Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْمَآئِدَة

Chapter 5: Al-Mā’idah (120 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ ۥۭ اُحِلَّتْ لَكُمْ بَہِيْمَۃُ الْاَنْعَامِ اِلَّا مَا يُتْلٰى عَلَيْكُمْ غَيْرَ مُحِلِّي الصَّيْدِ وَاَنْتُمْ حُرُمٌ اِنَّ اللہَ يَحْكُمُ مَا يُرِيْدُ Al-Mā’idah 5:1
اے ایمان والو! (اپنے)عہدوں کو پورا کرو تمہارے لئے چرنے والے جانور حلال کردیئے گئے ہیں سوائے ان کے جن کا تم سے ذکر کیا گیا مگر احرام (حج)میں شکار کو حلال نہ جاننا بے شک اللہ جیسا چاہتے ہیں حکم دیتے ہیں
O believers! Fulfil (your) pledges. Grazing cattle have been made lawful to you (for food) except those mentioned to you, but do not consider hunting lawful while in Ihram (Hajj). Without doubt, Allah commands as He wills.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحِلُّوْا شَعَاۗىِٕرَ اللہِ وَلَا الشَّہْرَ الْحَرَامَ وَلَا الْہَدْيَ وَلَا الْقَلَاۗىِٕدَ وَلَآ اٰۗمِّيْنَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ يَبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنْ رَّبِّہِمْ وَرِضْوَانًا وَاِذَا حَلَلْتُمْ فَاصْطَادُوْا وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَـنَاٰنُ قَوْمٍ اَنْ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اَنْ تَعْتَدُوْا وَتَعَاوَنُوْا عَلَي الْبِرِّ وَالتَّقْوٰى وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَي الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللہَ اِنَّ اللہَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ Al-Mā’idah 5:2
اے ایمان والو! اللہ کی نشانیوں کی بے حرمتی نہ کرو اور نہ حرمت والے مہینے کی اور نہ قربانی کے جانوروں کی اور نہ ان جانوروں کی جن کے گلے میں پٹہ دیا گیا ہو اور نہ ان لوگوں کی جو بیت الحرام کے ارادے سے جارہے ہوں(اور) اپنے رب کے فضل اور رضامندی کے طالب ہوں اور جب تم حلال ہوجاؤ (احرام سے باہر آجاؤ) تو شکار کرو اور لوگوں کی دشمنی کہ انہوں نے تمہیں مسجد حرام سے روک دیا تھا تمہارے لئے حد سے نکل جانے کا سبب نہ بنے اور نیکی اور پرہیزگاری میں اعانت کرو اور گناہ اور حد سے گزرنے میں مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرو بلا شبہ اللہ سخت عذاب دینے والے ہیں۔
O believers! Do not profane Allah’s Signs and nor the sanctified month and nor the sacrificial animals and nor of animals with bands placed around their necks, and nor the people who are going with the intention of visiting the Bait al-Haraam (and) are the seekers of the Grace and Pleasure of their Rabb. And you may hunt when you are out of prohibition (have come out of the state of Ihram). And let not people’s enmity that they had barred you from the Masjid-e Haraam be the cause for you to step out of limits; and cooperate in virtue and Allah-consciousness, and do not aid in sin and transgression; and be conscious of Allah; without doubt, Allah is the Giver of severe torment.
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَۃُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيْرِ وَمَآ اُہِلَّ لِغَيْرِ اللہِ بِہٖ وَالْمُنْخَنِقَۃُ وَالْمَوْقُوْذَۃُ وَالْمُتَرَدِّيَۃُ وَالنَّطِيْحَۃُ وَمَآ اَكَلَ السَّبُعُ اِلَّا مَا ذَكَّيْتُمْ وَمَا ذُبِحَ عَلَي النُّصُبِ وَاَنْ تَسْـتَقْسِمُوْا بِالْاَزْلَامِ ذٰلِكُمْ فِسْقٌ اَلْيَوْمَ يَىِٕسَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ دِيْنِكُمْ فَلَا تَخْشَوْہُمْ وَاخْشَوْنِ اَلْيَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِيْ وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِيْنًا فَمَنِ اضْطُرَّ فِيْ مَخْمَصَۃٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِّاِثْمٍ فَاِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Mā’idah 5:3
حرام کیا گیا تم پر مردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور جس پر بوقت ذبح اللہ کے سوا کسی کا نام لیا گیا ہو اور جو گلا گھٹنے سے مرا ہو اور جو ضرب لگنے سے مرجائے اور جو گر کر مرجائے اور جو ٹکر لگنے سے مر جائے اور جسے درندہ کھا گیا ہو سوائے اس کے کہ جس کو تم ذبح کرلو اور جو پرستش گاہوں پر ذبح کیے جائیں اور یہ کہ قرعہ کے تیروں کے ذریعے تقسیم کرو یہ سب گناہ ہیں آج کے دن کافر تمہارے دین سے ناامید ہوگئے پس ان سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو۔آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کردیا اور تم پر اپنی نعمت تمام کردی اور اسلام کو تمہارا دین پسند فرمالیا سو جو شخص بھوک سے بے تاب ہوجائے کسی گناہ کی طرف اس کا رجحان نہ ہو تو یقیناً اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
Forbidden to you are dead meat, and blood, and swine flesh, and that on which a name other than Allah’s has been pronounced at the time of slaughter, and that which had died by strangling, and that which dies due to a blow, and that which dies due to a fall, and that which is killed by impact, and that which has been eaten by a beast except the one that you slaughter, and those that are sacrificed at the altars, and that you distribute by drawing lots with arrows; all these are sins. This day the unbelievers have despaired of your Deen, therefore do not fear them, and fear Me. This day I have perfected your Deen for you, and have completed My Favour on you, and have approved Islam as Deen for you. So the person who is rendered helpless by hunger, having no inclination towards any sin, then assuredly Allah is Forgiving, Merciful.
يَسْـــَٔلُوْنَكَ مَاذَآ اُحِلَّ لَہُمْ قُلْ اُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبٰتُ وَمَا عَلَّمْتُمْ مِّنَ الْجَوَارِحِ مُكَلِّبِيْنَ تُعَلِّمُوْنَہُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ اللہُ فَكُلُوْا مِمَّآ اَمْسَكْنَ عَلَيْكُمْ وَاذْكُرُوا اسْمَ اللہِ عَلَيْہِ وَاتَّقُوا اللہَ اِنَّ اللہَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ Al-Mā’idah 5:4
آپ سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لئے کون سی چیزیں حلال کی گئی ہیں فرمادیجئے کہ تمہارے لئے پاکیزہ چیزیں حلال کی گئی ہیں اور جو تمہارے سکھلائے ہوئے شکاری جانوروں نے پکڑا ہو تو جس طرح اللہ نے تم کو سکھایا ہے (شکار کرنا)اس طرح تم نے ان کو سکھایا ہو۔ جس شکار کو وہ تمہارے واسطے پکڑ رکھیں پس وہ کھاؤ اور اس پر (بوقت ذبح) اللہ کا نام لو اوراللہ سے ڈرتے رہو یقیناً اللہ بہت جلدی حساب لینے والے ہیں۔
They ask you what has been allowed to them. Say, ‘Pure things have been allowed to you, and that which has been caught by your trained hunting animals whom you have trained according to how Allah has taught you (to hunt). Therefore, eat what they catch for you and pronounce Allah’s Name on it (at the time of slaughter), and remain conscious of Allah; indeed, Allah is very Quick in taking account.
اَلْيَوْمَ اُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبٰتُ وَطَعَامُ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ حِلٌّ لَّكُمْ وَطَعَامُكُمْ حِلٌّ لَّہُمْ وَالْمُحْصَنٰتُ مِنَ الْمُؤْمِنٰتِ وَالْمُحْصَنٰتُ مِنَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ اِذَآ اٰتَيْتُمُوْہُنَّ اُجُوْرَہُنَّ مُحْصِنِيْنَ غَيْرَ مُسٰفِحِيْنَ وَلَا مُتَّخِذِيْٓ اَخْدَانٍ وَمَنْ يَّكْفُرْ بِالْاِيْمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُہٗ وَہُوَفِي الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ Al-Mā’idah 5:5
آج کے دن تم پر پاکیزہ چیزیں حلال کردی گئیں اور اہل کتاب کا کھانا بھی تم کو حلال ہے اور تمہارا کھانا ان کو حلال ہے اور پاک دامن مومن عورتیں اور پاک دامن عورتیں ان میں سے جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی جب تم ان کوان کے مہر ادا کردو تم ان کو بیوی بناؤ صرف شہوت رانی مقصود نہ ہو اور نہ خفیہ آشنائی ہو اور جو شخص ایمان سے منکر ہوا تو یقیناً اس کا (سارا)عمل ضائع ہوجائے گا اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا۔
This day, pure things have been allowed to you, and the food of the People of the Book is also allowed to you, and your food is allowed to them, and (also allowed to you are) chaste believing women and chaste women from those who were given the Book before you, when you give them their Mahar, making them your wives - neither physical pleasure being the only purpose nor there being secret relationship. And whoever rejects Faith, then assuredly (all) his deeds will be wasted, and he will be among the losers in the Hereafter.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا قُمْتُمْ اِلَى الصَّلٰوۃِ فَاغْسِلُوْا وُجُوْہَكُمْ وَاَيْدِيَكُمْ اِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوْا بِرُءُوْسِكُمْ وَاَرْجُلَكُمْ اِلَى الْكَعْبَيْنِ وَاِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّہَّرُوْا وَاِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰٓى اَوْ عَلٰي سَفَرٍ اَوْ جَاۗءَ اَحَدٌ مِّنْكُمْ مِّنَ الْغَاۗىِٕطِ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَاۗءَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَاۗءً فَتَيَمَّمُوْا صَعِيْدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْہِكُمْ وَاَيْدِيْكُمْ مِّنْہُ مَا يُرِيْدُ اللہُ لِيَجْعَلَ عَلَيْكُمْ مِّنْ حَرَجٍ وَّلٰكِنْ يُّرِيْدُ لِيُطَہِّرَكُمْ وَلِيُتِمَّ نِعْمَتَہٗ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Al-Mā’idah 5:6
اے ایمان والو! جب تم نماز کا قصد کرو تو اپنے چہروں کو دھوؤ اور اپنے ہاتھوں کوکہنیوں تک دھو لیا کرو اوراپنے سروں پر ہاتھ پھیرو (مسح کرو)اور ٹخنوں تک اپنے پاؤں(دھولیا کرو)اور اگر تم حالت جنب (ناپاکی)میں ہو تو نہالو (خود کو پاک کرلو)اور اگر تم بیمار ہو یا حالت سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی بیت الخلاء سے ہو کر آئے یا بیویوں سے قربت کی ہو پھر تمہیں پانی نہ مل سکے تو تم پاک مٹی سے تیمم (کرلیا)کرو اس سے اپنے چہروں پر ہاتھ پھیر لو اور اپنے ہاتھوں پر (مسح کرلو)اللہ تم پر کوئی تنگی ڈالنا نہیں چاہتے ولیکن وہ تمہیں پاک کرنا چاہتے ہیں اور یہ کہ تم پر اپنی نعمت پوری کریں تاکہ تم شکرادا کرو۔
O believers! When you intend to offer Salah, wash your faces, and wash your hands up to your elbows, and pass your hands over your heads (do Massah) and (wash) your feet up to your ankles; and if you are in a state of ritual impurity (pollution), then take a bath (purify yourselves); and if you are ill or on a journey or one of you has been to the lavatory or has been intimate with his wives, and you do not find water, then (do) Tayammum with clean earth, pass your hands with it over your faces and your hands (do Massah). Allah does not intend to place any difficulty on you, but He intends to purify you, and that He completes His Blessing on you, so that you offer thanks.
وَاذْكُرُوْا نِعْمَۃَ اللہِ عَلَيْكُمْ وَمِيْثَاقَہُ الَّذِيْ وَاثَقَكُمْ بِہٖٓ اِذْ قُلْتُمْ سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا وَاتَّقُوا اللہَ اِنَّ اللہَ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Al-Mā’idah 5:7
اور اللہ نے جو تم پر انعام فرمایا ہے اسے یاد کرو اور اس عہد کو بھی جس کا تم سے وعدہ لیا ہے جب تم نے کہا کہ ہم نے سن لیا اور ہم نے مان لیا اور اللہ سے ڈرو بے شک اللہ دلوں کی باتوں سے واقف ہیں۔
And remember the favour that Allah has bestowed on you and also the pledge which He has taken from you when you said, ‘We have listened and we have obeyed,’ and remain conscious of Allah. Without doubt, Allah is Aware of the matters of the hearts.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْا قَوّٰمِيْنَ لِلہِ شُہَدَاۗءَ بِالْقِسْطِ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَـنَاٰنُ قَوْمٍ عَلٰٓي اَلَّا تَعْدِلُوْا اِعْدِلُوْا ہُوَاَقْرَبُ لِلتَّقْوٰى وَاتَّقُوا اللہَ اِنَّ اللہَ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ Al-Mā’idah 5:8
اے ایمان والو! اللہ کے لئے انصاف کے ساتھ گواہی دینے پر قائم رہنے والے بنو اور لوگوں کی دشمنی تمہیں انصاف چھوڑنے پر آمادہ نہ کردے انصاف کرو کہ یہ نیکی کے زیادہ قریب ہے اور اللہ سے ڈروکہ بے شک اللہ تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہیں۔
O believers! Stand firm for justice as witnesses for the sake of Allah; and let not the enmity of people incline you to abandon justice. Be just; for that is nearer to righteousness, and remain conscious of Allah; for, without doubt, Allah is Aware of all your deeds.
وَعَدَ اللہُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَہُمْ مَّغْفِرَۃٌ وَّاَجْرٌ عَظِيْمٌ Al-Mā’idah 5:9
جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان سے اللہ نے وعدہ فرمایا ہے کہ ان کے لئے بخشش ہے اور بہت بڑا اجر(بدلہ)ہے۔
Allah has promised those who believed and kept performing righteous deeds, that for them is forgiveness and a very great reward (recompense).
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَآ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَحِيْمِ Al-Mā’idah 5:10
اور جو لوگ کافر ہوئے اور ہماری نشانیوں کو جھٹلایا یہی لوگ دوزخ کے رہنے والے ہیں۔
And those who disbelieved and belied Our Signs, these people are the inmates of Hell.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللہِ عَلَيْكُمْ اِذْ ہَمَّ قَوْمٌ اَنْ يَّبْسُطُوْٓا اِلَيْكُمْ اَيْدِيَہُمْ فَكَفَّ اَيْدِيَہُمْ عَنْكُمْ وَاتَّقُوا اللہَ وَعَلَي اللہِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ Al-Mā’idah 5:11
اے ایمان والو! اللہ نے تم پر جو انعام کیا اسے یاد کرو جب ایک جماعت نے ارادہ کیا کہ تم پر دست درازی کریں تو (اسی نے)تم سے ان کے ہاتھ روک دیئے اور اللہ سے ڈرو اور اہل ایمان کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔
O believers! Remember the favour which Allah bestowed upon you when a group resolved to stretch out their hands against you and (only) He withheld their hands from you; and be conscious of Allah, and in Allah should the believers trust.
وَلَقَدْ اَخَذَ اللہُ مِيْثَاقَ بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ وَبَعَثْنَا مِنْہُمُ اثْنَيْ عَشَرَ نَقِيْبًا وَقَالَ اللہُ اِنِّىْ مَعَكُمْ لَىِٕنْ اَقَمْــتُمُ الصَّلٰوۃَ وَاٰتَيْتُمُ الزَّكٰوۃَ وَاٰمَنْتُمْ بِرُسُلِيْ وَعَزَّرْتُمُوْہُمْ وَاَقْرَضْتُمُ اللہَ قَرْضًا حَسَـنًا لَّاُكَفِّرَنَّ عَنْكُمْ سَـيِّاٰتِكُمْ وَلَاُدْخِلَـنَّكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْھٰرُ فَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذٰلِكَ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاۗءَ السَّبِيْلِ Al-Mā’idah 5:12
اور اللہ نے بنی اسرائیل سے عہد لیا اور ہم نے ان میں بارہ سردار مقرر فرمائے اور اللہ نے فرمایا اگر تم نمازکی پابندی کرتے رہواور زکوٰۃ ادا کرتے رہو اور میرے پیغمبروں کے ساتھ ایمان لاتے رہو اور ان کی مدد کرتے رہو تو یقیناً میں تمہارے ساتھ ہوں اور اگر اللہ کو اچھے طور پر قرض دیتے رہو گے تو میں ضرور تمہارے سارے گناہ معاف کردوں گا اور تمہیں بہشتوں میں داخل کروں گا ان کے تابع نہریں چلتی ہیں سو اس کے بعد جس نے تم میں سے کفر کیا تو یقیناً وہ سیدھے راستے سے بھٹک گیا۔
And Allah took a pledge from the Bani Isra’eel, and We appointed twelve chieftains among them; and Allah said, ‘If you keep offering Salah regularly and paying Zakat and believing in My Messengers and helping them, then assuredly I am with you. And if you will keep giving Allah a loan in a good manner, I will certainly forgive all your sins and enter you into Gardens under whose direction streams flow. So whoever of you disbelieves after this, he has indeed strayed from the straight path.’
فَبِمَا نَقْضِہِمْ مِّيْثَاقَہُمْ لَعَنّٰہُمْ وَجَعَلْنَا قُلُوْبَہُمْ قٰسِـيَۃً يُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِہٖ وَنَسُوْا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوْا بِہٖ وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلٰي خَاۗىِٕنَۃٍ مِّنْہُمْ اِلَّا قَلِيْلًا مِّنْہُمْ فَاعْفُ عَنْہُمْ وَاصْفَحْ اِنَّ اللہَ يُحِبُّ الْمُحْسِـنِيْنَ Al-Mā’idah 5:13
پس ان کے عہد توڑنے کی وجہ سے ہم نے ان پر لعنت کی اور ان کے دلوں کو سخت کردیا وہ لوگ کلام کواس کے مواقع سے بدل ڈالتے ہیں اور ان کو جو نصیحت کی گئی تھی اس میں سے ایک (بڑا) حصہ فراموش کر بیٹھے اور آپ ان میں تھوڑے لوگوں کے علاوہ ان کی خیانت کی خبر پاتے رہتے ہیں پس ان کو معاف کریں اور (ان سے)درگز کریں یقیناً اللہ احسان کرنے والوں کو دوست رکھتے ہیں۔
Thus, because of their breaking the pledge, We cursed them and hardened their hearts. These people displace words from their places and have forgotten a (substantial) part of the advice that was given to them; and, except for a few of them you keep getting the news of their breach of trust. Thus, forgive them and overlook (them); indeed, Allah befriends the benevolent.
وَمِنَ الَّذِيْنَ قَالُوْٓا اِنَّا نَصٰرٰٓى اَخَذْنَا مِيْثَاقَہُمْ فَنَسُوْا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوْا بِہٖ فَاَغْرَيْنَا بَيْنَہُمُ الْعَدَاوَۃَ وَالْبَغْضَاۗءَ اِلٰي يَوْمِ الْقِيٰمَۃِ وَسَوْفَ يُنَبِّئُہُمُ اللہُ بِمَا كَانُوْا يَصْنَعُوْنَ Al-Mā’idah 5:14
اور جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں ہم نے ان سے بھی عہد لیا تھا سو وہ بھی جو ان کو نصیحت کی گئی تھی اس میں سے ایک (بڑا)حصہ فراموش کو بیٹھے تو ہم نے ان میں قیامت کے دن تک کے لئے باہم بغض اور عداوت ڈال دی اور عنقریب اللہ ان کو ان کے اعمال سے آگاہ فرمائیں گے۔
And We also took a pledge from the people who say, ‘We are Christians.’ They too forgot a (substantial) part of the advice that was given to them. So We placed mutual rancour and enmity between them till the Day of Qiyamah, and soon will Allah inform them of their deeds.
يٰٓاَہْلَ الْكِتٰبِ قَدْ جَاۗءَكُمْ رَسُوْلُنَا يُـبَيِّنُ لَكُمْ كَثِيْرًا مِّمَّا كُنْتُمْ تُخْفُوْنَ مِنَ الْكِتٰبِ وَيَعْفُوْا عَنْ كَثِيْرٍ ۥۭ قَدْ جَاۗءَكُمْ مِّنَ اللہِ نُوْرٌ وَّكِتٰبٌ مُّبِيْنٌ Al-Mā’idah 5:15
اے اہل کتاب ! یقیناً تمہارے پاس ہمارے رسول آئے ہیں کتاب میں سے جو (باتیں)تم چھپاتے تھے ان میں سے بہت سی باتیں تم پر کھول کر بیان فرمادیتے ہیں اور بہت سی درگزر فرماتے ہیں یقیناً تمہارے پاس اللہ کی طرف سے نور اور روشن کتاب آچکی ہے۔
O People of the Book! Indeed, Our Prophet has come to you, he discloses in detail much of that which you used to hide of the Book, and overlooks much. Indeed, a Light and a luminous Book has come to you from Allah.
يَّہْدِيْ بِہِ اللہُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَہٗ سُـبُلَ السَّلٰمِ وَيُخْرِجُہُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ بِـاِذْنِہٖ وَيَہْدِيْہِمْ اِلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ Al-Mā’idah 5:16
اس کے ذریعے اللہ ایسے لوگوں کو جو اس کی رضامندی کے طالب ہوں، سلامتی کی راہیں دکھاتے ہیں اور ان کواپنے حکم سے تاریکیوں سے روشنی کی طرف لے آتے ہیں اور ان کوسیدھے راستے پر چلاتے ہیں۔
By it Allah shows the ways of peace to such people who seek His Pleasure, and brings them out from darkness into the light by His Command, and makes them walk on the straight path.
لَقَدْ كَفَرَ الَّذِيْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللہَ ہُوَالْمَسِيْحُ ابْنُ مَرْيَمَ قُلْ فَمَنْ يَّمْلِكُ مِنَ اللہِ شَـيْـــًٔـا اِنْ اَرَادَ اَنْ يُّہْلِكَ الْمَسِيْحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَاُمَّہٗ وَمَنْ فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا وَلِلہِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَہُمَا يَخْلُقُ مَا يَشَاۗءُ وَاللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Al-Mā’idah 5:17
یقیناً وہ لوگ کافر ہوئے جو کہتے ہیں کہ بے شک مسیح،مریم(علیہا السلام)کے بیٹے،ہی اللہ ہیں فرمادیجئے کہ اگر اللہ ، مسیح (علیہ السلام)مریم (علیہا السلام)کے بیٹے کو اور ان کی ماں کواور سب کو جو زمین میں ہیں ہلاک کرنا چاہیں تو کون ہے جوان کواللہ سے بچاسکے اورآسمانوں اور زمین پر جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے سب کی بادشاہی اللہ کے لئے ہے جس کو چاہیں پیدا فرمائیں اور اللہ ہرچیز پر قادر ہیں۔
Those people have surely become unbelievers who say: ‘Without doubt it is Maseeh, son of Maryam (Alaiha as-Salam), who is Allah.’ Say, ‘If Allah wills to destroy Maseeh (Alaihi as-Salam), son of Maryam (Alaiha as-Salam), and his mother and all those who are on the earth, then who is there to save them from Allah?’ And the Sovereignty of the heavens and the earth and whatsoever is in between them, is for Allah; He creates what He wills, and Allah has Power over everything.
وَقَالَتِ الْيَھُوْدُ وَالنَّصٰرٰى نَحْنُ اَبْنٰۗؤُا اللہِ وَاَحِبَّاۗؤُہٗ قُلْ فَلِمَ يُعَذِّبُكُمْ بِذُنُوْبِكُمْ بَلْ اَنْتُمْ بَشَرٌ مِّمَّنْ خَلَقَ يَغْفِرُ لِمَنْ يَّشَاۗءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَّشَاۗءُ وَلِلہِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَہُمَا وَاِلَيْہِ الْمَصِيْرُ Al-Mā’idah 5:18
اور یہود اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں فرمادیجئے کہ پھر وہ تمہاری بداعمالیوں پر تم کو سزا کیوں دیتے ہیں بلکہ تم بھی منجملہ مخلوقات کے (معمولی) آدمی ہو وہ جس کوچاہیں بخش دیں اور جس کو چاہیں عذاب کریں اور جوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور جوکچھ ان دونوں کے درمیان ہے سب پر اللہ کی بادشاہی ہے اوراسی کی طرف سب کو لوٹ کر جانا ہے۔
And the Jews and the Christians say, ‘We are Allah’s sons and His beloved.’ Say, ‘Then why does He punish you for your evil deeds? Rather, you too are (ordinary) humans from among His whole creation. He may forgive whom He wills and may punish whom He wills. And Allah’s Sovereignty extends over the heavens and the earth and whatsoever is in between them, and everyone has to return to Him.
يٰٓاَہْلَ الْكِتٰبِ قَدْ جَاۗءَكُمْ رَسُوْلُنَا يُـبَيِّنُ لَكُمْ عَلٰي فَتْرَۃٍ مِّنَ الرُّسُلِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا جَاۗءَنَا مِنْۢ بَشِيْرٍ وَّلَا نَذِيْرٍ فَقَدْ جَاۗءَكُمْ بَشِيْرٌ وَّنَذِيْرٌ وَاللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Al-Mā’idah 5:19
اے اہل کتاب! ایک عرصہ تک پیغمبروںکا سلسلہ منقطع رہنے کے بعد یقیناً تمہارے پاس ہمارے پیغمبر آپہنچے جو تم کوصاف صاف بتاتے ہیں تاکہ تم یہ نہ کہہ سکوکہ ہمارے پاس کوئی خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا نہیں آیا سو بلا شبہ (اب)تمہارے پاس خوشخبری دینے والے اور ڈر سنانے والے آگئے ہیں اور اللہ ہر چیز پر قادر ہیں۔
O People of the Book! After a period of break in the series of Messengers, Our Messenger has indeed reached you; he explains to you clearly and plainly, so that you may not say, ‘No giver of good news and warner came to us.’ So without doubt, a giver of good news and warner has (now) come to you. And Allah has Power over everything.
وَاِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِہٖ يٰقَوْمِ اذْكُرُوْا نِعْمَۃَ اللہِ عَلَيْكُمْ اِذْ جَعَلَ فِيْكُمْ اَنْۢبِيَاۗءَ وَجَعَلَكُمْ مُّلُوْكًا وَّاٰتٰىكُمْ مَّا لَمْ يُؤْتِ اَحَدًا مِّنَ الْعٰلَمِيْنَ Al-Mā’idah 5:20
اور جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے فرمایا اے میری قوم! اللہ نے جو تم پر انعام کیا (وہ)یاد کرو جب اس نے تم میں پیغمبر بنائے اور تم کو بادشاہ بنایا اور تمہیں وہ کچھ دیا جو سارے جہانوں میں سے کسی کو نہ دیا تھا۔
And when Musa (Alaihi as-Salam) said to his people, ‘O my people! Remember the favour (that) Allah bestowed upon you when He made Prophets among you and made you kings, and granted you that which He had not granted to anyone in all the worlds.
يٰقَوْمِ ادْخُلُوا الْاَرْضَ الْمُقَدَّسَۃَ الَّتِيْ كَتَبَ اللہُ لَكُمْ وَلَا تَرْتَدُّوْا عَلٰٓي اَدْبَارِكُمْ فَتَنْقَلِبُوْا خٰسِرِيْنَ Al-Mā’idah 5:21
اے میری قوم! پاک زمین میں داخل ہوجاؤ جسے اللہ نے تمہارے لئے لکھ رکھا ہے اور (مقابلے کےوقت) اپنی پیٹھ مت پھیرو کہ پھر خسارے میں پڑ جاؤ گے۔
O my people! Enter the holy land that Allah has inscribed for you, and do not turn your backs (at the time of confrontation), for then you will fall into loss.’
قَالُوْا يٰمُوْسٰٓى اِنَّ فِيْہَا قَوْمًا جَبَّارِيْنَ وَاِنَّا لَنْ نَّدْخُلَہَا حَتّٰي يَخْرُجُوْا مِنْہَا فَاِنْ يَّخْرُجُوْا مِنْہَا فَاِنَّا دٰخِلُوْنَ Al-Mā’idah 5:22
کہنے لگے اے موسیٰ (علیہ السلام)بے شک وہاں تو بڑے زبردست لوگ (رہتے )ہیں اور یقیناً جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہم وہاں ہرگز داخل نہ ہوں گے پھر اگر وہ وہاں سے نکل گئے تو ہم ضرور داخل ہوجائیں گے۔
They said, ‘O Musa (Alaihi as-Salam)! Undoubtedly, a mighty people are (living) there, and indeed, we will never enter until they depart from there; then if they go out from there, we will certainly go in.’
قَالَ رَجُلٰنِ مِنَ الَّذِيْنَ يَخَافُوْنَ اَنْعَمَ اللہُ عَلَيْہِمَا ادْخُلُوْا عَلَيْہِمُ الْبَابَ فَاِذَا دَخَلْتُمُوْہُ فَاِنَّكُمْ غٰلِبُوْنَ ۥۚ وَعَلَي اللہِ فَتَوَكَّلُوْٓا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ Al-Mā’idah 5:23
دو مردوں نے ان لوگوں میں سے جو(اللہ سے)ڈرنے والے تھے، جن پر اللہ نے انعام کیا تھا، کہا تم دروازے تک تو چلو پس جب تم اس (دروازے)میں قدم رکھو گے تو یقیناً تم (اسی وقت)غالب آجاؤ گے اور اللہ پر بھروسہ کرو اگر تم ایمان والے ہو۔
Two men, from among the people who feared (Allah), whom Allah had favoured, said, ‘Go up to the gate at least; then when you step in (the gate), surely you will (immediately) prevail, and trust Allah, if you are believers.
قَالُوْا يٰمُوْسٰٓى اِنَّا لَنْ نَّدْخُلَہَآ اَبَدًا مَّا دَامُوْا فِيْہَا فَاذْہَبْ اَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَآ اِنَّا ھٰہُنَا قٰعِدُوْنَ Al-Mā’idah 5:24
انہوں نے کہا اے موسیٰ (علیہ السلام)جب تک وہ وہاں رہیں گے ہم وہاں ہرگز داخل نہ ہوں گے پس آپ جائیں آپ اور آپ کا پروردگار دونوں لڑیں ہم تو یہاں بیٹھے ہیں۔
They said, ‘O Musa (Alaihi as-Salam)! We will never enter as long as they remain there. So you go, and both you and your Rabb fight, we are just sitting here.’
قَالَ رَبِّ اِنِّىْ لَآ اَمْلِكُ اِلَّا نَفْسِيْ وَاَخِيْ فَافْرُقْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ الْفٰسِقِيْنَ Al-Mā’idah 5:25
انہوں نے التجا کی اے میرے پروردگار! بے شک میں اپنے اور اپنے بھائی کے سوا کسی پر اختیار نہیں رکھتا پس ہمارے اور ان نافرمان لوگوں کے درمیان جدائی کردیجئے۔
He supplicated, ‘O my Rabb! Without doubt, I have no authority on anyone except myself and my brother, thus cause separation between us and these disobedient people.’
قَالَ فَاِنَّہَا مُحَرَّمَۃٌ عَلَيْہِمْ اَرْبَعِيْنَ سَـنَۃً يَتِيْھُوْنَ فِي الْاَرْضِ فَلَا تَاْسَ عَلَي الْقَوْمِ الْفٰسِقِيْنَ Al-Mā’idah 5:26
فرمایا سو وہ (ملک)یقیناً چالیس (40)برس تک ان کے ہاتھ نہ لگے گا یونہی زمین میں سر مارتے پھریں گے سو آپ اس نافرمان قوم کے حال پر غم نہ کھائیں۔
He said, ‘Assuredly, it (the country) will not fall into their hands for forty (40) years. They will keep wandering about uselessly in the land. So, do not grieve on account of these disobedient people.’
وَاتْلُ عَلَيْہِمْ نَبَاَ ابْنَيْ اٰدَمَ بِالْحَقِّ اِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا فَتُقُبِّلَ مِنْ اَحَدِہِمَا وَلَمْ يُتَقَبَّلْ مِنَ الْاٰخَرِ قَالَ لَاَقْتُلَـنَّكَ قَالَ اِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللہُ مِنَ الْمُتَّقِيْنَ Al-Mā’idah 5:27
اور آپ ان کوآدم (علیہ السلام)کے دو بیٹوں کا قصہ صحیح طور پر پڑھ کر سنائیے جب دونوں نے اپنی اپنی نیاز پیش کی پس ان دونوں میں سے ایک کی قبول کی گئی اور دوسرے کی قبول نہ کی گئی (تو وہ دوسرا)کہنے لگامیں تجھ کوضرور قتل کردوں گا اس نے کہا یقیناً اللہ صرف پرہیزگاروں سے قبول فرماتے ہیں۔
And recite to them with truth, the story of the two sons of Adam (Alaihi as-Salam); when both presented their offering, it was accepted from one of them and rejected from the other. (So the latter) said, ‘I will certainly kill you.’ He said, ‘Assuredly, Allah accepts from the Allah-conscious only.
لَىِٕنْۢ بَسَطْتَّ اِلَيَّ يَدَكَ لِتَقْتُلَنِيْ مَآ اَنَا بِبَاسِطٍ يَّدِيَ اِلَيْكَ لِاَقْتُلَكَ اِنِّىْٓ اَخَافُ اللہَ رَبَّ الْعٰلَمِيْنَ Al-Mā’idah 5:28
اگر تو میرے قتل کے لئے مجھ پر دست درازی کرے گا، میں تجھے قتل کرنے کے لئے تجھ پر ہاتھ نہیں اٹھاؤں گا کہ یقیناً میں اللہ، جہانوں کے پروردگار سے ڈرتا ہوں۔
‘If you extend your hand against me to kill me, I will not raise my hand on you to kill you, as I certainly fear Allah, the Rabb of the worlds.
اِنِّىْٓ اُرِيْدُ اَنْ تَبُوْۗاَ بِـاِثْمِيْ وَاِثْمِكَ فَتَكُوْنَ مِنْ اَصْحٰبِ النَّارِ وَذٰلِكَ جَزٰۗؤُا الظّٰلِــمِيْنَ Al-Mā’idah 5:29
بے شک میں چاہتا ہوں کہ تو میرا گناہ اوراپنا گناہ اپنے سر لے لے پھر تو دوزخ والوں میں سے ہوجائے اور ظالموں کی یہی جزا ہے۔
Without doubt, I want that you bear my sin and your sin on yourself, and then be among the inmates of Hell, and this is the recompense for the wrongdoers.’
فَطَوَّعَتْ لَہٗ نَفْسُہٗ قَتْلَ اَخِيْہِ فَقَتَلَہٗ فَاَصْبَحَ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ Al-Mā’idah 5:30
سو اس کے نفس نے اس کو اپنے بھائی کے قتل پر آمادہ کیا تو اس نے اسے قتل کردیا پس وہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگیا۔
Then his Nafs persuaded him to murder his brother, so he killed him and thus became of the losers.
فَبَعَثَ اللہُ غُرَابًا يَّبْحَثُ فِي الْاَرْضِ لِيُرِيَہٗ كَيْفَ يُوَارِيْ سَوْءَۃَ اَخِيْہِ قَالَ يٰوَيْلَــتٰٓى اَعَجَزْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِثْلَ ہٰذَا الْغُرَابِ فَاُوَارِيَ سَوْءَۃَ اَخِيْ فَاَصْبَحَ مِنَ النّٰدِمِيْنَ Al-Mā’idah 5:31
پس اللہ نے ایک کوا بھیجا جو زمین کوکریدتا تھا تاکہ اسے دکھائے کہ اپنے بھائی کی لاش کو کس طرح ڈھانک دے۔ کہنے لگا ہائے افسوس! کیا میں اس کوے جیسا بھی نہ ہوسکا کہ اپنے بھائی کی لاش کو ڈھانک دیتا پس وہ پشیمان ہوگیا۔
Then Allah sent a crow that scratched the earth to show him how to cover the body of his brother. He said, ‘Alas! Was I not even like this crow that I could have covered the body of my brother?’ Thus, he was filled with remorse.
مِنْ اَجْلِ ذٰلِكَ كَتَبْنَا عَلٰي بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ اَنَّہٗ مَنْ قَتَلَ نَفْسًۢا بِغَيْرِ نَفْسٍ اَوْ فَسَادٍ فِي الْاَرْضِ فَكَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيْعًا وَمَنْ اَحْيَاہَا فَكَاَنَّمَآ اَحْيَا النَّاسَ جَمِيْعًا وَلَقَدْ جَاۗءَتْہُمْ رُسُلُنَا بِالْبَيِّنٰتِ ثُمَّ اِنَّ كَثِيْرًا مِّنْہُمْ بَعْدَ ذٰلِكَ فِي الْاَرْضِ لَمُسْرِفُوْنَ Al-Mā’idah 5:32
اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر لکھ دیا کہ جو کوئی کسی کو بغیر جان کا بدلہ لینے کے قتل کرے یا زمین پر فساد برپا کرنے کے لئے تو گویا اس نے تمام آدمیوں کو قتل کرڈالا اور جو کسی کی زندگی کا سبب بنا تو گویا وہ تمام لوگوں کی زندگی کا سبب بنا اور یقیناً ان لوگوں کے پاس ہمارے پیغمبر روشن دلیلوں کے ساتھ آچکے پھر اس کے بعد بھی ان میں سے بہت سے دنیا میں زیادتی کرنے والے ہی رہے۔
For this reason, We inscribed for the Bani Isra’eel that whoever kills someone except in retribution for murder or for spreading mischief in the land, it is as though he has killed all human beings, and he who becomes the cause of (saving) someone’s life, it is as though he became the cause of (saving) the life of all human beings. And indeed, Our Messengers came to those people with luminous proofs, but even after that, many among them remained transgressors in the world.
اِنَّمَا جَزٰۗؤُا الَّذِيْنَ يُحَارِبُوْنَ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ وَيَسْعَوْنَ فِي الْاَرْضِ فَسَادًا اَنْ يُّقَتَّلُوْٓا اَوْ يُصَلَّبُوْٓا اَوْ تُـقَطَّعَ اَيْدِيْہِمْ وَاَرْجُلُہُمْ مِّنْ خِلَافٍ اَوْ يُنْفَوْا مِنَ الْاَرْضِ ذٰلِكَ لَہُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَلَہُمْ فِي الْاٰخِرَۃِ عَذَابٌ عَظِيْمٌ Al-Mā’idah 5:33
یقیناً جو اللہ سے اور اس کے پیغمبر سے لڑتے ہیں اور وہ زمین میں فساد برپاکرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کی سزا صرف یہی ہے کہ قتل کیے جائیں یا سولی چڑھا دیئے جائیں یا مخالف سمت سے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیئے جائیں یا ملک سے نکال دیئے جائیں۔ یہ دنیا میں ان کے لئے رسوائی ہے اور ان کے لئے آخرت میں بھی بہت بڑا عذاب ہے۔
Indeed, those who fight against Allah and His Messenger and try to make mischief in the land, their only punishment is that they be killed or be crucified or their hands and feet on opposite sides be cut off or (they) be expelled from the land. This is the disgrace for them in the world, and there is a great torment for them in the Hereafter, as well.
اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا مِنْ قَبْلِ اَنْ تَقْدِرُوْا عَلَيْہِمْ فَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Mā’idah 5:34
مگر وہ لوگ کہ تمہارے پکڑ لینے سے پہلے توبہ کریں پس جان لو کہ اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
Except those people who repent before being captured by you. Thus, know that Allah is Forgiving, Merciful.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَابْتَغُوْٓا اِلَيْہِ الْوَسِيْلَۃَ وَجَاہِدُوْا فِيْ سَبِيْلِہٖ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Al-Mā’idah 5:35
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اس کا قرب پانے کا سبب تلاش کرو اور اس کی راہ میں جہاد (محنت) کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔
O believers! Be conscious of Allah and seek the means to attain His Nearness, and do Jihad (strive) in His Way, so that you succeed.
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْ اَنَّ لَہُمْ مَّا فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا وَّمِثْلَہٗ مَعَہٗ لِيَفْتَدُوْا بِہٖ مِنْ عَذَابِ يَوْمِ الْقِيٰمَۃِ مَا تُقُبِّلَ مِنْہُمْ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ Al-Mā’idah 5:36
بے شک جو لوگ کافر ہیں اگر ان کے پاس دنیا بھر کی چیزیں ہوں اور ان کے ساتھ اتنی چیزیں (مال وزر)اور بھی ہوں کہ قیامت کے روز یہ بدلہ میں دے کرعذاب سے چھوٹ جائیں (تب بھی)وہ ان سے قبول نہ کی جائیں گی اور ان کے لئے درد دینے والا عذاب ہے۔
Without doubt, if those who are unbelievers possess everything of the world and as many more things (possessions and wealth) along with these to give on the Day of Qiyamah in exchange for being spared from the torment, (even then) these will not be accepted from them, and for them is a painful torment.
يُرِيْدُوْنَ اَنْ يَّخْرُجُوْا مِنَ النَّارِ وَمَا ہُمْ بِخٰرِجِيْنَ مِنْہَا وَلَہُمْ عَذَابٌ مُّقِيْمٌ Al-Mā’idah 5:37
وہ آرزو کریں گے کہ آگ سے نکل جائیں مگر وہ اس سے کبھی نہیں نکلیں گے اور ان کو ہمیشہ کا عذاب ہوگا۔
They will long to get out of the Fire, but they will never get out of it, and they will undergo an eternal torment.
وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَۃُ فَاقْطَعُوْٓا اَيْدِيَہُمَا جَزَاۗءًۢ بِمَا كَسَـبَا نَكَالًا مِّنَ اللہِ وَاللہُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ Al-Mā’idah 5:38
اور چوری کرنے والا مرد اور چوری کرنے والی عورت پس دونوںکا ہاتھ کاٹ دو ان کے کیے کی سزا میں اللہ کی طرف سے عبرت ہے اور اللہ غالب ہیں حکمت والے۔
And cut off the hand of both the male thief and the female thief, there is lesson from Allah in the punishment for their act; and Allah is Dominant, Wise.
فَمَنْ تَابَ مِنْۢ بَعْدِ ظُلْمِہٖ وَاَصْلَحَ فَاِنَّ اللہَ يَتُوْبُ عَلَيْہِ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Mā’idah 5:39
پس جو کوئی زیادتی کرنے کے بعد توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو یقیناً اس کی توبہ قبول فرماتے ہیں بے شک اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
Thus, whoever repents after committing a wrong and reforms himself, then Allah certainly accepts his repentance. Without doubt, Allah is Forgiving, Merciful.
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللہَ لَہٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ يُعَذِّبُ مَنْ يَّشَاۗءُ وَيَغْفِرُ لِمَنْ يَّشَاۗءُ وَاللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Al-Mā’idah 5:40
کیا تم کو معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے جسے چاہیں عذاب کریں اور جسے چاہیں بخش دیں اور اللہ ہر چیز پہ قادر ہیں۔
Do you not know that the Sovereignty of the heavens and the earth is for Allah only? He may punish whom He wills and may forgive whom He wills. And Allah has Power over everything.
يٰٓاَيُّھَا الرَّسُوْلُ لَا يَحْزُنْكَ الَّذِيْنَ يُسَارِعُوْنَ فِي الْكُفْرِ مِنَ الَّذِيْنَ قَالُوْٓا اٰمَنَّا بِاَفْوَاہِہِمْ وَلَمْ تُؤْمِنْ قُلُوْبُہُمْ وَمِنَ الَّذِيْنَ ہَادُوْا سَمّٰعُوْنَ لِلْكَذِبِ سَمّٰعُوْنَ لِقَوْمٍ اٰخَرِيْنَ لَمْ يَاْتُوْكَ يُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ مِنْۢ بَعْدِ مَوَاضِعِہٖ يَقُوْلُوْنَ اِنْ اُوْتِيْتُمْ ہٰذَا فَخُذُوْہُ وَاِنْ لَّمْ تُؤْتَوْہُ فَاحْذَرُوْا وَمَنْ يُّرِدِ اللہُ فِتْنَتَہٗ فَلَنْ تَمْلِكَ لَہٗ مِنَ اللہِ شَـيْـــــًٔـا اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ لَمْ يُرِدِ اللہُ اَنْ يُّطَہِّرَ قُلُوْبَہُمْ لَہُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَّلَہُمْ فِي الْاٰخِرَۃِ عَذَابٌ عَظِيْمٌ Al-Mā’idah 5:41
اے پیغمبر! جو لوگ کفر کی طرف جلدی کرتے ہیں وہ آپ کے لئے پریشانی کا سبب نہ بنیں ان میں کچھ تو اپنے منہ سے کہتے ہیں ہم ایمان لائے مگر ان کے دل ایمان نہیں لائے اور کچھ ان میں یہودی ہیں جو جھوٹ سنتے ہیں اور دوسری قوم (کافروں)کے واسطے باتیں کان دھر کے سنتے ہیں جو آپ کے پاس نہیں آئے باتوں کوان کے اصل مقام سے ہٹا کر تبدیل کردیتے ہیں (اور)کہتے ہیں اگر تم سے یہ کہا جائے تو اسے مان لینا اور اگر یہ نہ کہا جائے تو احتیاط کرنا اور جس کو اللہ ہی گمراہ کرنا چاہیں تو آپ ہرگز اس کے لئے اللہ سے کوئی اختیار نہیں رکھتے یہی لوگ ہیں کہ اللہ ان کے دلوںکوپاک نہیں کرنا چاہتے ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور ان کے لئے آخرت میں بہت بڑا عذاب ہے۔
O Messenger! Let not the people who hasten towards unbelief be a cause of worry for you. Some among them say with their mouths: ‘We believe,’ but their hearts do not believe, and some among them are Jews who listen to falsehood, and they listen attentively for the sake of other folk (unbelievers) who have not come to you; they change the words, displacing them from their original place (and) say, ‘Believe only if you are told this, and beware if you are not told this.’ And you have no authority before Allah in the case of someone whom Allah Himself intends to send astray. It is these people whose hearts Allah does not want to purify; for them is disgrace in the world, and for them is a very great torment in the Hereafter.
سَمّٰعُوْنَ لِلْكَذِبِ اَكّٰلُوْنَ لِلسُّحْتِ فَاِنْ جَاۗءُوْكَ فَاحْكُمْ بَيْنَہُمْ اَوْ اَعْرِضْ عَنْہُمْ وَاِنْ تُعْرِضْ عَنْہُمْ فَلَنْ يَّضُرُّوْكَ شَـيْـــًٔـا وَاِنْ حَكَمْتَ فَاحْكُمْ بَيْنَہُمْ بِالْقِسْطِ اِنَّ اللہَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِيْنَ Al-Mā’idah 5:42
یہ جھوٹ سننے والے اور بڑے حرام کھانے والے ہیں پس اگر وہ آپ کے پاس آئیں (تو آپ چاہیں)تو ان میں فیصلہ کردیں یا ان کو ٹال دیں اور اگر آپ ان کو ٹال دیں تووہ آپ کو ہرگز کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں گے اور اگر آپ فیصلہ کریں تو ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کریں بے شک اللہ انصاف کرنے والوں کے ساتھ محبت کرتے ہیں۔
They are listeners of falsehood and great devourers of the unlawful. So if they come to you, you may judge between them (if you like) or put them off. And if you put them off, they cannot harm you in the least. And if you judge, then judge between them with justice. Without doubt, Allah loves those who dispense justice.
وَكَيْفَ يُحَكِّمُوْنَكَ وَعِنْدَہُمُ التَّوْرٰىۃُ فِيْہَا حُكْمُ اللہِ ثُمَّ يَتَوَلَّوْنَ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ وَمَآ اُولٰۗىِٕكَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ Al-Mā’idah 5:43
اور یہ آپ سے فیصلہ کیونکر چاہیں گے اور خود ان کے پاس تورات ہے جس میں اللہ کاحکم ہے پھر اس کے بعدیہ (اس سے) پھر جاتے ہیں اور یہ لوگ ایمان والے ہی نہیں۔
And why would they seek the judgment from you, when they themselves have the Taurat, which contains Allah’s Commandments, yet after that, they turn away (from it). And these people are just not believers.
اِنَّآ اَنْزَلْنَا التَّوْرٰىۃَ فِيْہَا ہُدًى وَّنُوْرٌ يَحْكُمُ بِہَا النَّبِيُّوْنَ الَّذِيْنَ اَسْلَمُوْا لِلَّذِيْنَ ہَادُوْا وَالرَّبّٰنِيُّوْنَ وَالْاَحْبَارُ بِمَا اسْتُحْفِظُوْا مِنْ كِتٰبِ اللہِ وَكَانُوْا عَلَيْہِ شُہَدَاۗءَ فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ وَاخْشَوْنِ وَلَا تَشْتَرُوْا بِاٰيٰـتِيْ ثَـمَنًا قَلِيْلًا وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللہُ فَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْكٰفِرُوْنَ Al-Mā’idah 5:44
بے شک ہم نے تورات نازل فرمائی جس میں راہنمائی ہے اور روشنی ہے پیغمبر جو کہ (اللہ کے)فرماں بردار تھے اس کے موافق یہود کو حکم دیا کرتے تھے اوراہل اللہ اور علماء بھی کیونکہ انہیں اس کتاب کی حفاظت کا حکم دیا گیا تھا اور وہ اس پر گواہ تھے پس تم لوگوں سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرو اور میری آیات کو تھوڑی قیمت (مال دنیا)پہ مت بیچو اور جو کوئی اللہ کے نازل کیے ہوئے کے مطابق حکم نہ کرے تو ایسے لوگ ہی کافر ہیں۔
Without doubt, We revealed the Taurat, in which is guidance and light. The Messengers who were obedient (to Allah) used to instruct the Jews according to it, and so did the Men of Allah and the religious scholars, because they had been commanded to protect that Book, and they were its witnesses. Therefore, do not fear people and fear Me, and do not sell My Ayaat for a petty price (worldly wealth). And whoever does not ordain according to Allah’s Revelation (Commands), then such are the people who are unbelievers.
وَكَتَبْنَا عَلَيْہِمْ فِيْہَآ اَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ وَالْعَيْنَ بِالْعَيْنِ وَالْاَنْفَ بِالْاَنْفِ وَالْاُذُنَ بِالْاُذُنِ وَالسِّنَّ بِالسِّنِّ وَالْجُرُوْحَ قِصَاصٌ فَمَنْ تَصَدَّقَ بِہٖ فَہُوَكَفَّارَۃٌ لَّہٗ وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللہُ فَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الظّٰلِمُوْنَ Al-Mā’idah 5:45
اور ہم نے ان کے لئے اس (تورات)میں یہ لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اورزخموں کا بھی بدلہ ہے۔ پس جو کوئی اسے معاف کردے وہ اس کے لئے کفارہ ہوجائے گا اور جو کوئی اللہ کے نازل کیے ہوئے (احکام) کے مطابق حکم نہ کرے پس ایسے لوگ ہی ظالم ہیں۔
And We had prescribed for them in it (the Taurat): a life for a life, an eye for an eye, a nose for a nose, an ear for an ear, a tooth for a tooth, and there is retaliation for the wounds, as well. So whoever forgives it, that would become expiation for him. And whoever does not ordain according to Allah’s Revelation (Commands), then such are the people who are wrongdoers.
وَقَفَّيْنَا عَلٰٓي اٰثَارِہِمْ بِعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْہِ مِنَ التَّوْرٰىۃِ وَاٰتَيْنٰہُ الْاِنْجِيْلَ فِيْہِ ہُدًى وَّنُوْرٌ وَّمُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْہِ مِنَ التَّوْرٰىۃِ وَہُدًى وَّمَوْعِظَۃً لِّلْمُتَّقِيْنَ Al-Mā’idah 5:46
اوران (پیغمبروں)کے بعد ہم نے عیسیٰ (علیہ السلام)بیٹے مریم (علیہا السلام)کو انہی کے نقش قدم پر بھیجا جو اپنے سے پہلے آنے والی کتاب تورات کی تصدیق کرنے والے تھے اور ہم نے ان کو انجیل دی جس میں راہنمائی تھی اور روشنی (نور)اور تصدیق کرنے والی تھی اپنے سے پہلی تورات کی اور ہدایت اور نصیحت تھی پرہیزگاروں کے لئے۔
And after these (Messengers - Alaihim as-Salam) We sent Isa (Alaihi as-Salam), son of Maryam (Alaiha as-Salam) following in their footsteps, who was an affirmer of the Taurat, the Book that came before him. And We gave him the Injeel in which was guidance and light (Noor), and (it was) a confirmation of the Taurat that came before it, and was guidance and advice for the Allah-conscious.
وَلْيَحْكُمْ اَہْلُ الْاِنْجِيْلِ بِمَآ اَنْزَلَ اللہُ فِيْہِ وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللہُ فَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْفٰسِقُوْنَ Al-Mā’idah 5:47
اور اہل انجیل کو چاہیے کہ جو کچھ اس میں اللہ نے نازل فرمایا اس کے مطابق حکم کریں اور جو اللہ کے نازل کردہ (احکام) کے مطابق حکم نہ کرے توایسے ہی لوگ نافرمان ہیں۔
And the People of Injeel should ordain according to what Allah has revealed in it. And whoever does not ordain according to Allah’s Revelation (Commands), then such are the people who are disobedient.
وَاَنْزَلْنَآ اِلَيْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْہِ مِنَ الْكِتٰبِ وَمُہَيْمِنًا عَلَيْہِ فَاحْكُمْ بَيْنَہُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللہُ وَلَا تَتَّبِعْ اَہْوَاۗءَہُمْ عَمَّا جَاۗءَكَ مِنَ الْحَقِّ لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنْكُمْ شِرْعَۃً وَّمِنْہَاجًا وَلَوْ شَاۗءَ اللہُ لَجَعَلَكُمْ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً وَّلٰكِنْ لِّيَبْلُوَكُمْ فِيْ مَآ اٰتٰىكُمْ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرٰتِ اِلَى اللہِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيْعًا فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِيْہِ تَخْتَلِفُوْنَ Al-Mā’idah 5:48
اورہم نے آپ پر حق کے ساتھ کتاب نازل فرمائی جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور ان کی محافظ ہے سو جو اللہ نے نازل فرمایا اس کے مطابق ان میں حکم کیجئے اور آپ کے پاس حق آجانے کے بعد ان کی خواہشات کو مت مانیئے (اور)تم میں سے ہر ایک کے لئے ہم نے دستور اورایک طریقہ مقرر فرمایا ہے اور اگر اللہ چاہتے تو تم سب کو ایک ہی امت کردیتے لیکن (ایسا نہیں کیا)اس نے جو احکام تم کو دیئے اس میں تمہیں آزمانا چاہتے ہیں سو نیکی میں جلدی کرو تم سب کو اللہ کے پاس لوٹ کر جانا ہے پھر وہ تم کو جن باتوں میں تم اختلاف کرتے تھے، (ان کے بارے)بتائیں گے۔
And We have revealed the Book to you with Truth, it confirms the Books that came before it and is their guardian. So judge between them according to what Allah has revealed, and do not follow their desires after the Truth has come to you. (And) We have prescribed a law and a way for each of you. And had Allah willed, He could have made you all a single community, but He did not (do so). He wants to try you by the Commands that He has given you, so strive to excel in goodness. All of you have to return to Allah, He will then inform you (about) the matters in which you differed.
وَاَنِ احْكُمْ بَيْنَہُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللہُ وَلَا تَتَّبِعْ اَہْوَاۗءَہُمْ وَاحْذَرْہُمْ اَنْ يَّفْتِنُوْكَ عَنْۢ بَعْضِ مَآ اَنْزَلَ اللہُ اِلَيْكَ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمْ اَنَّمَا يُرِيْدُ اللہُ اَنْ يُّصِيْبَہُمْ بِبَعْضِ ذُنُوْبِہِمْ وَاِنَّ كَثِيْرًا مِّنَ النَّاسِ لَفٰسِقُوْنَ Al-Mā’idah 5:49
اور یہ کہ آپ ان کے درمیان اللہ کے نازل کردہ (احکام) کے مطابق فیصلہ کریں اور ان کی خواہشات کو مت مانیں اور ان سے بچیں کہ آپ پر اللہ کے نازل کردہ احکام میں سے بعض سے آپ کوبہکانہ دیں پس اگر یہ پھر جائیں (نہ مانیں)تو جان لیں کہ اللہ ان کے بعض گناہوں کے بدلے ان کو مصیبت میں ڈالنا چاہتے ہیں اور یقیناً اکثر لوگ نافرمان ہیں۔
And that, you judge between them according to Allah’s Revelation (Commands), and do not follow their desires, and beware of them lest they mislead you from some of Allah’s Revealed Commands. Therefore, if they turn away (disbelieve), then know that Allah wants to put them in hardship for some of their sins. And indeed, most of the people are disobedient.
اَفَحُكْمَ الْجَاہِلِيَّۃِ يَبْغُوْنَ وَمَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللہِ حُكْمًا لِّقَوْمٍ يُّوْقِنُوْنَ Al-Mā’idah 5:50
کہا یہ جاہلیت کا حکم چاہتے ہیں اور جو لوگ یقین رکھتے ہیں ان کے لئے اللہ سے بڑھ کر کس کا حکم اچھا (ہوسکتا)ہے۔
Do they seek a ruling of Ignorance? And whose Command is (can be) better than that of Allah, for the people who have sure faith?
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْيَھُوْدَ وَالنَّصٰرٰٓى اَوْلِيَاۗءَ بَعْضُہُمْ اَوْلِيَاۗءُ بَعْضٍ وَمَنْ يَّتَوَلَّہُمْ مِّنْكُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ اِنَّ اللہَ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِــمِيْنَ Al-Mā’idah 5:51
اے ایمان والو! یہود اور نصاریٰ کودوست نہ بناؤ وہ ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم میں سے جو ان سے دوستی کرے گا تو بے شک وہ انہی میں سے ہوگا یقیناً اللہ غلط کاروں کو ہدایت نہیں دیتے۔
O believers! Do not befriend the Jews and the Christians; they are friends of each another. And whoever among you befriends them, will without doubt be one of them. Assuredly, Allah does not guide the wrongdoers.
فَتَرَى الَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ يُّسَارِعُوْنَ فِيْہِمْ يَقُوْلُوْنَ نَخْشٰٓى اَنْ تُصِيْبَنَا دَاۗىِٕرَۃٌ فَعَسَى اللہُ اَنْ يَّاْتِيَ بِالْفَتْحِ اَوْ اَمْرٍ مِّنْ عِنْدِہٖ فَيُصْبِحُوْا عَلٰي مَآ اَسَرُّوْا فِيْٓ اَنْفُسِہِمْ نٰدِمِيْنَ Al-Mā’idah 5:52
جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا)مرض ہے پس تم دیکھو گے کہ ان میں دوڑ دوڑ کر ملے جاتے ہیں کہتے ہیں کہ ہم کو ڈر ہے کہ ہم پر کوئی گردش نہ پڑ جائے سو عنقریب اللہ فتح کا ظہور فرمادیں گے یا اپنے ہاں سے کوئی اور خاص بات، پھر اپنے پوشیدہ دلی خیالات پر نادم ہوں گے۔
So you will see the people in whose hearts is the disease (of hypocrisy), joining them hastily. They say, ‘We are afraid lest some turn of fortune befalls us.’ So Allah will soon display a victory or a special event from Himself, then they will regret their secret thoughts.
وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَہٰٓؤُلَاۗءِ الَّذِيْنَ اَقْسَمُوْا بِاللہِ جَہْدَ اَيْمَانِہِمْ اِنَّہُمْ لَمَعَكُمْ حَبِطَتْ اَعْمَالُہُمْ فَاَصْبَحُوْا خٰسِرِيْنَ Al-Mā’idah 5:53
اور اس وقت مسلمان کہیں گے کہ کیا یہی لوگ ہیں جو اللہ کی قسمیں بڑے مبالغہ سے کھاتے تھے کہ یقیناً ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ ان کے اعمال اکارت گئے پس وہ خسارے میں پڑ گئے۔
And the Muslims will say at that time, ‘Are these the people who used to swear exaggerated oaths by Allah that surely we are with you?’ Their deeds were wasted, thus they fell into loss.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَنْ يَّرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِيْنِہٖ فَسَوْفَ يَاْتِي اللہُ بِقَوْمٍ يُّحِبُّہُمْ وَيُحِبُّوْنَہٗٓ اَذِلَّۃٍ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ اَعِزَّۃٍ عَلَي الْكٰفِرِيْنَ يُجَاہِدُوْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَلَا يَخَافُوْنَ لَوْمَۃَ لَاۗىِٕمٍ ذٰلِكَ فَضْلُ اللہِ يُؤْتِيْہِ مَنْ يَّشَاۗءُ وَاللہُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ Al-Mā’idah 5:54
اے ایمان والو! تم میں سے جو کوئی اپنے دین سے پھر جائے تو عنقریب اللہ ایسے لوگ پیدا کردیں گے جن سے وہ محبت کریں گے اور وہ اس سے محبت کرتے ہوں گے مسلمانوں پر نرمی کرنے والے (اور)کافروں پر سختی کرنے والے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈرنے والے۔ یہ اللہ کا فضل ہے جس کو چاہیں عطا فرمادیں اور اللہ کشائش والے جاننے والے ہیں۔
O believers! Whosoever of you turns back from his Deen, then Allah will soon bring forth such people whom He will love and who will love Him, kind with Muslims, (and) stern with the unbelievers, doers of Jihad in Allah’s Way and fearless of the reproach of any reproacher. This is the Grace of Allah, He bestows it on whom He wills; and Allah is Bountiful, Knowing.
اِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللہُ وَرَسُوْلُہٗ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوا الَّذِيْنَ يُقِيْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَيُؤْتُوْنَ الزَّكٰوۃَ وَہُمْ رٰكِعُوْنَ Al-Mā’idah 5:55
یقیناً تمہارے دوست اللہ اور اس کے پیغمبر ہیں اور ایمان والے لوگ جو نماز کو قائم رکھتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور وہ رکوع کرنے والے ہیں۔
Indeed, your friend is Allah and His Messenger and the believers who establish Salah and pay the Zakat, and they bow down.
وَمَنْ يَّتَوَلَّ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا فَاِنَّ حِزْبَ اللہِ ہُمُ الْغٰلِبُوْنَ Al-Mā’idah 5:56
اور جو کوئی اللہ کو دوست رکھے اور اس کے پیغمبر کو اور ایمان والوں کو تو یقیناً اللہ کا گروہ ہی غالب ہے۔
And whoever befriends Allah, His Messenger and the believers, then assuredly it is only Allah’s Party that is dominant.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا دِيْنَكُمْ ہُزُوًا وَّلَعِبًا مِّنَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَالْكُفَّارَ اَوْلِيَاۗءَ وَاتَّقُوا اللہَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ Al-Mā’idah 5:57
اے ایمان والو! ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جو تمہارے دین کا مذاق اڑاتے ہیں اور کھیل سمجھتے ہیں ان میں سے جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی اور کافروں میں سے اور اگر تم ایمان رکھتے ہو تو اللہ سے ڈرو۔
O believers! Do not befriend such people who mock at your religion and consider it fun from among those who were given the Book before you and the unbelievers, and be conscious of Allah, if you are believers.
وَاِذَا نَادَيْتُمْ اِلَى الصَّلٰوۃِ اتَّخَذُوْہَا ہُزُوًا وَّلَعِبًا ذٰلِكَ بِاَنَّہُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْقِلُوْنَ Al-Mā’idah 5:58
اور جب تم نماز کے لئے پکارتے ہو تو اس کا مذاق اور تماشا بناتے ہیں یہ اس لئے کہ یہ بے عقل لوگ ہیں۔
And when you give the call for Salah, they make mockery and fun of it; that is because they are a people without intellect.
قُلْ يٰٓاَہْلَ الْكِتٰبِ ہَلْ تَنْقِمُوْنَ مِنَّآ اِلَّآ اَنْ اٰمَنَّا بِاللہِ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَيْنَا وَمَآ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلُ وَاَنَّ اَكْثَرَكُمْ فٰسِقُوْنَ Al-Mā’idah 5:59
آپ فرمادیجئے اے اہل کتاب! تم ہم میں کون سی برائی دیکھتے ہو بس یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ ایمان لائے اور جو ہم پر نازل ہوا (اس پر)اور جو ہم سے پہلے نازل ہوا (اس پر)اور یہ کہ تم میں اکثر لوگ بدکردار ہیں۔
Say, ‘O People of the Book! What wrong do you see in us; only this, that we believe in Allah and (in that) which has been revealed to us and (in that) which was revealed before us, and that most of you are evildoers?’
قُلْ ہَلْ اُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِّنْ ذٰلِكَ مَثُوْبَۃً عِنْدَ اللہِ مَنْ لَّعَنَہُ اللہُ وَغَضِبَ عَلَيْہِ وَجَعَلَ مِنْہُمُ الْقِرَدَۃَ وَالْخَـنَازِيْرَ وَعَبَدَ الطَّاغُوْتَ اُولٰۗىِٕكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّاَضَلُّ عَنْ سَوَاۗءِ السَّبِيْلِ Al-Mā’idah 5:60
فرما دیجئے کہ (اہل کتاب!)کیا میں تم کو بتادوں (کہ)اللہ کے ہاں اس سے بھی بدتر سزا پانے والے (کون ہیں)؟ وہ کہ جن پر اللہ نے لعنت کی اور ان پر غضب کیااور ان میں سے بعضوں کو بندر اورسور بنادیا اور انہوں نے شیطان کی بندگی کی، ایسے لوگوں کا برا ٹھکانہ ہے اور وہ سیدھی راہ سے بہت بھٹکے ہوئے ہیں۔
Say, ‘(O People of the Book!) Should I inform you of (those who are) the receivers of an even worse punishment than this, with Allah? Those, whom Allah cursed and sent His wrath upon them and turned some of them into monkeys and pigs, and they worshiped Shaitan. Such people have a bad abode and they have strayed very far away from the straight path.’
وَاِذَا جَاۗءُوْكُمْ قَالُوْٓا اٰمَنَّا وَقَدْ دَّخَلُوْا بِالْكُفْرِ وَہُمْ قَدْ خَرَجُوْا بِہٖ وَاللہُ اَعْلَمُ بِمَا كَانُوْا يَكْتُمُوْنَ Al-Mā’idah 5:61
اور جب آپ کے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے حالانکہ کفر لے کر آئے تھے اور وہ اسی کو لے کر چلے گئے اور جو بات یہ چھپاتے ہیں اللہ اسے خوب جانتے ہیں۔
And when they come to you, they say, ‘We believe,’ while in fact they had come with unbelief and with it they went back. And Allah is well Aware of what they hide.
وَتَرٰى كَثِيْرًا مِّنْہُمْ يُسَارِعُوْنَ فِي الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاَكْلِہِمُ السُّحْتَ لَبِئْسَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Al-Mā’idah 5:62
اور آپ ان میں سے اکثر کو دیکھتے ہیں کہ گناہ کے کام میں جلدی کرتے ہیں اور حد سے گزرنے میں اور حرام کھانے میں ۔ البتہ یہ جو کچھ کرتے ہیں برا کرتے ہیں۔
And you see most of them hastening towards sinful deeds and transgression and devouring the forbidden. However, evil is what they do.
لَوْلَا يَنْھٰىہُمُ الرَّبّٰنِيُّوْنَ وَالْاَحْبَارُ عَنْ قَوْلِہِمُ الْاِثْمَ وَاَكْلِہِمُ السُّحْتَ لَبِئْسَ مَا كَانُوْا يَصْنَعُوْنَ Al-Mā’idah 5:63
بھلا ان کے اہل اللہ اور علماء انہیں گناہ کی باتوں اور حرام کھانے سے منع کیوں نہیں کرتے؟ البتہ وہ بھی برا کرتے ہیں۔
After all, why don’t their Men of Allah and the religious scholars forbid them from sinful speech and devouring the forbidden? However, evil is what they also do.
وَقَالَتِ الْيَھُوْدُ يَدُ اللہِ مَغْلُوْلَۃٌ غُلَّتْ اَيْدِيْہِمْ وَلُعِنُوْا بِمَا قَالُوْا بَلْ يَدٰہُ مَبْسُوْطَتٰنِ يُنْفِقُ كَيْفَ يَشَاۗءُ وَلَيَزِيْدَنَّ كَثِيْرًا مِّنْہُمْ مَّآ اُنْزِلَ اِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ طُغْيَانًا وَّكُفْرًا وَاَلْقَيْنَا بَيْنَہُمُ الْعَدَاوَۃَ وَالْبَغْضَاۗءَ اِلٰي يَوْمِ الْقِيٰمَۃِ كُلَّمَآ اَوْقَدُوْا نَارًا لِّـلْحَرْبِ اَطْفَاَہَا اللہُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْاَرْضِ فَسَادًا وَاللہُ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِيْنَ Al-Mā’idah 5:64
اور یہود نے کہا اللہ کے ہاتھ بندہیں، انہی کے ہاتھ بند ہیں اور یہ بات کہنے سے ان پر لعنت کی گئی بلکہ اس (اللہ)کے دونوں ہاتھ کشادہ ہیں وہ (اللہ)جس طرح چاہیں خرچ کرتے ہیں۔ اور جو (مضمون)آپ کی طرف آپ کے پروردگار نے بھیجا ہے ان میں سے اکثر کے لئے سرکشی اور کفر میں زیادتی کا سبب بن جاتا ہے اور ہم نے ان کے درمیان قیامت کے دن تک کے لئے دشمنی اور بغض ڈال دیا جب کبھی لڑائی کی آگ بھڑکاتے ہیں اس کواللہ بجھا دیتے ہیں اور وہ (لوگ )ملک میں فساد کرتے پھرتے ہیں اور اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتے۔
And the Jews said, ‘Allah’s Hands are tied.’ It is their hands that are tied, and they have been cursed for uttering this. Rather, both His (Allah’s) Hands are wide open. He disburses as He wills. And that (Discourse) which your Rabb has sent to you, becomes the cause of increase in rebellion and unbelief for most of them. And We have placed enmity and rancour between them till the Day of Qiyamah. Whenever they kindle a fire of war, Allah extinguishes it, and they go about making mischief in the land; and Allah does not like mischief-makers.
وَلَوْ اَنَّ اَہْلَ الْكِتٰبِ اٰمَنُوْا وَاتَّقَوْا لَكَفَّرْنَا عَنْہُمْ سَـيِّاٰتِہِمْ وَلَاَدْخَلْنٰہُمْ جَنّٰتِ النَّعِيْمِ Al-Mā’idah 5:65
اور اگر اہل کتاب ایمان لاتے اور پرہیز گاری اختیار کرتے تو ہم ان کی برائیاں معاف فرما دیتے اور ان کو نعمت کے باغوں میں داخل کرتے۔
And had the People of the Book believed and adopted Allah-consciousness, We would have forgiven their evil deeds and admitted them into Gardens of Bounty.
وَلَوْ اَنَّہُمْ اَقَامُوا التَّوْرٰىۃَ وَالْاِنْجِيْلَ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَيْہِمْ مِّنْ رَّبِّہِمْ لَاَكَلُوْا مِنْ فَوْقِہِمْ وَمِنْ تَحْتِ اَرْجُلِہِمْ مِنْہُمْ اُمَّۃٌ مُّقْتَصِدَۃٌ وَكَثِيْرٌ مِّنْہُمْ سَاۗءَ مَا يَعْمَلُوْنَ Al-Mā’idah 5:66
اور اگر وہ تورات اور انجیل اور جو (کتابیں) ان پر ان کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا اس کو قائم رکھتے تو اپنے اوپر سے بھی اور پاؤں کے نیچے سے بھی خوب کھاتے، ان میں کچھ لوگ تو میانہ رو ہیں اور ان میں بہت سے ایسے ہیں جن کے اعمال برے ہیں۔
And had they established the Taurat and the Injeel and that (the Books) which was sent down to them from their Rabb, they would have eaten plentifully from above them and also from under their feet. Some people among them are moderate, and many of them are such whose deeds are evil.
يٰٓاَيُّھَا الرَّسُوْلُ بَلِّــغْ مَآ اُنْزِلَ اِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ وَاِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَہٗ وَاللہُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ اِنَّ اللہَ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الْكٰفِرِيْنَ Al-Mā’idah 5:67
اے پیغمبر! جو کچھ آپ پر آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے پہنچادیجئے اور اگر ایسا نہ کیا تو آپ پیغمبری کا پیغام پہنچانے سے قاصر رہے۔ اور اللہ آپ کو لوگوں سے بچائیں گے یقیناً اللہ کفر کرنے والوں کو ہدایت نہیں فرماتے۔
O Messenger! Convey whatever has been revealed to you from your Rabb. And if you do not, then you shall not have fully conveyed the Message of Revelation; and Allah will protect you from people. Indeed, Allah does not guide the unbelievers.
قُلْ يٰٓاَہْلَ الْكِتٰبِ لَسْتُمْ عَلٰي شَيْءٍ حَتّٰي تُقِيْمُوا التَّوْرٰىۃَ وَالْاِنْجِيْلَ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَلَيَزِيْدَنَّ كَثِيْرًا مِّنْہُمْ مَّآ اُنْزِلَ اِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ طُغْيَانًا وَّكُفْرًا فَلَا تَاْسَ عَلَي الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَ Al-Mā’idah 5:68
فرما دیجئے اے اہل کتاب! جب تک تم تورات اور انجیل اور جو کچھ تم پر تمہارے پروردگارکی طرف سے نازل کیا گیا اس کو قائم نہیں رکھتے تم کسی بھی چیز (یعنی راہ راست)پر نہیں اور جو آپ پر آپ کے پروردگار کی طرف سے نازل کیا گیا ہے ان میں سے بہتوں کے لئے سرکشی اور کفر میں زیادتی کا سبب بن جاتا ہے سو آپ ان کافروںکا غم نہ کیا کیجئے۔
Say, ‘O People of the Book! You do not stand on anything (meaning the straight path) until you establish the Taurat and the Injeel and whatever was revealed to you by your Rabb.’ And to many of them, what is revealed to you by your Rabb becomes the cause of increase in rebellion and unbelief. Therefore, do not grieve for these unbelievers.
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَالَّذِيْنَ ہَادُوْا وَالصّٰبِـُٔــوْنَ وَالنَّصٰرٰى مَنْ اٰمَنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْہِمْ وَلَا ہُمْ يَحْزَنُوْنَ Al-Mā’idah 5:69
بے شک جو لوگ ایمان لائے اور جو یہودی ہوئے اور جو بے دین ہوئے اور جو نصرانی ہوئے (ان میں سے)جو کوئی بھی اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے اور نیک کام کرے پس ایسے لوگوں کو نہ کوئی ڈر ہوگا اور نہ وہ افسوس کریں گے۔
Indeed, the people who believed, and those who became Jews, and those who adopted no religion, and those who became Christians - whoever (from among them) believes in Allah and the Last Day and performs noble deeds, then such people will feel neither fear nor sorrow.
لَقَدْ اَخَذْنَا مِيْثَاقَ بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ وَاَرْسَلْنَآ اِلَيْہِمْ رُسُلًا كُلَّمَا جَاۗءَہُمْ رَسُوْلٌۢ بِمَا لَا تَہْوٰٓى اَنْفُسُہُمْ فَرِيْقًا كَذَّبُوْا وَفَرِيْقًا يَّقْتُلُوْنَ Al-Mā’idah 5:70
بے شک ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا اور ہم نے ان کے پاس (بہت سے)پیغمبر بھیجے جب ان کے پاس کوئی پیغمبر وہ حکم لایا جو ان کو پسند نہ تھا تو وہ (انبیاء کے)ایک طبقے کو تو جھوٹا کہتے اور ایک طبقے کو قتل کردیتے۔
Without doubt, We took a pledge from the Bani Isra’eel and We sent (many) Messengers to them. Whenever a Messenger brought them a Command which they did not like, they would belie a group of them (the Prophets), and a group they would kill.
وَحَسِبُوْٓا اَلَّا تَكُوْنَ فِتْنَۃٌ فَعَمُوْا وَصَمُّوْا ثُمَّ تَابَ اللہُ عَلَيْہِمْ ثُمَّ عَمُوْا وَصَمُّوْا كَثِيْرٌ مِّنْہُمْ وَاللہُ بَصِيْرٌۢ بِمَا يَعْمَلُوْنَ Al-Mā’idah 5:71
اور سمجھتے تھے کہ ان پر کوئی آفت نہ آئے گی پس وہ اندھے اور بہرے ہوگئے پھر اللہ نے ان پر مہربانی فرمائی پھر ان میں سے بہت سے اندھے اور بہرے ہوگئے اور اللہ ان کے اعمال کو دیکھ رہے ہیں۔
And they thought no harm would come to them, so they turned blind and deaf. Then Allah showed them kindness, again many of them turned blind and deaf. And Allah is watching their deeds.
لَقَدْ كَفَرَ الَّذِيْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللہَ ہُوَالْمَسِيْحُ ابْنُ مَرْيَمَ وَقَالَ الْمَسِيْحُ يٰبَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ اعْبُدُوا اللہَ رَبِّيْ وَرَبَّكُمْ اِنَّہٗ مَنْ يُّشْرِكْ بِاللہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللہُ عَلَيْہِ الْجَنَّۃَ وَمَاْوٰىہُ النَّارُ وَمَا لِلظّٰلِــمِيْنَ مِنْ اَنْصَارٍ Al-Mā’idah 5:72
وہ لوگ یقیناً کافر ہوئے جنہوں نے کہا مسیح (علیہ السلام)ابن مریم (علیہا السلام)ہی اللہ ہیں اور مسیح (علیہ السلام)نے فرمایا اے بنی اسرائیل! اللہ کی عبادت کرو جو میرا پروردگار ہے اور تمہارا (بھی)پروردگار ہے یقیناً جو اللہ سے شرک کرے گا تو ضرور اللہ اس پر بہشت حرام کردیں گے اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور غلط کاروں کا کوئی مددگار نہیں۔
Those people have surely become unbelievers who said, ‘Maseeh (Alaihi as-Salam) son of Maryam (Alaiha as-Salam) is himself Allah,’ whereas Maseeh (Alaihi as-Salam) said, ‘O Bani Isra’eel! Worship Allah, Who is my Rabb and (also) your Rabb. Indeed, whoever sets up partners with Allah, then Allah will surely forbid Paradise to him, and his abode is Hell. And the wrongdoers have no helper.’
لَقَدْ كَفَرَ الَّذِيْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللہَ ثَالِثُ ثَلٰــثَۃٍ وَمَا مِنْ اِلٰہٍ اِلَّآ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ وَاِنْ لَّمْ يَنْتَھُوْا عَمَّا يَقُوْلُوْنَ لَيَمَسَّنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْہُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ Al-Mā’idah 5:73
یقیناً وہ لوگ کافر ہوگئے جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں کا تیسرا ہے حالانکہ اس معبود یکتا کے سوا کوئی معبود نہیں اور جو وہ کہتے ہیں اس (عقائد واعمال)سے باز نہ آئے تو بے شک ان میں جو کافر ہوئے ہیں وہ دردناک عذاب پائیں گے۔
Those people have assuredly become unbelievers who said, ‘Allah is the third of the three,’ while there is no Ilaha other than this One Ilaha. And if they do not desist from what they say (the beliefs and deeds), then without doubt, those who have become unbelievers will receive a painful torment.
اَفَلَا يَتُوْبُوْنَ اِلَى اللہِ وَيَسْتَغْفِرُوْنَہٗ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Mā’idah 5:74
کیا یہ اللہ کے آگے توبہ نہیں کرتے اور اس سے بخشش نہیں مانگتے اور اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
Do they not repent before Allah and ask forgiveness from Him? And Allah is Forgiving, Merciful.
مَا الْمَسِيْحُ ابْنُ مَرْيَمَ اِلَّا رَسُوْلٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُ وَاُمُّہٗ صِدِّيْقَۃٌ كَانَا يَاْكُلٰنِ الطَّعَامَ اُنْظُرْ كَيْفَ نُـبَيِّنُ لَہُمُ الْاٰيٰتِ ثُمَّ انْظُرْ اَنّٰى يُؤْفَكُوْنَ Al-Mā’idah 5:75
مسیح (علیہ السلام)بیٹے مریم (علیہا السلام)صرف (اللہ)کے پیغمبر ہیں ان سے پہلے بہت سے پیغمبر گزرے اور ان کی والدہ صدیقہ (ولیہ) تھیں دونوں کھانا کھایا کرتے تھے دیکھ لیجئے ہم ان کے لئے کیسے دلائل بیان کرتے ہیں پھر دیکھئے وہ کدھر الٹے جارہے ہیں۔
Maseeh (Alaihi as-Salam), son of Maryam (Alaiha as-Salam) is (Allah’s) Messenger only; many Messengers have passed before him, and his mother was a Siddeeqah (a Waliyyah). They both used to eat food. See how We explain the evidence to them, then see where they are turning away.
قُلْ اَتَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ مَا لَا يَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّلَا نَفْعًا وَاللہُ ہُوَالسَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ Al-Mā’idah 5:76
فرما دیجئے کہ کیا تم اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی پرستش کرتے ہو جن کے پاس تمہارے نفع ونقصان کا اختیار نہیں اور اللہ ہی سننے والے جاننے والے ہیں۔
Say, ‘Do you worship, other than Allah, such things that have no power over your gain or loss?’ And Allah it is, Who is the Hearing, the Knowing.
قُلْ يٰٓاَہْلَ الْكِتٰبِ لَا تَغْلُوْا فِيْ دِيْنِكُمْ غَيْرَ الْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعُوْٓا اَہْوَاۗءَ قَوْمٍ قَدْ ضَلُّوْا مِنْ قَبْلُ وَاَضَلُّوْا كَثِيْرًا وَّضَلُّوْا عَنْ سَوَاۗءِ السَّبِيْلِ Al-Mā’idah 5:77
فرمادیجئے اے اہل کتاب! اپنے دن میں ناحق زیادتی مت کرو اور ان لوگوں کی خواہشات کے پیچھے نہ چلو جو پہلے خود گمراہ ہوئے اور پھر بہت سوں کو گمراہ کیا اور سیدھے راستے سے بھٹک گئے۔
Say, ‘O People of the Book! Do not commit undue excesses in your Deen and do not follow the desires of those who first went astray themselves and then led many others astray and strayed from the straight path.’
لُعِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْۢ بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ عَلٰي لِسَانِ دَاوٗدَ وَعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّكَانُوْا يَعْتَدُوْنَ Al-Mā’idah 5:78
جو لوگ بنی اسرائیل میں کافر ہوئے ان کو داؤد (علیہ السلام)اور عیسیٰ بیٹے مریم (علیہا السلام)کی زبان سے لعنت کی گئی یہ اس لئے کہ نافرمانی کرتے اور حد سے نکل جاتے تھے۔
The people from among the Bani Isra’eel who became unbelievers were cursed by the tongues of Dawood (Alaihi as-Salam) and Isa, son of Maryam (Alaiha as-Salam). That is because they used to disobey and transgress.
كَانُوْا لَا يَتَنَاہَوْنَ عَنْ مُّنْكَرٍ فَعَلُوْہُ لَبِئْسَ مَا كَانُوْا يَفْعَلُوْنَ Al-Mā’idah 5:79
جو برے کام وہ کرتے تھے ان سے ایک دوسرے کو روکتے نہیں تھے بلا شبہ وہ برا کرتے تھے۔
They did not forbid one another from the evil deeds they committed. Without doubt, evil is what they did.
تَرٰى كَثِيْرًا مِّنْہُمْ يَتَوَلَّوْنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَہُمْ اَنْفُسُہُمْ اَنْ سَخِـــطَ اللہُ عَلَيْہِمْ وَفِي الْعَذَابِ ہُمْ خٰلِدُوْنَ Al-Mā’idah 5:80
تم ان میں سے اکثر کو دیکھو گے کہ کافروں سے دوستی کرتے ہیں برا ہے جو کچھ انہوں نے اپنے لئے آگے بھیجاہے کہ اللہ ان پر ناخوش ہوئے اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہیں گے۔
You will see that most of them befriend the unbelievers. Evil is what they have sent ahead for themselves, so that Allah became displeased with them, and they will remain under torment forever.
وَلَوْ كَانُوْا يُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ وَالنَّبِيِّ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَيْہِ مَا اتَّخَذُوْہُمْ اَوْلِيَاۗءَ وَلٰكِنَّ كَثِيْرًا مِّنْہُمْ فٰسِقُوْنَ Al-Mā’idah 5:81
اور اگر وہ اللہ پر اور پیغمبر پر اور جو (کتاب)ان پر نازل کی گئی اس پر یقین رکھتے تو ان لوگوں کو دوست نہ بناتے اور لیکن ان میں سے اکثر بدکردار ہیں۔
And had they believed in Allah and the Messenger and that (Book) which was revealed to him, they would not have befriended these people, but most of them are evildoers.
لَتَجِدَنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَۃً لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوا الْيَھُوْدَ وَالَّذِيْنَ اَشْرَكُوْا وَلَتَجِدَنَّ اَقْرَبَہُمْ مَّوَدَّۃً لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوا الَّذِيْنَ قَالُوْٓا اِنَّا نَصٰرٰى ذٰلِكَ بِاَنَّ مِنْہُمْ قِسِّيْسِيْنَ وَرُہْبَانًا وَّاَنَّہُمْ لَا يَسْتَكْبِرُوْنَ Al-Mā’idah 5:82
البتہ آپ ضرور ایمان والوں کے ساتھ لوگوں میں سب سے زیادہ دشمنی کرنے والا یہودیوں کو اور مشرکوں کو پائیں گے اور دوستی کے لحاظ سے مسلمانوں کے قریب ان لوگوں کو پائیں گے جو کہتے ہیں ہم نصاریٰ ہیں یہ اس لئے کہ ان میں عالم بھی ہیں اور اہل اللہ بھی اور یہ کہ وہ تکبر نہیں کرتے۔
However, you will certainly find the Jews and the polytheists among people having the bitterest enmity against the believers, whereas you will find those people who say, ‘We are Christians’ close in terms of friendship with the Muslims. That is because, among them are scholars and also the Men of Allah, and because they are not arrogant.
وَاِذَاسَمِعُوْا مَآ اُنْزِلَ اِلَى الرَّسُوْلِ تَرٰٓي اَعْيُنَہُمْ تَفِيْضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوْا مِنَ الْحَـقِّ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَآ اٰمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشّٰہِدِيْنَ Al-Mā’idah 5:83
اور جب وہ اس کو سنتے ہیں جو (آخری)پیغمبر پر اتارا گیا ہے (قرآن)تو آپ ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بہتی ہوئی دیکھتے ہیں اس لئے کہ انہوں نے حق کو پہچان لیا کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان لائے سو ہم کو بھی گواہوں (تصدیق کرنے والوں)میں لکھ لیجئے۔
And when they hear that (the Quran) which has been revealed to the (last)Messenger, you see their eyes overflowing with tears, because they recognized the Truth. (They) say, ‘O our Rabb! We believe, so inscribe us also among the witnesses (those who confirm).
وَمَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ بِاللہِ وَمَا جَاۗءَنَا مِنَ الْحَقِّ وَنَطْمَعُ اَنْ يُّدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصّٰلِحِيْنَ Al-Mā’idah 5:84
اور ہمیں کیا ہوا ہے کہ ہم اللہ پر اور جو حق بات ہمارے پاس آئی ہے اس پر ایمان نہ لائیں اور اس بات کی امید رکھیں کہ ہمارا پروردگار ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ (جنت میں )داخل کرے گا۔
And what has happened to us that we should not believe in Allah and the True Word that has come to us, and (we) hope that our Rabb will admit us with the righteous people (in Paradise).’
فَاَثَابَہُمُ اللہُ بِمَا قَالُوْا جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْھٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا وَذٰلِكَ جَزَاۗءُ الْمُحْسِـنِيْنَ Al-Mā’idah 5:85
پس اللہ نے ان کے کہنے کے صلے میں انہیں باغ عطا فرمائے جن کے تابع نہریں بہتی ہیں یہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور نیکی کرنے والوں کا یہی صلہ ہے۔
Thus, as reward for their saying, Allah granted them Gardens under whose direction streams flow; they will abide in them forever. And such is the reward for the doers of good.
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَآ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَــحِيْمِ Al-Mā’idah 5:86
اور جو لوگ کافر ہوئے اور ہماری آیات کو جھٹلایا وہ لوگ دوزخ کے رہنے والے ہیں۔
And those people who became unbelievers and belied Our Ayaat, they are the inmates of Hell.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحَرِّمُوْا طَيِّبٰتِ مَآ اَحَلَّ اللہُ لَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوْا اِنَّ اللہَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِيْنَ Al-Mā’idah 5:87
اے ایمان والو! اللہ نے جو پاکیزہ چیزیں تمہارے لئے حلال کی ہیں انہیں حرام مت کرو اور حد سے مت نکلو بے شک اللہ حد سے نکلنے والوں کو پسند نہیں فرماتے۔
O believers! Do not forbid the pure things that Allah has allowed you, and do not transgress; without doubt, Allah does not like transgressors.
وَكُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللہُ حَلٰلًا طَيِّبًا وَّاتَّقُوا اللہَ الَّذِيْٓ اَنْتُمْ بِہٖ مُؤْمِنُوْنَ Al-Mā’idah 5:88
اور اللہ نے جو چیزیں تم کو دی ہیں ان میں حلال اور پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور اس اللہ سے ڈرو جس پر تم ایمان رکھتے ہو۔
And eat of the lawful and wholesome things that Allah has given you, and be conscious of Allah, in Whom you believe.
لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللہُ بِاللَّغْوِ فِيْٓ اَيْمَانِكُمْ وَلٰكِنْ يُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُّمُ الْاَيْمَانَ فَكَفَّارَتُہٗٓ اِطْعَامُ عَشَرَۃِ مَسٰكِيْنَ مِنْ اَوْسَطِ مَا تُطْعِمُوْنَ اَہْلِيْكُمْ اَوْ كِسْوَتُہُمْ اَوْ تَحْرِيْرُ رَقَبَۃٍ فَمَنْ لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلٰــثَۃِ اَيَّامٍ ذٰلِكَ كَفَّارَۃُ اَيْمَانِكُمْ اِذَا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُوْٓا اَيْمَانَكُمْ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللہُ لَكُمْ اٰيٰتِہٖ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Al-Mā’idah 5:89
اللہ تم کو تمہاری فضول قسم کی (بے ارادہ)قسم(توڑنے)پر نہیں پکڑیں گے ولیکن مضبوط قسم (توڑنے)پر مواخذہ فرمائیں گے سو اس کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے اوسط درجے کا جو تم اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑے دینا یا ایک گردن (غلام یا لونڈی)کا آزاد کرنا پس جو یہ نہ کرسکے تو وہ تین دن کے روزے رکھے یہ تمہاری قسموںکا کفارہ ہے جب تم قسم کھالو (اور توڑ دو)اور اپنی قسموں کی حفاظت کرو اسی طرح اللہ تمہارے لئے اپنی آیتیں کھول کر بیان فرماتے ہیں تاکہ تم شکر کرو۔
Allah will not grasp you for (breaking) your useless (unintentional) oaths, but will call you to account for (breaking) your firm oaths. So the expiation for this is the feeding of ten needy persons with the average food that you feed to your family, or giving them clothing, or freeing a head (a male or female slave). Then whoever cannot do this should fast for three days. This is the expiation for your oaths when you take an oath (and break it). And guard your oaths. In this manner, Allah explains His Ayaat clearly for you, so that you may give thanks.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْاَنْصَابُ وَالْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْہُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Al-Mā’idah 5:90
اے ایمان والو! یقیناً شراب اور جوا اور بتوں کے تھان اور فال کے تیر ناپاک ہیں(یہ)شیطان کے کاموں میں سے ہیں سو ان سے اجتناب کرو (دور رہو) تاکہ تم فلاح (کامیابی)حاصل کرو۔
O believers! Indeed, intoxicants and gambling and altars of idols and divining arrows are impious (these are) from among the works of Shaitan, so avoid (stay away from) them, so that you may attain Falah (success).
اِنَّمَا يُرِيْدُ الشَّيْطٰنُ اَنْ يُّوْقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَۃَ وَالْبَغْضَاۗءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللہِ وَعَنِ الصَّلٰوۃِ فَہَلْ اَنْتُمْ مُّنْتَہُوْنَ Al-Mā’idah 5:91
بے شک شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے سے تمہارے درمیان دشمنی اور بغض پیدا کردے اور تم کو اللہ کے ذکر سے اور نماز سے روک دے تو کیا تم اب بھی باز(نہیں )آؤ گے۔
Without doubt, Shaitan wants to create enmity and rancour between you by means of alcohol and gambling and to prevent you from Allah’s Zikr and Salah. So will you (not) desist even now?
وَاَطِيْعُوا اللہَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَاحْذَرُوْا فَاِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُوْٓا اَنَّمَا عَلٰي رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ Al-Mā’idah 5:92
اور اللہ کی فرمانبرداری کرو اور پیغمبر کی فرمانبرداری کرو اور ڈرو پھر اگر تم منہ پھیرو گے تو جان لو کہ ہمارے پیغمبر کے ذمے صاف صاف پہنچا دینا ہے۔
And obey Allah and obey the Messenger, and beware. But if you turn away, then know that Our Messenger’s responsibility is to convey plainly, clearly.
لَيْسَ عَلَي الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جُنَاحٌ فِيْمَا طَعِمُوْٓا اِذَا مَا اتَّقَوْا وَّاٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَّاٰمَنُوْا ثُمَّ اتَّقَوْا وَّاَحْسَنُوْا وَاللہُ يُحِبُّ الْمُحْسِـنِيْنَ Al-Mā’idah 5:93
جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے، ان پر اس کا کچھ گناہ نہیں جو وہ کھا چکے جبکہ انہوں نے پرہیزگاری کی اور ایمان لائے (اور اسے مضبوط کیا)اور نیک عمل کیے پھر پرہیزگاری کی اور ایمان لائے پھر (مزید)پرہیزگاری کی اور خلوص (درجہ احسان)کو پایا اور اللہ خلوص والوں (احسان کرنے والوں)کو پسند فرماتے ہیں۔
Those people who believed and kept performing righteous deeds, on them is no sin for what they had already eaten when they developed Allah-consciousness and embraced Faith (and strengthened it) and performed righteous deeds, then grew in Allah-consciousness and Faith, then developed (even greater) Allah-consciousness and attained to sincerity (the level of Ihsan); and Allah likes the sincere (the benevolent).
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَيَبْلُوَنَّكُمُ اللہُ بِشَيْءٍ مِّنَ الصَّيْدِ تَـنَالُہٗٓ اَيْدِيْكُمْ وَرِمَاحُكُمْ لِيَعْلَمَ اللہُ مَنْ يَّخَافُہٗ بِالْغَيْبِ فَمَنِ اعْتَدٰي بَعْدَ ذٰلِكَ فَلَہٗ عَذَابٌ اَلِيْمٌ Al-Mā’idah 5:94
اے ایمان والو! اللہ تمہیں ضرور کسی قدر شکار سے آزمائیں گے (حالت احرام میں )کہ اسے تمہارے ہاتھ اور تمہارے نیزے پہنچتے ہوں تاکہ اللہ جان لے کہ کون اس سے بے دیکھے ڈرتا ہے پس جو کوئی اس کے بعد زیادتی کرے تو اس کے لئے درد دینے والا عذاب ہے۔
O believers! Allah will certainly try you somewhat (while in the state of Ihram) with game, which is within the reach of your hands and spears, so that Allah may know who fears Him, unseen. Thus, whoever commits excess after this, for him is a painful torment.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْتُلُوا الصَّيْدَ وَاَنْتُمْ حُرُمٌ وَمَنْ قَتَلَہٗ مِنْكُمْ مُّتَعَمِّدًا فَجَــزَاۗءٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ يَحْكُمُ بِہٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْكُمْ ہَدْيًۢا بٰلِــغَ الْكَعْبَۃِ اَوْ كَفَّارَۃٌ طَعَامُ مَسٰكِيْنَ اَوْ عَدْلُ ذٰلِكَ صِيَامًا لِّيَذُوْقَ وَبَالَ اَمْرِہٖ عَفَا اللہُ عَمَّا سَلَفَ وَمَنْ عَادَ فَيَنْتَقِمُ اللہُ مِنْہُ وَاللہُ عَزِيْزٌ ذُو انْتِقَامٍ Al-Mā’idah 5:95
اے ایمان والو! جب تم احرام کی حالت میں ہو تو شکار مت مارو اور تم میں سے جس نے اسے جان بوجھ کر مار ڈالا تو اس پر پاداش (بدلہ )واجب ہوگی جو کہ اس جانور کے برابر ہوگی جس کو اس نے مار ڈالا اس کا فیصلہ تم میں سے دو صاحب عدل (معتبر)شخص کردیں۔ (قربانی کرے)وہ قربانی کعبہ تک پہنچائی جائے یا مسکینوں کو کھانا کھلا کر کفارہ دے یا اس کے برابر روزے رکھے تاکہ اپنے کیے کی سزا (کا مزہ)چکھے جو پہلے ہوچکا وہ اللہ نے معاف فرما دیا اور جو کوئی پھر (ایسی حرکت)کرے گا تو اللہ اس سے بدلہ (انتقام)لیں گے اور اللہ غالب ہیں انتقام لینے والے ہیں۔
O believers! Do not kill game when you are in a state of Ihram. And whoever kills it intentionally, then penalty (compensation) will become obligatory upon him, which will be equal to the animal that he has killed; this decision should be made by two just (trustworthy) persons among you. (He should perform the sacrifice) the sacrifice should be brought to the K‘abah, or he should make the expiation by feeding the needy or should fast its equivalent, so that he savours the (taste of the) punishment of his deed. Allah has forgiven what has happened in the past. And whoever repeats (this act), Allah will effect retribution (reprisal) upon him; and Allah is Dominant, Able to requite.
اُحِلَّ لَكُمْ صَيْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُہٗ مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِلسَّـيَّارَۃِ وَحُرِّمَ عَلَيْكُمْ صَيْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُمًا وَاتَّقُوا اللہَ الَّذِيْٓ اِلَيْہِ تُحْشَرُوْنَ Al-Mā’idah 5:96
تمہارے لئے دریا کا شکار پکڑنا اور اس کا کھانا حلال کیا گیا ہے تمہارے فائدے کے لئے اور مسافروں کے لئے اور خشکی کا شکار تمہارے لئے حرام کیا گیا ہے جب تک تم حالت احرام میں ہو اور اللہ سے ڈرو جس کے پاس تم جمع کئے جاؤ گے۔
Water-game and its consumption have been permitted to you, for your benefit and for the travellers, and the land-game has been forbidden to you as long as you are in the state of Ihram. And be conscious of Allah, to Whom you will be gathered.
جَعَلَ اللہُ الْكَعْبَۃَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِــيٰمًا لِّلنَّاسِ وَالشَّہْرَ الْحَرَامَ وَالْہَدْيَ وَالْقَلَاۗىِٕدَ ذٰلِكَ لِتَعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ وَاَنَّ اللہَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ Al-Mā’idah 5:97
اللہ نے عزت کے گھر ’کعبہ‘ کو لوگوں کے لئے امن کا مقام بنایا ہے اور حرمت والے مہینوں کو اور قربانی کو اور ان جانوروں کو جن کے گلے میں پٹے بندھے ہوں یہ اس لئے ہے تاکہ تم جان لو کہ اللہ سب جانتے ہیں جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور یہ کہ اللہ سب چیزوں کو خوب جانتے ہیں۔
Allah has made the Honourable House, the K‘abah, a place of security for mankind, and likewise the sacred months and the sacrifice and those animals whose necks are tied with neckbands. This is because you may know that Allah knows all that is in the heavens and all that is in the earth, and that Allah knows everything well.
اِعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ وَاَنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Mā’idah 5:98
خوب جان لو کہ اللہ سخت عذاب دینے والے ہیں اور یہ کہ اللہ بخشنے والے مہربان (بھی)ہیں۔
Know well that Allah is the Giver of severe torment and that Allah is (also) Forgiving, Merciful.
مَا عَلَي الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ وَاللہُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَمَا تَكْتُمُوْنَ Al-Mā’idah 5:99
پیغمبر کے ذمہ تو صرف پہنچانا ہے اور اللہ جانتے ہیں جو تم ظاہر کرتے اور جو تم پوشیدہ رکھتے ہو۔
The Messenger’s responsibility is only to convey, and Allah knows what you reveal and what you conceal.
قُلْ لَّا يَسْتَوِي الْخَبِيْثُ وَالطَّيِّبُ وَلَوْ اَعْجَبَكَ كَثْرَۃُ الْخَبِيْثِ فَاتَّقُوا اللہَ يٰٓاُولِي الْاَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Al-Mā’idah 5:100
فرمادیجئے کہ پاک چیزیں اور ناپاک چیزیں برابر نہیں ہوتیں خواہ ناپاک کی بہتات تمہیں بھلی لگے ۔ پس اے عقل والو!اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم کامیابی پاسکو۔
Say, ‘The good things and the evil things are not equal, even though the abundance of the evil may allure you.’ Thus, O men of intellect! Remain conscious of Allah, so that you may attain success.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَسْــــَٔـلُوْا عَنْ اَشْـيَاۗءَ اِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ وَاِنْ تَسْــــَٔـلُوْا عَنْہَا حِيْنَ يُنَزَّلُ الْقُرْاٰنُ تُبْدَ لَكُمْ عَفَا اللہُ عَنْہَا وَاللہُ غَفُوْرٌ حَلِيْمٌ Al-Mā’idah 5:101
اے ایمان والو! ان چیزوں کے بارے سوال نہ کرو جو اگر تم پر ظاہر کردی جائیں تو تمہیں بری لگیں اور اگر قرآن کے نازل ہوتے ہوئے ان کے بارے پوچھو گے تو تم پر ظاہر کردی جائیں گی اللہ نے ایسی باتوں (کو پوچھنے)سے درگزر فرمایا ہے اور اللہ بخشنے والے بردبار ہیں۔
O believers! Do not ask about things which, if disclosed to you, may displease you; and if you ask about them while the Quran is being revealed, they will be disclosed to you. Allah has overlooked (the asking about) such things, and Allah is Forgiving, Forbearing.
قَدْ سَاَلَہَا قَوْمٌ مِّنْ قَبْلِكُمْ ثُمَّ اَصْبَحُوْا بِہَا كٰفِرِيْنَ Al-Mā’idah 5:102
یقیناً تم سے پہلے لوگوں نے ایسی باتیں پوچھی تھیں پھر (جب بتائی گئیں)ان کا انکار کر بیٹھے۔
Indeed, the people before you had asked such questions, but (when answered) they took to denying them.
مَا جَعَلَ اللہُ مِنْۢ بَحِيْرَۃٍ وَّلَا سَاۗىِٕبَۃٍ وَّلَا وَصِيْلَۃٍ وَّلَا حَامٍ وَّلٰكِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا يَفْتَرُوْنَ عَلَي اللہِ الْكَذِبَ وَاَكْثَرُہُمْ لَا يَعْقِلُوْنَ Al-Mā’idah 5:103
اللہ نے نہ تو بحیرہ (کان پھٹا)بنایا ہے اور نہ سائبہ (سانڈھ)اور نہ وصیلہ (مسلسل مادہ جننے والی اونٹنی)اور نہ حام (دس بچوں والا اونٹ)اور لیکن کافر اللہ پر جھوٹ باندھتے (کہتے ) ہیں اور اکثر ان کے عقل نہیں رکھتے۔
Allah has neither instituted Baheerah (the slit-eared) nor Sa’ibah (stallion-camel) nor Waseelah (a mother-camel continuously giving birth to she-camels) nor Ham (a camel fathering ten calves), but the unbelievers fabricate (tell) a lie against Allah, and most of them do not possess intellect.
وَاِذَا قِيْلَ لَہُمْ تَعَالَوْا اِلٰى مَآ اَنْزَلَ اللہُ وَاِلَى الرَّسُوْلِ قَالُوْا حَسْبُنَا مَا وَجَدْنَا عَلَيْہِ اٰبَاۗءَنَا اَوَلَوْ كَانَ اٰبَاۗؤُہُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ شَـيْــــًٔـا وَّلَا يَہْتَدُوْنَ Al-Mā’idah 5:104
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو اللہ نے نازل کیا ہے اس کی طرف آؤ اور پیغمبر کی طرف تو کہتے ہیں جس طریق پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہمیں کافی ہے خواہ ان کے باپ دادا نہ کچھ جانتے ہوں اور نہ وہ سیدھے راستے پرہوں۔
And when they are told to come towards that which Allah has revealed and towards the Messenger, they say, ‘Sufficient for us is the way on which we found our forefathers,’ even though their forefathers knew nothing, nor were they on the straight path?
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا عَلَيْكُمْ اَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَّنْ ضَلَّ اِذَا اہْتَدَيْتُمْ اِلَى اللہِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيْعًا فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Al-Mā’idah 5:105
اے ایمان والو! تمہارے ذمے تمہارا پنا آپ ہے جب تم ہدایت پر ہو تو جو گمراہ ہوا وہ تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ تم سب کو اللہ کے پاس لوٹ کر جانا ہے پھر وہ تم سب کو بتلا دیں گے جو تم (دنیا میں )کرتے تھے۔
O believers! You are responsible only for yourselves. When you are on guidance, then the one who has strayed cannot harm you in the least. You all have to return to Allah, then He will inform all of you what you used to do (in the world).
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا شَہَادَۃُ بَيْنِكُمْ اِذَا حَضَرَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ حِيْنَ الْوَصِيَّۃِ اثْنٰنِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْكُمْ اَوْ اٰخَرٰنِ مِنْ غَيْرِكُمْ اِنْ اَنْتُمْ ضَرَبْتُمْ فِي الْاَرْضِ فَاَصَابَتْكُمْ مُّصِيْبَۃُ الْمَوْتِ تَحْبِسُوْنَہُمَا مِنْۢ بَعْدِ الصَّلٰوۃِ فَيُقْسِمٰنِ بِاللہِ اِنِ ارْتَبْتُمْ لَا نَشْتَرِيْ بِہٖ ثَـمَنًا وَّلَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰى وَلَا نَكْتُمُ شَہَادَۃَ اللہِ اِنَّآ اِذًا لَّمِنَ الْاٰثِمِيْنَ Al-Mā’idah 5:106
اے ایمان والو! جب تم میں سے کسی کو موت آجائے تو وصیت کے وقت تمہارے درمیان شہادت (کا معیار)یہ ہے کہ تم میں سے دو عادل (معتبر)مرد گواہ ہوں یا غیر قوم کے دو شخص ہوں اگر تم زمین میں سفر کررہے ہو پھر تم کو موت کی مصیبت آئے اگر تم کو شک ہوتو ان دونوںکو نماز کے بعد روک لو پس وہ اللہ کی قسمیں کھائیں کہ ہم اس (شہادت)کے بدلے کچھ نہ لیں گے خواہ ہمارا رشتہ دار ہی ہو اور نہ اللہ کی شہادت چھپائیں گے اگر ایسا کریں گے تو ہم گنہگار ہوں گے۔
O believers! When death approaches any of you, then the (procedure of the) testimony between you at the time of bequest, is that two just (trustworthy) men from among you act as witnesses, or two persons from among other people if you are travelling in the land and the calamity of death befalls you. If you have a doubt, then detain them after Salah and they should swear by Allah, ‘We will neither barter this testimony for anything even though it be our relative nor hide Allah’s testimony, if we do that, we will be among the sinners.’
فَاِنْ عُثِرَ عَلٰٓي اَنَّہُمَا اسْتَحَقَّآ اِثْمًا فَاٰخَرٰنِ يَقُوْمٰنِ مَقَامَہُمَا مِنَ الَّذِيْنَ اسْتَحَقَّ عَلَيْہِمُ الْاَوْلَيٰنِ فَيُقْسِمٰنِ بِاللہِ لَشَہَادَتُنَآ اَحَقُّ مِنْ شَہَادَتِہِمَا وَمَا اعْتَدَيْنَآ اِنَّآ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِـمِيْنَ Al-Mā’idah 5:107
پھر اگر ثابت ہوجائے کہ ان دونوں نے گناہ کرکے (جھوٹ بول کر)حق ثابت کیا ہے تو جن لوگوں کا انہوں نے حق مارنا چاہا تو ان میں سے دو گواہ ان کی جگہ کھڑے ہوں جو (میت سے)قرابت رکھنے والے ہوں پھر وہ اللہ کی قسمیں کھائیں کہ ہماری شہادت ان دونوں کی شہادت سے بہت سچی ہے اور ہم نے زیادتی نہیں کی اگر ایسا کریں تو ہم ظلم کرنے والوں میں ہوں گے۔
Then, if it is proved that both of them have established a (false) right through sin (by lying), then two other witnesses from among those whose right they wanted to usurp, those who are closely related (to the deceased), should take their place, and they should swear by Allah that, ‘Our testimony is much truer than the testimony of those two, and we have not committed any excess, if we do that, we will be of the unjust.’
ذٰلِكَ اَدْنٰٓي اَنْ يَّاْتُوْا بِالشَّہَادَۃِ عَلٰي وَجْہِہَآ اَوْ يَخَافُوْٓا اَنْ تُرَدَّ اَيْمَانٌۢ بَعْدَ اَيْمَانِہِمْ وَاتَّقُوا اللہَ وَاسْمَعُوْا وَاللہُ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَ Al-Mā’idah 5:108
یہ طریقہ اس بات کے بہت قریب ہے کہ لوگ ٹھیک ٹھیک شہادت دیں یا (اس بات سے)ڈریں کہ ہماری قسمیں ان کی قسموں کے بعد رد کردی جائیں گی اور اللہ سے ڈرو اور (اس کے احکام کو)غور سے سنو اور اللہ بدکار لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتے۔
This way it is more likely that people would give true testimony or may fear (this possibility) that: Our oaths will be rejected after their oaths. And remain conscious of Allah, and listen attentively (to His Commands); and Allah does not guide the evildoers.
يَوْمَ يَجْمَعُ اللہُ الرُّسُلَ فَيَقُوْلُ مَاذَآ اُجِبْتُمْ قَالُوْا لَا عِلْمَ لَنَا اِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوْبِ Al-Mā’idah 5:109
جس دن اللہ پیغمبروں کو جمع فرمائیں گے پھر کہیں گے کہ آپ کو (امتوں کی طرف سے)کیا جواب ملا تو وہ عرض کریں گے کہ ہمیں (ان کے دلوں کی )خبر نہیں بے شک آپ ہی غیبوں کے جاننے والے ہیں۔
On the Day when Allah will gather the Messengers and ask, ‘What response did you receive (from your communities)?’ They will submit, ‘We have no knowledge (of what was in their hearts). Without doubt, only You are the Knower of the Unseen.’
اِذْ قَالَ اللہُ يٰعِيْسَى ابْنَ مَرْيَمَ اذْكُرْ نِعْمَتِيْ عَلَيْكَ وَعَلٰي وَالِدَتِكَ اِذْ اَيَّدْتُّكَ بِرُوْحِ الْقُدُسِ تُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَہْدِ وَكَہْلًا وَاِذْ عَلَّمْتُكَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَۃَ وَالتَّوْرٰىۃَ وَالْاِنْجِيْلَ وَاِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّيْنِ كَہَيْئَۃِ الطَّيْرِ بِـاِذْنِيْ فَتَنْفُخُ فِيْہَا فَتَكُوْنُ طَيْرًۢا بِـاِذْنِيْ وَتُبْرِئُ الْاَكْـمَہَ وَالْاَبْرَصَ بِـاِذْنِيْ وَاِذْ تُخْرِجُ الْمَوْتٰى بِـاِذْنِيْ وَاِذْ كَفَفْتُ بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ عَنْكَ اِذْ جِئْتَہُمْ بِالْبَيِّنٰتِ فَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْہُمْ اِنْ ہٰذَآ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِيْنٌ Al-Mā’idah 5:110
جب اللہ فرمائیں گے اے عیسیٰ (علیہ السلام) بن مریم (علیہا السلام)! میرانعام یاد کریں جو آپ پر اور آپ کی والدہ پر ہوا جب میں نے روح القدس (جبرائیل علیہ السلام)سے آپ کی مدد فرمائی آپ گود میں بھی لوگوں سے کلام کرتے تھے اور ادھیڑ عمر میں بھی اور جب میں نے آپ کو کتاب اور دانائی کی تعلیم دی اور تورات اور انجیل (کی) اور جب آپ مٹی (گارے)سے میری اجازت سے پرندے کی شکل بناتے تھے پھر اس پر پھونکتے تھے تو میری اجازت سے وہ پرندہ بن جاتا تھا اور آپ میرے حکم سے مادر زاد اندھوں اور سفید داغ (کوڑھ) والوں کو ٹھیک کردیتے تھے اور جب آپ میرے حکم سے مُردوں کو (زندہ کرکے)نکال کر کھڑا کردیتے تھے اور جب ہم نے بنی اسرائیل کو آپ (کے قتل)سے باز رکھا جب آپ ان کے پاس واضح دلیلیں لے کر آئے تو ان میں سے کافروں نے کہا یہ تو کھلے جادو کے سوا کچھ نہیں۔
When Allah will say, ‘O Isa (Alaihi as-Salam), son of Maryam (Alaiha as-Salam)! Remember My Favour upon you and your mother when I helped you with the Holy Rooh (Jibra’eel- Alaihi as-Salam); you used to speak to people while still in the lap and also during middle age, and when I gave you the knowledge of the Book and Wisdom, and (of) the Taurat and the Injeel, and when, with My Permission, you used to make the model of a bird with clay (mud) and blow on it, it would become a bird with My Permission, and you used to heal those born blind and the white-spotted ones (lepers) by My Command, and when you used to raise (revive) the dead by My Command, and when We prevented the Bani Isra’eel from (killing) you when you brought to them clear evidence, the unbelievers among them said, ‘This is nothing but evident magic.’
وَاِذْ اَوْحَيْتُ اِلَى الْحَوَارِيِّيْنَ اَنْ ٰاٰمِنُوْا بِيْ وَبِرَسُوْلِيْ قَالُـوْٓا اٰمَنَّا وَاشْهَدْ بِاَنَّنَا مُسْلِمُوْنَ Al-Mā’idah 5:111
اور جب میں نے حواریوں کی طرف حکم بھیجا کہ تم مجھ پر اور میرے پیغمبر پر ایمان لاؤ تو انہوں نے کہا ہم ایمان لائے اور آپ گواہ رہیے کہ ہم پورے فرمانبردار ہیں۔
And when I sent the Command towards the disciples to believe in Me and My Messenger, they said, ‘We believe, and You be a Witness that we are totally obedient.’
اِذْ قَالَ الْحَوَارِيُّوْنَ يٰعِيْسَى ابْنَ مَرْيَمَ ہَلْ يَسْتَطِيْعُ رَبُّكَ اَنْ يُّنَزِّلَ عَلَيْنَا مَاۗىِٕدَۃً مِّنَ السَّمَاۗءِ قَالَ اتَّقُوا اللہَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ Al-Mā’idah 5:112
جب حواریوں نے کہا اے عیسیٰ بن مریم(علیہما السلام)! کیا آپ کے پروردگار ایسا کرسکتے ہیں کہ ہم پر آسمان سے خوان (کھانا) نازل فرمائیں آپ نے فرمایا اللہ سے ڈرو اگر تم ایمان والے ہو تو۔
When the disciples said, ‘O Isa (Alaihi as-Salam), son of Maryam (Alaiha as-Salam)! Can your Rabb send down on us a spread (with food) from heaven?’ He said, ‘Be conscious of Allah, if you are believers.’
قَالُوْا نُرِيْدُ اَنْ نَّاْكُلَ مِنْہَا وَتَطْمَىِٕنَّ قُلُوْبُنَا وَنَعْلَمَ اَنْ قَدْ صَدَقْتَنَا وَنَكُوْنَ عَلَيْہَا مِنَ الشّٰہِدِيْنَ Al-Mā’idah 5:113
انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دلوں کو پورا اطمینان ہوجائے اور ہم جان لیں کہ بے شک آپ نے ہم سے سچ کہا تھا اور ہم اس پر گواہ ہوجائیں۔
They said, ‘We desire that we eat of it, and our hearts may be completely satisfied, and we know that without doubt, you have told us the truth and we should become its witnesses.’
قَالَ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ اللّٰہُمَّ رَبَّنَآ اَنْزِلْ عَلَيْنَا مَاۗىِٕدَۃً مِّنَ السَّمَاۗءِ تَكُوْنُ لَنَا عِيْدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَاٰيَۃً مِّنْكَ وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ Al-Mā’idah 5:114
عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام)نے دعا کی اے اللہ! ہمارے پروردگار ہم پر آسمان سے خوان (کھانا)نازل فرمائیں کہ ہمارے اگلوں اور پچھلوں کے لئے وہ عید (خوشی)کا دن ہو جائے اور آپ کی طرف سے ایک دلیل اور ہمیں رزق عطا فرمائیں اور آپ بہترین رزق عطا فرمانے والے ہیں۔
Isa, son of Maryam (Alaiha as-Salam) prayed, ‘O Allah, our Rabb! Send down on us a spread (with food) from heaven, so that it becomes a day of rejoicing (happiness) for the first and the last of us, and a Sign from You. And grant us sustenance; and You are the Best to grant sustenance.’
قَالَ اللہُ اِنِّىْ مُنَزِّلُہَا عَلَيْكُمْ فَمَنْ يَّكْفُرْ بَعْدُ مِنْكُمْ فَاِنِّىْٓ اُعَذِّبُہٗ عَذَابًا لَّآ اُعَذِّبُہٗٓ اَحَدًا مِّنَ الْعٰلَمِيْنَ Al-Mā’idah 5:115
اللہ نے فرمایا میں یقیناً تم پر وہ (کھانا) اتارنے والا ہوں پھر اس کے بعد تم لوگوں میں سے جس نے کفر کیا تو یقیناً میں اس کو ایسا عذاب دوں گا کہ جہانوں میں کسی اور کو ایسا عذاب نہ دوں گا۔
Allah said, ‘Surely, I am going to send down that (food) to you, then whoever of you disbelieves after this, I will, without doubt, give him such torment, which I will never give to anyone in the worlds.’
وَاِذْ قَالَ اللہُ يٰعِيْسَى ابْنَ مَرْيَمَ ءَاَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوْنِيْ وَاُمِّيَ اِلٰــہَيْنِ مِنْ دُوْنِ اللہِ قَالَ سُبْحٰنَكَ مَا يَكُوْنُ لِيْٓ اَنْ اَقُوْلَ مَا لَيْسَ لِيْ بِحَقٍّ اِنْ كُنْتُ قُلْتُہٗ فَقَدْ عَلِمْتَہٗ تَعْلَمُ مَا فِيْ نَفْسِيْ وَلَآ اَعْلَمُ مَا فِيْ نَفْسِكَ اِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوْبِ Al-Mā’idah 5:116
اور جب اللہ فرمائیں گے، اے عیسیٰ ابن مریم (علیہما السلام)! کیا آپ نے لوگوں سے کہا تھا کہ مجھے اور میری والدہ دونوں کواللہ کے سوا معبود بنالو؟ وہ عرض کریں گے کہ آپ پاک ہیں مجھے یہ زیب نہیں دیتا کہ میں (لوگوں سے)ایسی بات کہوں جس کا مجھے حق نہیں ۔ اگر میں نے یہ کہا ہوگا تو آپ کو اس کا علم ہوگا آپ تو میرے دل کی بات جانتے ہیں اور جوآپ کے جی (علم)میں ہے میں نہیں جانتا یقیناً آپ غیبوں کے جاننے والے ہیں۔
And when Allah will say, ‘O Isa, son of Maryam (Alaiha as-Salam)! Did you tell people: Take both me and my mother as two Ilaha besides Allah?’ He will submit, ‘Hallowed are You! It does not befit me that I should say such a thing (to people) of which I have no right. If I had said it, then You would be knowing it. You certainly know what is in my heart, and I do not know what is in Your Self (Knowledge). Indeed, You are the Knower of the Unseen.
مَا قُلْتُ لَہُمْ اِلَّا مَآ اَمَرْتَنِيْ بِہٖٓ اَنِ اعْبُدُوا اللہَ رَبِّيْ وَرَبَّكُمْ وَكُنْتُ عَلَيْہِمْ شَہِيْدًا مَّا دُمْتُ فِيْہِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِيْ كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيْبَ عَلَيْہِمْ وَاَنْتَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ شَہِيْدٌ Al-Mā’idah 5:117
میں نے ان سے اس کے علاوہ کچھ نہیں کہا جس کے کہنے کا آپ نے مجھے حکم دیا تھا کہ اللہ کی عبادت کرو جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ہے اور جب تک میں ان میں تھا ان سے باخبر رہا پس جب آپ نے مجھے اٹھا لیا تو آپ ان سے باخبر رہے اور آپ ہر چیز پر گواہ ہیں۔
I told them nothing except what You had commanded me: Worship Allah, Who is my Rabb and also your Rabb. And I remained informed about them as long as I dwelt among them, and when You took me up, You remained informed about them, and You are a Witness over everything.
اِنْ تُعَذِّبْہُمْ فَاِنَّہُمْ عِبَادُكَ وَاِنْ تَغْفِرْ لَہُمْ فَاِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Al-Mā’idah 5:118
اگر آپ ان کو سزا دیں تو یہ آپ کے بندے ہیں اور اگر آپ ان کو بخش دیں تو بے شک آپ ہی غالب ہیں حکمت والے ہیں۔
If You punish them, they are your slaves; and if You forgive them, without doubt, You are the Dominant, Wise.’
قَالَ اللہُ ہٰذَا يَوْمُ يَنْفَعُ الصّٰدِقِيْنَ صِدْقُہُمْ لَہُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْھٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَآ اَبَدًا رَضِيَ اللہُ عَنْہُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ Al-Mā’idah 5:119
اللہ فرمائیں گے یہ وہ دن ہے جس دن سچوںکو ان کا سچ فائدہ پہنچائے گا ان کو باغ ملیں گے جن کے تابع نہریں جاری ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوئے اور وہ اللہ سے راضی (خوش)ہوئے یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
Allah will say, ‘This is the Day when the Truth of the truthful will benefit them. They will receive Gardens under whose direction streams flow and they will abide in them forever. Allah became well pleased with them and they became well pleased (happy) with Allah. This is a great success.’
لِلہِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا فِيْہِنَّ وَہُوَعَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Al-Mā’idah 5:120
آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان میں ہے (سب)کی بادشاہی اللہ کے لئے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہیں۔
The Sovereignty of the heavens, earth and whatever is in them is for Allah, and He has Power over everything.
Back to top