Go to Quran page

سُوْرَۃُ غَافِر - الْمُؤْمِن

Chapter 40: Ghāfir (85 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
حٰـمۗ Ghāfir 40:1
حٰمٓ۔
HA-MEEM.
تَنْزِيْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللہِ الْعَزِيْزِ الْعَلِيْمِ Ghāfir 40:2
اس کتاب کا نازل فرمایا جانا اللہ غالب( اور) جاننے والے کی طرف سے ہے۔
The Revelation of this Book is from Allah, the Dominant, (and) the Knowing.
غَافِرِ الذَّنْۢبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيْدِ الْعِقَابِ ۰ۙ ذِي الطَّوْلِ ۰ۭ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۰ۭ اِلَيْہِ الْمَصِيْرُ Ghāfir 40:3
جو گناہ کا بخشنے والا اور توبہ کا قبول فرمانے والا ہے، سخت سزا دینے والا (اور) کرم فرمانے والا۔ اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں اُسی کی طرف پھر کر جانا ہے۔
Who is the Forgiver of sins and Acceptor of repentance, Giver of severe punishment, (and) the Bountiful. There is no one worthy of worship other than Him; to Him is the return.
مَا يُجَادِلُ فِيْٓ اٰيٰتِ اللہِ اِلَّا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فَلَا يَغْرُرْكَ تَــقَلُّبُہُمْ فِي الْبِلَادِ Ghāfir 40:4
اللہ کی آیات (قرآن) میں وہی لوگ جھگڑتے ہیں جو کافر ہیں۔ سو ان کا شہروں میں چلنا پھرنا آپ کو دھوکے میں نہ ڈال دے۔
Only the people who are unbelievers dispute about Allah’s Ayaat (the Quran), so let not their going about in the towns, deceive you.
كَذَّبَتْ قَبْلَہُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّالْاَحْزَابُ مِنْۢ بَعْدِہِمْ ۰۠ وَہَمَّتْ كُلُّ اُمَّۃٍؚ بِرَسُوْلِہِمْ لِيَاْخُذُوْہُ وَجٰدَلُوْا بِالْبَاطِلِ لِيُدْحِضُوْا بِہِ الْحَــقَّ فَاَخَذْتُہُمْ ۰ۣ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ Ghāfir 40:5
ان سے پہلے نوح (علیہ السلام) کی قوم نے اور دوسرے گروہوں نے جو ان کے بعد ہوئے، بھی (رسولوں کو) جھٹلایا تھا۔ اور ہر اُمت نے اپنے پیغمبر کو گرفتار کرنے کا ارادہ کیا او رناحق جھگڑتے رہے تاکہ اس (ناحق) سے حق کو باطل کردیں تو میں نے ان کو پکڑ لیا۔ سو (دیکھ لو) میرا عذاب کیسا ہوا۔
Before them, the people of Nooh (Alaihi as-Salam)and the other groups that came after them had also belied, and every community plotted to arrest their Messenger and kept disputing falsely, so that with this (falsehood) they may falsify the Truth, so I seized them. So (see) how was My torment.
وَكَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَي الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَنَّہُمْ اَصْحٰبُ النَّارِ Ghāfir 40:6
اور اسی طرح کافروں پر آپ کے پروردگار کا ارشاد پورا ہوا کہ وہ لوگ دوزخ (کے رہنے) والے ہیں۔
And in this manner the Command of your Rabb was fulfilled against the unbelievers, that those are the people (inmates) of Hell.
اَلَّذِيْنَ يَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَہٗ يُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّہِمْ وَيُؤْمِنُوْنَ بِہٖ وَيَسْتَغْفِرُوْنَ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ۰ۚ رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَّحْمَۃً وَّعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِيْنَ تَابُوْا وَاتَّبَعُوْا سَبِيْلَكَ وَقِہِمْ عَذَابَ الْجَــحِيْمِ Ghāfir 40:7
جو(فرشتے) عرش کو اٹھائے ہوئے اور جو اس کے گرد اگرد ہیں وہ اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ پاکی بیان کرتے رہتے ہیں اور اس کے ساتھ ایمان رکھتے ہیں اور ایمان والوں کے لیے بخشش مانگتے رہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار! آپ کی رحمت اور آپ کا علم ہر چیز پر احاطہ کیے ہوئے ہے، تو جن لوگوں نے توبہ کی اور آپ کے راستے پر چلے ان کو بخش دیں اور دوزخ کے عذاب سے ان کو بچالیں۔
Those (angels) who are bearing the Throne, and those who are surrounding it keep celebrating the Glory of their Rabb with His Praise, and believe in Him, and keep asking forgiveness for the believers: ‘O our Rabb! Your Mercy and Your Knowledge is encompassing everything, so forgive the people who have repented and followed Your Path, and save them from the torment of Hell.
رَبَّنَا وَاَدْخِلْہُمْ جَنّٰتِ عَدْنِۨ الَّتِيْ وَعَدْتَّہُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَاۗىِٕـہِمْ وَاَزْوَاجِہِمْ وَذُرِّيّٰــتِہِمْ ۰ۭ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Ghāfir 40:8
اے ہمارے پروردگار! ان کو ہمیشہ رہنے کی بہشتوں میں جن کا آپ نے ان سے وعدہ فرمایا ہے، داخل فرمائیے اور جو ان کے باپ دادوں اور بیویوں اور اولاد میں سے نیک ہوں ان کو بھی۔بے شک آپ غالب، حکمت والے ہیں۔
O our Rabb! Enter them in the Gardens of Eternity You have promised them, and also the righteous among their forefathers and wives and children. Without doubt, You are the Dominant, the Wise.
وَقِہِمُ السَّيِّاٰتِ ۰ۭ وَمَنْ تَقِ السَّيِّاٰتِ يَوْمَىِٕذٍ فَقَدْ رَحِمْتَہٗ ۰ۭ وَذٰلِكَ ہُوَالْفَوْزُ الْعَظِيْمُ Ghāfir 40:9
اور ان کو (ہر قسم کی) تکالیف سے بچالیں اور جس کو آپ نے اس دن تکالیف سے بچالیا پس یقیناً اس پر آپ نے مہربانی فرمائی اور یہی بڑی کامیابی ہے۔
And save them from (every form of) hardship. And indeed You have bestowed Mercy on him whom You save from hardships on that Day. And this is the great success.’
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا يُنَادَوْنَ لَمَقْتُ اللہِ اَكْبَرُ مِنْ مَّقْتِكُمْ اَنْفُسَكُمْ اِذْ تُدْعَوْنَ اِلَى الْاِيْمَانِ فَتَكْفُرُوْنَ Ghāfir 40:10
بے شک جن لوگوں نے کفر کیا(اُس روز) ان لوگوں کو پکارا جائے گا کہ جس طرح (آج) تم کو اپنے سے نفرت ہے اللہ کو اس سے بڑھ کر (تم سے) نفرت تھی جب تم ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے تو تم انکار کرتے تھے۔
Without doubt (on that Day), it will be called out to the people who disbelieved: ‘Far greater than the hatred you have for yourself (today), was Allah’s hatred (for you) when you were invited towards belief but you used to refuse.’
قَالُوْا رَبَّنَآ اَمَتَّنَا اثْنَتَيْنِ وَاَحْيَيْتَنَا اثْنَتَيْنِ فَاعْتَرَفْنَا بِذُنُوْبِنَا فَہَلْ اِلٰى خُرُوْجٍ مِّنْ سَبِيْلٍ Ghāfir 40:11
کہیں گے اے ہمارے پروردگار! آپ نے ہم کو دوبارمردہ رکھا اور دو بار ہمیں زندگی بخشی پس ہم اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں تو کیا( یہاں سے) نکلنے کی کوئی صورت ہے؟
They will say, ‘O our Rabb! You kept us without life twice and granted us life twice, now we confess our sins, so is there any way of getting out (from here)?’
ذٰلِكُمْ بِاَنَّہٗٓ اِذَا دُعِيَ اللہُ وَحْدَہٗ كَفَرْتُمْ ۰ۚ وَاِنْ يُّشْرَكْ بِہٖ تُؤْمِنُوْا ۰ۭ فَالْحُكْمُ لِلہِ الْعَلِيِّ الْكَبِيْرِ Ghāfir 40:12
یہ اس وجہ سے ہے کہ جب تنہا اللہ کو پکارا جاتا تھا تو تم انکار کردیتے تھے۔ اور اگر اس کے ساتھ کسی اور کو شریک کیا جاتا تھا تو تم مان لیتے تھے۔ سو(اس پر) فیصلہ اللہ کا ہے جو عالی شان (اور) بڑے رتبے والے ہیں۔
This is because you used to deny when Allah alone was invoked, and you used to believe when someone was associated as partner with Him. So, the Judgement(over this) with Allah, Who is Highly Exalted (and) the Most Great.
ہُوَالَّذِيْ يُرِيْكُمْ اٰيٰتِہٖ وَيُنَزِّلُ لَكُمْ مِّنَ السَّمَاۗءِ رِزْقًا ۰ۭ وَمَا يَتَذَكَّرُ اِلَّا مَنْ يُّنِيْبُ Ghāfir 40:13
وہی ہیں جو تم کو اپنی نشانیاں دکھاتے ہیں اور تم پر آسمان سے رزق اتارتے ہیں۔ اور نصیحت وہی حاصل کرتا ہے جو (اُس کی طرف) رجوع کرتا ہے۔
It is He,Who shows you His Signs and sends down sustenance for you from the sky. And only he who turns in repentance (towards Him) accepts the advice.
فَادْعُوا اللہَ مُخْلِصِيْنَ لَہُ الدِّيْنَ وَلَوْ كَرِہَ الْكٰفِرُوْنَ Ghāfir 40:14
سو تم لوگ اللہ کو خالص اعتقاد کرکے پکارو گو کافروں کو ناگوار ہی ہو۔
So, you people invoke Allah with pure belief, even if the unbelievers dislike it.
رَفِيْعُ الدَّرَجٰتِ ذُو الْعَرْشِ ۰ۚ يُلْقِي الرُّوْحَ مِنْ اَمْرِہٖ عَلٰي مَنْ يَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِہٖ لِيُنْذِرَ يَوْمَ التَّلَاقِ Ghāfir 40:15
وہ (اللہ) درجاتِ عالی (اور) عرش کے مالک ہیں اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں اپنے حکم سے وحی بھیجتے ہیں تاکہ ملاقات کے دن سے ڈرائے۔
He (Allah) is Exalted in Status, (and) the Master of the Throne. (He) sends Revelation by His Command to any of His slaves He wills, so that he warns of the Day of Meeting.
يَوْمَ ہُمْ بٰرِزُوْنَ ۰ۥۚ لَا يَخْـفٰى عَلَي اللہِ مِنْہُمْ شَيْءٌ ۰ۭ لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ ۰ۭ لِلہِ الْوَاحِدِ الْقَہَّارِ Ghāfir 40:16
جس روز سب (اللہ کے) سامنے آ موجود ہوں گے(کہ) ان کی کوئی بات اللہ سے چھپی نہ رہے گی۔ آج کس کی بادشاہت ہے؟ اللہ کی، جو اکیلے (اور) غالب ہیں۔
On the Day when everyone will be present (before Allah,that), nothing of theirs will remain hidden from Allah. Whose Sovereignty is it today? That of Allah, Who is the One, (and) the Dominant!
اَلْيَوْمَ تُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍؚ بِمَا كَسَبَتْ ۰ۭ لَا ظُلْمَ الْيَوْمَ ۰ۭ اِنَّ اللہَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ Ghāfir 40:17
آج ہر شخص کو اس کے کیے کا بدلہ دیا جائے گا آج (کسی پر) زیادتی نہ ہوگی۔ یقیناً اللہ بہت جلد حساب لینے والے ہیں۔
Today, each person will be recompensed for what he has done. No injustice will be done (to anyone) today. Without doubt, Allah is very Quick in taking Account.
وَاَنْذِرْہُمْ يَوْمَ الْاٰزِفَۃِ اِذِ الْقُلُوْبُ لَدَى الْحَـنَاجِرِ كٰظِمِيْنَ ۰ۥۭ مَا لِلظّٰلِمِيْنَ مِنْ حَمِيْمٍ وَّلَا شَفِيْعٍ يُّطَاعُ Ghāfir 40:18
اور ان کو قریب آنے والے دن (قیامت) سے ڈرائیے کہ جب دل غموں سے بھر کر گلوں تک آرہے ہوں گے۔ ظالموں (کافر ومشرک) کا کوئی دوست ہوگا اور نہ سفارشی، جس کی بات قبول کرلی جائے۔
And warn them of the Approaching Day (Qiyamah), when hearts filled with grief will be reaching up to the throats. The wrongdoers (unbelievers and polytheists) will have neither any friend nor intercessor whose word shall be accepted.
يَعْلَمُ خَاۗىِٕنَۃَ الْاَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُوْرُ Ghāfir 40:19
وہ آنکھوں کی خیانت (تک) کو جانتے ہیں اور جو (باتیں) سینوں میں پوشیدہ ہیں ( ان کو بھی)۔
He knows (even) the deception of the eyes, and (also) those (matters) which are concealed within the breasts.
وَاللہُ يَـقْضِيْ بِالْحَقِّ ۰ۭ وَالَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ لَا يَـقْضُوْنَ بِشَيْءٍ ۰ۭ اِنَّ اللہَ ہُوَالسَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ Ghāfir 40:20
اور اللہ سچائی کے ساتھ حکم فرماتے ہیں اور اس کے سوا جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں، وہ کسی طرح کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔ (کیونکہ) بے شک اللہ ہی(سب کچھ) سننے والے (سب کچھ) دیکھنے والے ہیں۔
And Allah decrees with Truth.And those whom these people invoke besides Him cannot decide anything; (because) without doubt, it is Allah, Who is the Hearer (of everything), the Seer (of everything).
اَوَلَمْ يَسِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَيَنْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِيْنَ كَانُوْا مِنْ قَبْلِہِمْ ۰ۭ كَانُوْا ہُمْ اَشَدَّ مِنْہُمْ قُوَّۃً وَّاٰثَارًا فِي الْاَرْضِ فَاَخَذَہُمُ اللہُ بِذُنُوْبِہِمْ ۰ۭ وَمَا كَانَ لَہُمْ مِّنَ اللہِ مِنْ وَّاقٍ Ghāfir 40:21
کیا ان لوگوں نے زمین میں چل پھر کر نہیں دیکھا کہ جو (کافر) ان سے پہلے گزرے ان کا کیا انجام ہوا وہ زور اور زمین میں نشانیاں (عمارتیں) بنانے کے لحاظ سے ان سے کہیں زیادہ تھے تو اللہ نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب پکڑ لیا اور ان کو اللہ( کے عذاب) سے بچانے والا کوئی نہ تھا۔
Have they not travelled in the land and observed what was the end result of those (unbelievers) who had passed before them? They far exceeded them in strength and in making marks in the land. Allah seized them because of their sins, and there was no one to save them from (the torment of) Allah.
ذٰلِكَ بِاَنَّہُمْ كَانَتْ تَّاْتِيْہِمْ رُسُلُہُمْ بِالْبَيِّنٰتِ فَكَفَرُوْا فَاَخَذَہُمُ اللہُ ۰ۭ اِنَّہٗ قَوِيٌّ شَدِيْدُ الْعِقَابِ Ghāfir 40:22
یہ اس لیے کہ ان کے پاس ان کے پیغمبر واضح دلیلیں لے کر آتے رہے تو یہ کفر کرتے تھے سو اللہ نے ان کو پکڑ لیا بے شک وہ بڑی قوت والے، سخت عذاب دینے والے ہیں۔
This was because their Messengers kept coming to them with clear proofs but they used to disbelieve, so Allah seized them. Without doubt, He is Extremely Mighty, Giver of severe torment.
وَلَـقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰيٰتِنَا وَسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ Ghāfir 40:23
اور یقیناً ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو اپنی نشانیاں اور روشنی دلیل دے کر بھیجا۔
And indeed, We sent Musa (Alaihi as-Salam)with Our Signs and manifest proof.
اِلٰى فِرْعَوْنَ وَہَامٰنَ وَقَارُوْنَ فَقَالُوْا سٰحِرٌ كَذَّابٌ Ghāfir 40:24
فرعون اور ہامان اور قارون کی طرف تو انہوں نے کہا یہ تو جھوٹا جادوگر ہے۔
Towards Fir‘aun and Haman and Qaroon, but they said, ‘He is a lying magician.’
فَلَمَّا جَاۗءَہُمْ بِالْحَقِّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوا اقْتُلُوْٓا اَبْنَاۗءَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَہٗ وَاسْتَحْيُوْا نِسَاۗءَہُمْ ۰ۭ وَمَا كَيْدُ الْكٰفِرِيْنَ اِلَّا فِيْ ضَلٰلٍ Ghāfir 40:25
غرض جب وہ ان کے پاس ہماری طرف سے حق لے کر پہنچے تو (مذکورہ لوگ) کہنے لگے جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے ہیں ان کے بیٹوں کو قتل کر دو اور ان کی بیٹیوں کو زندہ رہنے دو۔ اور کافروں کی تدبیر محض بے اثررہی۔
In short, when he came to them with Truth from Us,(the people mentioned) said, ‘Kill the sons of the people who have believed with him and let their daughters live.’ And the plot of the unbelievers merely proved ineffective.
وَقَالَ فِرْعَوْنُ ذَرُوْنِيْٓ اَقْتُلْ مُوْسٰى وَلْيَدْعُ رَبَّہٗ ۰ۚ اِنِّىْٓ اَخَافُ اَنْ يُّبَدِّلَ دِيْنَكُمْ اَوْ اَنْ يُّظْہِرَ فِي الْاَرْضِ الْفَسَادَ Ghāfir 40:26
اور فرعون کہنے لگا مجھے چھوڑ دو کہ مَیں موسیٰ (علیہ السلام) کو قتل کردوں اور اس کو چاہئے کہ وہ اپنے رب کو (مدد کے لیے) پکارے مجھے ڈر ہے کہ وہ (کہیں) تمہارے دین کو نہ بدل دے یا ملک میں فساد پیدا (نہ) کردے۔
And Fir‘aun said, ‘Leave me so that I kill Musa (Alaihi as-Salam)and let him invoke his Rabb (for help). I fear that he may change your religion or (may) cause mischief in the land.’
وَقَالَ مُوْسٰٓى اِنِّىْ عُذْتُ بِرَبِّيْ وَرَبِّكُمْ مِّنْ كُلِّ مُتَكَبِّرٍ لَّا يُؤْمِنُ بِيَوْمِ الْحِسَابِ Ghāfir 40:27
اور موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا بے شک میں ہر تکبر کرنے والے سے جو حساب کے دن پر ایمان نہیں لاتا اپنے او رتمہارے پروردگار کی پناہ لے چکا ہوں۔
And Musa (Alaihi as-Salam)said, ‘Without doubt, I have taken refuge with my and your Rabb,against every arrogant one who does not believe in the Day of Reckoning.’
وَقَالَ رَجُلٌ مُّؤْمِنٌ ۰ۤۖ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ يَكْتُمُ اِيْمَانَہٗٓ اَتَقْتُلُوْنَ رَجُلًا اَنْ يَّقُوْلَ رَبِّيَ اللہُ وَقَدْ جَاۗءَكُمْ بِالْبَيِّنٰتِ مِنْ رَّبِّكُمْ ۰ۭ وَاِنْ يَّكُ كَاذِبًا فَعَلَيْہِ كَذِبُہٗ ۰ۚ وَاِنْ يَّكُ صَادِقًا يُّصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِيْ يَعِدُكُمْ ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَا يَہْدِيْ مَنْ ہُوَمُسْرِفٌ كَذَّابٌ Ghāfir 40:28
اور فرعون کے لوگوں میں سے ایک ایمان دار شخص نے جو اپنا ایمان پوشیدہ رکھتا تھا کہا، تم ایسے شخص کو قتل کرنا چاہتے ہو جو کہتا ہے میرا پروردگار اللہ ہے حالانکہ وہ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے (اس دعویٰ پر) دلیلیں لے کر آیا ہے اور اگر (بالفرض) وہ جھوٹا ہے تو اس کا جھوٹ اُسی پر پڑے گا اور اگر وہ سچا ہوا تو کوئی سا(عذاب) جس کا وہ تم سے وعدہ کرتا ہے تم پر واقع ہوکر رہے گا۔بے شک اللہ ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتے جو حد سے گزرنے والا، جھوٹ بولنے والا ہو۔
And a believer from the family of Fir‘aun, who had been concealing his faith said, ‘Do you want to kill a person who says: My Rabb is Allah, while he has brought you proofs from your Rabb (over this claim)? And (supposing) if he is a liar, then his lie will fall upon him, and if he is truthful, then some of that (torment) which he promises you, will certainly befall you. Undoubtedly,Allah does not guide a person who is a transgressor, a liar.
يٰقَوْمِ لَكُمُ الْمُلْكُ الْيَوْمَ ظٰہِرِيْنَ فِي الْاَرْضِ ۰ۡفَمَنْ يَّنْصُرُنَا مِنْۢ بَاْسِ اللہِ اِنْ جَاۗءَنَا ۰ۭ قَالَ فِرْعَوْنُ مَآ اُرِيْكُمْ اِلَّا مَآ اَرٰى وَمَآ اَہْدِيْكُمْ اِلَّا سَبِيْلَ الرَّشَادِ Ghāfir 40:29
اے میری قوم! آج تمہاری بادشاہت ہے اس سرزمین میں تم حاکم ہو، سو اللہ کے عذاب میں ہماری کون مدد کرے گا اگر (اس کے قتل سے) وہ ہم پر آپڑا؟ فرعون نے کہا میں تو تم کو وہی رائے دوں گا جو خود سمجھ رہا ہوں اور میں تم کو وہی راہ بتاتا ہوں جس میں بھلائی ہے۔
O my people! Today the sovereignty is yours, you are the rulers in this land. But who will help us against Allah’s torment if it befalls us (for his murder)?’ Fir‘aun said, ‘I will tell you only that which I myself am understanding, and I guide you only to the way in which there is goodness.’
وَقَالَ الَّذِيْٓ اٰمَنَ يٰقَوْمِ اِنِّىْٓ اَخَافُ عَلَيْكُمْ مِّثْلَ يَوْمِ الْاَحْزَابِ Ghāfir 40:30
اور اس ایمان والے شخص نے کہا اے میری قوم! بے شک میں تمہاری نسبت ڈرتا ہوں (ہوسکتا ہے) کہ تم پر دیگر اُمتوں کے دن کی طرح کا (عذاب) آجائے۔
And the person who believed said, ‘O my people! Without doubt, I fear for you lest (it may be that the torment of) a Day like that of the other communities befalls you.
مِثْلَ دَاْبِ قَوْمِ نُوْحٍ وَّعَادٍ وَّثَمُوْدَ وَالَّذِيْنَ مِنْۢ بَعْدِہِمْ ۰ۭ وَمَا اللہُ يُرِيْدُ ظُلْمًا لِّلْعِبَادِ Ghāfir 40:31
جیسا قومِ نوح ؑ اور عاد اور شمود اور ان کے بعد والوں کا حال ہوا تھا اور اللہ بندوں پر کسی طرح کی زیادتی نہیں کرنا چاہتے۔
As had been the fate of the people of Nooh (Alaihi as-Salam)and the ‘Aad and Samood and those who came later. And Allah does not intend any wrong to His salves.
وَيٰقَوْمِ اِنِّىْٓ اَخَافُ عَلَيْكُمْ يَوْمَ التَّنَادِ Ghāfir 40:32
اور اے میری قوم! بے شک مجھے تمہاری نسبت اس دن (قیامت) کا خوف ہے جس میں بہت ندائیں ہوں گے۔
And O my people! Indeed, I fear for you the Day (of Qiyamah) in which there will be much clamour.
يَوْمَ تُوَلُّوْنَ مُدْبِرِيْنَ ۰ۚ مَا لَكُمْ مِّنَ اللہِ مِنْ عَاصِمٍ ۰ۚ وَمَنْ يُّضْلِلِ اللہُ فَمَا لَہٗ مِنْ ہَادٍ Ghāfir 40:33
جس دن تم پشت پھیر کر (دوزخ کی طرف) پلٹو گے اس دن تم کو اللہ (کے عذاب) سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا۔ اور جس کو اللہ گمراہ کردیں تو اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔
The Day you will turn backwards (towards Hell). There will be no one to save you from Allah’s (torment) on that Day. And there is none to guide the one whom Allah sends astray.
وَلَقَدْ جَاۗءَكُمْ يُوْسُفُ مِنْ قَبْلُ بِالْبَيِّنٰتِ فَمَازِلْتُمْ فِيْ شَكٍّ مِّمَّا جَاۗءَكُمْ بِہٖ ۰ۭ حَتّٰٓي اِذَا ہَلَكَ قُلْتُمْ لَنْ يَّبْعَثَ اللہُ مِنْۢ بَعْدِہٖ رَسُوْلًا ۰ۭ كَذٰلِكَ يُضِلُّ اللہُ مَنْ ہُوَمُسْرِفٌ مُّرْتَابُۨ Ghāfir 40:34
اور بے شک اس سے پہلے تمہارے پاس یوسف (علیہ السلام) دلائل لے کر آچکے ہیں سو تم ان امور میں بھی برابر شک ہی میں رہے جو وہ تمہارے پاس لے کر آئے تھے حتیٰ کہ جب ان کی وفات ہوگئی تو تم کہنے لگے بس اب ان کے بعد اللہ کسی پیغمبر کو ہرگز نہ بھیجیں گے۔ اسی طرح اللہ اس شخص کو گمراہ کردیتے ہیں جو حد سے نکل جانے والا، شک کرنے والا ہو۔
And undoubtedly, before this, Yousuf (Alaihi as-Salam)had come to you with proofs, but you remained in constant doubt even about the matters that he had brought to you. Then when he died, you said, ‘Now, Allah will never send any Messenger after him.’ In this manner, Allah sends astray the person who is a transgressor, a doubter.’
الَّذِيْنَ يُجَادِلُوْنَ فِيْٓ اٰيٰتِ اللہِ بِغَيْرِ سُلْطٰنٍ اَتٰىہُمْ ۰ۭ كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللہِ وَعِنْدَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ۰ۭ كَذٰلِكَ يَطْبَعُ اللہُ عَلٰي كُلِّ قَلْبِ مُتَكَبِّرٍ جَبَّارٍ Ghāfir 40:35
وہ جو اللہ کی آیتوں میں بغیر کسی دلیل کے جھگڑا کرتے ہیں، جو اُن کے پاس آئی ہوں۔ اللہ کے نزدیک اور ایمان والوں کے نزدیک (یہ جھگڑا) سخت ناپسندیدہ ہے۔ اس طرح اللہ ہر تکبر کرنے والے سرکش کے دل پر مہر لگا دیتے ہیں۔
Those, who dispute about the Ayaat of Allah without any proofs having come to them, this (quarrelling) is highly displeasing with Allah and with the believers. In this manner, Allah sets a seal on the heart of every arrogant rebel.
وَقَالَ فِرْعَوْنُ يٰہَامٰنُ ابْنِ لِيْ صَرْحًا لَّعَلِّيْٓ اَبْلُغُ الْاَسْـبَابَ Ghāfir 40:36
اور فرعون نے کہا اے ہامان! میرے لئے ایک بلند عمارت بنواؤ شاید میں راستوں تک جاپہنچوں۔
And Fir‘aun said, ‘O Haman! Make a high building for me. Perhaps I may reach up to the paths.
اَسْـبَابَ السَّمٰوٰتِ فَاَطَّلِعَ اِلٰٓى اِلٰہِ مُوْسٰى وَاِنِّىْ لَاَظُنُّہٗ كَاذِبًا ۰ۭ وَكَذٰلِكَ زُيِّنَ لِفِرْعَوْنَ سُوْۗءُ عَمَلِہٖ وَصُدَّ عَنِ السَّبِيْلِ ۰ۭ وَمَا كَيْدُ فِرْعَوْنَ اِلَّا فِيْ تَبَابٍ Ghāfir 40:37
(یعنی) آسمانوں کے راستوں پر تو موسیٰ (علیہ السلام) کے معبود کو جھانک کر دیکھ لو اور بے شک میں تو اُسے جھوٹا سمجھتا ہوں۔ اور اسی طرح فرعون کو اس کے برے اعمال اچھے معلوم ہوتے تھے اور وہ راستے سے روک دیا گیا تھا۔ اور فرعون کی تدبیر غارت گئی۔
(Meaning,on) the paths of the heavens, so I may peep and see the Ilaha of Musa (Alaihi as-Salam), and without doubt I consider him a liar.’ And in this way Fir‘aun’s evil deeds used to seem fair to him, and he had been barred from the path. And Fir‘aun’s scheme ended in ruin.
وَقَالَ الَّذِيْٓ اٰمَنَ يٰقَوْمِ اتَّبِعُوْنِ اَہْدِكُمْ سَبِيْلَ الرَّشَادِ Ghāfir 40:38
اور اس ایمان دار شخص نے کہا اے میری قوم! میری راہ پر چلو میں تم کو ٹھیک ٹھیک راہ بتاتا ہوں۔
And the person who believed said, ‘O my people! Follow my way, I will show you the right and proper way.
يٰقَوْمِ اِنَّمَا ہٰذِہِ الْحَيٰوۃُ الدُّنْيَا مَتَاعٌ ۰ۡوَّاِنَّ الْاٰخِرَۃَ ہِىَ دَارُ الْقَرَارِ Ghāfir 40:39
اے میری قوم! یقیناً دنیا کی یہ زندگی چند روز فائدہ اٹھانے کی چیز ہے اور بلاشبہ آخرت ہی ہمیشہ کا گھر ہے۔
O my people! Indeed, this worldly life is a thing to benefit for a few days, and no doubt,it is the Hereafter that is the eternal abode.
مَنْ عَمِلَ سَيِّئَۃً فَلَا يُجْزٰٓى اِلَّا مِثْلَہَا ۰ۚ وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَہُوَمُؤْمِنٌ فَاُولٰۗىِٕكَ يَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ يُرْزَقُوْنَ فِيْہَا بِغَيْرِ حِسَابٍ Ghāfir 40:40
جو بُرے کام کرے گا تو اس کو بدلہ بھی ویسا ہی ملے گا او رجو نیک کام کرے وہ مرد ہو یا عورت اور وہ ایمان رکھتا ہو، سو ایسے لوگ جنت میں جائیں گے وہاں ان کو بے حساب رزق ملے گا۔
Whoever performs evil deeds will be recompensed with the like thereof, and whoever performs righteous deeds - whether man or woman and is a believer, such people will go to Paradise, there they will be provided sustenance without measure.
وَيٰقَوْمِ مَا لِيْٓ اَدْعُوْكُمْ اِلَى النَّجٰوۃِ وَتَدْعُوْنَنِيْٓ اِلَى النَّارِ Ghāfir 40:41
اور اے میری قوم! مجھے کیا ہے میں تم کو نجات کی طرف بلاتا ہوں اور تم مجھے(دوزخ کی) آگ کی طرف بلاتے ہو۔
And O my people! What is it with me that I call you towards deliverance, and you call me towards the Fire (of Hell)?
تَدْعُوْنَنِيْ لِاَكْفُرَ بِاللہِ وَاُشْرِكَ بِہٖ مَا لَيْسَ لِيْ بِہٖ عِلْمٌ ۰ۡوَّاَنَا اَدْعُوْكُمْ اِلَى الْعَزِيْزِ الْغَفَّارِ Ghāfir 40:42
تم مجھے اس بات کی طرف بلاتے ہو کہ میں اللہ کے ساتھ کفر کروں اور اس کے ساتھ ایسی چیز کو شریک بناؤں جس کے بارے میرے پاس کوئی علم نہیں اور میں تمہیں (اللہ) زبردست (اور) بخشنے والے کی طرف بلاتا ہوں۔
You call me that I should disbelieve in Allah and associate with Him something about which I have no knowledge, and I call you towards (Allah), the Dominant (and) Forgiving.
لَا جَرَمَ اَنَّمَا تَدْعُوْنَنِيْٓ اِلَيْہِ لَيْسَ لَہٗ دَعْوَۃٌ فِي الدُّنْيَا وَلَا فِي الْاٰخِرَۃِ وَاَنَّ مَرَدَّنَآ اِلَى اللہِ وَاَنَّ الْمُسْرِفِيْنَ ہُمْ اَصْحٰبُ النَّارِ Ghāfir 40:43
اس میں کوئی شک نہیں کہ تم مجھے اس چیز کی طرف بلاتے ہو جو نہ دنیا میں اور نہ آخرت میں (مدد کے لیے) پکارے جانے کے لائق ہے اور یہ کہ ہم کو اللہ کی طرف لوٹنا ہے او ریہ کہ حد سے نکل جانے والے دوزخی ہیں۔
There is no doubt that you call me towards something which is not worthy of being invoked either in the world or in the Hereafter, and also that we have to return towards Allah, and also that transgressors are the inmates of Hell.
فَسَتَذْكُرُوْنَ مَآ اَقُوْلُ لَكُمْ ۰ۭ وَاُفَوِّضُ اَمْرِيْٓ اِلَى اللہِ ۰ۭ اِنَّ اللہَ بَصِيْرٌۢ بِالْعِبَادِ Ghāfir 40:44
سو آگے چل کر تم میری بات کو یاد کرو گے۔ اور مَیں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں بے شک اللہ بندوں کو دیکھنے والے ہیں۔
So, you will remember my words after a while. And I entrust my affair to Allah. Without doubt,Allah is the Seer of His slaves.’
فَوَقٰىہُ اللہُ سَيِّاٰتِ مَا مَكَرُوْا وَحَاقَ بِاٰلِ فِرْعَوْنَ سُوْۗءُ الْعَذَابِ Ghāfir 40:45
پھر اللہ نے اس (مومن) کو ان کی بُری تدبیروں سے بچالیا اور فرعون والوں کو بُرے عذاب نے آگھیرا۔
Then Allah saved him (the believer) from their evil plots, and an evil torment came to surround the people of Fir‘aun.
اَلنَّارُ يُعْرَضُوْنَ عَلَيْہَا غُدُوًّا وَّعَشِـيًّا ۰ۚ وَيَوْمَ تَـقُوْمُ السَّاعَۃُ ۰ۣ اَدْخِلُوْٓا اٰلَ فِرْعَوْنَ اَشَدَّ الْعَذَابِ Ghāfir 40:46
آگ، کہ (برزخ میں) صبح اور شام اس کے سامنے لائے جاتے ہیں اور جس روز قیامت قائم ہوگی (ارشاد ہوگا کہ) فرعون والوں کو (مزید) سخت عذاب میں داخل کرو۔
Fire! They are brought before it morning and evening (in Barzakh). And the Day when Qiyamah is established (it will be Commanded), ‘Enter the people of Fir‘aun in the severe torment.’
وَاِذْ يَتَـحَاۗجُّوْنَ فِي النَّارِ فَيَقُوْلُ الضُّعَفٰۗؤُا لِلَّذِيْنَ اسْتَكْبَرُوْٓا اِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَہَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا نَصِيْبًا مِّنَ النَّارِ Ghāfir 40:47
اور جب دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے تو کمزور لوگ بڑے لوگوں سے کہیں گے، بے شک ہم تو تمہارے تابع تھے تو کیا تم ہم سے آگ کا کوئی جز ہٹا سکتے ہو؟
And when they will quarrel with each other in Hell, the weak people will say to the arrogantones, ‘Indeed we had been your followers, so can you remove some portion of the fire from us?’
قَالَ الَّذِيْنَ اسْتَكْبَرُوْٓا اِنَّا كُلٌّ فِيْہَآ ۰ۙ اِنَّ اللہَ قَدْ حَكَمَ بَيْنَ الْعِبَادِ Ghāfir 40:48
وہ بڑے لوگ کہیں گے ہم سب ہی اس (دوزخ) میں ہیں یقیناً اللہ بندوں کے درمیان فیصلہ فرما چکے۔
They, the arrogantones will reply, ‘All of us are in this (Hell). Indeed Allah has passed the judgement between (His) slaves.
وَقَالَ الَّذِيْنَ فِي النَّارِ لِخَزَنَۃِ جَہَنَّمَ ادْعُوْا رَبَّكُمْ يُخَفِّفْ عَنَّا يَوْمًا مِّنَ الْعَذَابِ Ghāfir 40:49
اور جو لوگ آگ میں ہوں گے جہنم کے داروغوں سے کہیں گے کہ اپنے پروردگار سے دعا کرو کہ ایک روز تو ہم سے عذاب ہلکا کر دیں۔
And the people who will be in the fire will say to the wardens of Hell, ‘Supplicate to your Rabb to lighten the torment on us for just a day.’
قَالُوْٓا اَوَلَمْ تَكُ تَاْتِيْكُمْ رُسُلُكُمْ بِالْبَيِّنٰتِ ۰ۭ قَالُوْا بَلٰى ۰ۭ قَالُوْا فَادْعُوْا ۰ۚ وَمَا دُعٰۗـؤُا الْكٰفِرِيْنَ اِلَّا فِيْ ضَلٰلٍ Ghāfir 40:50
وہ کہیں گے کیا تمہارے پیغمبر تمہارے پاس نشانیاں لے کر نہیں آتے رہے تھے؟ (دوزخی) کہیں گے ہاں، تو (فرشتے) کہیں گے پھر تم (خود ہی) دعا کرو اور کافروں کی دعا بے کار ہوگی۔
They will say, ‘Had your Messengers not been coming to you with signs?’ The inmates of Hell will say, ‘Yes.’ So they (the angels) will say, ‘Supplicate then (yourself).’ And the supplication of the unbelievers will be in vain.
اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُوْمُ الْاَشْہَادُ Ghāfir 40:51
یقیناً ہم اپنے پیغمبروں اور ایمان لانے والوں کی دنیا کی زندگی میں بھی مدد فرماتے ہیں اور جس دن گواہ کھڑے ہوں گے (تب بھی)۔
Without doubt, We shall help Our Messengers and the believers in the worldly life and (then also) on the Day in which the witnesses will stand forth.
يَوْمَ لَا يَنْفَعُ الظّٰلِـمِيْنَ مَعْذِرَتُہُمْ وَلَہُمُ اللَّعْنَۃُ وَلَہُمْ سُوْۗءُ الدَّارِ Ghāfir 40:52
جس دن ظالموں کو ان کی معذرت کوئی فائدہ نہ دے گی اور ان کے لیے لعنت ہے اور ان کے لیے بُرا گھر ہے۔
The Day on which the excuses of the wrongdoers will not benefit them at all, and for them will be a curse, and for them will be an evil abode.
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْہُدٰى وَاَوْرَثْنَا بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ الْكِتٰبَ Ghāfir 40:53
اور یقیناً ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو ہدایت (تورات) عطا فرمائی اور ہم نے بنی اسرائیل کو اس کتاب کا وارث بنایا۔
And indeed We granted guidance (the Taurat) to Musa (Alaihi as-Salam)and We made the Bani Isra’eel the inheritors of that Book.
ہُدًى وَّذِكْرٰى لِاُولِي الْاَلْبَابِ Ghāfir 40:54
عقل مندوں کے لیے راہنمائی اور نصیحت۔
A guidance and advice for the people of intellect.
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللہِ حَقٌّ وَّاسْتَـغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِيِّ وَالْاِبْكَارِ Ghāfir 40:55
پس صبر کریں بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور اپنی خطاؤں کی معافی مانگیں اور صبح و شام اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہیں۔
So observe patience. Without doubt, the Promise of Allah is true. And ask forgiveness for your faults and keep celebrating, with Praise, the Glory of your Rabb, morning and evening.
اِنَّ الَّذِيْنَ يُجَادِلُوْنَ فِيْٓ اٰيٰتِ اللہِ بِغَيْرِ سُلْطٰنٍ اَتٰىہُمْ ۰ۙ اِنْ فِيْ صُدُوْرِہِمْ اِلَّا كِبْرٌ مَّا ہُمْ بِبَالِغِيْہِ ۰ۚ فَاسْتَعِذْ بِاللہِ ۰ۭ اِنَّہٗ ہُوَالسَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ Ghāfir 40:56
بے شک جو لوگ بغیر کسی دلیل کے اللہ کی آیات میں جھگڑا کرتے ہیں جو اُن کے پاس آئی ہوں، ان کے دلوں میں صرف بڑا بننے کی خواہش ہے وہ اس تک پہنچنے والے نہیں سو اللہ کی پناہ مانگتے رہیے۔ بے شک وہی (سب کچھ) سننے والے(سب کچھ) دیکھنے والے ہیں۔
Without doubt, the people who dispute about the Ayaat of Allah without any proofs having come to them, there is nothing else in their hearts except the desire to become great, which they will not be able to attain. So, keep seeking Allah’s refuge. Without doubt, it is He, Who is the Hearer (of everything), the Seer (of everything).
لَخَــلْقُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ اَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ Ghāfir 40:57
آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا لوگوں کے پیدا کرنے سے بڑا (کام) ہے ولیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
The creation of the heavens and the earth is (a) greater (matter) than the creation of people, but most of the people do not know.
وَمَا يَسْتَوِي الْاَعْمٰى وَالْبَصِيْرُ ۰ۥۙ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَلَا الْمُسِيْۗءُ ۰ۭ قَلِيْلًا مَّا تَتَذَكَّرُوْنَ Ghāfir 40:58
اندھا اور آنکھ والا برابر نہیں۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے اور بدکار برابر نہیں۔ تم بہت کم غور کرتے ہو۔
The blind and the seer are not alike, and the people who believed and performed righteous deeds and the evil-doing people are not equal. Little do you reflect.
اِنَّ السَّاعَۃَ لَاٰتِيَۃٌ لَّا رَيْبَ فِيْہَا وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُوْنَ Ghāfir 40:59
بے شک قیامت آنے والی ہے، اس میں کوئی شک نہیں ولیکن اکثر لوگ نہیں مانتے۔
Indeed, Qiyamah is coming, there is no doubt about it, but most people do not believe.
وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُوْنِيْٓ اَسْتَجِبْ لَكُمْ ۰ۭ اِنَّ الَّذِيْنَ يَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِيْ سَيَدْخُلُوْنَ جَہَنَّمَ دٰخِرِيْنَ Ghāfir 40:60
اور تمہارے پروردگار نے فرما دیا ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول فرماؤں گا۔ بے شک جو لوگ میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں عنقریب وہ ذلیل ہو کر دوزخ میں داخل ہوں گے۔
And your Rabb has said, ‘Pray to Me, I shall accept your prayer. Without doubt, the people who are proud against My worship, they will soon enter Hell, humiliated.’
اَللہُ الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الَّيْلَ لِتَسْكُنُوْا فِيْہِ وَالنَّہَارَ مُبْصِرًا ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَي النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُوْنَ Ghāfir 40:61
اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ تم اس میں آرام کرو اور دن روشن بنایا (کہ کام کرو) بے شک اللہ لوگوں پر فضل کرنے والا ہے ولیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔
It is Allah, Who has created the night for you so that you may rest in it and has made the day bright (that you may work). Undoubtedly,Allah is Full of Grace for people, but most people do not offer thanks.
ذٰلِكُمُ اللہُ رَبُّكُمْ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ ۰ۘ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۰ۡۚ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ Ghāfir 40:62
یہی اللہ تمہارا پروردگار ہے ہر چیز کا پیدا کرنے والا، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں پھر تم کہاں بھٹک رہے ہو۔
This is Allah, your Rabb, the Creator of everything. There is no one worthy of worship other than Him.So where are you wandering astray?
كَذٰلِكَ يُؤْفَكُ الَّذِيْنَ كَانُوْا بِاٰيٰتِ اللہِ يَجْحَدُوْنَ Ghāfir 40:63
اسی طرح وہ لوگ بھی بھٹک رہے تھے جو اللہ کی نشانیوں کا انکار کیا کرتے تھے۔
Likewise were straying the people who used to deny Allah’s Signs.
اَللہُ الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّالسَّمَاۗءَ بِنَاۗءً وَّصَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَرَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ ۰ۭ ذٰلِكُمُ اللہُ رَبُّكُمْ ۰ۚۖ فَتَبٰرَكَ اللہُ رَبُّ الْعٰلَمِيْنَ Ghāfir 40:64
اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو قرار گاہ بنایا اور آسمان کو چھت بنایا اور تمہاری صورتیں بنائیں، سو خوب صورتیں بنائیں تمہاری۔ اور تمہیں پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں۔ یہی اللہ تمہارا پروردگار ہے۔ سو بہت برکت والا ہے اللہ جو سب جہانوں کا پروردگار ہے۔
It is Allah, Who has made the earth a dwelling place for you and made the sky a roof, and fashioned you so He fashioned you well, and granted you wholesome things to eat. This Allah is your Rabb! So Highly Blessed is Allah, Who is the Rabb of all the worlds.
ہُوَالْـحَيُّ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَفَادْعُوْہُ مُخْلِصِيْنَ لَہُ الدِّيْنَ ۰ۭ اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ Ghāfir 40:65
وہ زندہ رہنے والا ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں سو تم سب خالص اعتقاد کے ساتھ اسی کو پکارا کرو۔ تمام خوبیاں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔
He is the Alive. There is no one worthy of worship except Him.So all of you should invoke Him with pure belief. All Praiseworthy Attributes are for Allah, the Rabb of all the worlds.
قُلْ اِنِّىْ نُہِيْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ لَمَّا جَاۗءَنِيَ الْبَيِّنٰتُ مِنْ رَّبِّيْ ۰ۡوَاُمِرْتُ اَنْ اُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ Ghāfir 40:66
آپ فرما دیجئیے کہ بے شک مجھے روک دیا گیا ہے کہ جن کو اللہ کے سوا پکارتے ہو، مَیں ان کی عبادت کروں جب کہ میرے پاس میرے پروردگار کی طرف سے کھلی دلیلیں آچکیں اور مجھے یہ حکم ہوا کہ میں جہانوں کے پروردگار کا فرماں بردار رہوں۔
Say, ‘Indeed I have been forbidden to worship those whom you invoke other than Allah when manifest proofs have already come to me from my Rabb, and I am commanded that I remain obedient to the Rabb of the worlds.’
ہُوَالَّذِيْ خَلَقَكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّــطْفَۃٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَۃٍ ثُمَّ يُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوْٓا اَشُدَّكُمْ ثُمَّ لِتَكُوْنُوْا شُيُوْخًا ۰ۚ وَمِنْكُمْ مَّنْ يُّتَوَفّٰى مِنْ قَبْلُ وَلِتَبْلُغُوْٓا اَجَلًا مُّسَمًّى وَّلَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ Ghāfir 40:67
وہی تو ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا فرمایا پھر نطفہ سے، پھر گوشت کے لوتھڑے سے، پھر تم کو بچہ بنا کر (ماں کے پیٹ سے) نکالتا ہے پھر تم اپنی جوانی کو پہنچتے ہو پھر بوڑھے ہو جاتے ہو اور کوئی تو تم میں سے پہلے ہی مر جاتا ہے او رتاکہ تم (اپنے) وقتِ مقررہ کو پہنچ جاؤ او رتاکہ تم سمجھو۔
He it is, Who has created you from clay, then from a sperm, then from a lump of flesh, then (He) forms you into a child and brings you forth (from the mother’s womb), then you reach your maturity, then you grow old, and some of you die even earlier, and so that you may reach (your) appointed time, and so that you may understand.
ہُوَالَّذِيْ يُحْيٖ وَيُمِيْتُ ۰ۚ فَاِذَا قَضٰٓى اَمْرًا فَاِنَّمَا يَـقُوْلُ لَہٗ كُنْ فَيَكُوْنُ Ghāfir 40:68
وہی زندہ کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ پھر جب کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو اس سے فرمادیتا ہے کہ ہو جا سو وہ ہوجاتا ہے۔
It is He,Who gives life and it is He, Who gives death. Then, when He wills to do something, He commands it, ‘Be!’ Thus it becomes.
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ يُجَادِلُوْنَ فِيْٓ اٰيٰتِ اللہِ ۰ۭ اَنّٰى يُصْرَفُوْنَ Ghāfir 40:69
کیا آپ ان لوگوں کو نہیں دیکھتے جو اللہ کی آیات میں جھگڑا کرتے ہیں یہ کہاں بھٹک رہے ہیں۔
Do you not observe the people who dispute about the Ayaat of Allah? Where are they wandering astray?
الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِالْكِتٰبِ وَبِمَآ اَرْسَلْنَا بِہٖ رُسُلَنَا ۰ۣۛ فَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَ Ghāfir 40:70
جن لوگوں نے کتاب(قرآن) کو جھٹلایا اور اس چیز کو بھی جو ہم نے اپنے پیغمبروں کو دے کر بھیجا تھا۔ سو ان کو عنقریب معلوم ہوجائے گا۔
Those people who belied the Book (the Quran) and also that with which We sent Our Messengers; so they will soon come to know.
اِذِ الْاَغْلٰلُ فِيْٓ اَعْنَاقِہِمْ وَالسَّلٰسِلُ ۰ۭ يُسْحَبُوْنَ Ghāfir 40:71
جب طوق ان کی گردنوں میں ہوں گے اور زنجیروں میں گھسیٹے جائیں گے۔
When there will be yokes around their necks, and they will be dragged bound in chains.
فِي الْحَمِيْمِ ۰ۥۙ ثُمَّ فِي النَّارِ يُسْجَرُوْنَ Ghāfir 40:72
کھولتے ہوئے پانی میں، پھر آگ میں جھونک دیئے جائیں گے۔
Into the boiling water, then they will be thrown into the Fire.
ثُمَّ قِيْلَ لَہُمْ اَيْنَ مَا كُنْتُمْ تُشْرِكُوْنَ Ghāfir 40:73
پھر ان سے کہا جائے گا وہ کہاں ہیں جن کو تم (اللہ کا) شریک ٹھہراتے تھے۔
Then, it will be said to them, ‘Where are they, whom you set up as (Allah’s) partners -
مِنْ دُوْنِ اللہِ ۰ۭ قَالُوْا ضَلُّوْا عَنَّا بَلْ لَّمْ نَكُنْ نَّدْعُوْا مِنْ قَبْلُ شَـيْـــــًٔا ۰ۭ كَذٰلِكَ يُضِلُّ اللہُ الْكٰفِرِيْنَ Ghāfir 40:74
اللہ کے سوا۔ کہیں گے وہ تو ہم سے جاتے رہے بلکہ ہم تو پہلے کسی چیز کو پکارتے ہی نہیں تھے اللہ اسی طرح کافروں کو غلطی میں ڈالے رکھتے ہیں۔
Besides Allah?’They will say, ‘They have been lost by us. Rather, we never used to invoke anything before.’ In this manner Allah keeps the unbelievers in error.
ذٰلِكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَفْرَحُوْنَ فِي الْاَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَبِمَا كُنْتُمْ تَمْـرَحُوْنَ Ghāfir 40:75
یہ اس کا بدلہ ہے کہ تم دنیا میں ناحق خوشیاں مناتے تھے اور جو تم اترایا کرتے تھے۔
This is the recompense of your rejoicing without right in the world, and for the arrogance you used to display.
اُدْخُلُوْٓا اَبْوَابَ جَہَنَّمَ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا ۰ۚ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِيْنَ Ghāfir 40:76
جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ ہمیشہ اُسی میں رہو گے پس تکبر کرنے والوں کا کیا بُرا ٹھکانہ ہے۔
Enter the gates of Hell; you will remain in it forever. So, what a bad abode for the arrogant.
فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللہِ حَقٌّ ۰ۚ فَاِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِيْ نَعِدُہُمْ اَوْ نَتَـوَفَّيَنَّكَ فَاِلَيْنَا يُرْجَعُوْنَ Ghāfir 40:77
تو آپ صبر کریں بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے پھر اگر ہم آپ کو کچھ اس (عذاب) میں سے دکھادیں جس کا ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں یا آپ کی مدتِ حیات پوری کردیں سو ان کو ہمارے پاس ہی آنا ہوگا۔
So observe patience. Without doubt, the Promise of Allah is true. Then, whether We show you some of that (torment) which We promise them, or We complete the term of your life, in any case, they have to return to Us only.
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ مِنْہُمْ مَّنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْہُمْ مَّنْ لَّمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ ۰ۭ وَمَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ يَّاْتِيَ بِاٰيَۃٍ اِلَّا بِـاِذْنِ اللہِ ۰ۚ فَاِذَا جَاۗءَ اَمْرُ اللہِ قُضِيَ بِالْحَقِّ وَخَسِرَ ہُنَالِكَ الْمُبْطِلُوْنَ Ghāfir 40:78
اور ہم نے یقیناً آپ سے پہلے بہت سے پیغمبر بھیجے ان میں سے کچھ کے حالات تو آپ سے بیان کر دئیے ہیں اور کچھ ایسے ہیں کہ جن کے حالات آپ سے بیان نہیں فرمائے اور کوئی پیغمبر اللہ کی اجازت کے بغیر معجزہ پیش نہیں کرسکتا تھا۔ پھر جب اللہ کا حکم آپہنچا تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا گیا اور اہلِ باطل وہاں خسارہ میں رہ گئے۔
And indeed, We sent many Messengers before you. The accounts of some of them have been narrated to you, and there are some whose accounts We have not narrated to you. And no Messenger could bring a miracle without Allah’s permission. Then, when Allah’s Command came to pass, judgement was given with justice, and there, the followers of falsehood became the losers.
اَللہُ الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَنْعَامَ لِتَرْكَبُوْا مِنْہَا وَمِنْہَا تَاْكُلُوْنَ Ghāfir 40:79
اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے چارپائے بنائے تاکہ ان میں سے بعض پر سواری کرو اور بعض کو تم کھاتے ہو۔
Allah it is, Who has made for you the cattle, so that you may ride on some of them, and some of them you eat.
وَلَكُمْ فِيْہَا مَنَافِعُ وَلِتَبْلُغُوْا عَلَيْہَا حَاجَۃً فِيْ صُدُوْرِكُمْ وَعَلَيْہَا وَعَلَي الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَ Ghāfir 40:80
اور ان میں تمہارے لیے (اور بھی) فائدے ہیں اور اس لیے بھی کہ تمہارے دلوں میں کوئی حاجت (کہیں جانے کی) ہوتو ان پر سوار ہو کر پہنچ جاؤ۔ اور ان پر اور بحری سواریوں پر تم سوار ہوتے ہو۔
And there are (also other) benefits in them for you, and also if you have any need in your hearts (to go somewhere), you may ride on them and reach there; and you are carried on them and on sea-faring vessels.
وَيُرِيْكُمْ اٰيٰتِہٖ ۰ۤۖ فَاَيَّ اٰيٰتِ اللہِ تُنْكِرُوْنَ Ghāfir 40:81
اور وہ تم کو اپنی نشانیاں دکھاتے رہتے ہیں تو تم اللہ کی کون کون سی نشانیوں کا انکار کرو گے۔
And He keeps showing His Signs. So, which of the Signs of Allah will you deny?
اَفَلَمْ يَسِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَيَنْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ ۰ۭ كَانُوْٓا اَكْثَرَ مِنْہُمْ وَاَشَدَّ قُوَّۃً وَّاٰثَارًا فِي الْاَرْضِ فَمَآ اَغْنٰى عَنْہُمْ مَّا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ Ghāfir 40:82
کیا ان لوگوں نے زمین مین پھر کر نہیں دیکھا کہ ان سے پہلے لوگوں کا کیسا انجام ہوا۔ وہ لوگ ان سے زیادہ تھے اور قوت میں (بھی ان سے) زیادہ بڑھ کر تھے اور زمین میں نشانات لگانے میں (بھی ان سے بڑھے ہوئے تھے)۔ تو جو کچھ وہ کرتے تھے ان کے کسی کام نہ آیا۔
Have these people not travelled in the land and observed what was the end result of those before them? Those people were far numerous than these, and (also) exceeded (them) in might, and (were also superior than them) in making marks in the land.But, whatever they used to do, did not avail them in the least.
فَلَمَّا جَاۗءَتْہُمْ رُسُلُہُمْ بِالْبَيِّنٰتِ فَرِحُوْا بِمَا عِنْدَہُمْ مِّنَ الْعِلْمِ وَحَاقَ بِہِمْ مَّا كَانُوْا بِہٖ يَسْتَہْزِءُوْنَ Ghāfir 40:83
پس جب ان کے پاس ان کے پیغمبر کھلی دلیلیں لے کر آئے تو وہ اپنے (دنیا کے) علم پر ناز کرتے رہے جو ان کے پاس تھا اور جس چیز کا مذاق اڑایا کرتے تھے اس چیز نے ان کو آگھیرا۔
Thus, when their Messengers came to them with manifest evidence, they kept exulting in the (worldly) knowledge which they possessed. And they came to be surrounded by the very thing that they mocked.
فَلَمَّا رَاَوْا بَاْسَـنَا قَالُوْٓا اٰمَنَّا بِاللہِ وَحْدَہٗ وَكَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِہٖ مُشْرِكِيْنَ Ghāfir 40:84
پس جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھا تو کہنے لگے ہم اللہ واحد پر ایمان لائے اور جس چیز کو اس کے ساتھ شریک کرتے تھے اس کا انکار کرتے ہیں۔
So when they saw Our torment they said, ‘We believe in Allah the One, and we deny that which we used to associate with Him.’
فَلَمْ يَكُ يَنْفَعُہُمْ اِيْمَانُہُمْ لَمَّا رَاَوْا بَاْسَـنَا ۰ۭ سُنَّتَ اللہِ الَّتِيْ قَدْ خَلَتْ فِيْ عِبَادِہٖ ۰ۚ وَخَسِرَ ہُنَالِكَ الْكٰفِرُوْنَ Ghāfir 40:85
سو ان کو ان کے اس ایمان نے کوئی فائدہ نہ دیا جب کہ انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا۔ اللہ کا یہی طریقہ ہے جو اس کے بندوں میں پہلے سے ہوتا چلا آیا ہے اور اس وقت کافر خسارہ میں رہ گئے۔
So this belief of theirs was of no avail to them once they had seen Our torment. Such is Allah’s Way, which has been in practice all along,with regard to His slaves. And at that time, the unbelievers became the losers.
Back to top