Go to Quran page

سُوْرَۃُ فَاطِر

Chapter 35: Fātir (45 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
اَلْحَمْدُ لِلہِ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ جَاعِلِ الْمَلٰۗىِٕكَۃِ رُسُلًا اُولِيْٓ اَجْنِحَۃٍ مَّثْنٰى وَثُلٰثَ وَرُبٰعَ ۰ۭ يَزِيْدُ فِي الْخَلْقِ مَا يَشَاۗءُ ۰ۭ اِنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Fātir 35:1
سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین کے پیدا فرمانے والے (اور) فرشتوں کو قاصد بنانے والے ہیں جن کے دو دو اور تین تین اور چار چار پروں والے بازو ہیں وہ پیدائش میں جو چاہیں زیادہ کرتے ہیں۔ بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہیں۔
All Praise is for Allah alone, Who is the Creator of the heavens and the earth (and) the Appointer of the angels as messengers, who have arms with two, three, and four wings.He increases in creation whatever He wills. Without doubt, Allah has Power over everything.
مَا يَفْتَحِ اللہُ لِلنَّاسِ مِنْ رَّحْمَۃٍ فَلَا مُمْسِكَ لَہَا ۰ۚ وَمَا يُمْسِكْ ۰ۙ فَلَا مُرْسِلَ لَہٗ مِنْۢ بَعْدِہٖ ۰ۭ وَہُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Fātir 35:2
اللہ جو رحمت لوگوں کے لئے کھول دیں تو کوئی اس کو بند کرنے والا نہیں اور جس کو روک دیں سو اس کے بعد کوئی اس کو جاری کرنے والا نہیں ۔ اور وہی غالب (اور) حکمت والے ہیں۔
There is none to with hold the Mercy that Allah opens up for people, and that which He withholds, then there is none who can release it thereafter. And He alone is the Dominant (and) the Wise.
يٰٓاَيُّہَا النَّاسُ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللہِ عَلَيْكُمْ ۰ۭ ہَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللہِ يَرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَاۗءِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۰ۡۖ فَاَنّٰى تُـؤْفَكُوْنَ Fātir 35:3
اے لوگو! اللہ کے احسانات کو یاد کرو جو تم پر ہیں کیا اللہ کے سوا کوئی پیدا کرنے والا ہے جو آسمان اور زمین سے تم کو رزق پہنچاتا ہو اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں سو تم کہاں بہکے پھرتے ہو۔
O people! Remember the Favours of Allah that are upon you. Is there any creator other than Allah who provides you sustenance from the sky and the earth? There is none worthy of worship other than Him, so where are you wandering in delusion?
وَاِنْ يُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ ۰ۭ وَاِلَى اللہِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ Fātir 35:4
اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلائیں تو باشبہ آپ سے پہلے بھی پیغمبر جھٹلائے گئے ہیں اور سب کام اللہ ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔
And if these people belie you, then certainly Messengers before you have also been belied; and all matters shall be returned to Allah.
يٰٓاَيُّہَا النَّاسُ اِنَّ وَعْدَ اللہِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَيٰوۃُ الدُّنْيَا ۰۪ وَلَا يَغُرَّنَّكُمْ بِاللہِ الْغَرُوْرُ Fātir 35:5
اے لوگو! بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے۔سو ایسا نہ ہو کہ یہ دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں ڈالے رکھے اور نہ دھوکا باز (شیطان )تمہیں اللہ سے (متعلق)دھوکے میں ڈالے۔
O people! Without doubt, the promise of Allah is true, so let it not be that this worldly life keeps you under deception, and nor let the deceiver (Shaitan) deceive you about Allah.
اِنَّ الشَّيْطٰنَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوْہُ عَدُوًّا ۰ۭ اِنَّمَا يَدْعُوْا حِزْبَہٗ لِيَكُوْنُوْا مِنْ اَصْحٰبِ السَّعِيْرِ Fātir 35:6
بے شک شیطان تمہارا دشمن ہے سو تم اس کو دشمن ہی سمجھو۔ بے شک وہ اپنے گروہ کو بلاتا ہے تاکہ وہ دوزخ والوں میں سے ہوں۔
Without doubt, Shaitan is your enemy, so you should consider him an enemy only. Doubtlessly, he summons his group so that they become of the inmates of Hell.
اَلَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَہُمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌ ۰ۥۭ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَہُمْ مَّغْفِرَۃٌ وَّاَجْرٌ كَبِيْرٌ Fātir 35:7
جو لوگ کافر ہوگئے ان کے لئے سخت عذاب ہے اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لئے بخشش اور بہت بڑا صلہ ہے۔
There is a severe torment for the people who became unbelievers; and for the people who believed and performed righteous deeds is forgiveness and a very great reward.
اَفَمَنْ زُيِّنَ لَہٗ سُوْۗءُ عَمَلِہٖ فَرَاٰہُ حَسَـنًا ۰ۭ فَاِنَّ اللہَ يُضِلُّ مَنْ يَّشَاۗءُ وَيَہْدِيْ مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۡۖ فَلَا تَذْہَبْ نَفْسُكَ عَلَيْہِمْ حَسَرٰتٍ ۰ۭ اِنَّ اللہَ عَلِـيْمٌۢ بِمَا يَصْنَعُوْنَ Fātir 35:8
تو کیا وہ شخص جس کو اس کا برا کام اچھا کرکے دکھایا گیا پھر وہ اس کو اچھا سمجھنے لگا (تو کیا وہ نیک آدمی جیسا ہوسکتا ہے)، پس بے شک اللہ جس کو چاہتے ہیں گمراہ کرتے ہیں اور جس کو چاہتے ہیں ہدایت دیتے ہیں سو ان لوگوں پر (اتنا)افسوس نہ کریں کہ آپ کی جان ہی جاتی رہے بے شک اللہ ان کے سب کاموں سے باخبر ہیں۔
So, is the person who was shown his evil deed as fair seeming,and he began considering it as good (can he be like a righteous person)? Thus, without doubt, Allah sends astray whom He wills and gives guidance to whom He wills. So do not grieve (so much) over these people that you lose your life. Without doubt, Allah is Aware of all their deeds.
وَاللہُ الَّذِيْٓ اَرْسَلَ الرِّيٰحَ فَتُـثِيْرُ سَحَابًا فَسُقْنٰہُ اِلٰى بَلَدٍ مَّيِّتٍ فَاَحْيَيْنَا بِہِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِہَا ۰ۭ كَذٰلِكَ النُّشُوْرُ Fātir 35:9
اور اللہ تو ایسے (کریم)ہیں جو(بارش سے پہلے)ہواؤں کو بھیجتے ہیں تو وہ بادلوں کو اٹھا لاتی ہیں پھر اس کو ہم مردہ زمین کی طرف چلاتے ہیں پھر ہم اس (بارش)سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ فرمادیتے ہیں۔اسی طرح (مرُدوں کو)جی اٹھنا ہوگا۔
And Allah is such (Magnanimous) that He sends the winds (before the rain), so they lift the clouds, We then drive it towards the dead land, then with it We revive the earth after its death. Likewise will be the resurrection (of the dead).
مَنْ كَانَ يُرِيْدُ الْعِزَّۃَ فَلِلّٰہِ الْعِزَّۃُ جَمِيْعًا ۰ۭ اِلَيْہِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُہٗ ۰ۭ وَالَّذِيْنَ يَمْكُرُوْنَ السَّـيِّاٰتِ لَہُمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌ ۰ۭ وَمَكْرُ اُولٰۗىِٕكَ ہُوَيَبُوْرُ Fātir 35:10
جوشخص عزت چاہتا ہے تو تمام تر عزت اللہ ہی کے لئے ہے۔ اچھی باتیں اسی تک پہنچتی ہیں اور اچھا کام اس کو پہنچتا ہے۔ اور جو لوگ بری بری تدبیریں کرتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے۔ اور ان کا یہ مکر نیست ونابود ہوجائے گا۔
Whoever desires honour, then all honour belongs to Allah alone. To Him ascends the good, and a righteous deed exalts it. And for the people who plot evil, is a severe torment, and this deceit of theirs will perish.
وَاللہُ خَلَقَكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَۃٍ ثُمَّ جَعَلَكُمْ اَزْوَاجًا ۰ۭ وَمَا تَحْمِلُ مِنْ اُنْـثٰى وَلَا تَضَعُ اِلَّا بِعِلْمِہٖ ۰ۭ وَمَا يُعَمَّرُ مِنْ مُّعَمَّرٍ وَّلَا يُنْقَصُ مِنْ عُمُرِہٖٓ اِلَّا فِيْ كِتٰبٍ ۰ۭ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَي اللہِ يَسِيْرٌ Fātir 35:11
اور اللہ نے تم کو مٹی سے پیدافرمایا پھر نطفے سے پھر تمہیں جوڑا جوڑا بنادیا اور کوئی عورت نہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ جنتی ہے مگر اس کے علم سے۔ اور نہ کسی بڑی عمر والے کو عمر زیادہ دی جاتی ہے اور نہ اس کی عمر کم کی جاتی ہے مگر سب کچھ کتاب میں (لکھا ہوا)ہے بے شک یہ اللہ کے لئے آسان ہے۔
And Allah has created you from clay, then from sperm, then He made you into pairs. And no female conceives or gives birth but with His Knowledge. And neither is an aged person granted more life, nor is his life shortened, but everything is (inscribed) in the Book. Without doubt, this is easy for Allah.
وَمَا يَسْتَوِي الْبَحْرٰنِ ۰ۤۖ ھٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ سَاۗىِٕــغٌ شَرَابُہٗ وَھٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌ ۰ۭ وَمِنْ كُلٍّ تَاْكُلُوْنَ لَحْمًا طَرِيًّا وَّتَسْتَخْرِجُوْنَ حِلْيَۃً تَلْبَسُوْنَہَا ۰ۚ وَتَرَى الْفُلْكَ فِيْہِ مَوَاخِرَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِہٖ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Fātir 35:12
اور دونوں سمندر (مل کر)ایک جیسے نہیں ہوجاتے ایک تو میٹھا پیاس بجھانے والا جس کا پینا آسان ہے اور ایک نمکین ( اور)کڑوا ہے۔ اور تم ہر ایک سے تازہ گوشت (مچھلیاں)کھاتے ہو اور زیور (موتی)نکالتے ہو جس کو تم پہنتے ہو اور تم کشتیوں کو اس میں دیکھتے ہو کہ اس کو پھاڑتی ہوئی چلتی ہیں تاکہ تم (ان کے ذریعے)اس کا فضل (روزی)تلاش کرو اور تاکہ تم شکر کرو۔
And the two seas do not become alike (after uniting), one (is) sweet, thirst slaking, easy to drink, and one is salty (and) bitter. And from each one you eat fresh meat (fish) and extract ornaments (pearls) that you wear. And you observe the boats in it, that they move cleaving through it so that (by them) you may seek of His sustenance, and so that you may give thanks.
يُوْلِجُ الَّيْلَ فِي النَّہَارِ وَيُوْلِجُ النَّہَارَ فِي الَّيْلِ ۰ۙ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ۰ۡۖ كُلٌّ يَّجْرِيْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى ۰ۭ ذٰلِكُمُ اللہُ رَبُّكُمْ لَہُ الْمُلْكُ ۰ۭ وَالَّذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ مَا يَمْلِكُوْنَ مِنْ قِطْمِيْرٍ Fātir 35:13
وہ (اللہ)رات کو دن میں داخل فرمادیتا ہے اور دن کو رات میں داخل فرمادیتا ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو کام میں لگا رکھا ہے ہر ایک وقت مقررہ تک چلتے رہیں گے یہی اللہ تمہارا پروردگار ہے اسی کی سلطنت ہے اور اس کے سوا جن کو تم پکارتے ہو وہ (کھجور کی گٹھلی کے)چھلکے کے برابر بھی اختیار نہیں رکھتے۔
He (Allah) enters the night into the day and enters the day into night, and He has subjected the sun and the moon to function; each one will keep orbiting till an appointed time. Such is Allah your Rabb, His is the Sovereignty. And those you invoke other than Him do not have authority even equal to the membrane (of a date-stone).
اِنْ تَدْعُوْہُمْ لَا يَسْمَعُوْا دُعَاۗءَكُمْ ۰ۚ وَلَوْ سَمِعُوْا مَا اسْتَجَابُوْا لَكُمْ ۰ۭ وَيَوْمَ الْقِيٰمَۃِ يَكْفُرُوْنَ بِشِرْكِكُمْ ۰ۭ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيْرٍ Fātir 35:14
اگر تم ان کو پکارو تو تمہاری پکار سنیں گے نہیں اور اگر (بالفرض)سن بھی لیں تو تمہاری بات قبول نہ کرسکیں اور قیامت کے دن تمہارے شرک سے انکار کردیں گے۔ اور جاننے والے (اللہ)کی طرح تمہیں کوئی خبر نہ دے گا۔
If you call them they will not hear your call, and (supposing) even if they were to hear, they would be unable to accept your request.And on the Day of Qiyamah (they) will deny your polytheism. And no one will inform you like the Aware (Allah).
يٰٓاَيُّہَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرَاۗءُ اِلَى اللہِ ۰ۚ وَاللہُ ہُوَالْغَنِيُّ الْحَمِيْدُ Fātir 35:15
اے لوگو! تم (سب)اللہ کے محتاج ہو اور اللہ ہی بے نیاز، خوبیوں والے ہیں۔
O people! You (all) are in need of Allah, and Allah alone is Need-Free, Praise worthy.
اِنْ يَّشَاْ يُذْہِبْكُمْ وَيَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِيْدٍ Fātir 35:16
اگر وہ چاہیں (تو )تم کو فنا کردیں اور ایک نئی مخلوق پیدا فرمادیں۔
If He wills (then) He can destroy you and raise a new creation.
وَمَا ذٰلِكَ عَلَي اللہِ بِعَزِيْزٍ Fātir 35:17
اور یہ اللہ کو کچھ مشکل نہیں ۔
And this is not at all difficult for Allah.
وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰى ۰ۭ وَاِنْ تَدْعُ مُثْقَلَۃٌ اِلٰى حِمْلِہَا لَا يُحْمَلْ مِنْہُ شَيْءٌ وَّلَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰى ۰ۭ اِنَّمَا تُنْذِرُ الَّذِيْنَ يَخْشَوْنَ رَبَّہُمْ بِالْغَيْبِ وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ ۰ۭ وَمَنْ تَزَكّٰى فَاِنَّمَا يَتَزَكّٰى لِنَفْسِہٖ ۰ۭ وَاِلَى اللہِ الْمَصِيْرُ Fātir 35:18
اورکوئی اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا۔ اوراگر کوئی بوجھ میں دبا ہوا اپنا بوجھ اٹھانے کے لئے کسی کو بلائے گا بھی تو اس کے بوجھ میں سے کچھ بھی اٹھایا نہ جائے گا اگرچہ وہ شخص قرابت دار ہی ہو آپ ان ہی لوگوں کو نصیحت فرما سکتے ہیں جو بے دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور جو شخص پاک ہوتا ہے تو وہ اپنے لئے پاک ہوتا ہے اور (سب کو)اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
And no bearer will bear the load of any other; and even if anyone heavily laden by his load calls someone to carry his load, nothing from his load will be carried, even though the (called) person might be a near kin. You can only advise such people who fear their Rabb in the unseen and adhere to Salah. And the person who purifies himself, does so for his own benefit. And to Allah do (all) have to return.
وَمَا يَسْتَوِي الْاَعْمٰى وَالْبَصِيْرُ Fātir 35:19
اور اندھا اور آنکھوں والا برابر نہیں ہوسکتا۔
And neither can the blind and the sighted be equal.
وَلَا الظُّلُمٰتُ وَلَا النُّوْرُ Fātir 35:20
اور نہ اندھیرا اور نہ روشنی۔
And nor the darkness and the light.
وَلَا الظِّلُّ وَلَا الْحَــرُوْرُ Fātir 35:21
اور نہ سایہ اور نہ دھوپ۔
And nor the shade and the sunlight.
وَمَا يَسْتَوِي الْاَحْيَاۗءُ وَلَا الْاَمْوَاتُ ۰ۭ اِنَّ اللہَ يُسْمِعُ مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۚ وَمَآ اَنْتَ بِمُسْمِعٍ مَّنْ فِي الْقُبُوْرِ Fātir 35:22
اور نہ زندے اور نہ مردے برابر ہوسکتے ہیں۔ بے شک اللہ جس کو چاہتے ہیں سنا دیتے ہیں اور آپ ان کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں (مدفون)ہیں۔
And nor the living and the dead can be equal. Without doubt, Allah makes to hear whom He wills, and you cannot make to hear those who are (buried) in graves.
اِنْ اَنْتَ اِلَّا نَذِيْرٌ Fātir 35:23
آپ تو صرف (انجام بد سے)ڈرانے والے ہیں۔
You are only a warner (of a bad end).
اِنَّآ اَرْسَلْنٰكَ بِالْحَقِّ بَشِيْرًا وَّنَذِيْرًا ۰ۭ وَاِنْ مِّنْ اُمَّۃٍ اِلَّا خَلَا فِيْہَا نَذِيْرٌ Fātir 35:24
بے شک ہم نے آپ کو حق کے ساتھ خوشخبری سنانے والے اور ڈرانے والے بنا کر بھیجا ہے۔ اور کوئی امت ایسی نہیں مگر اس میں ڈر سنانے والا گزر چکا۔
Without doubt, We have sent you with the Truth and have appointed you as an announcer of good news and a warner. And there is no community but a warner has passed in it.
وَاِنْ يُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كَذَّبَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ ۰ۚ جَاۗءَتْہُمْ رُسُلُہُمْ بِالْبَيِّنٰتِ وَبِالزُّبُرِ وَبِالْكِتٰبِ الْمُنِيْرِ Fātir 35:25
اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلادیں تو بے شک ان سے پہلے لوگو ں نے بھی جھٹلایا تھا ان کے پاس بھی ان کے پیغمبر دلیلیں (معجزات) اور صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے تھے۔
And if these people belie you, indeed the people before them had also belied. Their Messengers also came to them with proofs (miracles) and scriptures and a Luminous Book.
ثُمَّ اَخَذْتُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فَكَيْفَ كَانَ نَكِيْرِ Fātir 35:26
پھر ہم ان کافروں کو پکڑ لیا سو (دیکھ لیں)میرا عذاب کیسا ہوا۔
Then I seized those unbelievers, so (see) how was My torment.
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللہَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً ۰ۚ فَاَخْرَجْنَا بِہٖ ثَمَرٰتٍ مُّخْتَلِفًا اَلْوَانُہَا ۰ۭ وَمِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌۢ بِيْضٌ وَّحُمْرٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُہَا وَغَرَابِيْبُ سُوْدٌ Fātir 35:27
(اے مخاطب!)کیا تونے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا پھر اس کے ذریعے ہم نے مختلف رنگوں کے پھل نکالے اور پہاڑوں کے مختلف حصے کہ (ان میں )سفید ہیں اور سرخ (بھی)کہ ان کی رنگتیں مختلف ہیں اور (بعض)کالے سیاہ (ہیں)۔
(O addressee!) Have you not observed that Allah sent down water from the sky, then We brought forth fruits of diverse colours with it; and the different segments of the mountains are of diverse colours: (in them are) white and red (as well) and (some are) raven-black.
وَمِنَ النَّاسِ وَالدَّوَاۗبِّ وَالْاَنْعَامِ مُخْتَلِفٌ اَلْوَانُہٗ كَذٰلِكَ ۰ۭ اِنَّمَا يَخْشَى اللہَ مِنْ عِبَادِہِ الْعُلَمٰۗؤُا ۰ۭ اِنَّ اللہَ عَزِيْزٌ غَفُوْرٌ Fātir 35:28
اور اسی طرح آدمیوں اور جانوروں اور چوپایوں کے بھی اس کے عطا کردہ مختلف طرح کے رنگ ہیں۔ بے شک اللہ سے اس کے وہی بندے ڈرتے ہیں جو (اس کی عظمت کا)علم رکھتے ہیں بے شک اللہ زبردست بخشنے والے ہیں۔
And similarly the colours of men and animals and cattle are also diverse. Without doubt, only those slaves of Allah who have knowledge (of His Greatness) fear Him. Without doubt, Allah is Extremely Mighty, Forgiving.
اِنَّ الَّذِيْنَ يَتْلُوْنَ كِتٰبَ اللہِ وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَاَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰہُمْ سِرًّا وَّعَلَانِيَۃً يَّرْجُوْنَ تِجَارَۃً لَّنْ تَـبُوْرَ Fātir 35:29
بے شک جو لوگ اللہ کی کتاب پڑھتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جو کبھی تباہ نہ ہوگی۔
Without doubt, the people who read Allah’s Book and adhere to Salah and spend secretly and openly out of what We have given them, are hopeful of such a trade that will never perish.
لِيُوَفِّيَہُمْ اُجُوْرَہُمْ وَيَزِيْدَہُمْ مِّنْ فَضْلِہٖ ۰ۭ اِنَّہٗ غَفُوْرٌ شَكُوْرٌ Fātir 35:30
تاکہ ان کوان کا پورا پورا صلہ عطا فرمائیں اور ان کو اپنے فضل سے زیادہ (بھی)دیں بے شک وہ (تو)بخشنے والے قدردان ہیں۔
So that He may grant them their full reward and (even) more by His Grace. Without doubt,He is (the) Forgiving, Appreciative.
وَالَّذِيْٓ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ مِنَ الْكِتٰبِ ہُوَالْحَــقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْہِ ۰ۭ اِنَّ اللہَ بِعِبَادِہٖ لَخَبِيْرٌۢ بَصِيْرٌ Fātir 35:31
اور یہ کتاب جو ہم نے آپ کے پاس وحی کے طور پر بھیجی ہے یہ حق ہے ( اور)ان(کتابوں)کی تصدیق کرتی ہے جو اس سے پہلے کی ہیں بے شک اللہ اپنے بندوں کی پوری خبر رکھنے والے، دیکھنے والے ہیں۔
And this Book which We have sent in the form of Revelation to you is the Truth. (And) it confirms those (Books) that were before it. Without doubt, Allah is All-Aware, Seer of His slaves.
ثُمَّ اَوْرَثْنَا الْكِتٰبَ الَّذِيْنَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ۰ۚ فَمِنْہُمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِہٖ ۰ۚ وَمِنْہُمْ مُّقْتَصِدٌ ۰ۚ وَمِنْہُمْ سَابِقٌۢ بِالْخَــيْرٰتِ بِـاِذْنِ اللہِ ۰ۭ ذٰلِكَ ہُوَالْــفَضْلُ الْكَبِيْرُ Fātir 35:32
پھر ہم نے ان لوگوں کو کتاب کا وارث ٹھہرایا جن کو اپنے بندوں میں سے برگزیدہ کیا۔ سو بعضے تو ان میں سے اپنے آپ پر ظلم کرنے والے ہیں اور بعضے درمیانے درجے کے ہیں۔ اور بعض اللہ کی توفیق سے نیکیوں میں ترقی کیے چلے جاتے ہیں یہی اللہ کا بڑا فضل ہے۔
Then We appointed those people, as inheritors of the Book, whom We chose from among Our slaves. So some among them are those who wrong their own selves, and some are of a middle course, and some, by Allah-given capacity, keep progressing in goodness. That is the great Grace of Allah.
جَنّٰتُ عَدْنٍ يَّدْخُلُوْنَہَا يُحَلَّوْنَ فِيْہَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَہَبٍ وَّلُــؤْلُــؤًا ۰ۚ وَلِبَاسُہُمْ فِيْہَا حَرِيْرٌ Fātir 35:33
ہمیشہ رہنے والے باغ ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے اور وہاں ان کو سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور وہاں ان کی پوشاک ریشم کی ہوگی۔
There are Gardens of Eternity, in which they will enter, and there they will be adorned with bracelets of gold, and pearls, and therein their dress will be of silk.
وَقَالُوا الْحَـمْدُ لِلہِ الَّذِيْٓ اَذْہَبَ عَنَّا الْحَزَنَ ۰ۭ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوْرٌ شَكُوْرُۨ Fātir 35:34
اور وہ کہیں گے اللہ کا شکر ہے جس نے ہم سے غم کو دور کیا بے شک ہمارے پروردگار بڑے بخشنے والے بڑے قدر دان ہیں۔
And they will say, ‘Thanks to Allah, Who has removed grief from us. Without doubt, our Rabb is Extremely Forgiving, Extremely Appreciative.
الَّذِيْٓ اَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَۃِ مِنْ فَضْلِہٖ ۰ۚ لَا يَمَسُّـنَا فِيْہَا نَصَبٌ وَّلَا يَمَسُّـنَا فِيْہَا لُغُوْبٌ Fātir 35:35
جس نے ہم کو اپنی مہربانی سے ہمیشہ رہنے کے گھر میں اتارا۔ یہاںنہ تو ہم کو کوئی رنج ہوگا اور نہ ہم کو تھکان ہی ہوگی۔
Who has, by His Grace,lodged us in the home of eternal abiding. Neither will any grief touch us here nor will any weariness.’
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَہُمْ نَارُ جَہَنَّمَ ۰ۚ لَا يُقْضٰى عَلَيْہِمْ فَيَمُوْتُوْا وَلَا يُخَـفَّفُ عَنْہُمْ مِّنْ عَذَابِہَا ۰ۭ كَذٰلِكَ نَجْزِيْ كُلَّ كَفُوْرٍ Fātir 35:36
اور جو لوگ کافر ہیں ان کے لئے دوزخ کی آگ ہے نہ تو ان کی قضا ہی آئے گی کہ مرجائیں اور نہ اس (دوزخ)کا عذاب ان سے ہلکا کیا جائے گا۔ ہم ہر کافر کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں۔
And for the people who are unbelievers is the fire of Hell. Neither will come the decision for them to die nor will its (Hell’s) torment be lightened from them. Such is the punishment that We award to every unbeliever.
وَہُمْ يَصْطَرِخُوْنَ فِيْہَا ۰ۚ رَبَّنَآ اَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَيْرَ الَّذِيْ كُنَّا نَعْمَلُ ۰ۭ اَوَلَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَّا يَتَذَكَّرُ فِيْہِ مَنْ تَذَكَّرَ وَجَاۗءَكُمُ النَّذِيْرُ ۰ۭ فَذُوْقُوْا فَمَا لِلظّٰلِمِيْنَ مِنْ نَّصِيْرٍ Fātir 35:37
اور وہ لوگ اس میں چلائیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! ہم کو نکال لیجئیے ہم اچھے کام کریں گے ان کاموں کے برخلاف جو (پہلے)کیا کرتے تھے۔ کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی کہ جس کو اس میں سمجھنا ہوتا وہ سمجھ سکتا اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی پہنچا تھا سو (کفر کا مزہ)چکھو (یہاں)ایسے ظالموں کا کوئی مدد کرنے والا نہیں۔
And therein they people will cry out, ‘Our Rabb! Take us out, we shall perform good deeds, contrary to the deeds that we had been performing.’ Had We not granted you a life long enough, so that during it, whoever wanted to understand, could have understood? And a warner also came to you?So, savour (the taste of unbelief). There is none to help such wrongdoers (here).
اِنَّ اللہَ عٰلِمُ غَيْبِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ اِنَّہٗ عَلِـيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Fātir 35:38
بے شک اللہ آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ چیزوں کے جاننے والے ہیں۔ بے شک وہی دل کی باتوں کے جاننے والے ہیں۔
Without doubt, Allah is the Knower of the Unseen of the heavens and the earth.Without doubt, only He is the Knower of the matters of the heart.
ہُوَالَّذِيْ جَعَلَكُمْ خَلٰۗىِٕفَ فِي الْاَرْضِ ۰ۭ فَمَنْ كَفَرَ فَعَلَيْہِ كُفْرُہٗ ۰ۭ وَلَا يَزِيْدُ الْكٰفِرِيْنَ كُفْرُہُمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ اِلَّا مَقْتًا ۰ۚ وَلَا يَزِيْدُ الْكٰفِرِيْنَ كُفْرُہُمْ اِلَّا خَسَارًا Fātir 35:39
وہی ہے جس نے تم کو بحیثیت نائب زمین میں آباد فرمایا سو جو کفر کرے گا تو اس کے کفر کاوبال اسی پر پڑے گا۔ اور کافروں کے لئے ان کا کفر ان کے پروردگار کے نزدیک ناراضگی ہی بڑھنے کا باعت ہوتا ہے۔ اور کافروں کے لئے ان کا کفر نقصان بڑھانے کا باعث ہی ہوتا ہے۔
It is He, Who has settled you on the earth. So whoever disbelieves, the burden of his disbelief will only fall upon him. And for the unbelievers their disbelief is the cause of only increasing the anger of their Rabb, and for the unbelievers their disbelief serves only to increase their loss.
قُلْ اَرَءَيْتُمْ شُرَكَاۗءَكُمُ الَّذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ ۰ۭ اَرُوْنِيْ مَاذَا خَلَقُوْا مِنَ الْاَرْضِ اَمْ لَہُمْ شِرْكٌ فِي السَّمٰوٰتِ ۰ۚ اَمْ اٰتَيْنٰہُمْ كِتٰبًا فَہُمْ عَلٰي بَيِّنَۃٍ مِّنْہُ ۰ۚ بَلْ اِنْ يَّعِدُ الظّٰلِمُوْنَ بَعْضُہُمْ بَعْضًا اِلَّا غُرُوْرًا Fātir 35:40
فرمادیجئیے تم نے اپنے (ان)شریکوں کو دیکھا جن کو تم اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے۔ مجھے دکھاؤ انہوں نے زمین کا کون سا جز بنایا ہے یا ان کی آسمانوں (کو بنانے)میں کچھ شرکت ہے یا ہم نے ان کو کوئی کتاب عطا کی ہے کہ وہ اس کی کسی دلیل پر قائم ہوں بلکہ یہ ظالم ایک دوسرے کو جو وعدہ دیتے ہیں محض فریب ہے۔
Say, ‘Have you seen your (these) associates whom you used to invoke other than Allah?Show me which part of the earth have they created, or have they any participation in the (creation of) the heavens?’ Or, have We granted them some Book that they stand by some of its evidence? Rather, the promise these wrongdoers give to one another is mere deceit.
اِنَّ اللہَ يُمْسِكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا ۰ۥۚ وَلَىِٕنْ زَالَتَآ اِنْ اَمْسَكَـہُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِہٖ ۰ۭ اِنَّہٗ كَانَ حَلِــيْمًا غَفُوْرًا Fātir 35:41
بے شک اللہ (ہی)آسمانوں اور زمین کو تھامے ہوئے ہیں کہ (موجودہ حالت سے)ٹل نہ جائیں اور اگر (بالفرض)وہ(موجودہ حالت کو)چھوڑ دیں تو اس (اللہ)کے سوا کوئی ان دونوں کو تھام نہیں سکتا۔ بے شک وہ بردبار ( اور)بخشنے والے ہیں۔
Without doubt (it is) Allah,(Who) is holding the heavens and the earth, lest they deviate (from their existing state), and if (supposing) they do deviate (from their existing state), then no one other than Him (Allah) can hold both of them. Without doubt, He is the Forbearing (and) Forgiving.
وَاَقْسَمُوْا بِاللہِ جَہْدَ اَيْمَانِہِمْ لَىِٕنْ جَاۗءَہُمْ نَذِيْرٌ لَّيَكُوْنُنَّ اَہْدٰى مِنْ اِحْدَى الْاُمَمِ ۰ۚ فَلَمَّا جَاۗءَہُمْ نَذِيْرٌ مَّا زَادَہُمْ اِلَّا نُفُوْرَۨا Fātir 35:42
اور یہ اللہ کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی ہدایت کرنے والا آئے تو وہ ضرور ہر ایک امت سے زیادہ ہدایت قبول کرنے والے ہوں پھر جب ان کے پاس ایک ڈرانے والے (پیغمبر)آپہنچے تو ان کی نفرت ہی بڑھی۔
And they swear strong oaths by Allah that, if some guide comes to them, they would certainly be more accepting of guidance than every other community. Then, when a warner (a Messenger) did come to them, it only increased their hatred.
اسْـتِكْبَارًا فِي الْاَرْضِ وَمَكْرَ السَّيِّئِ ۰ۭ وَلَا يَحِيْقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ اِلَّا بِاَہْلِہٖ ۰ۭ فَہَلْ يَنْظُرُوْنَ اِلَّا سُنَّتَ الْاَوَّلِيْنَ ۰ۚ فَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللہِ تَبْدِيْلًا ۰ۥۚ وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللہِ تَحْوِيْلًا Fātir 35:43
(انہوں نے)ملک میں تکبر کرنا اور بری چالیں چلنا (اختیار کیا) اور بری چال کا وبال صرف اسی کے چلنے والے پر ہی پڑتا ہے۔ پس یہ اگلے لوگوں کی روش کے سوا کسی چیز کے منتظر نہیں ۔ سو آپ اللہ کے دستور کو کبھی بدلتا ہوا نہ پائیں گے۔ اور اللہ کے طریقے میں کبھی تبدیلی نہ دیکھیں گے۔
(They adopted) arrogance and plotting evil in the land. And the burden of the evil plot befalls only its plotter.Thus they are awaiting nothing but the way in which the earlier people were dealt with. You will never find Allah’s Principle changing, and you will never see any deviation in Allah’s Practice.
اَوَلَمْ يَسِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَيَنْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ وَكَانُوْٓا اَشَدَّ مِنْہُمْ قُوَّۃً ۰ۭ وَمَا كَانَ اللہُ لِيُعْجِزَہٗ مِنْ شَيْءٍ فِي السَّمٰوٰتِ وَلَا فِي الْاَرْضِ ۰ۭ اِنَّہٗ كَانَ عَلِــيْمًا قَدِيْرًا Fātir 35:44
کیا یہ زمین میں پھرتے نہیں کہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا کیا انجام ہوا اور وہ ان سے قوت میں بہت زیادہ تھے۔ اور اللہ ایسے نہیں کہ آسمانوں اور زمین میں کوئی چیز ان کو عاجز کرسکے بے شک وہ علم والے قدرت والے ہیں۔
Do they not travel in the land that they could see what had been the end result of the people before them, although they were much greater than them in power? And Allah is not Such that anything in the heavens and the earth can overwhelm Him.Without doubt,He is Knowledgeable, All-Powerful.
وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللہُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوْا مَا تَرَكَ عَلٰي ظَہْرِہَا مِنْ دَاۗبَّۃٍ وَّلٰكِنْ يُّؤَخِّرُہُمْ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى ۰ۚ فَاِذَا جَاۗءَ اَجَلُہُمْ فَاِنَّ اللہَ كَانَ بِعِبَادِہٖ بَصِيْرًا Fātir 35:45
اور اگر اللہ لوگوں پر ان کے اعمال کے سبب (فوراً)گرفت کرنے لگتے تو روئے زمین پر کسی چلنے پھرنے والے کو نہ چھوڑتے ولیکن وہ ان کو ایک مقررہ وقت تک مہلت دیئے جارہے ہیں سو جب ان کا وقت مقررہ آپہنچے گا تو بے شک اللہ اپنے بندوں کو خود دیکھ رہے ہیں۔
And were Allah to (immediately) grasp people for their deeds, He would not have left any moving creature on the earth, but He keeps granting them leave until a determined time; so when their appointed time will arrive, then without doubt Allah Himself is watching His slaves.
Back to top