Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْأَحْقَاف

Chapter 46: Al-Ahqāf (35 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
حٰـمۗ Al-Ahqāf 46:1
حٰمٓ۔
HA-MEEM.
تَنْزِيْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللہِ الْعَزِيْزِ الْحَكِيْمِ Al-Ahqāf 46:2
یہ کتاب اللہ غالب حکمت والے کی طرف سے نازل ہوئی ہے۔
This Book has been revealed from Allah, the Dominant, the Wise.
مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَيْنَہُمَآ اِلَّا بِالْحَـقِّ وَاَجَلٍ مُّسَمًّى ۰ۭ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا عَمَّآ اُنْذِرُوْا مُعْرِضُوْنَ Al-Ahqāf 46:3
ہم نے آسمانوں اور زمین او رجو کچھ ان میں ہے حکمت کے ساتھ او رایک معیادِ معین کے لیئے پیدا فرمایا ہے۔ او رکافروں کو جس چیز سے ڈرایا جاتا ہے وہ (اس سے) منہ پھیر لیتے ہیں۔
We have created the heavens and the earth and whatever is in them with Wisdom and for a determined term; and the unbelievers turn their faces away from that which they are warned of.
قُلْ اَرَءَيْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ اَرُوْنِيْ مَاذَا خَلَقُوْا مِنَ الْاَرْضِ اَمْ لَــہُمْ شِرْكٌ فِي السَّمٰوٰتِ ۰ۭ اِيْتُوْنِيْ بِكِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ ھٰذَآ اَوْ اَثٰرَۃٍ مِّنْ عِلْمٍ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Al-Ahqāf 46:4
فرمائیے دیکھو تو! جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو، مجھے دکھاؤ انہوں نے زمین کا کون سا حصہ پیدا کیا یا ان کی آسمانوں میں کوئی شراکت ہے؟ اس سے پہلے کی کوئی کتاب ہوتو میرے پاس لاؤ یا اگر تم سچے ہوتو کوئی پہلے سے نقل شدہ مضمون لاؤ۔
Say, ‘Look then! Those whom you worship other than Allah, show me which portion of the earth have they created, or do they have any partnership in the heavens? If there is a Book earlier than this, bring it to me, or bring some earlier copied document,if you are truthful.
وَمَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ يَّدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللہِ مَنْ لَّا يَسْتَجِيْبُ لَہٗٓ اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَۃِ وَہُمْ عَنْ دُعَاۗىِٕہِمْ غٰفِلُوْنَ Al-Ahqāf 46:5
اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوسکتا ہے جو اللہ کے سوا ایسے کو پکارے جو قیامت تک اُسے جواب نہ دے سکے اور اُسے ان کے پکارنے کی خبر ہی نہ ہو۔
And who can be more astray than the person who calls besides Allah, someone who cannot answer him till Qiyamah and is not even aware of their calling.
وَاِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوْا لَہُمْ اَعْدَاۗءً وَّكَانُوْا بِعِبَادَتِہِمْ كٰفِرِيْنَ Al-Ahqāf 46:6
اور جب لوگ جمع کیئے جائیں گے تو وہ (بت) ان کے دشمن ہوں گے اور ان کی عبادت سے انکار کریں گے۔
And when the people will be gathered, they (the idols) will be their enemies and will deny their worship.
وَاِذَا تُتْلٰى عَلَيْہِمْ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ قَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لِلْحَقِّ لَمَّا جَاۗءَہُمْ ۰ۙ ھٰذَا سِحْرٌ مُّبِيْنٌ Al-Ahqāf 46:7
اور جب ہماری واضح آیات ان کے سامنے پڑھی جاتی ہیں تو یہ کافر لوگ حق کے بارے میں جب وہ ان کے پاس آچکا، کہتے ہیں کہ یہ تو کھلا جادو ہے۔
And when Our manifest Ayaat are recited in front of them, these unbelieving people say about the Truth after it has come to them, ‘This is evident magic.’
اَمْ يَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىہُ ۰ۭ قُلْ اِنِ افْتَرَيْتُہٗ فَلَا تَمْلِكُوْنَ لِيْ مِنَ اللہِ شَيْـــــًٔا ۰ۭ ہُوَاَعْلَمُ بِمَا تُفِيْضُوْنَ فِيْہِ ۰ۭ كَفٰى بِہٖ شَہِيْدًۢا بَيْنِيْ وَبَيْنَكُمْ ۰ۭ وَہُوَالْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ Al-Ahqāf 46:8
کیا یہ کہتے ہیں کہ اس کو (پیغمبر نے اپنی طرف سے) گھڑ لیا ہے۔ آپ فرما دیجئیے کہ اگر میں نے اس کو (اپنی طرف سے) بنایا ہو تو پھر تم لوگ مجھے اللہ سے ذرا بھی نہیں بچا سکتے، وہ خوب جانتا ہے تم اس (قرآن کے) بارے میں جو باتیں بناتے ہو۔ وہی میرے اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے، اور وہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
Do they say that he has fabricated it (by himself)? Say, ‘If I have made it up (by myself), then you people cannot save me in the least from Allah, He knows best the things that you utter about this (Quran). Sufficient is He as a Witness between me and you. And He is the Forgiving, the Merciful.’
قُلْ مَا كُنْتُ بِدْعًا مِّنَ الرُّسُلِ وَمَآ اَدْرِيْ مَا يُفْعَلُ بِيْ وَلَا بِكُمْ ۰ۭ اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا يُوْحٰٓى اِلَيَّ وَمَآ اَنَا اِلَّا نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ Al-Ahqāf 46:9
فرما دیجئیے کہ میں کوئی نیا پیغمبر تو نہیں ہوں اور میَں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا (سلوک) ہوگا اور تمہارے ساتھ کیا۔ میں تو صرف اسی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے پاس وحی آتی ہے اور میرا منصب تو صاف صاف (انجامِ بد سے) ڈرانا ہے۔
Say, ‘I am not some new Messenger, and I do not know what (treatment) will be dealt to me and what will be dealt to you. I only follow that which is revealed to me, and my charge is only to warn clearly and plainly (of a bad end).’
قُلْ اَرَءَيْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللہِ وَكَفَرْتُمْ بِہٖ وَشَہِدَ شَاہِدٌ مِّنْۢ بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ عَلٰي مِثْلِہٖ فَاٰمَنَ وَاسْـتَكْبَرْتُمْ ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَا يَہْدِي الْــقَوْمَ الظّٰلِـمِيْنَ Al-Ahqāf 46:10
فرما دیجئیے دیکھ لو! اگر یہ (قرآن) اللہ کی طرف سے ہو او رتم نے اس کا انکار کیا اور بنی اسرائیل میں سے کوئی گواہ اس جیسی (کتاب) پر گواہی دے پھر ایمان لے آئے، اور تم تکبر ہی میں رہو۔ بے شک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتے۔
Say, ‘Look! If this (Quran) is from Allah and you deny it, and if someone from the Bani Isra’eel testifies to that (Book) which is similar to it and then becomes a believer, while you persist in your arrogance. Without doubt, Allah does not guide the wrongdoing people.
وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَوْ كَانَ خَيْرًا مَّا سَبَقُوْنَآ اِلَيْہِ ۰ۭ وَاِذْ لَمْ يَہْتَدُوْا بِہٖ فَسَيَقُوْلُوْنَ ھٰذَآ اِفْكٌ قَدِيْمٌ Al-Ahqāf 46:11
اور کافر ایمان والوں سے کہتے ہیں کہ اگر یہ (دین) کوئی اچھی چیز ہوتی تو یہ لوگ اس کی طرف ہم سے پہلے نہ چلے جاتے اور جب ان لوگوں کو اس (قرآن) سے ہدایت نصیب نہ ہوئی تو یہ کہیں گے یہ پرانا جھوٹ ہے۔
And the unbelievers say to the believers, ‘If this (Deen) had been something good, then these people would not have gone to it before us.’ And when these people did not let themselves be guided by it (the Quran), they will say, ‘This is an ancient lie.’
وَمِنْ قَبْلِہٖ كِتٰبُ مُوْسٰٓى اِمَامًا وَّرَحْمَۃً ۰ۭ وَھٰذَا كِتٰبٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِيًّا لِّيُنْذِرَ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا ۰ۤۖ وَبُشْرٰى لِلْمُحْسِـنِيْنَ Al-Ahqāf 46:12
اور اس سے پہلے موسیٰ (علیہ السلام) کی کتاب بھی جو راہنما اور رحمت تھی اور یہ ایک کتاب جو عربی زبان میں ہے اس کی تصدیق کرتی ہے تاکہ ظالموں کو ڈرائے اور (خلوص سے) نیکی کرنے والوں کو خوش خبری سنائے۔
And before it was the Book of Musa (Alaihi as-Salam)also, which was a guide and a mercy. And this Book, which is in the Arabic language, confirms it, so that it may warns the wrongdoers and announces the good news to those who perform righteous deeds (with sincerity).
اِنَّ الَّذِيْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللہُ ثُمَّ اسْـتَـقَامُوْا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْہِمْ وَلَا ہُمْ يَحْزَنُوْنَ Al-Ahqāf 46:13
بے شک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے پھر وہ (اس پر) قائم رہے تو ان لوگوں پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
Without doubt, the people who said, ‘Our Rabb is Allah,’ then remained steadfast (on this), there will be no fear on them, nor will they grieve.
اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا ۰ۚ جَزَاۗءًۢ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Al-Ahqāf 46:14
یہ لوگ جنت کے رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے (یہ) ان اعمال کا بدلہ ہے جو وہ کیا کرتے تھے۔
These people are the dwellers of Paradise, they will abide in it forever. (This is) the reward for the deeds which they used to perform.
وَوَصَّيْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَيْہِ اِحْسٰـنًا ۰ۭ حَمَلَتْہُ اُمُّہٗ كُرْہًا وَّوَضَعَتْہُ كُرْہًا ۰ۭ وَحَمْلُہٗ وَفِصٰلُہٗ ثَلٰثُوْنَ شَہْرًا ۰ۭ حَتّٰٓي اِذَا بَلَغَ اَشُدَّہٗ وَبَلَـغَ اَرْبَعِيْنَ سَـنَۃً ۰ۙ قَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِيْٓ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِيْٓ اَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلٰي وَالِدَيَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىہُ وَاَصْلِحْ لِيْ فِيْ ذُرِّيَّتِيْ ۰ۭۚ اِنِّىْ تُبْتُ اِلَيْكَ وَاِنِّىْ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ Al-Ahqāf 46:15
اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس ماں نے بڑی مشقت کے ساتھ اس کو پیٹ میں رکھا اور تکلیف سے اس کو جنا اور اس کا پیٹ میں رکھنا اور اس کا دودھ چھڑانا تیس ماہ میں (پورا) ہوتا ہے یہاں تک کہ جب وہ خوب جوان ہوجاتا ہے اور چالیس برس کو پہنچ جاتا ہے تو کہتا ہے اے میرے پروردگار! مجھے توفیق عطا فرما کہ آپ نے جو احسان مجھ پر اور میرے ماں باپ پر فرمائے ہیں، ان کا شکر ادا کروں اور یہ کہ نیک کام کروں جن کو آپ پسند فرمائیں اور میری اولاد میں بھی میرے لیئے صلاحیت پیدا فرما دیجئیے۔ میں آپ کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں اور یقیناً میں فرمانبردار ہوں۔
And We have commanded man to treat his parents kindly. His mother carried him in her womb with great hardship and delivered him with pain; and the carrying and weaning of him is (completed) in thirty months, until when he attains full maturity and reaches the age of forty years, he says, ‘O my Rabb! Grant me the capacity to give thanks for the favours You have bestowed upon me and upon my parents, and that I may perform righteous deeds that please You, and grant righteousness for my sake to my progeny also. I repent before You, and assuredly I am of the obedient.’
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ نَتَقَبَّلُ عَنْہُمْ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَنَتَجَاوَزُ عَنْ سَـيِّاٰتِہِمْ فِيْٓ اَصْحٰبِ الْجَــنَّۃِ ۰ۭ وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذِيْ كَانُوْا يُوْعَدُوْنَ Al-Ahqāf 46:16
یہی لوگ ہیں جن کے نیک اعمال ہم قبول فرمائیں گے اور ان کے گناہوں سے درگزر فرمائیں گے۔ یہ اہلِ جنت میں ہوں گے۔ یہ سچا وعدہ ہے جو ان سے کیا جاتا تھا۔
It is these people whose righteous deeds We will accept and will overlook their sins. They will be among the dwellers of Paradise. This is a true promise that used to be promised to them.
وَالَّذِيْ قَالَ لِوَالِدَيْہِ اُفٍّ لَّكُمَآ اَتَعِدٰنِـنِيْٓ اَنْ اُخْرَجَ وَقَدْ خَلَتِ الْقُرُوْنُ مِنْ قَبْلِيْ ۰ۚ وَہُمَا يَسْتَغِيْثٰنِ اللہَ وَيْلَكَ اٰمِنْ ۰ۤۖ اِنَّ وَعْدَ اللہِ حَقٌّ ۰ۚۖ فَيَقُوْلُ مَا ھٰذَآ اِلَّآ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ Al-Ahqāf 46:17
اور جو شخص اپنے ماں باپ سے کہتا ہے کہ میں تم سے بیزار ہوں، کیا تم مجھے یہ بتاتے ہوکہ میں (زمین سے) نکالا جاؤں گا اور یقیناً بہت سے لوگ مجھ سے پہلے گزر چکے۔ اور وہ دونوں اللہ سے فریاد کررہے ہیں، (کہتے ہیں) تیرا ناس ہو! ایمان لے آ، بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ تو وہ کہتا ہے یہ تو صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔
And the person who says to his parents, ‘I am weary of you. Do you tell me that I will be taken out (from the earth), and indeed many people have passed before me?’ And both of them are imploring Allah (for help). (They say), ‘Woe to you! Become a believer! Without doubt, the Promise of Allah is true!’ But he says, ‘These are but the stories of the earlier people.’
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ حَقَّ عَلَيْہِمُ الْقَوْلُ فِيْٓ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِمْ مِّنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ ۰ۭ اِنَّہُمْ كَانُوْا خٰسِرِيْنَ Al-Ahqāf 46:18
یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں جنوں اور انسانوں کی اُمتوں میں سے جو ان سے پہلے گزر چکیں اللہ کا وعدہ پورا ہوکر رہا۔ بے شک یہ خسارہ میں رہے۔
It is these people, from among the communities of the Jinn and people that have passed before,about whom the promise of Allah was fulfilled. Indeed, they remained in utter loss.
وَلِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا ۰ۚ وَلِيُوَفِّيَہُمْ اَعْمَالَہُمْ وَہُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ Al-Ahqāf 46:19
اور ہر ایک کو ان کے اعمال کی وجہ سے الگ الگ درجے ملیں گے۔ غرض یہ کہ ان کو ان کے اعمال کا پورا بدلہ ملے گا اور ان پر زیادتی نہ کی جائے گی۔
And each one will be assigned separate ranks according to their deeds. In short, they will get the full recompense for their deeds, and they will not be wronged.
وَيَوْمَ يُعْرَضُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا عَلَي النَّارِ ۰ۭ اَذْہَبْتُمْ طَيِّبٰتِكُمْ فِيْ حَيَاتِكُمُ الدُّنْيَا وَاسْتَمْتَعْتُمْ بِہَا ۰ۚ فَالْيَوْمَ تُجْـزَوْنَ عَذَابَ الْہُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَسْـتَكْبِرُوْنَ فِي الْاَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَبِمَا كُنْتُمْ تَفْسُقُوْنَ Al-Ahqāf 46:20
اور جس دن کافر دوزخ کے سامنے لائے جائیں گے کہ تم اپنی لذت کی چیزیں اپنی دنیا کی زندگی میں حاصل کرچکے اور تم ان سے فائدہ اٹھا چکے۔ سو آج تم کو ذلت کا عذاب دیا جائے گا اس لیئے کہ تم دنیا میں ناحق تکبر کیا کرتے تھے اور اس وجہ سے کہ تم نافرمانیاں کیا کرتے تھے۔
And the Day when the unbelievers will be brought before Hell: ‘You have received your goods of enjoyment in your worldly life, and you have benefitted from them. So today you will be given a humiliating torment because you used to behave arrogantly without right in the world, and for the reason that you used to disobey.
وَاذْكُرْ اَخَا عَادٍ ۰ۭ اِذْ اَنْذَرَ قَوْمَہٗ بِالْاَحْقَافِ وَقَدْ خَلَتِ النُّذُرُ مِنْۢ بَيْنِ يَدَيْہِ وَمِنْ خَلْفِہٖٓ اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّا اللہَ ۰ۭ اِنِّىْٓ اَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْمٍ Al-Ahqāf 46:21
اور (قوم) عاد کے (قومی) بھائی (ھود علیہ السلام) کا ذکر کریں جب انہوں نے اپنی قوم کو ڈرایا(جو) احقاف (ایسی جگہ جہاں ریت کے خمدار تودے ہوں) میں (رہتے تھے) اور ان سے پہلے اور ان سے پیچھے بہت سے ڈرانے والے (پیغمبر اب تک) گزر چکے (جو کہتے تھے) کہ تم صرف اللہ کی عبادت کیا کرو۔ بے شک مجھے تم پر ایک بڑے دن کے عذاب کا اندیشہ ہے۔
And mention the (fellow) brother of the (people of) ‘Aad (Hood - Alaihi as-Salam), when he warned his people (dwelling) in Ahqaf (a place where there are curving sand-dunes), and many warners (Messengers till then) had passed before and after him, (who used to say), ‘Worship only Allah. Without doubt, I fear for you the torment of a tremendous Day.’
قَالُوْٓا اَجِئْتَـنَا لِتَاْفِكَنَا عَنْ اٰلِہَتِنَا ۰ۚ فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَآ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ Al-Ahqāf 46:22
وہ کہنے لگے کہ کیا تم ہمارے پاس اس ارادے سے آئے ہوکہ ہم کو ہمارے معبودوں سے پھیر دو۔ اگر سچے ہو تو جس (عذاب) کاہم سے وعدہ کرتے ہو وہ لے آؤ۔
They said, ‘Have you come to us with the intention that you turn us away from our deities? Then bring that (torment) which you promise us, if you are truthful.’
قَالَ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللہِ ۰ۡۖ وَاُبَلِّغُكُمْ مَّآ اُرْسِلْتُ بِہٖ وَلٰكِنِّىْٓ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْـہَلُوْنَ Al-Ahqāf 46:23
انہوں نے فرمایا بے شک پورا علم اللہ کے پاس ہے اور مجھے تو جو پیغام دے کر بھیجا گیا وہ تم کو پہنچا رہا ہوں ولیکن میں تم کو دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نری جہالت کی باتیں کرتے ہو۔
He said, ‘Without doubt, the full knowledge is with Allah, and I am only conveying you the message that I have been sent with, but I see that you people only behave ignorantly.
فَلَمَّا رَاَوْہُ عَارِضًا مُّسْتَقْبِلَ اَوْدِيَــتِہِمْ ۰ۙ قَالُوْا ھٰذَا عَارِضٌ مُّمْطِرُنَا ۰ۭ بَلْ ہُوَمَا اسْـتَعْــجَلْتُمْ بِہٖ ۰ۭ رِيْحٌ فِيْہَا عَذَابٌ اَلِيْمٌ Al-Ahqāf 46:24
سو ان لوگوں نے جب اس بادل کو اپنی وادیوں کے مقابل آتے دیکھا تو کہنے لگے، یہ بادل ہے جو ہم پر برسے گا۔(نہیں!) بلکہ یہ وہ ہے جس کی تم جلدی مچاتے تھے۔ آندھی ہے جس میں دردناک عذاب ہے۔
So when the people saw this cloud approaching their valleys, they said, ‘This is a cloud that will rain upon us.’ (No!) Rather, it is that for which you had been hastening - a storm in which there is a painful torment.
تُدَمِّرُ كُلَّ شَيْءٍؚبِاَمْرِ رَبِّہَا فَاَصْبَحُوْا لَا يُرٰٓى اِلَّا مَسٰكِنُہُمْ ۰ۭ كَذٰلِكَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِيْنَ Al-Ahqāf 46:25
جو اپنے پروردگار کے حکم سے ہر چیز کو تباہ کردے گی۔ چنانچہ وہ ایسے ہوگئے کہ سوائے ان کے گھروں کے کچھ دکھائی نہ دیتا تھا۔ ہم گناہگاروں کو ایسے ہی سزا دیا کرتے ہیں۔
Which will destroy everything by the Command of its Rabb. So they became such that nothing could be seen except for their houses. Thus do We punish the sinners.
وَلَقَدْ مَكَّنّٰہُمْ فِيْمَآ اِنْ مَّكَّنّٰكُمْ فِيْہِ وَجَعَلْنَا لَہُمْ سَمْعًا وَّاَبْصَارًا وَّاَفْـــِٕدَۃً ۰ۡۖ فَمَآ اَغْنٰى عَنْہُمْ سَمْعُہُمْ وَلَآ اَبْصَارُہُمْ وَلَآ اَفْــِٕدَتُہُمْ مِّنْ شَيْءٍ اِذْ كَانُوْا يَجْـحَدُوْنَ ۰ۙ بِاٰيٰتِ اللہِ وَحَاقَ بِہِمْ مَّا كَانُوْا بِہٖ يَسْتَہْزِءُوْنَ Al-Ahqāf 46:26
یقیناً ہم نے ان لوگوں کو ایسے کاموں میں قدرت دی تھی جن میں تم لوگوں کو قدرت نہیں دی گئی۔ او رہم نے ان کو کان اور آنکھیں اور دل دئیے تھے۔ تو نہ تو ان کے کان ہی ان کے کچھ کام آسکے اور نہ ان کی آنکھیں اور نہ ان کے دل، چونکہ وہ لوگ اللہ کی آیات کا (ِضد سے) انکار کرتے تھے۔ اور جس (عذاب) کا مذاق اڑایا کرتے تھے اس نے ان کو آگھیرا۔
Indeed, We had granted those people authority in matters wherein you have not been granted authority. And We gave them ears, eyes and hearts, but neither could their ears be of any avail to them nor their eyes and nor their hearts, because they used to deny Allah’s Ayaat (out of stubbornness), and that (torment) which they used to mock at came to surrounded them.
وَلَقَدْ اَہْلَكْنَا مَا حَوْلَكُمْ مِّنَ الْقُرٰى وَصَرَّفْنَا الْاٰيٰتِ لَعَلَّہُمْ يَرْجِعُوْنَ Al-Ahqāf 46:27
اور یقیناً ہم نے تمہارے آس پاس کی بستیاں بھی تباہ کیں او ربار بار (اپنی) نشانیاں بھی ظاہر کیں تاکہ وہ رجوع کریں۔
Indeed We have also destroyed the settlements around you, and displayed (Our) Signs repeatedly, so that they may return.
فَلَوْلَا نَصَرَہُمُ الَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللہِ قُرْبَانًا اٰلِہَۃً ۰ۭ بَلْ ضَلُّوْا عَنْہُمْ ۰ۚ وَذٰلِكَ اِفْكُہُمْ وَمَا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ Al-Ahqāf 46:28
سو اللہ کے سوا جن کو ان لوگوں نے (اللہ کا) قرب حاصل کرنے کے لیئے (اپنا) معبود بنا رکھا ہے، انہوں نے ان کی مدد کیوں نہ کی۔ بلکہ وہ ان سے غائب ہوگئے۔ او ریہ محض ان کا جھوٹ تھا اور ان کی گھڑی ہوئی بات۔
So, why did those whom these people have taken as deities besides Allah, not help them to achieve (Allah’s) nearness? Rather they vanished from them. And this was merely their lie and their fabrication.
وَاِذْ صَرَفْنَآ اِلَيْكَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْاٰنَ ۰ۚ فَلَمَّا حَضَرُوْہُ قَالُوْٓا اَنْصِتُوْا ۰ۚ فَلَمَّا قُضِيَ وَلَّوْا اِلٰى قَوْمِہِمْ مُّنْذِرِيْنَ Al-Ahqāf 46:29
اور جب ہم نے جنوں میں سے کئی شخص آپ کی طرف متوجہ فرمائے کہ قرآن سنیں۔ پس جب وہ اس (قرآن) کے پاس آئے تو کہنے لگے خاموش رہو۔ پھر جب (قرآن) پڑھا جا چکا تو وہ اپنی قوم کو ڈرانے کے لیئے اس کے پاس گئے۔
And when We caused several individuals from the Jinn to be attentive towards you to listen to the Quran. So, when they attended it (the Quran), they said, ‘Remain silent.’ Then, when it (Quran) had been read, they returned to their people to warn them.
قَالُوْا يٰقَوْمَنَآ اِنَّا سَمِعْنَا كِتٰبًا اُنْزِلَ مِنْۢ بَعْدِ مُوْسٰى مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْہِ يَہْدِيْٓ اِلَى الْحَـقِّ وَاِلٰى طَرِيْقٍ مُّسْـتَقِيْمٍ Al-Ahqāf 46:30
کہنے لگے اے ہماری قوم! بے شک ہم نے ایک کتاب سنی ہے جو موسیٰ (علیہ السلام) کے بعد نازل فرمائی گئی ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے (اور) حق اور راہِ راست کی طرف راہنمائی کرتی ہے۔
They said, ‘O our people! Without doubt, we have heard a Book that has been revealed after Musa (Alaihi as-Salam), which confirms the Books earlier than it, (and) guides towards the truth and the straight way.
يٰقَوْمَنَآ اَجِيْبُوْا دَاعِيَ اللہِ وَاٰمِنُوْا بِہٖ يَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَيُجِرْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِيْمٍ Al-Ahqāf 46:31
اے ہماری قوم! اللہ کی طرف بلانے والے کا کہنا مانو اور اس پر ایمان لے آؤ وہ (اللہ) تمہارے گناہ معاف کردیں گے اور تمہیں دردناک عذاب سے محفوظ رکھیں گے۔
O our people! Obey the one calling to Allah and believe in him. He will forgive you your sins and protect you from the painful torment.
وَمَنْ لَّا يُجِبْ دَاعِيَ اللہِ فَلَيْسَ بِمُعْجِزٍ فِي الْاَرْضِ وَلَيْسَ لَہٗ مِنْ دُوْنِہٖٓ اَوْلِيَاۗءُ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ فِيْ ضَلٰـلٍ مُّبِيْنٍ Al-Ahqāf 46:32
اور جو اللہ کی طرف بلانے والے کی بات نہ مانے گا تو وہ زمین میں (چھپ کر یا بھاگ کر اللہ کو) ہرا نہیں سکتا اور اُس (اللہ) کے سوا اس کے کوئی حامی بھی نہ ہوں گے۔ ایسے لوگ صریح گمراہی میں ہیں۔
And whoever does not obey the one calling to Allah, he cannot overwhelm (Allah) by hiding or escaping) in the land, and he will have no friends either,other than Him (Allah). Such people are clearly astray.
اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّ اللہَ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَلَمْ يَعْيَ بِخَلْقِہِنَّ بِقٰدِرٍ عَلٰٓي اَنْ يُّـحْيِۦ الْمَوْتٰى ۰ۭ بَلٰٓي اِنَّہٗ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Al-Ahqāf 46:33
کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں کہ اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور ان کے پیدا کرنے میں تھکا نہیں۔ وہ اس پر قدرت رکھتا ہے کہ مرُدوں کو زندہ کردے۔ کیوں نہیں! بے شک وہ ہر چیز پہ قادر ہے۔
Do these people not observe that Allah is the One,Who created the heavens and the earth, and did not tire in creating them, He has the Power to give life to the dead? Why not! Without doubt, He has Power over everything.
وَيَوْمَ يُعْرَضُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا عَلَي النَّارِ ۰ۭ اَلَيْسَ ھٰذَا بِالْحَقِّ ۰ۭ قَالُوْا بَلٰي وَرَبِّنَا ۰ۭ قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ Al-Ahqāf 46:34
اور جس دن کافر آگ کے سامنے پیش کیئے جائیں گے (پوچھا جائے گا) کیا یہ سچ نہیں ہے؟ کہیں کے ہاں! ہمارے پروردگار کی قسم۔ ارشاد ہوگا کہ تم (دنیا میں) انکار کیا کرتے تھے تو (اس لیئے) اب عذاب (کے مزے) چکھو۔
And on the Day the unbelievers will be presented before the Fire (it will be asked), ‘Is this not the Truth?’ They will say, ‘Yes! By our Rabb.’ It will be commanded, ‘So, savour (the taste of) the torment now (because) you used to deny (in the world).
فَاصْبِرْ كَـمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَلَا تَسْتَعْجِلْ لَّہُمْ ۰ۭ كَاَنَّہُمْ يَوْمَ يَرَوْنَ مَا يُوْعَدُوْنَ ۰ۙ لَمْ يَلْبَثُوْٓا اِلَّا سَاعَۃً مِّنْ نَّہَارٍ ۰ۭ بَلٰغٌ ۰ۚ فَہَلْ يُہْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الْفٰسِقُوْنَ Al-Ahqāf 46:35
پس آپ صبر کیجئیے جیسے اور باہمت پیغمبروں نے صبر کیا تھا اور ان لوگوں کے لیئے (عذاب کی) جلدی نہ کیجئیے۔ کہ جس روز یہ اس چیز کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے تو (خیال کریں گے) گویا وہ (دنیا میں) رہے ہی نہ تھے مگر گھڑی بھر دن۔ یہ (قرآن) پیغام ہے۔ سو وہی ہلاک ہوں گے جو نافرمان تھے۔
Thus observe patience like the other Resolute Messengers had remained patient, and be in no haste about (the torment for) these people. The Day when they see that which has been promised to them, (they will think) as if they had not stayed (in the world) except a single hour in a day. This (Quran) is a message. So only those will be destroyed who were disobedient.
Back to top