Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْأَنْعَام

Chapter 6: Al-An‘ām (165 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَجَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَالنُّوْر ۥۭ ثُمَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّہِمْ يَعْدِلُوْنَ Al-An‘ām 6:1
تمام خوبیاں اللہ کے لیے ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تاریکیوں اور نور (روشنی) کو بنایا پھر بھی کافر (دوسروں کو) اپنے پروردگار کے برابر قرار دیتے ہیں۔
All Praiseworthy Attributes are for Allah, Who created the heavens and the earth, and made the darknesses and Noor (light), even then the unbelievers equate (others) with their Rabb.
ہُوَالَّذِيْ خَلَقَكُمْ مِّنْ طِيْنٍ ثُمَّ قَضٰٓى اَجَلًا وَاَجَلٌ مُّسَمًّى عِنْدَہٗ ثُمَّ اَنْتُمْ تَمْتَرُوْنَ Al-An‘ām 6:2
وہی ذات ہے جس نے تم کو مٹی سے بنایا پھر ایک وقت متعین کردیا اور ایک متعین وقت خاص اسی کے پاس ہے پھر تم شک کرتے ہو۔
He is the Being, Who created you from clay then determined a term; and (another) one term is exclusively with Him; yet you doubt.
وَہُوَاللہُ فِي السَّمٰوٰتِ وَفِي الْاَرْضِ يَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَجَہْرَكُمْ وَيَعْلَمُ مَا تَكْسِبُوْنَ Al-An‘ām 6:3
اور وہی اللہ (معبود برحق)آسمانوں میں بھی ہیں اور زمین میں بھی وہ تمہاری پوشیدہ اور ظاہر باتوں سے واقف ہیں اور جو تم عمل کرتے ہو اُسے جانتے ہیں۔
And He, Allah (the True Ilaha) is in the heavens as well as in the earth. He is Aware of your concealed and revealed affairs, and He knows the deeds you do.
وَمَا تَاْتِيْہِمْ مِّنْ اٰيَۃٍ مِّنْ اٰيٰتِ رَبِّہِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْہَا مُعْرِضِيْنَ Al-An‘ām 6:4
اور ان پر جو دلیل بھی ان کے پروردگار کی نشانیوں میں سے آتی ہے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں۔
And they turn their faces away from whatever proof comes to them from the Signs of their Rabb.
فَقَدْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاۗءَہُمْ فَسَوْفَ يَاْتِيْہِمْ اَنْۢبٰۗـؤُا مَا كَانُوْا بِہٖ يَسْتَہْزِءُوْنَ Al-An‘ām 6:5
پس جب ان کے پاس حق آیا (سچی کتاب)تو بے شک اس کو بھی جھٹلایا سو ان کو ان چیزوں کا انجام جن کا یہ مذاق اڑایا کرتے تھے، جلدی ہی معلوم ہوجائے گا۔
Thus, when the Truth (the True Book) came to them, undoubtedly, they belied it as well. So they will soon come to know the result of the things they used to mock at.
اَلَمْ يَرَوْا كَمْ اَہْلَكْنَا مِنْ قَبْلِہِمْ مِّنْ قَرْنٍ مَّكَّنّٰہُمْ فِي الْاَرْضِ مَا لَمْ نُمَكِّنْ لَّكُمْ وَاَرْسَلْنَا السَّمَاۗءَ عَلَيْہِمْ مِّدْرَارًا وَّجَعَلْنَا الْاَنْھٰرَ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہِمْ فَاَہْلَكْنٰہُمْ بِذُنُوْبِہِمْ وَاَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِہِمْ قَرْنًا اٰخَرِيْنَ Al-An‘ām 6:6
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ان سے پہلی کتنی قوموں کو ہم نے ہلا ک کردیا جن کو ہم نے زمین میں ایسی قوت دی جو تم کو نہیں دی اور ہم نے ان پر آسمان سے خوب بارشیں برسائیں اور ان کے نیچے نہریں جاری کیں پس ان کے گناہوں کی وجہ سے ہم نے ان کو ہلاک کیا اور ان کے بعد دوسرے لوگوں کو پیدا فرما دیا۔
Do they not see how many nations before them We have destroyed, to whom We had given such power in the land which We have not given you? And We poured rains abundantly upon them from the sky and made streams to flow beneath them. Then We destroyed them because of their sins and created other people after them.
وَلَوْ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ كِتٰبًا فِيْ قِرْطَاسٍ فَلَمَسُوْہُ بِاَيْدِيْہِمْ لَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِنْ ہٰذَآ اِلَّا سِحْـرٌ مُّبِيْنٌ Al-An‘ām 6:7
اور اگر ہم آپ پر کاغذ پہ لکھا ہوا نازل فرماتے پھر یہ اپنے ہاتھوں سے اسے چھو بھی لیتے تب بھی یہ کافر لوگ یہی کہتے کہ یہ صریح جادو کے سوا کچھ نہیں۔
And had We sent down to you a writing upon paper, then had they also touched it with their own hands, even then these unbelieving people would have said, ‘This is nothing but manifest magic.’
وَقَالُوْا لَوْلَآ اُنْزِلَ عَلَيْہِ مَلَكٌ وَلَوْ اَنْزَلْنَا مَلَكًا لَّقُضِيَ الْاَمْرُ ثُمَّ لَا يُنْظَرُوْنَ Al-An‘ām 6:8
اور کہتے ہیں ان پر فرشتہ کیوں نہیں بھیجا گیا اگر ہم فرشتہ بھیج دیتے تو سارا قصہ ہی ختم ہوجاتا پھر ان کو مہلت نہ دی جاتی۔
And they say, ‘Why has an angel not been sent down to him?’ Had We sent down an angel, the whole matter would have been settled, then they would not have been granted any leave.
وَلَوْ جَعَلْنٰہُ مَلَكًا لَّجَعَلْنٰہُ رَجُلًا وَّلَـلَبَسْـنَا عَلَيْہِمْ مَّا يَلْبِسُوْنَ Al-An‘ām 6:9
اگر ہم اس کو فرشتہ تجویز کرتے تو اس کو آدمی ہی بناتے اور پھر ان کو ہماری طرف سے وہی شبہ ہوتا جو شبہ یہ اب کررہے ہیں۔
Had We decided upon an angel, We would have still made him a man, and then they would have received the same doubt from Us, which they are having even now.
وَلَقَدِ اسْتُہْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِيْنَ سَخِرُوْا مِنْہُمْ مَّا كَانُوْا بِہٖ يَسْتَہْزِءُوْنَ Al-An‘ām 6:10
اور بے شک (لوگ)آپ سے پہلے پیغمبروں کا مذاق اڑایا کرتے تھے پھر ان میں سے جو لوگ مذاق اڑاتے تھے ان کو اسی چیز (عذاب)نے آگھیرا جس کا مذاق اڑاتے تھے۔
And without doubt, (people) used to mock at the Messengers before you. Then those among them who used to mock were surrounded by the same thing (the torment) that they used to mock at.
قُلْ سِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَۃُ الْمُكَذِّبِيْنَ Al-An‘ām 6:11
فرما دیجئے زمین میں چلو پھرو پھر دیکھو جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا۔
Say, ‘Go about in the land and then see what was the end result of the beliers.’
قُلْ لِّمَنْ مَّا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ قُلْ لِّلہِ كَتَبَ عَلٰي نَفْسِہِ الرَّحْمَۃَ لَيَجْمَعَنَّكُمْ اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَۃِ لَا رَيْبَ فِيْہِ اَلَّذِيْنَ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَہُمْ فَہُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ Al-An‘ām 6:12
کہہ دیجئے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے کس کی ملک ہے فرما دیجئے اللہ کی ملک ہے اس نے مہربانی کو اپنے اوپر لازم فرما لیا ہے ہم ضرور تم کو قیامت کے دن اکٹھا کریں گے کہ جس میں کوئی شک نہیں جن لوگوں نے خود کوضائع کردیا پس وہ ایمان نہیں لاتے۔
Say, ‘To Whom belongs all that is in the heavens and the earth?’ Say, ‘It belongs to Allah! He has prescribed Mercy for Himself.’ We will surely gather you on the Day of Qiyamah, about which there is no doubt. Thus the people who have wasted themselves do not believe.
وَلَہٗ مَا سَكَنَ فِي الَّيْلِ وَالنَّہَار وَہُوَالسَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ Al-An‘ām 6:13
اور جو مخلوق رات میں اور دن میں بستی ہے سب اسی کی ہے اور وہ سننے والا جاننے والا ہے۔
And to Him belongs the creation that dwells in the night and the day. And He is the Hearing, Knowing.
قُلْ اَغَيْرَ اللہِ اَتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَہُوَيُطْعِمُ وَلَا يُطْعَمُ قُلْ اِنِّىْٓ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَسْلَمَ وَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ Al-An‘ām 6:14
فرما دیجئے کہ کیا میں اللہ کے سوا کسی اور کو اپنا مددگار بناؤں جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ کھانے کو دیتا ہے اور اس کو کوئی کھانے کو نہیں دیتا۔ فرما دیجئے بے شک مجھے حکم ہوا ہے کہ میں سب سے پہلے اسلام قبول کروں اور آپ ہرگز مشرکوں میں سے نہ ہوئیے گا۔
Say, ‘Should I take as helper anyone other than Allah, Who is the Creator of the heavens and the earth, and He feeds and none feeds Him?’ Say, ‘Indeed, I am commanded to be the first to accept Islam.’ And never be you, of the polytheists.
قُلْ اِنِّىْٓ اَخَافُ اِنْ عَصَيْتُ رَبِّيْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْمٍ Al-An‘ām 6:15
فرما دیجئے کہ اگر میں اپنے پروردگار کا حکم نہ مانوں تو بے شک میں بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔
Say, ‘If I do not obey the Command of my Rabb, then undoubtedly, I fear the torment of the Great Day.’
مَنْ يُّصْرَفْ عَنْہُ يَوْمَىِٕذٍ فَقَدْ رَحِمَہٗ وَذٰلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِيْنُ Al-An‘ām 6:16
جس شخص سے اس روز وہ (عذاب)ٹال دیا گیا تو اس پر یقیناً اس (اللہ)نے رحم فرمایا اور یہ واضح کامیابی ہے۔
Surely, the person from whom it (the torment) is averted on that Day, to him He (Allah) has shown Mercy. And this is a manifest success.
وَاِنْ يَّمْسَسْكَ اللہُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَہٗٓ اِلَّا ہُوَ وَاِنْ يَّمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَہُوَعَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Al-An‘ām 6:17
اور اگر اللہ تجھ کوکوئی سختی پہنچائیں تو اس کے سوا اس کو کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر تم کو بھلائی عطا کریں تو وہ ہر چیز پہ قادر ہیں۔
And if Allah touches you with some hardship, there is none to remove it except Him, and if He grants you some good, then He has Power over everything.
وَہُوَالْقَاہِرُ فَوْقَ عِبَادِہٖ وَہُوَالْحَكِيْمُ الْخَبِيْرُ Al-An‘ām 6:18
اور وہ اپنے بندوں پہ غالب ہیں اور وہی حکمت والے پوری خبر رکھنے والے ہیں۔
And He is Absolutely Dominant over His slaves, and He is the Wise, All-Aware.
قُلْ اَيُّ شَيْءٍ اَكْبَرُ شَہَادَۃً قُلِ اللہُ شَہِيْدٌۢ بَيْنِيْ وَبَيْنَكُمْ وَاُوْحِيَ اِلَيَّ ہٰذَا الْقُرْاٰنُ لِاُنْذِرَكُمْ بِہٖ وَمَنْۢ بَلَغَ اَىِٕنَّكُمْ لَتَشْہَدُوْنَ اَنَّ مَعَ اللہِ اٰلِہَۃً اُخْرٰي قُلْ لَّآ اَشْہَدُ قُلْ اِنَّمَا ہُوَاِلٰہٌ وَّاحِدٌ وَّاِنَّنِيْ بَرِيْۗءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَ Al-An‘ām 6:19
کہئے کہ سب سے بڑھ کر کس چیز کی گواہی ہے؟ فرما دیجئے کہ اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ ہیں اور مجھ پر یہ قرآن اس لئے اتارا گیا ہے کہ میں تم کو اور اس کو جس تک یہ (قرآن)پہنچ سکے اس کے ذریعے (انجام بد سے)ڈراؤں کیا تم اس بات کی شہادت دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ کچھ اور معبود بھی ہیں۔ فرمادیجئے کہ میں (اس کی)گواہی نہیں دیتا فرما دیجئے کہ وہ اکیلا ہی عبادت کے لائق ہے اور جو تم شرک کرتے ہو یقیناً میں اس سے بیزار ہوں۔
Say, ‘Which thing is greatest in testimony?’ Say, ‘Allah is the Witness between me and you. And this Quran has been revealed to me so that, through it, I warn (of a bad end) you and the one to whom this (Quran) may reach. Do you testify that there are also some other deities along with Allah?’ Say, ‘I do not testify (to this).’ Say, ‘He Alone is worthy of worship, and indeed I disown the polytheism that you practise.’
اَلَّذِيْنَ اٰتَيْنٰہُمُ الْكِتٰبَ يَعْرِفُوْنَہٗ كَـمَا يَعْرِفُوْنَ اَبْنَاۗءَہُمْ اَلَّذِيْنَ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَہُمْ فَہُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ Al-An‘ām 6:20
وہ جن کو ہم نے کتاب دی ہے ان (پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو)اس طرح پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں۔ جنہوں نے خود کو نقصان میں ڈال رکھا ہے پس وہ ایمان نہیں لاتے۔
Those to whom We have given the Book recognize him (the Messenger - Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) as they recognize their own sons. Thus, those who have put themselves in loss do not believe.
وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰي عَلَي اللہِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰيٰتِہٖ اِنَّہٗ لَا يُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ Al-An‘ām 6:21
اور اس سے بڑا ظالم کون ہے جس نے اللہ پر بہتان (جھوٹ)باندھا یا اس کی آیات کو جھوٹا بتایا بلا شبہ ایسے ظالموں کو چھٹکارا نہ ملے گا۔
And who is a greater wrongdoer than him who fabricated a slander (lie) against Allah or belied His Ayaat? Without doubt, such wrongdoers will not be spared.
وَيَوْمَ نَحْشُرُہُمْ جَمِيْعًا ثُمَّ نَقُوْلُ لِلَّذِيْنَ اَشْرَكُوْٓا اَيْنَ شُرَكَاۗؤُكُمُ الَّذِيْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ Al-An‘ām 6:22
اور جس دن ہم تمام (خلائق)کو جمع کریں گے پھر شرک کرنے والوں سے کہیں گے تمہارے وہ شریک جن (کے معبود ہونے)کا دعویٰ تھا کہاں ہیں؟
And the Day when We gather all (creation), We shall ask the polytheists, ‘Where are your ascribed partners whom you claimed (as deities)?’
ثُمَّ لَمْ تَكُنْ فِتْنَتُہُمْ اِلَّآ اَنْ قَالُوْا وَاللہِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِيْنَ Al-An‘ām 6:23
پھر اس کے سوا ان کو کوئی چارہ نہ ہوگا مگر یہی کہ کہیں گے اللہ جو ہمارا پروردگار ہے کی قسم ہم شرک کرنے والوں میں نہیں تھے۔
Then they will have no alternative except to say, ‘By Allah, Who is our Rabb, we were not of the polytheists.’
اُنْظُرْ كَيْفَ كَذَبُوْا عَلٰٓي اَنْفُسِہِمْ وَضَلَّ عَنْہُمْ مَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ Al-An‘ām 6:24
دیکھئے انہوں نےاپنے آپ پر کیسا جھوٹ بولا اور جو جھوٹ موٹ تراشا کرتے تھے وہ سب ان سے کھو گیا۔
See how they told a lie against themselves, and all that they had been falsely fabricating has vanished from them.
وَمِنْہُمْ مَّنْ يَّسْتَمِــعُ اِلَيْكَ وَجَعَلْنَا عَلٰي قُلُوْبِہِمْ اَكِنَّۃً اَنْ يَّفْقَہُوْہُ وَفِيْٓ اٰذَانِہِمْ وَقْرًا وَاِنْ يَّرَوْا كُلَّ اٰيَۃٍ لَّا يُؤْمِنُوْا بِہَا حَتّٰٓي اِذَا جَاۗءُوْكَ يُجَادِلُوْنَكَ يَقُوْلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِنْ ہٰذَآ اِلَّآ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ Al-An‘ām 6:25
اور ان میں سے کچھ آپ کی (باتوں کی)طرف کان لگاتے ہیں اور ہم نے ان کے دلوں پر تو پردے ڈال دیئے ہیں کہ اس کو سمجھ نہ سکیں اور ان کے کانوں میں ثقل (بوجھ)ڈال رکھا ہے اور اگر یہ سب نشانیاں بھی دیکھ لیں تو اس پر ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ جب آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ سے جھگڑا کرتے ہیں، کافر لوگ کہتے ہیں یہ (قرآن)تو کچھ بھی نہیں صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔
And some among them listen to you (your discourse); but We have set veils over their hearts so that they may not understand it and have poured heaviness (weight) in their ears, and even if they see all the signs, they will not believe therein; so much so that when they come to you, they dispute with you, the unbelievers say, ‘This (Quran) is nothing but the tales of the earlier people.’
وَہُمْ يَنْہَوْنَ عَنْہُ وَيَنْــــَٔـوْنَ عَنْہُ وَاِنْ يُّہْلِكُوْنَ اِلَّآ اَنْفُسَہُمْ وَمَا يَشْعُرُوْنَ Al-An‘ām 6:26
اور وہ (دوسروں کو)اس سے منع بھی کرتے ہیں اور خود بھی اس سے دور رہتے ہیں اور یہ لوگ خود کو ہی تباہ کررہے ہیں اور سمجھتے نہیں ۔
And they prevent (others) from it and they themselves also stay away from it, and these people are destroying only themselves, and (they) do not understand.
وَلَوْ تَرٰٓي اِذْ وُقِفُوْا عَلَي النَّارِ فَقَالُوْا يٰلَيْتَنَا نُرَدُّ وَلَا نُكَذِّبَ بِاٰيٰتِ رَبِّنَا وَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ Al-An‘ām 6:27
اور اگر آپ اس وقت ان کو دیکھیں جب دوزخ کے پاس کھڑے کیے جائیں گے تو کہیں گے اے کاش!(کیا اچھا ہو کہ)ہم پھر واپس بھیج دیئے جائیں تو اپنے پروردگار کی نشانیوں کو جھوٹا نہ کہیں اور ہم ایمان لانے والوں میں سے ہوجائیں۔
And if you were to see them at the time when they will be made to stand near Hell, they will say, ‘Alas! (How good it would be) if we are sent back, then we would not belie the Signs of our Rabb, and we would be of the believers.’
بَلْ بَدَا لَہُمْ مَّا كَانُوْا يُخْفُوْنَ مِنْ قَبْلُ وَلَوْ رُدُّوْا لَعَادُوْا لِمَا نُہُوْا عَنْہُ وَاِنَّہُمْ لَكٰذِبُوْنَ Al-An‘ām 6:28
بلکہ جس چیز کو وہ پہلے چھپاتے تھے وہ ان پر ظاہر ہو گئی اور اگر یہ لوگ واپس بھیج دیئے جائیں تو پھر وہی کام کریں گے جس سے انہیں روکا گیا تھا اور یقیناً یہ لوگ جھوٹے ہیں۔
Rather, the matter they had been concealing earlier became manifest to them. And even if these people are sent back, they would repeat those very deeds which they had been forbidden. And assuredly these people are liars.
وَقَالُوْٓا اِنْ ہِىَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِيْنَ Al-An‘ām 6:29
اور یہ کہتے ہیں کہ ہماری یہی دنیا ہی کی زندگی ہے اور ہم (مرنے کے بعد)دوبارہ زندہ نہیں کیے جائیں گے۔
And they say, ‘This worldly life is our only life, and we shall not be revived (after death).’
وَلَوْ تَرٰٓي اِذْ وُقِفُوْا عَلٰي رَبِّہِمْ قَالَ اَلَيْسَ ہٰذَا بِالْحَقِّ قَالُوْا بَلٰى وَرَبِّنَا قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ Al-An‘ām 6:30
اور اگر آپ ان کو اس وقت دیکھیں جب اپنے پروردگارکے سامنے کھڑے کیے جائیں گے تو وہ (اللہ)فرمائیں گے کیا یہ (دوبارہ زندگی)سچ نہیں ہے؟ کہیں گے کیوں نہیں ہمارے پروردگار کی قسم (سچ ہے)(اللہ) فرمائیں گے تو اپنے کفر کے عوض (جو تم کرتے تھے)عذاب(کے مزے)چکھو۔
And if you were to see them when they will be made to stand before their Rabb. Then He (Allah) will ask, ‘Is this (second life) not real?’ They will say, ‘Why not? By our Rabb (it is real)!’ (Allah) will command, ‘Then savour the (taste of the) torment as recompense for your unbelief (that you practised).’
قَدْ خَسِرَ الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِلِقَاۗءِ اللہِ حَتّٰٓي اِذَا جَاۗءَتْہُمُ السَّاعَۃُ بَغْتَۃً قَالُوْا يٰحَسْرَتَنَا عَلٰي مَا فَرَّطْنَا فِيْہَا وَہُمْ يَحْمِلُوْنَ اَوْزَارَہُمْ عَلٰي ظُہُوْرِہِمْ اَلَا سَاۗءَ مَا يَزِرُوْنَ Al-An‘ām 6:31
یقیناً وہ لوگ خسارے میں رہے جنہوں نے اللہ سے ملنے کو جھوٹا کہا یہاں تک کہ جب ان پر اچانک قیامت آجائے گی تو کہیں گے اے افسوس! ہماری اس کوتاہی پر جو ہم نے اس بارے میں کی اور وہ اپنے (اعمال کا)بوجھ اپنی پیٹھوں پر اٹھائے ہوں گے جان لو بہت برا(بوجھ)ہے جو انہوں نے اٹھا رکھا ہے۔
Indeed, those people who belied the meeting with Allah, remained in loss, until when Qiyamah will suddenly befall them, they will say, ‘O regret on our neglect in this matter!’ And they will be carrying the burdens of (their deeds) on their backs. Know that, extremely evil is (the burden) that they are carrying.
وَمَا الْحَيٰوۃُ الدُّنْيَآ اِلَّا لَعِبٌ وَّلَہْوٌ وَلَلدَّارُ الْاٰخِرَۃُ خَيْرٌ لِّلَّذِيْنَ يَتَّقُوْنَ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Al-An‘ām 6:32
اور دنیا کی زندگی کیا ہے صرف ایک کھیل اور مشغلہ (تماشہ)اور جو لوگ پرہیزگاری کرتے ہیں ان کے لئے آخرت کا گھر بہت بہتر ہے تو کیا تم سمجھتے نہیں ؟
And what is the life of this world but a sport and a pastime (a show)? And the home of the Hereafter is much better for those who are Allah-conscious. So do you not understand?
قَدْنَعْلَمُ اِنَّہٗ لَيَحْزُنُكَ الَّذِيْ يَقُوْلُوْنَ فَاِنَّہُمْ لَا يُكَذِّبُوْنَكَ وَلٰكِنَّ الظّٰلِـمِيْنَ بِاٰيٰتِ اللہِ يَجْحَدُوْنَ Al-An‘ām 6:33
یقیناً ہم خوب جانتے ہیں کہ ان کی باتیں آپ کو رنج پہنچاتی ہیں پس بے شک یہ آپ کو جھوٹا نہیں کہتے بلکہ یہ ظالم اللہ کی نشانیوں کا(جان بوجھ کر)انکار کرتے ہیں۔
Assuredly, We know very well that their talk grieves you. Indeed, they do not belie you, rather, these wrongdoers (deliberately) deny the Signs of Allah.
وَلَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ فَصَبَرُوْا عَلٰي مَا كُذِّبُوْا وَاُوْذُوْا حَتّٰٓي اَتٰىہُمْ نَصْرُنَا وَلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِ اللہِ وَلَقَدْ جَاۗءَكَ مِنْ نَّبَاِى الْمُرْسَلِيْنَ Al-An‘ām 6:34
اور یقیناً آپ سے پہلے پیغمبر بھی جھٹلائے گے تو وہ جھٹلائے جانے پر اور تکلیفیں دیئے جانے پر صبر کرتے رہے یہاں تک کہ ان کو ہماری امداد پہنچی اور اللہ کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور بے شک آپ کے پاس بعض پیغمبروں کے حالات پہنچ چکے ہیں۔
And indeed the Messengers before you were also belied, and they remained patient on being belied and being persecuted till Our Help reached them. None can change the Words of Allah. And without doubt, the accounts of some Messengers have reached you.
وَاِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَيْكَ اِعْرَاضُہُمْ فَاِنِ اسْتَطَعْتَ اَنْ تَبْتَغِيَ نَفَقًا فِي الْاَرْضِ اَوْ سُلَّمًا فِي السَّمَاۗءِ فَتَاْتِيَہُمْ بِاٰيَۃٍ وَلَوْ شَاۗءَ اللہُ لَجَمَعَہُمْ عَلَي الْہُدٰي فَلَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْجٰہِلِيْنَ Al-An‘ām 6:35
اور اگر آپ کو ان کی رو گردانی گراں گزرتی ہے تو اگر آپ کرسکتے ہیں کہ زمین میں کوئی سرنگ تلاش کرلیں یا آسمان میں کوئی سیڑھی، پھر ان کے لئے کوئی نشانی (معجزہ)لے آئیں اور اگر اللہ چاہتے تو سب کو ہدایت پر جمع فرمادیتے پس آپ ہرگز نادانوں میں سے نہ ہوں۔
And if their turning away is hard on you, then if you can, find a tunnel in the earth or a ladder in the sky and bring them a sign (a miracle). And had Allah willed, He would have gathered everyone on guidance. So never be you of the unknowing.
اِنَّمَا يَسْتَجِيْبُ الَّذِيْنَ يَسْمَعُوْنَ وَالْمَوْتٰى يَبْعَثُہُمُ اللہُ ثُمَّ اِلَيْہِ يُرْجَعُوْنَ Al-An‘ām 6:36
وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو سنتے ہیں۔ اور اللہ مُردوں کوزندہ کرکے اٹھا دیں گے پھر وہ سب اسی کی طرف لائے جائیں گے۔
Only those people accept who listen. And Allah will revive the dead, then all of them will be brought to Him.
وَقَالُوْا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْہِ اٰيَۃٌ مِّنْ رَّبِّہٖ قُلْ اِنَّ اللہَ قَادِرٌ عَلٰٓي اَنْ يُّنَزِّلَ اٰيَۃً وَّلٰكِنَّ اَكْثَرَہُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ Al-An‘ām 6:37
اور کہتے ہیں ان پر ان کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشان (معجزہ)کیوں نازل نہیں ہوتا؟ فرما دیجئے بے شک اللہ قادر ہیں کہ نشان (معجزہ)نازل فرمائیں ولیکن ان میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔
And they say, ‘Why is not a sign (miracle) sent down on him from his Rabb?’ Say, ‘Without doubt, Allah has the Power to send a sign (miracle),’ but most people among them do not know.
وَمَا مِنْ دَاۗبَّۃٍ فِي الْاَرْضِ وَلَا طٰۗىِٕرٍ يَّطِيْرُ بِجَنَاحَيْہِ اِلَّآ اُمَمٌ اَمْثَالُكُمْ مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتٰبِ مِنْ شَيْءٍ ثُمَّ اِلٰى رَبِّہِمْ يُحْشَرُوْنَ Al-An‘ām 6:38
اور زمین پر چلنے والے تمام جانور اور دو پروں کے ساتھ اڑنے والے تمام پرندے سب تمہاری ہی طرح کی جماعتیں ہیں ہم نے کتاب (لوح محفوظ)میں کوئی چیز چھوڑی نہیں پھر سب اپنے پروردگار کے پاس اکٹھے کیے جائیں گے۔
And all the animals that walk on the earth and all the birds that fly with two wings are communities just like you. We have not missed anything in the Book (Lauh-e Mahfooz). Then, all will be gathered before their Rabb.
وَالَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا صُمٌّ وَّبُكْمٌ فِي الظُّلُمٰتِ مَنْ يَّشَاِ اللہُ يُضْلِلْہُ وَمَنْ يَّشَاْ يَجْعَلْہُ عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ Al-An‘ām 6:39
اور جو لوگ ہماری آیات کا انکار کرتے ہیں وہ بہرے اور گونگے ، اندھیروںمیں ہیں۔ اللہ جسے چاہیں اسے گمراہ کردیں اور جس کو چاہیں اس کو سیدھی راہ پر کردیں۔
And the people who deny Our Ayaat are deaf and dumb, (they are) in darkness. Allah sends astray whom He wills and guides to the straight path whom He wills.
قُلْ اَرَءَيْتَكُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُ اللہِ اَوْ اَتَتْكُمُ السَّاعَۃُ اَغَيْرَ اللہِ تَدْعُوْنَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Al-An‘ām 6:40
آپ فرمائیے کہ بھلا دیکھو اگر تم پر اللہ کا عذاب آجائے یا تم پر قیامت ہی آپہنچے تو کیا تم اللہ کے سوا کسی کو پکارو گے اگر تم سچے ہو؟ ۔
Say, ‘Just see, if Allah’s torment comes down on you, or even the Qiyamah befalls you, would you invoke anyone other than Allah, if you are truthful?
بَلْ اِيَّاہُ تَدْعُوْنَ فَيَكْشِفُ مَا تَدْعُوْنَ اِلَيْہِ اِنْ شَاۗءَ وَتَنْسَوْنَ مَا تُشْرِكُوْنَ Al-An‘ām 6:41
بلکہ تم اسی کو پکارتے ہو اگر وہ چاہے تو جس (دکھ)کے لئے اس کو پکارتے ہو اسے دور بھی کردے اور تم جن کو شریک بناتے ہو (اس وقت)ان کو بھول جاتے ہو۔
Rather, you would invoke Him only, and if He wills He may even remove that (distress) for which you cry to Him, and (at that time) you forget those whom you associate as (His) partners.’
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَآ اِلٰٓى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَاَخَذْنٰہُمْ بِالْبَاْسَاۗءِ وَالضَّرَّاۗءِ لَعَلَّہُمْ يَتَضَرَّعُوْنَ Al-An‘ām 6:42
اور ہم نے آپ سے پہلی امتوں کی طرف بھی پیغمبر بھیجے پھر ہم نے ان کو تنگدستی اور بیماریوں میں پکڑا تاکہ وہ عاجزی کریں۔
And We also sent Messengers to communities before you, and then We seized them (the communities) with adversity and disease so that they may humble themselves.
فَلَوْلَآ اِذْ جَاۗءَہُمْ بَاْسُـنَا تَضَرَّعُوْا وَلٰكِنْ قَسَتْ قُلُوْبُہُمْ وَزَيَّنَ لَہُمُ الشَّيْطٰنُ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Al-An‘ām 6:43
پھر جب ان کے پاس ہمارا عذاب آیا توانہوں نے عاجزی کیوں نہ کی لیکن ان کے دل سخت ہوگئے اور شیطان نے ان کے اعمال ان کو آراستہ کرکے دکھا دیئے۔
Then, why did they not humble themselves when Our torment visited them? But their hearts had become hardened and Shaitan made their deeds fair seeming to them.
فَلَمَّا نَسُوْا مَا ذُكِّرُوْا بِہٖ فَتَحْنَا عَلَيْہِمْ اَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ حَتّٰٓي اِذَا فَرِحُوْا بِمَآ اُوْتُوْٓا اَخَذْنٰہُمْ بَغْتَۃً فَاِذَا ہُمْ مُّبْلِسُوْنَ Al-An‘ām 6:44
تو جو نصیحت کی گئی تھی پھر جب وہ اس کو بھول گئے تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیئے یہاں تک کہ ان چیزوں پر جو انہیں دی گئی تھیں جب وہ اترانے لگے تو ہم نے ان کو اچانک پکڑ لیا، پس وہ حیرت زدہ رہ گئے۔
So when they forgot the advice that was given to them, We opened the gates of everything to them, until when they started being boastful about the things granted to them, We seized them suddenly and they were stunned.
فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا وَالْحَـمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ Al-An‘ām 6:45
پس ظالم لوگوں کی جڑ کاٹ دی گئی اور تمام خوبیاں اللہ کے لئے ہیں جو سب جہانوں کے پروردگار ہیں.
So the root of the wrongdoers was cut off. And all Praiseworthy Attributes are for Allah, Who is the Rabb of all the worlds.
قُلْ اَرَءَيْتُمْ اِنْ اَخَذَ اللہُ سَمْعَكُمْ وَاَبْصَارَكُمْ وَخَتَمَ عَلٰي قُلُوْبِكُمْ مَّنْ اِلٰہٌ غَيْرُ اللہِ يَاْتِيْكُمْ بِہٖ اُنْظُرْ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْاٰيٰتِ ثُمَّ ہُمْ يَصْدِفُوْنَ Al-An‘ām 6:46
آپ کہیے کہ کہو اگر اللہ تمہاری سننے کی طاقت اور تمہاری دیکھنے کی قوت لے لیں اور تمہارے دلوں پر مہر کردیں تو اللہ کے علاوہ کون عبادت کے لائق ہے جو تمہیں یہ (نعمتیں)پھر لادے؟ دیکھئے ہم کس کس طرح دلائل بیان فرماتے ہیں پھر بھی یہ روگردانی کیے جاتے ہیں۔
Say, ‘Tell me, if Allah takes away your faculty of hearing and your sight and stamps a seal on your hearts, then which Ilaha, other than Allah can restore these (blessings) to you?’ See, how variously We elaborate the proofs, even then they keep turning away.
قُلْ اَرَءَيْتَكُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُ اللہِ بَغْتَۃً اَوْ جَہْرَۃً ہَلْ يُہْلَكُ اِلَّا الْقَوْمُ الظّٰلِمُوْنَ Al-An‘ām 6:47
فرمائیے کہ بھلا بتاؤ اگر تم کو اللہ کا عذاب بے خبری میں آلے یا پتہ چلنے پر (آجائے)تو ظالموں کے علاوہ کون ہلاک ہوگا۔
Say, ‘Tell me, if Allah’s torment catches you unawares or (comes) expectedly, who will be destroyed except the wrongdoers?’
وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِيْنَ اِلَّا مُبَشِّرِيْنَ وَمُنْذِرِيْنَ فَمَنْ اٰمَنَ وَاَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْہِمْ وَلَا ہُمْ يَحْزَنُوْنَ Al-An‘ām 6:48
اور ہم پیغمبروں کو صرف اس لئے بھیجتے ہیں کہ وہ بشارت دیں اور (انجام بد سے)ڈرائیں پس جو ایمان لایا اور نیک کام کیے پس ان لوگوں کو کوئی ڈر ہوگا اور نہ وہ افسوس کریں گے۔
And We send Messengers only to give glad tidings and warn (of a bad end). Thus, whoever believed and performed noble deeds, such people will have neither fear nor will they feel sorry.
وَالَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا يَمَسُّہُمُ الْعَذَابُ بِمَا كَانُوْا يَفْسُقُوْنَ Al-An‘ām 6:49
اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھوٹا کہا، ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے انہیں عذاب ہوگا۔
And the people who belied Our Ayaat, will suffer torment because of their disobedience.
قُلْ لَّآ اَقُوْلُ لَكُمْ عِنْدِيْ خَزَاۗىِٕنُ اللہِ وَلَآ اَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَآ اَقُوْلُ لَكُمْ اِنِّىْ مَلَكٌ اِنْ اَتَّبِـــعُ اِلَّا مَا يُوْحٰٓى اِلَيَّ قُلْ ہَلْ يَسْتَوِي الْاَعْمٰى وَالْبَصِيْرُ اَفَلَا تَتَفَكَّرُوْنَ Al-An‘ām 6:50
فرما دیجئے کہ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں (تمام)غیبوں کو جانتا ہوں اور نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں میں تو صرف جو میرے پاس وحی آتی ہے اس کا اتباع کرتا ہوں۔ فرمائیے کہ اندھا اور دیکھنے والا کہیں برابر ہوسکتا ہے؟ کیا تم غور نہیں کرتے؟۔
Say, ‘I do not say to you that I have the treasures of Allah, nor that I know (all of) the Unseen, nor do I say to you that I am an angel. I only follow what is revealed to me.’ Say, ‘Can the blind and the seeing be equal? Do you not ponder?’
وَاَنْذِرْ بِہِ الَّذِيْنَ يَخَافُوْنَ اَنْ يُّحْشَرُوْٓا اِلٰى رَبِّہِمْ لَيْسَ لَہُمْ مِّنْ دُوْنِہٖ وَلِيٌّ وَّلَا شَفِيْعٌ لَّعَلَّہُمْ يَتَّقُوْنَ Al-An‘ām 6:51
اور ایسے لوگوں کو (اس سے)ڈرائیے جو اس بات کا اندیشہ رکھتے ہیں کہ اپنے رب کے پاس ایسی حالت میں جمع کیے جائیں کہ اس کے سوا کوئی ان کا دوست ہوگا اور نہ شفاعت کرنے والا تاکہ وہ بچ سکیں۔
And warn such people (with it) who fear that they will be gathered before their Rabb, in such condition that apart from Him, they will have neither a friend nor an intercessor, so that they may be saved.
وَلَا تَطْرُدِ الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ رَبَّہُمْ بِالْغَدٰوۃِ وَالْعَشِيِّ يُرِيْدُوْنَ وَجْہَہٗ مَا عَلَيْكَ مِنْ حِسَابِہِمْ مِّنْ شَيْءٍ وَّمَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَيْہِمْ مِّنْ شَيْءٍ فَتَطْرُدَہُمْ فَتَكُوْنَ مِنَ الظّٰلِـمِيْنَ Al-An‘ām 6:52
اور ان لوگوں کو مت نکالیں جو صبح اور شام اپنے پروردگار کو پکارتے ہیں وہ اس کی رضا چاہتے ہیں ان کا حساب آپ پرذرہ برابر بھی نہیں اور نہ آپ کا حساب ان پر کوئی ذرہ ہے پس اگر آپ ان کو نکال دیں گے تو آپ غلط کام کرنے والوں میں سے ہوجائیں گے۔
And do not drive away those people who invoke their Rabb morning and evening, they seek His Pleasure. Neither upon you is an atom of their account, nor upon them is an atom of your account. So if you drive them away, you will become of the wrongdoers.
وَكَذٰلِكَ فَتَنَّا بَعْضَہُمْ بِبَعْضٍ لِّيَقُوْلُوْٓا اَہٰٓؤُلَاۗءِ مَنَّ اللہُ عَلَيْہِمْ مِّنْۢ بَيْنِنَا اَلَيْسَ اللہُ بِاَعْلَمَ بِالشّٰكِرِيْنَ Al-An‘ām 6:53
اور اس طرح ہم بعض لوگوں کو بعض سے آزماتے ہیں تاکہ (امیر)لوگ کہا کریں کہ کیا یہی (غریب)لوگ ہیں جن پر اللہ نے ہم میں سے احسان کیا ہے کیا اللہ شکر کرنے والوں کو نہیں جانتے؟۔
And in this manner, We try some people by others, so that (the rich) people may say, ‘Are these the (poor) people whom Allah has blessed amongst us?’ Does Allah not know the thankful?
وَاِذَا جَاۗءَكَ الَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِاٰيٰتِنَا فَقُلْ سَلٰمٌ عَلَيْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلٰي نَفْسِہِ الرَّحْمَۃَ اَنَّہٗ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوْۗءًۢ ابِجَــہَالَۃٍ ثُمَّ تَابَ مِنْۢ بَعْدِہٖ وَاَصْلَحَ فَاَنَّہٗ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-An‘ām 6:54
اور جب آپ کے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری نشانیوں پر ایمان رکھتے ہیں تو فرما دیجئے تم پر سلامتی ہے اور تمہارے پروردگار نے اپنی ذات پر رحمت کو لازم کرلیا ہے کہ تم میں سے جو کوئی نادانی سے بری حرکت کر بیٹھے گا پھر وہ اس کے بعد توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو وہ (اللہ)بخشنے والے مہربان ہیں۔
And when the people who believe in Our Signs come to you say, ‘On you is Peace, and your Rabb has prescribed Mercy for Himself, whoever of you commits an evil in ignorance and repents thereafter and reforms himself, then He (Allah) is Forgiving, Merciful.’
وَكَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ وَلِتَسْتَبِيْنَ سَبِيْلُ الْمُجْرِمِيْنَ Al-An‘ām 6:55
اور اسی طرح ہم نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں اور تاکہ جرم کرنے والوں کی راہ ظاہر ہوجائے۔
And in this way, We elaborate the signs in detail, so that the path of the guilty may be exposed.
قُلْ اِنِّىْ نُہِيْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ قُلْ لَّآ اَتَّبِعُ اَہْوَاۗءَكُمْ قَدْ ضَلَلْتُ اِذًا وَّمَآ اَنَا مِنَ الْمُہْتَدِيْنَ Al-An‘ām 6:56
فرما دیجئے کہ جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو یقیناً مجھے ان کی عبادت سے منع کیا گیا ہے۔ فرما دیجئے کہ میں تمہاری خواہشوں کی پیروی نہیں کرسکتا بے شک اس طرح تو میں راہ گم کر بیٹھوں گا اور ہدایت پانے والوں میں نہ رہوں گا۔
Say, ‘Indeed, I have been forbidden to worship those whom you invoke besides Allah.’ Say, ‘I cannot follow your desires. Surely, that way I would lose the path and not remain among those who are guided.’
قُلْ اِنِّىْ عَلٰي بَيِّنَۃٍ مِّنْ رَّبِّيْ وَكَذَّبْتُمْ بِہٖ مَا عِنْدِيْ مَا تَسْتَعْجِلُوْنَ بِہٖ اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلہِ يَقُصُّ الْحَقَّ وَہُوَخَيْرُ الْفٰصِلِيْنَ Al-An‘ām 6:57
فرما دیجئے کہ میں یقیناً اپنے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل پر ہوں اور تم اس کو جھٹلاتے ہو۔ جس چیز(عذاب)کی تم جلدی کرتے ہو وہ میرے پاس نہیں ۔ بے شک حکم صرف اللہ کے واسطے ہے۔ وہ حق کو بیان کرتا ہے اور وہ بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔
Say, ‘Indeed, I am on clear evidence from my Rabb, whereas you belie it. I do not have the thing (torment) that you want hastened. Without doubt, the Command rests only with Allah. He declares the Truth and He is the Best Judge.’
قُلْ لَّوْ اَنَّ عِنْدِيْ مَا تَسْتَعْجِلُوْنَ بِہٖ لَقُضِيَ الْاَمْرُ بَيْــنِيْ وَبَيْنَكُمْ وَاللہُ اَعْلَمُ بِالظّٰلِـمِيْنَ Al-An‘ām 6:58
فرما دیجئے جس چیز (عذاب) کی تم جلدی کرتے ہو اگر وہ میرے اختیار میں ہوتی تو میرے اور تمہارے درمیان فیصلہ ہوچکا ہوتا اور اللہ ظالموں کو خوب جانتے ہیں۔
Say, ‘If the thing (torment) that you want hastened had been in my control, then the matter between me and you would have been decided. And Allah knows the wrongdoers very well.’
وَعِنْدَہٗ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُہَآ اِلَّا ہُوَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَا تَسْقُطُ مِنْ وَّرَقَۃٍ اِلَّا يَعْلَمُہَا وَلَا حَبَّۃٍ فِيْ ظُلُمٰتِ الْاَرْضِ وَلَا رَطْبٍ وَّلَا يَابِسٍ اِلَّا فِيْ كِتٰبٍ مُّبِيْنٍ Al-An‘ām 6:59
اور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جن کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور وہ جانتا ہے جو کچھ خشکی پر ہے اور پانی میں ہے اور کوئی پتہ نہیں گرتا مگر وہ اس کو جانتا ہے اور زمین کے اندھیروں میں کوئی دانہ اور کوئی ہری اور سوکھی چیز نہیں ہے مگر روشن کتاب میں (لکھی ہوئی)ہے۔
And with Him alone are the keys of the Unseen, which no one knows except Him. And He knows whatever is on the land and in the water, and not a leaf falls but He knows it, and there is not a grain in the darkness of the earth nor a thing fresh or dry but is (written) in the Luminous Book.
وَہُوَالَّذِيْ يَتَوَفّٰىكُمْ بِالَّيْلِ وَيَعْلَمُ مَا جَرَحْتُمْ بِالنَّہَارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيْہِ لِيُقْضٰٓى اَجَلٌ مُّسَمًّى ثُمَّ اِلَيْہِ مَرْجِعُكُمْ ثُمَّ يُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Al-An‘ām 6:60
اور وہی تو ہے جو رات کو(نیندمیں )تم(تمہاری روح)کو قبض کرلیتا ہے اور جو کچھ تم دن میں کرتے ہو اسے جانتا ہے پھر تم کو اس میں (دن میں )اٹھا دیتا ہے تاکہ (تمہاری زندگی کی) مقررہ مدت پوری کردی جائے پھر تم سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے پھر وہ تم کو تمہارے اعمال کی خبر دے گا۔
And He it is, Who takes you (your Rooh) by night (during sleep) and has knowledge of whatever you do during the day. Then He raises you in it (in the day) so that the determined term (of your life) may be completed. Then all of you have to return to Him; then He will inform you of your deeds.
وَہُوَالْقَاہِرُ فَوْقَ عِبَادِہٖ وَيُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَۃً حَتّٰٓي اِذَا جَاۗءَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْہُ رُسُلُنَا وَہُمْ لَا يُفَرِّطُوْنَ Al-An‘ām 6:61
اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے اور تم پر نگہبان بھیجتا ہے یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کو موت آتی ہے تو ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے)اس کی روح قبض کرلیتے ہیں اور وہ کوئی کوتاہی نہیں کرتے۔
And He is Absolutely Dominant over His slaves, and sends guardians over you, till when death approaches any of you, Our Messengers (angels) take his Rooh and they just do not neglect.
ثُمَّ رُدُّوْٓا اِلَى اللہِ مَوْلٰىہُمُ الْحَقِّ اَلَا لَہُ الْحُكْمُ وَہُوَاَسْرَعُ الْحٰسِبِيْنَ Al-An‘ām 6:62
پھر تمام لوگ اپنے مالک برحق اللہ کے پاس واپس بلائے جائیں گے سن لو حکم اسی کا ہے اور وہ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔
Then all the people will be recalled to Allah, their True Master. Hear this! His is the Command and He is Very Quick in taking account.
قُلْ مَنْ يُّنَجِّيْكُمْ مِّنْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ تَدْعُوْنَہٗ تَضَرُّعًا وَّخُفْيَۃً لَىِٕنْ اَنْجٰىنَا مِنْ ہٰذِہٖ لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِيْنَ Al-An‘ām 6:63
کہہ دیجئے کہ بھلا تم کو خشکی اور سمندر کے اندھیروں میں کون نجات دیتا ہے تم اس کو عاجزی سے اور چپکے چپکے پکارتےہو(کہ)اگر ہم کو اس (آفت) سے نجات دیں تو ہم ضرور آپ کے شکر گزار ہوں گے۔
Say, ‘Well then, who rescues you in the darkness of the land and sea? You beseech Him humbly and secretly (that) if You deliver us from this (calamity), we will surely be thankful to You.’
قُلِ اللہُ يُنَجِّيْكُمْ مِّنْہَا وَمِنْ كُلِّ كَرْبٍ ثُمَّ اَنْتُمْ تُشْرِكُوْنَ Al-An‘ām 6:64
فرما دیجئے کہ اللہ تم کو اس سے نجات دیتے ہیں اور ہر سختی سے، پھر تم شرک کرنے لگتے ہو۔
Say, ‘Allah delivers you from this and from every difficulty, yet, you start associating partners with him’.
قُلْ ہُوَالْقَادِرُ عَلٰٓي اَنْ يَّبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِّنْ فَوْقِكُمْ اَوْ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِكُمْ اَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَّيُذِيْقَ بَعْضَكُمْ بَاْسَ بَعْضٍ اُنْظُرْ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْاٰيٰتِ لَعَلَّہُمْ يَفْقَہُوْنَ Al-An‘ām 6:65
فرما دیجئے کہ وہ اس پرقادر ہیں کہ تم پر تمہارے اوپر سے یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے عذاب بھیج دیں یا تم کو مختلف گروہ کردیں اور آپس میں لڑا کر مزہ چکھا دیں دیکھئے ہم کس طرح دلائل بیان فرماتے ہیں تاکہ یہ لوگ سمجھیں۔
Say, ‘He has the Power to send torment on you from above you or from beneath your feet, or to divide you into various groups and make you savour the taste of fighting each other.’ See how We explain the signs so that these people may understand.
وَكَذَّبَ بِہٖ قَوْمُكَ وَہُوَالْحَقُّ قُلْ لَّسْتُ عَلَيْكُمْ بِوَكِيْلٍ Al-An‘ām 6:66
اور اس (قرآن)کو آپ کی قوم نے جھٹلایا حالانکہ وہ سچ ہے۔ فرمادیجئے میں تم پر داروغہ نہیں ہوں۔
And your people belied this (Quran), although it is the Truth. Say, ‘I am not a warden over you.’
لِكُلِّ نَبَاٍ مُّسْـتَقَرٌّ وَّسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ Al-An‘ām 6:67
ہر خبر کے لئے ایک وقت مقرر ہے اور تم کو عنقریب معلوم ہوجائے گا۔
There is a time set for every news, and you will soon come to know.
وَاِذَا رَاَيْتَ الَّذِيْنَ يَخُوْضُوْنَ فِيْٓ اٰيٰتِنَا فَاَعْرِضْ عَنْہُمْ حَتّٰي يَخُوْضُوْا فِيْ حَدِيْثٍ غَيْرِہٖ وَاِمَّا يُنْسِيَنَّكَ الشَّيْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰي مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِـمِيْنَ Al-An‘ām 6:68
اور جب آپ ان لوگوں کو دیکھیں جو ہماری آیات میں (ناجائز)بحث کررہے ہوں تو ان سے کنارہ کش ہوجائیں یہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں لگ جائیں اور اگر (یہ بات)شیطان آپ کو بھلا دے تو یاد آنے کے بعد ظالم لوگوں کے ساتھ مت بیٹھیں۔
And when you see those people who are engaged in (unwarranted) discussion about Our Ayaat, withdraw from them until they engage in some other conversation. And if Shaitan makes you forget (this), then after recollection, do not sit with the wrongdoers.
وَمَا عَلَي الَّذِيْنَ يَتَّقُوْنَ مِنْ حِسَابِہِمْ مِّنْ شَيْءٍ وَّلٰكِنْ ذِكْرٰي لَعَلَّہُمْ يَتَّقُوْنَ Al-An‘ām 6:69
اور پرہیز گار لوگوں پر ان کے حساب میں سے کوئی چیز نہیں ہاں نصیحت تاکہ وہ بھی پرہیزگار ہوں۔
And nothing of their account is upon the Allah-conscious; yes (only giving) advice, so that they too may become Allah-conscious.
وَذَرِ الَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا دِيْنَہُمْ لَعِبًا وَّلَہْوًا وَّغَرَّتْہُمُ الْحَيٰوۃُ الدُّنْيَا وَذَكِّرْ بِہٖٓ اَنْ تُبْسَلَ نَفْسٌۢ بِمَا كَسَبَتْ لَيْسَ لَہَا مِنْ دُوْنِ اللہِ وَلِيٌّ وَّلَا شَفِيْعٌ وَاِنْ تَعْدِلْ كُلَّ عَدْلٍ لَّا يُؤْخَذْ مِنْہَا اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ اُبْسِلُوْا بِمَا كَسَبُوْا لَہُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِيْمٍ وَّعَذَابٌ اَلِيْمٌۢ بِمَا كَانُوْا يَكْفُرُوْنَ Al-An‘ām 6:70
اور جن لوگوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشا بنارکھا ہے انہیں چھوڑ دیں اور دنیا کی زندگی نے ان کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے اور اس (قرآن)کے ذریعے ان کو نصیحت فرماتے رہیے کہ (قیامت کے دن)کوئی اپنے اعمال کی سزا میں ہلاکت میں نہ ڈالا جائے۔ اللہ کے سوا ان کا کوئی دوست ہے اور نہ سفارش کرنے والا اور اگر (روئے زمین کی)ہر چیز بطور معاوضہ دینا چاہے تو اس سے قبول نہ ہوگی۔ یہی لوگ ہیں جو اپنے اعمال کے سبب ہلاکت میں ڈالے گئے ان کے پینے کے لئے کھولتا ہوا پانی ہے اور درد دینے والا عذاب ہے اس لئے کہ کفر کرتے تھے۔
And forsake those people who have made their religion a sport and a show, and the life of the world has deceived them, and keep advising them by this (Quran) lest anyone is cast into destruction (on the Day of Qiyamah) as punishment for his deeds. They have neither any friend nor intercessor except Allah. And if he offers everything (on earth) as compensation, it will not be accepted from him. These are the people who have been cast into destruction for their deeds. For them is boiling water to drink and a painful torment, because they used to disbelieve.
قُلْ اَنَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللہِ مَا لَا يَنْفَعُنَا وَلَا يَضُرُّنَا وَنُرَدُّ عَلٰٓي اَعْقَابِنَا بَعْدَ اِذْ ہَدٰىنَا اللہُ كَالَّذِي اسْتَہْوَتْہُ الشَّيٰطِيْنُ فِي الْاَرْضِ حَيْرَانَ لَہٗٓ اَصْحٰبٌ يَّدْعُوْنَہٗٓ اِلَى الْہُدَى ائْتِنَا قُلْ اِنَّ ہُدَى اللہِ ہُوَالْہُدٰي وَاُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ Al-An‘ām 6:71
فرما دیجئے کہ کیا ہم اللہ کے سوا کسی کو پکاریں جو نہ ہمارا بھلا کرسکے اور نہ برا اور جب ہم کو اللہ نے سیدھا راستہ دکھایا ہے تو کیا ہم الٹے پھر جائیں جیسے کسی کو شیطان (جنات)نے جنگل میں پریشان کردیا ہو (اور)اس کے کچھ دوست ہوں جو اس کو سیدھے راستے کی طرف بلائیں کہ یہاں ہمارے پاس آؤ۔ فرما دیجئے کہ یقیناً اللہ کی ہدایت ہی، ہدایت ہے اور ہمیں تو یہ حکم ملا ہے کہ ہم جہانوں کے پروردگار کے فرماں بردار ہوں۔
Say, ‘Should we invoke besides Allah someone who can do us neither good nor harm? And should we turn back after Allah has shown us the straight path - like the one who has been troubled in the jungle by Shaitan (the Jinn), (and) he has some friends who call him towards the straight path saying, ‘Come here to us.’ Say, ‘Indeed, the Guidance of Allah is the Guidance, and we have been commanded to submit to the Rabb of the worlds.
وَاَنْ اَقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاتَّقُوْہُ وَہُوَالَّذِيْٓ اِلَيْہِ تُحْشَرُوْنَ Al-An‘ām 6:72
اور یہ کہ نماز قائم رکھو اور اسی (اللہ)سے ڈرتے رہو اور وہی ہے کہ اس کی طرف اکٹھے کیے جاؤ گے۔
And this: Establish Salah and remain conscious of Him (Allah), and it is He to Whom you will be gathered.’
وَہُوَالَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّ وَيَوْمَ يَقُوْلُ كُنْ فَيَكُوْنُ قَوْلُہُ الْحَقُّ وَلَہُ الْمُلْكُ يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّوْرِ عٰلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّہَادَۃِ وَہُوَالْحَكِيْمُ الْخَبِيْرُ Al-An‘ām 6:73
اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا فرمایا اور جس دن فرماتا ہے کہ ہو جا پس ہوجاتا ہے اس (اللہ)کا ارشاد حق ہے اور جس دن صور پھونکا جائے گا اس دن اسی کی بادشاہت ہوگی وہ پوشیدہ اور ظاہر باتوں کا جاننے والا ہے اور وہ حکمت والا خبر رکھنے والا ہے۔
And it is He, Who created the heavens and the earth with Truth. And the day He commands, ‘Be!’ so, it becomes. His (Allah’s) Word is the Truth. And it will be His Sovereignty on the Day the Trumpet is blown. He is the Knower of the Unseen and the Seen, and He is Wise, Aware.
وَاِذْ قَالَ اِبْرٰہِيْمُ لِاَبِيْہِ اٰزَرَ اَتَتَّخِذُ اَصْنَامًا اٰلِہَۃً اِنِّىْٓ اَرٰىكَ وَقَوْمَكَ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ Al-An‘ām 6:74
اور جب ابراہیم(علیہ السلام)نے اپنے باپ آزر سے فرمایا، کیا تم بتوں کو معبود قرار دیتے ہو؟بے شک میں دیکھتا ہوں کہ تم اور تمہاری قوم صریح گمر اہی میں ہو۔
And when Ibraheem (Alaihi as-Salam) said to his father Aazar, ‘Do you consider idols to be worthy of worship? Without doubt, I see that you and your people are in manifest misguidance.’
وَكَذٰلِكَ نُرِيْٓ اِبْرٰہِيْمَ مَلَكُوْتَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَلِيَكُوْنَ مِنَ الْمُوْقِنِيْنَ Al-An‘ām 6:75
اور اسی طرح ہم نے ابراہیم(علیہ السلام)کو آسمانوں اور زمین کی بادشاہت دکھلائی اور تاکہ کامل یقین کرنے والوں (عارفین)میں سے ہوجائیں۔
And in this way, We showed Ibraheem (Alaihi as-Salam) the kingdom of the heavens and the earth, so that he may become of those with perfect faith (the Arifeen).
فَلَمَّا جَنَّ عَلَيْہِ الَّيْلُ رَاٰ كَوْكَبًا قَالَ ہٰذَا رَبِّيْ فَلَمَّآ اَفَلَ قَالَ لَآ اُحِبُّ الْاٰفِلِيْنَ Al-An‘ām 6:76
پس جب ان کو رات نے ڈھانپ لیا تو انہوں نے ایک ستارہ دیکھا (اور)فرمایا یہ میرا پروردگار ہے پس وہ غروب ہوگیا تو فرمایا میں غروب ہوجانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
Thus, when the night covered him he saw a star (and) said, ‘This is my Rabb.’ Then when it set he said, ‘I do not like those that set.’
فَلَمَّا رَاَ الْقَمَرَ بَازِغًا قَالَ ہٰذَا رَبِّيْ فَلَمَّآ اَفَلَ قَالَ لَىِٕنْ لَّمْ يَہْدِنِيْ رَبِّيْ لَاَكُوْنَنَّ مِنَ الْقَوْمِ الضَّاۗلِّيْنَ Al-An‘ām 6:77
پھر جب چاند کو چمکتا ہوا دیکھا تو فرمایا یہ میرا پروردگار ہے۔ پس جب وہ بھی غروب ہوگیا تو فرمانے لگے اگر میرا پروردگار مجھے سیدھا راستہ نہیں دکھائے گا تو بے شک میں بھٹکنے والوں میں ہوجاؤں گا۔
Then when he saw the moon shining, he said, ‘This is my Rabb’. Then when it also set, he said, ‘If my Rabb does not show me the straight path I will undoubtedly become of those who are astray.’
فَلَمَّا رَاَ الشَّمْسَ بَازِغَۃً قَالَ ہٰذَا رَبِّيْ ہٰذَآ اَكْبَرُ فَلَمَّآ اَفَلَتْ قَالَ يٰقَوْمِ اِنِّىْ بَرِيْۗءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَ Al-An‘ām 6:78
پھر جب سورج کو چمکتا ہوا دیکھا تو فرمایا یہ میرا پروردگار ہے یہ سب سے بڑا ہے پھر جب وہ غروب ہوگیا تو فرمایا اے میری قوم! بے شک میں تمہارے شرک سے بیزار ہوں۔
Then when he saw the sun shining, he said, ‘This is my Rabb, this is the greatest.’ Then when it set, he said, ‘O my People! Undoubtedly, I disown your polytheism.
اِنِّىْ وَجَّہْتُ وَجْہِيَ لِلَّذِيْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ حَنِيْفًا وَّمَآ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ Al-An‘ām 6:79
بے شک میں نے یکسو ہوکر اپنا رخ اسی (اللہ)کی طرف کرلیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں۔
Without doubt, I have turned my whole self solely towards Him (Allah), Who created the heavens and the earth, and I am not of the polytheists.’
وَحَاۗجَّہٗ قَوْمُہٗ قَالَ اَتُحَاۗجُّوْۗنِّىْ فِي اللہِ وَقَدْ ہَدٰىنِ وَلَآ اَخَافُ مَا تُشْرِكُوْنَ بِہٖٓ اِلَّآ اَنْ يَّشَاۗءَ رَبِّيْ شَـيْــــًٔـا وَسِعَ رَبِّيْ كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا اَفَلَا تَتَذَكَّرُوْنَ Al-An‘ām 6:80
اور ان کی قوم ان سے بحث کرنے لگی ۔ فرمایا کیا تم اللہ کے بارے مجھ سے بحث کرتے ہو ؟ حالانکہ اس نے مجھے سیدھی راہ دکھائی اور میں ان سے جن کو تم اس کا شریک بناتے ہو نہیں ڈرتا۔ ہاں ! اگر میرا پروردگار ہی کوئی امر چاہے۔ میرا پروردگار اپنے علم سے ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے (گھیرے ہوئے) ہے۔
And his people started arguing with him. He said, ‘Do you argue with me concerning Allah while He has shown me the straight path? And I do not fear those whom you associate as partners with Him; yes, except that my Rabb Himself wills something. My Rabb encompasses (surrounds) everything with His Knowledge. Do you then not take advice?
وَكَيْفَ اَخَافُ مَآ اَشْرَكْتُمْ وَلَا تَخَافُوْنَ اَنَّكُمْ اَشْرَكْتُمْ بِاللہِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِہٖ عَلَيْكُمْ سُلْطٰنًا فَاَيُّ الْفَرِيْقَيْنِ اَحَقُّ بِالْاَمْنِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Al-An‘ām 6:81
کیا تم نصیحت اختیار نہیں کرتے ہو؟ اور بھلا میں ان سے جن کو تم (اللہ کا)شریک بناتے ہو کیوں ڈروں اور تم (اس بات سے)نہیں ڈرتے کہ تم نے اللہ کے ساتھ ایسی چیزوں کو شریک بنایا ہے جن کے بارے اس نے تم پر کوئی دلیل نازل نہیں فرمائی۔ اب دونوں فریقوں میں سے کون سا (فریق)امن کا مستحق ہے؟ اگر تم جانتے ہو تو (بتاؤ)۔
And why should I fear those whom you associate as partners (with Allah), while you do not fear (the fact) that you have associated such things as partners with Allah, for which He has not sent you any proof? So which of the two factions is (the faction) more deserving of security? (Tell) if you know!’
اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَلَمْ يَلْبِسُوْٓا اِيْمَانَہُمْ بِظُلْمٍ اُولٰۗىِٕكَ لَہُمُ الْاَمْنُ وَہُمْ مُّہْتَدُوْنَ Al-An‘ām 6:82
جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم (شرک)کے ساتھ نہیں ملایا، ایسے ہی لوگوں کے لئے امن ہے اور وہی ہدایت پانے والے ہیں۔
The people who believed and did not mingle their belief with wrongdoing (polytheism), for such people is security, and they are the ones who are guided.
وَتِلْكَ حُجَّتُنَآ اٰتَيْنٰہَآ اِبْرٰہِيْمَ عَلٰي قَوْمِہٖ نَرْفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنْ نَّشَاۗءُ اِنَّ رَبَّكَ حَكِيْمٌ عَلِيْمٌ Al-An‘ām 6:83
اور یہ ہماری دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم (علیہ السلام)کو ان کی قوم کے مقابلے میں عطا فرمائی تھی ہم جس کے چاہیں درجات بلند فرمادیتے ہیں بے شک آپ کا پروردگار حکمت والا علم والا ہے۔
And this was Our Argument which We bestowed upon Ibraheem (Alaihi as-Salam) against his people. We raise the ranks of whom We will. Without doubt, your Rabb is Wise, Knowing.
وَوَہَبْنَا لَہٗٓ اِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ كُلًّا ہَدَيْنَا وَنُوْحًا ہَدَيْنَا مِنْ قَبْلُ وَمِنْ ذُرِّيَّتِہٖ دَاوٗدَ وَسُلَيْمٰنَ وَاَيُّوْبَ وَيُوْسُفَ وَمُوْسٰي وَہٰرُوْنَ وَكَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِـنِيْنَ Al-An‘ām 6:84
اور ہم نے ان کو اسحق (علیہ السلام، بیٹے)اور یعقوب (علیہ السلام ، پوتے)عطا فرمائے سب کو ہم نے ہدایت کی اور پہلے (زمانہ میں )ہم نے نوح (علیہ السلام)کو ہدایت کی اور ان کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون(علیہم السلام)کو اور ہم نیک کام کرنے والوں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔
And We granted him (a son) Ishaq (Alaihi as-Salam) and (a grandson) Yaqoob (Alaihi as-Salam). We guided them all. And We guided Nooh (Alaihi as-Salam) before (times) and of his descendants Dawood and Sulaiman and Ayub and Yousuf and Musa and Haroon (Alaihim as-Salam). And this is how We reward the doers of good.
وَزَكَرِيَّا وَيَحْيٰى وَعِيْسٰي وَاِلْيَاسَ كُلٌّ مِّنَ الصّٰلِحِيْنَ Al-An‘ām 6:85
اور زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ اور الیاس (علیہم السلام)کو ، یہ سب نیکوکاروں میں سے تھے۔
And Zakariya and Yahya and Isa and Ilyas (Alaihim as-Salam), all of them were of the righteous.
وَاِسْمٰعِيْلَ وَالْيَسَعَ وَيُوْنُسَ وَلُوْطًا وَكُلًّا فَضَّلْنَا عَلَي الْعٰلَمِيْنَ Al-An‘ām 6:86
اور اسمٰعیل اور الیسع اور یونس اور لوط (علیہم السلام) کو بھی اور ان سب کو(ان کے زمانوں کے)تمام جہانوں پر (نبوت سے)بزرگی عطا فرمائی۔
And also Isma‘eel and Yasa‘a and Younus and Loot (Alaihim as-Salam). And We honoured all of them (with Prophethood) over all the worlds (in their times).
وَمِنْ اٰبَاۗىِٕہِمْ وَذُرِّيّٰــتِہِمْ وَاِخْوَانِہِمْ وَاجْتَبَيْنٰہُمْ وَہَدَيْنٰہُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَـقِيْمٍ Al-An‘ām 6:87
اور ان کے کچھ باپ دادوں کواور اولاد اور بھائیوں میں سے بھی۔اور ہم نے ان کو برگزیدہ کیا اور ہم نے ان سب کو راہ راست کی ہدایت کی۔
And also to some of their forefathers and their descendants and their brothers, and We elevated them and We guided them all to the straight path.
ذٰلِكَ ہُدَى اللہِ يَہْدِيْ بِہٖ مَنْ يَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِہٖ وَلَوْ اَشْرَكُوْا لَحَبِطَ عَنْہُمْ مَّا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Al-An‘ām 6:88
یہ اللہ کی ہدایت ہے اپنے بندوں میں سے جسے چاہیں اس سے راہنمائی فرماتے ہیں۔ اور اگر وہ لوگ شرک کرتے تو جو عمل وہ کرتے تھے ان سے ضائع ہوجاتے۔
This is the Guidance of Allah. He guides by it whomsoever of His slaves He wills. And had those people committed polytheism, all the deeds they had performed would have been wasted.
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ اٰتَيْنٰہُمُ الْكِتٰبَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّۃَ فَاِنْ يَّكْفُرْ بِہَا ہٰٓؤُلَاۗءِ فَقَدْ وَكَّلْنَا بِہَا قَوْمًا لَّيْسُوْا بِہَا بِكٰفِرِيْنَ Al-An‘ām 6:89
یہ ایسے لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب اور حکم(شریعت)اور نبوت عطا فرمائی پھر اگر یہ سب (کفار)ان باتوں سے انکار کریں تو ہم نے ان (باتوں)کے لئے ایسے لوگ مقرر کردیئے ہیں کہ ان سے کبھی انکار کرنے والے نہیں۔
And they were those people whom We had granted the Book and the Command (Shari‘ah) and Prophethood. Then, if all of them (the unbelievers) deny these facts, We have deputed such people for these (facts), who are never going to deny them.
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ ہَدَى اللہُ فَبِہُدٰىہُمُ اقْتَدِہْ قُلْ لَّآ اَسْــــَٔـلُكُمْ عَلَيْہِ اَجْرًا اِنْ ہُوَاِلَّا ذِكْرٰي لِلْعٰلَمِيْنَ Al-An‘ām 6:90
یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت عطا فرمائی تھی سو آپ انہی کی ہدایت کی پیروی کریں اور فرما دیں کہ میں تم سے اس (قرآن)کا صلہ نہیں مانگتا ۔ یہ تو جہانوں کے لئے نصیحت ہے۔
And they are the people whom Allah had guided. So you follow their guidance only and say, ‘I do not ask you any reward for this (Quran). This is but an advice for all the worlds.’
وَمَا قَدَرُوا اللہَ حَقَّ قَدْرِہٖٓ اِذْ قَالُوْا مَآ اَنْزَلَ اللہُ عَلٰي بَشَرٍ مِّنْ شَيْءٍ قُلْ مَنْ اَنْزَلَ الْكِتٰبَ الَّذِيْ جَاۗءَ بِہٖ مُوْسٰي نُوْرًا وَّہُدًى لِّلنَّاسِ تَجْعَلُوْنَہٗ قَرَاطِيْسَ تُبْدُوْنَہَا وَتُخْفُوْنَ كَثِيْرًا وَعُلِّمْتُمْ مَّا لَمْ تَعْلَمُوْٓا اَنْتُمْ وَلَآ اٰبَاۗؤُكُمْ قُلِ اللہُ ثُمَّ ذَرْہُمْ فِيْ خَوْضِہِمْ يَلْعَبُوْنَ Al-An‘ām 6:91
اور ان لوگوں نے اللہ کی قدر نہ جانی جیسی جاننا چاہیے تھی جب انہوں نے یہ کہا کہ اللہ نے کسی انسان (بشر)پر کچھ بھی نازل نہیں فرمایا تو فرمائیے وہ کتاب کس نے نازل فرمائی جس کو موسیٰ (علیہ السلام)لائے تھے جو لوگوں کے لئے نور (روشنی) اور ہدایت تھی جس کو تم نے الگ الگ اوراق (پر نقل)کررکھا ہے اس کے کچھ (حصے)کو ظاہر کرتے ہو اور بہت سے کو چھپاتے ہو اور تم کو وہ باتیں سکھائی گئیں جن کو تم جانتے تھے نہ تمہارے باپ دادا۔فرمادیجئے کہ اللہ (نے یہ نازل فرمایا ہے)پھر ان کو چھوڑ دیں کہ اپنی بیہودگی میں کھیلتے رہیں۔
And these people did not hold Allah in due esteem as should have been done when they said, ‘Allah has not revealed anything to any person (human being)’. Say, ‘Who revealed the Book that Musa (Alaihi as-Salam) brought, which was a Noor (light) and a guidance for people, which you have made (copied) into separate sheets, some (part) of it you disclose and much you hide, and you were taught those facts which neither you nor your forefathers knew?’ Say, ‘Allah (has revealed this)!’ Then leave them playing in their absurdity.
وَہٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰہُ مُبٰرَكٌ مُّصَدِّقُ الَّذِيْ بَيْنَ يَدَيْہِ وَلِتُنْذِرَ اُمَّ الْقُرٰي وَمَنْ حَوْلَہَا وَالَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ يُؤْمِنُوْنَ بِہٖ وَہُمْ عَلٰي صَلَاتِہِمْ يُحَافِظُوْنَ Al-An‘ām 6:92
اور یہ (ویسی ہی)کتاب ہے جس کو ہم نے بابرکت نازل فرمایا ہے اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور تاکہ آپ مکہ اور اس کے ارد گرد والوں کو (انجام بد سے)ڈرائیں اور جو لوگ آخرت پر یقین رکھتے ہیں وہ اس پر ایمان لاتے ہیں اور اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
And this is a (similar) Book, which We have revealed blessed, (it) confirms the Books that came before it, and so that you may warn the people of Makkah and its surroundings (of a bad end). And the people who possess sure faith in the Hereafter believe in it and (they) guard their Salah.
وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰي عَلَي اللہِ كَذِبًا اَوْ قَالَ اُوْحِيَ اِلَيَّ وَلَمْ يُوْحَ اِلَيْہِ شَيْءٌ وَّمَنْ قَالَ سَاُنْزِلُ مِثْلَ مَآ اَنْزَلَ اللہُ وَلَوْ تَرٰٓي اِذِ الظّٰلِمُوْنَ فِيْ غَمَرٰتِ الْمَوْتِ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃُ بَاسِطُوْٓا اَيْدِيْہِمْ اَخْرِجُوْٓا اَنْفُسَكُمْ اَلْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْہُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَقُوْلُوْنَ عَلَي اللہِ غَيْرَ الْحَقِّ وَكُنْتُمْ عَنْ اٰيٰتِہٖ تَسْتَكْبِرُوْنَ Al-An‘ām 6:93
اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹا بہتان لگایا یا کہا مجھ پر وحی آتی ہے اور اس کے پاس کسی بات کی بھی وحی نہیں آتی اور جو کہے کہ جس طرح کی (کتاب)اللہ نے نازل کی ہے اس طرح کی میں بھی بنا لیتا ہوں اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب یہ ظالم موت کی سختیوں میں ہوں گے اور فرشتے اپنے ہاتھ بڑھا رہے ہوں گے (کہ ہاں)اپنی جانیں نکالو آج تم کو ذلت کی سزا دی جائے گی اس وجہ سے کہ تم اللہ کے ذمہ جھوٹی باتیں کہتے تھے اور تم اس کی نشانیوں سے تکبر کرتے تھے۔
And who could be a greater wrongdoer than the one who fabricated a lie against Allah or said ‘Revelation comes to me,’ whereas he receives no revelation whatsoever, and the one who says, ‘I am also able to produce a book like (the Book) Allah has sent down.’ And if you were to see these wrongdoers when they will be in the agonies of death, and the angels will be stretching out their hands, ‘(O yes!), Deliver up your souls. Today you will be given a humiliating punishment, because you attributed lies to Allah and were arrogant against His Signs.’
وَلَقَدْ جِئْتُمُوْنَا فُرَادٰي كَـمَا خَلَقْنٰكُمْ اَوَّلَ مَرَّۃٍ وَّتَرَكْتُمْ مَّا خَوَّلْنٰكُمْ وَرَاۗءَ ظُہُوْرِكُمْ وَمَا نَرٰي مَعَكُمْ شُفَعَاۗءَكُمُ الَّذِيْنَ زَعَمْتُمْ اَنَّہُمْ فِيْكُمْ شُرَكٰۗؤُا لَقَدْ تَّقَطَّعَ بَيْنَكُمْ وَضَلَّ عَنْكُمْ مَّا كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ Al-An‘ām 6:94
اور البتہ تم ہمارے پاس اکیلے اکیلے آگئے جیسے ہم نے تم کو پہلی بار پیدا فرمایا تھا اور جو ہم نے تم کو دیا تھا وہ اپنی پیٹھ پیچھے ہی چھوڑ آئے اور ہم تمہارے ساتھ ان سفارش کرنے والوں کو بھی نہیں دیکھتے جن کے بارے تمہارا دعویٰ تھا کہ وہ تمہارے معاملے میں شریک ہیں البتہ تمہارے آپس کے تعلقات منقطع ہوگئے (ٹوٹ گئے)اور جو تم دعوے کیا کرتے تھے سب جاتے رہے۔
And rather, you returned to Us individually as We had created you the first time, and left behind your backs whatever We had granted you. And We do not even see your intercessors whom you claimed to be partners in your affairs. Rather, your mutual relations have been cut off (broken), and the claims you used to make have all vanished.
اِنَّ اللہَ فَالِقُ الْحَبِّ وَالنَّوٰى يُخْرِجُ الْـحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَمُخْرِجُ الْمَيِّتِ مِنَ الْـحَيِّ ذٰلِكُمُ اللہُ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ Al-An‘ām 6:95
بے شک اللہ دانے اور گٹھلی کو پھاڑ کر اگاتا ہے ، نکالتا ہے جاندار کو بے جان سے اور بے جان کو جاندار سے نکالنے والا ہے یہی تو اللہ ہے پھر تم کہاں بہکے پھرتے ہو۔
Indeed, Allah splits the grain and the fruit stone and makes it grows. He brings forth the living from the dead and the dead from the living. Such is Allah, then where are you wandering, confused?
فَالِقُ الْاِصْبَاحِ وَجَعَلَ الَّيْلَ سَكَنًا وَّالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْـبَانًا ذٰلِكَ تَقْدِيْرُ الْعَزِيْزِ الْعَلِيْمِ Al-An‘ām 6:96
وہ صبح کا نکالنے والا ہے۔ اور رات کو (موجب)آرام بنایا اور سورج اور چاند (کی رفتار کو)حساب کے لئے رکھا یہ (اللہ کے)مقرر کیے ہوئے (اندازے)ہیں جو غالب ہے حکمت والا ہے۔
He causes the dawn to break and He made the night (a source of) rest, and set (the movement of) the sun and moon for calculations. These are (the measures) determined by Allah, Who is Dominant, Wise.
وَہُوَالَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ النُّجُوْمَ لِتَہْتَدُوْا بِہَا فِيْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ Al-An‘ām 6:97
اور وہی (اللہ)ہے جس نے تمہارے لئے ستارے بنائے تاکہ تم خشکی اور سمندر کے اندھیروں میں ان سے راہ معلوم کرسکو (اور)بے شک ہم نے جاننے والوں کے لئے دلائل کھول کر بیان کردیئے ہیں۔
And it is He (Allah), Who has made the stars for you, so that you may be able to find your way through the darkness of land and sea by them. (And) indeed, We have elaborated the proofs openly for those who possess knowledge.
وَہُوَالَّذِيْٓ اَنْشَاَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ فَمُسْتَقَرٌّ وَّمُسْـتَوْدَعٌ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّفْقَہُوْنَ Al-An‘ām 6:98
اور وہی ہے جس نے تم سب کو ایک شخص سے پیدا فرمایا پھر ایک جگہ زیادہ رہنے کی ہے اور ایک جگہ چند روز رہنے کی۔ بے شک ہم نے سمجھ بوجھ رکھنے والوں کے لئے دلائل کھول کر بیان کردیئے ہیں۔
And it is He, Who has created you all from a single person, then there is an abode for a long duration and an abode for a few days. Indeed We have elaborated the proofs openly for those who possess understanding.
وَہُوَالَّذِيْٓ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً فَاَخْرَجْنَا بِہٖ نَبَاتَ كُلِّ شَيْءٍ فَاَخْرَجْنَا مِنْہُ خَضِرًا نُّخْرِجُ مِنْہُ حَبًّا مُّتَرَاكِبًا وَمِنَ النَّخْلِ مِنْ طَلْعِہَا قِنْوَانٌ دَانِيَۃٌ وَّجَنّٰتٍ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّالزَّيْتُوْنَ وَالرُّمَّانَ مُشْتَبِہًا وَّغَيْرَ مُتَشَابِہٍ اُنْظُرُوْٓا اِلٰى ثَمَرِہٖٓ اِذَآ اَثْمَــرَ وَيَنْعِہٖ اِنَّ فِيْ ذٰلِكُمْ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ Al-An‘ām 6:99
اور وہی ہے جس نے آسمان (بلندی) سے پانی برسایا پھر اس سے ہم نے ہر طرح کی روئیدگی اگائی پھر اس میں سے سبز کونپلیں نکالیں۔ ہم ان سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے گابھے سے لٹکتے ہوئے گچھے اور انگوروں کے باغ اور زیتون اور انار کے (درخت پیدا فرمائے)جو ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اور نہیں بھی ملتے جلتے ذرا اس کے (ہر ایک) پھل کو تو دیکھیں جب وہ پھل لاتا ہے اور اس کے پکنے کو، ان میں ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں بہت سی نشانیاں ہیں۔
And it is He, Who rained water from the sky (high above), then We grew all kinds of vegetation with it, then from it We brought out green shoots, from it We bring out grain closely joined to each other and clusters of dates hanging from the spathe of date palms and gardens of grapes, and (produced trees of) olive and pomegranates, similar to each other as well as dissimilar. Just observe (each of) its fruit when it comes to fruition and when it ripens. In these are many signs for the people who believe.
وَجَعَلُوْا لِلہِ شُرَكَاۗءَ الْجِنَّ وَخَلَقَہُمْ وَخَرَقُوْا لَہٗ بَنِيْنَ وَبَنٰتٍؚ بِغَيْرِ عِلْمٍ سُبْحٰنَہٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يَصِفُوْنَ Al-An‘ām 6:100
اور ان لوگوں نے جنوں کو اللہ کا شریک قرار دے رکھا ہے حالانکہ ان کو اس (اللہ)نے پیدا فرمایا ہے اور ان لوگوں نے اس (اللہ)کے لئے بیٹے اور بیٹیاں بغیر علم (سند)کے تراش رکھے ہیں وہ پاک ہے اور ان باتوں سے برتر ہے جو یہ بیان کرتے ہیں۔
And these people have set up the Jinn as Allah’s partners, although He (Allah) has created them, and they have fabricated sons and daughters for Him (Allah) without any knowledge (proof). He is Hallowed and is far Exalted over what they state.
بَدِيْعُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ اَنّٰى يَكُوْنُ لَہٗ وَلَدٌ وَّلَمْ تَكُنْ لَّہٗ صَاحِبَۃٌ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ وَہُوَبِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ Al-An‘ām 6:101
وہ آسمانوں اور زمین کا موجد (عدم سے وجود دینے والا)ہے اس کی اولاد کیونکر ہوسکتی ہے جبکہ اس کی کوئی بیوی ہی نہیں اور اس نے ہر چیز کو پیدا فرمایا اور وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔
He is the Originator of the heavens and the earth (their Creator from nonexistence), how can He have children when He has no wife? And He created everything, and He has knowledge of everything.
ذٰلِكُمُ اللہُ رَبُّكُمْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ فَاعْبُدُوْہُ وَہُوَعَلٰي كُلِّ شَيْءٍ وَّكِيْلٌ Al-An‘ām 6:102
یہی ہے اللہ تمہارا پروردگار اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے پس اسی کی عبادت کرو اور وہ ہر چیز کا کارساز ہے۔
This is Allah, your Rabb! There is none worthy of worship other than Him, the Creator of everything. Therefore, worship Him only, and He is the Manager of all affairs.
لَا تُدْرِكُہُ الْاَبْصَارُ وَہُوَيُدْرِكُ الْاَبْصَارَ وَہُوَاللَّطِيْفُ الْخَبِيْرُ Al-An‘ām 6:103
نگاہیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اوروہ نگاہوں کا ادراک کرسکتا ہے اور وہ بڑا باریک بین، باخبر ہے۔
Vision cannot comprehend Him; and He can comprehend vision; and He is Very Subtle, Aware.
قَدْ جَاۗءَكُمْ بَصَاۗىِٕرُ مِنْ رَّبِّكُمْ فَمَنْ اَبْصَرَ فَلِنَفْسِہٖ وَمَنْ عَمِيَ فَعَلَيْہَا وَمَآ اَنَا عَلَيْكُمْ بِحَفِيْظٍ Al-An‘ām 6:104
بے شک تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے حق بینی کے ذرائع آچکے پس جو شخص دیکھ لے گا سو وہ اپنا فائدہ کرے گا اور جو شخص اندھا رہے گا سو وہ اپنا نقصان کرے گا اور میں تمہارا نگہبان نہیں ہوں۔
Without doubt, the means to discern the Truth have come to you from your Rabb. Thus the person who sees will benefit himself, and the one who remains blind will cause loss to himself, and I am not a guardian over you.
وَكَذٰلِكَ نُصَرِّفُ الْاٰيٰتِ وَلِيَقُوْلُوْا دَرَسْتَ وَلِنُبَيِّنَہٗ لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ Al-An‘ām 6:105
اور ہم اس طرح مختلف اندازسے (دلائل) بیان فرماتے ہیں اور تاکہ یہ لوگ یوں نہ کہیں کہ آپ نے کسی (علمائے یہود)سے سیکھ لیے ہیں اور تاکہ ہم دانشمندوں کے لئے خوب بیان کردیں۔
And likewise, We elaborate (the proofs) in various ways, and so that these people do not say that you have learnt this from someone (the Jewish scholars), and that We may elaborate it for the people of intellect.
اِتَّبِعْ مَآ اُوْحِيَ اِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ وَاَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِيْنَ Al-An‘ām 6:106
جو حکم (وحی)آپ کے پاس آپ کے پروردگار کی طرف سے آتا ہے اس کی پیروی کریں۔ اس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں اور مشرکوں سے کنارہ کرلیں۔
Follow the Command (Revelation) that comes to you from your Rabb. There is none worthy of worship other than Him, and withdraw from the polytheists.
وَلَوْ شَاۗءَ اللہُ مَآ اَشْرَكُوْا وَمَا جَعَلْنٰكَ عَلَيْہِمْ حَفِيْظًا وَمَآ اَنْتَ عَلَيْہِمْ بِوَكِيْلٍ Al-An‘ām 6:107
اور اگر اللہ چاہتا تو یہ شرک نہ کرتے اور ہم نے آپ کوان پرنگہبان مقرر نہیں فرمایااور نہ ہی آپ ان پر داروغہ ہیں۔
And had Allah willed, they would not have practised polytheism. And We have not appointed you as a guardian over them, nor are you their warden.
وَلَا تَسُبُّوا الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ فَيَسُبُّوا اللہَ عَدْوًۢا بِغَيْرِ عِلْمٍ كَذٰلِكَ زَيَّنَّا لِكُلِّ اُمَّۃٍ عَمَلَہُمْ ثُمَّ اِلٰى رَبِّہِمْ مَّرْجِعُہُمْ فَيُنَبِّئُہُمْ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Al-An‘ām 6:108
اورجن کو یہ لوگ (مشرک)اللہ کے سوا پکارتے ہیں ان کو برا نہ کہو (گالی نہ دو)پھرکہیں یہ حد سے گزر کر جہالت سے اللہ کی شان میں گستاخی (نہ)کریں ہم نے اس طرح ہر طریقہ والوں کے لئے ان کا عمل مرغوب بنارکھا ہے پھر ان کو اپنے رب کی طرف ہی جانا ہے تو وہ ان کو بتلائیں گے جو کچھ وہ کیا کرتے تھے۔
And do not revile (abuse) those whom these people (the polytheists) invoke instead of Allah, lest they cross limits in ignorance and (may) show disrespect for Allah’s Majesty. In this manner, We have made the deeds of the followers of each way, likeable to them. And then they have to return to their Rabb, so He will inform them of what they used to do.
وَاَقْسَمُوْا بِاللہِ جَہْدَ اَيْمَانِہِمْ لَىِٕنْ جَاۗءَتْہُمْ اٰيَۃٌ لَّيُؤْمِنُنَّ بِہَا قُلْ اِنَّمَا الْاٰيٰتُ عِنْدَ اللہِ وَمَا يُشْعِرُكُمْ اَنَّہَآ اِذَا جَاۗءَتْ لَا يُؤْمِنُوْنَ Al-An‘ām 6:109
اور یہ لوگ اللہ کی بڑی سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آجائے تو وہ ضرور اس پر ایمان لے آئیں گے آپ فرما دیجئے کہ نشانیاں اللہ کے پاس ہیں اور تمہیں کیا معلوم ہے کہ وہ (نشان)جب آجائیں یہ جب بھی (ان پر)ایمان نہ لائیں گے۔
And these people swear strongly by Allah that if some sign comes to them, they will certainly believe in it. Say, ‘The Signs are with Allah.’ And what do you know that when these (signs) do come, even then they will not believe (in them)?
وَنُقَلِّبُ اَفْــــِٕدَتَہُمْ وَاَبْصَارَہُمْ كَـمَا لَمْ يُؤْمِنُوْا بِہٖٓ اَوَّلَ مَرَّۃٍ وَّنَذَرُہُمْ فِيْ طُغْيَانِہِمْ يَعْمَہُوْنَ Al-An‘ām 6:110
اور ہم ان کے دلوں اور ان کی نگاہوں کو پھیر دیں گے جس طرح یہ پہلی دفعہ ان (نشانیوں)پر ایمان نہیں لائے اور ہم ان کو ان کی سرکشی میں حیران رہنے دیں گے۔
And We will turn aside their hearts and their sights, just as they did not believe initially in them (the signs), and We shall let them remain perplexed in their rebellion.
وَلَوْاَنَّنَا نَزَّلْنَآ اِلَيْہِمُ الْمَلٰۗىِٕكَۃَ وَكَلَّمَہُمُ الْمَوْتٰى وَحَشَرْنَا عَلَيْہِمْ كُلَّ شَيْءٍ قُبُلًا مَّا كَانُوْا لِيُؤْمِنُوْٓا اِلَّآ اَنْ يَّشَاۗءَ اللہُ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَہُمْ يَجْہَلُوْنَ Al-An‘ām 6:111
اور اگر ہم ان پر فرشتے اتاردیتے اور مُردے ان سے باتیں کرتے اور ہم ان کے سامنے ہر شے (مخلوقات غیبیہ)کو حاضر کردیتے یہ پھر بھی ایمان نہ لاتے ہاں اگر اللہ ہی چاہیں تو(اور بات ہے)ولیکن ان میں اکثر لوگ جہالت کی باتیں کرتے ہیں۔
And had We sent down angels to them, and the dead had spoken to them, and We had presented everything (of the unseen creations) before them, they would not have believed even then, yes only if Allah Himself wills (that is another matter), but most people among them speak ignorantly.
وَكَذٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا شَـيٰطِيْنَ الْاِنْسِ وَالْجِنِّ يُوْحِيْ بَعْضُہُمْ اِلٰى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُوْرًا وَلَوْ شَاۗءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوْہُ فَذَرْہُمْ وَمَا يَفْتَرُوْنَ Al-An‘ām 6:112
اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لئے شیطان (سیرت)انسانوں اورجنوں کو دشمن بنادیا تھا دھوکہ دینے کے لئے ایک دوسرے کو چکنی چپڑی باتوں کا وسوسہ ڈالتے رہتے ہیں اوراگر آپ کا پروردگار چاہتا تو یہ ایسا نہ کرتے تو آپ ان کو اور جو یہ افترا پردازی کرتے ہیں اسے چھوڑ دیجئے۔
And likewise, We had appointed devilish (natured) humans and Jinn as enemies for every Prophet. They keep whispering glossy, glittering speech to delude each other. And had your Rabb willed, they would not have done so. So leave them alone and the slander fabrication they commit.
وَلِتَصْغٰٓى اِلَيْہِ اَفْـــِٕدَۃُ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ وَلِيَرْضَوْہُ وَلِيَقْتَرِفُوْا مَا ہُمْ مُّقْتَرِفُوْنَ Al-An‘ām 6:113
اور تاکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل اس طرف مائل ہوں اور تاکہ وہ اسے پسند کرلیں اور جن امور کے یہ مرتکب ہوئے ان امور کے مرتکب ہوجائیں۔
And so that the hearts of the people who do not believe in the Hereafter may incline towards it, and that they may like it, and that they may commit those deeds which they (the slander-fabricators) committed.
اَفَغَيْرَ اللہِ اَبْتَغِيْ حَكَمًا وَّہُوَالَّذِيْٓ اَنْزَلَ اِلَيْكُمُ الْكِتٰبَ مُفَصَّلًا وَالَّذِيْنَ اٰتَيْنٰہُمُ الْكِتٰبَ يَعْلَمُوْنَ اَنَّہٗ مُنَزَّلٌ مِّنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ فَلَاتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ Al-An‘ām 6:114
سو کیا میں اللہ کے علاوہ کوئی اور فیصلہ کرنے والا تلاش کروں حالانکہ اس نے تم پر واضح کتاب نازل فرمائی ہے۔ اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ جانتے ہیں کہ یہ آپ کے پروردگار کی طرف سے حق کے ساتھ اتاری ہوئی ہے سو آپ ہرگز شبہ کرنے والوں میں نہ ہوں۔
So, should I look for a judge other than Allah, although He has sent down a detailed Book on you? And the people to whom We have given the Book know that this has been sent down from your Rabb with Truth; so never be you of the doubters.
وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَّعَدْلًا لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِہٖ وَہُوَالسَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ Al-An‘ām 6:115
اور آپ کے پروردگار کی باتیں سچائی اور انصاف میں پوری ہیں۔ اس کے کلام کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا اور وہ سننے والا جاننے والا ہے۔
And the Words of your Rabb are Perfect in Truth and Justice. None can change His Words, and He is the Hearing, Knowing.
وَاِنْ تُطِعْ اَكْثَرَ مَنْ فِي الْاَرْضِ يُضِلُّوْكَ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ اِنْ يَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَاِنْ ہُمْ اِلَّا يَخْرُصُوْنَ Al-An‘ām 6:116
اور اگر آپ دنیا کے اکثر لوگوں کی باتیں ماننے لگیں تو وہ آپ کو اللہ کی راہ سے گمراہ کردیں گے وہ محض خیالات کی پیروی کرتے ہیں اور وہ محض قیاسی باتیں کرتے ہیں۔
And if you start obeying the counsel of most people in the world, they will lead you astray from Allah’s Path. They follow mere thoughts and speak only conjectures.
اِنَّ رَبَّكَ ہُوَاَعْلَمُ مَنْ يَّضِلُّ عَنْ سَبِيْلِہٖ وَہُوَاَعْلَمُ بِالْمُہْتَدِيْنَ Al-An‘ām 6:117
بے شک آپ کاپروردگار اس کی راہ سے بھٹکے ہوؤں کو خوب جانتا ہے اور وہ ان کو خوب جانتا ہے جو سیدھے راستے (ہدایت)پر چل رہے ہیں۔
Without doubt, your Rabb knows well those who have strayed from His Path, and He knows well those who are walking on the straight path (of guidance).
فَكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللہِ عَلَيْہِ اِنْ كُنْتُمْ بِاٰيٰتِہٖ مُؤْمِنِيْنَ Al-An‘ām 6:118
تو جس چیز پر (بوقت ذبح)اللہ کا نام لیا جائے اسے کھایا کرو اگر تم اس کی دلیلوں پر ایمان رکھتے ہو تو۔
So, eat that on which the Name of Allah has been pronounced (at the time of slaughter), if you are believers in His Signs.
وَمَا لَكُمْ اَلَّا تَاْكُلُوْا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللہِ عَلَيْہِ وَقَدْ فَصَّلَ لَكُمْ مَّا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ اِلَّا مَا اضْطُرِرْتُمْ اِلَيْہِ وَاِنَّ كَثِيْرًا لَّيُضِلُّوْنَ بِاَہْوَاۗىِٕہِمْ بِغَيْرِ عِلْمٍ اِنَّ رَبَّكَ ہُوَاَعْلَمُ بِالْمُعْتَدِيْنَ Al-An‘ām 6:119
اور تمہیں کیا ہوا کہ جس (جانور)پراللہ کا نام لیا گیا ہے اس میں سے نہیں کھاتے ہو حالانکہ جو تم پر حرام کیا ہے وہ تمہیں تفصیل سے بتادیا ہے سوائے اس کے کہ تم اس کے لئے انتہائی مجبور ہوجاؤ (تو اجازت ہے)اور یقیناً بہت سے لوگ بغیر کسی سند کے اپنے غلط خیالات کی وجہ سے گمراہ کرتے ہیں بلا شبہ آپ کا پروردگار(اللہ)حد سے نکل جا نےوالوں کو خوب جانتا ہے۔
And what is the matter with you that you do not eat of that (animal) on which the Name of Allah has been pronounced, although what is forbidden to you has been told to you in detail except that you are extremely compelled for it (then you are allowed)? And indeed many people lead (others) astray by their false desires, without any proof. Doubtlessly, your Rabb (Allah) knows the transgressors well.
وَذَرُوْا ظَاہِرَ الْاِثْمِ وَبَاطِنَہٗ اِنَّ الَّذِيْنَ يَكْسِبُوْنَ الْاِثْمَ سَيُجْزَوْنَ بِمَا كَانُوْا يَقْتَرِفُوْنَ Al-An‘ām 6:120
اور ظاہری اور پوشیدہ (ہر طرح کا)گناہ چھوڑ دو۔ بے شک جو لوگ گناہ کرتے ہیں وہ عنقریب اپنے کیے کی سزا پائیں گے۔
And forsake sin (of every kind), open and hidden. Indeed, the people who sin will soon be punished for their deeds.
وَلَاتَاْكُلُوْا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللہِ عَلَيْہِ وَاِنَّہٗ لَفِسْقٌ وَاِنَّ الشَّيٰطِيْنَ لَيُوْحُوْنَ اِلٰٓي اَوْلِيٰۗـــِٕــہِمْ لِيُجَادِلُوْكُمْ وَاِنْ اَطَعْتُمُوْہُمْ اِنَّكُمْ لَمُشْرِكُوْنَ Al-An‘ām 6:121
اور اس (جانور)میں سے نہ کھاؤ جس پر (بوقت ذبح)اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو اور بے شک یہ نافرمانی ہے اور یقیناً شیاطین اپنے دوستوں کے دلوں میں یہ بات ڈالتے ہیں کہ وہ تم سے جھگڑا (بحث)کریں اور تم لوگ ان کے کہنے پر چلے تو پھر تم بھی یقیناً مشرکوں میں ہوگے۔
And do not eat of that (animal) on which the Name of Allah has not been pronounced (at the time of slaughter) and this is indeed disobedience. And surely the Shayateen whisper in the hearts of their friends that they should dispute (argue) with you. And if you people obey what they say, then you too will surely become of the polytheists.
اَوَمَنْ كَانَ مَيْتًا فَاَحْيَيْنٰہُ وَجَعَلْنَا لَہٗ نُوْرًا يَّمْشِيْ بِہٖ فِي النَّاسِ كَمَنْ مَّثَلُہٗ فِي الظُّلُمٰتِ لَيْسَ بِخَارِجٍ مِّنْہَا كَذٰلِكَ زُيِّنَ لِلْكٰفِرِيْنَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Al-An‘ām 6:122
بھلا جو شخص مردہ تھا پھر ہم نے اسے زندہ کردیا اور ہم نے اس کے لئے ایسی روشنی (نور)کردی کہ اس کے ساتھ آدمیوں میں چلتا پھرتا ہے اس شخص کی مانند ہوسکتا ہے جو اندھیروں میں ہے (اور)ان سے نکل نہیں سکتا اسی طرح کافروں کوان کے اعمال اچھے معلوم ہوتے ہیں۔
Then can the person who was dead then We gave him life and appointed for him such light (Noor) with which he walks among men, be like the person who is in darkness (and) cannot come out of it? Likewise, the deeds of the unbelievers seem fair to them.
وَكَذٰلِكَ جَعَلْنَا فِيْ كُلِّ قَرْيَۃٍ اَكٰبِرَ مُجْرِمِيْہَا لِيَمْكُرُوْا فِيْہَا وَمَا يَمْكُرُوْنَ اِلَّا بِاَنْفُسِہِمْ وَمَا يَشْعُرُوْنَ Al-An‘ām 6:123
اور اس طرح ہم نے ہر بستی میں وہاں کے بڑے لوگوں (رئیسوں)کو جرم کرنے والا بنایا کہ وہاں شرارتیں کریں اور یہ لوگ اپنے ہی ساتھ شرارت کررہے ہیں اوران کو (ذرا بھی)خبر نہیں ۔
And likewise, in every township We made their great people (chieftains) perpetrators of crime to make mischief therein. And these people are making mischief against themselves only, and they are not (the least) aware.
وَاِذَا جَاۗءَتْہُمْ اٰيَۃٌ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ حَتّٰي نُؤْتٰى مِثْلَ مَآ اُوْتِيَ رُسُلُ اللہِ اَللہُ اَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَہٗ سَيُصِيْبُ الَّذِيْنَ اَجْرَمُوْا صَغَارٌ عِنْدَ اللہِ وَعَذَابٌ شَدِيْدٌۢ بِمَا كَانُوْا يَمْكُرُوْنَ Al-An‘ām 6:124
اور جب ان کے پاس کوئی آیت آتی ہے تو کہتے ہیں کہ جب تک ہم کو اس طرح کی رسالت نہ دی جائے جس طرح کی رسالت اللہ کے پیغمبروں کو ملی ہے ہم ہرگز نہیں مانیں گے۔ اللہ خوب جانتے ہیں کہ نور رسالت کس کو عطا فرماناہے عنقریب ان مجرم لوگوں کواللہ کے پاس ذلت ملے گی اور ان کی شرارتوں پر شدید عذاب۔
And when some Ayah comes to them they say, ‘We will never believe until we are given the same messenger-ship that was given to Allah’s Messengers.’ Allah knows well whom to grant the Noor of Messenger-ship. Soon these criminals will receive humiliation from Allah, and a severe torment for their mischiefs.
فَمَنْ يُّرِدِ اللہُ اَنْ يَّہْدِيَہٗ يَشْرَحْ صَدْرَہٗ لِلْاِسْلَامِ وَمَنْ يُّرِدْ اَنْ يُّضِلَّہٗ يَجْعَلْ صَدْرَہٗ ضَيِّقًا حَرَجًا كَاَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِي السَّمَاۗءِ كَذٰلِكَ يَجْعَلُ اللہُ الرِّجْسَ عَلَي الَّذِيْنَ لَايُؤْمِنُوْنَ Al-An‘ām 6:125
سو اللہ جس کو ہدایت فرمانا چاہیں اس کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیتے ہیں اور جس کو گمراہ کرنا چاہیں اس کا سینہ تنگ (اور)بند کردیتے ہیں گویا وہ آسمان پر چڑھ رہا ہے اس طرح اللہ ایمان نہ لانے والوں پر پھٹکار ڈالتے ہیں۔
So the one whom Allah wills to guide, He expands his breast for Islam, and the one whom He wills to send astray, He constricts (and), closes his breast as though he is ascending to the sky. In this manner, Allah casts a curse on those who do not believe.
وَھٰذَا صِرَاطُ رَبِّكَ مُسْتَقِـيْمًا قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّذَّكَّرُوْنَ Al-An‘ām 6:126
اور یہ آپ کے پروردگار کی سیدھی راہ ہے یقیناً نصیحت حاصل کرنے والوں کے لئے ہم نے کھلی نشانیاں بیان کردی ہیں۔
And this is the straight path of your Rabb. Indeed, We have explained signs evidently for those who take advice.
لَہُمْ دَارُ السَّلٰمِ عِنْدَ رَبِّہِمْ وَہُوَ وَلِـيُّہُمْ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Al-An‘ām 6:127
ان کے لئے ان کے پروردگار کے پاس سلامتی کا گھر اور وہ ان کے اعمال کی وجہ سے ان کا دوست ہے۔
For them is a home of peace with their Rabb; and He is their Friend because of their deeds.
وَيَوْمَ يَحْشُرُہُمْ جَمِيْعًا يٰمَعْشَرَ الْجِنِّ قَدِ اسْتَكْثَرْتُمْ مِّنَ الْاِنْسِ وَقَالَ اَوْلِيٰۗـؤُہُمْ مِّنَ الْاِنْسِ رَبَّنَا اسْتَمْتَعَ بَعْضُنَا بِبَعْضٍ وَّبَلَغْنَآ اَجَلَنَا الَّذِيْٓ اَجَّلْتَ لَنَا قَالَ النَّارُ مَثْوٰىكُمْ خٰلِدِيْنَ فِيْہَآ اِلَّا مَا شَاۗءَ اللہُ اِنَّ رَبَّكَ حَكِيْمٌ عَلِيْمٌ Al-An‘ām 6:128
اور جس دن وہ ان سب (خلائق)کو جمع فرمائے گا (ارشاد ہوگا)اے جنوں کی جماعت ! یقیناً تم نے انسانوں سے بہت فائدے حاصل کیے اور انسانوںمیں سے ان کے دوست کہیں گے اے ہمارے پروردگار ! ہم ایک دوسرے سے فائدہ اٹھاتے رہے اور (آخر)ہم اس وقت کو پہنچ گئے جو آپ نے ہمارے لئے مقرر فرمایا تھا فرمائے گاتم سب کا ٹھکانہ دوزخ ہے ہمیشہ اس میں رہو گے سوائے اس کے جب اللہ چاہے۔ بے شک آپ کا پروردگار دانا(اور)جاننے والا ہے۔
And on the Day when He will gather all of them (the creations), (it will be said), ‘O company of Jinn! Indeed you acquired many benefits from men,’ and their friends from among men will say, ‘O our Rabb! We kept benefitting from each other, and (finally) we have reached the time that You had appointed for us.’ He will say, ‘The abode of all of you is Hell, you will remain in it forever, except that when Allah wills.’ Without doubt, your Rabb is Wise (and) Knowing.
وَكَذٰلِكَ نُوَلِّيْ بَعْضَ الظّٰلِـمِيْنَ بَعْضًۢا بِمَا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ Al-An‘ām 6:129
اور اسی طرح ہم بعض ظالموں کوان کے اعمال کے باعث بعض دوسرے ظالموں کے قریب کردیتے ہیں۔
And likewise, We bring some of the wrongdoers close to others wrongdoers, because of their deeds.
يٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ اَلَمْ يَاْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ يَقُصُّوْنَ عَلَيْكُمْ اٰيٰتِيْ وَيُنْذِرُوْنَكُمْ لِقَاۗءَ يَوْمِكُمْ ھٰذَا قَالُوْا شَہِدْنَا عَلٰٓي اَنْفُسِـنَا وَغَرَّتْہُمُ الْحَيٰوۃُ الدُّنْيَا وَشَہِدُوْا عَلٰٓي اَنْفُسِہِمْ اَنَّہُمْ كَانُوْا كٰفِرِيْنَ Al-An‘ām 6:130
اے جنوں اورانسانوں کے گروہ! کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آتے رہے جو تم کو میرے احکام بیان کیا کرتے تھے اور تم کو اس آج کے دن کے پیش آنے سے خبردار کیا کرتے تھے؟ وہ کہیں گے کہ ہم نے اپنے اوپر (جرم کا) اقرار کیا اور ان کو دنیا کی زندگی نے بھول میں ڈال رکھا تھا اور انہوں نے اپنے آپ پر گواہی دی کہ وہ کافر تھے۔
O company of Jinn and men! Had not the Messengers, from amongst you, been coming to you who explained My Commands to you and used to warn you about the coming of this Day?’ They will say, ‘We confess (the crime) against ourselves.’ And the life of the world had kept them deluded, and they testified against themselves that they had been unbelievers.
ذٰلِكَ اَنْ لَّمْ يَكُنْ رَّبُّكَ مُہْلِكَ الْقُرٰي بِظُلْمٍ وَّاَہْلُہَا غٰفِلُوْنَ Al-An‘ām 6:131
یہ اس لئے ہے کہ آپ کا پروردگار بستیوںکوان کے ظلم (کفروشرک)کے سبب ایسی حالت میں ہلاک نہیں فرماتا کہ وہاں کے لوگ کچھ بھی خبر نہ رکھتے ہوں۔
This is because your Rabb does not destroy townships for their wrongdoing (unbelief and polytheism) while their people are completely unaware.
وَلِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُوْنَ Al-An‘ām 6:132
اور ہرایک کے لئے ان کے اعمال کے سبب درجے ہیں۔اور آپ کا پروردگار ان کے اعمال سے بے خبر نہیں۔
And for everyone are ranks in accordance with their deeds. And your Rabb is not unaware of their deeds.
وَرَبُّكَ الْغَنِيُّ ذُو الرَّحْمَۃِ اِنْ يَّشَاْ يُذْہِبْكُمْ وَيَسْتَخْلِفْ مِنْۢ بَعْدِكُمْ مَّا يَشَاۗءُ كَـمَآ اَنْشَاَكُمْ مِّنْ ذُرِّيَّۃِ قَوْمٍ اٰخَرِيْنَ Al-An‘ām 6:133
اور آپ کا پروردگار بے نیاز ہے رحمت والا ہے اگر چاہے تو تم کو نابود کردے اور تمہاری جگہ تمہارے بعد جن (دوسروں)کو چاہے لے آئے جیسا کہ تم کو دوسرے لوگوں کی نسل سے پیدا فرمایا ہے۔
And your Rabb is Need-Free, Merciful. If He wills He can eliminate you and bring (others), whom He wills, in your place after you, just as He has created you from the seed of other people.
اِنَّ مَا تُوْعَدُوْنَ لَاٰتٍ وَّمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ Al-An‘ām 6:134
تم سے جو وعدہ کیا گیا تھا وہ یقیناً آنے والا ہے اور تم (اللہ کو)عاجز نہیں کرسکتے۔
The promise that was made to you is sure to arrive, and you cannot overwhelm (Allah).
قُلْ يٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰي مَكَانَتِكُمْ اِنِّىْ عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ مَنْ تَكُوْنُ لَہٗ عَاقِبَۃُ الدَّارِ اِنَّہٗ لَا يُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ Al-An‘ām 6:135
فرما دیجئے اے میری قوم! تم اپنی جگہ عمل کیے جاؤ میں بھی عمل کررہا ہوں سو عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ آخرت کا گھر (جنت)کس کے لئے ہے بے شک وہ (اللہ)ظالموں کابھلا نہیں فرماتا۔
Say, ‘O my people! Keep performing your deeds in your own way, I too am performing mine, soon you will come to know for whom is the home of the Hereafter (Paradise). Indeed, He does not grant success to the wrongdoers.’
وَجَعَلُوْا لِلہِ مِمَّا ذَرَاَ مِنَ الْحَرْثِ وَالْاَنْعَامِ نَصِيْبًا فَقَالُوْا ھٰذَا لِلہِ بِزَعْمِہِمْ وَھٰذَا لِشُرَكَاۗىِٕنَا فَمَا كَانَ لِشُرَكَاۗىِٕہِمْ فَلَا يَصِلُ اِلَى اللہِ وَمَا كَانَ لِلہِ فَہُوَيَصِلُ اِلٰي شُرَكَاۗىِٕہِمْ سَاۗءَ مَا يَحْكُمُوْنَ Al-An‘ām 6:136
اور یہ لوگ اس (اللہ)ہی کی پیدا کی ہوئی چیزوں، کھیتی اور جانوروں میں سے کچھ حصہ اللہ کے لئے مقررکرتے ہیں پھراپنے باطل خیال کے مطابق کہتے ہیں یہ اللہ کے لئے ہے اور یہ ہمارے شریکوں کے لئے پھر جوان کے شریکوں (معبودوں)کا حصہ ہوتا ہے وہ تو اللہ کو نہیں جاسکتا اور جو اللہ کا حصہ ہوتا ہے تو وہ ان کے معبودو ں کوجاسکتا ہے۔وہ کیسا برا فیصلہ کرتے ہیں۔
And these people assign to Allah, some share out of the things, crops and animals that He (Allah) has Himself created. Then they say, according to their false notions: ‘This is for Allah, and this is for our ascribed partners.’ Then the portion which is for their ascribed partners (deities) cannot go to Allah, while the portion that is for Allah can go to their deities. How badly do they judge!
وَكَذٰلِكَ زَيَّنَ لِكَثِيْرٍ مِّنَ الْمُشْرِكِيْنَ قَتْلَ اَوْلَادِہِمْ شُرَكَاۗؤُہُمْ لِيُرْدُوْہُمْ وَلِيَلْبِسُوْا عَلَيْہِمْ دِيْنَہُمْ وَلَوْ شَاۗءَ اللہُ مَا فَعَلُوْہُ فَذَرْہُمْ وَمَا يَفْتَرُوْنَ Al-An‘ām 6:137
اور اسی طرح بہت سے مشرکوں کوان کے شریکوں نے ان کی اولاد کو قتل کرنا اچھا کر دکھایا تاکہ ان کو برباد کردیں اور ان پر ان کا دین خلط ملط کردیں اور اگر اللہ چاہتے تو یہ ایسا نہ کرتے سو آپ ان کو اور جو غلط باتیں یہ بنارہے ہیں کہ چھوڑ دیجئے۔
And likewise, to many polytheists their ascribed partners made the killing of their children fair seeming, so that they may ruin them and confuse their religion for them. And had Allah willed, they would not have done so. So leave them and the falsehood that they are fabricating.
وَقَالُوْا ہٰذِہٖٓ اَنْعَامٌ وَّحَرْثٌ حِجْرٌ لَّا يَطْعَمُہَآ اِلَّا مَنْ نَّشَاۗءُ بِزَعْمِہِمْ وَاَنْعَامٌ حُرِّمَتْ ظُہُوْرُہَا وَاَنْعَامٌ لَّا يَذْكُرُوْنَ اسْمَ اللہِ عَلَيْہَا افْتِرَاۗءً عَلَيْہِ سَيَجْزِيْہِمْ بِمَا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ Al-An‘ām 6:138
اور کہتے ہیں کہ یہ چار پائے اور کھیتی منع ہے اس کو صرف وہ کھاسکتا ہے جسکو ہم چاہیں، ان کے خیال باطل کے مطابق۔ اور (کہتے ہیں)یہ مخصوص جانور ہیں جن پر سواری (یا باربرداری )منع کی گئی ہے اور کچھ جانورایسے ہیں جن کو اللہ پر جھوٹ باندھتے ہوئے (بوقت ذبح) اللہ کا نام نہیں لیتے وہ عنقریب ان کو اس جھوٹ کا بدلہ دیں گے۔
And they say according to their false notions, ‘These cattle and crops are forbidden, only he whom we want can eat them.’ And (they say), ‘These are special animals, on which riding (or carrying burden) has been forbidden.’ And there are certain animals on which they do not pronounce Allah’s Name (at the time of slaughter), fabricating a lie against Allah. He will soon requite them for this lie.
وَقَالُوْا مَا فِيْ بُطُوْنِ ہٰذِہِ الْاَنْعَامِ خَالِصَۃٌ لِّذُكُوْرِنَا وَمُحَرَّمٌ عَلٰٓي اَزْوَاجِنَا وَاِنْ يَّكُنْ مَّيْتَۃً فَہُمْ فِيْہِ شُرَكَاۗءُ سَيَجْزِيْہِمْ وَصْفَہُمْ اِنَّہٗ حَكِيْمٌ عَلِيْمٌ Al-An‘ām 6:139
اور کہتے ہیں جو بچہ ان چارپایوں کے پیٹ میں ہے وہ خالص ہمارے مروں کے لئے ہے اور ہماری عورتوں کے لئے (اس کا کھانا) منع (حرام)ہے اور اگر وہ بچہ مرا ہوا ہو تو وہ سب اس میں شریک ہیں عنقریب وہ (اللہ) ان کوان کے (غلط)کہنے کے سبب سزا دیں گے یقیناً وہ (اللہ)حکمت والے جاننے والے ہیں۔
And they say, ‘The foetus within the bellies of these cattle is reserved for our men and is forbidden (Haraam) for our women (to eat).’ However, if the foetus is dead, then they all share it. Soon He will punish them for their (false) utterances. Indeed, He (Allah) is Wise, Knowing.
قَدْ خَسِرَ الَّذِيْنَ قَتَلُوْٓا اَوْلَادَہُمْ سَفَہًۢا بِغَيْرِ عِلْمٍ وَّحَرَّمُوْا مَا رَزَقَہُمُ اللہُ افْتِرَاۗءً عَلَي اللہِ قَدْ ضَلُّوْا وَمَا كَانُوْا مُہْتَدِيْنَ Al-An‘ām 6:140
یقیناً جن لوگوں نے اپنی اولادوںکو بغیر جانے (علم کے)بیوقوفی سے مار ڈالا اور اللہ پر جھوٹ بول کر اس کی عطا کی ہوئی روزی کو حرام ٹھہرایا وہ بہت گھاٹے میں رہے یقیناً وہ گمراہ ہوئے اور ہدایت پانے والے نہیں ہیں۔
Indeed, those people incurred a great loss who foolishly killed their children without understanding (knowledge) and declared the sustenance granted by Him as forbidden by inventing a lie against Allah. They surely went astray and are not the ones to find guidance.
وَہُوَالَّذِيْٓ اَنْشَاَ جَنّٰتٍ مَّعْرُوْشٰتٍ وَّغَيْرَ مَعْرُوْشٰتٍ وَّالنَّخْلَ وَالزَّرْعَ مُخْتَلِفًا اُكُلُہٗ وَالزَّيْتُوْنَ وَالرُّمَّانَ مُتَشَابِہًا وَّغَيْرَ مُتَشَابِہٍ كُلُوْا مِنْ ثَمَرِہٖٓ اِذَآ اَثْمَرَ وَاٰتُوْا حَقَّہٗ يَوْمَ حَصَادِہٖ وَلَا تُسْرِفُوْا اِنَّہٗ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِيْنَ Al-An‘ām 6:141
اور وہی ذات ہے جس نے باغات پیدا فرمائے جو چھتریوں پہ چڑھائے جاتے ہیں اور چھتریوں پر نہیں بھی چڑھائے جاتے اور کھجوریں اور مختلف قسم کے کھانے کی چیزیں کھیتوں میں اور زیتون اور انار جو (بعض اوصاف میں )ملتے جلتے ہیں اور (بعض میں )نہیں ملتے۔ جب پھل لائیں تو ان کے پھل کھاؤ اور جس دن انہیں توڑنے لگو تو ان (غرباء)کا حق بھی ادا کرو اور بے جانہ اڑاؤ یقیناً وہ بے جا اڑانے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔
And He is the Being, Who produced Gardens, those that are grown on frames and also those that are not grown on frames, and dates and various edible items in crops and olives and pomegranate, similar (in some properties) and dissimilar (in some). Eat of their fruit when they bear fruit, and also give the (poor) their due on the day of harvest, and do not squander away; surely, He does not befriend the squanderers.
وَمِنَ الْاَنْعَامِ حَمُوْلَۃً وَّفَرْشًا كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللہُ وَلَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِ اِنَّہٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِيْنٌ Al-An‘ām 6:142
اور مواشی بوجھ اٹھانے والے (بڑے قد کے)اور زمین سے لگے ہوئے (چھوٹے قد کے پیدا فرمائے)جو اللہ نے تمہیں رزق دیا ہے اس میں سے کھاؤ اور شیطان کے نقش قدم پر مت چلو۔ بے شک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
And (He created the tall) beasts of burden and those touching the ground (the short sized). Eat of the sustenance that Allah has provided you, and do not follow in the footsteps of the Shaitan. Without doubt, he is your open enemy.
ثَمٰنِيَۃَ اَزْوَاجٍ مِنَ الضَّاْنِ اثْنَيْنِ وَمِنَ الْمَعْزِ اثْنَيْنِ قُلْ ءٰۗالذَّكَرَيْنِ حَرَّمَ اَمِ الْاُنْثَـيَيْنِ اَمَّا اشْـتَمَلَتْ عَلَيْہِ اَرْحَامُ الْاُنْثَـيَيْنِ نَبِّــــُٔــوْنِيْ بِعِلْمٍ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Al-An‘ām 6:143
آٹھ جوڑے ہیں (بڑے چھوٹے)بھیڑ میں سے دو اور بکری میں سے دو (ایک نر ایک مادہ)فرمائیے کہ کیا دونروں کو حرام کیا ہے یا دو مادہ کو یا اس بچہ کو جس کے دونوںمادہ اپنے پیٹوں میں لئے ہوئے ہیں اگر تم سچے ہو تو مجھے علم (سند)سے بتاؤ۔
There are eight pairs (large and small): two from the sheep and two from the goat (one male and one female). Say, ‘Have the two males been forbidden or the two females, or the foetus that both the females are carrying in their bellies? Inform me with knowledge (authority) if you are truthful.’
وَمِنَ الْاِبِلِ اثْنَيْنِ وَمِنَ الْبَقَرِ اثْنَيْنِ قُلْ ءٰۗالذَّكَرَيْنِ حَرَّمَ اَمِ الْاُنْثَـيَيْنِ اَمَّا اشْتَمَلَتْ عَلَيْہِ اَرْحَامُ الْاُنْثَـيَيْنِ اَمْ كُنْتُمْ شُہَدَاۗءَ اِذْ وَصّٰىكُمُ اللہُ بِھٰذَا فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰي عَلَي اللہِ كَذِبًا لِّيُضِلَّ النَّاسَ بِغَيْرِ عِلْمٍ اِنَّ اللہَ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِـمِيْنَ Al-An‘ām 6:144
اور اونٹ میں سے دو اور گائے میں سے دو۔ فرمائیے کیا دو نروں کو حرام کیا ہے یا دو مادہ کو یا جو بچہ دونوں ماداؤں کے پیٹوں میں ہے۔ کیا تم اس وقت موجود تھے جب اللہ نے تم کو اس کاحکم دیا تھا تو اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے تاکہ بغیر علم کے لوگوں کو گمراہ کرے۔ یقیناً اللہ ظالم (غلط کار)لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتے۔
And two from the camel and two from the cow. Say, ‘Have the two males been forbidden or the two females or the foetus in the bellies of both the females? Were you present when Allah commanded you this?’ Then, who is a greater wrongdoer than the one who fabricates a lie against Allah so as to lead people astray without knowledge? Assuredly, Allah does not guide the unjust (wrongdoers).
قُلْ لَّآ اَجِدُ فِيْ مَآ اُوْحِيَ اِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلٰي طَاعِمٍ يَّطْعَمُہٗٓ اِلَّآ اَنْ يَّكُوْنَ مَيْتَۃً اَوْ دَمًا مَّسْفُوْحًا اَوْ لَحْمَ خِنْزِيْرٍ فَاِنَّہٗ رِجْسٌ اَوْ فِسْقًا اُہِلَّ لِغَيْرِ اللہِ بِہٖ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَّلَا عَادٍ فَاِنَّ رَبَّكَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-An‘ām 6:145
آپ فرما دیجئے کہ میرے پاس جو وحی کی گئی ہے میں اس میں تو کوئی (چیز)حرام نہیں پاتا جس کوکھانے والے کھائیں سوائے اس کے کہ مردار ہو یا رگوں سے بہتا ہوا خون یا سورکا گوشت پس وہ یقیناً ناپاک ہے یا سخت گناہ کی چیز ہو کہ اس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو (یعنی ناجائز ذبیحہ)پس اگر کوئی مجبور ہوجائے کہ نہ تو نافرمانی کرے اور نہ حد سے گزرے تو یقیناً آپ کا پروردگار بخشنے والا مہربان ہے۔
Say, ‘I do not find in what has been revealed to me (anything) forbidden for eating to eaters except that it be dead or blood flowing from the blood vessels or the flesh of swine, for that is certainly foul, or something greatly sinful on which the name of other than Allah has been pronounced (meaning unlawful slaughter). But if someone becomes helpless, neither disobeying nor transgressing, then your Rabb is indeed Forgiving, Merciful.
وَعَلَي الَّذِيْنَ ہَادُوْا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِيْ ظُفُرٍ وَمِنَ الْبَقَرِ وَالْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَيْہِمْ شُحُوْمَہُمَآ اِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُہُوْرُہُمَآ اَوِ الْحَــوَايَآ اَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍ ذٰلِكَ جَزَيْنٰہُمْ بِبَغْيِہِمْ وَاِنَّا لَصٰدِقُوْنَ Al-An‘ām 6:146
اور یہود پر ہم نے تمام ناخن والے جانور حرام کردیئے تھے اور گائے اور بھیڑ بکری میں سے ان دونوں کی چربیاں ان پر حرام کردیں سوائے اس کے جو ان کی پیٹھ پر ہو یا انتڑیوں سے یا ہڈی سے لگی ہو یہ ہم نے ان کوان کی سرکشی کی سزا دی تھی اور بے شک ہم سچے ہیں۔
And to the Jews We had forbidden all animals with claws, and had forbidden the fat of both the cow and the sheep and goat except that which is on their backs or attached with their intestines or bones. This We had given them as punishment for their rebellion, and without doubt, We are the Truthful.
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ رَّبُّكُمْ ذُوْ رَحْمَۃٍ وَّاسِعَۃٍ وَلَا يُرَدُّ بَاْسُہٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِيْنَ Al-An‘ām 6:147
پھر اگر یہ لوگ آپ کی تکذیب کریں تو فرما دیجئے کہ آپ کا پروردگار وسیع رحمت والا ہے اور اس کا عذاب مجرم لوگوں سے نہ ٹلے گا۔
Then if these people belie you, say, ‘Your Rabb is the Owner of Ample Mercy, and His torment will never be averted from the criminals.’
سَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ اَشْرَكُوْا لَوْ شَاۗءَ اللہُ مَآ اَشْرَكْنَا وَلَآ اٰبَاۗؤُنَا وَلَا حَرَّمْنَا مِنْ شَيْءٍ كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ حَتّٰي ذَاقُوْا بَاْسَـنَا قُلْ ہَلْ عِنْدَكُمْ مِّنْ عِلْمٍ فَتُخْرِجُوْہُ لَنَا اِنْ تَتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَاِنْ اَنْتُمْ اِلَّا تَخْرُصُوْنَ Al-An‘ām 6:148
عنقریب مشرک لوگ کہیں گے کہ اگر اللہ چاہتے تو ہم شرک نہ کرتے اور نہ ہمارے آباؤ اجداد اور نہ ہم کسی چیز کو حرام کہتے اسی طرح ان لوگوں نے تکذیب کی تھی جو ان سے پہلے تھے یہاں تک کہ ہمارے عذاب کا مزہ چکھ کر رہے۔ فرما دیجئے کہ کیا تمہارے پاس کوئی علم (سند)ہے تو اسے ہمارے سامنے لاؤ تم تو محض خیالی باتوں پر چلتے ہو اور تم محض خیال (اٹکل)سے باتیں بناتے ہو۔
Soon the polytheists will say, ‘Had Allah willed, neither we nor our forefathers would have practised polytheism, nor would we have declared anything forbidden.’ The people before them had similarly belied till they finally savoured the taste of Our torment. Say, ‘If you have any knowledge (authority), then produce it before us. You follow only imaginary thoughts and concoct imaginary tales (speculation).’
قُلْ فَلِلّٰہِ الْحُجَّۃُ الْبَالِغَۃُ فَلَوْ شَاۗءَ لَہَدٰىكُمْ اَجْمَعِيْنَ Al-An‘ām 6:149
آپ فرمادیجئے کہ اللہ ہی کی دلیل غالب ہے سواگر وہ (اللہ) چاہتے تو تم سب کو ہدایت فرمادیتے۔
Say, ‘It is Allah’s Argument that is final. Had He (Allah) so willed, He could have guided you all.’
قُلْ ہَلُمَّ شُہَدَاۗءَكُمُ الَّذِيْنَ يَشْہَدُوْنَ اَنَّ اللہَ حَرَّمَ ھٰذَا فَاِنْ شَہِدُوْا فَلَا تَشْہَدْ مَعَہُمْ وَلَا تَتَّبِعْ اَہْوَاۗءَ الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا وَالَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ وَہُمْ بِرَبِّہِمْ يَعْدِلُوْنَ Al-An‘ām 6:150
فرمائیے اپنے گواہوں کو لاؤ جو یہ گواہی دیں کہ اللہ نے یہ چیزیں حرام کی ہیں پھر اگر وہ گواہی دیں تو آپ ان کے ساتھ گواہی نہ دیں اور ان لوگوں کے خیالات کی پیروی نہ کریں جنہوں نے ہمارے دلائل کو جھٹلایا ہے اور وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور وہ (بتوں کو) اپنے پروردگار کے برابر ٹھہراتے ہیں۔
Say, ‘Bring your witnesses, who testify that Allah has forbidden these things.’ Then, if they testify, do not testify along with them. And do not follow the desires of those who have belied Our Proofs and those who do not believe in the Hereafter and they consider (idols) equal to their Rabb.
قُلْ تَعَالَوْا اَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ اَلَّا تُشْرِكُوْا بِہٖ شَـيْــــًٔـا وَّبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًا وَلَا تَقْتُلُوْٓا اَوْلَادَكُمْ مِّنْ اِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَاِيَّاہُمْ وَلَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَمَا بَطَنَ وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِيْ حَرَّمَ اللہُ اِلَّا بِالْحَقِّ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِہٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ Al-An‘ām 6:151
فرمائیے آؤ میں تم کو پڑھ کر سناؤں جو تمہارے پروردگار نے تم پر حرام کیا ہے کہ اس (اللہ)کے ساتھ کسی شے کوبھی شریک نہ بناؤ اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرو اور افلاس (کے ڈر)سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو کہ ہم روزی دیتے ہیں تم کو اور ان کو (بھی)اور بے حیائیوں کے قریب مت جاؤ جو ان میں سے ظاہرہوں اور جو چھپی ہوئی ہوںاور کسی جان (والے)کو قتل نہ کرنا جس سے اللہ نے منع فرمایا ہو مگر جائز طور پہ (جس کا شرع حکم دے)(اللہ)ان باتوں کا تم کو (تاکیدی)حکم کرتے ہیں تاکہ تم سمجھو۔
Say, ‘Let me recite to you what your Rabb has forbidden to you: that you do not associate anything (as partner) with Him (Allah) and do good to parents and do not kill your children (for fear) of poverty,’ for, We provide sustenance for you and also for them, ‘and do not go near immoralities - those among them that are open and those that are hidden, and do not kill a living (being), which Allah has forbidden, except lawfully (as enjoined by the Shari‘ah). (Allah) commands you these matters (emphatically), so that you understand.
وَلَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْيَتِيْمِ اِلَّا بِالَّتِيْ ہِىَ اَحْسَنُ حَتّٰي يَبْلُغَ اَشُدَّہٗ وَاَوْفُوا الْكَيْلَ وَالْمِيْزَانَ بِالْقِسْطِ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَا وَاِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوْا وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰي وَبِعَہْدِ اللہِ اَوْفُوْا ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِہٖ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ Al-An‘ām 6:152
اور یتیم کے مال کے پاس بھی مت جاؤ مگر بہتر طریقے سے یہاں تک کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچے۔ اور ناپ اور تول انصاف کے ساتھ پورا کرو ہم کسی کواس کی طاقت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتے اور جب بات کرو تو انصاف کرو خواہ وہ قریبی رشتہ دار ہی ہو۔ اور اللہ سے کیا ہوا وعدہ (عہد)پورا کرو۔ (اللہ نے)تم کوان سب کا (تاکیدی)حکم دیا ہے تاکہ تم یادرکھو۔
And do not even go near the property of an orphan except in a befitting manner, till the time he reaches maturity, and weigh and measure fully and justly.’ We do not burden anyone beyond his capacity. ‘And when you speak, be fair, even though he be a near relative, and fulfil your promise (pledge) with Allah. (Allah has) commanded all these (emphatically), so that you remember.
وَاَنَّ ھٰذَا صِرَاطِيْ مُسْتَقِـيْمًا فَاتَّبِعُوْہُ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّـبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيْلِہٖ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِہٖ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ Al-An‘ām 6:153
اور یہ کہ یہی (دین)میرا سیدھا راستہ ہے سو اس پر چلو اور دوسری راہوں پہ مت چلو کہ وہ تمہیں اس (اللہ )کی راہ سے الگ کردیں گی(اللہ نے)تم کو اس کا (تاکیدی)حکم دیا ہے تاکہ تم احتیاط رکھو۔
And that: This (Deen) is My straight Path, so walk on it and do not walk on other ways, as they will separate you from His (Allah’s) Path. (Allah) has commanded you this (emphatically), so that you remain conscious (be Allah-conscious).’
ثُمَّ اٰتَيْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ تَمَامًا عَلَي الَّذِيْٓ اَحْسَنَ وَتَفْصِيْلًا لِّكُلِّ شَيْءٍ وَّہُدًى وَّرَحْمَۃً لَّعَلَّہُمْ بِلِقَاۗءِ رَبِّہِمْ يُؤْمِنُوْنَ Al-An‘ām 6:154
پھرہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی جس سے نیک عمل کرنے والوں پر نعمت پوری کردی اور اس میں ہر چیز کی وضاحت اور رہنمائی اوررحمت ہے تاکہ وہ لوگ اپنے پروردگار سے ملنے پر ایمان لائیں۔
Then, We gave Musa (Alaihi as-Salam) the Book, through which (We) completed the blessing on the performers of noble deeds, and in it is an explanation of everything and guidance and mercy, so that those people believe in the meeting with their Rabb.
وَھٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰہُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْہُ وَاتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ Al-An‘ām 6:155
اور یہ (قرآن)ایک کتاب ہے کہ جس کو ہم نے بھیجا ہے بڑی برکت والی تو اس کی پیروی کرو اور پرہیزگاری اختیار کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
And this (Quran) is a Book, highly blessed, that has been sent by Us, so follow it and adopt Allah-consciousness, so that you are shown mercy.
اَنْ تَقُوْلُوْٓا اِنَّمَآ اُنْزِلَ الْكِتٰبُ عَلٰي طَاۗىِٕفَتَيْنِ مِنْ قَبْلِنَا وَاِنْ كُنَّا عَنْ دِرَاسَتِہِمْ لَغٰفِلِيْنَ Al-An‘ām 6:156
کہ تم (یوں نہ)کہو کہ ہم سے پہلے دو گروہوں پر کتابیں اتاری گئی تھیں اور ہم ان کے پڑھنے سے بے خبر ہی رہے۔
(Lest) you say, ‘Books were revealed to the two groups before us, and we remained unaware of their reading.’
اَوْ تَقُوْلُوْا لَوْ اَنَّآ اُنْزِلَ عَلَيْنَا الْكِتٰبُ لَكُنَّآ اَہْدٰي مِنْہُمْ فَقَدْ جَاۗءَكُمْ بَيِّنَۃٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَہُدًى وَّرَحْمَۃٌ فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَّبَ بِاٰيٰتِ اللہِ وَصَدَفَ عَنْہَا سَنَجْزِي الَّذِيْنَ يَصْدِفُوْنَ عَنْ اٰيٰتِنَا سُوْۗءَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوْا يَصْدِفُوْنَ Al-An‘ām 6:157
یا(یہ نہ)کہو کہ اگر ہم پر بھی کتاب نازل ہوتی تو ہم ان سے زیادہ سیدھے راستے پر ہوتے۔سو یقیناً اب تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے دلیل (ایک واضح کتاب)اورراہنمائی (کا ذریعہ)اور رحمت آچکی ہے سو اس سے بڑا ظالم کون ہے جو اللہ کی آیات (دلائل)کو جھوٹا کہے اور ان سے روکے سو ہم عنقریب ان لوگوں کو جو ہماری آیات سے روکتے ہیں ان کے روکنے کی وجہ سے بڑا عذاب دیں گے۔
Or (lest) you say, ‘Had a Book also been sent down to us, we would have been on a straighter path than them.’ So indeed, now there has come to you a proof (a manifest Book) from your Rabb and (a means of) guidance and mercy. So who is a greater wrongdoer than the one who belies the Ayaat (Proofs) of Allah and hinders from them? So We shall soon give a great torment to the people who hinder from Our Ayaat, for their hindering.
ہَلْ يَنْظُرُوْنَ اِلَّآ اَنْ تَاْتِـيَہُمُ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ اَوْ يَاْتِيَ رَبُّكَ اَوْ يَاْتِيَ بَعْضُ اٰيٰتِ رَبِّكَ يَوْمَ يَاْتِيْ بَعْضُ اٰيٰتِ رَبِّكَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا اِيْمَانُہَا لَمْ تَكُنْ اٰمَنَتْ مِنْ قَبْلُ اَوْ كَسَبَتْ فِيْٓ اِيْمَانِہَا خَيْرًا قُلِ انْتَظِرُوْٓا اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ Al-An‘ām 6:158
کیا یہ اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا آپ کا پروردگار آئے یا آپ کے پروردگار کی کوئی بڑی نشانی آئے جس دن آپ کے پروردگار کی بڑی نشانی آپہنچے گی کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے کام نہ آئے گا جو پہلے سے ایمان نہیں رکھتا یا اس نے اپنے ایمان کی حالت میں نیک عمل نہ کیے ہوں فرما دیجئے انتظار کرو یقیناً ہم بھی انتظار کرتے ہیں۔
Are they waiting for the event that angels should come to them, or that your Rabb should come, or that a great sign of your Rabb should come? On the Day when a great sign of your Rabb comes, the belief of a person who had not believed earlier or had not performed noble deeds during (his) state of belief will be of no avail to him. Say, ‘Wait. Indeed, we too are waiting.’
اِنَّ الَّذِيْنَ فَرَّقُوْا دِيْنَہُمْ وَكَانُوْا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْہُمْ فِيْ شَيْءٍ اِنَّمَآ اَمْرُہُمْ اِلَى اللہِ ثُمَّ يُنَبِّئُہُمْ بِمَا كَانُوْا يَفْعَلُوْنَ Al-An‘ām 6:159
بے شک جن لوگوں نے اپنے دین کو الگ الگ کردیا اور گروہ، گروہ بن گئے ان سے آپ کا کوئی تعلق نہیں بے شک ان کا کام اللہ کے حوالے ہے پھر جو وہ کرتے رہے ہیں وہ ان کو بتائیں گے۔
Without doubt, you have no concern with those who separated their religion and became sects. Undoubtedly, their case is with Allah; then He will inform them about what they have been doing.
مَنْ جَاۗءَ بِالْحَسَـنَۃِ فَلَہٗ عَشْرُ اَمْثَالِہَا وَمَنْ جَاۗءَ بِالسَّيِّئَۃِ فَلَا يُجْزٰٓى اِلَّا مِثْلَہَا وَہُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ Al-An‘ām 6:160
جو کوئی (اللہ کے حضور)نیکی لائے گا تو اس کو ایسی دس نیکیاں ملیں گی اور جو کوئی برائی لائے گا تو اس کو ویسی ہی سزا ملے گی اور ان پر زیادتی نہیں کی جائے گی۔
Whoever brings a good (deed) (before Allah’s Presence), he will be awarded ten times the like of it, and whoever brings an evil (deed) will receive equal punishment, and they will not be wronged.
قُلْ اِنَّنِيْ ہَدٰىنِيْ رَبِّيْٓ اِلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْم ۥۚ دِيْنًا قِــيَمًا مِّلَّۃَ اِبْرٰہِيْمَ حَنِيْفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ Al-An‘ām 6:161
فرما دیجئے کہ بے شک مجھے میرے پروردگار نے ایک سیدھاراستہ بتا دیا ہے وہ ایک مستحکم دین ہے جو ابراہیم(علیہ السلام)کا طریقہ ہے جس میں ذرا ٹیڑھا پن نہیں اور وہ شرک کرنے والوں میں سے نہ تھے۔
Say, ‘Indeed, my Rabb has shown me a straight path, the established Deen in which there is not even the slightest crookedness, the way of Ibraheem (Alaihi as-Salam), and he was not of the polytheists.’
قُلْ اِنَّ صَلَاتِيْ وَنُسُكِيْ وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِيْ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ Al-An‘ām 6:162
فرما دیجئے کہ بے شک میری نماز اور میری عبادتیں اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔
Say, ‘Without doubt, my Salah and my worship and my life and my death are all for Allah, Who is the Rabb of all the worlds.
لَا شَرِيْكَ لَہٗ وَبِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِـمِيْنَ Al-An‘ām 6:163
اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھے اسی کاحکم ہوا ہے اور میں سب ماننے والوں سے پہلا ہوں۔
He has no partner. And I have been commanded thus, and I am the first of all the believers.’
قُلْ اَغَيْرَ اللہِ اَبْغِيْ رَبًّا وَّہُوَرَبُّ كُلِّ شَيْءٍ وَلَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ اِلَّا عَلَيْہَا وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰي ثُمَّ اِلٰي رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِيْہِ تَخْتَلِفُوْنَ Al-An‘ām 6:164
فرمادیجئے کہ کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور پروردگار تلاش کروں؟ اوروہی تو ہر چیز کا پروردگار ہے اور جو کام کوئی کرتا ہے اس کا اثر اسی پر جاتا ہے اور کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا پھر تم سب کو اپنے پروردگار کے پاس لوٹ کر جانا ہے تو جن باتوں میں تم اختلاف کرتے تھے وہ تم کو بتائے گا۔
Say, ‘Should I seek some Rabb other than Allah, while He is the Rabb of everything?’ And the effect of every deed done by a person returns to him, and no bearer of burdens will bear the burden of another. Then all of you have to return to your Rabb, and He will inform you about the matters in which you differed.
وَہُوَالَّذِيْ جَعَلَكُمْ خَلٰۗىِٕفَ الْاَرْضِ وَرَفَعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجٰتٍ لِّيَبْلُوَكُمْ فِيْ مَآ اٰتٰىكُمْ اِنَّ رَبَّكَ سَرِيْعُ الْعِقَابِ وَاِنَّہٗ لَغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-An‘ām 6:165
وہی (اللہ)تو ہے جس نے تم کو زمین میں (اپنا)نائب بنایا اور ایک کا دوسرے پر رتبہ بڑھایا تاکہ ان چیزوں میں جو تم کو عطا کی ہیں تمہیں آزمائے بے شک آپ کا رب جلد سزا دینے والا ہے اور یقیناً وہ بخشنے والا مہربان ہے۔
He (Allah) it is, Who made you (His) vice-regents on earth and exalted some of you above others, so that He may try you in what He has granted you. Undoubtedly, your Rabb is Quick in giving punishment, and indeed He is Forgiving, Merciful.
Back to top