Go to Quran page

سُوْرَۃُ الرُّوْم

Chapter 30: Ar-Rūm (60 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
الۗمّۗ Ar-Rūm 30:1
الم۔
ALIF-LAAM-MEEM.
غُلِبَتِ الرُّوْمُ Ar-Rūm 30:2
رومی مغلوب ہوگئے۔
The Romans have been overcome.
فِيْٓ اَدْنَى الْاَرْضِ وَہُمْ مِّنْۢ بَعْدِ غَلَبِہِمْ سَيَغْلِبُوْنَ Ar-Rūm 30:3
نزدیک کے ملک (علاقے)میں اور اپنے مغلوب ہونے کے بعد عنقریب وہ غالب آجائیں گے۔
In the nearby country (land), and after having been overcome, they will soon overcome.
فِيْ بِضْعِ سِنِيْنَ ۰ۥۭ لِلہِ الْاَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَمِنْۢ بَعْدُ ۰ۭ وَيَوْمَىِٕذٍ يَّفْرَحُ الْمُؤْمِنُوْنَ Ar-Rūm 30:4
چند ہی سالوں میں ۔پہلے بھی اور پیچھے بھی اللہ ہی کا حکم ہے۔ اور اس روز مومن خوش ہوجائیں گے۔
In just a few years. The Command is for Allah alone, before as well as after.And on that day the believers will rejoice.
بِنَصْرِ اللہِ ۰ۭ يَنْصُرُ مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۭ وَہُوَالْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُ Ar-Rūm 30:5
اللہ کی مدد سے ۔ وہ جس کو چاہیں مدددیتے ہیں ۔ اور وہ غالب ( اور)مہربان ہیں۔
By Allah’s Help.He helps whom He wills, and He is Dominant (and) Merciful.
وَعْدَ اللہِ ۰ۭ لَا يُخْلِفُ اللہُ وَعْدَہٗ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ Ar-Rūm 30:6
اللہ نے اس کا وعدہ فرمایا ہے اللہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں فرماتے ولیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
Allah has promised this.Allah does not go against His Promise, but most people do not know.
يَعْلَمُوْنَ ظَاہِرًا مِّنَ الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا ۰ۚۖ وَہُمْ عَنِ الْاٰخِرَۃِ ہُمْ غٰفِلُوْنَ Ar-Rūm 30:7
یہ لوگ صرف دنیا کی زندگی کے ظاہر کو جانتے ہیں اور یہ لوگ آخرت سے بے خبر ہیں۔
These people know only the outward aspect of worldly life, and these people are unmindful of the Hereafter.
اَوَلَمْ يَتَفَكَّرُوْا فِيْٓ اَنْفُسِہِمْ ۰ۣ مَا خَلَقَ اللہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَيْنَہُمَآ اِلَّا بِالْحَقِّ وَاَجَلٍ مُّسَمًّى ۰ۭ وَاِنَّ كَثِيْرًا مِّنَ النَّاسِ بِلِقَاۗءِ رَبِّہِمْ لَكٰفِرُوْنَ Ar-Rūm 30:8
کیا انہوں نے اپنے دلوں میں یہ غور نہیں کیا کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے کسی حکمت ہی سے اور ایک معیاد معین کے لئے پیدا فرمایا ہے۔ اور بے شک بہت سے آدمی اپنے پروردگار کے ملنے سے منکر ہیں۔
Have they not reflected within their hearts that Allah has created the heavens and the earth and all that which is between the two with only wisdom and for a determined term? And without doubt, many people are deniers of the meeting with their Rabb.
اَوَلَمْ يَسِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَيَنْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ ۰ۭ كَانُوْٓا اَشَدَّ مِنْہُمْ قُوَّۃً وَّاَثَارُوا الْاَرْضَ وَعَمَــرُوْہَآ اَكْثَرَ مِمَّا عَمَــرُوْہَا وَجَاۗءَتْہُمْ رُسُلُہُمْ بِالْبَيِّنٰتِ ۰ۭ فَمَا كَانَ اللہُ لِيَظْلِمَہُمْ وَلٰكِنْ كَانُوْٓا اَنْفُسَہُمْ يَظْلِمُوْنَ Ar-Rūm 30:9
کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں تو (جس میں )دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے ہوگزرے ہیں ان کا انجام کیا ہوا۔ وہ ان سے قوت میں بھی بڑے ہوئے تھے اور انہوں نے زمین کوجوتا اور جتنا انہوں نے اس کوآباد کررکھا ہے اس سے زیادہ انہوں نے اس کو آباد کیا تھا اور ان کے پاس بھی ان کے پیغمبر نشانیاں (معجزات)لے کر آتے رہے۔ تو اللہ ایسے نہ تھے کہ ان پر زیادتی کرتے بلکہ وہ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے۔
Have these people not travelled in the land, to have observed (therein) what was the end-result of the people who have passed before them?They were far greater than them in might, and they tilled the land and had populated it more than these have populated, and their Messengers also kept coming to them with signs (miracles). So, Allah was not Such as to have wronged them, rather it was only they who wronged themselves.
ثُمَّ كَانَ عَاقِبَۃَ الَّذِيْنَ اَسَاۗءُوا السُّوْۗآٰى اَنْ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِ اللہِ وَكَانُوْا بِہَا يَسْتَہْزِءُوْنَ Ar-Rūm 30:10
پھر ایسے لوگوں کا انجام جو برائی کرتے تھے براہی ہوا اس لئے کہ اللہ کی نشانیوں کو جھٹلاتے تھے اور ان کا مذاق اڑاتے تھے۔
Then the end-result of the people who practised evil was only evil, because they used to deny the Signs of Allah and used to make fun of them.
اَللہُ يَبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُہٗ ثُمَّ اِلَيْہِ تُرْجَعُوْنَ Ar-Rūm 30:11
اللہ مخلوق کو پہلی بار بھی پیدا فرماتے ہیں پھر وہی اس کو دوبارہ پیدا فرمائیں گے پھر تم ان کے پاس لائے جاؤ گے۔
Allah originates the creation, then it is He, Who will repeat it, then you will be brought to Him.
وَيَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَۃُ يُبْلِسُ الْمُجْرِمُوْنَ Ar-Rūm 30:12
اور جس دن قیامت برپا ہوگی گنا ہگار ناامید ہوجائیں گے۔
And on the Day that Qiyamah will befall, the sinners will despair.
وَلَمْ يَكُنْ لَّہُمْ مِّنْ شُرَكَاۗىِٕہِمْ شُفَعٰۗـؤُا وَكَانُوْا بِشُرَكَاۗىِٕہِمْ كٰفِرِيْنَ Ar-Rūm 30:13
اور ان کے (بنائے ہوئے)شریکوں میں سے کوئی ان کا سفارشی نہ ہوگا اور یہ لوگ اپنے شریکوں سے منکر ہوجائیں گے۔
And none of their (ascribed) partners will be their intercessors, and these people will themselves reject their partners.
وَيَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَۃُ يَوْمَىِٕذٍ يَّتَفَرَّقُوْنَ Ar-Rūm 30:14
اور جس روز قیامت قائم ہوگی اس روز سب آدمی جدا جداہوجائیں گے۔
And the Day that Qiyamah is established, on that day all human beings will separate.
فَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَہُمْ فِيْ رَوْضَۃٍ يُّحْبَرُوْنَ Ar-Rūm 30:15
تو جو لوگ ایمان لائے تھے اور نیک کام کرتے رہے تھے وہ لوگ تو باغ میں مسرور ہوں گے۔
So those people who had believed and had kept performing righteous deeds, they will be in the Garden, delighted.
وَاَمَّا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا وَلِقَاۗئِ الْاٰخِرَۃِ فَاُولٰۗىِٕكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُوْنَ Ar-Rūm 30:16
اور جن لوگوں نے کفر کیا تھا اور ہماری آیتوں کو اورآخرت کے آنے کو جھٹلایا تھا تو وہی لوگ عذاب میں ڈالے جائیں گے۔
And the people who had disbelieved and had denied Our Ayaat and the coming of the Hereafter, so it is they who shall be cast in the torment.
فَسُـبْحٰنَ اللہِ حِيْنَ تُمْسُوْنَ وَحِيْنَ تُصْبِحُوْنَ Ar-Rūm 30:17
جب تم شام کرتے ہو اور جب صبح کرتے ہو تو اللہ کی پاکی بیان کیا کرو۔
Celebrate Allah’s Glory when you enter the evening and when you enter the morning.
وَلَہُ الْحَمْــدُ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَعَشِـيًّا وَّحِيْنَ تُظْہِرُوْنَ Ar-Rūm 30:18
اور اسی کی حمد ہوتی ہے تمام آسمانوں اور زمین میں اور بعد زوال کے اور ظہر کے وقت۔
And it is His Praise that is lauded in all the heavens and in the earth at the sun’s decline and at the time of Zuhr.
يُخْرِجُ الْـحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْـحَيِّ وَيُـحْيِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِہَا ۰ۭ وَكَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ Ar-Rūm 30:19
وہ جاندار کو بے جان سے باہر لاتے ہیں اور بے جان کو جان دار سے باہر لاتے ہیں اور زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعد زندہ فرماتے ہیں اوراسی طرح تم لوگ (بھی)نکالے جاؤ گے۔
He brings forth the living from the non-living, and brings forth the non-living from the living, and revives the earth after its death. And likewise you people will (also) be brought forth.
وَمِنْ اٰيٰتِہٖٓ اَنْ خَلَقَكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ اِذَآ اَنْتُمْ بَشَرٌ تَنْتَشِرُوْنَ Ar-Rūm 30:20
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ تم کو مٹی سے پیدا فرمایا پھر اب تم انسان ہوکر جا بجا پھیل رہے ہو۔
And of His Signs is, that He created you from clay, and now you are spreading everywhere as human beings.
وَمِنْ اٰيٰتِہٖٓ اَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوْٓا اِلَيْہَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَّوَدَّۃً وَّرَحْمَۃً ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّــقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ Ar-Rūm 30:21
اور اس کی نشانیوں (تصرفات)میں سے یہ ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس میں سے بیبیاں پیدا فرمائیں تاکہ تم کو ان کے پاس آرام ملے اور تمہارے (میاں بیوی کے) درمیان محبت اور ہمدردی پیدا فرمائی۔ جو لوگ غور وفکر کرتے ہیں یقیناً ان کے لئے ان باتوںمیں (بہت سی)نشانیاں ہیں۔
And among His Signs (of His Omnipotence) is, that He created wives for you from your own kind so that you find rest with them, and created love and sympathy between you (husband and wife). Indeed there are many signs in this for the people who reflect.
وَمِنْ اٰيٰتِہٖ خَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافُ اَلْسِنَتِكُمْ وَاَلْوَانِكُمْ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّــلْعٰلِمِيْنَ Ar-Rūm 30:22
اور اس کی نشانیوں میں آسمانوں اورزمین کا پیدافرمانا ہے اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا الگ الگ ہونا ہے۔ بے شک اس میں دانشمندوں کے لئے (بہت سی)نشانیاں ہیں۔
And of His Signs is the creation of the heavens and the earth and the variation of your languages and colours. Without doubt, in this are (many) signs for those with knowledge.
وَمِنْ اٰيٰتِہٖ مَنَامُكُمْ بِالَّيْلِ وَالنَّہَارِ وَابْتِغَاۗؤُكُمْ مِّنْ فَضْلِہٖ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّــقَوْمٍ يَّسْمَعُوْنَ Ar-Rūm 30:23
اور اس کی نشانیوں میں سے تمہارا رات اور دن میں سونا، لیٹنا ہے اور اس کے فضل (روزی)کا تلاش کرنا۔ بے شک اس میں سننے والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔
And of His Signs are your sleeping, (and) lying down during the day and night, and the seeking of His Grace (livelihood). No doubt, in this are signs for those who hear.
وَمِنْ اٰيٰتِہٖ يُرِيْكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَّطَمَـعًا وَّيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً فَيُحْيٖ بِہِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِہَا ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ Ar-Rūm 30:24
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ تم کو بجلی دکھاتے ہیں جس میں ڈر بھی ہوتا ہے اور امید بھی اور وہی آسمان سے پانی برساتے ہیں پھر اس سے زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد زندہ کردیتے ہیں۔ یقیناً اس میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔
And it is of His Signs that He shows you the lightening in which there is fear as well as hope, and it is He, Who rains water from the sky, then revives the earth with it after its death. Indeed in this are signs for those with intellect.
وَمِنْ اٰيٰتِہٖٓ اَنْ تَــقُوْمَ السَّمَاۗءُ وَالْاَرْضُ بِاَمْرِہٖ ۰ۭ ثُمَّ اِذَا دَعَاكُمْ دَعْوَۃً ۰ۤۖ مِّنَ الْاَرْضِ ۰ۤۖ اِذَآ اَنْتُمْ تَخْرُجُوْنَ Ar-Rūm 30:25
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ آسمان اور زمین اس کے حکم سے قائم ہیں پھر جب وہ تم کو زمین میں سے (نکلنے کے لئے)آواز دیں گے تو تم جھٹ سے نکل پڑو گے۔
And of His Signs is that the heaven and the earth are established by His Command. Then when He calls you (to come out) from the earth, you will come forth instantly.
وَلَہٗ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ كُلٌّ لَّہٗ قٰنِتُوْنَ Ar-Rūm 30:26
اور جتنے آسمان اور زمین میں موجود ہیں، سب اسی کے تابع ہیں۔
And all those who are present in the heaven and the earth are obedient to Him.
وَہُوَالَّذِيْ يَبْدَؤُا الْخَــلْقَ ثُمَّ يُعِيْدُہٗ وَہُوَاَہْوَنُ عَلَيْہِ ۰ۭ وَلَہُ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۚ وَہُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Ar-Rūm 30:27
اور وہی ہے جو خلق کو اول بار پیدا فرماتا ہے پھر وہی اسے دوبارہ پیدا فرمائے گا اور وہ اس کے لئے زیادہ آسان ہے۔ اور آسمانوں اور زمین میں اسی کی شان اعلیٰ ہے اوروہ غالب ، حکمت والاہے۔
And it is He, Who originates the creation, then He will repeat it, and that is easier for Him. And Exalted is His Majesty in the heavens and the earth, and He is Dominant and Wise.
ضَرَبَ لَكُمْ مَّثَلًا مِّنْ اَنْفُسِكُمْ ۰ۭ ہَلْ لَّكُمْ مِّنْ مَّا مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ مِّنْ شُرَكَاۗءَ فِيْ مَا رَزَقْنٰكُمْ فَاَنْتُمْ فِيْہِ سَوَاۗءٌ تَخَافُوْنَہُمْ كَخِيْفَتِكُمْ اَنْفُسَكُمْ ۰ۭ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ Ar-Rūm 30:28
(اللہ) تمہارے ہی حالات میں سے تمہارے لئے ایک مثال بیان فرماتے ہیں ۔کیا تمہارے غلاموں میں سے کوئی شخص اس مال میں جو ہم نے تم کو دیا ہے شریک ہے کہ تم اور وہ اس میں برابر ہوں جن کا تم اس قدر خیال کرو جیسا اپنے آپس کا خیال کرتے ہو ہم اسی طرح عقل والوں کے لئے صاف صاف دلائل بیان فرماتے ہیں۔
(Allah) cites an example taken from your very own situations: is any of your slaves a partner in the wealth We have granted you, so that you and he share it equally, (and) whom you regard as much as you regard each other among yourselves? In this manner,We expound clear and plain proofs for those with intellect.
بَلِ اتَّبَعَ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْٓا اَہْوَاۗءَہُمْ بِغَيْرِ عِلْمٍ ۰ۚ فَمَنْ يَّہْدِيْ مَنْ اَضَلَّ اللہُ ۰ۭ وَمَا لَہُمْ مِّنْ نّٰصِرِيْنَ Ar-Rūm 30:29
بلکہ ظالموں نے بنا دلیل اپنے خیالات کا اتباع کررکھا ہے۔ جس کو اللہ گمراہ کرے تو اس کو کون راہ پر لائے اور ان (ظالموں)کا کوئی مددگار نہیں ہے۔
Rather, the wrongdoers are following their desires without knowledge. Who can bring to the path the one whom Allah sends astray? And these (wrongdoers) have no helper.
فَاَقِـمْ وَجْہَكَ لِلدِّيْنِ حَنِيْفًا ۰ۭ فِطْرَتَ اللہِ الَّتِيْ فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْہَا ۰ۭ لَا تَبْدِيْلَ لِخَلْقِ اللہِ ۰ۭ ذٰلِكَ الدِّيْنُ الْـقَيِّمُ ۰ۤۙ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ Ar-Rūm 30:30
تو تم ایک طرف کے (یکسو)ہو کر دین پر سیدھا رخ کیے چلے جاؤ۔ اللہ کی فطرت کو جس پر اس نے لوگوں کو پیدا فرمایا ہے (اختیار کیے رہو)۔ اللہ کی بنائی ہوئی (فطرت) میں تبدیلی نہیں ہوتی (یعنی نہ کرنا چاہیے)یہی سیدھا دین ہے ولیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
So keep following the Deen upright (single-mindedly), setting your whole self straight. (Keep adhering to) the Nature on which Allah has created people;there can be no change in the innateness (of nature) created by Allah (meaning that, no change should be made). This is the straight Deen, but most people do not know.
مُنِيْبِيْنَ اِلَيْہِ وَاتَّقُوْہُ وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ وَلَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ Ar-Rūm 30:31
اسی کی طرف رجوع کیے رہو اور اس سے ڈرتے رہو اور نماز قائم رکھو اور مشرکوں میں سے مت ہونا(کسی طرح کا شرک مت کرو)۔
Keep turning towards Him in repentance, and remain conscious of Him, and establish Salah, and be not among the polytheists (do not practise any form of polytheism).
مِنَ الَّذِيْنَ فَرَّقُوْا دِيْنَہُمْ وَكَانُوْا شِيَعًا ۰ۭ كُلُّ حِزْبٍؚ بِمَا لَدَيْہِمْ فَرِحُوْنَ Ar-Rūm 30:32
جن لوگوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کرلیا اور وہ گروہ گروہ ہوگئے ہر گروہ اپنے اس طریقہ پر خوش ہے جو اس کے پاس ہے۔
Those people who split their Deen into many parts and became different groups, each group rejoicing in the tenets it possesses.
وَاِذَا مَسَّ النَّاسَ ضُرٌّ دَعَوْا رَبَّہُمْ مُّنِيْبِيْنَ اِلَيْہِ ثُمَّ اِذَآ اَذَاقَہُمْ مِّنْہُ رَحْمَۃً اِذَا فَرِيْقٌ مِّنْہُمْ بِرَبِّہِمْ يُشْرِكُوْنَ Ar-Rūm 30:33
اور جب لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے پروردگار کو اسی کی طرف رجوع ہوتے ہوئے پکارتے ہیں پھر جب وہ ان کو اپنی طرف سے عنایت (کا مزہ)چکھا دیتے ہیں تو ان میں سے کچھ لوگ اپنے پروردگار سے شرک کرنے لگتے ہیں۔
And when distress touches people, they invoke their Rabb, turning only to Him in repentance.Then when He makes them savour (the taste of) a blessing from Himself, some of them start associating partners with their Rabb.
لِيَكْفُرُوْا بِمَآ اٰتَيْنٰہُمْ ۰ۭ فَتَمَتَّعُوْا ۰۪ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ Ar-Rūm 30:34
تاکہ جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس کی ناشکری کریں سو (چند روز)فائدہ اٹھا لو پھر تم کو جلدی معلوم ہوجائے گا۔
So as to become ungrateful for whatever We have granted them. Enjoy the benefit (for a few days) then you will soon come to know.
اَمْ اَنْزَلْنَا عَلَيْہِمْ سُلْطٰنًا فَہُوَيَتَكَلَّمُ بِمَا كَانُوْا بِہٖ يُشْرِكُوْنَ Ar-Rūm 30:35
کیا ہم نے ان پر کوئی (ایسی)دلیل نازل فرمائی ہے کہ وہ ان کو اللہ کے ساتھ شرک کرنا بتاتی ہے؟۔
Have We sent down any (such) authority on them which tells them to associate partners with Allah?
وَاِذَآ اَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَۃً فَرِحُوْا بِہَا ۰ۭ وَاِنْ تُصِبْہُمْ سَيِّئَۃٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْہِمْ اِذَا ہُمْ يَقْنَطُوْنَ Ar-Rūm 30:36
اور جب ہم لوگوں کو اپنی رحمت (کا مزہ)چکھاتے ہیں تو وہ اس سے خوش ہوجاتے ہیں ۔ اور اگر ان کے عملوں کے سبب جو ان کے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہیں ان کو کوئی تکلیف پہنچے تو وہ ناامید ہوکر رہ جاتے ہیں۔
And when We make people savour (the taste of) Our Mercy, they rejoice therein, and if some distress befalls them as consequence of the deeds their hands have sent ahead, they become despairing.
اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّ اللہَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَاۗءُ وَيَقْدِرُ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ Ar-Rūm 30:37
کیا وہ نہیں دیکھتے یہ کہ اللہ جس کے لئے چاہتے ہی رزق فراخ فرمادیتے ہیں اور (جس کے لئے چاہیں)کم کردیتے ہیں۔ بے شک اس میں ایمان والوں کے لئے (بہت)نشانیاں ہیں۔
Do they not observe that Allah enlarges the sustenance of whom He wills and reduces it (for whom He wills)? Without doubt, there are (many) signs in this for the believers.
فَاٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّہٗ وَالْمِسْكِيْنَ وَابْنَ السَّبِيْلِ ۰ۭ ذٰلِكَ خَيْرٌ لِّــلَّذِيْنَ يُرِيْدُوْنَ وَجْہَ اللہِ ۰ۡوَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Ar-Rūm 30:38
پس قرابت دار کو اس کا حق دیا کرو اور مسکین اور مسافر کو بھی۔ یہ ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو اللہ کی رضا کے طالب ہیں اور ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔
Therefore, give the near relative his rightful due and also to the needy and the traveller. This is better for the people who seek Allah’s Pleasure, and it is they who are going to be successful.
وَمَآ اٰتَيْتُمْ مِّنْ رِّبًا لِّيَرْبُوَا۟ فِيْٓ اَمْوَالِ النَّاسِ فَلَا يَرْبُوْا عِنْدَ اللہِ ۰ۚ وَمَآ اٰتَيْتُمْ مِّنْ زَكٰوۃٍ تُرِيْدُوْنَ وَجْہَ اللہِ فَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْمُضْعِفُوْنَ Ar-Rūm 30:39
اور جو چیز تم سود پر (اس غرض سے)دو گے کہ وہ لوگوں کے مال میں پہنچ کر زیادہ ہوجائے تو اللہ کے نزدیک (اس میں )بڑھوتری نہیں ہوتی اور جو تم زکوٰۃ دیتے ہو اللہ کی رضامندی طلب کرتے ہوئے تو ایسے ہی لوگ (اپنے مال کو)دو چند، سہ چند کرنے والے ہیں۔
Anything that you give with the intention that it should increase on reaching people’s wealth (usury), there is no increase (in it) with Allah; and the Zakat that you give seeking Allah’s Pleasure, then it is such people who are going to increase (their wealth) two-fold, three-fold.
اَللہُ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ يُمِيْتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيْكُمْ ۰ۭ ہَلْ مِنْ شُرَكَاۗىِٕكُمْ مَّنْ يَّفْعَلُ مِنْ ذٰلِكُمْ مِّنْ شَيْءٍ ۰ۭ سُبْحٰنَہٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشْرِكُوْنَ Ar-Rūm 30:40
اللہ وہ ہے جس نے تم کو پیدا فرمایا پھر تم کو رزق عطا فرمایا پھر تم کو موت دیتا ہے پھر تم کو زندہ کرے گا۔ کیا تمہارے شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ بھی کرسکے وہ (اللہ)پاک ہے اور ان کے شرک بالاتر ہے۔
Allah is He, Who has created you, then granted you sustenance, then He gives you death, then He will revive you. Is there any among your partners who can do any of this? Hallowed is He (Allah) and High Exalted above their polytheism.
ظَہَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ اَيْدِي النَّاسِ لِيُذِيْقَہُمْ بَعْضَ الَّذِيْ عَمِلُوْا لَعَلَّہُمْ يَرْجِعُوْنَ Ar-Rūm 30:41
لوگوں کے اعمال کے باعث خشکی اور دریا میں فساد پھیل رہا ہے تاکہ وہ (اللہ)ان کو ان کے بعض اعمال (کا مزہ)چکھائیں ، عجب نہیں کہ وہ باز آجائیں۔
Mischief has appeared in the land and sea because of people’s deeds, so that He (Allah) may make them savour (the taste) of some of their deeds, in order that they may possibly desist.
قُلْ سِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلُ ۰ۭ كَانَ اَكْثَرُہُمْ مُّشْرِكِيْنَ Ar-Rūm 30:42
فرما دیجئیے زمین میں پھرو تو دیکھو کہ جو پہلے ہو گزرے ان کا انجام کیا ہوا؟ ان میں اکثر لوگ شرک کرنے والے ہی تھے۔
Say, ‘Go about in the land then see what was the end result of those who passed before. Most of the people among them were only polytheists.’
فَاَقِـمْ وَجْہَكَ لِلدِّيْنِ الْقَيِّمِ مِنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَ يَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَہٗ مِنَ اللہِ يَوْمَىِٕذٍ يَّصَّدَّعُوْنَ Ar-Rūm 30:43
سو تم اپنا رخ دین راست (سیدھا راستہ)کی طرف رکھو اس سے پہلے کہ ایسا دن آجائے جس کے لئے پھر اللہ کی طرف سے ہٹنا نہ ہوگا۔ اس دن سب لوگ الگ الگ ہوجائیں گے۔
So keep your whole self towards the Right Deen (the straight path) before the coming of a Day which will not be averted from Allah. On that Day all the people will divide.
مَنْ كَفَرَ فَعَلَيْہِ كُفْرُہٗ ۰ۚ وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِاَنْفُسِہِمْ يَمْہَدُوْنَ Ar-Rūm 30:44
جس نے کفر کیا تو اس کا کفر اسی پر پڑے گا اور جس نے نیک عمل کیا سو یہ لوگ اپنے لئے سامان کررہے ہیں۔
The person who is practising unbelief, his disbelief will fall upon him only, and whoever is performing righteous deeds, so these people are making provision for themselves.
لِيَجْزِيَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْ فَضْلِہٖ ۰ۭ اِنَّہٗ لَا يُحِبُّ الْكٰفِرِيْنَ Ar-Rūm 30:45
تاکہ وہ (اللہ)ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے اپنے فضل سے صلہ عطا فرمائے۔ بے شک وہ کافروں کو پسند نہیں فرماتا۔
So that He (Allah) may reward by His Grace, the people who believed and performed righteous deeds. Without doubt,He does not like the unbelievers.
وَمِنْ اٰيٰتِہٖٓ اَنْ يُّرْسِلَ الرِّيَاحَ مُبَشِّرٰتٍ وَّلِيُذِيْقَكُمْ مِّنْ رَّحْمَتِہٖ وَلِتَجْرِيَ الْفُلْكُ بِاَمْرِہٖ وَلِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِہٖ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Ar-Rūm 30:46
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ ہواؤں کو خوشخبری دے کر بھیجتا ہے اور تاکہ تم کو اپنی رحمت (کا مزہ)چکھائے اور تاکہ کشتیاں (بحری سواریاں)اس کے حکم سے چلیں اور تاکہ تم اس کی روزی میں سے تلاش کرو اور تاکہ تم شکر کرو۔
And of His Signs is, that He sends the winds with good news, so that He may make you savour (the taste of) His Mercy, and so that boats (sea vessels) may sail by His Command, and so that you may seek out of His Sustenance, and so that you may give thanks.
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ رُسُلًا اِلٰى قَوْمِہِمْ فَجَــاۗءُوْہُمْ بِالْبَيِّنٰتِ فَانْتَـقَمْنَا مِنَ الَّذِيْنَ اَجْرَمُوْا ۰ۭ وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِيْنَ Ar-Rūm 30:47
اور یقیناً ہم نے آپ سے پہلے بھی پیغمبر ان کی قوموں کی طرف بھیجے پس وہ ان کے پاس نشانیاں (معجزات)لے کر آئے سو ہم نے ان لوگوں سے انتقام لیا جو گناہ کرتے تھے اور اہل ایمان کا غالب کرنا ہمارے ذمہ تھا۔
And indeed We sent Messengers before you also to their people.They brought signs (miracles) to them. So We requited the people who were sinners, and it was incumbent upon Us to give dominance to the believers.
اَللہُ الَّذِيْ يُرْسِلُ الرِّيٰحَ فَتُثِيْرُ سَحَابًا فَيَبْسُطُہٗ فِي السَّمَاۗءِ كَيْفَ يَشَاۗءُ وَيَجْعَلُہٗ كِسَفًا فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلٰلِہٖ ۰ۚ فَاِذَآ اَصَابَ بِہٖ مَنْ يَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِہٖٓ اِذَا ہُمْ يَسْتَبْشِرُوْنَ Ar-Rūm 30:48
اللہ وہ ہیں جو ہوائیں بھیجتے ہیں پھر وہ بادلوں کو اٹھا لیتی ہیں پھر اللہ ان کو جس طرح چاہتے ہیں آسمان میں پھیلا دیتے ہیں اور (پھر)اس کو تہہ بہ تہہ کردیتے ہیں پھر تم مینہ کو دیکھتے ہو کہ اس کے اندر نکلتا ہے پھر جب وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں پہنچا دیتے ہیں تو بس وہ خوش ہوجاتے ہیں۔
Allah is He, Who sends the winds, then they lift up clouds, then Allah spreads them as He wills in the sky, and (then) forms it into layer upon layer.Then you see the rain coming out of it. Then He makes it reach whoever of His slaves He wills, and they just become happy.
وَاِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلِ اَنْ يُّنَزَّلَ عَلَيْہِمْ مِّنْ قَبْلِہٖ لَمُبْلِسِيْنَ Ar-Rūm 30:49
اور یہ لوگ اس سے پہلے کہ ان پر (مینہ)برسے (اس سے)مایوس تھے۔
And before it (the rain) rained on them,these people had lost (its) hope.
فَانْظُرْ اِلٰٓى اٰثٰرِ رَحْمَتِ اللہِ كَيْفَ يُـحْىِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِہَا ۰ۭ اِنَّ ذٰلِكَ لَمُحْيِ الْمَوْتٰى ۰ۚ وَہُوَعَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Ar-Rūm 30:50
سو رحمت الٰہی کے آثار دیکھو! اللہ زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعد کیسے زندہ فرماتے ہیں۔ بے شک وہی مردوں کو زندہ کرنے والے ہیں اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں۔
So behold the effects of Allah’s Mercy! How Allah revives the earth after its death. Without doubt, He is the One to revive the dead, and He has Power over everything.
وَلَىِٕنْ اَرْسَلْنَا رِيْحًا فَرَاَوْہُ مُصْفَرًّا لَّظَلُّوْا مِنْۢ بَعْدِہٖ يَكْفُرُوْنَ Ar-Rūm 30:51
اور اگر ہم ان پر ہوا چلائیں تو یہ لوگ اس (کھیتی)کو (اس کے سبب)زرد ہوتا ہوا دیکھیں تو وہ ضرور اس کے بعد ناشکری کرنے لگیں۔
And if We send upon them a wind, and they see it (the crop) turn yellow (because of it), then after that, they would surely turn ungrateful.
فَاِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰى وَلَا تُسْمِـــعُ الصُّمَّ الدُّعَاۗءَ اِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِيْنَ Ar-Rūm 30:52
سو یقیناً آپ مردوں کو نہیں سنا سکتے اور نہ بہروں کو آواز سنا سکتے ہیں جبکہ وہ پیٹھ پھیر کر چل دیں۔
So indeed, you cannot make the dead to hear and nor make (your) voice be heard by the deaf when they turn their backs and walk off.
وَمَآ اَنْتَ بِہٰدِي الْعُمْىِ عَنْ ضَلٰلَتِہِمْ ۰ۭ اِنْ تُسْمِعُ اِلَّا مَنْ يُّؤْمِنُ بِاٰيٰتِنَا فَہُمْ مُّسْلِمُوْنَ Ar-Rūm 30:53
اور آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے راہ پر نہیں لاسکتے آپ تو بس ان کو سنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں سو وہی فرماں بردار ہیں۔
And you cannot bring the blind out of their misguidance onto the path. You can only make to hear those who believe in Our Ayaat, so it is they who are the obedient.
اَللہُ الَّذِيْ خَلَقَكُمْ مِّنْ ضُؔعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْۢ بَعْدِ ضُؔعْفٍ قُوَّۃً ثُمَّ جَعَلَ مِنْۢ بَعْدِ قُوَّۃٍ ضُؔعْفًا وَّشَيْبَۃً ۰ۭ يَخْلُقُ مَا يَشَاۗءُ ۰ۚ وَہُوَالْعَلِيْمُ الْقَدِيْرُ Ar-Rūm 30:54
اللہ وہ ہے جس نے تم کو (ابتداً)کمزور حالت میں پیدا فرمایا، پھر کمزوری کے بعد قوت عطا فرمائی پھر قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا وہ جو چاہتے ہیں پیدا فرماتے ہیں اور وہ جاننے والے ( اور)قدرت(قوت) رکھنے والے ہیں۔
Allah is He, Who created you in a weak state (initially), then granted you strength after the weakness, then gave you weakness and old age after the strength.He creates what He wills, and He is the Knower (and) Omnipotent (Mighty).
وَيَوْمَ تَــقُوْمُ السَّاعَۃُ يُـقْسِمُ الْمُجْرِمُوْنَ ۰ۥۙ مَا لَبِثُوْا غَيْرَ سَاعَۃٍ ۰ۭ كَذٰلِكَ كَانُوْا يُؤْفَكُوْنَ Ar-Rūm 30:55
اور جس روز قیامت قائم ہوگی مجرم لوگ قسمیں کھائیں گے کہ وہ (دنیا اور برزخ میں )گھڑی بھر سے زیادہ نہیں رہے۔ وہ اسی طرح الٹے چلا کرتے تھے۔
And on the Day when Qiyamah will be established, the guilty will swear that they did not remain more than a moment (in the world and in Barzakh). And likewise they used to go oppositely.
وَقَالَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ وَالْاِيْمَانَ لَقَدْ لَبِثْتُمْ فِيْ كِتٰبِ اللہِ اِلٰى يَوْمِ الْبَعْثِ ۰ۡفَھٰذَا يَوْمُ الْبَعْثِ وَلٰكِنَّكُمْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ Ar-Rūm 30:56
اور جن لوگوں کو علم اور ایمان عطا ہوا ہے وہ کہیں گے کہ اللہ کی کتاب کے مطابق یقیناً تم قیامت تک رہے ہو پس یہ قیامت کا دن ہے ولیکن تم کو تو (اس کا )یقین ہی نہیں تھا۔
And the people who have been granted knowledge and belief will say, ‘Indeed you have remained till Qiyamah, according to Allah’s Book. So this is the Day of Qiyamah, but you did not even believe (in it).’
فَيَوْمَىِٕذٍ لَّا يَنْفَعُ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا مَعْذِرَتُہُمْ وَلَا ہُمْ يُسْتَعْتَبُوْنَ Ar-Rūm 30:57
غرض ظالموں کو اس دن ان کا عذر نفع نہ دے گا اور نہ ان سے توبہ قبول کی جائے گی۔
In short, neither the excuse of the wrongdoers will avail them nor will their repentance be accepted on that Day.
وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِيْ ھٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ ۰ۭ وَلَىِٕنْ جِئْتَہُمْ بِاٰيَۃٍ لَّيَقُوْلَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا مُبْطِلُوْنَ Ar-Rūm 30:58
اور بے شک ہم نے لوگوں (کو سمجھانے)کے لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثال بیان فرمادی ہے اور اگر آپ ان کے پاس کوئی نشانی (معجزہ)لے کر آئے تو کافر ضرور یہی کہیں گے کہ آپ غلط کہہ رہے ہیں۔
And indeed We have cited every kind of example in this Quran for the people (to make them understand), and even if you bring them some sign (miracle), the unbelievers will surely say that you are stating falsehood.
كَذٰلِكَ يَطْبَعُ اللہُ عَلٰي قُلُوْبِ الَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ Ar-Rūm 30:59
جو لوگ یقین نہیں کرتے اللہ ان کے دلوں پر یونہی مہر کردیا کرتے ہیں۔
In this manner, Allah seals the hearts of the people who do not believe.
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللہِ حَقٌّ وَّلَا يَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِيْنَ لَا يُوْقِنُوْنَ Ar-Rūm 30:60
پس آپ صبر کریں بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور یہ لوگ جو یقین نہیں لاتے آپ کو سبک (ہلکا)نہ کردیں۔
Thus observe patience. Without doubt, the Promise of Allah is true, and let not these people who do not possess sure faith make you waver (irresolute).
Back to top