Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْجَاثِيَة

Chapter 45: Al-Jāthiyah (37 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
حٰـمۗ Al-Jāthiyah 45:1
حٰمٓ۔
HA- MEEM.
تَنْزِيْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللہِ الْعَزِيْزِ الْحَكِيْمِ Al-Jāthiyah 45:2
اس کتاب کا نازل فرمانا اللہ غالب (اور) دانا کی طرف سے ہے۔
The Revelation of this Book is from Allah, the Dominant (and) Wise.
اِنَّ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ لَاٰيٰتٍ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ Al-Jāthiyah 45:3
بے شک آسمانوں اور زمین میں ایمان والوں کے لیئے نشانیاں ہیں۔
Without doubt, there are signs for the believers in the heavens and the earth.
وَفِيْ خَلْقِكُمْ وَمَا يَبُثُّ مِنْ دَاۗبَّۃٍ اٰيٰتٌ لِّقَوْمٍ يُّوْقِنُوْنَ Al-Jāthiyah 45:4
تمہارے پیدا کرنے میں بھی اور جانوروں کے جن کو (زمین میں) پھیلا رکھا ہے، یقین کرنے والوں کے لیئے (بہت) نشانیاں ہیں۔
And in your creation as well, and in the animals that have been scattered (in the earth) are (many) signs for those with sure faith.
وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّہَارِ وَمَآ اَنْزَلَ اللہُ مِنَ السَّمَاۗءِ مِنْ رِّزْقٍ فَاَحْيَا بِہِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِہَا وَتَصْرِيْفِ الرِّيٰحِ اٰيٰتٌ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ Al-Jāthiyah 45:5
اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے جانے میں اور جو اللہ نے آسمان سے رزق نازل فرمایا، پھر اس سے زمین کو اس کے مر جانے کے بعد زندہ کیا او رہواؤں کے بدلنے میں عقل مندوں کے لیئے نشانیاں ہیں۔
And in the alternation of the night and day, and in the sustenance that Allah has sent down from the sky, then revived the earth with it after its death, and in the changing of the winds; there are signs for the people of intellect.
تِلْكَ اٰيٰتُ اللہِ نَتْلُوْہَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ ۰ۚ فَبِاَيِّ حَدِيْثٍؚ بَعْدَ اللہِ وَاٰيٰتِہٖ يُؤْمِنُوْنَ Al-Jāthiyah 45:6
یہ اللہ کی آیتیں ہیں جو صحیح طور پر ہم آپ کو پڑھ کر سناتے ہیں تو پھر یہ لوگ اللہ اور اس کی آیتوں کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے؟
These are the Ayaat of Allah which We recite to you with Truth. So, in which statement after Allah and His Ayaat will these people believe?
وَيْلٌ لِّكُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيْمٍ Al-Jāthiyah 45:7
ہر جھوٹے گنہگار پر افسوس ہے۔
Woe to every liar, sinner!
يَّسْمَعُ اٰيٰتِ اللہِ تُتْلٰى عَلَيْہِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسْتَكْبِرًا كَاَنْ لَّمْ يَسْمَعْہَا ۰ۚ فَبَشِّرْہُ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ Al-Jāthiyah 45:8
کہ اللہ کی آیتوں کو سنتا ہے جو اس کے روبرو پڑھی جاتی ہیں پھر بھی وہ تکبر کرتا ہوا اس طرح اڑا رہتا ہے کہ گویا اس نے ان کو سنا ہی نہیں۔ سو اس کو دردناک عذاب کی خوش خبری سنا دیں۔
For he hears the Ayaat of Allah, which are recited before him, and even then he persists arrogantly, as though he has not even heard them. So announce the good news of the painful torment to him.
وَاِذَا عَلِمَ مِنْ اٰيٰتِنَا شَيْئَۨا اتَّخَذَہَا ہُزُوًا ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ لَہُمْ عَذَابٌ مُّہِيْنٌ Al-Jāthiyah 45:9
اور جب ہماری آیتوں میں سے کسی کو خبر پاتا ہے تو اس کی ہنسی اڑاتا ہے۔ ایسے ہی لوگوں کے لیئے ذلت کا عذاب ہے۔
And when he gets to know any of Our Ayaat, he makes fun of it. Such are the people for whom is the humiliating torment.
مِنْ وَّرَاۗىِٕہِمْ جَہَنَّمُ ۰ۚ وَلَا يُغْنِيْ عَنْہُمْ مَّا كَسَبُوْا شَيْـــــًٔا وَّلَا مَا اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللہِ اَوْلِيَاۗءَ ۰ۚ وَلَہُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ Al-Jāthiyah 45:10
ان کے آگے جہنم ہے او رجو کام وہ کرتے رہے تھے ان کے کچھ بھی کام نہ آئیں گے او رنہ ہی وہ جن کو اللہ کے سوا کارساز بنا رکھا تھا اور ان کے لیے بڑا عذاب ہوگا۔
Hell is in front of them; and the deeds that they had been performing, will not avail them in the least and nor will those whom they had taken as managers of (their) affairs, other than Allah. And for them will be a great torment.
ھٰذَا ہُدًى ۰ۚ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِ رَبِّہِمْ لَہُمْ عَذَابٌ مِّنْ رِّجْزٍ اَلِيْمٌ Al-Jāthiyah 45:11
یہ (قرآن) سرتا سرہدایت ہے اور جو لوگ اپنے پروردگار کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ان کو سخت درد دینے والا عذاب ہوگا۔
This (Quran) is guidance from beginning to end; and there will be a severe, painful torment for the people who deny the Ayaat of their Rabb.
اَللہُ الَّذِيْ سَخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِيَ الْفُلْكُ فِيْہِ بِاَمْرِہٖ وَلِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِہٖ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Al-Jāthiyah 45:12
اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے سمندر کو مسخر کردیا کہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں (سمندری جہاز) چلیں اور تاکہ تم اس کے فضل سے (روزی) تلاش کرو اور تاکہ تم شکر کرو۔
Allah it is, Who has subjected the sea for you, so that boats (ships) may sail in it by His Command, and so that you seek (livelihood) by His Grace and so that you are thankful.
وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا مِّنْہُ ۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ Al-Jāthiyah 45:13
او رتمہارے لیئے سب کچھ اپنی طرف سے مسخر فرما دیا جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بے شک اس میں غور کرنے والوں کے لیئے نشانیاں ہیں۔
And (He) has from Himself, subjected for you whatever is in the heavens and earth; without doubt, there are signs in this for those who ponder.
قُلْ لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا يَغْفِرُوْا لِلَّذِيْنَ لَا يَرْجُوْنَ اَيَّامَ اللہِ لِيَجْزِيَ قَوْمًۢا بِمَا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ Al-Jāthiyah 45:14
آپ ایمان والوں سے فرما دیجئیے کہ ان لوگوں سے درگزر کریں جو اللہ کے معاملات کا یقین نہیں رکھتے تاکہ وہ ان لوگوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے۔
Tell the believers to pardon the people who do not believe in Days of Allah (of Allah’s Favours), so that He may recompense these people for their deeds.
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِہٖ ۰ۚ وَمَنْ اَسَاۗءَ فَعَلَيْہَا ۰ۡثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ تُرْجَعُوْنَ Al-Jāthiyah 45:15
جو نیک عمل کرے گا تو اپنے لیئے اور جو بُرا کام کرتا ہے تو اس کا وبال اُسی پر پڑتا ہے پھر تم کو اپنے پروردگار کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔
Whosoever performs a righteous deed, it is for his own self, and whosoever performs evil, then its burden falls on him only; then you have to return to your Rabb.
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ الْكِتٰبَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّۃَ وَرَزَقْنٰہُمْ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ وَفَضَّلْنٰہُمْ عَلَي الْعٰلَمِيْنَ Al-Jāthiyah 45:16
اور بے شک ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب اور حکومت اور نبوت عطا فرمائی اور اُنہیں پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں اور انہیں اہلِ علم پر فضیلت بخشی۔
And without doubt, We granted the Bani Isra’eel the Book and Wisdom and Prophet hood, and gave them wholesome things to eat, and preferred them over the people of the world.
وَاٰتَيْنٰہُمْ بَيِّنٰتٍ مِّنَ الْاَمْرِ ۰ۚ فَمَا اخْتَلَفُوْٓا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَہُمُ الْعِلْمُ ۰ۙ بَغْيًۢا بَيْنَہُمْ ۰ۭ اِنَّ رَبَّكَ يَقْضِيْ بَيْنَہُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ فِــيْمَا كَانُوْا فِيْہِ يَخْتَلِفُوْنَ Al-Jāthiyah 45:17
اور ان کو دین کے بارے میں دلیلیں عطا کیں۔ پھر علم آچکنے کے بعد انہوں نے آپس کی ضد سے باہم اختلاف کیا۔ بے شک آپ کا پروردگار قیامت کے دن ان کے درمیان ان باتوں کا جن میں وہ باہم اختلاف کرتے تھے فیصلہ کرے گا۔
And granted them evidence in the matters of the Deen; then, after the knowledge had come to them, they differed amongst themselves out of mutual obstinacy. Without doubt, on the Day of Qiyamah, your Rabb will judge between them concerning the matters wherein they used to differ.
ثُمَّ جَعَلْنٰكَ عَلٰي شَرِيْعَۃٍ مِّنَ الْاَمْرِ فَاتَّبِعْہَا وَلَا تَتَّبِعْ اَہْوَاۗءَ الَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ Al-Jāthiyah 45:18
پھر ہم نے آپ کو دین کے ایک خاص طریقہ پر کردیا سو آپ اسی طریقہ پر چلتے جائیے اور ان جاہلوں کی خواہشوں پر مت چلیے۔
Then We set you upon a specific way of the Deen, so keep following this way and do not follow the desires of these ignorant ones.
اِنَّہُمْ لَنْ يُّغْنُوْا عَنْكَ مِنَ اللہِ شَيْـــــًٔا ۰ۭ وَاِنَّ الظّٰلِـمِيْنَ بَعْضُہُمْ اَوْلِيَاۗءُ بَعْضٍ ۰ۚ وَاللہُ وَلِيُّ الْمُتَّقِيْنَ Al-Jāthiyah 45:19
یقیناً یہ لوگ اللہ کے مقابلہ میں آپ کے کسی کام نہیں آسکتے اور یہ ظالم لوگ ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں۔ اور اللہ پرہیزگاروں کے دوست ہیں۔
Assuredly, these people cannot avail you in the least against Allah. And these wrongdoing people are the friends of one another, and Allah is the Friend of the Allah-conscious.
ھٰذَا بَصَاۗىِٕرُ لِلنَّاسِ وَہُدًى وَّرَحْمَۃٌ لِّقَوْمٍ يُّوْقِنُوْنَ Al-Jāthiyah 45:20
یہ (قرآن) لوگوں کے لیئے دانائی کی باتیں ہیں اور جو یقین رکھتے ہیں ان کے لیئے ہدایت اور رحمت۔
This (Quran) is a Word of wisdom for the people, and a guidance and mercy for those who possess sure faith.
اَمْ حَسِبَ الَّذِيْنَ اجْتَرَحُوا السَّيِّاٰتِ اَنْ نَّجْعَلَہُمْ كَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ۰ۙ سَوَاۗءً مَّحْيَاہُمْ وَمَمَاتُہُمْ ۰ۭ سَاۗءَ مَا يَحْكُمُوْنَ Al-Jāthiyah 45:21
یہ لوگ جو برے کام کرتے ہیں کیا وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کو ان لوگوں جیسا کردیں گے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے، ان کی زندگی اور موت ایک جیسی ہوگی یہ لوگ بہت برا فیصلہ کرتے ہیں۔
Do these people, who perform evil deeds, think that We will make them equal to the people who believed and kept performing righteous deeds - will their life and death be alike? These people make a very bad judgement.
وَخَلَقَ اللہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَلِتُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍؚ بِمَا كَسَبَتْ وَہُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ Al-Jāthiyah 45:22
اور اللہ نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا فرمایا اور تاکہ ہر شخص کو اس کے کیے کا بدلہ دیا جائے اور ان پر کوئی زیادتی نہ کی جائے گی۔
And Allah created the heavens and the earth with Truth, so that each person be recompensed for what he has earned. And they will not be wronged in the least.
اَفَرَءَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰــہَہٗ ہَوٰىہُ وَاَضَلَّہُ اللہُ عَلٰي عِلْمٍ وَّخَتَمَ عَلٰي سَمْعِہٖ وَقَلْبِہٖ وَجَعَلَ عَلٰي بَصَرِہٖ غِشٰوَۃً ۰ۭ فَمَنْ يَّہْدِيْہِ مِنْۢ بَعْدِ اللہِ ۰ۭ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ Al-Jāthiyah 45:23
بھلا آپ نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہشِ نفس کو اپنا معبود بنا رکھا ہے اور باوجود جاننے بوجھنے کے اللہ نے اس کو گمراہ کردیا اور اللہ نے اس کے کانوں اور اس کے دل پر مہر لگادی ہے اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ہے۔ سو ایسے شخص کو اللہ کے بعد کون ہدایت کرے۔ کیا تم پھر بھی نہیں سمجھتے؟۔
Well then, have you observed the person who takes his desire as his Ilaha, and Allah has sent him astray despite (his) knowing and understanding? And Allah has set a seal on his ears and on his heart and has veiled his eyes. So, who can guide such a person other than Allah? Do you still not understand?
وَقَالُوْا مَا ہِىَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوْتُ وَنَحْيَا وَمَا يُہْلِكُنَآ اِلَّا الدَّہْرُ ۰ۚ وَمَا لَہُمْ بِذٰلِكَ مِنْ عِلْمٍ ۰ۚ اِنْ ہُمْ اِلَّا يَظُنُّوْنَ Al-Jāthiyah 45:24
اور کہتے ہیں یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے ہم (یہیں) مرتے اور جیتے ہیں اور ہمیں تو صرف زمانہ مار دیتا ہے۔ اور ان کو اس کا کچھ علم نہیں مگر وہ صرف ایسا گمان کرتے ہیں۔
And they say, ‘This worldly life is our only life. (It is here that) we live and die, and it is only time that kills us.’ And they have no knowledge of it; this they only conjecture.
وَاِذَا تُتْلٰى عَلَيْہِمْ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ مَّا كَانَ حُجَّـتَہُمْ اِلَّآ اَنْ قَالُوا ائْتُوْا بِاٰبَاۗىِٕنَآ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Al-Jāthiyah 45:25
اور جب ان پر ہماری صاف آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو ان کا صرف یہ جواب ہوتا ہے کہ اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادوں کو (زندہ کرکے) سامنے لاؤ۔
And when Our clear Ayaat are recited to them their only answer is, ‘Then bring (back) our forefathers (alive) before us, if you are truthful.’
قُلِ اللہُ يُحْيِيْكُمْ ثُمَّ يُمِيْتُكُمْ ثُمَّ يَجْمَعُكُمْ اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَۃِ لَارَيْبَ فِيْہِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ Al-Jāthiyah 45:26
فرما دیجئیے کہ اللہ تم کو زندہ رکھتے ہیں پھر تم کو موت دیں گے پھر قیامت کے دن جس میں ذرا شک نہیں تم کو جمع فرمائیں گے ولیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
Say, ‘Allah keeps you alive, then He will give you death, then (He) will gather you on the Day of Qiyamah, about which there is no doubt, but most people do not know.’
وَلِلہِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ وَيَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَۃُ يَوْمَىِٕذٍ يَّخْسَرُ الْمُبْطِلُوْنَ Al-Jāthiyah 45:27
اور اللہ ہی کی بادشاہت ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور جس روز قیامت قائم ہوگی اس روز اہل باطل خسارے میں پڑ جائیں گے۔
And to Allah alone belongs the Sovereignty in the heavens and in the earth. And on the Day Qiyamah will be established, on that Day the people of falsehood will fall into loss.
وَتَرٰى كُلَّ اُمَّۃٍ جَاثِيَۃً ۰ۣ كُلُّ اُمَّۃٍ تُدْعٰٓى اِلٰى كِتٰبِہَا ۰ۭ اَلْيَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Al-Jāthiyah 45:28
اور آپ ہر فرقے کو دیکھیں گے کہ گھٹنوں کے بل پڑے ہوں گے ہر فرقہ اپنے نامۂ اعمال کی طرف بلایا جائے گا آج تم کو تمہارے کاموں کا بدلہ ملے گا۔
And you will see that each group will be kneeling. Each group will be summoned towards their Record of Deeds, ‘Today you will be recompensed for your deeds.
ھٰذَا كِتٰبُنَا يَنْطِقُ عَلَيْكُمْ بِالْحَقِّ ۰ۭ اِنَّا كُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Al-Jāthiyah 45:29
یہ ہمارا دفتر ہے جو تمہارے مقابلے میں ٹھیک ٹھیک بول رہا ہے تم جو کچھ کیا کرتے تھے، ہم لکھواتے جاتے تھے۔
This is Our Record, which is speaking the truth about you. We were getting recorded whatever you used to do.’
فَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَيُدْخِلُہُمْ رَبُّہُمْ فِيْ رَحْمَتِہٖ ۰ۭ ذٰلِكَ ہُوَالْفَوْزُ الْمُبِيْنُ Al-Jāthiyah 45:30
سو جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے تو ان کے پروردگار ان کو اپنی رحمت میں داخل فرمائیں گے یہ بڑی واضح کامیابی ہے۔
So the people who believed and kept performing righteous deeds, their Rabb will admit them in His Mercy. This is a manifest success.
وَاَمَّا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ۰ۣ اَفَلَمْ تَكُنْ اٰيٰـتِيْ تُتْلٰى عَلَيْكُمْ فَاسْتَكْبَرْتُمْ وَكُنْتُمْ قَوْمًا مُّجْرِمِيْنَ Al-Jāthiyah 45:31
اور جن لوگوں نے کفر کیا (ان سے کہا جائے گا) بھلا ہماری آیتیں تم کو پڑھ کر سنائی نہ جاتی تھیں؟ سو تم نے تکبر کیا اور تم نافرمان لوگ تھے۔
And those people who disbelieved (it will be said to them), ‘Well then, were Our Ayaat not recited to you? So you displayed arrogance and you were a disobedient folk.’
وَاِذَا قِيْلَ اِنَّ وَعْدَ اللہِ حَقٌّ وَّالسَّاعَۃُ لَا رَيْبَ فِيْہَا قُلْتُمْ مَّا نَدْرِيْ مَا السَّاعَۃُ ۰ۙ اِنْ نَّظُنُّ اِلَّا ظَنًّا وَّمَا نَحْنُ بِمُسْتَيْقِنِيْنَ Al-Jāthiyah 45:32
اور جب کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت میں کوئی شک نہیں، تو تم کہتے تھے ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہے؟ محض ایک خیال سا تو ہم کو بھی ہوتا ہے اور ہم کو (اس پر) یقین نہیں۔
And when it used to be said, ‘Allah’s Promise is true and there is no doubt about Qiyamah,’ you used to say: we know not what is Qiyamah, a passing thought also occurs to us, but we do not have sure faith (in it).’
وَبَدَا لَہُمْ سَيِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا وَحَاقَ بِہِمْ مَّا كَانُوْا بِہٖ يَسْتَہْزِءُوْنَ Al-Jāthiyah 45:33
اور (اس وقت) ان کو اپنے تمام بُرے اعمال ظاہر ہوجائیں گے اور جس (عذاب) کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے وہ ان کو آگھیرے گا۔
And (at that time) all their evil deeds will become apparent to them, and that (torment) which they used to make fun of will surround them.
وَقِيْلَ الْيَوْمَ نَنْسٰـىكُمْ كَـمَا نَسِيْتُمْ لِقَاۗءَ يَوْمِكُمْ ھٰذَا وَمَاْوٰىكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِيْنَ Al-Jāthiyah 45:34
اور ارشاد ہوگا جس طرح تم نے اس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا اسی طرح آج ہم تمہیں بھلا دیں گے (پرواہ نہ کریں گے) اور تمہارا ٹھکانہ دوزخ ہے او رتمہارا کوئی مددگار نہیں۔
And it will be declared, ‘Just as you had forgotten about the coming of this Day, likewise We shall forget (not care about) you today. And your abode is Hell and you have no helper.’
ذٰلِكُمْ بِاَنَّكُمُ اتَّخَذْتُمْ اٰيٰتِ اللہِ ہُزُوًا وَّغَرَّتْكُمُ الْحَيٰوۃُ الدُّنْيَا ۰ۚ فَالْيَوْمَ لَا يُخْرَجُوْنَ مِنْہَا وَلَا ہُمْ يُسْتَعْتَبُوْنَ Al-Jāthiyah 45:35
یہ اس لیئے ہے کہ تم اللہ کی آیات کا مذاق اڑاتے تھے اور دنیا کی زندگی نے تم کو دھوکے میں ڈال رکھا تھا سو آج نہ تو یہ لوگ اس (دوزخ) سے نکالے جائیں گے اور نہ ان کی توبہ قبول کی جائے گی۔
This is because you used to mock at Allah’s Ayaat, and the life of the world had kept you beguiled. So today neither will these people be taken out of this (Hell) nor will their repentance be accepted.
فَلِلّٰہِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَرَبِّ الْاَرْضِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ Al-Jāthiyah 45:36
سو تمام تعریفیں اللہ ہی کو سزا وار ہیں جو آسمانوں کا رب ہے اور زمین کا رب ہے (اور) تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔
So all Praiseworthy Attributes are befitting for Allah alone, Who is the Rabb of the heavens and the Rabb of the earth, (and is) the Rabb of all the worlds.
وَلَہُ الْكِبْرِيَاۗءُ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰۠ وَہُوَالْعَزِيْزُ الْحَـكِيْمُ Al-Jāthiyah 45:37
اور آسمانوں اور زمین میں اسی کی بڑائی ہے اور وہ غالب (اور) دانا ہے۔
And His alone is the Supreme Grandeur in the heavens and the earth, and He is Dominant (and) Wise.
Back to top