Go to Quran page

سُوْرَۃُ يٰس

Chapter 36: Yāsīn (83 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
يٰسۗ Yāsīn 36:1
یس۔
YA-SEEN.
وَالْقُرْاٰنِ الْحَكِيْمِ Yāsīn 36:2
قسم ہے حکمت والے قرآن کی۔
By the Wise Quran.
اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِيْنَ Yāsīn 36:3
بے شک آپ پیغمبروں میں سے ہیں۔
Without doubt, you are of the Messengers.
عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَــقِيْمٍ Yāsīn 36:4
سیدھے راستے پر ہیں۔
On the straight path.
تَنْزِيْلَ الْعَزِيْزِ الرَّحِيْمِ Yāsīn 36:5
(یہ قرآن، اللہ )زبردست ، مہربان کی طرف سے نازل فرمایا گیا ہے۔
(This Quran has been) revealed from (Allah) the Dominant, the Merciful.
لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّآ اُنْذِرَ اٰبَاۗؤُہُمْ فَہُمْ غٰفِلُوْنَ Yāsīn 36:6
تاکہ آپ ایسے لوگوں کو ڈرائیں جن کے باپ دادا نہیں ڈرائے گئے تھے سو وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔
So that you may warn such people whose forefathers had not been warned, so they are steeped in neglect.
لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلٰٓي اَكْثَرِہِمْ فَہُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ Yāsīn 36:7
بیشک ان میں سے اکثر برحق (اللہ کی)بات پوری ہوچکی ہے پس وہ (ہرگز)ایمان نہ لائیں گے۔
Without doubt, the True Command (of Allah) has been proved against most of them, therefore they will never (ever) believe.
اِنَّا جَعَلْنَا فِيْٓ اَعْنَاقِہِمْ اَغْلٰلًا فَہِىَ اِلَى الْاَذْقَانِ فَہُمْ مُّقْمَحُوْنَ Yāsīn 36:8
یقیناً ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دیئے ہیں سو وہ ٹھوڑیوں تک (پھنسے ہوئے)ہیں، پس وہ سر اونچا کررہے ہیں۔
Indeed, We have placed yokes around their necks, so these are (collaring) up to their chins,thus forcing their heads high.
وَجَعَلْنَا مِنْۢ بَيْنِ اَيْدِيْہِمْ سَدًّا وَّمِنْ خَلْفِہِمْ سَدًّا فَاَغْشَيْنٰہُمْ فَہُمْ لَا يُبْصِرُوْنَ Yāsīn 36:9
اور ہم نے ان کے آگے بھی ایک دیوار بنا دی ہے اور ان کے پیچھے بھی ایک دیوار پھر ان کو ڈھانپ دیا سو وہ (اس کو)دیکھ نہیں سکتے۔
And We have erected a wall in front of them and also a wall behind them, then We have covered them, so they cannot see (it).
وَسَوَاۗءٌ عَلَيْہِمْ ءَ اَنْذَرْتَہُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْہُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ Yāsīn 36:10
اور ان کے لئے آپ کا ڈرانا یا نہ ڈرانا برابر ہے، وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
And your warning or not warning them is all the same to them, they will not believe.
اِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّـبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَيْبِ ۰ۚ فَبَشِّرْہُ بِمَغْفِرَۃٍ وَّاَجْرٍكَرِيْمٍ Yāsīn 36:11
آپ تو صرف ایسے شخص کو ڈراسکتے ہیں جونصیحت پر عمل کرے اور رحمن (اللہ)سے بن دیکھے ڈرے سو اس کو بخشش اور بڑے عمدہ صلہ کی خوشخبری دیجئیے۔
You can only warn the person who follows the advice, and fears the Rahman (Allah) in the unseen. So give him the good news of forgiveness and an excellent reward.
اِنَّا نَحْنُ نُـحْيِ الْمَوْتٰى وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَاٰثَارَہُمْ ۰ۭوَكُلَّ شَيْءٍ اَحْصَيْنٰہُ فِيْٓ اِمَامٍ مُّبِيْنٍ Yāsīn 36:12
بے شک ہم مرُدوں کو زندہ کریں گے اور جو کچھ وہ آگے بھیج چکے ہیں اور جو نشان پیچھے چھوڑ آئے ہیں ہم اس کو لکھتے جاتے ہیں اور ہم نے ہر چیز کو ایک واضح کتاب (لوح محفوظ)میں لکھ رکھا ہے۔
Without doubt,We shall bring the dead to life. And We keep recording whatever they have sent ahead and the signs they have left behind. And We have inscribed everything in a clear Book (Lauh-e Mahfooz).
وَاضْرِبْ لَہُمْ مَّثَلًا اَصْحٰبَ الْقَرْيَۃِ ۰ۘ اِذْ جَاۗءَہَا الْمُرْسَلُوْنَ Yāsīn 36:13
اور ان سے گاؤں والوں کا قصہ بیان کیجئیے، جب وہاں (اس بستی میں )پیغمبر آئے۔
And narrate to them the story of the dwellers of the village when their Messengers came.
اِذْ اَرْسَلْنَآ اِلَيْہِمُ اثْــنَيْنِ فَكَذَّبُوْہُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُـوْٓا اِنَّآ اِلَيْكُمْ مُّرْسَلُوْنَ Yāsīn 36:14
جب ہم نے ان کی طرف دو (پیغمبر)بھیجے تو انہوں نے ان کو جھٹلایا پھر ہم نے تیسرے (پیغمبر)سے تائید فرمائی تو انہوں نے فرمایا بے شک ہم تمہاری طرف پیغمبر ہوکر آئے ہیں۔
When We sent two (Messengers) to them but they belied them, then We assisted (them) with a third (Messenger).So they said, ‘Without doubt, we have come to you, as Messengers.’
قَالُوْا مَآ اَنْتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا ۰ۙ وَمَآ اَنْزَلَ الرَّحْمٰنُ مِنْ شَيْءٍ ۰ۙ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا تَكْذِبُوْنَ Yāsīn 36:15
وہ کہنے لگے تم ہماری طرح صرف (عام)آدمی ہو اور رحمن (اللہ)نے تو کوئی چیز نازل نہیں فرمائی تم تو محض جھوٹ بولتے ہو۔
They said, ‘You are just (ordinary) men like us, and the Rahman (Allah) has not revealed anything. You are merely telling lies.’
قَالُوْا رَبُّنَا يَعْلَمُ اِنَّآ اِلَيْكُمْ لَمُرْسَلُوْنَ Yāsīn 36:16
انہوں نے فرمایا ہمارا پروردگار جانتا ہے یقیناً ہم تمہاری طرف (پیغام دے کر) بھیجے گئے ہیں۔
They said, ‘Our Rabb knows that indeed we have been sent to you (with the Message).
وَمَا عَلَيْنَآ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ Yāsīn 36:17
اور ہمارے ذمے صرف صاف صاف پہنچا دینا ہے۔
And our duty is only to convey clearly and plainly.’
قَالُوْٓا اِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ ۰ۚ لَىِٕنْ لَّمْ تَنْتَہُوْا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّـنَّكُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِــيْمٌ Yāsīn 36:18
وہ کہنے لگے بے شک ہم تم کو نامبارک سمجھتے ہیں اگر تم باز نہ آئے تو ہم تم کو پتھروں سے مار ڈالیں گے۔ اور ہماری طرف سے تمہیں سخت تکلیف پہنچے گی۔
They said, ‘Without doubt, we consider you inauspicious. If you do not desist we shall stone you to death, and you will receive severe torture from us.’
قَالُوْا طَاۗىِٕرُكُمْ مَّعَكُمْ ۰ۭ اَىِٕنْ ذُكِّرْتُمْ ۰ۭ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ Yāsīn 36:19
انہوں نے فرمایا تمہاری نحوست تو تمہارے ساتھ ہے کیا اس لئے کہ تم کو نصیحت کی گئی بلکہ تم حد سے نکل جانے والے لوگ ہو۔
They said, ‘Your in auspiciousness is with yourselves. Is it because you have been given advice? Rather, you are a transgressing people.’
وَجَاۗءَ مِنْ اَقْصَا الْمَدِيْنَۃِ رَجُلٌ يَّسْعٰى قَالَ يٰقَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِيْنَ Yāsīn 36:20
اور ایک شخص اس شہر کے دور مقام سے دوڑتا ہوا آیا ( اور)کہنے لگا اے میری قوم!(ان)پیغمبروں کی راہ پر چلو۔
And a man came running from the far part of that town (and) said, ‘O my people! Follow the path of (these) Messengers.
اتَّبِعُوْا مَنْ لَّا يَسْـَٔــلُكُمْ اَجْرًا وَّہُمْ مُّہْتَدُوْنَ Yāsīn 36:21
ایسے لوگوں کی راہ پر چلو جو تم سے معاوضہ نہیں مانگتے اور وہ خود راہ راست پر بھی ہیں۔
Follow the path of such people who ask you no recompense, and they themselves are also on the right path.
وَمَالِيَ لَآ اَعْبُدُ الَّذِيْ فَطَرَنِيْ وَاِلَيْہِ تُرْجَعُوْنَ Yāsīn 36:22
اور مجھے کیا ہوا ہے کہ میں اس کی عبادت نہ کروں جس نے مجھے پیدا فرمایا اور تم سب کو (بھی)اسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔
And what is it with me that I should not worship Him, Who has created me, and you all have (also) to return to Him.
ءَ اَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِہٖٓ اٰلِــہَۃً اِنْ يُّرِدْنِ الرَّحْمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَـنِّىْ شَفَاعَتُہُمْ شَـيْـــًٔا وَّلَا يُنْقِذُوْنِ Yāsīn 36:23
کیا میں اس کو چھوڑ کر اوروں کو معبود بناؤں؟ کہ اگر وہ بڑا مہربان مجھے کچھ تکلیف پہنچانا چاہے تو نہ ان (معبودوں)کی سفارش میرے کچھ کام آئے اور نہ وہ مجھے چھڑا سکیں۔ اگر میں ایسا کروں۔
Should I leave Him and set up others as deities,so that, if He, the Extremely Kind, wills to cause me some harm, then neither their (the deities’) intercession can avail me, nor can they rescue me?
اِنِّىْٓ اِذًا لَّفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ Yāsīn 36:24
تو یقیناً میں صریح گمراہی میں جا پڑا۔
If I do so, then indeed I would fall in manifest misguidance.
اِنِّىْٓ اٰمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُوْنِ Yāsīn 36:25
بے شک میں تمہارے پروردگار پر ایمان لا چکا سو تم (بھی)میری بات سنو۔
Without doubt, I have believed in your Rabb, so you (too) listen to me.’
قِيْلَ ادْخُلِ الْجَنَّۃَ ۰ۭ قَالَ يٰلَيْتَ قَوْمِيْ يَعْلَمُوْنَ Yāsīn 36:26
ارشاد ہوا کہ (جا)بہشت میں داخل ہوجا وہ بولا کاش! میری قوم کو یہ بات معلوم ہوجاتی۔
It was commanded, ‘(Go) enter in Paradise.’ He said, ‘Alas, if only this fact was known to my people.
بِمَا غَفَرَ لِيْ رَبِّيْ وَجَعَلَنِيْ مِنَ الْمُكْرَمِيْنَ Yāsīn 36:27
کہ میرے پروردگار نے مجھے بخش دیا اور مجھے عزت داروں میں شامل کردیا۔
That my Rabb has forgiven me, and has included me among the honoured ones.’
وَمَآ اَنْزَلْنَا عَلٰي قَوْمِہٖ مِنْۢ بَعْدِہٖ مِنْ جُنْدٍ مِّنَ السَّمَاۗءِ وَمَا كُنَّا مُنْزِلِيْنَ Yāsīn 36:28
اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر کوئی لشکر آسمان سے نہیں اتارا اور نہ ہی ہم اتارنے والے تھے۔
And We did not send down any host from the heaven upon his people after him, nor were We going to send down.
اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَيْحَۃً وَّاحِدَۃً فَاِذَا ہُمْ خٰمِدُوْنَ Yāsīn 36:29
وہ تو صرف ایک سخت چنگھاڑ تھی پس اسی دم وہ بجھ کر رہ گئے۔
It was just one severe shout, thus they were extinguished that very instant.
يٰحَسْرَۃً عَلَي الْعِبَادِ ۰ۚؗ مَا يَاْتِيْہِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِہٖ يَسْتَہْزِءُوْنَ Yāsīn 36:30
افسوس اپنے بندوں پر کہ کبھی ان کے پاس کوئی پیغمبر نہیں آیا جس کی انہوں نے ہنسی نہ اڑائی ہو۔
Regret be on such slaves! For, there never came to them a Messenger whom they did not ridicule.
اَلَمْ يَرَوْا كَمْ اَہْلَكْنَا قَبْلَہُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ اَنَّہُمْ اِلَيْہِمْ لَا يَرْجِعُوْنَ Yāsīn 36:31
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم ان سے پہلے کتنی امتوں کو تباہ کرچکے کہ وہ (پھر)ان کے پاس لوٹ کر نہیں آتے۔
Have they not observed how many communities We have destroyed before them, who do not return to them (again).
وَاِنْ كُلٌّ لَّمَّا جَمِيْعٌ لَّدَيْنَا مُحْـضَرُوْنَ Yāsīn 36:32
اور وہ سب کے سب ہمارے روبرو حاضر کیے جائیں گے۔
And each and every one of them will be presented before Us.
وَاٰيَۃٌ لَّہُمُ الْاَرْضُ الْمَيْتَۃُ ۰ۚۖ اَحْيَيْنٰہَا وَاَخْرَجْنَا مِنْہَا حَبًّا فَمِنْہُ يَاْكُلُوْنَ Yāsīn 36:33
اور ایک نشانی ان کے لئے مردہ زمین ہے کہ ہم نے اس کو زندہ کیا اور اس میں سے اناج اگایاسو اس میں سے وہ کھاتے ہیں۔
And a sign for them is the dead land, We gave it life and grew grain from it, so they eat from it.
وَجَعَلْنَا فِيْہَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِيْلٍ وَّاَعْنَابٍ وَّفَجَّــرْنَا فِيْہَا مِنَ الْعُيُوْنِ Yāsīn 36:34
اور ہم نے اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ لگائے اور اس میں چشمے جاری فرمائے۔
And We grew gardens of dates and grapes therein, and caused springs to flow in it.
لِيَاْكُلُوْا مِنْ ثَمَرِہٖ ۰ۙ وَمَا عَمِلَتْہُ اَيْدِيْہِمْ ۰ۭ اَفَلَا يَشْكُرُوْنَ Yāsīn 36:35
تاکہ یہ ان کے پھل کھائیں اور ان کے ہاتھوں نے تو ان کو نہیں بنایا۔ تو کیا یہ شکر نہیں کرتے؟۔
So that they may eat their fruit,and it was not their hands that made them.So, do they not give thanks?
سُبْحٰنَ الَّذِيْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّہَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَمِنْ اَنْفُسِہِمْ وَمِمَّا لَا يَعْلَمُوْنَ Yāsīn 36:36
پاک ہے وہ ذات جس نے زمین کی نباتات کے اور خود ان کے اور جن چیزوں کو یہ نہیں جانتے سب کے جوڑے پیدا فرمائے۔
Glorified is the Being, Who has created all the pairs: of the earth’s vegetation, as well as of themselves and of the things they do not know.
وَاٰيَۃٌ لَّہُمُ الَّيْلُ ۰ۚۖ نَسْلَخُ مِنْہُ النَّہَارَ فَاِذَا ہُمْ مُّظْلِمُوْنَ Yāsīn 36:37
اور ایک نشانی ان کے لئے رات ہے کہ اس میں سے ہم دن کو کھینچ لیتے ہیں تو اس وقت ان پر اندھیرا چھا جاتا ہے۔
And a sign for them is the night.We draw the day from it and then darkness covers them at that time.
وَالشَّمْسُ تَجْرِيْ لِمُسْتَــقَرٍّ لَّہَا ۰ۭ ذٰلِكَ تَــقْدِيْرُ الْعَزِيْزِ الْعَلِــيْمِ Yāsīn 36:38
اور سورج اپنے مقررہ راستے پر چلتا رہتا ہے یہ غالب ( اور)علیم کا مقرر کیا ہوا اندازہ ہے۔
And the sun keeps following its prescribed course.That is the decreed measure of the Dominant and the Knowing.
وَالْقَمَرَ قَدَّرْنٰہُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِيْمِ Yāsīn 36:39
اور چاند کے لئے منزلیں مقرر فرمائیں یہاں تک کہ گھٹتے گھٹتے (کھجور کی)پرانی شاخ کی طرح ہوجاتا ہے۔
And He has decreed phases for the moon, till continuously waning, it becomes like an old branch (of a date-palm).
لَا الشَّمْسُ يَنْۢبَغِيْ لَہَآ اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا الَّيْلُ سَابِقُ النَّہَارِ ۰ۭ وَكُلٌّ فِيْ فَلَكٍ يَّسْبَحُوْنَ Yāsīn 36:40
نہ تو سورج ہی سے ہوسکتا ہے کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہی دن سے پہلے آسکتی ہے۔اور سب اپنے اپنے دائرے میں تیررہے ہیں۔
Neither is it possible for the sun to overtake the moon, nor can the night come before the day. And all of them are swimming in their respective orbits.
وَاٰيَۃٌ لَّہُمْ اَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّــتَہُمْ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِ Yāsīn 36:41
اور ایک نشانی ان کے لئے یہ ہے کہ ہم نے ان کی اولاد کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا۔
And a sign for them is that We boarded their offspring in the laden boat.
وَخَلَقْنَا لَہُمْ مِّنْ مِّثْلِہٖ مَا يَرْكَبُوْنَ Yāsīn 36:42
اور ان کے لئے ویسی ہی اور چیزیں پیدا فرمائیں جن پر وہ سوار ہوتے ہیں۔
And created for them other similar things, on which they ride.
وَاِنْ نَّشَاْ نُغْرِقْہُمْ فَلَا صَرِيْخَ لَہُمْ وَلَا ہُمْ يُنْقَذُوْنَ Yāsīn 36:43
اور اگر ہم چاہیں تو ان کو غرق کردیں پھر نہ تو کوئی ان کا فریادرس ہو اور نہ ان کو خلاصی ملے۔
And if We will We can drown them, then neither will there be any one for them to cry to, nor can they be saved.
اِلَّا رَحْمَۃً مِّنَّا وَمَتَاعًا اِلٰى حِيْنٍ Yāsīn 36:44
مگر یہ ہماری رحمت ہے اور ایک مدت تک ان کو فائدہ دینا(منظور)ہے۔
But this is Our Mercy, and it is (willed) to grant them benefit for some time.
وَاِذَا قِيْلَ لَہُمُ اتَّقُوْا مَا بَيْنَ اَيْدِيْكُمْ وَمَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ Yāsīn 36:45
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس (عذاب)سے ڈرو جو تمہارے آگے ہے اور جو تمہارے پیچھے ہے تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
And when it is said to them, ‘Fear that (torment) which is in front of you and that which is behind you, so that mercy is shown to you.’
وَمَا تَاْتِيْہِمْ مِّنْ اٰيَۃٍ مِّنْ اٰيٰتِ رَبِّہِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْہَا مُعْرِضِيْنَ Yāsīn 36:46
اور ان کے پاس ان کے پروردگار کی نشانیوں میں سے کوئی نشانی نہیں آتی مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں۔
And there never comes to them a sign out of the Signs of their Rabb, but they turn their faces away from it.
وَاِذَا قِيْلَ لَہُمْ اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللہُ ۰ۙ قَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنُطْعِمُ مَنْ لَّوْ يَشَاۗءُ اللہُ اَطْعَمَہٗٓ ۰ۤۖ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ Yāsīn 36:47
اور جب ان سے کہا جاتا ہے جو کچھ اللہ نے تم کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرو تو کفار ایمان والوں سے (یوں)کہتے ہیں کیا ہم ایسے لوگوں کو کھانا دیں جن کو اگر اللہ چاہیں تو (بہت کچھ)کھانے کو دے دیں؟ تم لوگ تو صریح غلطی میں (پڑے)ہو۔
And when it is said to them, ‘Spend out of that which Allah has given you,’ the unbelievers say (thus) to the believers, ‘Should we feed such people, whom if Allah wills, (He Himself) can feed (amply)? You people are really (steeped) in manifest error.’
وَيَقُوْلُوْنَ مَتٰى ھٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Yāsīn 36:48
اورکہتے ہیں اگر تم سچے ہو تو یہ وعدہ کب (پورا)ہوگا۔
And they say, ‘When will this promise be (fulfilled), if you are truthful?’
مَا يَنْظُرُوْنَ اِلَّا صَيْحَۃً وَّاحِدَۃً تَاْخُذُہُمْ وَہُمْ يَخِصِّمُوْنَ Yāsīn 36:49
یہ لوگ بس ایک سخت چنگھاڑ کے منتظر ہیں جو ان کو آپکڑے گی اور وہ سب باہم لڑ جھگڑ رہے ہوں گے۔
These people are only awaiting one severe shout that will seize them while they all will be quarrelling among themselves.
فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ تَوْصِيَۃً وَّلَآ اِلٰٓى اَہْلِہِمْ يَرْجِعُوْنَ Yāsīn 36:50
پھر نہ تو وہ وصیت کرسکیں گے اور نہ اپنے گھر والوں کے پاس واپس جاسکیں گے۔
Then neither will they be able to make a bequest nor will they be able to return to their family.
وَنُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَاِذَا ہُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰى رَبِّہِمْ يَنْسِلُوْنَ Yāsīn 36:51
اور (دوبارہ)صور پھونکا جائے گا تو یہ فوراً قبروں سے (نکل کر)اپنے پروردگار کی طرف دوڑ پڑیں گے۔
And the Trumpet will be blown (a second time), then (emerging) from the graves, they will instantly rush towards their Rabb.
قَالُوْا يٰوَيْلَنَا مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا ۰ڄ ھٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَصَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ Yāsīn 36:52
کہیں گے وائے ہماری کم بختی! ہم کو ہماری قبروں سے کس نے اٹھا دیا؟ یہ وہی تو ہے جس کا رحمٰن نے وعدہ فرمایا تھا اور پیغمبروں نے سچ فرمایا تھا۔
They will say, ‘Woe to us! Who has raised us from our graves? This is what the Rahman had promised, and the Messengers had told the truth.’
اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَيْحَۃً وَّاحِدَۃً فَاِذَا ہُمْ جَمِيْعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُوْنَ Yāsīn 36:53
بس وہ ایک زور کی آواز ہوگی پھر اس وقت سب کے سب جمع ہوکر ہمارے سامنے حاضر کردیئے جائیں گے۔
It will be just one loud shout with which each and every one will be gathered and presented before Us.
فَالْيَوْمَ لَا تُــظْلَمُ نَفْسٌ شَـيْــــًٔا وَّلَا تُجْـزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Yāsīn 36:54
سو اس روز کسی شخص پر ذرا زیادتی نہ ہوگی اور بس ان ہی کاموں کا بدلہ ملے گا جو تم کیا کرتے تھے۔
So on that Day no person will be wronged in the least, and you will only be recompensed for the deeds that you used to perform.
اِنَّ اَصْحٰبَ الْجَنَّۃِ الْيَوْمَ فِيْ شُغُلٍ فٰكِــہُوْنَ Yāsīn 36:55
بے شک اہل جنت اس دن اپنے مشغلوں میں خوش ہوں گے۔
Without doubt, the dwellers of Paradise will be rejoicing in their activities.
ہُمْ وَاَزْوَاجُہُمْ فِيْ ظِلٰلٍ عَلَي الْاَرَاۗىِٕكِ مُتَّكِــــــُٔـوْنَ Yāsīn 36:56
وہ اور ان کی بیبیاں سایوں میں مسہریوں پرتکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے۔
And they and their spouses will be in shades, reclining on couches.
لَہُمْ فِيْہَا فَاكِہَۃٌ وَّلَہُمْ مَّا يَدَّعُوْنَ Yāsīn 36:57
ان کے لئے وہاں (ہر طرح کے)میوے ہوں گے اور وہ جو مانگیں گے ملے گا۔
Therein for them will be (every variety of) fruit, and they shall be granted whatever they ask.
سَلٰمٌ ۰ۣ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِيْمٍ Yāsīn 36:58
(ان کو)مہربان پروردگار کی طرف سے سلام فرمایا جائے گا۔
‘Salam’ will be said (to them) from the Merciful Rabb.
وَامْتَازُوا الْيَوْمَ اَيُّہَا الْمُجْرِمُوْنَ Yāsīn 36:59
اور اے مجرمو! آج تم (اہل ایمان سے)الگ ہوجاؤ۔
And, ‘O criminals! Get apart (from the believers) today.
اَلَمْ اَعْہَدْ اِلَيْكُمْ يٰبَنِيْٓ اٰدَمَ اَنْ لَّا تَعْبُدُوا الشَّيْطٰنَ ۰ۚ اِنَّہٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِيْنٌ Yāsīn 36:60
اے اولاد آدمؑ! کیا ہم نے تم کو تاکید نہ کی تھی کہ شیطان کی عبادت نہ کرنا، بے شک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
O Children of Adam (as)! Did I not enjoin you that: do not worship Shaitan? Without doubt, he is your open enemy.
وَّاَنِ اعْبُدُوْنِيْ ۰ۭؔ ھٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَــقِيْمٌ Yāsīn 36:61
اور یہ کہ میری ہی عبادت کرنا، یہی سیدھا راستہ ہے۔
And that: Worship only Me.This is the straight path.
وَلَقَدْ اَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِيْرًا ۰ۭ اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَـعْقِلُوْنَ Yāsīn 36:62
اور بے شک اس (شیطان)نے تم میں بہت سی مخلوق کو گمراہ کردیا تھا تو کیا تم سمجھتے نہیں ؟۔
And without doubt, he (Shaitan) had misled of you a multitude of people. Do you not understand?
ہٰذِہٖ جَہَنَّمُ الَّتِيْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ Yāsīn 36:63
یہ جہنم ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔
This is the Hell, which used to be promised to you.
اِصْلَوْہَا الْيَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ Yāsīn 36:64
(سو)کفر کے بدلے میں آج اس میں داخل ہوجاؤ۔
(So) enter it today, in recompense for (your) unbelief.’
اَلْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰٓي اَفْوَاہِہِمْ وَتُكَلِّمُنَآ اَيْدِيْہِمْ وَتَشْہَدُ اَرْجُلُہُمْ بِمَا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ Yāsīn 36:65
آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگادیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے بات کریں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے جوکچھ یہ لوگ کیا کرتے تھے۔
Today We will set a seal on their mouths, and their hands will speak to Us, and their feet will bear witness to that which these people used to do.
وَلَوْ نَشَاۗءُ لَطَمَسْـنَا عَلٰٓي اَعْيُـنِہِمْ فَاسْتَــبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى يُبْصِرُوْنَ Yāsīn 36:66
اور اگر ہم چاہتے تو (دنیا میں ہی)ان کی آنکھوں کو ملیامیٹ کردیتے پھر یہ رستے کی طرف دوڑے پھرتے پھر ان کو کہاں نظر آتا۔
And had We had willed, We could have wiped out their eyes (in the world), then they would be running about towards the path, but where could they see?
وَلَوْ نَشَاۗءُ لَمَسَخْنٰہُمْ عَلٰي مَكَانَـتِہِمْ فَمَا اسْـتَــطَاعُوْا مُضِيًّا وَّلَا يَرْجِعُوْنَ Yāsīn 36:67
اوراگر ہم چاہتے تو ان کی صورتیں بدل ڈالتے اس حالت سے کہ یہ جہاں ہیں وہیں رہ جاتے تو نہ آگے چل سکتے اور نہ پیچھے کو لوٹ سکتے۔
And had We willed, We could have disfigured them in a way that they would have remained where they are, neither able to go forward nor able to turn back.
وَمَنْ نُّعَمِّرْہُ نُنَكِّسْہُ فِي الْخَلْقِ ۰ۭ اَفَلَا يَعْقِلُوْنَ Yāsīn 36:68
اور جس کہ ہم بڑی عمر دیتے ہیں تو اس کو طبعی حالت میں الٹا کردیتے ہیں تو کیا یہ نہیں سمجھتے؟۔
And whomever We grant a long life, We reverse him in creation so, do they not understand?
وَمَا عَلَّمْنٰہُ الشِّعْرَ وَمَا يَنْۢبَغِيْ لَہٗ ۰ۭ اِنْ ہُوَاِلَّا ذِكْرٌ وَّقُرْاٰنٌ مُّبِيْنٌ Yāsīn 36:69
اور ہم نے آپ کو شاعری کا علم نہیں دیا اور یہ آپ کے شایاں بھی نہیں یہ تو محض ایک نصیحت اور صاف صاف قرآن ہے۔
And We have not granted you knowledge of poetry nor is it befitting for you, either. This is but an advice and a clear and plain Quran.
لِّيُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَيًّا وَّيَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَي الْكٰفِرِيْنَ Yāsīn 36:70
تاکہ ایسے شخص کو ڈرائے جو زندہ ہو اور کافروں پر حجت ثابت ہوجائے۔
So that it warns a person who is alive, and the Word is proved against the unbelievers.
اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَہُمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَيْدِيْنَآ اَنْعَامًا فَہُمْ لَہَا مٰلِكُوْنَ Yāsīn 36:71
کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم نے ان کے لئے اپنے ہاتھ سے بنائی ہوئی چیزوں میں سے مواشی پیدا فرمائے پھر یہ ان کے مالک بن رہے ہیں۔
Do they not observe that We created cattle for them from among things made by Our Hands, then they become their owners?
وَذَلَّــلْنٰہَا لَہُمْ فَمِنْہَا رَكُوْبُہُمْ وَمِنْہَا يَاْكُلُوْنَ Yāsīn 36:72
اور ہم نے ان (مواشی)کو ان کا تابع بنادیا۔ سو بعض تو ان کی سواریاں ہیں اور بعض کو وہ کھاتے ہیں۔
And We subjected these (cattle) to them, so some of them are for their riding, and some of them they eat.
وَلَہُمْ فِيْہَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ ۰ۭ اَفَلَا يَشْكُرُوْنَ Yāsīn 36:73
اور ان میں ان لوگوں کے لئے نفع بھی ہے اور پینے کی چیزیں بھی، سو کیا یہ لوگ شکر نہیں کرتے؟۔
And in them is benefit for these people and also the things to drink. So will these people not give thanks?
وَاتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللہِ اٰلِہَۃً لَّعَلَّہُمْ يُنْصَرُوْنَ Yāsīn 36:74
اور انہوں نے اللہ کے علاوہ ( اور)معبود بنا لیے ہیں کہ شاید ان کو مدد ملے۔
And, they have taken (other) deities besides Allah, that perhaps they may get help.
لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ نَصْرَہُمْ ۰ۙ وَہُمْ لَہُمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ Yāsīn 36:75
وہ ان کی کچھ مدد کرہی نہیں سکتے اور وہ ان کے لئے ایک فریق (مخالف)ہوکر حاضر کیے جائیں گے۔
They cannot help them in the least, and they shall be brought as a (opposing) host against them.
فَلَا يَحْزُنْكَ قَوْلُہُمْ ۰ۘ اِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّوْنَ وَمَا يُعْلِنُوْنَ Yāsīn 36:76
پس آپ کے لئے ان کی باتیں دکھ کا باعث نہ بنیں بے شک ہم سب جانتے ہیں جو یہ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں۔
So let not their words be the cause of grief for you. Without doubt,We know all what they hide and what they make known.
اَوَلَمْ يَرَ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰہُ مِنْ نُّطْفَۃٍ فَاِذَا ہُوَخَصِيْمٌ مُّبِيْنٌ Yāsīn 36:77
کیاانسان یہ نہیں دیکھتا کہ ہم نے اس کو ایک نطفہ سے پیدا فرمایا، پھر وہ اعلانیہ جھگڑنے لگا۔
Does man not see that We created him from a drop of sperm, then he started quarrelling openly.
وَضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَّنَسِيَ خَلْقَہٗ ۰ۭ قَالَ مَنْ يُّـحْيِ الْعِظَامَ وَہِىَ رَمِيْمٌ Yāsīn 36:78
اور ہمارے بارے میں مثالیں بیان کرنے لگا اور اپنی تخلیق کو بھول گیا۔ کہتا ہے کہ ہڈیوں کوجبکہ وہ بوسیدہ ہوگئی ہوں کون زندہ کرے گا؟۔
And started citing similes for Us and forgot his own creation. He says, ‘Who will revive the bones once they have decayed?’
قُلْ يُحْيِيْہَا الَّذِيْٓ اَنْشَاَہَآ اَوَّلَ مَرَّۃٍ ۰ۭ وَہُوَبِكُلِّ خَلْقٍ عَلِـيْمُۨ Yāsīn 36:79
فرما دیجئیے ان کووہ زندہ فرمائے گا جس نے ان کو پہلی بار پیدا فرمایا اور وہ سب طرح کا پیدا کرنا جانتا ہے۔
Say, ‘He, Who created them the first time will revive them; and He is the Knower of every kind of creation.’
الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الشَّجَرِ الْاَخْضَرِ نَارًا فَاِذَآ اَنْتُمْ مِّنْہُ تُوْقِدُوْنَ Yāsīn 36:80
وہ ایسا (قادر)ہے کہ (بعض)ہرے درخت سے تمہارے لئے آگ پیدا کردیتا ہے پھر تم اس سے اور آگ سلگا لیتے ہو۔
He is Such (Powerful) that He produces fire for you from a (certain) green tree, then you kindle more fire from it.
اَوَلَيْسَ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓي اَنْ يَّخْلُقَ مِثْلَہُمْ ۰ۭ۬ بَلٰى۰۰ۤوَہُوَالْخَلّٰقُ الْعَلِـيْمُ Yāsīn 36:81
اور جس نے آسمان اور زمین پیدا فرمائے کیا وہ اس بات پر قادر نہیں کہ ان کو پھر ویسے ہی پیدا کردے کیوں نہیں ، اور وہ تو بڑا پیدا کرنے والا ، علم والا ہے۔
And does He, Who created the heavens and the earth, not have the power to create them again? Why not! He is the Supreme Creator, the Knowing.
اِنَّمَآ اَمْرُہٗٓ اِذَآ اَرَادَ شَـيْـــــًٔا اَنْ يَّقُوْلَ لَہٗ كُنْ فَيَكُوْنُ Yāsīn 36:82
اس کی شان یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کاارادہ فرماتا ہے تو اس چیز کو فرمادیتا ہے کہ ہوجا پس وہ ہوجاتی ہے۔
So Exalted is He that when He decides a matter, He says to it. ‘Be!’ Thus it becomes.
فَسُبْحٰنَ الَّذِيْ بِيَدِہٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَيْءٍ وَّاِلَيْہِ تُرْجَعُوْنَ Yāsīn 36:83
سو پاک ہے وہ ذات جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا پورا اختیار ہے اور تم (سب)کو اسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔
So, Hallowed is the Being in Whose Hand is the complete Sovereignty over everything, and it is to Him that (all of) you have to return.
Back to top