا اور (باعث)ہدایت ہے جہانوں کے لیئے۔
Indeed, the first House that was appointed for people is that which is in Makkah, blessed and is (the cause of) guidance for the worlds.
فِيْہِ اٰيٰتٌۢ بَيِّنٰتٌ مَّقَامُ اِبْرٰہِيْمَ ۥۚ وَمَنْ دَخَلَہٗ كَانَ اٰمِنًا وَلِلہِ عَلَي النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْـتَـطَاعَ اِلَيْہِ سَبِيْلًا وَمَنْ كَفَرَ فَاِنَّ اللہَ غَنِىٌّ عَنِ الْعٰلَمِيْنَ Āl ‘Imrān 3:97
اس میں واضح نشانیاں ہیں جیسے ابراہیم (علیہ السلام)کے کھڑے ہونے کی جگہ۔اور جو اس (مبارک گھر)میں داخل ہوا امن پاگیا اور اللہ کا لوگوں پر حق ہے کہ جو اس (گھر)تک جانے کی استطاعت رکھے اس گھر کا حج کرے اور جو کفر (انکار)کرے تو یقینا ًاللہ جہانوں سے بے نیاز ہیں۔
In it are manifest signs such as the Station of Ibraheem (Alaihi as-Salam); and whoever enters this (blessed House) receives security. And it is Allah’s right over mankind that whoever possesses the means to visit it (the House) should perform the Hajj of the House; and the one who disbelieves (refuses), then indeed, Allah is Independent of the worlds.
قُلْ يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَكْفُرُوْنَ بِاٰيٰتِ اللہِ وَاللہُ شَہِيْدٌ عَلٰي مَا تَعْمَلُوْنَ Āl ‘Imrān 3:98
کہیئے اے اہلِ کتاب! تم اللہ کی آیات کے ساتھ کُفر کیوں کرتے ہو اور اللہ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہیں۔
Say, ‘O People of the Book! Why do you disbelieve in the Ayaat of Allah? And Allah is Aware of all your deeds.’
قُلْ يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ مَنْ اٰمَنَ تَبْغُوْنَھَا عِوَجًا وَّاَنْتُمْ شُہَدَاۗءُ۰ۭ وَمَا اللہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ۹۹ Āl ‘Imrān 3:99
کہہ دیجیئے اے اہل ِکتاب! تم اس کو جو ایمان لاچکا اللہ کی راہ سے کیوں روکتے ہو تم اس (راہ)کے لیئےکجی تلاش کرتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو اور اللہ تمہارے کاموں سے بے خبر نہیں۔
Say ‘O People of the Book! Why do you hinder from Allah’s Way the one who has believed? You seek crookedness for this (Way), although you know; and Allah is not Unaware of your deeds.’
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تُطِيْعُوْا فَرِيْقًا مِّنَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ يَرُدُّوْكُمْ بَعْدَ اِيْمَانِكُمْ كٰفِرِيْنَ Āl ‘Imrān 3:100
اے ایمان والو! اگر تم ان کے کچھ لوگوں کا کہا مانو گے جن لوگوںکو (پہلے)کتاب دی گئی تو و ہ تمہیں ایمان لانے کے بعد کافر بنادیں گے۔
O believers! If you obey some of the people from those who were given the Book (earlier), then they will turn you unbelievers, after you have believed.
وَكَيْفَ تَكْفُرُوْنَ وَاَنْتُمْ تُتْلٰى عَلَيْكُمْ اٰيٰتُ اللہِ وَفِيْكُمْ رَسُوْلُہٗ وَمَنْ يَّعْتَصِمْ بِاللہِ فَقَدْ ھُدِيَ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَـقِيْمٍ Āl ‘Imrān 3:101
اور تم کس طرح کفر کرسکتے ہوجبکہ تم تو وہ ہو کہ تم پر (تمہارے سامنے)اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں اور تمہارے درمیان اس کے رسول موجود ہیں اور جس نے اللہ کو مضبوط پکڑا تو یقیناً وہ سیدھے راستے پر لگا دیا گیا۔
And how can you disbelieve, when you are those unto (in front of) whom the Ayaat of Allah are recited, and His Messenger is present among you. And whosoever holds fast to Allah has indeed been guided to the straight path.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ حَقَّ تُقٰتِہٖ وَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ Āl ‘Imrān 3:102
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور سوائے اسلام کے کسی حالت میں تمہیں موت نہ آئے۔
O believers! Be conscious of Allah with all the consciousness that is due to Him, and death should not come to you in any state other than Islam.
وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللہِ جَمِيْعًا وَّلَا تَفَرَّقُوْا وَاذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللہِ عَلَيْكُمْ اِذْ كُنْتُمْ اَعْدَاۗءً فَاَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِكُمْ فَاَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِہٖٓ اِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلٰي شَفَا حُفْرَۃٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنْقَذَكُمْ مِّنْھَا كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللہُ لَكُمْ اٰيٰتِہٖ لَعَلَّكُمْ تَھْتَدُوْنَ Āl ‘Imrān 3:103
اور سب مل کر اللہ کی (ہدایت کی) رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور متفرق نہ ہوجاؤ اور تم پر جو اللہ کی نعمت ہے اسے یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں محبت ڈال دی پس تم اس کی نعمت (فضل وکرم)سے بھائی بھائی ہوگئے اور تم آگے کے گڑھے (دوزخ)کے کنارے پر تھے پس اس نے تم کو اس سے بچا لیا اسی طرح اللہ تمہارے لئے نشانیاں بیان کرتے ہیں تاکہ تم ہدایت پاؤ۔
And hold fast, all of you together, to Allah’s Rope (of guidance), and do not become divided, and remember the Blessing of Allah that is on you: when you were one another’s enemies, He put love in your hearts, so you became brethren by His Favour (Grace and Bounty). And you were on the brink of the pit of Fire (Hell), so He saved you from it. In this manner, does Allah explain His Signs for you, so that you may receive guidance.
وَلْتَكُنْ مِّنْكُمْ اُمَّۃٌ يَّدْعُوْنَ اِلَى الْخَيْرِ وَيَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِۭ وَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Āl ‘Imrān 3:104
اور تم میں ایک جماعت ایسی ہونی چاہیے جو نیکی کی طرف دعوت دے اور اچھے کاموں کا حکم کرے اور برے کامو ں سے منع کرے اور ایسے لوگ ہی کامیاب ہوں گے۔
And there should be a group among you, which should invite towards goodness, enjoin what is right and forbid what is wrong; and such are the people who will be successful.
وَلَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ تَفَرَّقُوْا وَاخْتَلَفُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَھُمُ الْبَيِّنٰتُ وَاُولٰۗىِٕكَ لَھُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ Āl ‘Imrān 3:105
اور تم ایسے لوگوں کی مانند نہ ہوجاؤ جنہوں نے آپس میں تفریق کرلی اور اپنے پاس واضح احکام آجانے کے بعد اختلاف کیا اور ایسے ہی لوگوں کے لئے بہت بڑا عذاب ہے۔
And do not be like those people who became divided amongst themselves and differed after the coming of clear Commandments to them; and there is a very great torment for such people.
يَّوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوْہٌ وَّتَسْوَدُّ وُجُوْہٌ فَاَمَّا الَّذِيْنَ اسْوَدَّتْ وُجُوْھُھُمْ اَكَفَرْتُمْ بَعْدَ اِيْمَانِكُمْ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ Āl ‘Imrān 3:106
جس دن کہ کچھ چہرے سفید ہوں گے اور کچھ چہرے کالے ہوں گے پس وہ لوگ جن کے چہرے سیاہ ہوں گے (ان سے کہا جائے گا)کیا تم اپنے ایمان لانے کے بعد کافر ہوگئے تھے پس عذاب (کا مزہ) چکھوکہ جو تم کفر کرتے تھے۔
On the Day when some faces will be white and some faces will be black; thus (it will be said to) those people whose faces will be black, ‘Did you become unbelievers after your having believed? So savour the (taste) of the torment for the unbelief that you had been practising.’
وَاَمَّا الَّذِيْنَ ابْيَضَّتْ وُجُوْھُھُمْ فَفِيْ رَحْمَۃِ اللہِ ھُمْ فِيْھَا خٰلِدُوْنَ Āl ‘Imrān 3:107
اور وہ لوگ کہ جن کے چہرے سفید ہوں گے پس وہ اللہ کی رحمت میں ہوں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
And the people whose faces will be white, so they will be under the Mercy of Allah; they will remain in it forever.
تِلْكَ اٰيٰتُ اللہِ نَتْلُوْھَا عَلَيْكَ بِالْحَـقِّ وَمَا اللہُ يُرِيْدُ ظُلْمًا لِّلْعٰلَمِيْنَ Āl ‘Imrān 3:108
یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم آپ کو صحیح طور پر پڑھ کر سناتے ہیں اور اللہ عالمین پر زیادتی نہیں کرنا چاہتے۔
These are the Ayaat of Allah, that We recite to you truthfully; and Allah intends no wrong to the worlds.
وَلِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ وَاِلَى اللہِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ Āl ‘Imrān 3:109
اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے (سب)اللہ ہی کا ہے اور سب کام اللہ ہی کی طرف رجوع کیئے جائیں گے۔
And whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth all belongs to Allah only; and to Allah shall all matters be brought.
كُنْتُمْ خَيْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَلَوْ اٰمَنَ اَھْلُ الْكِتٰبِ لَكَانَ خَيْرًا لَّھُمْ مِنْھُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ وَاَكْثَرُھُمُ الْفٰسِقُوْنَ Āl ‘Imrān 3:110
تم بہترین جماعت ہو جو لوگوں کے واسطے ظاہر کی گئی ہے تم نیکی کا حکم کرتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان لاتے ہو اور اگر اہِل کتاب ایمان لے آتے تو ان کے لیئےبہتر ہوتا بعض ان میں ایمان والے ہیں اور اکثر ان میں بدکار (کافر)ہیں۔
You are the best community that has been raised for people; you enjoin what is right and forbid what is wrong and believe in Allah. And if the People of the Book had believed, it would have been better for them. Some among them are believers, and majority of them are evildoers (unbelievers).
لَنْ يَّضُرُّوْكُمْ اِلَّآ اَذًى وَاِنْ يُّقَاتِلُوْكُمْ يُوَلُّوْكُمُ الْاَدْبَارَ ثُمَّ لَا يُنْصَرُوْنَ Āl ‘Imrān 3:111
معمولی ایذا کے علاوہ وہ تمہیں ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے اور اگر وہ تم سے لڑیں گے تو تم سے پیٹھ پھیر جائیں گے پھران کو (کہیں سے)مدد بھی نہیں ملے گی۔
They will never be able to cause you any harm except for a minor hurt. And if they fight you, they will turn their backs on you; then they will not get any support also (from anywhere).
ضُرِبَتْ عَلَيْہِمُ الذِّلَّـۃُ اَيْنَ مَا ثُـقِفُوْٓا اِلَّا بِحَبْلٍ مِّنَ اللہِ وَحَبْلٍ مِّنَ النَّاسِ وَبَاۗءُوْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللہِ وَضُرِبَتْ عَلَيْہِمُ الْمَسْكَنَۃُ ذٰلِكَ بِاَنَّھُمْ كَانُوْا يَكْفُرُوْنَ بِاٰيٰتِ اللہِ وَيَقْتُلُوْنَ الْاَنْۢبِيَاۗءَ بِغَيْرِ حَقٍّ ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّكَانُوْا يَعْتَدُوْنَ Āl ‘Imrān 3:112
جہاں کہیں بھی پائے جائیں ان پر ذلت مسلط کردی گئی سوائے اس کے کچھ سبب اللہ کی طرف سے ہو اور کچھ سبب انسانوں کی طرف سے اور وہ لوگ اللہ کے غضب میں گرفتار ہوئے اور ان پر ناداری مسلط کردی گئی یہ اس لئے کہ وہ اللہ کی آیات سے کفر کرتے تھے اور انبیاء ؑ کو ناحق قتل کرتے تھے یہ سب اس لئے تھا کہ وہ نافرمانی کرتے اور حد سے نکل جاتے تھے۔
Disgrace has been imposed upon them wherever they are found, except that there be some grounds from Allah and some grounds from people, and those people were caught up in Allah’s wrath, and destitution was imposed upon them. This was because they disbelieved in the Ayaat of Allah and killed the Prophets (Alaihi as-Salam) wrongfully; this all was because they used to disobey and transgress.
لَيْسُوْا سَوَاۗءً مِنْ اَھْلِ الْكِتٰبِ اُمَّۃٌ قَاۗىِٕمَۃٌ يَّتْلُوْنَ اٰيٰتِ اللہِ اٰنَاۗءَ الَّيْلِ وَھُمْ يَسْجُدُوْنَ Āl ‘Imrān 3:113
اہل کتاب میں سب ایک جیسے نہیں (ان میں)ایک جماعت ہے جو (اللہ کے احکام پر)قائم ہے رات کے اوقات میں اللہ کی آیات پڑھتی ہے اور وہ (اللہ کو)سجدہ کرتی ہے۔
Not all among the People of the Book are alike; there is a group (among them) which is firmly adhering (to Allah’s Commandments), recites the Ayaat of Allah in the hours of the night and prostrates itself (before Allah).
يُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَيَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُسَارِعُوْنَ فِي الْخَيْرٰتِ وَاُولٰۗىِٕكَ مِنَ الصّٰلِحِيْنَ Āl ‘Imrān 3:114
وہ اللہ پر ایمان لاتے ہیں اورآخرت کے دن پر اور نیکی کا حکم کرتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی نیک لوگوں میں سے ہیں۔
They believe in Allah and the Last Day, and enjoin what is right and forbid what is wrong, and hasten in performance of good deeds. And they are of the righteous people.
وَمَا يَفْعَلُوْا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُّكْفَرُوْہُ وَاللہُ عَلِيْمٌۢ بِالْمُتَّقِيْنَ Āl ‘Imrān 3:115
اور وہ جس طرح کی نیکی کریں گے تو اس کی ہرگز ناقدری نہ کی جائے گی اور اللہ پرہیزگاروں کو جانتے ہیں۔
And whatever of good they will do, it will never go unappreciated; and Allah knows those who are Allah-conscious.
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَنْ تُغْنِىَ عَنْھُمْ اَمْوَالُھُمْ وَلَآ اَوْلَادُھُمْ مِّنَ اللہِ شَـيْــــًٔـا وَاُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ ھُمْ فِيْھَا خٰلِدُوْنَ Āl ‘Imrān 3:116
بے شک جو لوگ کافر ہوئے اُن کے مال اور ان کی اولادیں اللہ کے مقابلے میں ہرگز کچھ کام نہ آئیں گی اور یہی دوزخ کے رہنے والے ہیں اس میں یہ ہمیشہ رہیں گے۔
Without doubt, those people who practised unbelief, their wealth or their children will never avail them against Allah; and they are the inmates of Hell, they will abide in it forever.
مَثَلُ مَا يُنْفِقُوْنَ فِيْ ھٰذِہِ الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا كَمَثَلِ رِيْحٍ فِيْھَا صِرٌّ اَصَابَتْ حَرْثَ قَوْمٍ ظَلَمُوْٓا اَنْفُسَھُمْ فَاَھْلَكَتْہُ وَمَا ظَلَمَھُمُ اللہُ وَلٰكِنْ اَنْفُسَھُمْ يَظْلِمُوْنَ Āl ‘Imrān 3:117
جو وہ اس دنیوی زندگی میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال ایسی ہے جیسے تیز ہوا جس میں سخت سردی ہو ایسے لوگوں کی کھیتی کو لگ جائے جنہوں نے اپنے ساتھ ظلم کیا ہو پس اسے برباد کردے اور اللہ نے اس کے ساتھ زیادتی نہیں کی بلکہ خود انہوں نے اپنے آپ کے ساتھ زیادتی کی۔
The likeness of what they spend during this worldly life is as the likeness of a strong wind wherein is intense cold, it smites the harvest of such people who have wronged themselves, thus destroys it; and Allah did not wrong them, but they wronged themselves.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا بِطَانَۃً مِّنْ دُوْنِكُمْ لَا يَاْلُوْنَكُمْ خَبَالًا وَدُّوْا مَا عَنِتُّمْ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاۗءُ مِنْ اَفْوَاہِھِمْ وَمَا تُخْفِيْ صُدُوْرُھُمْ اَكْبَرُ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْاٰيٰتِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ Āl ‘Imrān 3:118
اے ایمان والو! اپنوں کے علاوہ کسی سے دلی دوستی نہ کرو کہ وہ لوگ تمہارا نقصان کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑتے وہ چاہتے ہیں کہ تمہیں اِیذا دیں بے شک ان کے مونہوں سے بُغض ظاہر ہوچکا اور جو کچھ ان کے دِلوں میں پوشیدہ ہے وہ (اس سے) بہت زیادہ ہے اگر تم سمجھ رکھتے ہو تو بے شک ہم نے تمہارے لیئےنشانیاں کھول کر بیان کردی ہیں۔
O believers! Do not befriend anyone intimately other than your own folk, as those people (the unbelievers) spare no effort in causing you loss. They want to hurt you. Indeed, malice has been exposed by their mouths, and that which is concealed in their hearts is much greater (than this). Indeed, We have explained the signs clearly for you, if you have understanding.
ھٰٓاَنْتُمْ اُولَاۗءِ تُحِبُّوْنَھُمْ وَلَا يُحِبُّوْنَكُمْ وَتُؤْمِنُوْنَ بِالْكِتٰبِ كُلِّہٖ وَاِذَا لَقُوْكُمْ قَالُوْٓااٰمَنَّا وَاِذَا خَلَوْا عَضُّوْا عَلَيْكُمُ الْاَنَامِلَ مِنَ الْغَيْظ قُلْ مُوْتُوْا بِغَيْظِكُمْ اِنَّ اللہَ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Āl ‘Imrān 3:119
ہاں تم ہی وہ لوگ ہو جو ان سے محبت رکھتے ہو اور وہ تم سے محبت نہیں رکھتے اور تم (تو)ساری کتابوں پر ایمان لائے ہو اور جب وہ تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے اور جب اکیلے ہوتے ہیں تو تم پر غصے سے انگلیاں کاٹتے ہیں۔ (ان سے)کہو تم اپنے غصے سے مرجاؤ یقیناً اللہ دلوں کی باتیں جانتے ہیں۔
Yes, you are the very people who love them, and they love you not, and you (even) believe in all the Books. And when they meet you, they say, ‘We believe,’ and when they are alone, they bite their fingers at you in rage; say (to them), ‘Die in your rage. Indeed, Allah knows the secrets of the hearts.’
اِنْ تَمْسَسْكُمْ حَسَـنَۃٌ تَـسُؤْھُمْ وَاِنْ تُصِبْكُمْ سَيِّئَۃٌ يَّفْرَحُوْا بِھَا وَاِنْ تَصْبِرُوْا وَتَتَّقُوْا لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُھُمْ شَـيْـــًٔـا اِنَّ اللہَ بِمَا يَعْمَلُوْنَ مُحِيْطٌ Āl ‘Imrān 3:120
اگر تمہیں بھلائی نصیب ہو تو ان کو برُی لگتی ہے اور اگر تمہیں تکلیف پہنچے تو اس سے وہ خوش ہوتے ہیں اور اگر تم صبر کرو اور پرہیز گاری اختیار کرو تو ان کا فریب تمہیں کچھ نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ بے شک اللہ ان کے اعمال کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔
If you receive some good it grieves them, and if some ill befalls you they rejoice at it; and if you observe patience and adopt Allah-consciousness, their deceit will not be able to harm you at all; without doubt Allah surrounds their deeds.
وَاِذْ غَدَوْتَ مِنْ اَھْلِكَ تُبَوِّئُ الْمُؤْمِنِيْنَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِ وَاللہُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ Āl ‘Imrān 3:121
اور جب آپ صبح کو اپنے گھر والوں سے نکل کر مسلمانوں کولڑائی کے لئے (مختلف)جگہوں پر متعین فرمارہے تھے اور اللہ سننے والے جاننے والے ہیں۔
And when you left your family in the morning and were posting the Muslims at (various) battle-positions; and Allah is Hearing, Knowing.
اِذْ ھَمَّتْ طَّاۗىِٕفَتٰنِ مِنْكُمْ اَنْ تَفْشَلَا وَاللہُ وَلِيُّہُمَا وَعَلَي اللہِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ Āl ‘Imrān 3:122
جب تم میں سے دو جماعتوں نے خیال کیا کہ ہمت ہار دیں اور اللہ ان دونوں کے مددگار تھے اور ایمان والوں کوتو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔
When the two parties among you thought of losing heart, and Allah was the Helper of both; and in Allah should the believers place their trust.
وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ اللہُ بِبَدْرٍ وَّاَنْتُمْ اَذِلَّــۃٌ فَاتَّقُوا اللہَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Āl ‘Imrān 3:123
اور یقیناً اللہ نے تمہیں بدر میں مدد دی اور تم بے سروسامان تھے پس اللہ سے ڈرو تاکہ تم (اللہ کا)شکر ادا کرسکو۔
And indeed Allah helped you at Badr, and you were without resources; therefore, be conscious of Allah, so that you may give thanks (to Allah).
اِذْ تَقُوْلُ لِلْمُؤْمِنِيْنَ اَلَنْ يَّكْفِيَكُمْ اَنْ يُّمِدَّكُمْ رَبُّكُمْ بِثَلٰثَۃِ اٰلٰفٍ مِّنَ الْمَلٰۗىِٕكَۃِ مُنْزَلِيْنَ Āl ‘Imrān 3:124
جب آپ مومنین سے فرمارہے تھے کہ کیا تمہارے لئے کافی نہیں کہ تمہارا پروردگار (اللہ)تین ہزار فرشتے نازل فرما کر تمہاری مدد فرمائے۔
When you were telling the believers, ‘Is it not sufficient for you that your Rabb (Allah) should help you by sending down three thousand angels?’
بَلٰٓى اِنْ تَصْبِرُوْا وَتَتَّقُوْا وَيَاْتُوْكُمْ مِّنْ فَوْرِھِمْ ھٰذَا يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُمْ بِخَمْسَۃِ اٰلٰفٍ مِّنَ الْمَلٰۗىِٕكَۃِ مُسَوِّمِيْنَ Āl ‘Imrān 3:125
بلکہ ہاں اگر تم صبر کرو اور (اللہ سے)ڈرتے رہو اور وہ (کافر)تم پر یکبارگی (جوش سے)حملہ کردیں تو تمہارا پروردگار پانچ ہزار ایسے فرشتوں سے جن پر خاص نشان ہوں گے تمہاری مدد فرمائے گا۔
Yes, of course! If you observe patience and remain conscious of (Allah), and they (the unbelievers) attack you suddenly (fiercely), then your Rabb will help you with five thousand such angels who will have special marks.
وَمَا جَعَلَہُ اللہُ اِلَّا بُشْرٰى لَكُمْ وَلِتَطْمَىِٕنَّ قُلُوْبُكُمْ بِہٖ وَمَا النَّصْرُ اِلَّا مِنْ عِنْدِ اللہِ الْعَزِيْزِ الْحَكِيْمِ Āl ‘Imrān 3:126
اور اللہ نے اس امداد کو تمہارے لیئے خوشخبری بنایا ہے اور تاکہ تمہارے دل اس سے قرار پکڑیں اور مدد صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے (جو)غالب ہیں حکمت والے ہیں۔
And Allah has made this help a good news for you, and so that your hearts may be at rest with it; and help is only from Allah, (Who is) the Dominant, the Wise.
لِيَقْطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَوْ يَكْبِتَھُمْ فَيَنْقَلِبُوْا خَاۗىِٕــبِيْنَ Āl ‘Imrān 3:127
یہ اس لیئے کہ (اللہ )کافروں کی ایک جماعت کو ہلاک کردیں یا انہیں ذلیل کردیں پس وہ نامراد واپس جائیں۔
So that, (Allah) may destroy a group of the unbelievers or disgrace them, so they return frustrated.
لَيْسَ لَكَ مِنَ الْاَمْرِ شَيْءٌ اَوْ يَتُوْبَ عَلَيْھِمْ اَوْ يُعَذِّبَھُمْ فَاِنَّھُمْ ظٰلِمُوْنَ Āl ‘Imrān 3:128
آپ کا اس کام میں کچھ اختیار نہیں یا وہ (اللہ)ان پر مہربانی کریں یا وہ ان کوعذاب دیں پس بے شک وہ (کافر)ظالم ہیں۔
You have no authority in this matter; whether He (Allah) shows kindness to them or punishes them; without doubt, they (the unbelievers) are wrongdoers.
وَلِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ يَغْفِرُ لِمَنْ يَّشَاۗءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَّشَاۗءُ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Āl ‘Imrān 3:129
اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے(سب)اللہ ہی کا ہے وہ جسے چاہیں بخش دیں اور جسے چاہیں عذاب کریں اور اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
And whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth (all) belongs to Allah alone; He may forgive whom He wills and may punish whom He wills; and Allah is Forgiving, Merciful.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوا الرِّبٰٓوا اَضْعَافًا مُّضٰعَفَۃً وَاتَّقُوا اللہَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Āl ‘Imrān 3:130
اے ایمان والو! دگنا اور چوگنا سود مت کھاؤ اور اللہ سے ڈرو تاکہ تم کامیابی حاصل کرسکو۔
O believers! Do not devour usury, doubled and quadrupled; and be conscious of Allah, so that you may attain success.
وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِىْٓ اُعِدَّتْ لِلْكٰفِرِيْنَ Āl ‘Imrān 3:131
اور اس آگ سے ڈرو جو کافروں کےلیئےتیار کی گئی ہے۔
And be conscious of the Fire that has been prepared for the unbelievers.
وَاَطِيْعُوا اللہَ وَالرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ Āl ‘Imrān 3:132
اور اللہ کی اطاعت کرو اور (اس کے)رسول کی تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
And obey Allah and (His) Messenger, so that you may be granted Mercy.
وَسَارِعُوْٓا اِلٰى مَغْفِرَۃٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّۃٍ عَرْضُھَا السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِيْنَ Āl ‘Imrān 3:133
اور اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور جنت کی طرف تیزی سے بڑھو جس کی چوڑائی آسمانوںاورزمین کے برابر ہے (جو)پرہیزگاروں کے لیئےتیار کی گئی ہے۔
And advance hastily towards the forgiveness of your Rabb and towards Paradise, whose width equals the heavens and earth, (which) has been prepared for the Allah-conscious.
الَّذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ فِي السَّرَّاۗءِ وَالضَّرَّاۗءِ وَالْكٰظِمِيْنَ الْغَيْظَ وَالْعَافِيْنَ عَنِ النَّاسِ وَاللہُ يُحِبُّ الْمُحْسِـنِيْنَ Āl ‘Imrān 3:134
جو لوگ خوشی کے حال میں(اللہ کی راہ میں)خرچ کرتے ہیں اور تنگی میں(بھی)اورغصے کو ضبط کرتے ہیں اور لوگوں کو معاف کرتے ہیں۔ اور اللہ احسان کرنے والوں سے پیار کرتے ہیں۔
The people who spend (in Allah’s Way) in prosperity and (also) in adversity and control their anger and forgive people; and Allah loves the benevolent.
وَالَّذِيْنَ اِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَۃً اَوْ ظَلَمُوْٓا اَنْفُسَھُمْ ذَكَرُوا اللہَ فَاسْتَغْفَرُوْا لِذُنُوْبِھِمْ وَمَنْ يَّغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اللہُ وَلَمْ يُصِرُّوْا عَلٰي مَا فَعَلُوْا وَھُمْ يَعْلَمُوْنَ Āl ‘Imrān 3:135
اور وہ لوگ کہ جب ان سے کوئی بے حیائی کا کام ہوجائے یا اپنے آپ پر ظلم کر بیٹھیں تو وہ اللہ کا ذکر کرتے ہیں پس اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتے ہیں اور اللہ کے سوا کون گناہوں کو بخش سکتا ہے اور جو غلطی وہ کر چکے ہیں اسے جان بوجھ کر دہراتے نہیں۔
And the people who, when they commit an immoral act or wrong themselves, perform Allah’s Zikr, thus seek forgiveness for their sins; and who except Allah can forgive sins? And they do not intentionally repeat that (mistake) which they have committed.
اُولٰۗىِٕكَ جَزَاۗؤُھُمْ مَّغْفِرَۃٌ مِّنْ رَّبِّھِمْ وَجَنّٰتٌ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْھَا وَنِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِيْنَ Āl ‘Imrān 3:136
ان ہی کا بدلہ ان کے پروردگار کی طرف سے بخشش ہے اور باغات (جنت) جن کے تابع نہریں بہتی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور عمل کرنے والوں کا کیا ہی اچھا اجر ہے۔
It is they whose reward is forgiveness from their Rabb, and gardens (Paradise) under whose direction streams flow; they will dwell in them forever. And what an excellent reward for the workers!
قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِكُمْ سُنَنٌ فَسِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَۃُ الْمُكَذِّبِيْنَ Āl ‘Imrān 3:137
بے شک تم سے پہلے (بھی)بہت سے واقعات گزر چکے ہیں سو زمین میں چلوپھروپس دیکھ لو تکذیب کرنے والوں کا انجام کیا ہوا۔
Indeed, many events have passed before you (also). So go about in the land and see what had been the end result of the deniers.
ھٰذَا بَيَانٌ لِّلنَّاسِ وَھُدًى وَّمَوْعِظَۃٌ لِّلْمُتَّقِيْنَ Āl ‘Imrān 3:138
یہ بیان (کافی)ہے لوگوں کے لیئے ہدایت ہے اور اللہ سے ڈرنے والوں کے لیئے نصیحت ہے
This statement is (sufficient) for the people and is a guidance and advice for those who are conscious of Allah.
وَلَا تَہِنُوْا وَلَا تَحْزَنُوْا وَاَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ Āl ‘Imrān 3:139
اور سستی نہ کرو اور (کسی طرح کا)غم نہ کرو اور تم ہی کامیاب ہوگے اگر تم مومن (صادق )ہو۔
And do not slacken and do not grieve (in any way); and it is you who will be successful if you are (true) believers.
اِنْ يَّمْسَسْكُمْ قَرْحٌ فَقَدْ مَسَّ الْقَوْمَ قَرْحٌ مِّثْلُہٗ وَتِلْكَ الْاَيَّامُ نُدَاوِلُھَا بَيْنَ النَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللہُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَيَتَّخِذَ مِنْكُمْ شُہَدَاۗءَ وَاللہُ لَا يُحِبُّ الظّٰلِـمِيْنَ Āl ‘Imrān 3:140
اگر تم کو کچھ زخم (صدمہ)لگا تو بے شک اس قوم کو بھی ایسا ہی زخم (صدمہ)لگ چکا ہے اور ہم یہ دن لوگوں میں پھیرتے ہیں اور تاکہ اللہ ایمان والوں کو متمیّز کردیں (جان لیں)اور تم میں سے (بعض کو)گواہ (شہید)بنائیں اور اللہ ظالموں کو دوست نہیں رکھتے۔
If you have received some injury (hurt), without doubt, those people have also received similar injury (hurt); and We rotate these days between people, and so that Allah may distinguish (know) the believers and make (some of you) witnesses (Shaheed); and Allah does not befriend the wrongdoers.
وَلِيُمَحِّصَ اللہُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَيَمْحَقَ الْكٰفِرِيْنَ Āl ‘Imrān 3:141
اور تاکہ اللہ ایمان والوں کو خالص کردیں اور کافروں کو مٹادیں۔
And so that Allah may purify the believers and wipe out the unbelievers.
اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّۃَ وَلَمَّا يَعْلَمِ اللہُ الَّذِيْنَ جٰہَدُوْا مِنْكُمْ وَيَعْلَمَ الصّٰبِرِيْنَ Āl ‘Imrān 3:142
کیا تمہارا خیال ہے کہ تم جنت میں داخل ہوجاؤ گے حالانکہ ابھی تک اللہ نے تم میں سے جہاد کرنے والوں کو (بظاہر)جانا ہی نہیں اور نہ صبر کرنے والوںکو جانا۔
Do you think that you will enter Paradise even though Allah has not yet (openly) known those among you who do Jihad nor known those who observe patience?
وَلَقَدْ كُنْتُمْ تَـمَنَّوْنَ الْمَوْتَ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَلْقَوْہُ فَقَدْ رَاَيْتُمُوْہُ وَاَنْتُمْ تَنْظُرُوْنَ Āl ‘Imrān 3:143
اور یقیناً تم موت (شہادت) کی آرزو کیا کرتے تھے اس کے آنے سے پہلے پس یقیناً تم نے اس کو کھلی آنکھوں سے دیکھ لیا۔
And certainly you used to wish for death (Shahadat) before it came, so you certainly saw it with open eyes.
وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُ اَفَا۟ىِٕنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلٰٓى اَعْقَابِكُمْ وَمَنْ يَّنْقَلِبْ عَلٰي عَقِبَيْہِ فَلَنْ يَّضُرَّ اللہَ شَـيْـــًٔـا وَسَيَجْزِي اللہُ الشّٰكِرِيْنَ Āl ‘Imrān 3:144
اور حضرت محمد(ﷺ)تو اللہ کے پیغمبر ہیں یقیناً ان سے پہلے (بہت سے)پیغمبر گزر چکے پس اگر ان کو موت آجائے یا شہید کردیئے جائیں تو کیا تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے؟ اور جوالٹے پاؤں پھر جائے گا تو وہ ہرگز اللہ کا کوئی نقصان نہیں کرے گا اور عنقریب اللہ شکر کرنے والوں کو جزا عطا فرمائیں گے۔
And Hazrat Muhammad (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) is but a Messenger of Allah. Certainly, (many) Messengers have passed before him; thus, if he dies or is martyred, will you turn back on your heels? And whoever turns back on his heels will in no way harm Allah; and Allah will soon reward the thankful.
وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تَمُـوْتَ اِلَّا بِـاِذْنِ اللہِ كِتٰبًا مُّؤَجَّلًا وَمَنْ يُّرِدْ ثَوَابَ الدُّنْيَا نُؤْتِہٖ مِنْھَا وَمَنْ يُّرِدْ ثَوَابَ الْاٰخِرَۃِ نُؤْتِہٖ مِنْھَا وَسَنَجْزِي الشّٰكِرِيْنَ Āl ‘Imrān 3:145
اور اللہ کے حکم کے بغیر کسی شخص کو موت نہیں آ سکتی (اس کا)مقرر وقت لکھا ہوا ہے اور جسے دنیا میں(اپنے اعمال کا) بدلہ چاہیئے اسے ہم وہیں دے دیں گے اور جسے آخرت میں بدلہ چاہیئے اس کو وہاں دے دیں گے اور ہم جلد شکرگزاروں کو (بہت اچھا)صلہ عطا کریں گے۔
And death cannot come to any person without Allah’s Command; (its) specified time is inscribed; and whoever desires the reward (of his deeds) in the world, We will give it to him there, and whoever wants the reward in the Hereafter, We will give it to him there; and We will soon grant (excellent) reward to the thankful.
وَكَاَيِّنْ مِّنْ نَّبِيٍّ قٰتَلَ مَعَہٗ رِبِّيُّوْنَ كَثِيْرٌ فَمَا وَہَنُوْا لِمَآ اَصَابَھُمْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَمَا ضَعُفُوْا وَمَا اسْتَكَانُوْا وَاللہُ يُحِبُّ الصّٰبِرِيْنَ Āl ‘Imrān 3:146
اور بہت سے نبی ہوئے جن کے ساتھ بہت سے اہل اللہ نے مل کر جنگیں کیں اللہ کی راہ میں انہیں جو کچھ پیش آیا پس اس کے باعث نہ سُست ہوئے اور نہ کمزوری دکھائی اور نہ (کافروں سے)دبے اور اللہ صبر کرنے والوں سے پیار کرتے ہیں۔
And there have been many Prophets alongside whom fought many Men of Allah; they neither slackened nor showed weakness for whatever they encountered in Allah’s Way, nor did they get subdued (by the unbelievers); and Allah loves the patient.
وَمَا كَانَ قَوْلَھُمْ اِلَّآ اَنْ قَالُوْا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِيْٓ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَي الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ Āl ‘Imrān 3:147
اور ان کی زبان سے اس کے سوا کچھ نہ نکلا کہ انہوں نے کہا (دعا کی)اے ہمارے پروردگار! ہمارے لیئے ہمارے گناہ بخش دیجئیےاور ہمارے کاموں میں ہم سے جو زیادتی ہوئی (بخش دیجئیے)اور ہمیں ثابت قدم رکھیئے اور ہمیں کافر لوگوں پر غلبہ دیجئیے۔
And nothing poured forth from their tongues except that they said (prayed), ‘O our Rabb! Forgive us our sins and (forgive) the excesses we have committed in our deeds and keep us steadfast and grant us dominance over the unbelievers.’
فَاٰتٰىھُمُ اللہُ ثَوَابَ الدُّنْيَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الْاٰخِرَۃِ وَاللہُ يُحِبُّ الْمُحْسِـنِيْنَ Āl ‘Imrān 3:148
پس اللہ نے ان کو دنیا کا بدلہ بھی دیا اور آخرت کا عمدہ بدلہ بھی اوراللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتے ہیں۔
So Allah gave them the reward of the world and also the excellent reward of the Hereafter. And Allah loves the benevolent.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تُطِيْعُوا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا يَرُدُّوْكُمْ عَلٰٓي اَعْقَابِكُمْ فَتَنْقَلِبُوْا خٰسِرِيْنَ Āl ‘Imrān 3:149
اے ایمان والو! اگر تم کافروں کا کہا مانو گے تو وہ تم کو الٹے پاؤں پھیر دیں گے (مرتد کردیں گے) پس تم بہت نقصان میں رہو گے۔
O believers! If you obey the unbelievers, they will turn you back on your heels (turn you apostates). Thus, you will be in great loss.
بَلِ اللہُ مَوْلٰىكُمْ وَھُوَخَيْرُ النّٰصِرِيْنَ Āl ‘Imrān 3:150
بلکہ اللہ تمہارے کارساز ہیں اور وہ بہتر مدد کرنے والے ہیں۔
But your Manager of affairs is Allah, and He is the best of Helpers.
سَـنُلْقِيْ فِيْ قُلُوْبِ الَّذِيْنَ كَفَرُوا الرُّعْبَ بِمَآ اَشْرَكُوْا بِاللہِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِہٖ سُلْطٰنًا وَمَاْوٰىھُمُ النَّارُ وَبِئْسَ مَثْوَى الظّٰلِــمِيْنَ Āl ‘Imrān 3:151
عنقریب ہم کافروں کے دلوں میں (تمہارا)رعب بٹھا دیں گے کیونکہ انہوں نے اللہ سے شرک کیا جس کی کوئی دلیل نازل نہیں کی گئی اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ ظالموں کے لیئے بُری جگہ ہے۔
Soon We will settle (your) awe in the hearts of the unbelievers, because they committed polytheism with respect to Allah, for which no proof has been sent down, and their abode is Hell and it is a bad place for the wrongdoers.
وَلَقَدْ صَدَقَكُمُ اللہُ وَعْدَہٗٓ اِذْ تَحُسُّوْنَھُمْ بِـاِذْنِہٖ حَتّٰٓي اِذَا فَشِلْتُمْ وَتَنَازَعْتُمْ فِي الْاَمْرِ وَعَصَيْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَآ اَرٰىكُمْ مَّا تُحِبُّوْنَ مِنْكُمْ مَّنْ يُّرِيْدُ الدُّنْيَا وَمِنْكُمْ مَّنْ يُّرِيْدُ الْاٰخِرَۃَ ثُمَّ صَرَفَكُمْ عَنْھُمْ لِـيَبْتَلِيَكُمْ وَلَقَدْ عَفَا عَنْكُمْ وَاللہُ ذُوْ فَضْلٍ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ Āl ‘Imrān 3:152
اور یقیناً اللہ نے تم سے اپنا وعدہ سچ کردیا جب تم اُن کے حکم سے اِن (کافروں )کوقتل کررہے تھے یہاں تک کہ جب تم خود ہی کمزور ہوگئے اور تم باہم حکم میں اختلاف کرنے لگے اور تم نے بات نہ مانی بعد اس کے کہ جو تم چاہتے تھے اُس (اللہ)نے تمہیں دکھایا تم میں سے کچھ وہ تھے جو دنیا چاہتے تھے اورکچھ وہ تھے جو آخرت کے طلب گار تھے پھر اللہ نے تمہیں ان (کے مقابلے)سے پھیر دیا تاکہ تمہاری آزمائش کریں اور بے شک اس نے تمہیں معاف کردیا اور اللہ ایمان والوں کے لیئے بڑے فضل والے ہیں۔
And indeed Allah made good His Promise with you when you were killing them (the unbelievers) by His Command; till you yourselves weakened and began disputing the order amongst yourselves and you did not comply, after He (Allah) showed you what you had desired. Some of you were those who desired the world and some were those who were desirous of the Hereafter. Then Allah turned you away from (fighting) them, so that He may try you. And without doubt, He forgave you; and Allah is Extremely Gracious to the believers.
ا ذْ تُصْعِدُوْنَ وَلَا تَلْوٗنَ عَلٰٓي اَحَدٍ وَّالرَّسُوْلُ يَدْعُوْكُمْ فِيْٓ اُخْرٰىكُمْ فَاَثَابَكُمْ غَمًّۢا بِغَمٍّ لِّكَيْلَا تَحْزَنُوْا عَلٰي مَا فَاتَكُمْ وَلَا مَآ اَصَابَكُمْ وَاللہُ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ Āl ‘Imrān 3:153
(اور وہ قت یاد کرو)جب تم چڑھے جاتے تھے اور کسی کو پلٹ کر نہ دیکھتے تھے اور تمہارے پیچھے سے پیغمبر تم کو پکاررہے تھے سو (اللہ نے)تم کو(اس کی پاداش میں)غم پہ غم دیا تاکہ تم جو چیز تمہارے ہاتھ سے نکل گئی اس کا غم نہ کرو اور نہ اس پر جو تم پر (مصیبت)پڑی اور جو تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہیں۔
(And remember that time) when you kept climbing and would not look back at anyone, and the Messenger was calling you from your rear. Then (Allah) gave you grief upon grief (in retribution); so that you may neither grieve after the thing that had escaped your hands nor for that (calamity) which befell you; and Allah is Aware of what you do.
ثُمَّ اَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ الْغَمِّ اَمَنَۃً نُّعَاسًا يَّغْشٰى طَاۗىِٕفَۃً مِّنْكُمْ وَطَاۗىِٕفَۃٌ قَدْ اَہَمَّـتْھُمْ اَنْفُسُھُمْ يَظُنُّوْنَ بِاللہِ غَيْرَ الْحَـقِّ ظَنَّ الْجَاہِلِيَّۃِ يَقُوْلُوْنَ ھَلْ لَّنَا مِنَ الْاَمْرِ مِنْ شَيْءٍ قُلْ اِنَّ الْاَمْرَ كُلَّہٗ لِلہِ يُخْفُوْنَ فِيْٓ اَنْفُسِھِمْ مَّا لَا يُبْدُوْنَ لَكَ يَقُوْلُوْنَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْاَمْرِ شَيْءٌ مَّا قُتِلْنَا ھٰہُنَا قُلْ لَّوْ كُنْتُمْ فِيْ بُيُوْتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِيْنَ كُتِبَ عَلَيْہِمُ الْقَتْلُ اِلٰى مَضَاجِعِھِمْ وَلِــيَـبْتَلِيَ اللہُ مَا فِيْ صُدُوْرِكُمْ وَلِـيُمَحِّصَ مَا فِيْ قُلُوْبِكُمْ وَاللہُ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Āl ‘Imrān 3:154
پھر اس غم کے بعد اللہ نے تم پر چین نازل فرمایا اونگھ (جو ایک طرح کی نیند تھی)کہ تم میں سے ایک جماعت پر اس کا غلبہ ہوا اور کچھ لوگ وہ تھے جن کو اپنی جان کی فکر تھی وہ اللہ کے ساتھ خلاف ِواقعہ گمان کررہے تھے (جو محض)جاہلیت کا گمان (تھا)کہتے تھے کہ کیا کچھ فیصلہ ہمارے بس میں بھی ہے آپ فرما دیجئیے بے شک سارا کام اللہ کے اختیار میں ہے وہ اپنے دلوں میں چھپائے رکھتے ہیں جو آپ پر ظاہر نہیں کرتے۔ کہتے ہیں کہ اگر فیصلہ میں کچھ ہمارا بس چلتا تو ہم یہاں نہ مارے جاتے۔ فرما دیجئیےاگر تم اپنے گھروں میں بھی ہوتے تو جن کے لیئےقتل کا فیصلہ ہوچکا البتہ وہ اپنے قتل کی جگہ کی طرف نکل کھڑے ہوتے اور تاکہ اللہ تمہارے دلوں (سینوں)کی باتوں کو آزمائیں اور جو تمہارے دلوں میں ہے اسے معاف (صاف)کر دیں اور اللہ دلوں کی باتوں کو خوب جانتے ہیں۔
Then after this grief Allah sent down tranquillity upon you: slumber (which was a kind of sleep) that overcame a party of you; and some of the people were those who were concerned about their lives; they were entertaining untrue thoughts about Allah, (which was a mere) thought of ignorance. They were saying, ‘Do we also have the authority of making some decision?’ Say, ‘Without doubt, the whole matter is in Allah’s Control.’ They keep concealed in their hearts what they do not reveal to you. They say, ‘If we had any say in this decision, we would not have been killed here.’ Say, ‘Even if you had been in your homes, yet those for whom slaying had been decreed would certainly have set out for their place of slaying;’ and so that Allah may try the matters in your hearts (breasts) and purify what is in your hearts. And Allah knows well the matters of the hearts.
اِنَّ الَّذِيْنَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعٰنِ اِنَّمَا اسْتَزَلَّھُمُ الشَّـيْطٰنُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوْا وَلَقَدْ عَفَا اللہُ عَنْھُمْ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ حَلِيْمٌ Āl ‘Imrān 3:155
بے شک جو لوگ تم میں سے، جس دن دو جماعتوں نے آپس میں جنگ کی، منہ موڑ گئے یقیناً ان کے بعض اعمال کی وجہ سے شیطان نے ان کو ڈگمگا دیا اور یقینا ًاللہ نے انہیں معاف فرمادیا بے شک اللہ بخشنے والے، تحمل والے ہیں۔
Without doubt, those people among you who turned back on the day when the two parties fought with each other, surely, Shaitan made them stumble due to some of their deeds; and indeed Allah forgave them. Without doubt, Allah is Forgiving, Forbearing.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَقَالُوْا لِاِخْوَانِھِمْ اِذَا ضَرَبُوْا فِي الْاَرْضِ اَوْ كَانُوْا غُزًّى لَّوْ كَانُوْا عِنْدَنَا مَا مَاتُوْا وَمَا قُتِلُوْا لِيَجْعَلَ اللہُ ذٰلِكَ حَسْرَۃً فِيْ قُلُوْبِھِمْ وَاللہُ يُحْيٖ وَيُمِيْتُ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ Āl ‘Imrān 3:156
اے ایمان والو! اُن کافروں کی طرح نہ ہوجانا جو اپنے (مسلمان)بھائیوں کے لیئےجب وہ سر زمین میں سفر پر نکلیں یا غازی بنیں تو کہتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے (یہ اس لیئےکہتے ہیں)کہ اللہ ان کے دلوں میں اس بات کو حسرت بنادیں اور اللہ ہی زندہ کرتے ہیں اور (اللہ ہی)مارتے ہیں اور تم جو کرتے ہو اللہ دیکھ رہے ہیں۔
O believers! Do not become like those unbelievers who say about their (believing) brethren when they set out for travel through the land or go out to fight for Allah, ‘If they had remained with us, they would neither have died nor been killed.’ (This is so) that Allah may make this saying as regret in their hearts. And only Allah gives life and (only Allah) gives death; and Allah is watching what you do.
وَلَىِٕنْ قُتِلْتُمْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ اَوْ مُتُّمْ لَمَغْفِرَۃٌ مِّنَ اللہِ وَرَحْمَۃٌ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُوْنَ Āl ‘Imrān 3:157
اوراگر تم اللہ کی راہ میں مارے جاؤ یا مرجاؤ تواللہ کی بخشش اور رحمت اس (مال)سے بہتر ہے جو وہ (لوگ )جمع کرتے ہیں۔
And if you are killed in Allah’s Way or die, Allah’s Forgiveness and Mercy is better than that (wealth) which they (the people) amass.
وَلَىِٕنْ مُّتُّمْ اَوْ قُتِلْتُمْ لَاِلَى اللہِ تُحْشَرُوْنَ Āl ‘Imrān 3:158
اور اگر تم مرگئے یا مارے گئے تو البتہ اللہ ہی کی طرف جمع کیئےجاؤ گے۔
And whether you die or get killed, you will certainly be gathered before Allah.
فَبِمَا رَحْمَۃٍ مِّنَ اللہِ لِنْتَ لَھُمْ وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيْظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوْا مِنْ حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْھُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَھُمْ وَشَاوِرْھُمْ فِي الْاَمْرِ فَاِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَي اللہِ اِنَّ اللہَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِيْنَ Āl ‘Imrān 3:159
پس کچھ اللہ ہی کی رحمت سے آپ ان کے لئیے بہت نرم مزاج ہیں اور اگر آپ تُند خُو سخت طبیعت ہوتے تو وہ آپ کے پاس سے بھاگ جاتے پس ان سے درگزر فرمائیں اور ان کے لئیےبخشش طلب فرمائیں اور ان سے کاموں میں مشورہ لیا کریں پس جب (کسی کام کا)مصمم ارادہ کرلیں تو اللہ پر بھروسہ کریں بے شک اللہ بھروسہ کرنے والوں کو محبوب رکھتے ہیں۔
So by some Mercy of Allah, you are very gentle with them; and had you been harsh, hard-hearted, they would have dispersed from around you. So excuse them and seek forgiveness for them, and consult them in the conduct of affairs. And when you have taken a firm decision (about some matter) then put your trust in Allah. Without doubt, Allah loves those who trust Him.
اِنْ يَّنْصُرْكُمُ اللہُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ وَاِنْ يَّخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِيْ يَنْصُرُكُمْ مِّنْۢ بَعْدِہٖ وَعَلَي اللہِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ Āl ‘Imrān 3:160
اگر اللہ تمہاری مدد فرمائیں تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ (اللہ) تمہیں چھوڑ دیں تو پھر کون ہے جو اُن کے بعد تمہاری مدد کرے اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیئے۔
If Allah helps you no one can overcome you, and if He (Allah) forsakes you, then, who is there, after Him, to help you? And in Allah should the believers trust.
وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ اَنْ يَّغُلَّ وَمَنْ يَّغْلُلْ يَاْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ ثُمَّ تُوَفّٰي كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَھُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ Āl ‘Imrān 3:161
اور نہیں ہوسکتا کہ نبی خیانت کرے اور جو خیانت کرے گا وہ اپنی خیانت کی ہوئی چیز کو قیامت کے دن حاضر کرے گا پھر ہر ایک کو اس کے اعمال کا پورا (بدلہ)دیا جائے گا اور ان کے ساتھ بے انصافی نہیں کی جائے گی۔
And it can never happen that a Prophet breaches trust; and whoever breaches a trust will produce his misappropriated item on the Day of Qiyamah. Then everyone will be repaid (recompensed) in full for his deeds and they will not be dealt with unjustly.
اَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللہِ كَمَنْۢ بَاۗءَ بِسَخَطٍ مِّنَ اللہِ وَمَاْوٰىہُ جَہَنَّمُ وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ Āl ‘Imrān 3:162
تو کیا جو شخص اللہ کی رضا کے تابع ہے وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو اللہ کی ناخوشی میں مبتلا ہو اور اس کی جگہ دوزخ ہے اور وہ بہت برُا ٹھکانہ ہے۔
Can a person who follows the Pleasure of Allah be like the one who is caught up in Allah’s Displeasure and his place is Hell? And that is a very bad abode.
ھُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ اللہِ وَاللہُ بَصِيْرٌۢ بِمَا يَعْمَلُوْنَ Āl ‘Imrān 3:163
ان (لوگوں)کے اللہ کے ہاں (مختلف)درجات ہیں اور اللہ ان کے اعمال کو دیکھ رہے ہیں۔
These (people) have (different) ranks with Allah; and Allah is watching their deeds.
لَقَدْ مَنَّ اللہُ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ اِذْ بَعَثَ فِيْھِمْ رَسُوْلًا مِّنْ اَنْفُسِھِمْ يَتْلُوْا عَلَيْھِمْ اٰيٰتِہٖ وَيُزَكِّيْھِمْ وَيُعَلِّمُھُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَۃَ وَاِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ Āl ‘Imrān 3:164
یقیناً اللہ نے ایمان والوں پر (بہت بڑا)احسان کیا ہے کہ جب ان میں ان ہی میں سے ایک پیغمبر معبوث فرمائے جو ان کو اس کی آیات پڑھ کر سناتے ہیں اور ان کو پاک کرتے ہیں اور ان کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتے ہیں اور اگرچہ وہ اس سے پہلے واضح گمراہی میں تھے۔
Allah has indeed bestowed a (very great) favour upon the believers, when He appointed a Messenger from among themselves, who recites His Ayaat to them, purifies them, and teaches them the Book and Wisdom; although before this they were clearly astray.
اَوَلَمَّآ اَصَابَتْكُمْ مُّصِيْبَۃٌ قَدْ اَصَبْتُمْ مِّثْلَيْھَا قُلْتُمْ اَنّٰى ہٰذَا قُلْ ھُوَ مِنْ عِنْدِ اَنْفُسِكُمْ اِنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Āl ‘Imrān 3:165
کیا(ایسا نہ ہوا)جب کبھی تم کو مصیبت پہنچی تو بے شک تم بھی اُن کو (غزوہ ٔبدر میں)اس سے دو چند مصیبت پہنچا چکے تھے، تم نے کہا کہ یہ کہاں سے آگئی۔ فرمادیجئیے کہ یہ تمہاری اپنی طرف سے ہےیقیناً اللہ ہر چیز پہ قادر ہیں۔
(Was it not so, that) whenever you were afflicted with distress, you said, ‘Wherefrom is this?’ Though without doubt, you had also inflicted twice as much hurt on them (in the Battle of Badr). Say, ‘This is from yourselves.’ Indeed, Allah has Power over everything.
وَمَآ اَصَابَكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعٰنِ فَبِـاِذْنِ اللہِ وَلِيَعْلَمَ الْمُؤْمِنِيْنَ Āl ‘Imrān 3:166
اور جو تکلیف تم کودونوں جماعتوں کے (آپس کے)مقابلہ کے روز پہنچی سو اللہ کے حکم سے تھی اور اس لئیے کہ اللہ ایمان والوںکو جان لیں۔
And the hardship that befell you on the day the two armies met (each other), it was by Allah’s Command, so that He may know the believers.
وَلِيَعْلَمَ الَّذِيْنَ نَافَقُوْا وَقِيْلَ لَھُمْ تَعَالَوْا قَاتِلُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ اَوِ ادْفَعُوْا قَالُوْا لَوْ نَعْلَمُ قِتَالًا لَّااتَّبَعْنٰكُمْ ھُمْ لِلْكُفْرِ يَوْمَىِٕذٍ اَقْرَبُ مِنْھُمْ لِلْاِيْمَانِ يَقُوْلُوْنَ بِاَفْوَاہِھِمْ مَّا لَيْسَ فِيْ قُلُوْبِھِمْ وَاللہُ اَعْلَمُ بِمَا يَكْتُمُوْنَ Āl ‘Imrān 3:167
اور منافقین کو بھی دیکھ لیں اور ان سے کہا گیا کہ آؤ اللہ کی راہ میں لڑو یا دفع کرو(دشمن کو)تو کہنے لگے اگر ہم کو لڑنا آتاتو ہم ضرور تمہارے ساتھ رہتے اس دن وہ ایمان کی نسبت کفر کے زیادہ قریب تھے وہ اپنے منہ سے وہ کچھ کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں ہے اور جو وہ پوشیدہ رکھتے ہیں اللہ اس کو خوب جانتے ہیں۔
And may also observe the hypocrites; and it was said to them, ‘Come and fight in Allah’s Way or repel (the enemy).’ They said, ‘Had we known how to fight, we would certainly have remained by you.’ That day they were nearer to unbelief than to Faith. They utter from their mouths that which is not in their hearts; and Allah knows very well what they conceal.
اَلَّذِيْنَ قَالُوْا لِاِخْوَانِھِمْ وَقَعَدُوْا لَوْ اَطَاعُوْنَا مَا قُتِلُوْا قُلْ فَادْرَءُوْا عَنْ اَنْفُسِكُمُ الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Āl ‘Imrān 3:168
جو لوگ خود بیٹھے رہے (شامل نہ ہوئے)اپنے بھائیوں کے بارے (جنہوں نے جانیں قربان کیں)کہتے ہیں کہ اگر وہ ہماری بات مانتے تو قتل نہ ہوتے فرمائیے اگر تم سچے ہو تو اپنے آپ سے موت کو ٹال دو۔
Those people who themselves stayed behind (did not participate) say about their brethren (those who sacrificed their lives), ‘Had they listened to us they would not have been killed.’ Say, ‘Then avert death from yourselves, if you are truthful.’
وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ قُتِلُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ اَمْوَاتًا بَلْ اَحْيَاۗءٌ عِنْدَ رَبِّھِمْ يُرْزَقُوْنَ Āl ‘Imrān 3:169
اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہوئے ان کو تم مرُدہ گمان نہ کرو بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے پروردگار کے پاس ان کو رزق دیاجاتا ہے۔
And the people who were killed in Allah’s Way, do not consider them as dead; rather, they are alive with their Rabb, they are granted sustenance.
فَرِحِيْنَ بِمَآ اٰتٰىھُمُ اللہُ مِنْ فَضْلِہٖ وَيَسْـتَبْشِرُوْنَ بِالَّذِيْنَ لَمْ يَلْحَقُوْا بِھِمْ مِّنْ خَلْفِھِمْ اَلَّا خَوْفٌ عَلَيْھِمْ وَلَا ھُمْ يَحْزَنُوْنَ Āl ‘Imrān 3:170
جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے بخشا ہے اس سے خوش ہیں اور جو لوگ (شہیدہوکر)ان سے نہیں ملے ان کے پیچھے رہ گئے ان کے لئیے بھی خوشیاں منارہے ہیں یہ کہ (روز قیامت)انہیں کوئی ڈر نہ ہوگا اور نہ ان کو افسوس ہوگا۔
They are delighted with what Allah has bestowed upon them by His Grace, also rejoicing for those people who are remaining behind them and have not yet joined them (as martyrs), that (on the Day of Qiyamah) they will neither feel any fear nor will they feel sorry.
يَسْتَبْشِرُوْنَ بِنِعْمَۃٍ مِّنَ اللہِ وَفَضْلٍ وَّاَنَّ اللہَ لَا يُضِيْعُ اَجْرَ الْمُؤْمِنِيْنَ Āl ‘Imrān 3:171
اللہ کے انعام اور فضل سے وہ خوش ہیں اور یہ کہ اللہ ایمان والوں کا اجر ضائع نہیں فرماتے۔
They rejoice in Allah’s Bounty and Grace, and that Allah does not waste the reward of the believers.
اَلَّذِيْنَ اسْتَجَابُوْا لِلہِ وَالرَّسُوْلِ مِنْۢ بَعْدِ مَآ اَصَابَھُمُ الْقَرْحُ لِلَّذِيْنَ اَحْسَنُوْا مِنْھُمْ وَاتَّقَوْا اَجْرٌ عَظِيْمٌ Āl ‘Imrān 3:172
جن لوگوں نے زخم کھانے کے بعد اللہ اور رسول کے حکم کو قبول کیا ان میں سےان لوگوں کے لئیے جو نیکی اور پرہیز گاری اختیار کرتے ہیں بہت بڑا ثواب ہے۔
Those people who even after being wounded, responded to the Command of Allah and the Messenger; there is a very great reward for those of them who adopt goodness and Allah-consciousness.
اَلَّذِيْنَ قَالَ لَھُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَكُمْ فَاخْشَوْھُمْ فَزَادَھُمْ اِيْمَانًا وَّقَالُوْا حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ Āl ‘Imrān 3:173
وہ لوگ کہ جن کو لوگوں (کافروں )نے کہا کہ بے شک لوگوں نے تمہارے مقابلہ کے لئیے سامان جمع کررکھا ہے سو ان سے ڈرو تو ان کا ایمان اور زیادہ (تازہ)ہوگیا اور انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ کافی ہیں اور وہی بہتر کارساز ہیں۔
Those who, when told by the people (unbelievers), ‘Without doubt, people have gathered resources against you, so fear them,’ their Faith became even stronger (refreshed) and they said, ‘Allah is Sufficient for us and He is the Best Manager of affairs.’
فَانْقَلَبُوْا بِنِعْمَۃٍ مِّنَ اللہِ وَفَضْلٍ لَّمْ يَمْسَسْھُمْ سُوْۗءٌ وَّاتَّبَعُوْا رِضْوَانَ اللہِ وَاللہُ ذُوْ فَضْلٍ عَظِيْمٍ Āl ‘Imrān 3:174
پھر وہ اللہ کی نعمت اور فضل کے ساتھ (سلامت)واپس آئے انہیں کوئی ناگواری پیش نہ آئی اور وہ اللہ کی رضامندی کے تابع رہے اور اللہ بڑے فضل کے مالک ہیں۔
And they returned (safely) with Allah’s Bounty and Grace; they encountered no unpleasantness and they followed Allah’s Pleasure; and Allah is the Owner of Abundant Grace.
اِنَّمَا ذٰلِكُمُ الشَّيْطٰنُ يُخَوِّفُ اَوْلِيَاۗءَہٗ فَلَا تَخَافُوْھُمْ وَخَافُوْنِ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ Āl ‘Imrān 3:175
یقیناً یہ شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے خوفزدہ کرتا ہے پس تم ان سے مت ڈرو اور اگر تم ایمان والے ہو تو صرف مجھ سے ڈرو۔
Indeed, it is Shaitan who frightens (the people) of his friends; thus, do not fear them and fear only Me, if you are believers.
وَلَا يَحْزُنْكَ الَّذِيْنَ يُسَارِعُوْنَ فِي الْكُفْرِ اِنَّھُمْ لَنْ يَّضُرُّوا اللہَ شَـيْــــًٔـا يُرِيْدُ اللہُ اَلَّا يَجْعَلَ لَھُمْ حَظًّا فِي الْاٰخِرَۃِ وَلَھُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ Āl ‘Imrān 3:176
اور جو لوگ کفر میں جلدی کرتے ہیں (زیادتی کرنے میں)ان کی وجہ سے آپ غمگین نہ ہوں یقیناً وہ اللہ کاکچھ نہیں بگاڑ سکتے اللہ چاہتے ہیں کہ ان کوآخرت میں کوئی حصہ نہ دیں اور ان کے لئیے بڑا عذاب ہے۔
Do not be grieved on account of the people who hasten towards unbelief (towards transgression); assuredly, they cannot harm Allah in the least; Allah desires not to give them any portion in the Hereafter; and for them is a great torment.
اِنَّ الَّذِيْنَ اشْتَرَوُا الْكُفْرَ بِالْاِيْمَانِ لَنْ يَّضُرُّوا اللہَ شَـيْـــًٔـا وَلَھُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ Āl ‘Imrān 3:177
یقیناً جن لوگوں نے ایمان کے بدلے کفر خریداوہ ہرگز اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور ان کے لیئے دردناک عذاب ہے۔
Indeed, the people who purchased unbelief in exchange for Faith, they cannot ever harm Allah in the least; and for them is a painful torment.
وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَنَّمَا نُمْلِيْ لَھُمْ خَيْرٌ لِّاَنْفُسِھِمْ اِنَّمَا نُمْلِيْ لَھُمْ لِيَزْدَادُوْٓا اِثْمًا وَلَھُمْ عَذَابٌ مُّہِيْنٌ Āl ‘Imrān 3:178
اور کافر لوگ یہ گمان نہ کریں کہ ہم ان کوجومہلت دیتے ہیں وہ ان کے لیئے اچھی ہے بے شک ہم ان کو اس لیئےمہلت دیتے ہیں کہ وہ اور گناہ کرلیں اور ان کے لیئے ذلت والا عذاب ہے۔
Let not the unbelievers suppose that the leave We keep granting them is good for them; no doubt, We grant them leave so that they may commit even more sins; and for them is a humiliating torment.
مَا كَانَ اللہُ لِيَذَرَ الْمُؤْمِنِيْنَ عَلٰي مَآ اَنْتُمْ عَلَيْہِ حَتّٰى يَمِيْزَ الْخَبِيْثَ مِنَ الطَّيِّبِ وَمَا كَانَ اللہُ لِيُطْلِعَكُمْ عَلَي الْغَيْبِ وَلٰكِنَّ اللہَ يَجْتَبِىْ مِنْ رُّسُلِہٖ مَنْ يَّشَاۗءُ فَاٰمِنُوْا بِاللہِ وَرُسُلِہٖ وَاِنْ تُؤْمِنُوْا وَتَتَّقُوْا فَلَكُمْ اَجْرٌ عَظِيْمٌ Āl ‘Imrān 3:179
اللہ کو سزاوار نہیں کہ مومنوں کواس حال پر چھوڑ دیں جس پر تم ہو یہاں تک کہ ناپاک کو پاک سے الگ کردیں اور اللہ کوزیب نہیں دیتا کہ تم کو غیب پر اطلاع دیں ولیکن اللہ اپنے پیغمبروں میں سے جسے چاہیں منتخب فرما لیتے ہیں پس اللہ اور اس کے پیغمبروں کے ساتھ ایمان لاؤ اور اگر تم ایمان لاؤ اور پرہیز گاری اختیار کرو تو تمہارے لیئے بڑا اجر ہے۔
It does not befit Allah to leave the believers in the state you are in, until He separates the evil from the good; and it does not befit Allah to inform you about the Unseen, but Allah selects from among His Messengers whom He wills. Therefore, believe in Allah and His Messengers; and if you believe and adopt Allah-consciousness, then there is a great reward for you.
وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ يَبْخَلُوْنَ بِمَآ اٰتٰىھُمُ اللہُ مِنْ فَضْلِہٖ ھُوَخَيْرًا لَّھُمْ بَلْ ھُوَشَرٌّ لَّھُمْ سَيُطَوَّقُوْنَ مَا بَخِلُوْا بِہٖ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ وَلِلہِ مِيْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ Āl ‘Imrān 3:180
اور جو لوگ اللہ کے دیئے گئے مال میں بخل کرتے ہیں وہ یہ نہ سمجھیں کہ وہ ان کے حق میں اچھا ہے بلکہ وہ ان کے لیئے بہت برُا ہے جس چیز کے ساتھ انہوں نے بخل کیا قیامت کے روز انہیں اس کے طوق پہنائے جائیں گے اور آسمانوں اور زمین کے وارث اللہ ہیں اور اللہ تمہارے اعمال سے باخبر ہیں۔
Let not those people who are close-fisted about the wealth that Allah has granted them, think that it is good for them; rather, it is very bad for them. On the Day of Qiyamah, they will be made to wear yokes of the things which they were close-fisted about; and Allah is the Inheritor of the heavens and the earth; and Allah is Aware of your deeds.
لَقَدْ سَمِعَ اللہُ قَوْلَ الَّذِيْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللہَ فَقِيْرٌ وَّنَحْنُ اَغْنِيَاۗءُ سَنَكْتُبُ مَا قَالُوْا وَقَتْلَھُمُ الْاَنْۢبِيَاۗءَ بِغَيْرِ حَقٍّ وَّنَقُوْلُ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِيْقِ Āl ‘Imrān 3:181
بے شک اللہ نے ان لوگوں کی بات سن لی ہے جو کہتے ہیں کہ اللہ مفلس ہیں اور ہم مالدار ہیں ہم ان کی بات کو لکھ رکھیں گے اور ان کے انبیاء ؑ کو ناحق قتل کرنے کو بھی اور ہم کہیں گے کہ آگ کا عذاب چکھو۔
Without doubt, Allah has heard those who say, ‘Allah is poor and we are rich.’ We will keep, duly recorded, their saying, as well as their unjust killing of the Prophets; and We will say, ‘Taste the torment of the Fire.
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْكُمْ وَاَنَّ اللہَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِ Āl ‘Imrān 3:182
یہ (سزا)ان (اعمال)کی وجہ سے ہے جو تم نے اپنے ہاتھوں آگے بھیجے اور یہ کہ اللہ بندوں پر زیادتی نہیں کرتے۔
This (punishment) is for that (those deeds) which you sent ahead by your hands; and that Allah does not wrong His slaves.’
اَلَّذِيْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللہَ عَہِدَ اِلَيْنَآ اَلَّا نُؤْمِنَ لِرَسُوْلٍ حَتّٰى يَاْتِيَنَا بِقُرْبَانٍ تَاْكُلُہُ النَّارُ قُلْ قَدْ جَاۗءَكُمْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِيْ بِالْبَيِّنٰتِ وَبِالَّذِيْ قُلْتُمْ فَلِمَ قَتَلْتُمُوْھُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Āl ‘Imrān 3:183
جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ بے شک اللہ نے ہم کو حکم فرمایا کہ ہم کسی پیغمبر پر ایمان نہ لائیں جب تک وہ ہمارے پاس ایسی قربانی لے کر نہ آئے جسے آگ کھا جائے فرما دیجئیے کہ یقیناً مجھ سے پہلے پیغمبر تمہارے پاس واضح دلائل لے کر آئے اور جو تم کہتے ہو اس (معجزے) کے ساتھ بھی۔ اگر تم سچے ہو تو تم نے ان کو کیوں قتل کیا۔
Those people who say, ‘Undoubtedly, Allah has commanded us not to believe in any Messenger until he brings us a sacrifice that is consumed by fire.’ Say, ‘Indeed, the Messengers before me brought clear proofs and also that (miracle) which you say. So why did you kill them, if you are truthful?’
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقَدْ كُذِّبَ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ جَاۗءُوْ بِالْبَيِّنٰتِ وَالزُّبُرِ وَالْكِتٰبِ الْمُنِيْرِ Āl ‘Imrān 3:184
پھر اگر یہ آپ کو سچا نہ مانیں تو یقیناً آپ سے پہلے بہت سے پیغمبروں کو بھی سچا نہیں مانا گیا جو (ان کے پاس)دلائل اور صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے۔
Then if they do not accept you as true, assuredly many Messengers before you who brought (to them) proofs, scriptures and a luminous Book, were also not accepted as true.
كُلُّ نَفْسٍ ذَاۗىِٕقَۃُ الْمَوْتِ وَاِنَّمَا تُوَفَّوْنَ اُجُوْرَكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَاُدْخِلَ الْجَنَّۃَ فَقَدْ فَازَ وَمَا الْحَيٰوۃُ الدُّنْيَآ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ Āl ‘Imrān 3:185
ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور یقیناً تم کو قیامت کے روز (تمہارے اعمال کا)پورا بدلہ دیا جائے گا پس جو آگ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا تو یقیناً وہ مراد کو پہنچا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کا سامان ہے۔
Every soul has to taste death; and indeed you will be paid full recompense (for your deeds) on the Day of Qiyamah. So whoever is saved from the Fire and is entered in Paradise, he surely attained his goal; and the life of the world is merely an illusionary possession.
لَتُبْلَوُنَّ فِيْٓ اَمْوَالِكُمْ وَاَنْفُسِكُمْ وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِيْنَ اَشْرَكُوْٓا اَذًى كَثِيْرًا وَاِنْ تَصْبِرُوْا وَتَتَّقُوْا فَاِنَّ ذٰلِكَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ Āl ‘Imrān 3:186
البتہ تم اپنے مالوں اور اپنی جانوں میں ضرور آزمائے جاؤگے اور تم ضرور ان لوگوں سے جن (اہل کتاب)کوتم سے پہلے کتاب دی گئی اور مشرکوں سے بہت سی ایذا کی باتیں سنو گے اور اگر تم صبر کرو اور پرہیزگاری اختیار کرو تو یقیناً یہ بہت ہمت کے کام ہیں۔
However, you will certainly be tried in your property and lives, and you will certainly hear much grievous talk from those who were given the Book before you (People of the Book) and from the polytheists; and if you remain patient and adopt consciousness of Allah, then surely these are deeds of great courage.
وَاِذْ اَخَذَ اللہُ مِيْثَاقَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ لَتُبَيِّنُنَّہٗ لِلنَّاسِ وَلَا تَكْتُمُوْنَہٗ فَنَبَذُوْہُ وَرَاۗءَ ظُہُوْرِھِمْ وَاشْتَرَوْا بِہٖ ثَمَنًا قَلِيْلًا فَبِئْسَ مَا يَشْتَرُوْنَ Āl ‘Imrān 3:187
اور جب اللہ نے اہلِ کتاب سے عہد لیا کہ تم (اس میں جو لکھا ہے)اس کو ضرور لوگوں میں بیان کرو گے اور اسے نہ چھپاؤگے پس انہوں نے اسے پس پشت ڈال دیا اور اس کے بدلے بہت تھوڑی قیمت (مال وزر)وصول کرلی پس وہ جو کچھ حاصل کرتے ہیں بہت برُا ہے۔
And when Allah took the pledge from the People of the Book that you will make known to people (what is written in it) and will not hide it. However, they cast it behind their backs and obtained a petty price (property and wealth) in exchange for it; thus, extremely evil is that which they acquire.
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ يَفْرَحُوْنَ بِمَآ اَتَوْا وَّيُحِبُّوْنَ اَنْ يُّحْمَدُوْا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوْا فَلَا تَحْسَبَنَّھُمْ بِمَفَازَۃٍ مِّنَ الْعَذَابِ وَلَھُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ Āl ‘Imrān 3:188
تم یہ خیال نہ کرو کہ جو لو گ اپنے (برُے)کاموں سے خوش ہوتے ہیں اور جو کام انہوں نے نہیں کیا اس کی بناء پہ اپنی (جھوٹی) تعریف چاہتے ہیں پس تم یہ نہ سمجھو کہ وہ عذاب سے چھوٹ جائیں گے اور ان کے لیئے دردناک عذاب ہے۔
Do not think that the people who feel pleased with their (evil) deeds, and want to be (wrongfully) praised for what they have not done - thus, do not think that they will escape the torment; and for them is a painful torment.
وَلِلہِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Āl ‘Imrān 3:189
اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ کے لیئے ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہیں۔
And the Sovereignty of the heavens and the earth is for Allah; and Allah has Power over everything.
اِنَّ فِيْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّھَارِ لَاٰيٰتٍ لِّاُولِي الْاَلْبَابِ Āl ‘Imrān 3:190
یقیناً آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات اور دن کے بدل بدل کر آنے میں عقل والوں کے لیئےنشانیاں ہیں۔
Indeed, in the creation of the heavens and the earth, and in the alternations of night and day, are signs for the intelligent.
الَّذِيْنَ يَذْكُرُوْنَ اللہَ قِيٰمًا وَّقُعُوْدًا وَّعَلٰي جُنُوْبِھِمْ وَيَتَفَكَّرُوْنَ فِيْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ہٰذَا بَاطِلًا سُبْحٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ Āl ‘Imrān 3:191
وہ جو اللہ کا ذکر کرتے ہیں کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے (ہر حال میں)اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور کرتے ہیں (کہتے ہیں)اے ہمارے پروردگار! آپ نے یہ (سب)بے فائدہ پیدانہیں کیا۔ آپ پاک ہیں پس ہم کو آگ کے عذاب سے بچا لیجئیے۔
Those who do Allah’s Zikr standing, sitting and lying (in all states), and ponder upon the creation of the heavens and the earth. (They say) ‘O our Rabb! You did not create (all) this without purpose. Hallowed are You; so save us from the torment of the Fire.
رَبَّنَآ اِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ اَخْزَيْتَہٗ وَمَا لِلظّٰلِمِيْنَ مِنْ اَنْصَارٍ Āl ‘Imrān 3:192
اے ہمارے پروردگار! بے شک جس کو آپ نے آگ میں داخل کیا تو یقیناً اس کو آپ نے رسوا کیا اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔
O our Rabb! Without doubt, You surely disgraced the one whom You entered in the Fire, and there is no helper for the wrongdoers.
رَبَّنَآ اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُّنَادِيْ لِلْاِيْمَانِ اَنْ اٰمِنُوْا بِرَبِّكُمْ فَاٰمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّاٰتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِ Āl ‘Imrān 3:193
اے ہمارے پروردگار! بے شک ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا وہ ایمان کے لیئےپکار رہا تھا کہ اپنے پروردگار کے ساتھ ایمان لاؤپس ہم ایمان لے آئے اے ہمارے پروردگار! سو ہمارے لیئے ہمارے گناہ بخش دیں اور ہماری برائیاں ہم سے دور کردیں اور ہم کو نیک لوگوں کے ساتھ موت دیں۔
O our Rabb! Without doubt, we heard a Caller who was calling to the Faith: ‘Believe in your Rabb,’ so we believed. O our Rabb! So forgive us our sins and remove from us our evils and grant us death with the virtuous.
رَبَّنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰي رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ Āl ‘Imrān 3:194
اے ہمارے پروردگار! اور جن جن چیزوں کا آپ نے اپنے پیغمبروں کے ذریعے ہم سے وعدہ فرمایا وہ ہمیں عطا فرمائیں اور ہم کو قیامت کے دن رسوانہ کریں۔ بے شک آپ تو اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتے۔
O our Rabb! And grant us all those things, which You have promised us through Your Messengers, and do not disgrace us on the Day of Qiyamah. Without doubt, You never break Your promise.’
فَاسْتَجَابَ لَھُمْ رَبُّھُمْ اَنِّىْ لَآ اُضِيْعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنْكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى بَعْضُكُمْ مِّنْۢ بَعْضٍ فَالَّذِيْنَ ھَاجَرُوْا وَاُخْرِجُوْا مِنْ دِيَارِھِمْ وَاُوْذُوْا فِيْ سَبِيْلِيْ وَقٰتَلُوْا وَقُتِلُوْا لَاُكَفِّرَنَّ عَنْھُمْ سَيِّاٰتِھِمْ وَلَاُدْخِلَنَّھُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللہِ وَاللہُ عِنْدَہٗ حُسْنُ الثَّوَابِ Āl ‘Imrān 3:195
پس ان کے پروردگار نے ان کی دعا قبول کرلی کہ میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کا عمل ضائع نہیں کروں گا وہ مرد ہو یا عورت تم ایک دوسرے کی جنس ہو، پس جن لوگوں نے وطن چھوڑا اور اپنے گھروں سے نکالے گئے اور میری راہ میں انہیں دکھ دیئے گئے اور وہ لڑے اور قتل کیئےگئے میں ضرور ان سے ان کی برائیاں دور کردوں گا اور ان کو ضرور ایسے باغات میں داخل کروں گا جن کے تابع نہریں بہتی ہیں یہ اللہ کے ہاں سے بدلہ ہے اور اللہ ہی کے ہاں بہت اچھا بدلہ ہے۔
So their Rabb accepted their supplication: ‘I will not waste the deeds of any worker, male or female among you; you are one from another. Thus, those people who emigrated and were driven out of their homes and were afflicted in My Way and they fought and were killed, I will certainly remove their evils from them, and will definitely enter them in such gardens under whose direction streams flow. This is the reward from Allah; and with Allah is the excellent reward.’
لَا يَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فِي الْبِلَادِ Āl ‘Imrān 3:196
تجھ کو کافروں کا شہروں میں چلنا پھرنا دھوکے میں نہ رکھے۔
Let not the moving about of the unbelievers in the cities keep you in deception.
مَتَاعٌ قَلِيْلٌ ثُمَّ مَاْوٰىھُمْ جَہَنَّمُ وَبِئْسَ الْمِھَادُ Āl ‘Imrān 3:197
یہ تھوڑا سا فائدہ ہے پھر ان کے رہنے کی جگہ جہنم ہے اور وہ رہنے کی بہت بری جگہ ہے۔
It is (but) a little gain; ultimately their place is Hell, and that is an extremely bad abode.
لٰكِنِ الَّذِيْنَ اتَّقَوْا رَبَّھُمْ لَھُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْھَا نُزُلًا مِّنْ عِنْدِ اللہِ وَمَا عِنْدَ اللہِ خَيْرٌ لِّلْاَبْرَارِ Āl ‘Imrān 3:198
لیکن جولوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لیئےباغات ہیں جن کے تابع نہریں بہہ رہی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے یہ اللہ کی طرف سے (ان کی)مہمانی ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ نیکی کرنے والوں کے لیئے بہت اچھا ہے۔
But, for the people who are conscious of their Rabb, are gardens with streams that flow under their direction; they will dwell in them forever. This is (their) hospitality from their Rabb; and that which is with Allah is excellent for the virtuous.
وَاِنَّ مِنْ اَھْلِ الْكِتٰبِ لَمَنْ يُّؤْمِنُ بِاللہِ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَيْھِمْ خٰشِعِيْنَ لِلہِ لَا يَشْتَرُوْنَ بِاٰيٰتِ اللہِ ثَـمَنًا قَلِيْلًا اُولٰۗىِٕكَ لَھُمْ اَجْرُھُمْ عِنْدَ رَبِّھِمْ اِنَّ اللہَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ Āl ‘Imrān 3:199
اور بے شک بعض اہل کتاب ایسے ہیں جو اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور جو آپ پر نازل ہوا(اس پر)اور جوان پر نازل ہوا(اس پر)۔ اللہ کے آگے عاجزی کرتے ہیں اللہ کی آیات کے بدلے حقیر قیمت (مال دنیا) وصول نہیں کرتے۔ یہی لوگ ہیں جن کا اجر ان کے رب کے پاس ہے بے شک اللہ جلد حساب لینے والے ہیں۔
And without doubt, certain People of the Book are such that they believe in Allah and (in that) which is revealed to you and (in that) which was revealed to them. They humble themselves before Allah, and do not exchange the Ayaat of Allah for a petty price (worldly wealth). These are the people whose reward is with their Rabb; without doubt, Allah is Quick in taking account.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَصَابِرُوْا وَرَابِطُوْا وَاتَّقُوا اللہَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Āl ‘Imrān 3:200
اے ایمان والو! صبر کرو (ثابت قدم رہو)اور استقامت رکھو اور (مورچوں پر)جمے رہو اور اللہ سے ڈرو تاکہ تم مراد حاصل کرلو۔
O believers! Be patient (be steadfast) and persevere and remain firm (in your posts), and remain conscious of Allah, so that you may attain the goal.
Back to top