Go to Quran page

سُوْرَۃُ ص

Chapter 38: Sād (88 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
صۗ وَالْقُرْاٰنِ ذِي الذِّكْرِ Sād 38:1
ص۔ قسم ہے قرآن کی جو نصیحت دینے والا ہے۔
SUAD. By the Quran, that gives advice.
بَلِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فِيْ عِزَّۃٍ وَّشِقَاقٍ Sād 38:2
بلکہ جو لوگ کافر ہیں وغرور اور مخالفت میں ہیں۔
Rather, the people who are unbelievers are in pride and opposition.
كَمْ اَہْلَكْنَا مِنْ قَبْلِہِمْ مِّنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَّلَاتَ حِيْنَ مَنَاصٍ Sād 38:3
ان سے پہلے بہت سی امتوں کو ہم ہلاک کرچکے ہیں تو انہوں نے بہت چیخ وپکار کی مگر وہ وقت رہائی کا نہ تھا۔
We have destroyed many communities before them, so they screamed and shouted a great deal, but it was no longer the time for escape.
وَعَجِبُوْٓا اَنْ جَاۗءَہُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْہُمْ ۰ۡوَقَالَ الْكٰفِرُوْنَ ھٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌ Sād 38:4
اور انہوں نے تعجب کیا کہ ان کے پاس ان (ہی)میں سے ایک ڈرانے والے (پیغمبر)آئے اور کافر کہنے لگے یہ شخص جادو گر ہے ( اور )جھوٹا ہے۔
And they were surprised that a warner (Messenger) from among themselves had come to them. And the unbelievers said, ‘This person is a magician, (and is) a liar.’
اَجَعَلَ الْاٰلِـہَۃَ اِلٰــہًا وَّاحِدًا ۰ۚۖ اِنَّ ھٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ Sād 38:5
کیا اس نے اتنے معبودوں کی جگہ ایک ہی معبود بنادیا۔ بلا شبہ یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔
Has he made only one Deity in place of so many deities? Undoubtedly, this is a very strange thing.’
وَانْطَلَقَ الْمَلَاُ مِنْہُمْ اَنِ امْشُوْا وَاصْبِرُوْا عَلٰٓي اٰلِـہَتِكُمْ ۰ۚۖ اِنَّ ھٰذَا لَشَيْءٌ يُّرَادُ Sād 38:6
اور ان میں جو سردار تھے وہ چل کھڑے ہوئے ( اور کہنے لگے)کہ(یہاں سے)چلو اور اپنے معبودوں پر قائم رہو، بلا شبہ یہ تو (پیغمبر)مطلب کی بات ہے۔
And those who were the chiefs among them walk edout (and said), ‘Walk away (from here) and remain firm on your deities; undoubtedly, this (call to the Unity of Divinity) is the (Messenger’s) desired objective.
مَا سَمِعْنَا بِھٰذَا فِي الْمِلَّۃِ الْاٰخِرَۃِ ۰ۚۖ اِنْ ھٰذَآ اِلَّا اخْتِلَاقٌ Sād 38:7
یہ پچھلے مذہب میں ہم نے (کبھی)سنی ہی نہیں یہ صرف بنائی ہوئی بات ہے۔
We have never (ever) heard of this in the previous religion. This is nothing but a fabrication.
ءَ اُنْزِلَ عَلَيْہِ الذِّكْرُ مِنْۢ بَيْنِنَا ۰ۭ بَلْ ہُمْ فِيْ شَكٍّ مِّنْ ذِكْرِيْ ۰ۚ بَلْ لَّمَّا يَذُوْقُوْا عَذَابِ Sād 38:8
کیا ہم سب میں سے اس شخص پر ہی نصیحت کی بات نازل کی گئی، بلکہ یہ لوگ میری وحی سے شک میں ہیں بلکہ انہوں نے ابھی میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا۔
Has the message of advice been revealed only to him, from among all of us?’ Rather, these people are in doubt regarding My Revelation. Rather, these people have not yet savoured the taste of My torment.
اَمْ عِنْدَہُمْ خَزَاۗىِٕنُ رَحْمَۃِ رَبِّكَ الْعَزِيْزِ الْوَہَّابِ Sād 38:9
کیا ان کے پاس آپ کے پروردگار کی رحمت کے خزانے ہیں جو غالب ( اور)عطا فرمانے والے ہیں۔
Do they have the treasures of the Mercy of your Rabb, Who is the Dominant (and) the Best ower?
اَمْ لَہُمْ مُّلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَہُمَا ۰ۣ فَلْيَرْتَقُوْا فِي الْاَسْـبَابِ Sād 38:10
یا کیا ان کو آسمانوں اور زمین اور جوکچھ ان میں ہے اس پر اختیار حاصل ہے تو چاہیے کہ سیڑھیاں لگا کر (آسمانوں پر)چڑھ جائیں۔
Or do they have any authority over the heavens and the earth and all that is in them? Then let them ascend (to the heavens) by means of ladders.
جُنْدٌ مَّا ہُنَالِكَ مَہْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ Sād 38:11
یہاں شکست کھائے ہوئے گروہوں میں ایک لشکر یہ بھی ہے۔
Here is another host out of the group of the defeated hosts.
كَذَّبَتْ قَبْلَہُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّعَادٌ وَّفِرْعَوْنُ ذُو الْاَوْتَادِ Sād 38:12
ان سے پہلے بھی قوم نوحؑ اور عادؑ اور میخوں والا فرعون بھی جھٹلا چکے ہیں۔
Before them, the people of Nooh (Alaihi as-Salam)and ’Aad, and Fir‘aun of the stakes have also belied.
وَثَمُــوْدُ وَقَوْمُ لُوْطٍ وَّاَصْحٰبُ لْــــَٔـيْكَۃِ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ الْاَحْزَابُ Sād 38:13
اور ثمود اور لوطؑ کی قوم اور بن کے رہنے والے بھی یہی وہ گروہ ہیں۔
And the people of Samood and Loot (Alaihi as-Salam)and also the dwellers of the Forests; these were the groups.
اِنْ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ Sād 38:14
ان سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو میرا عذاب (ان پر)آپڑا۔
All of them belied the Messengers, so My torment befell (them).
وَمَا يَنْظُرُ ہٰٓؤُلَاۗءِ اِلَّا صَيْحَۃً وَّاحِدَۃً مَّا لَہَا مِنْ فَوَاقٍ Sād 38:15
اور یہ لوگ ایک چیخ کے منتظر ہیں جس میں دم لینے کی گنجائش نہ ہوگی۔
And these people are waiting for but one shout, wherein there will not be time even for a single breath.
وَقَالُوْا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ يَوْمِ الْحِسَابِ Sād 38:16
اور کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار! ہم کو ہمارا حصہ روز حساب سے پہلے دے دے۔
And they say, ‘O our Rabb! Give us our share before the Day of Reckoning.’
اِصْبِرْ عَلٰي مَا يَقُوْلُوْنَ وَاذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوٗدَ ذَا الْاَيْدِ ۰ۚ اِنَّہٗٓ اَوَّابٌ Sād 38:17
آپ ان لوگوں کی باتوں پر صبر کیجئیے اور ہمارے بندے داؤد (علیہ السلام)کو یاد کیجئیے جو بڑی قوت والے ( اور)بے شک وہ (اللہ کی طرف)بہت رجوع ہونے والے تھے۔
Be patient over these people’s words, and remember Our slave Dawood (Alaihi as-Salam),the possessor of strength. (And) without doubt, he frequently turned in repentance (towards Allah).
اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَہٗ يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِيِّ وَالْاِشْرَاقِ Sād 38:18
بے شک ہم نے پہاڑوں کوان کے تابع کردیاتھا کہ شام کو اور صبح ان کے ساتھ ذکر کیا کرتے۔ اور (اسی طرح)پرندوں کو بھی۔
Without doubt, We had subjected the mountains to him, they used to perform the Zikr with him, morning and evening.
وَالطَّيْرَ مَحْشُوْرَۃً ۰ۭ كُلٌّ لَّہٗٓ اَوَّابٌ Sād 38:19
جو(ذکر کے وقت)ان کے پاس جمع ہوجاتے تھے۔ سب ان کے فرماں بردار تھے۔
And (similarly) the birds too, which used to assemble near him (at the time of Zikr). They were all obedient to him.
وَشَدَدْنَا مُلْكَہٗ وَاٰتَيْنٰہُ الْحِكْمَۃَ وَفَصْلَ الْخِطَابِ Sād 38:20
اور ہم نے ان کی سلطنت کو مستحکم فرمایا اور ان کو حکمت عطا فرمائی اور فیصلہ کرنے والی بات (سکھلائی)۔
And We strengthened his kingdom and granted him wisdom and (taught him) decisive speech.
وَہَلْ اَتٰىكَ نَبَؤُا الْخَصْمِ ۰ۘ اِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ Sād 38:21
اور بھلا آپ کے پاس ان جھگڑنے والوں کی خبر پہنچی جب وہ دیوار پھاند کر عبادت خانے میں داخل ہوئے۔
And so, has the news of the disputers reached you when they jumped over the wall and entered the worship chamber?
اِذْ دَخَلُوْا عَلٰي دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنْہُمْ قَالُوْا لَا تَخَفْ ۰ۚ خَصْمٰنِ بَغٰى بَعْضُنَا عَلٰي بَعْضٍ فَاحْكُمْ بَيْنَنَا بِالْحَــقِّ وَلَا تُشْطِطْ وَاہْدِنَآ اِلٰى سَوَاۗءِ الصِّرَاطِ Sād 38:22
جب وہ داؤد (علیہ السلام)کے پاس گھس آئے تو وہ ان (کے اس طرح آنے)سے گھبرا گئے وہ کہنے لگے آپ ڈریں نہیں ہم دواہل معاملہ ہیں ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے سو آپ ہم میں انصاف سے فیصلہ کر دیجئیے اور بے انصافی نہ کیجئیے اور ہم کو سیدھی راہ بتادیجئیے۔
When they burst in upon Dawood (Alaihi as-Salam), he was startled (by their entry in this manner). They said, ‘Do not be frightened, we are two litigants; one of us has wronged the other, so judge between us with fairness, and do not be unjust, and show us the right way.
اِنَّ ھٰذَآ اَخِيْ ۰ۣ لَہٗ تِسْعٌ وَّتِسْعُوْنَ نَعْجَۃً وَّلِيَ نَعْجَۃٌ وَّاحِدَۃٌ ۰ۣ فَقَالَ اَكْفِلْنِيْہَا وَعَزَّنِيْ فِي الْخِطَابِ Sād 38:23
واقعہ یہ ہے کہ یہ (شخص)میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک دنبی ہے سو یہ کہتا ہے یہ مجھے دے ڈال اور بات میں مجھ کو دباتا ہے۔
The issue is that this (person) is my brother. He has ninety-nine ewes and I have one ewe; still he says, ‘Hand this over to me,’ and he oppresses me in speech.
قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ اِلٰى نِعَاجِہٖ ۰ۭ وَاِنَّ كَثِيْرًا مِّنَ الْخُلَطَاۗءِ لَيَبْغِيْ بَعْضُہُمْ عَلٰي بَعْضٍ اِلَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَقَلِيْلٌ مَّا ہُمْ ۰ۭ وَظَنَّ دَاوٗدُ اَنَّمَا فَتَنّٰہُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّہٗ وَخَرَّ رَاكِعًا وَّاَنَابَ Sād 38:24
انہوں نے فرمایا یہ جو تمہاری دنبی مانگتا ہے کہاپنی دنبیوں میں ملا لے بے شک تم پر ظلم کرتا ہے۔ اور بے شک اکثر شریک ایک دوسرے پر زیادتی ہی کیا کرتے ہیں مگر ہاں جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور ایسے لوگ بہت کم ہیں اور داؤد (علیہ السلام)نے خیال کیا کہ ہم نے ان کو آزمایا ہے تو انہوں نے اپنے پروردگار سے بخشش مانگی اور سجدے میں گر پڑے اور (اللہ کی طرف)رجوع کیا۔
He said, ‘Without doubt, he wrongs you in demanding your ewe so that he may add it to his ewes. And no doubt, partners often wrong one another, yes except the ones who believe and keep performing righteous deeds, and such people are very few. And Dawood (Alaihi as-Salam)thought that We have tried him, so he asked forgiveness of his Rabb and fell into prostration and turned in repentance (towards Allah).
فَغَفَرْنَا لَہٗ ذٰلِكَ ۰ۭ وَاِنَّ لَہٗ عِنْدَنَا لَـزُلْفٰى وَحُسْنَ مَاٰبٍ Sād 38:25
سو ہم نے ان کو وہ (امر)معاف فرمادیا اور بے شک ان کے لئے ہمارے ہاں قرب اور عمدہ مقام ہے۔
So We forgave him that (act), and without doubt, for him is Nearness with Us and an excellent abode.
يٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلْنٰكَ خَلِيْفَۃً فِي الْاَرْضِ فَاحْكُمْ بَيْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعِ الْہَوٰى فَيُضِلَّكَ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ ۰ۭ اِنَّ الَّذِيْنَ يَضِلُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ لَہُمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌۢ بِمَا نَسُوْا يَوْمَ الْحِسَابِ Sād 38:26
اے داؤد(علیہ السلام)بے شک ہم نے آپ کو زمین میں خلیفہ بنایا ہے سو لوگوں میں انصاف سے فیصلہ کیا کیجئیے اور خواہش کی پیروی نہ کیجئیے گا تو وہ آپ کواللہ کے راستے سے بھٹکا دے گی بے شک جو لوگ اللہ کے راستے سے بھٹکتے ہیں ان کے لیئے سخت عذاب ہے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا۔
‘O Dawood (Alaihi as-Salam)! Undoubtedly We have appointed you as vice-regent in the land, so judge between people with fairness, and do not follow desire, it will lead you astray from Allah’s Path. Without doubt, there is severe torment for the people who stray from Allah’s Path, because they forgot the Day of Reckoning.’
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاۗءَ وَالْاَرْضَ وَمَا بَيْنَہُمَا بَاطِلًا ۰ۭ ذٰلِكَ ظَنُّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ۰ۚ فَوَيْلٌ لِّــلَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنَ النَّارِ Sād 38:27
اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کو بے فائدہ پیدا نہیں فرمایا یہ ان لوگوں کا گمان ہے جو کافر ہیں سو کافروں کے لئے بڑی خرابی دوزخ (کا عذاب)ہے۔
And We have not created the heaven and earth and whatever is between them without purpose. This is the supposition of the people who are unbelievers. So,there is great woe for the unbelievers from (the torment of) Hell.
اَمْ نَجْعَلُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَالْمُفْسِدِيْنَ فِي الْاَرْضِ ۰ۡاَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِيْنَ كَالْفُجَّارِ Sād 38:28
تو کیا ہم ان لوگوں کو کہ جو ایمان لائے اور نیک کام کیے ان لوگوں کے برابر کردیں گے جو ملک میں فساد کرتے ہیں یا ہم پرہیزگاروںکو بدکاروں کے برابر کر دیں گے۔
So, shall We equate the people who believe and perform righteous deeds with those who create mischief in the land? Or shall We equate the Allah-conscious with the evil-doers?
كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰہُ اِلَيْكَ مُبٰرَكٌ لِّيَدَّبَّرُوْٓا اٰيٰتِہٖ وَلِيَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ Sād 38:29
کتاب جو ہم نے آپ پر نازل فرمائی ہے بابرکت ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور تاکہ عقل مند نصیحت حاصل کریں۔
The Book which We have revealed to you is Blessed, so that people may ponder upon its Ayaat, and so that the people of intellect may take advice.
وَوَہَبْنَا لِدَاوٗدَ سُلَيْمٰنَ ۰ۭ نِعْمَ الْعَبْدُ ۰ۭ اِنَّہٗٓ اَوَّابٌ Sād 38:30
اور ہم نے داؤد (علیہ السلام)کو سلیمان (علیہ السلام)عطا فرمائے بہت اچھے بندے ( اور)یقیناً وہ رجوع والے تھے۔
And to Dawood (Alaihi as-Salam)We granted Sulaiman (Alaihi as-Salam)- an excellent slave. (And) indeed he frequently turned (in repentance to Us).
اِذْ عُرِضَ عَلَيْہِ بِالْعَشِيِّ الصّٰفِنٰتُ الْجِيَادُ Sād 38:31
جب شام کے قریب ان کے سامنے عمدہ گھوڑے پیش کیے گئے۔
When thoroughbred horses were presented before him at dusk.
فَقَالَ اِنِّىْٓ اَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَيْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّيْ ۰ۚ حَتّٰى تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ Sād 38:32
تو کہنے لگے میں نے مال کی محبت کو اپنے پروردگار کے ذکر سے محبوب رکھا(ذکر سے غافل ہوگیا)یہاں تک کہ آفتاب پردہ (مغرب)میں چھپ گیا۔
He said, ‘I have preferred the love of wealth to the Zikr of my Rabb(I became unmindful of Zikr), till the sun disappeared behind a veil (in the west).
رُدُّوْہَا عَلَيَّ ۰ۭ فَطَفِقَ مَسْحًۢا بِالسُّوْقِ وَالْاَعْنَاقِ Sād 38:33
(پھر حکم دیا)ان (گھوڑوں)کو میرے پاس واپس لاؤ سو وہ ان کی ٹانگوں اور گردنوں پر ہاتھ صاف کرنے لگے۔
(Then he commanded), ‘Bring them (the horses) back to me.’ So he began slashing their legs and necks.
وَلَقَدْ فَتَنَّا سُلَيْمٰنَ وَاَلْقَيْنَا عَلٰي كُرْسِيِّہٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ Sād 38:34
اور یقیناً ہم نے سلیمان (علیہ السلام)کو (ایک اور طرح سے)آزمایا اور ہم نے ان کے تخت پر ایک دھڑ ڈال دیا پھر انہوں نے (اللہ کی طرف)رجوع کیا۔
And indeed We tried Sulaiman (Alaihi as-Salam)(in another way), and We placed a body on his throne, then he turned in repentance (to Allah).
قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِيْ وَہَبْ لِيْ مُلْكًا لَّا يَنْۢبَغِيْ لِاَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِيْ ۰ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْوَہَّابُ Sād 38:35
دعا کی اے میرے پروردگار! میری مغفرت فرمائیے اور مجھے ایسی بادشاہی عطا فرمائیے کہ میرے بعد کسی کو شایان نہ ہو بے شک آپ بڑے عطا فرمانے والے ہیں۔
(He) submitted, ‘O my Rabb! Forgive me and grant me such kingship which may not behove anyone after me. Without doubt,You are the Great Best ower.
فَسَخَّرْنَا لَہُ الرِّيْحَ تَجْرِيْ بِاَمْرِہٖ رُخَاۗءً حَيْثُ اَصَابَ Sād 38:36
سو ہم نے ہوا کو ان کے تابع کردیا۔ جہاں وہ پہنچنا چاہتے ان کے حکم سے نرم نرم چلنے لگتی۔
So We subjected the wind to him; it would begin to flow very gently, at his command, to wherever he wanted to reach.
وَالشَّيٰطِيْنَ كُلَّ بَنَّاۗءٍ وَّغَوَّاصٍ Sād 38:37
اور جنات کو بھی، سب تعمیر کرنے والوں کو بھی ، اور غوطہ خوروں کو بھی۔
And the Jinn too, all the builders as well as the divers.
وَّاٰخَرِيْنَ مُقَرَّنِيْنَ فِي الْاَصْفَادِ Sād 38:38
اور دوسرے (جنات کو) بھی جو زنجیروں میں جکڑے رہتے تھے۔
And the others (Jinn) as well, who were kept bound up in chains.
ھٰذَا عَطَاۗؤُنَا فَامْنُنْ اَوْ اَمْسِكْ بِغَيْرِ حِسَابٍ Sād 38:39
یہ ہماری بخشش ہے پس کسی کو کچھ دیں یا نہ دیں آپ سے پرسش نہ ہوگی۔
This is Our Grant.So whether you give something to anyone or not, no account will be asked of you.
وَاِنَّ لَہٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَحُسْنَ مَاٰبٍ Sād 38:40
اور بے شک ان کے لئے ہمارے ہاں (خاص)قرب اور نیک انجام ہے۔
And without doubt, for him is (special) Nearness with Us and a noble reward.
وَاذْكُرْ عَبْدَنَآ اَيُّوْبَ ۰ۘ اِذْ نَادٰى رَبَّہٗٓ اَنِّىْ مَسَّنِيَ الشَّيْطٰنُ بِنُصْبٍ وَّعَذَابٍ Sād 38:41
اور ہمارے بندے ایوب (علیہ السلام )کو یاد کیجئیے جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ شیطان نے مجھے رنج اور آزار پہنچایا ہے۔
And remember Our slave Ayub (Alaihi as-Salam)when he invoked his Rabb, ‘Shaitan has caused me grief and suffering.’
اُرْكُضْ بِرِجْلِكَ ۰ۚ ھٰذَا مُغْتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَّشَرَابٌ Sād 38:42
(ارشاد ہوا)اپنا پاؤں ماریں، یہ نہانے اور پینے کے لئے ٹھنڈا (پانی)ہے۔
(It was commanded), ‘Strike your foot, here is cool (water to) bathe and drink.’
وَوَہَبْنَا لَہٗٓ اَہْلَہٗ وَمِثْلَہُمْ مَّعَہُمْ رَحْمَۃً مِّنَّا وَذِكْرٰى لِاُولِي الْاَلْبَابِ Sād 38:43
اور ہم نے ان کو ان کا کنبہ عطا فرمایا اور ان کے ساتھ ان کے برابر اور بھی (یہ)ہماری طرف سے رحمت اور عقل والوں کے لئے نصیحت تھی۔
And We bestowed his clan and as much more to him - (this was) a Mercy from Us and an advice to the people with intellect.
وَخُذْ بِيَدِكَ ضِغْثًا فَاضْرِبْ بِّہٖ وَلَا تَحْــنَثْ ۰ۭ اِنَّا وَجَدْنٰہُ صَابِرًا ۰ۭ نِعْمَ الْعَبْدُ ۰ۭ اِنَّہٗٓ اَوَّابٌ Sād 38:44
اور اپنے ہاتھ میں ایک مٹھا تیلیوں (جھاڑو)کا لیں پھر اس سے ماریں اور قسم نہ توڑیں بے شک ہم نے ان کو صابر پایا، اچھے بندے تھے (اور)بہت رجوع ہوتے تھے۔
‘And take a fistful of straw in your hand (a broom), then strike with it, and do not break your oath.’ Without doubt,We found him observing patience, (he was) an excellent slave, (and) used to frequently turn (in repentance to Us).
وَاذْكُرْ عِبٰدَنَآ اِبْرٰہِيْمَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ اُولِي الْاَيْدِيْ وَالْاَبْصَارِ Sād 38:45
اور ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحق اور یعقوب (علیہم السلام)کو یاد کیجئیے جو ہاتھوں والے (طاقتور) اور آنکھوں والے (دانشمند)تھے۔
And remember Our slaves, Ibraheem (Alaihi as-Salam)and Ishaq (Alaihi as-Salam)and Yaqoob (Alaihi as-Salam), the possessors of strength (powerful) and vision (wise).
اِنَّآ اَخْلَصْنٰہُمْ بِخَالِصَۃٍ ذِكْرَى الدَّارِ Sād 38:46
ہم نے ان کو ایک خاص بات آخرت کی یاد سے ممتاز فرمایا تھا۔
We had distinguished them with a special singularity: the remembrance of the Hereafter.
وَاِنَّہُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَيْنَ الْاَخْيَارِ Sād 38:47
اور بے شک وہ ہمارے نزدیک چنے ہوئے ( اور)سب سے اچھے لوگو ں میں ہیں۔
And without doubt, they are among the chosen, (and) the best of people with Us.
وَاذْكُرْ اِسْمٰعِيْلَ وَالْيَسَعَ وَذَا الْكِفْلِ ۰ۭ وَكُلٌّ مِّنَ الْاَخْيَارِ Sād 38:48
اور اسمٰعیل اور الیسع اور ذوالکفل (علیہم السلام)کو بھی یاد کیجئیے اور سب اچھے لوگوں میں سے تھے۔
And also remember Isma‘eel (Alaihi as-Salam)and Al-Yasa’a (Alaihi as-Salam)and Zulkifl (Alaihi as-Salam). They all were among the noble people.
ھٰذَا ذِكْرٌ۰ۭ وَاِنَّ لِلْمُتَّقِيْنَ لَحُسْنَ مَاٰبٍ Sād 38:49
یہ ایک نصیحت ہے اور بے شک پرہیزگاروں کے لئے تو عمدہ مقام ہے۔
This is an advice. And without doubt, there is an excellent abode for the Allah-conscious.
جَنّٰتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَۃً لَّہُمُ الْاَبْوَابُ Sād 38:50
ہمیشہ رہنے کے باغات جن کے دروازے ان کے لئے کھلے ہوں گے۔
Gardens of Eternity whose gates will be open for them.
مُتَّكِــــِٕيْنَ فِيْہَا يَدْعُوْنَ فِيْہَا بِفَاكِہَۃٍ كَثِيْرَۃٍ وَّشَرَابٍ Sād 38:51
وہ ان میں تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے اور وہاں بہت سے پھل اور پینے کی چیزیں منگواتے رہیں گے۔
They will be seated,reclining against cushions, and therein they will keep calling for servings of abundant fruit and drinks.
وَعِنْدَہُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ اَتْرَابٌ Sād 38:52
اور ان کے پاس نیچی نگاہ رکھنے والی ہم عمر (عورتیں)ہوں گی۔
And there with them will be (women) of equal age, with restraining downward glances.
ھٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِيَوْمِ الْحِسَابِ Sād 38:53
یہ وہ چیزیں ہیں جن کا تم سے حساب کے دن کے لئے وعدہ کیا جاتا تھا۔
These are the things that used to be promised to you for the Day of Reckoning.
اِنَّ ھٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَہٗ مِنْ نَّفَادٍ Sād 38:54
بے شک یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا۔
No doubt this is Our Provision that will never end.
ھٰذَا۰ۭ وَاِنَّ لِلطّٰغِيْنَ لَـشَرَّ مَاٰبٍ Sād 38:55
یہ (بات تو ہوچکی) اور بے شک سرکشوں کے لئے برا ٹھکانہ ہے۔
That (matter is concluded)! And without doubt, for the rebels is a bad abode.
جَہَنَّمَ ۰ۚ يَصْلَوْنَہَا ۰ۚ فَبِئْسَ الْمِہَادُ Sād 38:56
دوزخ جس میں وہ داخل ہوں گے پس بہت بری جگہ ہے۔
Hell, in which they shall enter. So, it is a very bad place.
ھٰذَا۰ۙ فَلْيَذُوْقُوْہُ حَمِيْمٌ وَّغَسَّاقٌ Sād 38:57
یہ کھولتا ہوا پانی ہے اور پیپ پس وہ لوگ اس کا مزہ چکھیں گے۔
There is boiling water and puss. So let those people savour its taste.
وَّاٰخَرُ مِنْ شَكْلِہٖٓ اَزْوَاجٌ Sād 38:58
اور اسی طرح کے اور بہت سے (عذاب ہوں گے)۔
And (there will be) many more (torments) like this.
ھٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْ ۰ۚ لَا مَرْحَبًۢا بِہِمْ ۰ۭ اِنَّہُمْ صَالُوا النَّارِ Sād 38:59
یہ ایک جماعت ہے جو آئی ہے تمہارے ساتھ ان پر اللہ کی مار، یقیناً یہ بھی دوزخ میں گھس رہے ہیں۔
Here is a group that has come with you. On them be Allah’s punishment! Indeed they too are going to enter in Hell.
قَالُوْا بَلْ اَنْتُمْ ۰ۣ لَا مَرْحَبًۢا بِكُمْ ۰ۭ اَنْتُمْ قَدَّمْتُمُوْہُ لَنَا ۰ۚ فَبِئْسَ الْقَرَارُ Sād 38:60
وہ کہیں گے بلکہ تم پر ہی اللہ کی مار ہو تم ہی تو یہ (بلا)ہمارے سامنے لائے ہو سو بہت بری جگہ ہے۔
They will say, ‘Rather on you be Allah’s punishment! It is you, who have brought this (calamity) before us.So a very bad place it is!’
قَالُوْا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا ھٰذَا فَزِدْہُ عَذَابًا ضِعْفًا فِي النَّارِ Sād 38:61
تو وہ کہیں گے اے ہمارے پروردگار! جو شخص اس (مصیبت)کو ہمارے سامنے لایا ہے سو اس کو دوزخ میں دوگنا عذاب دیجئیے۔
They will say, ‘O our Rabb! So give the person who has brought this (calamity) before us a double torment in Hell.’
وَقَالُوْا مَا لَنَا لَا نَرٰى رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّہُمْ مِّنَ الْاَشْرَارِ Sād 38:62
اور وہ کہیں گے کیا بات ہے کہ ہم کو وہ لوگ نظر نہیں آرہے جن کو ہم برے لوگوں میں شمار کرتے تھے۔
And they will say, ‘What is the matter that we do not see the people whom we used to count among the bad ones?
اَتَّخَذْنٰہُمْ سِخْرِيًّا اَمْ زَاغَتْ عَنْہُمُ الْاَبْصَارُ Sād 38:63
کیا ہم نے ان کا مذاق اڑایا تھا یا (ہماری)آنکھیں ان (کی طرف)سے پھر گئی ہیں۔
Did we make fun of them, or have our eyes turned aside from them (from their direction)?’
اِنَّ ذٰلِكَ لَحَــقٌّ تَخَاصُمُ اَہْلِ النَّارِ Sād 38:64
بے شک یہ اہل دوزخ کا جھگڑنا بالکل سچ ہے۔
Without doubt, this quarrelling between the inmates of Hell is absolutely true.
قُلْ اِنَّمَآ اَنَا مُنْذِرٌ۰ۤۖ وَّمَا مِنْ اِلٰہٍ اِلَّا اللہُ الْوَاحِدُ الْقَہَّارُ Sād 38:65
فرمادیجئیےکہ میں تو بس (عذاب سے)ڈرانے والا ہوں اور اللہ واحد غالب کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔
Say, ‘I am only a warner (of the torment), and there is no one worthy of worship other than Allah, the One, the Dominant.
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَہُمَا الْعَزِيْزُ الْغَفَّارُ Sād 38:66
وہ پروردگار ہیں آسمانوں اور زمین اور ان چیزوں کے جو ان کے درمیان میں ہیں (وہ)زبردست ہیں بڑے بخشنے والے۔
He is the Rabb of the heavens and the earth and of the things that are in between them. (He is) Dominant, Extremely Forgiving.’
قُلْ ہُوَنَبَؤٌا عَظِيْمٌ Sād 38:67
فرما دیجئیے یہ ایک بہت بڑی خبر ہے۔
Say, ‘This is a tremendous news.
اَنْتُمْ عَنْہُ مُعْرِضُوْنَ Sād 38:68
جس سے تم بے پرواہ ہو۔
Of which you are unmindful.
مَا كَانَ لِيَ مِنْ عِلْمٍؚ بِالْمَلَاِ الْاَعْلٰٓي اِذْ يَخْتَصِمُوْنَ Sād 38:69
مجھے عالم بالا کی کوئی خبر نہ تھی جب وہ (تخلیق آدم علیہ السلام کے بارے)جھگڑرہے تھے۔
I had no knowledge of the Higher Realm when they were quarrelling (about the creation of Adam - Alaihi as-Salam).
اِنْ يُّوْحٰٓى اِلَيَّ اِلَّآ اَنَّمَآ اَنَا نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ Sād 38:70
میری طرف تو یہی وحی کی جاتی ہے کہ میں صاف صاف (انجام بد سے)ڈرانے والا ہوں۔
The Revelation that is sent to me is only that I am a clear and plain warner (of a bad end).’
اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰۗىِٕكَۃِ اِنِّىْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ طِيْنٍ Sād 38:71
جب آپ کے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ بے شک میں مٹی سے انسان کو پیدا کرنے والا ہوں۔
When your Rabb said to the angels, ‘Indeed, I am about to create man from clay.
فَاِذَا سَوَّيْتُہٗ وَنَفَخْتُ فِيْہِ مِنْ رُّوْحِيْ فَقَعُوْا لَہٗ سٰجِدِيْنَ Sād 38:72
پھر جب اس کو درست کرلوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو اس کے سامنے سجدے میں گر جانا۔
Then when I have perfected him and have inspired My Rooh into him, then prostrate yourselves before him.’
فَسَجَدَ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ كُلُّہُمْ اَجْمَعُوْنَ Sād 38:73
تو تمام فرشتوں نے اکٹھے سجدہ کیا۔
So the angels prostrated themselves, all of them together.
اِلَّآ اِبْلِيْسَ ۰ۭ اِسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكٰفِرِيْنَ Sād 38:74
مگر ابلیس نے (نہ کیا)وہ غرور میں آگیا اور وہ (علم الٰہی میں )تھا ہی کافروں میں سے۔
But Iblees (did not). He became proud, and (in Divine knowledge) he had ever been of the unbelievers.
قَالَ يٰٓـاِبْلِيْسُ مَا مَنَعَكَ اَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ ۰ۭ اَسْتَكْبَرْتَ اَمْ كُنْتَ مِنَ الْعَالِيْنَ Sād 38:75
فرمایا اے ابلیس! جس کو میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ان کو سجدہ کرنے سے تجھے کس چیز نے روکا۔ کیا تو غرور میں آگیا یا تو اونچے درجے والوں میں تھا؟۔
He said, ‘O Iblees! What stopped you from prostrating yourself before that which I have created with My Hands? Did you become proud, or were you among those of high rank?’
قَالَ اَنَا خَيْرٌ مِّنْہُ ۰ۭ خَلَقْتَنِيْ مِنْ نَّارٍ وَّخَلَقْتَہٗ مِنْ طِيْنٍ Sād 38:76
کہنے لگا، میں اس سے بہتر ہوں آپ نے مجھے آگ سے پیدا فرمایا اور اسے مٹی سے پیدا فرمایا ۔
He said, ‘I am better than him. You created me from fire, and created him from clay.’
قَالَ فَاخْرُجْ مِنْہَا فَاِنَّكَ رَجِيْمٌ Sād 38:77
فرمایا پس تو یہاں سے نکل جا بلاشبہ تو مردود ہے۔
He said, ‘Thus get out of here. Without doubt, you are outcast.
وَّاِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِيْٓ اِلٰى يَوْمِ الدِّيْنِ Sād 38:78
اور یقیناً تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت (پڑتی)رہے گی۔
And indeed, My curse shall be (falling) upon you till the Day of Qiyamah.’
قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِيْٓ اِلٰى يَوْمِ يُبْعَثُوْنَ Sād 38:79
کہنے لگااے میرے پروردگار! پھر مجھے اس دن تک کہ لوگ اٹھائے جائیں گے مہلت دیجئیے۔
He said, ‘O my Rabb! Then give me leave until the Day people will be raised.’
قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِيْنَ Sād 38:80
فرمایا پس تجھ کو مہلت دی جاتی ہے۔
He said, ‘Thus, you are granted leave.
اِلٰى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ Sād 38:81
اس دن تک جس کا وقت مقرر ہے۔
Till the Day whose time is decreed.’
قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِيَنَّہُمْ اَجْمَعِيْنَ Sād 38:82
کہنے لگا پس آپ کی عزت کی قسم میں ان سب کو ضرور گمراہ کروں گا۔
He said, ‘Thus, by Your Honour! I shall certainly lead all of them astray.
اِلَّا عِبَادَكَ مِنْہُمُ الْمُخْلَصِيْنَ Sād 38:83
سوائے ان میں سے ان کے جو آپ کے مخلص بندے ہیں۔
Except for those among them, who are your sincere slaves.’
قَالَ فَالْحَقُّ ۰ۡوَالْحَقَّ اَقُوْلُ Sād 38:84
ارشاد ہوا تو یہ سچ ہے اور میں (ہمیشہ)سچ بات ہی فرماتا ہوں۔
It was commanded, ‘This is the Truth, and the Truth is what I (always) say.
لَاَمْلَــــَٔنَّ جَہَنَّمَ مِنْكَ وَمِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْہُمْ اَجْمَعِيْنَ Sād 38:85
ہم تجھ سے اور ان میں سے جو تیری پیروی کریں گے سب سے جہنم کو بھردیں گے۔
I shall fill Hell with you and those among them who will follow you,all.’
قُلْ مَآ اَسْـَٔــلُكُمْ عَلَيْہِ مِنْ اَجْرٍ وَّمَآ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِيْنَ Sād 38:86
آپ فرمادیجئے کہ میں اس (تبلیغ)پر تم سے کوئی معاوضہ نہیں چاہتا اور نہ میں بناوٹ کرنے والوں میں سے ہوں۔
Say, ‘I do not want recompense from you for that (preaching), and nor am I of the pretenders.’
اِنْ ہُوَاِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِيْنَ Sād 38:87
یہ (قرآن )تو اہل عالم کے لئے نصیحت ہے۔
This (Quran) is but an advice for the peoples of the world.
وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَاَہٗ بَعْدَ حِيْنٍ Sād 38:88
اور تم کو اس کا حال ایک وقت (مرنے)کے بعد معلوم ہوجائے گا۔
And you will get to know its truth after a while (after death).
Back to top