Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْمُمْتَحِنَة

Chapter 60: Al-Mumtahinah (13 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا عَدُوِّيْ وَعَدُوَّكُمْ اَوْلِيَاۗءَ تُلْقُوْنَ اِلَيْہِمْ بِالْمَوَدَّۃِ وَقَدْ كَفَرُوْا بِمَا جَاۗءَكُمْ مِّنَ الْحَـقِّ ۰ۚ يُخْرِجُوْنَ الرَّسُوْلَ وَاِيَّاكُمْ اَنْ تُؤْمِنُوْا بِاللہِ رَبِّكُمْ ۰ۭ اِنْ كُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِہَادًا فِيْ سَبِيْلِيْ وَابْتِغَاۗءَ مَرْضَاتِيْ ۰ۤۖ تُسِرُّوْنَ اِلَيْہِمْ بِالْمَوَدَّۃِ ۰ۤۖ وَاَنَا اَعْلَمُ بِمَآ اَخْفَيْتُمْ وَمَآ اَعْلَنْتُمْ ۰ۭ وَمَنْ يَّفْعَلْہُ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاۗءَ السَّبِيْلِ Al-Mumtahinah 60:1
اے ایمان والو! میرے دشمنوں اور اپنے دشمنوں کو دوست مت بناؤ کہ ان کو دوستی کا پیغام بھیجتے ہو حالانکہ تمہارے پاس جو (دین) حق آچکا ہے، وہ اس کے منکر ہیں۔ پیغمبر کو اور تم کو اس وجہ سے کہ تم اللہ، اپنے پروردگار پر ایمان لاچکے ہو، شہر بدر کرچکے ہیں۔ اگر تم میرے رستے پر جہاد کرنے اور میری رضا مندی پانے کی غرض سے (گھروں سے) نکلے ہو، تم ان سے چپکے سے دوستی کی باتیں کرتے ہو حالانکہ مجھے خوب معلوم ہے جو تم چھپا کر کرتے ہو اور جو ظاہر کرتے ہو۔ اور جو شخص تم میں سے ایسا کرے گا تو یقیناً وہ سیدھے راستے سے بھٹک گیا۔
O believers! Do not befriend My enemies and your enemies, that you send them a message of friendship, although they are deniers of the Truth(Deen)which has come to you. They have driven the Messenger and yourselvesout of the city for the reason that you have believed in Allah, your Rabb. If you have come out (of your homes) for Jihad in My Way and for seeking My Good Pleasure, (yet) you talk of friendship with them in secret, although I know well what you do secretly and what you do openly; and the person, among you, who will do thus, has assuredly strayed from the straight path.
اِنْ يَّثْقَفُوْكُمْ يَكُوْنُوْا لَكُمْ اَعْدَاۗءً وَّيَبْسُطُوْٓا اِلَيْكُمْ اَيْدِيَہُمْ وَاَلْسِنَتَہُمْ بِالسُّوْۗءِ وَوَدُّوْا لَوْ تَكْفُرُوْنَ Al-Mumtahinah 60:2
اگر یہ تم پر قابو پائیں تو (فوراً) تمہارے دشمن ہوجائیں اور ایذ کے لیئے تم پر اپنے ہاتھ (بھی) چلائیں اور اپنی زبانیں (بھی) اور وہ چاہتے ہیں کہ تم کافر ہو جاؤ۔
Should they overpower you, they will (immediately) become your enemies and will stretch their hands and (also) their tongues against you to torture you, and they want that you should become unbelievers.
لَنْ تَنْفَعَكُمْ اَرْحَامُكُمْ وَلَآ اَوْلَادُكُمْ ۰ۚۛ يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ ۰ۚۛ يَفْصِلُ بَيْنَكُمْ ۰ۭ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ Al-Mumtahinah 60:3
قیامت کے دن نہ تمہارے رشتہ دار کام آئیں گے اور نہ تمہاری اولاد۔ وہ (اللہ) تمہارے درمیان فیصلہ فرمائیں گے اور اللہ تمہارے سب اعمال کو دیکھتے ہیں۔
Neither your relatives nor your children will avail you on the Day of Qiyamah; He (Allah) will judge between you, and Allah watches all your deeds.
قَدْ كَانَتْ لَكُمْ اُسْوَۃٌ حَسَـنَۃٌ فِيْٓ اِبْرٰہِيْمَ وَالَّذِيْنَ مَعَہٗ ۰ۚ اِذْ قَالُوْا لِقَوْمِہِمْ اِنَّا بُرَءٰۗؤُا مِنْكُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ ۰ۡكَفَرْنَا بِكُمْ وَبَدَا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ الْعَدَاوَۃُ وَالْبَغْضَاۗءُ اَبَدًا حَتّٰى تُؤْمِنُوْا بِاللہِ وَحْدَہٗٓ اِلَّا قَوْلَ اِبْرٰہِيْمَ لِاَبِيْہِ لَاَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ وَمَآ اَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللہِ مِنْ شَيْءٍ ۰ۭ رَبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَاِلَيْكَ اَنَبْنَا وَاِلَيْكَ الْمَصِيْرُ Al-Mumtahinah 60:4
یقیناً تمہارے لیئے ابراہیم (علیہ السلام) میں اور جو لوگ (اطاعت میں)ان کے ساتھ تھے ایک اچھا نمونہ ہے۔ جب انہوں نے اپنی قوم سے کہہ دیا کہ بے شک ہم تم سے اور جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو، ان سے بے تعلق ہیں۔ ہم تمہارے (عقیدے کے) منکرہیں اور ہم میں اور تم میں ہمیشہ کے لیئےکھلی دشمنی اور بغض رہے گا جب تک کہ تم اللہ واحد پر ایمان نہ لاؤ۔ ہاں ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ سے یہ (ضرور) کہا کہ میں آپ کے لیئےضرور بخشش طلب کروں گا۔ اور میں اللہ کے سامنے آپ کے لیے کسی بات کا اختیار نہیں رکھتا۔ اے ہمارے پروردگار! ہم آپ پر بھروسہ کرتے ہیں اور آپ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں اور (ہمیں) آپ ہی کی طرف لوٹنا ہے۔
Indeed, there is an excellent model for you in Ibraheem (Alaihi as-Salam)and those who were with him (in obedience), when they told their people, ‘Indeed, we are disassociated with you and those whom you worship other than Allah, we are your (belief’s) deniers, and there will always remain open enmity and animosity between us and you until you believe in the One Allah; yes, Ibraheem (Alaihi as-Salam)did (certainly) say to his father, ‘I shall surely seek forgiveness for you, and I do not have any authority for you before Allah. O our Rabb! We trust You and only to You (we) turn repentant and only to You (we) have to return.
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَۃً لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ۰ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ Al-Mumtahinah 60:5
اے ہمارے پروردگار!ً ہم کو کافروں کے ہاتھ سے مصیبت میں نہ ڈالیئے اور اے ہمارے پروردگار! ہمارے گناہ معاف فرمائیے۔ بے شک آپ زبردست حکمت والے ہیں۔
O our Rabb! Put us not into hardship at the hands of the unbelievers, and O our Rabb! Forgive us our sins. Indeed You are the Dominant, the Wise.
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيْہِمْ اُسْوَۃٌ حَسَـنَۃٌ لِّمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللہَ وَالْيَوْمَ الْاٰخِرَ ۰ۭ وَمَنْ يَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللہَ ہُوَالْغَنِيُّ الْحَمِيْدُ Al-Mumtahinah 60:6
بے شک ان لوگوں (کے طرز عمل) میں تمہارے لیئےعمدہ نمونہ ہے ایسے شخص کے لیئے جو اللہ (کے سامنے جانے) اور قیامت کے دن کی اُمید رکھتا ہو۔ اور جو روگردانی کرے تو یقینا اللہ ہی بے نیاز، تعریف کے سزاوار ہیں۔
Without doubt, there is an excellent model for you in (the conduct of) those people, fora person who hopes for (appearing before) Allah and the Day of Qiyamah. And the one who turns his face away, then indeed it is Allah, Who is Independent, Worthy of Praise.
عَسَى اللہُ اَنْ يَّجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِيْنَ عَادَيْتُمْ مِّنْہُمْ مَّوَدَّۃً ۰ۭ وَاللہُ قَدِيْرٌ ۰ۭ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Mumtahinah 60:7
عجب نہیں کہ اللہ تم میں اور جن لوگوں سے تم دشمنی رکھتے ہو دوستی پیدا فرما دیں۔ اور اللہ قادر ہیں اور اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
It is not unexpected that Allah may create friendship between you and the people with whom you have enmity, and Allah is Omnipotent, and Allah is Forgiving, Merciful.
لَا يَنْہٰىكُمُ اللہُ عَنِ الَّذِيْنَ لَمْ يُقَاتِلُوْكُمْ فِي الدِّيْنِ وَلَمْ يُخْرِجُوْكُمْ مِّنْ دِيَارِكُمْ اَنْ تَبَرُّوْہُمْ وَتُقْسِطُوْٓا اِلَيْہِمْ ۰ۭ اِنَّ اللہَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِيْنَ Al-Mumtahinah 60:8
جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی نہیں کی اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ہے ان کے ساتھ بھلائی اور انصاف کا سلوک کرنے سے اللہ تمہیں منع نہیں فرماتے۔ بے شک اللہ تو انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتے ہیں۔
Allah does not forbid you to treat with goodness and justice those people who have neither fought against you on account of the Deen nor have driven you out of your homes. Without doubt, Allah befriends those who dispense justice.
اِنَّمَا يَنْہٰىكُمُ اللہُ عَنِ الَّذِيْنَ قٰتَلُوْكُمْ فِي الدِّيْنِ وَاَخْرَجُوْكُمْ مِّنْ دِيَارِكُمْ وَظٰہَرُوْا عَلٰٓي اِخْرَاجِكُمْ اَنْ تَوَلَّوْہُمْ ۰ۚ وَمَنْ يَّتَوَلَّہُمْ فَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الظّٰلِمُوْنَ Al-Mumtahinah 60:9
بے شک اللہ ان لوگوں سے تم کو منع فرماتے ہیں جنہوں نے دین کے بارے تمہارے ساتھ جنگ کی اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں (اوروں کی) مدد کی، کہ ان سے دوستی کرو۔ اور جو ان سے دوستی کریں گے تو وہی ظالم ہیں۔
Indeed Allah forbids you to befriend those people who fought against you on account of the Deen and drove you out of your homes and helped (others) to drive you out. And those who befriend them, they are the wrongdoers.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا جَاۗءَكُمُ الْمُؤْمِنٰتُ مُہٰجِرٰتٍ فَامْتَحِنُوْہُنَّ ۰ۭ اَللہُ اَعْلَمُ بِـاِيْمَانِہِنَّ ۰ۚ فَاِنْ عَلِمْتُمُوْہُنَّ مُؤْمِنٰتٍ فَلَا تَرْجِعُوْہُنَّ اِلَى الْكُفَّارِ ۰ۭ لَا ہُنَّ حِلٌّ لَّہُمْ وَلَا ہُمْ يَحِلُّوْنَ لَہُنَّ ۰ۭ وَاٰتُوْہُمْ مَّآ اَنْفَقُوْا ۰ۭ وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ اَنْ تَنْكِحُوْہُنَّ اِذَآ اٰتَيْتُمُوْہُنَّ اُجُوْرَہُنَّ ۰ۭ وَلَا تُمْسِكُوْا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ وَاسْـَٔــلُوْا مَآ اَنْفَقْتُمْ وَلْيَسْـَٔــلُوْا مَآ اَنْفَقُوْا ۰ۭ ذٰلِكُمْ حُكْمُ اللہِ ۰ۭ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ ۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ Al-Mumtahinah 60:10
اے ایمان والو! جب تمہارے پاس ایمان والی عورتیں ہجرت کرکے آئیں تو تم ان کا امتحان کرلیا کرو۔ اللہ ہی ان کے ایمان کو خوب جانتے ہیں۔ پس اگر تم ان کو ایمان والیاں سمجھو تو ان کو کفار کے پاس واپس نہ بھیجو۔ نہ وہ عورتیں ان (کافروں) کے لیئے حلال ہیں اور نہ وہ (کافر) ان عورتوں کے لیئے حلال ہیں۔ اور انہوں (کافروں) نے جو کچھ خرچ کیا ہو ان کو ادا کردو۔ او رتم پر کوئی گناہ نہیں کہ ان عورتوں کو ان کے مہر دے کر ان سے نکاح کر لو اور کافر عورتوں کی ناموس کو قبضے میں نہ رکھو (یعنی کفار کو واپس کر دو)۔ اور ان پر جو خرچ کیا ہو ان سے طلب کرلو اور جو کچھ انہوں نے خرچ کیا ہو وہ تم سے طلب کرلیں۔ یہ اللہ کا حکم ہے جو تم میں فیصلہ کیے دیتے ہیں اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں۔
O believers! When the believing women come to you as emigrants, examine them. Only Allah truly knows their faith. Thus if you consider them as believers, do not send them back to the unbelievers. Neither are those women lawful for them (unbelievers) nor are those (unbelievers) lawful for those women. And whatever they (unbelievers) have spent, pay it back to them, and there is no sin on you that you marry these women on payment of their dowers, and hold not the honour of the unbelieving women (meaning, return them to the unbelievers), and demand from them (the unbelievers) whatever you have spent on them (the women) and they should demand from you whatever they have spent. This is the Command of Allah, Who judges between you, and Allah is Knowing, Wise.
وَاِنْ فَاتَكُمْ شَيْءٌ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ اِلَى الْكُفَّارِ فَعَاقَبْتُمْ فَاٰتُوا الَّذِيْنَ ذَہَبَتْ اَزْوَاجُہُمْ مِّثْلَ مَآ اَنْفَقُوْا ۰ۭ وَاتَّقُوا اللہَ الَّذِيْٓ اَنْتُمْ بِہٖ مُؤْمِنُوْنَ Al-Mumtahinah 60:11
اور اگر تمہاری بیبیوں میں سے کوئی بی بی تمہارے ہاتھ سے نکل کر کافروں کے پاس چلی جائے تو ان (کافروں) سے جنگ کرو (اور ان سے تم کو غنیمت ملے) تو جن کی عورتیں چلی گئی ہیں ان لوگوں کو اتنا دے دو جتنا انہوں نے خرچ کیا تھا اور اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان لائے ہو۔
If any of your wives deserts from you to the unbelievers, then fight them (the unbelievers, and out of the booty that you get from them), give those whose wives have gone, as much as they had spent, and remain conscious of Allah, in Whom you believe.
يٰٓاَيُّہَا النَّبِيُّ اِذَا جَاۗءَكَ الْمُؤْمِنٰتُ يُبَايِعْنَكَ عَلٰٓي اَنْ لَّا يُشْرِكْنَ بِاللہِ شَـيْـــــًٔــا وَّلَا يَسْرِقْنَ وَلَا يَزْنِيْنَ وَلَا يَقْتُلْنَ اَوْلَادَہُنَّ وَلَا يَاْتِيْنَ بِبُہْتَانٍ يَّفْتَرِيْنَہٗ بَيْنَ اَيْدِيْہِنَّ وَاَرْجُلِہِنَّ وَلَا يَعْصِيْنَكَ فِيْ مَعْرُوْفٍ فَبَايِعْہُنَّ وَاسْتَغْفِرْ لَہُنَّ اللہَ ۰ۭ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Mumtahinah 60:12
اے پیغمبرﷺ! جب مومن عورتیں آپ کے پاس اس بات پر بیعت کرنے کو آئیں کہ اللہ کے ساتھ کسی شے کو شریک نہ کریں گی اور نہ چوری کریں گی اور نہ بدکاری کریں گی اور نہ اپنے بچوں کو قتل کریں گی اور نہ اپنے ہاتھوں اور پاؤں میں کوئی بہتان باندھ لائیں گی (کہ بہتان کی اولاد لے آئیں) اور نیک کاموں میں آپ کی نافرمانی نہ کریں گی۔ تو اُن سے بیعت لے لیجئیےاور ان کے لیئے اللہ سے بخشش طلب فرمائیں۔ بے شک اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
O Messenger (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam)!When the believing women come to give Bai‘at to you, pledging that they will not ascribe anything as partner with Allah and will not steal and will not commit adultery and will not kill their children and will not bring any slander between their hands and feet (that they bring falsely attributed children) and will not disobey you in virtuous deeds, then accept their Bai‘at and seek forgiveness for them from Allah. No doubt, Allah is Forgiving, Merciful.
يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللہُ عَلَيْہِمْ قَدْ يَىِٕسُوْا مِنَ الْاٰخِرَۃِ كَـمَا يَىِٕسَ الْكُفَّارُ مِنْ اَصْحٰبِ الْقُبُوْرِ Al-Mumtahinah 60:13
اے ایمان والو! ان لوگوں سے (بھی) دوستی مت کرو جن پر اللہ نے غضب فرمایا وہ آخرت سے ایسے نااُمید ہو گئے ہیں جیسے کفار قبر والوں (کے دوبارہ جی اٹھنے) سے نا اُمید ہیں۔
O believers! Do not befriend those people (also) on whom Allah sent His Wrath. They have despaired of the Hereafter like the unbelievers have despaired (of the revival) of those (buried) in the graves.
Back to top