Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْحَدِيْد

Chapter 57: Al-Hadīd (29 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
سَبَّحَ لِلہِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ وَہُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Al-Hadīd 57:1
جو مخلوق آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ کی پاکی بیان کرتی ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے۔
All creation that is in the heavens and the earth celebrates the Glory of Allah, and He is the Dominant, the Wise.
لَہٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۚ يُـحْيٖ وَيُمِيْتُ ۰ۚ وَہُوَعَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Al-Hadīd 57:2
آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اُسی کی ہے وہی زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔
His is the Sovereignty of the heavens and the earth. And He gives life and gives death, and He has Power over everything.
ہُوَالْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَالظَّاہِرُ وَالْبَاطِنُ ۰ۚ وَہُوَبِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ Al-Hadīd 57:3
وہی سب سے پہلے ہے اور وہی سب سے پیچھے ہے اور وہی ظاہر اور پوشیدہ ہے اور وہ ہر چیز کا خوب جاننے والا ہے۔
He is the First and He is the Last, and He is the Manifest and He is the Hidden. And He knows everything well.
ہُوَالَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ فِيْ سِـتَّۃِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسْـتَوٰى عَلَي الْعَرْشِ ۰ۭ يَعْلَمُ مَا يَـلِجُ فِي الْاَرْضِ وَمَا يَخْــرُجُ مِنْہَا وَمَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاۗءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيْہَا ۰ۭ وَہُوَمَعَكُمْ اَيْنَ مَا كُنْتُمْ ۰ۭ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ Al-Hadīd 57:4
وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا فرمایا پھر عرش پر قائم ہوا۔ وہ جانتا ہے جو چیز زمین کے اندر داخل ہوتی ہے اور جو چیز اس سے نکلتی ہے اور جو چیز آسمان سے اترتی ہے اور جو چیز اس میں چڑھتی ہے۔ اور وہ تمہارے ساتھ ہے خواہ تم کہیں بھی ہو۔ اور اللہ تمہارے سب اعمال کو بھی دیکھتا ہے۔
It is He, Who has created the heavens and the earth in six days, then established (Himself) on the Throne. He knows what enters into the earth and what comes out of it, and what descends from the sky and what ascends to it. And He is with you wherever you may be. And Allah also watches all your deeds.
لَہٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ وَاِلَى اللہِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ Al-Hadīd 57:5
آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اُسی کی ہے اور اللہ کی طرف ہی سب امور لوٹ کر جائیں گے۔
His is the Sovereignty of the heavens and the earth. And to Allah shall all matters return.
يُوْلِجُ الَّيْلَ فِي النَّہَارِ وَيُوْلِجُ النَّہَارَ فِي الَّيْلِ ۰ۭ وَہُوَعَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Al-Hadīd 57:6
وہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اور وہ دلوں کی باتوں تک کو جانتا ہے۔
He enters the night into the day and enters the day into the night, and He knows even the matters of the hearts.
اٰمِنُوْا بِاللہِ وَرَسُوْلِہٖ وَاَنْفِقُوْا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُّسْتَخْلَفِيْنَ فِيْہِ ۰ۭ فَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ وَاَنْفَقُوْا لَہُمْ اَجْرٌ كَبِيْرٌ Al-Hadīd 57:7
اللہ اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ اور جس (مال) میں اس نے تم کو اپنا نائب بنایا ہے اس میں سے (اس کی راہ میں) خرچ کرو۔ سو تم میں سے جو ایمان لے آئیں اور خرچ کریں ان کو بہت بڑا صلہ ملے گا۔
Believe in Allah and His Messenger, and spend (in His Way) out of that (wealth) over which He has appointed you His deputies. So, there will be a great reward for those of you who believe and spend.
وَمَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُوْنَ بِاللہِ ۰ۚ وَالرَّسُوْلُ يَدْعُوْكُمْ لِتُؤْمِنُوْا بِرَبِّكُمْ وَقَدْ اَخَذَ مِيْثَاقَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ Al-Hadīd 57:8
اور تمہیں کیا ہے کہ اللہ پر ایمان نہیں لاتے۔ حالانکہ پیغمبر تمہیں بلا رہے ہیں کہ اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ اور اُس نے تم سے عہد لیا تھا اگر تم ایمان لانے والے ہو تو۔
And what is the matter with you that you do not believe in Allah, even though the Messenger is calling you to believe in your Rabb, and He had taken a pledge from you, if you are to believe, that is?
ہُوَالَّذِيْ يُنَزِّلُ عَلٰي عَبْدِہٖٓ اٰيٰتٍؚ بَيِّنٰتٍ لِّيُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ ۰ۭ وَاِنَّ اللہَ بِكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ Al-Hadīd 57:9
وہی تو ہے جو اپنے (خاص) بندے پر واضح آیات نازل فرماتا ہے تاکہ وہ تم کو تاریکیوں سے روشنی کی طرف لائے اور بے شک اللہ تم پر بڑے شفیق اور بڑے مہربان ہیں۔
It is He, Who reveals manifest Ayaat to His (Special) Slave so that he brings you from darkness to the light. And without doubt, Allah is very Affectionate and very Merciful to you.
وَمَا لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَلِلہِ مِيْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۭ لَايَسْتَوِيْ مِنْكُمْ مَّنْ اَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَقٰتَلَ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ اَعْظَمُ دَرَجَۃً مِّنَ الَّذِيْنَ اَنْفَقُوْا مِنْۢ بَعْدُ وَقٰتَلُوْا ۰ۭ وَكُلًّا وَّعَدَ اللہُ الْحُسْنٰى ۰ۭ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ Al-Hadīd 57:10
اور تم کو کیا ہوا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے اور آسمانوں اور زمین کی وراثت تو اللہ ہی کی ہے۔ جو تم میں سے فتح (مکہ) سے پہلے خرچ کرچکے اور لڑ چکے برابر نہیں۔ وہ ان لوگوں سے درجہ میں بہت بڑے ہیں جنہوں نے اس (فتح مکہ) کے بعد خرچ کیا اور لڑے اور اللہ نے سب کے ساتھ بھلائی کا وعدہ فرمارکھاہے۔ اور اللہ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہیں۔
And what has happened to you that you do not spend in Allah’s Way, and to Allah alone belongs the inheritance of the heavens and the earth?Those of you who have spent and fought prior to the Conquest (of Makkah) are not equal (with those who did not).They are much higher in rank than those who have spent and fought after it (the Conquest of Makkah); and Allah has made a promise of goodness to all of them. And Allah is Aware of all your deeds.
مَنْ ذَا الَّذِيْ يُقْرِضُ اللہَ قَرْضًا حَسَـنًا فَيُضٰعِفَہٗ لَہٗ وَلَہٗٓ اَجْرٌ كَرِيْمٌ Al-Hadīd 57:11
کون ہے جو اللہ کو خالص نیت سے قرض کے طور پر دے پھر وہ اس کو اس شخص کے لیے بڑھاتے چلے جائیں اور اس کے لیئے عزت کا صلہ (جنت) ہے۔
Who is it that will give a loan with sincere intention to Allah, then He will keep increasing it for this person, and for him is an honourable reward (Paradise)?
يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ يَسْعٰى نُوْرُہُمْ بَيْنَ اَيْدِيْہِمْ وَبِاَيْمَانِہِمْ بُشْرٰىكُمُ الْيَوْمَ جَنّٰتٌ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا ۰ۭ ذٰلِكَ ہُوَالْفَوْزُ الْعَظِيْمُ Al-Hadīd 57:12
جس دن آپ ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو دیکھیں گے کہ ان کا نُور ان کے آگے اور ان کی داہنی طرف چل رہا ہے۔ آج تم کو خوش خبری ہے ایسے باغوں کی جن کے تابع نہریں جاری ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔
On the Day you will see the believing men and the believing women, their Noor moving along ahead of them and on their right side. ‘Today there is the good news for you - of such Gardens under whose directions streams flow.’ Therein they will abide forever. That is the great success.
يَوْمَ يَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَالْمُنٰفِقٰتُ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوا انْظُرُوْنَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُّوْرِكُمْ ۰ۚ قِيْلَ ارْجِعُوْا وَرَاۗءَكُمْ فَالْتَمِسُوْا نُوْرًا ۰ۭ فَضُرِبَ بَيْنَہُمْ بِسُوْرٍ لَّہٗ بَابٌ ۰ۭ بَاطِنُہٗ فِيْہِ الرَّحْمَۃُ وَظَاہِرُہٗ مِنْ قِبَلِہِ الْعَذَابُ Al-Hadīd 57:13
جس روز منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے (پل صراط پر) کہیں گے (ذرا) ہمارا انتظار کرو ہم بھی تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کرلیں ان کو جواب دیا جائے گا کہ تم اپنے پیچھے لوٹ جاؤ پھر (وہاں سے) نور تلاش کرو۔ پھر ان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کردی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا اس کی اندرونی جانب رحمت ہوگی اور اس کے باہر کی جانب عذاب ہوگا۔
On the Day the hypocrite men and the hypocrite women will say (on the Siraat Bridge)to the believers,‘(Just) wait for us, so that we may also obtain some light from your Noor.’ They will be answered, ‘Go back to your rear then seek the Noor (from there).’ Then a wall will be raised between them wherein will be a gate; towards its inner side will be mercy, and towards its outer side will be torment.
يُنَادُوْنَہُمْ اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ ۰ۭ قَالُوْا بَلٰى وَلٰكِنَّكُمْ فَتَنْتُمْ اَنْفُسَكُمْ وَتَرَبَّصْتُمْ وَارْتَبْتُمْ وَغَرَّتْكُمُ الْاَمَانِيُّ حَتّٰى جَاۗءَ اَمْرُ اللہِ وَغَرَّكُمْ بِاللہِ الْغَرُوْرُ Al-Hadīd 57:14
تو یہ (منافق) ان (ایمان والوں) سے کہیں گے کہ کیا (دنیا میں) ہم تمہارے ساتھ نہ تھے؟ وہ کہیں گے کہ ہاں! ولیکن تم نے اپنے آپ کو گمراہی میں ڈال رکھا تھا اور (ہمارے لیئےحوادث کے) منتظر رہے اور شک کیا کرتے تھے۔ اور تم کو (تمہاری) خواہشات نے دھوکہ میں ڈال رکھا تھا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آپہنچا۔ اور تم کو دھوکا دینے والے (شیطان) نے اللہ کے بارے دھوکے میں ڈال رکھا تھا۔
Then these (hypocrites) will say to them (the believers), ‘Were we not with you (in the world)?’ They will say, ‘Yes! But you had steeped yourself in misguidance and remained in wait (for misfortunes to befall us), and you used to doubt. And (your) desires had cast you in deception until Allah’s Command came to pass, and the deceiver (Shaitan) had kept you in deception regarding Allah.
فَالْيَوْمَ لَا يُؤْخَذُ مِنْكُمْ فِدْيَۃٌ وَّلَا مِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ۰ۭ مَاْوٰىكُمُ النَّارُ ۰ۭ ہِىَ مَوْلٰىكُمْ ۰ۭ وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ Al-Hadīd 57:15
سو آج کے دن نہ تم سے معاوضہ لیا جائے گا اور نہ کافروں سے۔ تم سب کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔ کہ وہی تمہارے لائق ہے اور وہ بُری جگہ ہے۔
So today, no compensation will be taken from you or from the unbelievers. Hell is the abode for all of you, and that is what befits you; and that is a bad place.’
اَلَمْ يَاْنِ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُہُمْ لِذِكْرِ اللہِ وَمَا نَزَلَ مِنَ الْحَقِّ ۰ۙ وَلَا يَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلُ فَطَالَ عَلَيْہِمُ الْاَمَدُ فَقَسَتْ قُلُوْبُہُمْ ۰ۭ وَكَثِيْرٌ مِّنْہُمْ فٰسِقُوْنَ Al-Hadīd 57:16
کیا ایمان والوں کے لیئے ایسا وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کے ذکر کے لیئے نرم ہوجائیں اور (قرآن کے لیئے) جو حق کی طرف سے نازل ہوا ہے۔ اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جائیں جن کو (ان سے) پہلے کتاب ملی تھی پھر ان پر طویل زمانہ گزر گیا تو ان کے دل سخت ہوگئے۔ اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں۔
Has the time not come for the believers, that their hearts should become soft for Allah’s Zikr, and for that (the Quran) which has been revealed of the Truth?And they should not become like the people who had received the Book earlier (than them), then a long age passed over them so their hearts became hard. And most of them are disobedient.
اِعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ يُحْيِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِہَا ۰ۭ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْاٰيٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ Al-Hadīd 57:17
جان رکھو! کہ اللہ ہی زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ فرماتے ہیں۔ یقیناً ہم نے اپنی نشانیاں تم کو کھول کر بیان فرما دیں تاکہ تم سمجھو۔
Know that it is Allah, Who revives the earth after its death. Indeed, We have elaborated Our Signs to you so that you may understand.
اِنَّ الْمُصَّدِّقِيْنَ وَالْمُصَّدِّقٰتِ وَاَقْرَضُوا اللہَ قَرْضًا حَسَـنًا يُّضٰعَفُ لَہُمْ وَلَہُمْ اَجْرٌ كَرِيْمٌ Al-Hadīd 57:18
بے شک خیرات کرنے والے مرد اور عورتیں اور جو خلوص سے اللہ کو قرض دیتے ہیں، وہ ان کے لیئےبڑھا دیا جائے گا اور ان کے لیئے پسندیدہ صلہ ہوگا۔
Without doubt, the charitable men and women, and those who give Allah a loan with sincerity, it will be increased for them, and for them will be an honourable reward.
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللہِ وَرُسُلِہٖٓ اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الصِّدِّيْقُوْنَ ۰ۤۖ وَالشُّہَدَاۗءُ عِنْدَ رَبِّہِمْ ۰ۭ لَہُمْ اَجْرُہُمْ وَنُوْرُہُمْ ۰ۭ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَآ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَحِيْمِ Al-Hadīd 57:19
اور جو لوگ اللہ پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان رکھتے ہیں وہی اپنے پروردگار کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں۔ ان کے لیئے ان (کے اعمال) کا صلہ ہوگا اور ان کا (خاص) نور ہوگا۔ اور جو لوگ کافر ہوئے اور ہماری آیات کو جھٹلایا، یہی لوگ دوزخی ہیں۔
And the people who believe in Allah and His Messengers, it is they who are the Siddeeq (Truthful) and the Shaheed (witness) with Allah. For them will be the reward (for their deeds), and they will have a (special) Noor. And the people who became unbelievers and belied Our Ayaat, it is these people who are the inmates of Hell.
اِعْلَمُوْٓا اَنَّمَا الْحَيٰوۃُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَّلَہْوٌ وَّزِيْنَۃٌ وَّتَفَاخُرٌۢ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرٌ فِي الْاَمْوَالِ وَالْاَوْلَادِ ۰ۭ كَمَثَلِ غَيْثٍ اَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُہٗ ثُمَّ يَہِيْجُ فَتَرٰىہُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَكُوْنُ حُطَامًا ۰ۭ وَفِي الْاٰخِرَۃِ عَذَابٌ شَدِيْدٌ ۰ۙ وَّمَغْفِرَۃٌ مِّنَ اللہِ وَرِضْوَانٌ ۰ۭ وَمَا الْحَيٰوۃُ الدُّنْيَآ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ Al-Hadīd 57:20
جان لو! کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا، اور (ایک ظاہری) زینت اور ایک دوسرے پر فخر کرنا اور مال اور اولاد میں ایک کا دوسرے سے خود کو زیادہ بتانا ہے۔ اس کی مثال بارش کی ہے (کہ برستی ہے تو) اس سے اُگنے والی کھیتی کسانوں کو بھلی لگتی ہے۔ پھر وہ خشک ہوجاتی ہے تو تُو اس کو زرد دیکھتا ہے پھر وہ چُورا چُورا ہوجاتی ہے۔ اور آخرت میں شدید عذاب ہے اور اللہ کی طرف سے بخشش اور رضا مندی ہے۔ اور دنیا کی زندگی محض دھوکے کا سامان ہے۔
Know that,the worldly life is merely a play and show and (an apparent) adornment and mutual boasting and display of mutual superiority in respect of wealth and children. Its example is like rain (that when it falls), the crop growing from it appears pleasing to the farmers, then it dries and you see it brown, then it crumbles into pieces. And there is severe torment in the Hereafter and forgiveness and acceptance from Allah. And the life of the world is merely an illusionary possession.
سَابِقُوْٓا اِلٰى مَغْفِرَۃٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّۃٍ عَرْضُہَا كَعَرْضِ السَّمَاۗءِ وَالْاَرْضِ ۰ۙ اُعِدَّتْ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللہِ وَرُسُلِہٖ ۰ۭ ذٰلِكَ فَضْلُ اللہِ يُؤْتِيْہِ مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۭ وَاللہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ Al-Hadīd 57:21
اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف دوڑو اور جنت کی طرف کہ اس کا عرض آسمان اور زمین کے عرض کی طرح ہے۔ ان لوگوں کے لیئے تیار کی گئی ہے جو اللہ اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لاتے ہیں۔ یہ اللہ کا فضل ہے جِسے چاہیں اسے (اپنا فضل) عطا فرمائیں۔ اور اللہ بڑے فضل کے مالک ہیں۔
Race towards the forgiveness of your Rabb and towards Paradise, whose width is like that of the sky and the earth. It has been prepared for the people who believe in Allah and His Messengers. That is the Grace of Allah, He grants (His Grace) to whom He wills. And Allah is the Owner of Abundant Grace.
مَآ اَصَابَ مِنْ مُّصِيْبَۃٍ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِيْٓ اَنْفُسِكُمْ اِلَّا فِيْ كِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّبْرَاَہَا ۰ۭ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَي اللہِ يَسِيْرٌ Al-Hadīd 57:22
کوئی مصیبت نہ دنیا میں آتی ہے اور نہ تمہاری جانوں میں مگر وہ ایک کتاب (لوحِ محفوظ) میں لکھی ہے پیشتر اس کے کہ ہم اس کو پیدا کریں۔ بے شک اللہ کے لیے یہ آسان (کام) ہے۔
No calamity befalls either in the world or in your lives, but it is inscribed in a Book (Lauh-e Mahfooz) even before We bring it in existence. No doubt, this is (an) easy (matter) for Allah.
لِّكَيْلَا تَاْسَوْا عَلٰي مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوْا بِمَآ اٰتٰىكُمْ ۰ۭ وَاللہُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُـــوْرِۨ Al-Hadīd 57:23
تاکہ جو چیز تم سے جاتی رہے اس پر غم نہ کرو اور جو چیز تم کو عطا فرمائیں اس پر اتراؤ نہیں۔ اور اللہ کسی اترانے والے شیخی باز کو پسند نہیں فرماتے۔
So that you do not grieve over what has escaped you nor exult over what He grants you. And Allah does not like the prideful boaster.
الَّذِيْنَ يَبْخَلُوْنَ وَيَاْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ ۰ۭ وَمَنْ يَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللہَ ہُوَالْغَنِيُّ الْحَمِيْدُ Al-Hadīd 57:24
جو لوگ بخل کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بخل (کنجوسی) کی تعلیم دیتے ہیں۔ اور جو شخص (حق سے) منہ پھیرے گا تو بے شک اللہ بے نیاز ہیں وہی تعریف کے سزاوار ہیں۔
The people who are miserly and also teach others miserliness (niggardliness). And the person who will turn his face away (from the Truth), then without doubt, Allah is Need-Free, He is the Praiseworthy.
لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنٰتِ وَاَنْزَلْنَا مَعَہُمُ الْكِتٰبَ وَالْمِيْزَانَ لِيَقُوْمَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ ۰ۚ وَاَنْزَلْنَا الْحَدِيْدَ فِيْہِ بَاْسٌ شَدِيْدٌ وَّمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللہُ مَنْ يَّنْصُرُہٗ وَرُسُلَہٗ بِالْغَيْبِ ۰ۭ اِنَّ اللہَ قَوِيٌّ عَزِيْزٌ Al-Hadīd 57:25
ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی نشانیاں دے کر بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور ترازو (قواعدِعدل) تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں اور ہم نے لوہے کو پیدا فرمایا اس میں شدید ہیبت (جنگ کے اعتبار سے) ہے اور (اس کے علاوہ) لوگوں کے او ربھی (طرح طرح کے) فائدے ہیں اور تاکہ اللہ جان لے کہ کون بن دیکھے اس کی اور اُس کے پیغمبروں کی مدد کرتا ہے۔ بے شک اللہ طاقت والے (اور) زبردست ہیں۔
We sent Our Messengers with manifest signs, and sent down the Book with them and the Balance (Laws of Justice), so that people should stand firm for justice. And We created iron, wherein is mighty power (with regard to war) and (besides this) also many (different kinds of) benefits for people, and so that Allah makes known the one who helps Allah and His Messengers in the unseen. Without doubt, Allah is Mighty (and) Dominant.
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا وَّاِبْرٰہِيْمَ وَجَعَلْنَا فِيْ ذُرِّيَّـتِہِمَا النُّبُوَّۃَ وَالْكِتٰبَ فَمِنْہُمْ مُّہْتَدٍ ۰ۚ وَكَثِيْرٌ مِّنْہُمْ فٰسِقُوْنَ Al-Hadīd 57:26
اور یقیناً ہم نے نوح اور ابراہیم (علیہم السلام) کو بھیجا اور ان کی اولاد میں پیغمبری او رکتاب جاری فرمائی تو ان میں سے بعض تو ہدایت یافتہ ہوئے اور ان میں سے اکثر نافرمان تھے۔
And indeed, We sent Nooh (Alaihi as-Salam)and Ibraheem (Alaihi as-Salam)and placed the Messenger ship and the Book among their progeny. So, some among them were the guided, and most of them were disobedient.
ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلٰٓي اٰثَارِہِمْ بِرُسُلِنَا وَقَفَّيْنَا بِعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَاٰتَيْنٰہُ الْاِنْجِيْلَ ۰ۥۙ وَجَعَلْنَا فِيْ قُلُوْبِ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْہُ رَاْفَۃً وَّرَحْمَۃً ۰ۭ وَرَہْبَانِيَّۃَۨ ابْتَدَعُوْہَا مَا كَتَبْنٰہَا عَلَيْہِمْ اِلَّا ابْتِغَاۗءَ رِضْوَانِ اللہِ فَمَا رَعَوْہَا حَقَّ رِعَايَــتِہَا ۰ۚ فَاٰتَيْنَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْہُمْ اَجْرَہُمْ ۰ۚ وَكَثِيْرٌ مِّنْہُمْ فٰسِقُوْنَ Al-Hadīd 57:27
پھر ان کے پیچھے یکے بعد دیگرے اور رسولوں کو بھیجتے رہے اور ان کے بعد عیسیٰ (علیہ السلام) بیٹے مریم (علیہا السلام) کے، کو بھیجا اور ان کو انجیل عطا فرمائی۔ اور جن لوگوں نے ان کی پیروی کی ہم نے ان کے دلوں میں شفقت اور مہربانی پیدا فرما دی اور لذات سے کنارہ کشی تو انہوں نے خود ایک نئی بات شروع کرلی۔ ہم نے اس بات کو ان پر واجب نہ کیا تھا مگر (انہوں نے) اللہ کی رضا مندی پانے کے لیے (اس کو شروع کیا تھا) سو انہوں نے اس کی پوری رعایت نہ کی جیسا کہ چاہیے تھی۔ سو ان میں سے جو لوگ ایمان لائے ان کو ہم نے ان کا اجر دیا اور زیادہ ان میں نافرمان ہیں۔
Then following them, (We) kept sending other Prophets in succession, and after them (We) sent Isa (Alaihi as-Salam as) the son of Maryam (Alaiha as-Salam)and granted him the Injeel. And We placed affection and kindness in the hearts of the people who followed him. And the restraint from pleasure, it was a practise that they themselves innovated, We had not ordained it for them, but (they had initiated it) to gain Allah’s Pleasure, but they did not give it the regard that was its due. So We gave the believers among them their reward, and most of them are disobedient.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَاٰمِنُوْا بِرَسُوْلِہٖ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِنْ رَّحْمَتِہٖ وَيَجْعَلْ لَّكُمْ نُوْرًا تَمْشُوْنَ بِہٖ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۰ۭ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Hadīd 57:28
اے ایمان رکھنے والو! (عیسیٰ علیہ السلام پر) اللہ سے ڈرو اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ وہ تم کو اپنی رحمت سے (ثواب کے) دو حصے عطا فرمائیں گے اور تم کو ایسا نور عطا فرمائیں گے کہ تم اس کو لے کر چلتے پھرتے ہو گے اور تم بخش دیں گے اور اللہ بخشنے والے رحم کرنے والے ہیں۔
O those who believe (in Isa - Alaihi as-Salam)! Be conscious of Allah, and believe in His Messenger. He will bestow a double portion (of reward) upon you by His Grace and will grant you a Noor by which you will walk about, and He will forgive you. And Allah is Forgiving, Merciful.
لِّئَلَّا يَعْلَمَ اَہْلُ الْكِتٰبِ اَلَّا يَــقْدِرُوْنَ عَلٰي شَيْءٍ مِّنْ فَضْلِ اللہِ وَاَنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللہِ يُؤْتِيْہِ مَنْ يَّشَاۗءُ ۰ۭ وَاللہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ Al-Hadīd 57:29
تا کہ اہلِ کتاب کو معلوم ہوجائے کہ ان کو اللہ کے فضل کے کسی حصہ پر (بھی) کچھ اختیار نہیں اور یہ کہ فضل اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جس کو چاہتے ہیں اسے (اپنا فضل) عطا فرماتے ہیں اور اللہ بہت بڑے فضل کے مالک ہیں۔
So that the people of the Book may know that they do not have any control over any part of Allah’s Grace and that Grace in is Allah’s Hand only, He bestows (His Grace) on whom He wills. And Allah is the Owner of Abundant Grace.
Back to top