Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْأَعْرَاف

Chapter 7: Al-A‘rāf (206 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
الۗمّۗصۗ Al-A‘rāf 7:1
المص
ALIF-LAAM-MEEM-SUAD.
كِتٰبٌ اُنْزِلَ اِلَيْكَ فَلَا يَكُنْ فِيْ صَدْرِكَ حَرَجٌ مِّنْہُ لِتُنْذِرَ بِہٖ وَذِكْرٰي لِلْمُؤْمِنِيْنَ Al-A‘rāf 7:2
یہ کتاب جو آپ پر نازل فرمائی گئی ہے سو اس کے سبب آپ کو تنگ دل نہیں ہونا چاہیے یہ اس لئے ہے کہ آپ اس کے ذریعے (انجام بد سے)ڈرائیں اور ایمان والوں کے لئے نصیحت ہے۔
This Book that has been revealed to you - so let not your heart be straitened on account of it. It is (revealed), so that you warn by it (of a bad end), and it is an advice for the believers.
اِتَّبِعُوْا مَآ اُنْزِلَ اِلَيْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَلَا تَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِہٖٓ اَوْلِيَاۗءَ قَلِيْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ Al-A‘rāf 7:3
لوگو! اس کی پیروی کرو جو چیز تمہارے پروردگارکی طرف سے تمہارے پاس آئی ہے اور اس کے علاوہ دوسرے دوستوں کی پیروی نہ کرو۔ تم بہت کم نصیحت قبول کرتے ہو۔
O people! Follow that which has come to you from your Rabb, and do not follow any friends other than Him. You accept very little advice.
وَكَمْ مِّنْ قَرْيَۃٍ اَہْلَكْنٰہَا فَجَاۗءَہَا بَاْسُـنَا بَيَاتًا اَوْ ہُمْ قَاۗىِٕلُوْنَ Al-A‘rāf 7:4
اور کتنی بستیاں ہیں جو ہم نے تباہ کردیں کہ ان پر ہمارا عذاب رات کوسوتے میں آیا یا جب وہ دوپہر کو سوتے تھے۔
And how many townships there were which We have destroyed, Our torment came upon them by night during sleep or while they were sleeping in the afternoon.
فَمَا كَانَ دَعْوٰىہُمْ اِذْ جَاۗءَہُمْ بَاْسُـنَآ اِلَّآ اَنْ قَالُوْٓا اِنَّا كُنَّا ظٰلِـمِيْنَ Al-A‘rāf 7:5
پس جب ان پر ہمارا عذاب آتا تھا تو ان کے منہ سے یہی نکلتا تھا کہ بے شک ہم ہی ظالم تھے۔
So when Our torment used to come upon them they would only utter, ‘Indeed, we had been the wrongdoers.’
فَلَنَسْــــَٔـلَنَّ الَّذِيْنَ اُرْسِلَ اِلَيْہِمْ وَلَنَسْــــَٔـلَنَّ الْمُرْسَلِيْنَ Al-A‘rāf 7:6
سو جن کی طرف پیغمبر بھیجے گئے ہم ان لوگوں سے ضرور پوچھیں گے اور پیغمبروں سے بھی ضرور پوچھیں گے۔
So We shall certainly question those people to whom Messengers were sent, and We shall certainly ask the Messengers also.
فَلَنَقُصَّنَّ عَلَيْہِمْ بِعِلْمٍ وَّمَا كُنَّا غَاۗىِٕبِيْنَ Al-A‘rāf 7:7
پھر ہم اپنے علم سے ضرور ان کو حالات بیان فرمائیں گے اور ہم کہیں غائب تو نہیں تھے۔
Then, We shall certainly narrate the events to them with Our Knowledge, and We had not been absent anywhere.
وَالْوَزْنُ يَوْمَىِٕذِۨ الْحَقُّ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُہٗ فَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Al-A‘rāf 7:8
اور اس روز حق (انصاف)کے ساتھ وزن کیا جائے گا پھر جن کا پلڑا بھاری ہوگا سو وہ لوگ کامیاب ہوں گے۔
And on that Day the weighing will be done with truth (justice). Then the ones whose scales are heavy, so those people will be successful.
وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِيْنُہٗ فَاُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَہُمْ بِمَا كَانُوْا بِاٰيٰتِنَا يَظْلِمُوْنَ Al-A‘rāf 7:9
اور جن کے پلڑے ہلکے ہوں گے سو یہ وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنا (بہت) نقصان کرلیا اس لئے کہ وہ ہماری آیات کے ساتھ بے انصافی کرتے تھے۔
And the ones whose scales are light, so they will be the people who incurred a (great) loss to themselves, because they used to be unjust to Our Ayaat.
وَلَقَدْ مَكَّنّٰكُمْ فِي الْاَرْضِ وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيْہَا مَعَايِشَ قَلِيْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ Al-A‘rāf 7:10
اور بے شک ہم ہی نے تم کو زمین میں بسنے کی جگہ دی اور تمہارے لئے اس میں سامان معیشت پیدا فرمائے۔ تم کم ہی شکر کرتے ہو۔
And indeed it is only We, Who gave you a place to live on the earth and produced the means of your livelihood in it. You give very little thanks.
وَلَقَدْ خَلَقْنٰكُمْ ثُمَّ صَوَّرْنٰكُمْ ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلٰۗىِٕكَۃِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْٓا اِلَّآ اِبْلِيْسَ لَمْ يَكُنْ مِّنَ السّٰجِدِيْنَ Al-A‘rāf 7:11
اور بے شک ہم نے تم کو پیدا فرمایا پھر ہم نے تمہاری صورت بنائی پھر فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم (علیہ السلام)کے سامنے سجدہ کرو پس انہوں نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے ۔وہ سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ تھا۔
And indeed We created you, then We made your shape, and then ordered the angels to prostrate themselves before Adam (Alaihi as-Salam), so they prostrated themselves except Iblees, he was not of those who prostrated.
قَالَ مَا مَنَعَكَ اَلَّا تَسْجُدَ اِذْ اَمَرْتُكَ قَالَ اَنَا خَيْرٌ مِّنْہُ خَلَقْتَنِيْ مِنْ نَّارٍ وَّخَلَقْتَہٗ مِنْ طِيْنٍ Al-A‘rāf 7:12
(اللہ نے)فرمایا جب میں نے تجھے حکم دیا تو سجدہ کرنے سے تجھے کس چیز نے روکا۔ کہنے لگا میں ان (آدم علیہ السلام)سے افضل ہوں آپ نے مجھے آگ سے پیدا فرمایا اور ان کو مٹی سے پیدا فرمایا۔
(Allah) said, ‘What stopped you from prostrating yourself when I had commanded you?’ He said, ‘I am superior to him (Adam - Alaihi as-Salam), You created me from fire and created him from clay.’
قَالَ فَاہْبِطْ مِنْہَا فَمَا يَكُوْنُ لَكَ اَنْ تَتَكَبَّرَ فِيْہَا فَاخْرُجْ اِنَّكَ مِنَ الصّٰغِرِيْنَ Al-A‘rāf 7:13
فرمایا تو یہاں سے نکل (اتر)جا تجھے زیب نہیں دیتا کہ تو اس جگہ تکبرکرے پس نکل جا۔ بے شک تو ذلیلوں میں سے ہے۔
He commanded, ‘Get out (down) from here. It does not befit you to show arrogance in this place. So get out, without doubt, you are of the disgraced.’
قَالَ اَنْظِرْنِيْٓ اِلٰي يَوْمِ يُبْعَثُوْنَ Al-A‘rāf 7:14
کہنے لگا کہ مجھ کو اس دن تک مہلت دیجئے جس دن لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گے۔
He said, ‘Grant me leave till the Day the people will be raised from the graves.’
قَالَ اِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِيْنَ Al-A‘rāf 7:15
فرمایا یقیناً تجھ کو مہلت دی جاتی ہے۔
He said, ‘You are indeed granted leave.’
قَالَ فَبِمَآ اَغْوَيْتَنِيْ لَاَقْعُدَنَّ لَہُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيْمَ Al-A‘rāf 7:16
کہنے لگا کہ مجھے آپ نے گمراہ کیا اس کے سبب (قسم کھاتا ہوں کہ)میں ان کی تاک میں آپ کی سیدھی راہ پر ضرور بیٹھوں گا۔
He said, ‘You have led me astray; because of this (I swear that) I will certainly sit in ambush for them on Your straight Path.
ثُمَّ لَاٰتِيَنَّہُمْ مِّنْۢ بَيْنِ اَيْدِيْہِمْ وَمِنْ خَلْفِہِمْ وَعَنْ اَيْمَانِہِمْ وَعَنْ شَمَاۗىِٕلِہِمْ وَلَا تَجِدُ اَكْثَرَہُمْ شٰكِرِيْنَ Al-A‘rāf 7:17
پھر ان پر ان کے آگے سے آؤں گا اور ان کے پیچھے سے آؤں گا اور ان کے دائیں سے آؤں گا اور ان کے بائیں سے آؤں گا اور آپ ان میں سے اکثر کو شکر کرنے والا نہ پائیں گے۔
And then I will come upon them from their front and from their back and from their right and from their left, and You will not find the majority of them thankful.’
قَالَ اخْرُجْ مِنْہَا مَذْءُوْمًا مَّدْحُوْرًا لَمَنْ تَبِعَكَ مِنْہُمْ لَاَمْلَــــَٔـنَّ جَہَنَّمَ مِنْكُمْ اَجْمَعِيْنَ Al-A‘rāf 7:18
ارشاد ہوا یہاں سے ذلیل وخوار ہوکر نکل جا۔ ان میں سے جو تیری پیروی کرے گا میں ضرور تم سب سے جہنم کو بھردوں گا۔
It was commanded, ‘Get out of here disgraced and wretched! Whoever of them follows you, I will certainly fill Hell with all of you.’
وَيٰٓاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّۃَ فَكُلَا مِنْ حَيْثُ شِـئْتُمَا وَلَا تَقْرَبَا ہٰذِہِ الشَّجَرَۃَ فَتَكُوْنَا مِنَ الظّٰلِـمِيْنَ Al-A‘rāf 7:19
اور اے آدم(علیہ السلام)! آپ اور آپ کی بیوی جنت میں رہیں پھر جہاں سے چاہیں، کھائیں اور اس درخت کے قریب بھی مت جائیں ورنہ آپ غلط کام کرنے والوں میں سے ہوجائیں گے۔
And O Adam (Alaihi as-Salam)! You and your wife dwell in Paradise, then eat from wherever you wish, and do not even go near this tree, otherwise you will become of the wrongdoers.
فَوَسْوَسَ لَہُمَا الشَّيْطٰنُ لِيُبْدِيَ لَہُمَا مَا وٗرِيَ عَنْہُمَا مِنْ سَوْاٰتِہِمَا وَقَالَ مَا نَہٰىكُمَا رَبُّكُمَا عَنْ ہٰذِہِ الشَّجَرَۃِ اِلَّآ اَنْ تَكُوْنَا مَلَكَيْنِ اَوْ تَكُوْنَا مِنَ الْخٰلِدِيْنَ Al-A‘rāf 7:20
پھر شیطان نے ان کو وسوسہ ڈالا کہ ان کے ستر کی جگہیں جو ان سے پوشیدہ تھیں ان پر ظاہر کردے اور ان سے کہنے لگا کہ آپ کو آپ کے پروردگار نے اس درخت سے صرف اس لئے روکاہے کہ کہیں آپ فرشتے نہ بن جائیں یا کہیں ہمیشہ رہنے والے نہ ہوجائیں۔
Then Shaitan whispered to them so as to expose to them their nakedness that was hidden from them, and he said to them, ‘Your Rabb has only forbidden you from this tree lest you become angels or become immortals.’
وَقَاسَمَہُمَآ اِنِّىْ لَكُمَا لَمِنَ النّٰصِحِيْنَ Al-A‘rāf 7:21
اور دونوں کے روبرو قسم کھائی کہ بے شک میں آپ کاخیر خواہ ہوں۔
And he swore before both of them, ‘Indeed I am your well-wisher.’
فَدَلّٰىہُمَا بِغُرُوْرٍ فَلَمَّا ذَاقَا الشَّجَرَۃَ بَدَتْ لَہُمَا سَوْاٰتُہُمَا وَطَفِقَا يَخْصِفٰنِ عَلَيْہِمَا مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّۃِ وَنَادٰىہُمَا رَبُّہُمَآ اَلَمْ اَنْہَكُمَا عَنْ تِلْكُمَا الشَّجَرَۃِ وَاَقُلْ لَّكُمَآ اِنَّ الشَّيْطٰنَ لَكُمَا عَدُوٌّ مُّبِيْنٌ Al-A‘rāf 7:22
پس دھوکہ دے کر ان کو (خطا کی طرف)کھینچ لیا پس جب ان دونوں نے درخت (کا پھل)چکھا تو دونوں کے پردہ کا بدن ایک دوسرے کے سامنے بے پردہ ہوگیا اور وہ بہشت (کے درختوں)کے پتے (توڑ توڑ کر)اپنے اوپر چپکانے لگے اور (تب)ان کے پروردگار نے ان کو پکار کر فرمایا کیا ہم نے آپ کو اس درخت سے روکا نہ تھا اور آپ کو بتا نہ دیا تھا بے شک شیطان آپ کا کھلادشمن ہے۔
Thus, by deceit, he drew them (towards error). So when both of them tasted (the fruit of) the tree, their veiled bodies became exposed before each other, and they began sticking over themselves the leaves (plucking them off from the trees) of Paradise. And (then) their Rabb called out to them and said, ‘Had We not forbidden you from this tree and told you that Shaitan is indeed your open enemy?’
قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَآ اَنْفُسَـنَا وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ Al-A‘rāf 7:23
ان دونوں نے عرض کیا اے ہمارے پروردگار! ہم دونوں نے اپنے آپ پر زیادتی کی اور اگر آپ ہماری بخشش نہ فرمائیں گے اور ہم پر رحم نہ فرمائیں گے تو واقعی ہم بہت بڑا نقصان پانے والوں میں ہوجائیں گے۔
They both submitted, ‘O our Rabb! We both have wronged ourselves, and if You do not forgive us and not have Mercy on us, we will certainly be among the great losers.’
قَالَ اہْبِطُوْا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَلَكُمْ فِي الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّمَتَاعٌ اِلٰي حِيْنٍ Al-A‘rāf 7:24
فرمایا یہاں سے نیچے چلے جاؤ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور تمہارے لئے زمین میں ٹھکانہ ہے اور ایک خاص وقت تک (زندگی)کا سامان ہے۔
He said, ‘Go down from here, you are enemies of one another; and there is abode for you on the earth and a provision (for life) for a specified period.’
قَالَ فِيْہَا تَحْيَوْنَ وَفِيْہَا تَمُوْتُوْنَ وَمِنْہَا تُخْرَجُوْنَ Al-A‘rāf 7:25
فرمایا اسی میں آپ کا جیناہوگا اوراسی میں مرنااوراسی میں سے (قیامت کے روز)نکالے جاؤ گے۔
He said, ‘Therein shall be your living and therein shall be your dying, and from it will you be taken out (on the Day of Qiyamah).’
يٰبَنِيْٓ اٰدَمَ قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُّوَارِيْ سَوْاٰتِكُمْ وَرِيْشًا وَلِبَاسُ التَّقْوٰى ذٰلِكَ خَيْرٌ ذٰلِكَ مِنْ اٰيٰتِ اللہِ لَعَلَّہُمْ يَذَّكَّرُوْنَ Al-A‘rāf 7:26
اے اولاد آدمؑ! یقیناً ہم نے تم پر لباس اتارا (پہننے کی چیزیں عطا کیں)جو تمہارا ستر ڈھانکے اور (تمہیں )زینت دے اورجو پرہیزگاری کا لباس ہے وہ سب سے اچھا ہے یہ اللہ کی نشانیاں ہیں تاکہ وہ لوگ نصیحت حاصل کریں۔
O Children of Adam (Alaihi as-Salam)! Indeed We sent down on you the dress (granted you things to wear) which should cover your nakedness and beautify (you), and the dress of Allah-consciousness, that is the best. These are the Signs of Allah, so that people take advice.
يٰبَنِيْٓ اٰدَمَ لَا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطٰنُ كَـمَآ اَخْرَجَ اَبَوَيْكُمْ مِّنَ الْجَنَّۃِ يَنْزِعُ عَنْہُمَا لِبَاسَہُمَا لِيُرِيَہُمَا سَوْاٰتِہِمَا اِنَّہٗ يَرٰىكُمْ ہُوَوَقَبِيْلُہٗ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَوْنَہُمْ اِنَّا جَعَلْنَا الشَّيٰطِيْنَ اَوْلِيَاۗءَ لِلَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ Al-A‘rāf 7:27
اے اولاد آدمؑ! کہیں شیطان تم کو بہکا نہ دے کہ جس طرح تمہارے ماں باپ کو بہشت سے نکلوادیا (اور)ان کا لباس ان سے اتروا دیا تاکہ ان کا ستر ان پر کھل جائے یقیناً وہ اوراس کا کنبہ تم کو ایسے طور پر دیکھتا ہے کہ تم ان کو نہیں دیکھ سکتے ہو یقیناً ہم نے شیطانوں کو ان لوگوں کا دوست بنادیا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔
O Children of Adam (Alaihi as-Salam)! Let not Shaitan beguile you, like he had your parents expelled from Paradise, (and) had their dress removed, so that their nakedness be exposed to them. Surely, he and his tribe watch you in a manner that you cannot see them. Indeed We have made Shayateen the friends of those people who do not believe.
وَاِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَۃً قَالُوْا وَجَدْنَا عَلَيْہَآ اٰبَاۗءَنَا وَاللہُ اَمَرَنَا بِہَا قُلْ اِنَّ اللہَ لَا يَاْمُرُ بِالْفَحْشَاۗءِ اَتَقُوْلُوْنَ عَلَي اللہِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Al-A‘rāf 7:28
اور جب کوئی بے حیائی کا کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادوں کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے اور اللہ نے ہم کو اسی کا حکم دیا ہے۔ فرمادیجئے کہ بے شک اللہ بے حیائی کاحکم نہیں فرماتے کیا تم اللہ کے ذمہ ایسی بات کہتے ہو جس کا تمہیں علم نہیں ۔
And when they commit an immoral act, they say, ‘We have found our forefathers doing so and Allah has commanded us this.’ Say, ‘Without doubt, Allah does not command immorality. Do you say something concerning Allah, of which you have no knowledge?’
قُلْ اَمَرَ رَبِّيْ بِالْقِسْطِ وَاَقِيْمُوْا وُجُوْہَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّادْعُوْہُ مُخْلِصِيْنَ لَہُ الدِّيْنَ ۥۭ كَـمَا بَدَاَكُمْ تَعُوْدُوْنَ Al-A‘rāf 7:29
فرما دیجئے میرے پروردگار نے انصاف کرنے کا حکم فرمایا ہے اور یہ کہ ہر نمازکے وقت اپنا رخ سیدھا (قبلہ کی طرف)کرو اور خاص اسی کو پکارو (اسی کی عبادت کرو)فرماںبردار ہوکر جیسے تم کو پہلے پیدا فرمایا تھا (پھر)ویسے ہی لوٹائے جاؤ گے۔
Say, ‘My Rabb has commanded the dispensation of justice, and that you set your whole self straight (towards Qiblah) at the time of every Salah, and sincerely invoke Him only (worship Him only). Just as He had created you in the beginning, you will likewise be brought back (again).’
فَرِيْقًا ہَدٰي وَفَرِيْقًا حَقَّ عَلَيْہِمُ الضَّلٰلَۃُ اِنَّہُمُ اتَّخَذُوا الشَّيٰطِيْنَ اَوْلِيَاۗءَ مِنْ دُوْنِ اللہِ وَيَحْسَبُوْنَ اَنَّہُمْ مُّہْتَدُوْنَ Al-A‘rāf 7:30
بعض لوگوںکو تو اس نے ہدایت دی ہے اور بعض پر گمراہی ثابت ہوچکی ہے بے شک ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر شیطانوں کو دوست بنا لیا اور سمجھتے ہیں کہ وہ راہ (حق)پر ہیں۔
To some people He has granted guidance, while for some, misguidance has been justified. Indeed, these people have left Allah and befriended the Shayateen and think that they are on the path (of Truth).
يٰبَنِيْٓ اٰدَمَ خُذُوْا زِيْنَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّكُلُوْا وَاشْرَبُوْا وَلَا تُسْرِفُوْا اِنَّہٗ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِيْنَ Al-A‘rāf 7:31
اے اولاد آدمؑ! ہرنماز کے وقت اچھا لباس پہنا کرواور کھاؤ اور پیو اور بے جا خرچ نہ کرو بے شک وہ (اللہ)بے جا خرچ کرنے والوں کو پسندنہیں فرماتا۔
O Children of Adam (Alaihi as-Salam)! Dress up well at the time of every Salah, and eat and drink and do not be extravagant. Indeed, He (Allah) does not like the extravagant.
قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِيْنَۃَ اللہِ الَّتِيْٓ اَخْرَجَ لِعِبَادِہٖ وَالطَّيِّبٰتِ مِنَ الرِّزْقِ قُلْ ہِىَ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا خَالِصَۃً يَّوْمَ الْقِيٰمَۃِ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَ Al-A‘rāf 7:32
فرما دیجئے کہ زینت اور کھانے پینے کی پاک صاف چیزیں جو اللہ نے اپنے بندوں کے لئے بنائی ہیں کس نے حرام کی ہیں؟ فرما دیجئے کہ یہ چیزیں دنیا کی زندگی میں ایمان والوں کے لئے ہیں اور قیامت کے دن خاص انہی کا حصہ ہوں گی۔ اسی طرح جاننے والوں کے لئے ہم (اپنی) آیات کھول کر بیان فرماتے ہیں۔
Say, ‘Who has forbidden adornment and the wholesome items of food that Allah has created for his slaves?’ Say, ‘These things are for the believers in the life of the world, and will be exclusively their portion on the Day of Qiyamah.’ In this manner, We elaborate (Our) Ayaat for those who know.
قُلْ اِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَمَا بَطَنَ وَالْاِثْمَ وَالْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَاَنْ تُشْرِكُوْا بِاللہِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِہٖ سُلْطٰنًا وَّاَنْ تَقُوْلُوْا عَلَي اللہِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Al-A‘rāf 7:33
فرما دیجئے کہ بے شک میرے پروردگار نے بے حیائیاں حرام فرمائی ہیں ان میں جو اعلانیہ ہوںوہ بھی اور جو پوشیدہ ہوں وہ بھی اور گناہ اور ناحق سرکشی اور یہ کہ اللہ کے ساتھ ایسی چیز کے شریک کرنے کو جس کی اس نے کوئی سند نازل نہیں فرمائی اور یہ بھی کہ تم اللہ کے ذمہ ایسی باتیں کہو جن کا تمہیں علم نہیں۔
Say, ‘Indeed my Rabb has forbidden immoralities - those of them that are open and also those that are hidden, and sin, and wrongful rebellion, and to associate anything as partner with Allah, for which He has revealed no authority, and also that you say such things about Allah of which you have no knowledge.’
وَلِكُلِّ اُمَّۃٍ اَجَلٌ فَاِذَا جَاۗءَ اَجَلُہُمْ لَا يَسْـتَاْخِرُوْنَ سَاعَۃً وَّلَا يَسْتَقْدِمُوْنَ Al-A‘rāf 7:34
اور ہر امت (طبقے) کے لئے ایک وقت مقرر ہے پس جب ان کا وقت آجائے گا تو نہ ایک گھڑی دیر کرسکیں گے اور نہ جلدی۔
And there is a time appointed for every Ummah (community), so when their time will come they will neither be able to delay by a single moment nor depart earlier.
يٰبَنِيْٓ اٰدَمَ اِمَّا يَاْتِيَنَّكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ يَـقُصُّوْنَ عَلَيْكُمْ اٰيٰتِيْ فَمَنِ اتَّقٰى وَاَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْہِمْ وَلَا ہُمْ يَحْزَنُوْنَ Al-A‘rāf 7:35
اے اولاد آدمؑ! اگرتمہارے پاس تمہی میں سے پیغمبر آئیں کہ تمہیں ہماری آیات پڑھ کر سنائیں سو جس نے پرہیزگاری اختیار کی اور اپنی حالت درست رکھی تو ایسے لوگوں کو نہ کوئی ڈر ہوگااور نہ وہ افسوس کریں گے۔
O Children of Adam (Alaihi as-Salam)! If Messengers come to you from amongst yourselves and recite Our Ayaat to you, then whosoever adopts Allah-consciousness and keeps himself reformed, such people will have neither fear nor will they feel sorry.
وَالَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا وَاسْـتَكْبَرُوْا عَنْہَآ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ ہُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ Al-A‘rāf 7:36
اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور ان سے تکبر کیا وہ لوگ دوزخ کے رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
And the people who belie Our Ayaat and are arrogant towards them - they are the inmates of Hell and they shall remain in it forever.
فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰي عَلَي اللہِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰيٰتِہٖ اُولٰۗىِٕكَ يَنَالُہُمْ نَصِيْبُہُمْ مِّنَ الْكِتٰبِ حَتّٰٓي اِذَا جَاۗءَتْہُمْ رُسُلُنَا يَتَوَفَّوْنَہُمْ قَالُوْٓا اَيْنَ مَا كُنْتُمْ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ قَالُوْا ضَلُّوْا عَنَّا وَشَہِدُوْا عَلٰٓي اَنْفُسِہِمْ اَنَّہُمْ كَانُوْا كٰفِرِيْنَ Al-A‘rāf 7:37
پھر اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جس نے اللہ پرجھوٹ گھڑا یا اس کی آیات کو جھٹلایا ان لوگوں کو ان کے نصیب کا لکھا ملتا رہے گا یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے)ان کی جان قبض کرنے کے لئے آئیں گے تو کہیں گے وہ کہاں گئے جن کو تم اللہ کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے (عبادت کرتے تھے)وہ کہیں گے وہ تو ہم سے گم ہوگئے اور وہ اپنے آپ پر گواہی دیں گے کہ وہ کافر تھے۔
Then who can be a greater wrongdoer than the one who fabricates a lie against Allah or belies His Ayaat? These people will keep receiving the inscribed portion of their destiny till such time that those (the angels) sent by Us come to them to take possession of their souls, then they will ask, ‘Where have they gone whom you used to invoke (used to worship) instead of Allah?’ They will say, ‘They have just vanished from us,’ and they will testify against themselves that they were unbelievers.
قَالَ ادْخُلُوْا فِيْٓ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِكُمْ مِّنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ فِي النَّارِ كُلَّمَا دَخَلَتْ اُمَّۃٌ لَّعَنَتْ اُخْتَھَا حَتّٰٓي اِذَا ادَّارَكُوْا فِيْہَا جَمِيْعًا قَالَتْ اُخْرٰىہُمْ لِاُوْلٰىہُمْ رَبَّنَا ہٰٓؤُلَاۗءِ اَضَلُّوْنَا فَاٰتِہِمْ عَذَابًا ضِعْفًا مِّنَ النَّار ۥۭ قَالَ لِكُلٍّ ضِعْفٌ وَّلٰكِنْ لَّا تَعْلَمُوْنَ Al-A‘rāf 7:38
ارشاد ہوگا کہ تم سے پہلے جو (کافر)گروہ جنوں اور انسانوں میں سے گزر چکے ہیں تم بھی دوزخ میں ان میں شامل ہوجاؤجب ایک جماعت داخل ہوگی تو اپنی بہن (اپنے جیسی پہلی جماعت)پر لعنت کرے گی یہاں تک کہ جب سب اس میں جمع ہوجائیں گے تو پچھلی جماعت پہلی کے بارے میں کہے گی اے ہمارے پروردگار! ان ہی لوگوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا سو ان کوجہنم کی آگ کا دگنا عذاب دیجئے۔ ارشاد ہو گا تم سب کو دگنا ہے اور لیکن تم نہیں جانتے۔
It will be commanded, ‘You also go and join in Hell, the (disbelieving) groups of the Jinn and humans who have passed before you.’ When one group enters, it will curse its sister (the previous group like itself), until when all have been gathered in it, the last group will say about the first: ‘O our Rabb! These are the people who led us astray, so give them double torment of the Hell Fire.’ It will be said, ‘It is double for all of you, but you do not know.’
وَقَالَتْ اُوْلٰىہُمْ لِاُخْرٰىہُمْ فَمَا كَانَ لَكُمْ عَلَيْنَا مِنْ فَضْلٍ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ Al-A‘rāf 7:39
اور پہلی جماعت پچھلی جماعت سے کہے گی پس تم کو ہم پر کوئی فضیلت نہیں سو جو عمل تم کرتے تھے اس کے بدلے عذاب چکھتے رہو۔
And the first group will say to the last group, ‘Thus, you have no superiority over us, so keep tasting the torment as recompense for what you had been doing.’
اِنَّ الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا وَاسْـتَكْبَرُوْا عَنْہَا لَا تُفَتَّحُ لَہُمْ اَبْوَابُ السَّمَاۗءِ وَلَا يَدْخُلُوْنَ الْجَـنَّۃَ حَتّٰي يَـلِجَ الْجَمَلُ فِيْ سَمِّ الْخِيَاطِ وَكَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُجْرِمِيْنَ Al-A‘rāf 7:40
بے شک جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اوران سے تکبرکرتے رہے ان کے لئے نہ آسمان کے دروازے کھولے جائیں گے اور نہ وہ بہشت میں داخل ہوں گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں سے نکل جائے اور ہم جرم کرنے والوںکو ایسی ہی سزا دیتے ہیں۔
Undoubtedly, the people who belied Our Ayaat and remained arrogant towards them, neither will the gates of heaven be opened to them, nor will they enter Paradise until the camel passes through the eye of a needle. And such is the punishment that We give to the criminals.
لَہُمْ مِّنْ جَہَنَّمَ مِہَادٌ وَّمِنْ فَوْقِہِمْ غَوَاشٍ وَكَذٰلِكَ نَجْزِي الظّٰلِــمِيْنَ Al-A‘rāf 7:41
ان کے لئے دوزخ سے بچھونا ہے اور اوپر سے اوڑھنا بھی اور اسی طرح ہم ظالموں کو بدلہ دیتے ہیں۔
For them is bedding from Hell and also the top covering. And this is how We recompense the wrongdoers.
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَآ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ ہُمْ فِيْہَا خٰلِدُوْنَ Al-A‘rāf 7:42
اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کیے ہم کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ کام کا حکم نہیں فرماتے یہی لوگ جنت کے رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
And the people who believed and performed righteous deeds - We do not command anyone beyond his capacity, these people are the dwellers of Paradise, they will remain in it forever.
وَنَزَعْنَا مَا فِيْ صُدُوْرِہِمْ مِّنْ غِلٍّ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِہِمُ الْاَنْھٰرُ وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِيْ ہَدٰىنَا لِـھٰذَا وَمَا كُنَّا لِنَہْتَدِيَ لَوْلَآ اَنْ ہَدٰىنَا اللہُ لَقَدْ جَاۗءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ وَنُوْدُوْٓا اَنْ تِلْكُمُ الْجَنَّۃُ اُوْرِثْتُمُوْہَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Al-A‘rāf 7:43
اور ان کے دلوںمیں جو غبار تھا ہم اس کو دور کردیں گے ان کے تابع نہریں جاری ہوں گی اور کہیں گے سب خوبیاں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے ہم کو یہاں تک پہنچایا اور اگر اللہ ہماری رہنمائی نہ فرماتے تو ہرگز ہماری رسائی نہ ہوتی۔ بے شک ہمارے پروردگار کے پیغمبر حق کے ساتھ تشریف لائے۔ اور ان کو پکار کرکہا جائے گا کہ تمہارے اعمال کے بدلے یہ جنت تم کو عطا کی گئی ہے۔
And We will remove the rancour they had in their hearts; streams will flow under their direction and they will say, ‘All Praiseworthy Attributes are for Allah only, Who brought us up to here. And we could never have accessed here had Allah not guided us. Without doubt, our Rabb’s Messengers came with the Truth.’ And it will be called out to them, ‘This Paradise has been granted to you as reward for your deeds.’
وَنَادٰٓي اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ اَصْحٰبَ النَّارِ اَنْ قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا فَہَلْ وَجَدْتُّمْ مَّا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا قَالُوْا نَعَمْ فَاَذَّنَ مُؤَذِّنٌۢ بَيْنَہُمْ اَنْ لَّعْنَۃُ اللہِ عَلَي الظّٰلِــمِيْنَ Al-A‘rāf 7:44
اور جنت والے دوزخ والوں کو آواز دے کر کہیں گے کہ جووعدہ ہمارے پروردگار نے ہم سے کیا تھا یقیناً ہم نے سچا پایا سو کیا تم نے بھی جو تمہارے پروردگار نے تم سے وعدہ کیا تھا سچا پایا؟ وہ کہیں گے ہاں۔ تو اس وقت ان کے درمیان ایک پکارنے والا پکار کر کہے گا کہ ظالموں (غلط کاروں)پر اللہ کی لعنت ہو۔
And the dwellers of Paradise will call out to the inmates of Hell, ‘Indeed, we have found true the promise made to us by our Rabb, so did you also find true the promise made to you by your Rabb?’ They will say, ‘Yes.’ At that time a caller between them will call out, ‘May the curse of Allah be upon the unjust (wrongdoers)!
الَّذِيْنَ يَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ وَيَبْغُوْنَہَا عِوَجًا وَہُمْ بِالْاٰخِرَۃِ كٰفِرُوْنَ Al-A‘rāf 7:45
جو اللہ کی راہ سے روکتے تھے اور اس میں کجی (کج بحثی )تلاش کرتے تھے اور وہ آخرت سے انکار کرتے تھے۔
Those who hindered from Allah’s Way and sought crookedness (crooked argumentations) in it and they denied the Hereafter.’
وَبَيْنَہُمَا حِجَابٌ وَعَلَي الْاَعْرَافِ رِجَالٌ يَّعْرِفُوْنَ كُلًّۢابِسِيْمٰىہُمْ وَنَادَوْا اَصْحٰبَ الْجَنَّۃِ اَنْ سَلٰمٌ عَلَيْكُمْ لَمْ يَدْخُلُوْہَا وَہُمْ يَطْمَعُوْنَ Al-A‘rāf 7:46
اور ان دونوں (جنت اور دوزخ)کے درمیان ایک پردہ (اعراف)ہوگا اور اعراف پر کچھ لوگ ہوں گے جو سب کو ان کی شکلوں سے پہچان لیں گے اور وہ اہل جنت سے کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہو وہ ابھی اس (جنت)میں داخل نہ ہوئے ہوں گے اور وہ اس کی آرزو (امید)رکھتے ہوں گے۔
And there will be a curtain (A‘araf) between the two (Paradise and Hell), and there will be some people on A‘araf who will recognize everyone by their marks, and they will say to the dwellers of Paradise, ‘Peace be upon you.’ They would not have entered it (the Paradise) yet and would be longing (hoping) for it.
وَاِذَا صُرِفَتْ اَبْصَارُہُمْ تِلْقَاۗءَ اَصْحٰبِ النَّارِ قَالُوْا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِـمِيْنَ Al-A‘rāf 7:47
اور جب ان کی نگاہیں اہل دوزخ کی طرف پلٹائی جائیں گی تو عرض کریں گے کہ اے ہمارے پروردگار! ہم کو (ان)ظالموں کے ساتھ شامل نہ کیجئے۔
And when their sight will be turned to the inmates of Hell, they will submit, ‘O our Rabb! Do not include us with (these) wrongdoers.’
وَنَادٰٓي اَصْحٰبُ الْاَعْرَافِ رِجَالًا يَّعْرِفُوْنَہُمْ بِسِيْمٰىہُمْ قَالُوْا مَآ اَغْنٰى عَنْكُمْ جَمْعُكُمْ وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ Al-A‘rāf 7:48
اور اعراف کے رہنے والے ان لوگوں سے پکار کر کہیں گے جن کو ان کے چہروں سے پہچانتے ہوں گے کہ تمہارا اکٹھ تو تمہارے کسی کام نہ آیا اور تم تو بہت اکڑا کرتے تھے۔
And the dwellers of A‘araf will call out to those people whom they recognize by their faces, ‘Your multitude did not avail you in the least, and you used to be extremely arrogant.
اَہٰٓؤُلَاۗءِ الَّذِيْنَ اَقْسَمْتُمْ لَا يَنَالُہُمُ اللہُ بِرَحْمَۃٍ اُدْخُلُوا الْجَنَّۃَ لَا خَوْفٌ عَلَيْكُمْ وَلَآ اَنْتُمْ تَحْزَنُوْنَ Al-A‘rāf 7:49
کیا یہی لوگ ہیں جن پر تم قسمیں کھایا کرتے تھے کہ اللہ ان پر رحمت نہیں فرمائیں گے (ان کو تو ارشاد ہوا)جنت میں داخل ہوجاؤ تم کو نہ کوئی ڈر ہوگا اور نہ تمہیں کوئی افسوس ہوگا۔
Are these the same people about whom you used to swear that Allah will not show them Mercy? (To them it has been said): Enter Paradise, you will have neither fear nor will you feel any sorrow.’
وَنَادٰٓي اَصْحٰبُ النَّارِ اَصْحٰبَ الْجَنَّۃِ اَنْ اَفِيْضُوْا عَلَيْنَا مِنَ الْمَاۗءِ اَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللہُ قَالُوْٓا اِنَّ اللہَ حَرَّمَہُمَا عَلَي الْكٰفِرِيْنَ Al-A‘rāf 7:50
اور دوزخ کے رہنے والے اہل بہشت کو پکار کر کہیں گے کہ ہم پر تھوڑا پانی ہی ڈال دو یا جو رزق اللہ نے تمہیں عطا فرمایا ہے کچھ اس میں سے (ہمیں بھی دو)وہ کہیں گے کہ یقیناً اللہ نے ان دونوں چیزوں کو کافروں کے لئے منع فرمادیا ہے۔
And the inmates of Hell will call out to the dwellers of Paradise, ‘At least pour some water upon us or (also give us) some of the provisions that Allah has granted you.’ They will reply, ‘Indeed, Allah has forbidden both these things to the unbelievers.
الَّذِيْنَ اتَّخَذُوْا دِيْنَہُمْ لَہْوًا وَّلَعِبًا وَّغَرَّتْہُمُ الْحَيٰوۃُ الدُّنْيَا فَالْيَوْمَ نَنْسٰـىہُمْ كَـمَا نَسُوْا لِقَاۗءَ يَوْمِہِمْ ھٰذَا وَمَا كَانُوْا بِاٰيٰتِنَا يَجْحَدُوْنَ Al-A‘rāf 7:51
جنہوں نے اپنے دین کو تماشا اور کھیل بنا رکھا تھا اور انہیں دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈال رکھا تھا جس طرح یہ آج کے دن کے ملنے کو بھولے ہوئے تھے سو اسی طرح آج ہم ان کو بھلا دیں گے اور جیسا یہ ہماری آیات کا (جان بوجھ کر)انکار کیاکرتے تھے۔
Those who had taken their religion as a sport and show, and whom the life of the world had beguiled.’ So today We will forget them, just as they had forgotten the meeting of this Day, and just as they used to (deliberately) deny Our Ayaat.
وَلَقَدْ جِئْنٰہُمْ بِكِتٰبٍ فَصَّلْنٰہُ عَلٰي عِلْمٍ ہُدًى وَّرَحْمَۃً لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ Al-A‘rāf 7:52
اور یقیناً ہم نے ان کے پاس کتاب پہنچا دی ہے جس کو ہم نے اپنے علم سے کھول کر بیان فرمادیا ہے اور وہ ذریعہ ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں۔
And indeed We have delivered them the Book which We have elaborated with Our Knowledge, and it is a means of guidance and mercy for the people who believe.
ہَلْ يَنْظُرُوْنَ اِلَّا تَاْوِيْلَہٗ يَوْمَ يَاْتِيْ تَاْوِيْلُہٗ يَقُوْلُ الَّذِيْنَ نَسُوْہُ مِنْ قَبْلُ قَدْ جَاۗءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ فَہَلْ لَّنَا مِنْ شُفَعَاۗءَ فَيَشْفَعُوْا لَنَآ اَوْ نُرَدُّ فَنَعْمَلَ غَيْرَ الَّذِيْ كُنَّا نَعْمَلُ قَدْ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَہُمْ وَضَلَّ عَنْہُمْ مَّا كَانُوْا يَفْتَرُوْنَ Al-A‘rāf 7:53
کیا ان لوگوں کواس کے نتیجہ (عذاب)کا انتظار ہے جس روز اس کی حقیقت ظاہر ہوگی اس روز جو لوگ اسے پہلے بھولے ہوئے تھے کہیں گے واقعی ہمارے پروردگار کے پیغمبر سچی باتیں لے کر آئے تھے پس کیا اب کوئی ہمارے سفارشی ہیں کہ وہ ہماری سفارش کریں یا (کیا)ہم واپس جاسکتے ہیں کہ ہم جوکرتے تھے سو اس کے خلاف(نیک)کام کریں؟ بے شک ان لوگوں نے خود کو خسارے میں ڈال دیا اور جو باتیں یہ تراشا کرتے تھے سب ان سے گم ہوگئیں۔
Are people waiting for its result (torment)? The Day its reality is revealed, on that Day the people who had previously forgotten it will say, ‘The Messengers of our Rabb had really brought the Truth, so are there any of our intercessors who can plead for us now, or (can) we go back so that we may perform (noble) deeds contrary to what we had been doing?’ Without doubt, these people placed themselves in loss, and the tales that they used to fabricate have all vanished from them.
اِنَّ رَبَّكُمُ اللہُ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ فِيْ سِـتَّۃِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَي الْعَرْشِ يُغْشِي الَّيْلَ النَّہَارَ يَطْلُبُہٗ حَثِيْثًا وَّالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُوْمَ مُسَخَّرٰتٍؚ بِاَمْرِہٖ اَلَا لَہُ الْخَلْقُ وَالْاَمْرُ تَبٰرَكَ اللہُ رَبُّ الْعٰلَمِيْنَ Al-A‘rāf 7:54
بے شک تمہارا پروردگار اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ روز میں پیدا فرمایا اور پھر عرش پر قائم ہوا رات سے دن کو ڈھانپ دیتا ہے کہ وہ اس کے پیچھے دوڑا چلا آتا ہے اور سورج اور چاند اور ستارے سب اسی کے حکم کے تابع ہیں یاد رکھو! اللہ ہی کے لئے خاص ہے پیدا کرنا اور حکم کرنا (حکومت کرنا)، برکت والے ہیں اللہ جو تمام جہانوں کے پروردگارہیں۔
Without doubt, your Rabb is Allah, Who created the heavens and the earth in six days and then established Himself on the Throne. He covers the day with the night that swiftly pursues it. And the sun, moon and stars are all subservient to His Command. Remember! It is solely for Allah to create and command (to govern). Blessed is Allah, the Rabb of all the worlds!
اُدْعُوْا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَّخُفْيَۃً اِنَّہٗ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِيْنَ Al-A‘rāf 7:55
اپنے پروردگار کو عاجزی سے اور چپکے چپکے پکارو بے شک وہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں فرماتے۔
Invoke your Rabb humbly and secretly. Indeed, He does not like the transgressors.
وَلَا تُفْسِدُوْا فِي الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِہَا وَادْعُوْہُ خَوْفًا وَّطَمَعًا اِنَّ رَحْمَتَ اللہِ قَرِيْبٌ مِّنَ الْمُحْسِـنِيْنَ Al-A‘rāf 7:56
اور تم ملک میں اس کی اصلاح ہوجانے کے بعد فساد نہ کرو اور اسے ڈرتے ہوئے اور امید رکھتے ہوئے پکارو بے شک اللہ کی رحمت (خلوص سے) نیکی کرنے والوں کے قریب تر ہے۔
Invoke your Rabb humbly and secretly. Indeed, He does not like the transgressors.
وَہُوَالَّذِيْ يُرْسِلُ الرِّيٰحَ بُشْرًۢا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِہٖ حَتّٰٓي اِذَآ اَقَلَّتْ سَحَابًا ثِقَالًا سُقْنٰہُ لِبَلَدٍ مَّيِّتٍ فَاَنْزَلْنَا بِہِ الْمَاۗءَ فَاَخْرَجْنَا بِہٖ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ كَذٰلِكَ نُخْرِجُ الْمَوْتٰى لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ Al-A‘rāf 7:57
اور وہی (اللہ)توہے جواپنی رحمت(بارش) سے پہلے ہواؤںکو خوشخبری دینے والی بنا کر بھیجتا ہے حتیٰ کہ جب وہ بھاری بادل کواٹھا لیتی ہیں توہم ان کوایک مردہ زمین کی طرف ہانک دیتے ہیں پھر ہم اس سے پانی برساتے ہیں پھر ہم اس سے ہر طرح کے پھل نکالتے ہیں اسی طرح ہم مُردوںکونکالیں گے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔
And He (Allah) it is, Who sends the winds as the givers of good news before His Mercy (rain), until when they lift up the heavy clouds We drive them towards a dead land and We rain water from them. Then We bring forth every type of fruit from it. Similarly, We will bring forth the dead, so that you take advice.
وَالْبَلَدُ الطَّيِّبُ يَخْرُجُ نَبَاتُہٗ بِـاِذْنِ رَبِّہٖ وَالَّذِيْ خَبُثَ لَا يَخْرُجُ اِلَّا نَكِدًا كَذٰلِكَ نُصَرِّفُ الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّشْكُرُوْنَ Al-A‘rāf 7:58
اورجو ستھری زمین ہوتی ہے اس میں سے اس کے پروردگار کے حکم سے اس کی کھیتی (بھی خوب)نکلتی ہےاور جو خراب ہو (اس کی پیداوار)اگر نکلے بھی تو کم نکلتی ہے ہم اسی طرح شکر کرنے والوں کے لئے آیات کو پھیر پھیر کر بیان فرماتے ہیں۔
And the land that is good yields (plentiful) crops by the Command of its Rabb, and the land that is bad its yield (crop) is low, if at all there is any yield. Thus do We recount Our Ayaat variously for the thankful.
لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰي قَوْمِہٖ فَقَالَ يٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللہَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَيْرُہٗ اِنِّىْٓ اَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْمٍ Al-A‘rāf 7:59
بے شک ہم نے نوح (علیہ السلام)کوان کی قوم کی طرف بھیجا پس انہوں نے فرمایا اے میری قوم! صرف اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارے لئے کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ بے شک مجھے تمہارے بارے میں ایک بڑے دن کے عذاب کااندیشہ ہے۔
Without doubt, We sent Nooh (Alaihi as-Salam) to his people, so he said, ‘O my people! Worship Allah only. You have no one who is worthy of worship, other than Him. Undoubtedly, I fear for you the torment of a Great Day.’
قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِہٖٓ اِنَّا لَنَرٰىكَ فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ Al-A‘rāf 7:60
(تو )ان کی قوم کے سرداروں نے کہا یقیناً ہم آپ کو صریح غلطی میں مبتلا دیکھتے ہیں۔
(So) the chiefs of his people said, ‘Indeed, we see you steeped in manifest error.’
قَالَ يٰقَوْمِ لَيْسَ بِيْ ضَلٰلَۃٌ وَّلٰكِـنِّيْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ Al-A‘rāf 7:61
انہوں نے فرمایا اے میری قوم! مجھ میں ذرا بھی گمراہی نہیں ولیکن میں جہانوں کے پروردگار کا پیغمبر ہوں۔
He said, ‘O my people! There is not the slightest bit of misguidance in me; I am but a Messenger of the Rabb of the worlds.
اُبَلِّغُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّيْ وَاَنْصَحُ لَكُمْ وَاَعْلَمُ مِنَ اللہِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Al-A‘rāf 7:62
تم کو اپنے پروردگار کے پیغام پہنچاتا ہوں اور تمہاری خیر خواہی کرتا ہوں اور اللہ کی طرف سے وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔
I convey you the Message of my Rabb and am your well-wisher, and I know from Allah that which you do not know.
اَوَعَجِبْتُمْ اَنْ جَاۗءَكُمْ ذِكْرٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَلٰي رَجُلٍ مِّنْكُمْ لِيُنْذِرَكُمْ وَلِتَتَّقُوْا وَلَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ Al-A‘rāf 7:63
کیا تم (اس بات پہ)تعجب کرتے ہوکہ تمہاری طرف ایک ایسے بندے کے ذریعےجو تم میں سے ہی ہے تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک نصیحت کی بات آگئی تاکہ وہ تمہیں (انجام بد سے) ڈرائے اور تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
Are you surprised (at this) that a word of advice has come to you from your Rabb, through a man who is from among you, so that he may warn you (of a bad end), and so that you may become Allah-conscious, and so that you may receive mercy?’
فَكَذَّبُوْہُ فَاَنْجَيْنٰہُ وَالَّذِيْنَ مَعَہٗ فِي الْفُلْكِ وَاَغْرَقْنَا الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا اِنَّہُمْ كَانُوْا قَوْمًا عَمِيْنَ Al-A‘rāf 7:64
پس ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو اورجو ان کے ساتھ کشتی میں سوار تھے کو بچالیا او رجو ہماری آیات کو جھٹلایا کرتے تھے ان کو غرق کردیا۔ بے شک وہ اندھے لوگ تھے۔
Thus those people belied him, so We saved him and those who were with him in the boat, and drowned those who used to belie Our Ayaat. Undoubtedly, they were blind people.
وَاِلٰي عَادٍ اَخَاہُمْ ہُوْدًا قَالَ يٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللہَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَيْرُہٗ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ Al-A‘rāf 7:65
اور قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ھود (علیہ السلام) کو بھیجا تو انہوں نے فرمایا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو تمہارے لیے اس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں سو کیا تم ڈرتے نہیں؟.
And to the people of ‘Aad, We sent their brother Hood (Alaihi as-Salam). So, he said, ‘O my people! Worship Allah. You have no one who is worthy of worship, other than Him. So are you not conscious of Allah?’
قَالَ الْمَلَاُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِہٖٓ اِنَّا لَنَرٰىكَ فِيْ سَفَاہَۃٍ وَّاِنَّا لَنَظُنُّكَ مِنَ الْكٰذِبِيْنَ Al-A‘rāf 7:66
ان کی قوم کے سرداروں نے جو کافر تھے کہا بے شک ہم آپ کو کم عقلی(بے وقوفی) میں دیکھتے ہیں اور بے شک ہم آپ کو جھوٹے لوگوں میں سے سمجھتے ہیں.
The chiefs of his people who were unbelievers said, ‘Indeed, we see you weak of understanding (that is: in foolishness), and indeed we consider you of the liars.’
قَالَ يٰقَوْمِ لَيْسَ بِيْ سَفَاہَۃٌ وَّلٰكِـنِّيْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ Al-A‘rāf 7:67
انہوں نے فرمایا اے میری قوم! مجھ میں کوئی بے وقوفی نہیں ولیکن میں پروردگار عالم کا پیغمبر ہوں.
He said, ‘O my people! There is no foolishness in me, I am but a Messenger of the Rabb of the worlds.
اُبَلِّغُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّيْ وَاَنَا لَكُمْ نَاصِحٌ اَمِيْنٌ Al-A‘rāf 7:68
میں تمہیں اپنے پروردگار کے پیغام پہنچاتا ہوں اور میں تمہارا امانتدار خیر خواہ ہوں۔.
I convey you the Message of my Rabb and am your trustworthy well-wisher.
اَوَعَجِبْتُمْ اَنْ جَاۗءَكُمْ ذِكْرٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَلٰي رَجُلٍ مِّنْكُمْ لِيُنْذِرَكُمْ وَاذْكُرُوْٓا اِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاۗءَ مِنْۢ بَعْدِ قَوْمِ نُوْحٍ وَّزَادَكُمْ فِي الْخَلْقِ بَصْۜطَۃً فَاذْكُرُوْٓا اٰلَاۗءَ اللہِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Al-A‘rāf 7:69
کیا تم(اس بات سے) تعجب کرتے ہو کہ تمہارے پاس تم میں سے ایک بندے کے ذریعے تمہارے پروردگار کی طرف سے نصیحت پہنچی تاکہ وہ تمہیں(انجام بد سے) ڈرائے اور یاد کرو جب اس نے تمہیں قومِ نوح ؑکے بعد جانشین بنایا اور ڈیل ڈول میں تمہیں بڑا بنایا سو اللہ کی نعمتیں یاد کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔
Are you surprised (at this) that advice from your Rabb reached you through a man who is from among you, so that he may warn you (of a bad end)? And remember how He made you inheritors after the people of Nooh (Alaihi as-Salam) and made you great in physique. So remember Allah’s bounties, so that you may attain success.’
قَالُوْٓا اَجِئْتَنَا لِنَعْبُدَ اللہَ وَحْدَہٗ وَنَذَرَ مَا كَانَ يَعْبُدُ اٰبَاۗؤُنَا فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَآ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ Al-A‘rāf 7:70
کہنے لگے کیا آپ ہمارے پاس اس لیے آئے ہیں کہ ہم صرف اللہ اکیلے ہی کی عبادت کریں اور جن کو ہمارے آباء واجداد پوجتے تھے ہم(ان کو) چھوڑدیں اگر آپ سچے ہیں تو ہم کو جس (عذاب) کی دھمکی دیتے ہیں سو وہ ہم پر لے آئیں۔
They said, ‘Have you come to us so that we may worship only One Allah and forsake (those) whom our forefathers worshiped? Bring upon us (the torment) that you threaten us with, if you are truthful.’
قَالَ قَدْ وَقَعَ عَلَيْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ رِجْسٌ وَّغَضَبٌ اَتُجَادِلُوْنَنِيْ فِيْٓ اَسْمَاۗءٍ سَمَّيْتُمُوْہَآ اَنْتُمْ وَاٰبَاۗؤُكُمْ مَّا نَزَّلَ اللہُ بِہَا مِنْ سُـلْطٰنٍ فَانْتَظِرُوْٓا اِنِّىْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِيْنَ Al-A‘rāf 7:71
انہوں نے فرمایا بے شک تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے عذاب اور غضب (غصہ) آیا ہی چاہتا ہے۔ کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارے جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے (خود) رکھ لیے تھے اللہ نے ان کی کوئی سند نازل نہیں فرمائی پس انتظار کرو یقیناً میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں۔
He said, ‘Undoubtedly the torment and wrath (anger) from your Rabb is about to befall you. Do you dispute with me over the names that you and your forefathers had concocted (by yourselves)? Allah has not revealed any authority for them. Hence wait, indeed I too, am waiting with you.’
فَاَنْجَيْنٰہُ وَالَّذِيْنَ مَعَہٗ بِرَحْمَۃٍ مِّنَّا وَقَطَعْنَا دَابِرَ الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا وَمَا كَانُوْا مُؤْمِنِيْنَ Al-A‘rāf 7:72
پس ہم نے ان کو اور جو لوگ ان کے ساتھ تھے اُن کو اپنی رحمت سے نجات بخشی اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا ہم نے ان کی جڑ کاٹ دی اور وہ ایمان لانے والے نہ تھے۔
Thus, We delivered him and the people who were with him by Our Mercy, and We cut the root of the people who belied Our Ayaat, and they were not the ones to believe.
وَاِلٰي ثَمُوْدَ اَخَاہُمْ صٰلِحًا قَالَ يٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللہَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَيْرُہٗ قَدْ جَاۗءَتْكُمْ بَيِّنَۃٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ ہٰذِہٖ نَاقَۃُ اللہِ لَكُمْ اٰيَۃً فَذَرُوْہَا تَاْكُلْ فِيْٓ اَرْضِ اللہِ وَلَا تَمَسُّوْہَا بِسُوْۗءٍ فَيَاْخُذَكُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ Al-A‘rāf 7:73
اور (قوم)ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح (علیہ السلام) کو (بھیجا) انہوں نے فرمایا اے میر ی قوم!اللہ کی عبادت کرواس کے سوا تمہارا کوئی نہیں جوعبادت کے لائق ہویقیناً تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے دلیل آچکی ۔ یہی اللہ کی اونٹنی تمہارے لئے دلیل (معجزہ)ہے سواسے (آزاد)چھوڑ دو کہ اللہ کی زمین میں چرتی پھرے اور تم اسے برے ارادے سے چھونا بھی نہیں پس دردناک عذاب تمہیں پکڑ لے گا۔
And to the (people of) Samood (We) (sent) their brother Salih (Alaihi as-Salam). He said, ‘O my people! Worship Allah. You have no one who is worthy of worship, other than Him. Indeed, evidence has come to you from your Rabb. It is this, Allah’s she-camel which is the evidence (miracle) for you. So let her be (free) to graze on Allah’s land, and do not even touch her with evil intention, else a painful torment will seize you.
وَاذْكُرُوْٓا اِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاۗءَ مِنْۢ بَعْدِ عَادٍ وَّبَوَّاَكُمْ فِي الْاَرْضِ تَتَّخِذُوْنَ مِنْ سُہُوْلِہَا قُصُوْرًا وَّتَنْحِتُوْنَ الْجِبَالَ بُيُوْتًا فَاذْكُرُوْٓا اٰلَاۗءَ اللہِ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْاَرْضِ مُفْسِدِيْنَ Al-A‘rāf 7:74
اور یاد کرو جب تم کو عاد کے بعد جانشین بنایا اور تم کو زمین میں آباد فرمایا کہ تم نرم زمین پر محل بناتے ہو اور پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے ہو پس اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو۔
And remember when He made you inheritors after ‘Aad and settled you in the land; you build palaces on the soft earth and hew out the mountains to build houses. So remember the bounties of Allah and do not go about making mischief in the land.’
قَالَ الْمَلَاُ الَّذِيْنَ اسْـتَكْبَرُوْا مِنْ قَوْمِہٖ لِلَّذِيْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِمَنْ اٰمَنَ مِنْہُمْ اَتَعْلَمُوْنَ اَنَّ صٰلِحًا مُّرْسَلٌ مِّنْ رَّبِّہٖ قَالُوْٓا اِنَّا بِمَآ اُرْسِلَ بِہٖ مُؤْمِنُوْنَ Al-A‘rāf 7:75
ان کی قوم کے سرداروں نے تکبر کرتے ہوئے ان میں سے ان غریب لوگوں سے جو ایمان لے آئے تھے کہا کہ کیا تم کو یقین ہے کہ صالح (علیہ السلام)اپنے پروردگار کی طرف سے بھیجے ہوئے ہیں؟ انہوں نے کہا جس چیز کے ساتھ ان کو بھیجا گیا ہے ہم یقیناً اس پر ایمان رکھتے ہیں۔
The chiefs of his people arrogantly said to the poor people among them who had embraced faith, ‘Are you sure that Salih (Alaihi as-Salam) has been sent from his Rabb?’ They said, ‘Indeed, we believe in what he has been sent with.’
قَالَ الَّذِيْنَ اسْتَكْبَرُوْٓا اِنَّا بِالَّذِيْٓ اٰمَنْتُمْ بِہٖ كٰفِرُوْنَ Al-A‘rāf 7:76
وہ لوگ جنہوں نے تکبر کیا تھا کہنے لگے جس پر تم ایمان رکھتے ہو ہم یقیناً اس کا انکار کرتے ہیں۔
Those people who were arrogant said, ‘Indeed we deny that which you believe in.’
فَعَقَرُوا النَّاقَۃَ وَعَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّہِمْ وَقَالُوْا يٰصٰلِحُ ائْتِنَا بِمَا تَعِدُنَآ اِنْ كُنْتَ مِنَ الْمُرْسَلِيْنَ Al-A‘rāf 7:77
غرض انہوں نے اونٹنی کی کونچیں (پاؤں)کاٹ ڈالیں اور اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی اور کہنے لگے اے صالح (علیہ السلام)! اگر آپ پیغمبروں میں سے ہیں تو جس (عذاب)کا آپ ہمیں وعدہ دیتے ہیں وہ ہم پر لے آئیں۔
In short they cut the hamstrings (feet) of the she-camel and rebelled against the Command of their Rabb and said, ‘O Salih (Alaihi as-Salam)! Bring upon us the torment that you promised us, if you are of the Messengers.’
فَاَخَذَتْہُمُ الرَّجْفَۃُ فَاَصْبَحُوْا فِيْ دَارِہِمْ جٰثِمِيْنَ Al-A‘rāf 7:78
پس ان کو زلزلے نے آپکڑا پھر وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔
Thus the earthquake seized them and they were left lying face-down in their homes.
فَتَوَلّٰى عَنْہُمْ وَقَالَ يٰقَوْمِ لَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ رِسَالَۃَ رَبِّيْ وَنَصَحْتُ لَكُمْ وَلٰكِنْ لَّا تُحِبُّوْنَ النّٰصِحِيْنَ Al-A‘rāf 7:79
تب وہ (صالح علیہ السلام)ان سے منہ موڑ کر چلے اور فرمایا اے میری قوم! بے شک میں نے تمہیں اپنے پروردگار کا پیغام پہنچا دیا اور تمہاری خیر خواہی کی ولیکن تم خیر خواہوں کو پسند نہیں کرتے۔
Then he (Salih) (Alaihi as-Salam) turned away from them and said, ‘O my people! Indeed I conveyed you my Rabb’s Message and wished you well, but you do not like well-wishers.’
وَلُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِہٖٓ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَۃَ مَا سَبَقَكُمْ بِہَا مِنْ اَحَدٍ مِّنَ الْعٰلَمِيْنَ Al-A‘rāf 7:80
اور لوط (علیہ السلام)کو( بھیجا)جب انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کیا تم ایسی بے حیائی کا کام کرتے ہو جو تم سے پہلے اہل عالم میں سے کسی نے نہیں کیا۔
And (We) (sent) Loot (Alaihi as-Salam), when he said to his people, ‘Do you commit such an indecent act which nobody in the worlds has committed before you?
اِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَہْوَۃً مِّنْ دُوْنِ النِّسَاۗءِ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ Al-A‘rāf 7:81
بے شک تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو بلکہ تم حد سے گزرنے والے لوگ ہو۔
Indeed, you leave women and satisfy your lust with men. Rather, you are a people crossing the limits.’
وَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِہٖٓ اِلَّآ اَنْ قَالُوْٓا اَخْرِجُوْہُمْ مِّنْ قَرْيَتِكُمْ اِنَّہُمْ اُنَاسٌ يَّتَطَہَّرُوْنَ Al-A‘rāf 7:82
اور ان کی قوم سے جواب نہ بن پڑا سوائے اس کے کہ کہنے لگے کہ ان (لوط علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں)کو اپنی بستی سے نکال دو یقیناً یہ بہت پاک لوگ ہیں۔
Indeed, you leave women and satisfy your lust with men. Rather, you are a people crossing the limits.’
فَاَنْجَيْنٰہُ وَاَہْلَہٗٓ اِلَّا امْرَاَتَہٗ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِيْنَ Al-A‘rāf 7:83
پس ہم نے ان کو اور ان کے ساتھیوں کو بچا لیا سوائے ان کی بیوی کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی۔
Thus We saved him and his followers except his wife; she was of the ones to remain behind.
وَاَمْطَرْنَا عَلَيْہِمْ مَّطَرًا فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَۃُ الْمُجْرِمِيْنَ Al-A‘rāf 7:84
اور ہم نے ان پر (نئی طرح کا)مینہ برسایا سو دیکھ لو گناہگاروں کا کیا انجام ہوا۔
And We rained (a new type of) a rain upon them. So see what was the end result of the sinners.
وَاِلٰي مَدْيَنَ اَخَاہُمْ شُعَيْبًا قَالَ يٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللہَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَيْرُہٗ قَدْ جَاۗءَتْكُمْ بَيِّنَۃٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَوْفُوا الْكَيْلَ وَالْمِيْزَانَ وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْـيَاۗءَہُمْ وَلَا تُفْسِدُوْا فِي الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِہَا ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ Al-A‘rāf 7:85
اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب (علیہ السلام)کو(بھیجا)انہوں نے فرمایا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو تمہارے لئے اس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں بے شک تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی آچکی ہے پس تم ماپ اور تول پورا کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور زمین میں اس کی درستگی کے بعد خرابی پیدا نہ کرو۔ اگر تم ایمان رکھتے ہو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔
And to Madyan (We) (sent) their brother Shu‘aib (Alaihi as-Salam). He said, ‘O my people! Worship Allah. For you, there is no one worthy of worship, other than Him. Indeed, a sign has come to you from your Rabb. So weigh and measure accurately, and do not give people less of their goods, and do not cause mischief on earth after it has been put in order. This is better for you, if you possess faith.
وَلَا تَقْعُدُوْا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوْعِدُوْنَ وَتَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ مَنْ اٰمَنَ بِہٖ وَتَبْغُوْنَہَا عِوَجًا وَاذْكُرُوْٓا اِذْ كُنْتُمْ قَلِيْلًا فَكَثَّرَكُمْ وَانْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَۃُ الْمُفْسِدِيْنَ Al-A‘rāf 7:86
اور ہر راستے پر مت بیٹھا کرو کہ جو اللہ کے ساتھ ایمان لاتا ہے اسے تم ڈراتے ہو اور روکتے ہو اور اس میں کجی (ٹیڑھا پن)تلاش کرتے ہو اور یاد کرو جب تم تھوڑے تھے پھر اللہ نے تم کو زیادہ کردیا اور دیکھو فساد کرنے والوں کا کیسا انجام ہوا۔
And do not sit by every path, as you frighten and hinder those who believe in Allah, and seek deviation (crookedness) in it. And remember when you were only a few, then Allah multiplied you. And see what was the end result of the mischief-makers.
وَاِنْ كَانَ طَاۗىِٕفَۃٌ مِّنْكُمْ اٰمَنُوْا بِالَّذِيْٓ اُرْسِلْتُ بِہٖ وَطَاۗىِٕفَۃٌ لَّمْ يُؤْمِنُوْا فَاصْبِرُوْا حَتّٰي يَحْكُمَ اللہُ بَيْنَنَا وَہُوَخَيْرُ الْحٰكِمِيْنَ Al-A‘rāf 7:87
اور اگر تم میں سے کچھ لوگ اس بات پر ایمان لے آئے ہیں جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں اور کچھ لوگ ایمان نہیں لائے تو ذرا ٹھہر جاؤ یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ فرمادیں اور وہ سب سے بہتر فیصلہ فرمانے والے ہیں۔
And if some people among you have believed in what I have been sent with and some people have not believed, then wait a while till Allah judges between us; and He is the Best to judge.’
قَالَ الْمَلَاُ الَّذِيْنَ اسْـتَكْبَرُوْا مِنْ قَوْمِہٖ لَنُخْرِجَنَّكَ يٰشُعَيْبُ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَكَ مِنْ قَرْيَتِنَآ اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِيْ مِلَّتِنَا قَالَ اَوَلَوْ كُنَّا كٰرِہِيْنَ Al-A‘rāf 7:88
ان کی قوم کے متکبر سرداروں نے کہا اے شعیب (علیہ السلام)! ہم آپ کو اور جو آپ کے ساتھ ایمان لائے ہیں ان کو ضرور اپنی بستی سے نکال دیں گے یا تم ہمارے مذہب میں واپس آجاؤ انہوں نے فرمایا خواہ ہم (تمہارے دین سے)بیزار ہوں تو بھی؟۔
The arrogant chiefs of his people said, ‘O Shu‘aib (Alaihi as-Salam)! We will certainly turn you and those who have believed with you out from our township, or you return to our religion.’ He said, ‘Even though we abhor it (your religion)?
قَدِ افْتَرَيْنَا عَلَي اللہِ كَذِبًا اِنْ عُدْنَا فِيْ مِلَّتِكُمْ بَعْدَ اِذْ نَجّٰىنَا اللہُ مِنْہَا ۰ۭ وَمَا يَكُوْنُ لَنَآ اَنْ نَّعُوْدَ فِيْہَآ اِلَّآ اَنْ يَّشَاۗءَ اللہُ رَبُّنَا ۰ۭ وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا ۰ۭ عَلَي اللہِ تَوَكَّلْنَا ۰ۭ رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَاَنْتَ خَيْرُ الْفٰتِحِيْنَ Al-A‘rāf 7:89
تو بے شک ہم نے اللہ پر جھوٹی تہمت لگائی اگر ہم تمہارے مذہب پر واپس آجائیں (خصوصاً)جبکہ اللہ نے ہم کو اس سے نجات دی ہے۔ اور ہمیں زیب نہیں دیتا کہ ہم اس (تمہارے مذہب)میں لوٹ آئیں سوائے اس کے کہ اگر ہمارا پروردگار اللہ ہی چاہے (ہمارے نصیب میں ہو)ہمارے پروردگار کا علم ہر چیز سے وسیع تر ہے۔ ہم نے اللہ ہی پر بھروسہ کیا۔ اے ہمارے پروردگار! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان انصاف کیساتھ فیصلہ فرما دیجئے اور آپ بہتر فیصلہ فرمانے والے ہیں۔
We would indeed invent a lie against Allah if we return to your religion, (more so ever) after Allah has delivered us from it. And it does not befit us to return to it (your religion) except if our Rabb, Allah so wills (that it be in our fate). The Knowledge of our Rabb is vaster than everything. In Allah alone do we place our trust. O our Rabb! Judge between us and our people, and You are the Best to Judge.’
وَقَالَ الْمَلَاُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِہٖ لَىِٕنِ اتَّبَعْتُمْ شُعَيْبًا اِنَّكُمْ اِذًا لَّـخٰسِرُوْنَ Al-A‘rāf 7:90
اور ان کی قوم کے کافر سرداروں نے کہا اگر تم شعیب (علیہ السلام)کی پیروی کرو گے تو یقیناً تم خسارے میں پڑ جاؤ گے۔
And the disbelieving chiefs of his people said, ‘You will indeed be losers if you follow Shu‘aib (Alaihi as-Salam).’
فَاَخَذَتْہُمُ الرَّجْفَۃُ فَاَصْبَحُوْا فِيْ دَارِہِمْ جٰثِمِيْنَ Al-A‘rāf 7:91
پس ان کو زلزلے نے آپکڑا پھر صبح کو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔
So the earthquake seized them; then, they lay face-down in their homes by the morning.
الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا شُعَيْبًا كَاَنْ لَّمْ يَغْنَوْا فِيْہَا ۰ۚۛ اَلَّذِيْنَ كَذَّبُوْا شُعَيْبًا كَانُوْا ہُمُ الْخٰسِرِيْنَ Al-A‘rāf 7:92
جنہوں نے شعیب (علیہ السلام )کو جھٹلایا گویا وہ کبھی یہاں بسے ہی نہ تھے جنہوں نے شعیب (علیہ السلام) کو جھٹلایاوہی نقصان اٹھانے والے تھے۔
As if those who belied Shu‘aib (Alaihi as-Salam) had never dwelt there. Those who belied Shu‘aib (Alaihi as-Salam), they were the losers.
فَتَوَلّٰي عَنْہُمْ وَقَالَ يٰقَوْمِ لَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّيْ وَنَصَحْتُ لَكُمْ ۰ۚ فَكَيْفَ اٰسٰي عَلٰي قَوْمٍ كٰفِرِيْنَ Al-A‘rāf 7:93
پس وہ ان سے منہ موڑ کے چلے اور فرمایا اے میری قوم! یقیناً میں نےتمہیں اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے اور تمہاری خیر خواہی کی سو اب انکار کرنے والی قوم پر کیا افسوس کروں۔
So he turned away from them and left and said, ‘O my people! Indeed, I conveyed my Rabb’s Messages to you and wished you well. So how can I now sorrow over the disbelieving folk.’
وَمَآ اَرْسَلْنَا فِيْ قَرْيَۃٍ مِّنْ نَّبِيٍّ اِلَّآ اَخَذْنَآ اَہْلَہَا بِالْبَاْسَاۗءِ وَالضَّرَّاۗءِ لَعَلَّہُمْ يَضَّرَّعُوْنَ Al-A‘rāf 7:94
اور ہم نے کسی بستی میں کوئی نبی نہیں بھیجا مگر یہ کہ وہاں کے بسنے والوں کو (ان کے انکار پر)محتاجی اور بیماری میں پکڑا تاکہ وہ ڈھیلے پڑ جائیں۔
And We did not send a Prophet to any township except that We seized its inhabitants (for their denial) with adversity and disease so that they may become humble.
ثُمَّ بَدَّلْنَا مَكَانَ السَّيِّئَۃِ الْحَسَـنَۃَ حَتّٰي عَفَوْا وَّقَالُوْا قَدْ مَسَّ اٰبَاۗءَنَا الضَّرَّاۗءُ وَالسَّرَّاۗءُ فَاَخَذْنٰہُمْ بَغْتَۃً وَّہُمْ لَا يَشْعُرُوْنَ Al-A‘rāf 7:95
پھرہم نے بدحالی کو خوش حالی سے بدل دیا یہاں تک کہ انہوں نے خوب ترقی کی اور کہنے لگے کہ یقیناً اس طرح کا رنج وراحت ہمارے بڑوں کوبھی پہنچتا رہا ہے پس ہم نے ان کو دفعتًہ پکڑ لیا اور ان کو خبر(بھی )نہ تھی۔
Then We replaced the adversity with prosperity till they achieved great progress and said, ‘Indeed this sort of sorrow and comfort had also been touching our elders.’ Thereupon, We suddenly seized them and they were not (even) aware.
وَلَوْ اَنَّ اَہْلَ الْقُرٰٓي اٰمَنُوْا وَاتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَيْہِمْ بَرَكٰتٍ مِّنَ السَّمَاۗءِ وَالْاَرْضِ وَلٰكِنْ كَذَّبُوْا فَاَخَذْنٰہُمْ بِمَا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ Al-A‘rāf 7:96
اور اگر ان بستیوں کے مکین ایمان لے آتے اور پرہیزگاری اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین کی برکات (کے دروازے)کھول دیتے ولیکن انہوں نے تکذیب کی (جھٹلایا)پس ہم نے ان کے اعمال (بد)کی وجہ سے ان کو پکڑ لیا۔
And had the inhabitants of these townships believed and adopted Allah-consciousness, We would have opened (the gates of) the blessings of the sky and earth upon them, but they denied (belied) so We seized them for their (evil) deeds.
اَفَاَمِنَ اَہْلُ الْقُرٰٓي اَنْ يَّاْتِـيَہُمْ بَاْسُـنَا بَيَاتًا وَّہُمْ نَاۗىِٕمُوْنَ Al-A‘rāf 7:97
کیا پھر یہ بستی والے اس بات سے بے خطر ہوگئے ہیں کہ ان پر رات کو ہمارا عذاب آجائے اور وہ پڑے سوتے ہوں؟۔
Then, have the people of these townships become fearless of the fact that Our torment may come upon them at night while they are lying asleep?
اَوَاَمِنَ اَہْلُ الْقُرٰٓي اَنْ يَّاْتِـيَہُمْ بَاْسُـنَا ضُـحًى وَّہُمْ يَلْعَبُوْنَ Al-A‘rāf 7:98
یا بستی والے اس بات سے بے خوف ہوگئے ہیں کہ دن کوان پر ہمارا عذاب آجائے اور وہ کھیل رہے ہوں؟۔
Or, have the dwellers of township become fearless of the fact that Our torment may come upon them by day while they are playing?
اَفَاَمِنُوْا مَكْرَ اللہِ ۰ۚ فَلَا يَاْمَنُ مَكْرَ اللہِ اِلَّا الْقَوْمُ الْخٰسِرُوْنَ Al-A‘rāf 7:99
کیا پھر یہ اللہ کی تدبیروں سے بے خوف ہوگئے ہیں؟ پس اللہ کی تدبیروں سے صرف نقصان اٹھانے والے ہی بے خوف ہوتے ہیں۔
Or, have they then become fearless of Allah’s Plans? So, none but the losers are fearless of Allah’s Plans.
اَوَلَمْ يَہْدِ لِلَّذِيْنَ يَرِثُوْنَ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِ اَہْلِہَآ اَنْ لَّوْ نَشَاۗءُ اَصَبْنٰہُمْ بِذُنُوْبِہِمْ ۰ۚ وَنَطْبَعُ عَلٰي قُلُوْبِہِمْ فَہُمْ لَا يَسْمَعُوْنَ Al-A‘rāf 7:100
کیا ان لوگوں کی جواہل زمین کے بعد زمین کے وارث ہوئے(ان واقعات نے)راہنمائی نہیں کی کہ اگر ہم چاہیں توان کوان کے گناہوں کی وجہ سے ہلاک کردیں اور ان کے دلوں پر مہر کردیں سو وہ سن ہی نہ سکیں۔
Did the people who inherited the land after its (previous) owners not receive guidance (from these events) that, if We will, We can destroy them for their sins and set a seal upon their hearts so that they can hear nothing?
تِلْكَ الْقُرٰي نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ اَنْۢبَاۗىِٕہَا ۰ۚ وَلَقَدْ جَاۗءَتْہُمْ رُسُلُہُمْ بِالْبَيِّنٰتِ ۰ۚ فَمَا كَانُوْا لِيُؤْمِنُوْا بِمَا كَذَّبُوْا مِنْ قَبْلُ ۰ۭ كَذٰلِكَ يَطْبَعُ اللہُ عَلٰي قُلُوْبِ الْكٰفِرِيْنَ Al-A‘rāf 7:101
یہ بستیاں ہیں جن کے کچھ کچھ حالات ہم آپ پر بیان فرماتے ہیں اور یقیناً ان کے پاس ان کے پیغمبر دلائل لے کر آئے مگر وہ جس چیز کو پہلے جھٹلا چکے تھے پھر اس کو ماننے پہ تیار نہ ہوئے۔ اسی طرح اللہ کافروں کے دلوں پر مہر کردیتے ہیں۔
These are the townships, some of whose events We narrate to you. And indeed their Messengers came to them with proofs, but they refused to believe what they had already denied. In this manner, Allah sets a seals upon the hearts of the unbelievers.
وَمَا وَجَدْنَا لِاَكْثَرِہِمْ مِّنْ عَہْدٍ ۰ۚ وَاِنْ وَّجَدْنَآ اَكْثَرَہُمْ لَفٰسِقِيْنَ Al-A‘rāf 7:102
اور ان میں سے اکثرکو ہم نے وعدہ پورا کرنے والا نہ پایا اور ہم نے ان میں سے اکثر کوبدکار ہی پایا۔
And We found a majority of them untrue to their promises, and We found a majority of them only sinners.
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِہِمْ مُّوْسٰي بِاٰيٰتِنَآ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَمَلَا۟ىِٕہٖ فَظَلَمُوْا بِہَا ۰ۚ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَۃُ الْمُفْسِدِيْنَ Al-A‘rāf 7:103
پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ (علیہ السلام)کو اپنی نشانیوں (معجزات)کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس بھیجا سو انہوں نے ان کے ساتھ ظلم (کفر)کیا پس دیکھ لیجئے فساد کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا۔
Then after them, We sent Musa (Alaihi as-Salam) with Our Signs (miracles) to Fir‘aun and his chiefs, but they were unjust to them (disbelieved them). So see what was the end result of the mischief-makers.
وَقَالَ مُوْسٰي يٰفِرْعَوْنُ اِنِّىْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ Al-A‘rāf 7:104
اور موسیٰ (علیہ السلام)نے فرمایا اے فرعون! بے شک میں پروردگار عالم کی طرف سے بھیجا ہوا پیغمبر ہوں۔
And Musa (Alaihi as-Salam) said, ‘O Fir‘aun! Without doubt, I am a Messenger sent from the Rabb of the worlds.
حَقِيْقٌ عَلٰٓي اَنْ لَّآ اَقُوْلَ عَلَي اللہِ اِلَّا الْحَقَّ ۰ۭ قَدْ جِئْتُكُمْ بِبَيِّنَۃٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَرْسِلْ مَعِيَ بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ Al-A‘rāf 7:105
اس بات پر قائم ہوں کہ میں اللہ پر سچ کے سوا کچھ نہ کہوں یقیناً میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل کے ساتھ آیا ہوں سو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے۔
I stand firm on speaking nothing but the truth about Allah. Indeed, I have come to you with clear evidence from your Rabb, so send the Bani Isra’eel with me.’
قَالَ اِنْ كُنْتَ جِئْتَ بِاٰيَۃٍ فَاْتِ بِہَآ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ Al-A‘rāf 7:106
اس (فرعون)نے کہا کہ اگر تم نشانی لائے ہو تو اسے پیش کرو اگر تم سچے ہو۔
He (Fir‘aun) said, ‘If you have brought a sign then present it, if you are truthful.’
فَاَلْقٰى عَصَاہُ فَاِذَا ھِىَ ثُعْبَانٌ مُّبِيْنٌ Al-A‘rāf 7:107
تب انہوں نے اپنا عصا ڈال دیا سو ناگہاں وہ بہت بڑا اژدھا بن گیا۔
Then, he threw his staff and suddenly it became a huge serpent.
وَّنَزَعَ يَدَہٗ فَاِذَا ہِىَ بَيْضَاۗءُ لِلنّٰظِرِيْنَ Al-A‘rāf 7:108
اور اپنا ہاتھ نکالا تو اچانک وہ دیکھنے والے کے روبرو بہت ہی روشن ہوگیا۔
And he drew his hand and it suddenly became very bright before the onlookers.
قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ اِنَّ ہٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِيْمٌ Al-A‘rāf 7:109
فرعون کی قوم سرداروں نے کہا یقیناً یہ بہت بڑا صاحب علم جادوگر ہے۔
The chiefs of Fir‘aun’s people said, ‘Indeed, he is a highly knowledgeable magician.
يُّرِيْدُ اَنْ يُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ ۰ۚ فَمَاذَا تَاْمُرُوْنَ Al-A‘rāf 7:110
یہ چاہتا ہے کہ تم کو تمہاری زمین (ملک)سے نکال دے تو تمہارا مشورہ کیا ہے؟۔
He wants to expel you from your land (country), so what is your opinion?’
قَالُوْٓا اَرْجِہْ وَاَخَاہُ وَاَرْسِلْ فِي الْمَدَاۗىِٕنِ حٰشِرِيْنَ Al-A‘rāf 7:111
انہوں نے کہا اس کو اور اس کے بھائی کو لوٹا دو اور شہروں میں ہر کارے روانہ کردو۔
They said, ‘Put him and his brother off, and send out callers to the cities.
يَاْتُوْكَ بِكُلِّ سٰحِرٍ عَلِيْمٍ Al-A‘rāf 7:112
کہ وہ تمہارے پاس سب (جادو کا علم خوب)جاننے والے جادوگروں کو لا جمع کریں۔
So that they may gather all knowledgeable magicians before you.’
وَجَاۗءَ السَّحَرَۃُ فِرْعَوْنَ قَالُوْٓا اِنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِـبِيْنَ Al-A‘rāf 7:113
اور جادو گر فرعون کے پاس آپہنچے (اور)کہنے لگے اگر ہم جیت گئے تو ہمیں صلہ (انعام)عطا کیا جائے گا؟۔
And the magicians reached Fir‘aun (and) said, ‘Will we be granted a recompense (reward) if we win?’
قَالَ نَعَمْ وَاِنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ Al-A‘rāf 7:114
اس نے کہا ہاں اور بے شک تم مقرب لوگوں میں شامل ہوجاؤ گے۔
He said, ‘Yes, and you will indeed be included among the near ones.’
قَالُوْا يٰمُوْسٰٓي اِمَّآ اَنْ تُلْقِيَ وَاِمَّآ اَنْ نَّكُوْنَ نَحْنُ الْمُلْقِيْنَ Al-A‘rāf 7:115
تو انہوں نے کہا اے موسیٰ (علیہ السلام)! یا تم ڈال دو اور یا ہم ڈالیں؟۔
So they said, ‘O Musa (Alaihi as-Salam)! Either you throw, or shall we throw?’
قَالَ اَلْقُوْا ۰ۚ فَلَمَّآ اَلْقَوْا سَحَرُوْٓا اَعْيُنَ النَّاسِ وَاسْتَرْہَبُوْہُمْ وَجَاۗءُوْ بِسِحْرٍ عَظِيْمٍ Al-A‘rāf 7:116
انہوں (موسیٰؑ)نے فرمایا تم ہی ڈال دو چنانچہ جب انہوں نے (چیزیں)ڈالیں تو لوگوں کی آنکھوں پر جادو کردیا (نظر بندی کردی)اورانہیں ہیبت زدہ کردیا (ڈرادیا)اور بہت بڑا جادو دکھایا۔
He (Musa - Alaihi as-Salam) said, ‘You be the ones to throw.’ So when they threw (the objects), they cast a magic spell on people’s eyes (influenced their sight) and terrified (frightened) them and displayed a great magical feat.
وَاَوْحَيْنَآ اِلٰى مُوْسٰٓي اَنْ اَلْقِ عَصَاكَ ۰ۚ فَاِذَا ہِىَ تَلْقَفُ مَا يَاْفِكُوْنَ Al-A‘rāf 7:117
اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام)پر وحی کی کہ اپنا عصا ڈال دیجئے پس جبھی وہ (اژدھا بن کر)ان کے بنائے ہوئے (سانپوں)کو نگلنے لگا۔
And We inspired Musa (Alaihi as-Salam) to throw his staff, and immediately (turning into a serpent) it began swallowing that which they had fabricated (the snakes).
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Al-A‘rāf 7:118
پس حق ظاہر ہوگیا اور ان کا بنایا سب جاتا رہا۔
Thus, the truth was established and all that they had fabricated was nullified.
فَغُلِبُوْا ہُنَالِكَ وَانْقَلَبُوْا صٰغِرِيْنَ Al-A‘rāf 7:119
پس وہ لوگ اس موقع پر ہار گئے اور خوب ذلیل ہوکر لوٹ گئے۔
So those people were defeated on that occasion and returned greatly humiliated.
وَاُلْقِيَ السَّحَرَۃُ سٰجِدِيْنَ Al-A‘rāf 7:120
اور جادوگر سجدے میں گر گئے۔
And the magicians fell in prostration.
قَالُوْٓا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ Al-A‘rāf 7:121
(اور)کہنے لگے ہم پروردگار عالم (اللہ)پر ایمان لائے ۔
(And) said, ‘We believe in the Rabb of the worlds (Allah).
رَبِّ مُوْسٰي وَہٰرُوْنَ Al-A‘rāf 7:122
جو موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام)کا پروردگار ہے۔
Who is the Rabb of Musa (Alaihi as-Salam) and Haroon (Alaihi as-Salam).’
قَالَ فِرْعَوْنُ اٰمَنْتُمْ بِہٖ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْ ۰ۚ اِنَّ ہٰذَا لَمَكْرٌ مَّكَرْتُمُوْہُ فِي الْمَدِيْنَۃِ لِتُخْرِجُوْا مِنْہَآ اَہْلَہَا ۰ۚ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ Al-A‘rāf 7:123
فرعون کہنے لگاکیا تم میرے اجازت دینے سے پہلے اس پر ایمان لے آئے ہو بے شک یہ ایک فریب ہے جو تم سب نے شہر میں کیا ہے تاکہ اہل شہرکو شہر سے نکال دو۔ سو جلد تمہیں (اس کا )پتہ چل جائے گا۔
Fir‘aun said, ‘Have you believed in him before I gave you permission? Without doubt, this is a scheme you all have plotted in the city to drive out its people. So, you shall soon come to know it (its consequences).
لَاُقَطِّعَنَّ اَيْدِيَكُمْ وَاَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ ثُمَّ لَاُصَلِّبَنَّكُمْ اَجْمَعِيْنَ Al-A‘rāf 7:124
میں ضرور تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالف طرف سے کاٹوں گا پھر تم سب کو ضرورسولی پر لٹکا دوں گا۔
I will surely cut off your hands and feet on opposite sides, then I will surely crucify you all.’
قَالُوْٓا اِنَّآ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَ Al-A‘rāf 7:125
وہ بولے یقیناً ہم تو لوٹ کراپنے پروردگار کے پاس ہی جانے والے ہیں۔
They replied, ‘Certainly, we are only going to return to our Rabb.
وَمَا تَنْقِمُ مِنَّآ اِلَّآ اَنْ اٰمَنَّا بِاٰيٰتِ رَبِّنَا لَمَّا جَاۗءَتْنَا ۰ۭ رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّتَوَفَّنَا مُسْلِـمِيْنَ Al-A‘rāf 7:126
اور تونے ہم میں کیا عیب دیکھا سوائے اس کے کہ ہم اپنے پروردگار کی نشانیوں پر جب وہ ہم تک پہنچیں ایمان لے آئے اے ہمارے پروردگار! ہم پر صبر کے دھانے کھول دیجئے اور ہمیں اسلام پر موت عطا فرمائیے۔
And what wrong do you see in us except that we believed in the Signs of our Rabb when they reached us? O our Rabb! Open upon us the gates of patience and cause us to die as Muslims.’
وَقَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ اَتَذَرُ مُوْسٰي وَقَوْمَہٗ لِيُفْسِدُوْا فِي الْاَرْضِ وَيَذَرَكَ وَاٰلِہَتَكَ ۰ۭ قَالَ سَنُقَتِّلُ اَبْنَاۗءَہُمْ وَنَسْتَحْيٖ نِسَاۗءَہُمْ ۰ۚ وَاِنَّا فَوْقَہُمْ قٰہِرُوْنَ Al-A‘rāf 7:127
اور فرعون کی قوم کے سردار کہنے لگے کہ کیا آپ موسیٰ اوراس کی قوم کو چھوڑ دیں گے تاکہ وہ ملک میں خرابی کریں اور آپ کو اورآپ کے معبودوں کوچھوڑ دیں اس (فرعون)نے کہا ہم عنقریب ان کے بیٹوں کوقتل کریں گے اوران کی بیٹیوں کوزندہ رکھیں گے اور بے شک ہم ان پر غلبہ رکھتے ہیں۔
And the chiefs of Fir‘aun’s people said, ‘Will you let go Musa (Alaihi as-Salam) and his people so that they make mischief in the land and forsake you and your deities?’ He (Fir‘aun) said, ‘Soon, we will kill their sons and keep their daughters alive. Without doubt, we have power over them.’
قَالَ مُوْسٰي لِقَوْمِہِ اسْتَعِيْنُوْا بِاللہِ وَاصْبِرُوْا ۰ۚ اِنَّ الْاَرْضَ لِلہِ ۰ۣۙ يُوْرِثُہَا مَنْ يَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِہٖ ۰ۭ وَالْعَاقِبَۃُ لِلْمُتَّقِيْنَ Al-A‘rāf 7:128
موسیٰ (علیہ السلام)نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اللہ سے مدد مانگو اور ثابت قدم رہو بے شک زمین اللہ کی ہے وہ اپنے بندوںمیں سے جسے چاہتے ہیں عطا فرماتے ہیں اور آخرت پرہیزگاروں کے لئے ہے۔
Musa (Alaihi as-Salam) said to his people, ‘Seek help from Allah and remain steadfast. Without doubt, the earth belongs to Allah, He grants it to whom He wills, and the Hereafter is for the Allah-conscious.’
قَالُوْٓا اُوْذِيْنَا مِنْ قَبْلِ اَنْ تَاْتِيَنَا وَمِنْۢ بَعْدِ مَا جِئْتَنَا ۰ۭ قَالَ عَسٰي رَبُّكُمْ اَنْ يُّہْلِكَ عَدُوَّكُمْ وَيَسْتَخْلِفَكُمْ فِي الْاَرْضِ فَيَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُوْنَ Al-A‘rāf 7:129
کہنے لگے ہم تو آپ کے آنے سے پہلے بھی مصیبت ہی میں تھے اور آپ کے آنے کے بعد بھی۔ انہوں نے فرمایا قریب ہے کہ تمہاراپروردگار تمہارے دشمن کو ہلاک کردے اور اس کی جگہ تم کو زمین کا مالک بنادے پھر دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔
They said, ‘We were in distress even before you came and even so after your arrival.’ He said, ‘It may be near that your Rabb destroys your enemy and makes you inheritors of the land in its place, and then observes how you act.’
وَلَقَدْ اَخَذْنَآ اٰلَ فِرْعَوْنَ بِالسِّـنِيْنَ وَنَقْصٍ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّہُمْ يَذَّكَّـرُوْنَ Al-A‘rāf 7:130
اور یقیناً ہم نے فرعون والوں کو قحط اور پھلوں کی کمی میں مبتلاکردیا تاکہ وہ (حق بات کو)سمجھ جائیں۔
And indeed We afflicted the people of Fir‘aun with famine and shortage of fruit, so that they may understand (the truth).
فَاِذَا جَاۗءَتْہُمُ الْحَسَـنَۃُ قَالُوْا لَنَا ہٰذِہٖ ۰ۚ وَاِنْ تُصِبْہُمْ سَيِّئَۃٌ يَّطَّيَّرُوْا بِمُوْسٰي وَمَنْ مَّعَہٗ ۰ۭ اَلَآ اِنَّمَا طٰۗىِٕرُہُمْ عِنْدَ اللہِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَہُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ Al-A‘rāf 7:131
پھر جب ان کو آسائش ملتی تو کہتے یہ تو ہمارے لئے ہونی ہی چاہیے اور اگر ان پر کوئی سختی واقع ہوتی تو موسیٰ (علیہ السلام)اور ان کے ساتھیوں کی بدشگونی بتاتے۔ دیکھو! یقیناً ان کی بدشگونی اللہ کے ہاں (مقدر)ہے ولیکن ان میں اکثر نہیں جانتے۔
Then when they received comfort, they said, ‘This is how it should be for us,’ and if some hardship befell them, they ascribed it to the evil auspices of Musa (Alaihi as-Salam) and his followers. See! Indeed, their (Fir‘aun’s folk’s) evil auspice is (destined) with Allah, but most of them do not know.
وَقَالُوْا مَہْمَا تَاْتِنَا بِہٖ مِنْ اٰيَۃٍ لِّتَسْحَرَنَا بِہَا ۰ۙ فَمَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِيْنَ Al-A‘rāf 7:132
اور کہنے لگے کہ تم ہمارے پاس اس کی کوئی نشانی ہی لاؤ تاکہ اس سے ہم پر جادو کرو سو ہم تم پر ایمان لا نے والے نہیں ہیں۔
And they said, ‘You can bring to us any of its signs so as to cast a spell on us with it, we are not going to believe in you even then.’
فَاَرْسَلْنَا عَلَيْہِمُ الطُّوْفَانَ وَالْجَرَادَ وَالْقُمَّلَ وَالضَّفَادِعَ وَالدَّمَ اٰيٰتٍ مُّفَصَّلٰتٍ ۰ۣ فَاسْـتَكْبَرُوْا وَكَانُوْا قَوْمًا مُّجْرِمِيْنَ Al-A‘rāf 7:133
پھر ہم نے ان پر طوفان بھیجا اور ٹڈیاں اور جوئیں اور مینڈک اور خون جیسی مفصل نشانیاں پھر انہوں نے تکبرکیا اوروہ گنہگار لوگ تھے۔
Then We sent upon them distinct signs like the storm and the locust and the lice and the frogs and the blood, but they showed arrogance and they were sinful people.
وَلَمَّا وَقَعَ عَلَيْہِمُ الرِّجْزُ قَالُوْا يٰمُوْسَى ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَہِدَ عِنْدَكَ ۰ۚ لَىِٕنْ كَشَفْتَ عَنَّا الرِّجْزَ لَنُؤْمِنَنَّ لَكَ وَلَنُرْسِلَنَّ مَعَكَ بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ Al-A‘rāf 7:134
اور جب ان پر کوئی مصیبت آتی تو کہتے اے موسیٰ (علیہ السلام)ہمارے لئے اپنے پروردگار سے دعا کرو جس کا اس نے تم سے وعدہ کررکھا ہے اگر تم ہم سے عذاب کو ٹال دو گے تو ہم ضرور تم پر ایمان بھی لے آئیں گے اور بنی اسرائیل کو بھی تمہارے ساتھ روانہ کردیں گے۔
And when some distress befell them they would say, ‘O Musa (Alaihi as-Salam)! Pray to your Rabb for us, by that which He has promised with you. If you avert this torment from us, we will certainly believe in you and also dispatch the Bani Isra’eel with you.’
فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْہُمُ الرِّجْزَ اِلٰٓي اَجَلٍ ہُمْ بٰلِغُوْہُ اِذَا ہُمْ يَنْكُثُوْنَ Al-A‘rāf 7:135
پھر جب ہم ایک مدت کے لئے جس تک ان کو پہنچنا تھا ان سے عذاب کو ہٹا دیتے تو وہ عہد شکنی کرنے لگتے۔
Then, when We did remove the torment from them, for a term they had to reach, they would break their word.
فَانْتَقَمْنَا مِنْہُمْ فَاَغْرَقْنٰہُمْ فِي الْيَمِّ بِاَنَّہُمْ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا وَكَانُوْا عَنْہَا غٰفِلِيْنَ Al-A‘rāf 7:136
پس ہم نے ان سے بدلہ لیا سو ان کو سمندر میں ڈبو دیا اس وجہ سے کہ وہ ہماری آیات کو جھٹلاتے اور ان سے لاپرواہی کرتے تھے۔
So We took retribution from them and drowned them in the sea. All because they belied Our Ayaat and were heedless to them.
وَاَوْرَثْنَا الْقَوْمَ الَّذِيْنَ كَانُوْا يُسْتَضْعَفُوْنَ مَشَارِقَ الْاَرْضِ وَمَغَارِبَہَا الَّتِيْ بٰرَكْنَا فِيْہَا ۰ۭ وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ الْحُسْنٰى عَلٰي بَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ ۰ۥۙ بِمَا صَبَرُوْا ۰ۭ وَدَمَّرْنَا مَا كَانَ يَصْنَعُ فِرْعَوْنُ وَقَوْمُہٗ وَمَا كَانُوْا يَعْرِشُوْنَ Al-A‘rāf 7:137
اور ہم نے اس قوم کو جو بہت کمزور شمار ہوتی تھی زمین کے مشرقوں اور مغربوں کا وارث کردیا جس میں ہم نے برکت دی تھی اور بنی اسرائیل کے بارے میں آپ کے پروردگار کا اچھا وعدہ پورا ہوا اس وجہ سے کہ انہوں نے صبر کیا اور فرعون اوراس کی قوم نے جو (محل)بنائے تھے اور (انگور کے باغات)جو چھتریوں پہ چڑھائے تھے ہم نے تباہ کردیئے۔
And We made a nation that was considered very weak, the inheritors of the eastern and western parts of a land which We had blessed. And the good promise of your Rabb was fulfilled for the Bani Isra’eel because they had been patient. And We destroyed those (palaces) which Fir‘aun and his people had made and those (grape gardens) which they had grown on frames.
وَجٰوَزْنَا بِبَنِيْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ الْبَحْرَ فَاَتَوْا عَلٰي قَوْمٍ يَّعْكُفُوْنَ عَلٰٓي اَصْنَامٍ لَّہُمْ ۰ۚ قَالُوْا يٰمُوْسَى اجْعَلْ لَّنَآ اِلٰـہًا كَـمَا لَہُمْ اٰلِہَۃٌ ۰ۭ قَالَ اِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْـہَلُوْنَ Al-A‘rāf 7:138
اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر پار اتارا تو ان کا گزر ایسے لوگوں پر ہوا جو اپنے بتوں کے پاس (عبادت کے لئے)بیٹھے رہتے تھے کہنے لگے اے موسیٰ (علیہ السلام)! ہمارے لئے بھی ایسا معبود بنادیجئے جیسے ان کے معبود ہیں انہوں نے فرمایا بے شک تم ایک جاہل قوم ہو۔
And We landed the Bani Isra’eel across the sea, they passed by a people who used to keep sitting by their idols (for worship). They said, ‘O Musa (Alaihi as-Salam)! Make for us a deity like their deities.’ He said, ‘Without doubt, you are an ignorant people.’
اِنَّ ہٰٓؤُلَاۗءِ مُتَبَّرٌ مَّا ہُمْ فِيْہِ وَبٰطِلٌ مَّا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Al-A‘rāf 7:139
بے شک جس کام میں یہ لوگ لگے ہیں یہ تباہ ہونے والا ہے اور جو کچھ یہ کررہے ہیں (محض)باطل ہے۔
‘Without doubt, the act in which these people are engaged is going to be destroyed, and whatever they are doing is (sheer) falsehood.’
قَالَ اَغَيْرَ اللہِ اَبْغِيْكُمْ اِلٰہًا وَّہُوَفَضَّلَكُمْ عَلَي الْعٰلَمِيْنَ Al-A‘rāf 7:140
فرمایا کیا میں اللہ کے سوا تمہارا کوئی اور معبود تلاش کروں اور حالانکہ اس نے تمہیں جہانوں پہ فضیلت بخشی ہے۔
He said, ‘Should I find you an Ilaha other than Allah, while He has granted you Grace over the worlds?’
وَاِذْ اَنْجَيْنٰكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ يَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْۗءَ الْعَذَابِ ۰ۚ يُقَتِّلُوْنَ اَبْنَاۗءَكُمْ وَيَسْتَحْيُوْنَ نِسَاۗءَكُمْ ۰ۭ وَفِيْ ذٰلِكُمْ بَلَاۗءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِيْمٌ Al-A‘rāf 7:141
اور جب ہم نے تم کو فرعون والوں سے نجات بخشی جو تم کو سخت تکلیفیں پہنچاتے تھے تمہارے بیٹوں کو قتل کرتے اور تمہاری بیٹیوں کو (خدمت کے لئے )زندہ رکھتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بہت بڑی آزمائش تھی۔
And when We delivered you from Fir‘aun’s people who used to cause you great distress, they used to kill your sons and keep your daughters alive (for service). And there was a great trial in this from your Rabb.
وَوٰعَدْنَا مُوْسٰي ثَلٰثِيْنَ لَيْلَۃً وَّاَتْمَمْنٰہَا بِعَشْرٍ فَتَمَّ مِيْقَاتُ رَبِّہٖٓ اَرْبَعِيْنَ لَيْلَۃً ۰ۚ وَقَالَ مُوْسٰي لِاَخِيْہِ ہٰرُوْنَ اخْلُفْنِيْ فِيْ قَوْمِيْ وَاَصْلِحْ وَلَا تَتَّبِعْ سَبِيْلَ الْمُفْسِدِيْنَ Al-A‘rāf 7:142
اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام)کو تیس راتوں کا وعدہ دیا اور دس (راتیں)ملا کر اسے پورا فرمایا تو ان کے پروردگار کی چالیس رات کی معیاد پوری ہوگئی اور موسیٰ (علیہ السلام)نے اپنے بھائی ہارون (علیہ السلام )سے فرمایا میرے بعد تم میری قوم میں میرے جانشین ہو اور اصلاح کرتے رہنا اور شریر لوگوں کی راہ پہ مت چلنا۔
And We promised thirty nights for Musa (Alaihi as-Salam) and completed it by adding ten (nights) more, thus his Rabb’s term of forty nights was fulfilled. And Musa (Alaihi as-Salam) told his brother Haroon (Alaihi as-Salam), ‘In my absence you are my vicegerent among my people, and keep reforming, and do not follow the way of the mischief-makers.’
وَلَمَّا جَاۗءَ مُوْسٰي لِمِيْقَاتِنَا وَكَلَّمَہٗ رَبُّہٗ ۰ۙ قَالَ رَبِّ اَرِنِيْٓ اَنْظُرْ اِلَيْكَ ۰ۭ قَالَ لَنْ تَرٰىنِيْ وَلٰكِنِ انْظُرْ اِلَى الْجَـبَلِ فَاِنِ اسْـتَــقَرَّ مَكَانَہٗ فَسَوْفَ تَرٰىنِيْ ۰ۚ فَلَمَّا تَجَلّٰى رَبُّہٗ لِلْجَبَلِ جَعَلَہٗ دَكًّا وَّخَرَّ مُوْسٰي صَعِقًا ۰ۚ فَلَمَّآ اَفَاقَ قَالَ سُبْحٰنَكَ تُبْتُ اِلَيْكَ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِيْنَ Al-A‘rāf 7:143
اور جب موسیٰ (علیہ السلام)ہمارے مقررہ وقت پر آئے اور ان کے پروردگار نے ان سے باتیں کیں تو انہوں نے عرض کیا اے میرے پروردگار! مجھے (اپنا دیدار)کرادیجئے کہ میں آپ کو دیکھ لوں ارشاد ہو ا آپ مجھے ہرگز نہ دیکھ سکیں گے ولیکن آپ پہاڑ کی طرف دیکھتے رہیے پس اگر یہ اپنی جگہ برقراررہا تو آپ بھی مجھے دیکھ سکیں گے پس جب ان کے پروردگار نے پہاڑ پر تجلی فرمائی تو اس کے پرخچے اڑا دیئے اور موسیٰ (علیہ السلام)بے ہوش ہوکر گر پڑے پھر جب افاقہ ہوا توعرض کیا آپ کی ذات پاک ہے میں آپ کی بارگاہ میں معذرت کرتا ہوں اور میں سب سے پہلے ایمان لانے والوں میں سے ہوں۔
And when Musa (Alaihi as-Salam) came at Our appointed time and his Rabb spoke to him, he submitted, ‘O my Rabb! Show me (Yourself), so that I see You.’ It was said, ‘You will definitely not be able to see Me, but keep looking towards the mountain, if it remains at its place then you will be able to see Me.’ So when his Rabb revealed His Glory unto the mountain, He fragmented it into pieces and Musa (Alaihi as-Salam) fell down unconscious. When he recovered, he submitted, ‘Hallowed are You! I apologise before You, and I am among the first of the believers.’
قَالَ يٰمُوْسٰٓي اِنِّى اصْطَفَيْتُكَ عَلَي النَّاسِ بِرِسٰلٰتِيْ وَبِكَلَامِيْ ۰ۡۖ فَخُذْ مَآ اٰتَيْتُكَ وَكُنْ مِّنَ الشّٰكِرِيْنَ Al-A‘rāf 7:144
ارشاد ہوا اے موسیٰ (علیہ السلام)! بے شک ہم نے آپ کو لوگوں پر برگزیدہ فرمایا اپنے پیغام اوراپنے کلام سے پس جو آپ کو ہم نے عطا کیا ہے اس کو لیں اور شکر ادا کریں۔
It was said, ‘O Musa (Alaihi as-Salam)! Without doubt, We have exalted you above the people with Our Message and Speech. So take what We have granted you and be thankful.’
وَكَتَبْنَا لَہٗ فِي الْاَلْوَاحِ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ مَّوْعِظَۃً وَّتَفْصِيْلًا لِّكُلِّ شَيْءٍ ۰ۚ فَخُذْہَا بِقُوَّۃٍ وَّاْمُرْ قَوْمَكَ يَاْخُذُوْا بِاَحْسَنِہَا ۰ۭ سَاُورِيْكُمْ دَارَ الْفٰسِقِيْنَ Al-A‘rāf 7:145
اور ہم نے ان کے لئے تختیوں (تورات)میں ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی (فرمایا)سو اسے مضبوطی سے پکڑے رہیں اور اپنی قوم سے کہہ دیں کہ پکڑے رہیں اس کی اچھی اچھی باتیں (ان کو بہت اچھے طریقے سے لیں)میں عنقریب تم کو نافرمانوں کا گھر دکھلاؤں گا۔
And for him, We wrote advice of every type and detail of everything in the tablets (the Taurat) (and said) ‘Hold on to it firmly and enjoin your people to hold on to (adopt in a very good manner) its excellent advice.’ Soon I shall show you the abode of the disobedient.
سَاَصْرِفُ عَنْ اٰيٰــتِيَ الَّذِيْنَ يَتَكَبَّرُوْنَ فِي الْاَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ ۰ۭ وَاِنْ يَّرَوْا كُلَّ اٰيَۃٍ لَّا يُؤْمِنُوْا بِہَا ۰ۚ وَاِنْ يَّرَوْا سَبِيْلَ الرُّشْدِ لَا يَتَّخِذُوْہُ سَبِيْلًا ۰ۚ وَاِنْ يَّرَوْا سَبِيْلَ الْغَيِّ يَتَّخِذُوْہُ سَبِيْلًا ۰ۭ ذٰلِكَ بِاَنَّہُمْ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا وَكَانُوْا عَنْہَا غٰفِلِيْنَ Al-A‘rāf 7:146
جو لوگ زمین میں ناحق تکبرکرتے ہیں ان لوگوں کوعنقریب اپنی آیات سے پھیردوں گا اور اگر وہ تمام نشانیاں بھی دیکھ لیں تب بھی ان پر ایمان نہ لائیں اور اگر بھلائی کا راستہ دیکھیں تو اسے (اپنا)راستہ بنالیں یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے ہماری آیات کوجھٹلایا اور ان سے غفلت کرتے رہے۔
Soon I shall turn away from My Ayaat the people who wrongfully behave arrogantly in the land; and even if they see all the signs, they will not believe in them; and if they see the way of guidance, they would not adopt it (as their way); and if they see the way of misguidance, they would adopt it (as their way). This is so because they belied Our Ayaat and remained heedless of them.
وَالَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا وَلِقَاۗءِ الْاٰخِرَۃِ حَبِطَتْ اَعْمَالُہُمْ ۰ۭ ہَلْ يُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Al-A‘rāf 7:147
اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو اورآخرت کے پیش آنے کو جھٹلایا ان کے سب کام غارت گئے ان کووہی سزا دی جائے گی جو کچھ وہ کرتے تھے۔
And all the deeds of the people who belied Our Ayaat and the coming of the Hereafter are wasted. They will be given a punishment similar to what they used to do.
وَاتَّخَذَ قَوْمُ مُوْسٰي مِنْۢ بَعْدِہٖ مِنْ حُلِـيِّہِمْ عِجْلًا جَسَدًا لَّہٗ خُوَارٌ ۰ۭ اَلَمْ يَرَوْا اَنَّہٗ لَا يُكَلِّمُہُمْ وَلَا يَہْدِيْہِمْ سَبِيْلًا ۰ۘ اِتَّخَذُوْہُ وَكَانُوْا ظٰلِـمِيْنَ Al-A‘rāf 7:148
اور موسیٰ (علیہ السلام)کی قوم نے ان کے بعد اپنے( مقبوضہ)زیوروں کا ایک بچھڑا بنالیا(جو)ایک قالب (تھا)جس میں ایک آواز تھی کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ وہ ان سے بات تک نہیں کرسکتا ہے اور نہ انہیں راہ دکھا سکتا ہے انہوں نے اس کو (معبود)اختیار کرلیا اور وہ بہت غلط کام کرنے والے تھے۔
And after him, the people of Musa (Alaihi as-Salam) made a calf from their (captured) ornaments, (which was) a mold in which there was a sound. Did they not see that it could not even speak to them nor could show them the way? They took it (as a deity) and they were great wrongdoers.
وَلَمَّا سُقِطَ فِيْٓ اَيْدِيْہِمْ وَرَاَوْا اَنَّہُمْ قَدْ ضَلُّوْا ۰ۙ قَالُوْا لَىِٕنْ لَّمْ يَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَيَغْفِرْ لَنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ Al-A‘rāf 7:149
اور جب وہ اپنے کیے پر پشیمان ہوئے اور دیکھا کہ وہ گمراہ ہوگئے ہیں تو کہنے لگے اگر ہمارا پروردگار ہم پہ رحم نہ کرے اور ہمیں معاف نہ فرمائے تو ہم ضرور سخت نقصان اٹھانے والوں میں ہوں گے۔
And when they repented over their action and saw that they had gone astray, they said, ‘If our Rabb does not have mercy on us and forgive us, we will certainly be among the great losers.’
وَلَمَّا رَجَعَ مُوْسٰٓي اِلٰى قَوْمِہٖ غَضْبَانَ اَسِفًا ۰ۙ قَالَ بِئْسَمَا خَلَفْتُمُوْنِيْ مِنْۢ بَعْدِيْ ۰ۚ اَعَجِلْتُمْ اَمْرَ رَبِّكُمْ ۰ۚ وَاَلْقَى الْاَلْوَاحَ وَاَخَذَ بِرَاْسِ اَخِيْہِ يَجُرُّہٗٓ اِلَيْہِ ۰ۭ قَالَ ابْنَ اُمَّ اِنَّ الْقَوْمَ اسْتَضْعَفُوْنِيْ وَكَادُوْا يَقْتُلُوْنَنِيْ ۰ۡۖ فَلَا تُشْمِتْ بِيَ الْاَعْدَاۗءَ وَلَا تَجْعَلْنِيْ مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِــمِيْنَ Al-A‘rāf 7:150
اور جب موسیٰ (علیہ السلام)اپنی قوم کی طرف غصے اور رنج سے بھرے ہوئے واپس آئے فرمایا تم نے میرے بعد میری بہت ہی بری نیابت کی کیا تم نے اپنے پروردگار کے حکم (کے آنے)سے (پہلے)جلد بازی کرلی؟ اور تختیاں (ایک طرف)رکھیں اور اپنے بھائی کے سر(کے بالوں)کو پکڑ کر اپنی طرف کھینچنے لگے۔ انہوں (ہارون علیہ السلام)نے عرض کیا اے میرے ماں جائے! (یہ)لوگ تو یقیناً مجھے کمزور سمجھتے تھے اور مجھے قتل کردینا چاہتے تھے۔ سو ایسا نہ کریں کہ دشمن مجھ پر ہنسیں اور مجھے ظالموںمیں مت ملائیے۔
And when Musa (Alaihi as-Salam) returned to his people full of anger and sorrow, he said, ‘You represented me very badly in my absence. Did you act in haste before the (coming of the) Command of your Rabb?’ And he placed the tablets (aside) and began pulling his brother’s head (by his hair) towards him. He (Haroon - Alaihi as-Salam) submitted, ‘O the son of my mother! Indeed (these) people considered me weak and wanted to kill me, so do not let my enemy laugh at me, and do not include me among the wrongdoers.’
قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِيْ وَلِاَخِيْ وَاَدْخِلْنَا فِيْ رَحْمَتِكَ ۰ۡۖ وَاَنْتَ اَرْحَـمُ الرّٰحِمِيْنَ Al-A‘rāf 7:151
انہوں (موسیٰ علیہ السلام)نے عرض کیا اے میرے پروردگار ! مجھے اور میرے بھائی کو بخش دیجئے اور ہم دونوں کو اپنی رحمت میں داخل فرمائیے اور آپ سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والے ہیں۔
He (Musa - Alaihi as-Salam) submitted, ‘O my Rabb! Forgive me and my brother and enter us in Your Mercy, and You are the Most Merciful of all who show mercy.’
اِنَّ الَّذِيْنَ اتَّخَذُوا الْعِـجْلَ سَيَنَالُہُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّہِمْ وَذِلَّۃٌ فِي الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا ۰ۭ وَكَذٰلِكَ نَجْزِي الْمُفْتَرِيْنَ Al-A‘rāf 7:152
بے شک جن لوگوں نےبچھڑے کی پرستش کی ان کو عنقریب ان کے پروردگار کے غضب اور دنیا کی زندگی میں ذلت کا شکار ہونا پڑے گا اور ہم جھوٹ باندھنے والوں کوایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔
Without doubt, those people who worshiped the calf will soon be the target of their Rabb’s wrath and the humiliation of this world. And such is the punishment We inflict on the fabricators of lies.
وَالَّذِيْنَ عَمِلُوا السَّيِّاٰتِ ثُمَّ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِہَا وَاٰمَنُوْٓا ۰ۡ اِنَّ رَبَّكَ مِنْۢ بَعْدِہَا لَغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-A‘rāf 7:153
اور جن لوگوں نے برے کام کیے پھر اس کے بعد توبہ کی اور ایمان لائے تو بے شک آپ کے پروردگار اس کے بعد بخشنے والے مہربان ہیں۔
And those people who committed evil deeds and repented afterwards and believed, then after that, your Rabb is without doubt Forgiving, Merciful.
وَلَمَّا سَكَتَ عَنْ مُّوْسَى الْغَضَبُ اَخَذَ الْاَلْوَاحَ ۰ۚۖ وَفِيْ نُسْخَتِہَا ہُدًى وَّرَحْمَۃٌ لِّلَّذِيْنَ ہُمْ لِرَبِّہِمْ يَرْہَبُوْنَ Al-A‘rāf 7:154
اور جب موسیٰ (علیہ السلام)کا غصہ فرو ہوا تو تختیوں کو اٹھا لیا اور ان کے مضامین میں ان لوگوں کے لئے جو اپنے پروردگار سے ڈرتے تھے ہدایت اوررحمت تھی۔
And when the anger of Musa (Alaihi as-Salam) abated, he picked up the tablets. And in their contents was guidance and mercy for those people who feared their Rabb.
وَاخْتَارَ مُوْسٰي قَوْمَہٗ سَبْعِيْنَ رَجُلًا لِّمِيْقَاتِنَا ۰ۚ فَلَمَّآ اَخَذَتْہُمُ الرَّجْفَۃُ قَالَ رَبِّ لَوْ شِئْتَ اَہْلَكْتَہُمْ مِّنْ قَبْلُ وَاِيَّايَ ۰ۭ اَتُہْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ السُّفَہَاۗءُ مِنَّا ۰ۚ اِنْ ہِىَ اِلَّا فِتْنَتُكَ ۰ۭ تُضِلُّ بِہَا مَنْ تَشَاۗءُ وَتَہْدِيْ مَنْ تَشَاۗءُ ۰ۭ اَنْتَ وَلِيُّنَا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الْغٰفِرِيْنَ Al-A‘rāf 7:155
اور موسیٰ (علیہ السلام)نے اپنی قوم سے ستر(70)آدمی ہمارے وقت مقررہ پر لانے کے لئے چنے سو جب ان کو زلزلہ نے آپکڑا تو (موسیٰ علیہ السلام)عرض کرنے لگے اے میرے پروردگار ! اگر آپ کو یہ منظور ہوتا تو آپ اس سے پہلے ہی ان کو اور مجھ کوہلا ک کردیتے کیا آپ ہم میں سے چند بے وقوفوں کی حرکت پر ہم کو ہلاک کردیں گے یہ صرف آپ کی (طرف سے)آزمائش ہے اس سے آپ جسے چاہیں گمراہی میں ڈال دیں اور جسے چاہیں ہدایت پر قائم رکھیں آپ ہی ہمارے خبر رکھنے والے (دوست)ہیں سو آپ ہم کو بخش دیجئے اور ہم پر رحم فرمائیے اور آپ سب سے بہتر بخشنے والے ہیں۔
And Musa (Alaihi as-Salam) selected seventy (70) men to bring at Our appointed time, then when the earthquake seized them he (Musa - Alaihi as-Salam) submitted, ‘O my Rabb! Had You willed, You could have destroyed them and me even before this. Would You destroy us for the act of a few foolish ones among us? This is but a trial from You, with which You may send astray whom You will and may guide whom You will. Only You are the One to take care of us (our Friend). Therefore, forgive us and have mercy on us, and You are the Best to Forgive.
وَاكْتُبْ لَنَا فِيْ ہٰذِہِ الدُّنْيَا حَسَـنَۃً وَّفِي الْاٰخِرَۃِ اِنَّا ہُدْنَآ اِلَيْكَ ۰ۭ قَالَ عَذَابِيْٓ اُصِيْبُ بِہٖ مَنْ اَشَاۗءُ ۰ۚ وَرَحْمَتِيْ وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ ۰ۭ فَسَاَكْتُبُہَا لِلَّذِيْنَ يَتَّقُوْنَ وَيُؤْتُوْنَ الزَّكٰوۃَ وَالَّذِيْنَ ہُمْ بِاٰيٰتِنَا يُؤْمِنُوْنَ Al-A‘rāf 7:156
اور ہمارے لئے اس دنیا میں بھی بھلائی لکھ دیجئے اور آخرت میں بھی کہ یقیناً ہم آپ کی طرف رجوع ہوچکے ۔ فرمایا میں جس پر چاہتا ہوں اپنا عذاب نازل کرتا ہوں اور میری رحمت ہر شے کو شامل ہے سو عنقریب میں اس کوان لوگوں کے نام لکھوں گا جو پرہیز گاری کرتے ہیں اورزکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور جوہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں۔
And inscribe for us good in this world as well as in the Hereafter, we have indeed turned to You.’ He said, ‘I send My torment on whom I will, and My Mercy extends over everything. So, I will soon inscribe it in the name of the people who are Allah-conscious and pay the Zakat and believe in Our Ayaat.’
اَلَّذِيْنَ يَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِيَّ الْاُمِّيَّ الَّذِيْ يَجِدُوْنَہٗ مَكْتُوْبًا عِنْدَہُمْ فِي التَّوْرٰىۃِ وَالْاِنْجِيْلِ ۰ۡ يَاْمُرُہُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْہٰىہُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ لَہُمُ الطَّيِّبٰتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْہِمُ الْخَـبٰۗىِٕثَ وَيَضَعُ عَنْہُمْ اِصْرَہُمْ وَالْاَغْلٰلَ الَّتِيْ كَانَتْ عَلَيْہِمْ ۰ۭ فَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِہٖ وَعَزَّرُوْہُ وَنَصَرُوْہُ وَاتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِيْٓ اُنْزِلَ مَعَہٗٓ ۰ۙ اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Al-A‘rāf 7:157
جو لوگ ایسے پیغمبر جو نبی امی (حضرت محمدﷺ)ہیں کہ پیروی کرتے ہیں جن (کے اوصاف)وہ اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں وہ انہیں نیک کام کا حکم دیتے ہیں اور انہیں برے کاموں سے منع فرماتے ہیں اور پاکیزہ چیزوں کوان کے لئے حلال کرتے ہیں اورناپاک چیزوں کوان پر حرام ٹھہراتے ہیں اوران لوگوں پر سے ان کے بوجھ اوران کے (گلے میں پڑے ہوئے)طوق اتارتے ہیں پس جولوگ ان پر ایمان لائے اور ان کی حمایت کی اور ان کی مدد کی اور جو نور ان کے ساتھ نازل ہوا اس کی پیروی کی وہی لوگ (پوری)کامیابی حاصل کرنے والے ہیں۔
The people who follow the Messenger, who is the unlettered Prophet (Hazrat Muhammad - Sall Allah-o Alaihi wa Sallam), whom (whose attributes) they find inscribed with them in the Taurat and the Injeel; he enjoins them what is right and forbids them what is wrong and makes the good things lawful for them and declares the bad things unlawful for them and removes the burdens and the yokes (around the necks) of people. Thus, the people who believed in him and supported him and helped him and followed the Noor (Light) sent down with him, these people are the ones to attain (complete) success.
قُلْ يٰٓاَيُّھَا النَّاسُ اِنِّىْ رَسُوْلُ اللہِ اِلَيْكُمْ جَمِيْعَۨا الَّذِيْ لَہٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۰ۚ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَيُـحْيٖ وَيُمِيْتُ ۰۠ فَاٰمِنُوْا بِاللہِ وَرَسُوْلِہِ النَّبِيِّ الْاُمِّيِّ الَّذِيْ يُؤْمِنُ بِاللہِ وَكَلِمٰتِہٖ وَاتَّبِعُوْہُ لَعَلَّكُمْ تَہْتَدُوْنَ Al-A‘rāf 7:158
آپ فرمادیجئے کہ اے لوگو! یقیناً میں تم سب کی طرف اللہ کا پیغمبر ہوں (وہ)جس کے لئے آسمانوں اورزمین کی (حقیقی)حکومت ہے۔اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے سو اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے پیغمبر نبی امی (حضرت محمدﷺ)پر جو (خود)اللہ پر اور اس کے احکام پر ایمان رکھتے ہیں اور ان کی پیروی کرو تاکہ تم راہ راست پر آجاؤ۔
Say, ‘O people! Indeed, I am Allah’s Messenger to all of you, (He) for Whom is the (True) Sovereignty of the heavens and the earth. There is no one worthy of worship other than Him. He it is Who gives life and He gives death.’ So, believe in Allah and in His Messenger, the unlettered Prophet (Hazrat Muhammad - Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) who (himself) believes in Allah and His Commands, and follow him so that you may come onto the right path.
وَمِنْ قَوْمِ مُوْسٰٓي اُمَّۃٌ يَّہْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَبِہٖ يَعْدِلُوْنَ Al-A‘rāf 7:159
اور موسیٰ (علیہ السلام )کی قوم میں ایسے لوگ بھی ہیں جو حق کا راستہ بتاتے ہیں اور اسی کے ساتھ انصاف کرتے ہیں۔
And among the community of Musa (Alaihi as-Salam) there are such people also who show the path of truth and dispense justice in accordance with it.
وَقَطَّعْنٰہُمُ اثْنَـتَيْ عَشْرَۃَ اَسْـبَاطًا اُمَمًا ۰ۭ وَاَوْحَيْنَآ اِلٰي مُوْسٰٓي اِذِ اسْتَسْقٰىہُ قَوْمُہٗٓ اَنِ اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْحَجَرَ ۰ۚ فَانْۢبَجَسَتْ مِنْہُ اثْنَتَا عَشْرَۃَ عَيْنًا ۰ۭ قَدْ عَلِمَ كُلُّ اُنَاسٍ مَّشْرَبَہُمْ ۰ۭ وَظَلَّلْنَا عَلَيْہِمُ الْغَمَامَ وَاَنْزَلْنَا عَلَيْہِمُ الْمَنَّ وَالسَّلْوٰى ۰ۭ كُلُوْا مِنْ طَيِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ ۰ۭ وَمَا ظَلَمُوْنَا وَلٰكِنْ كَانُوْٓا اَنْفُسَہُمْ يَظْلِمُوْنَ Al-A‘rāf 7:160
اور ہم نے ان کوبارہ قبیلے، بڑی بڑی جماعتیں بنادیا اور جب موسیٰ (علیہ السلام)سے ان کی قوم نے پانی طلب کیا تو ہم نے ان کووحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی پتھر پر مار دیں تو اس میں سے بارے چشمے پھوٹ نکلے،تو ہر شخص نے اپنے پینے کی جگہ معلوم کرلی اور ہم نے ان پر بادل سے سایہ کیا اور ان پر من اور سلوٰی (ترنجبین اور بٹیریں)اتارا جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تم کوبخشی ہیں اس میں سے کھاؤ اور انہوں نے ہمارے ساتھ زیادتی نہیں کی ولیکن وہ اپنے آپ کے ساتھ زیادتی کرتے تھے۔
And We formed them into twelve tribes - large communities. And when the people of Musa (Alaihi as-Salam) asked him for water, We inspired him to strike his staff on the stone, and twelve springs gushed forth, so every person got to know his drinking place. And We shaded them with the cloud and sent down the Manna and Salwa (Turanjbeen and Quails). ‘Eat of the wholesome things We have granted you.’ And they did not harm Us, rather they used to harm their own souls.
وَاِذْ قِيْلَ لَہُمُ اسْكُنُوْا ہٰذِہِ الْقَرْيَۃَ وَكُلُوْا مِنْہَا حَيْثُ شِئْتُمْ وَقُوْلُوْا حِطَّۃٌ وَّادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا نَّغْفِرْ لَكُمْ خَطِيْۗـــٰٔــتِكُمْ ۰ۭ سَنَزِيْدُ الْمُحْسِـنِيْنَ Al-A‘rāf 7:161
اور جب ان سے کہا گیا کہ اس آبادی میں جاکررہو اور اس میں جہاں سے جی چاہے کھاؤاور(ہاں شہر میں جاؤ تو) حطۃ (توبہ ہے)کہتے جانا اور دروازے میں داخل ہونا تو سجدہ کرتے ہوئے (جھکے جھکے داخل ہونا)ہم تمہارے گناہ بخش دیں گے (اور خلوص سے)نیکی کرنے والوں کوعنقریب زیادہ دیں گے۔
And when it was said to them, ‘Go and live in this town and eat freely from wherever you wish, and (yes, when you enter the town then) say ‘Hittatun’ (repentance), and enter the gate prostrating (bending low). We will forgive you your sins and soon grant even more to the (sincere) doers of good.’
فَبَدَّلَ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا مِنْہُمْ قَوْلًا غَيْرَ الَّذِيْ قِيْلَ لَہُمْ فَاَرْسَلْنَا عَلَيْہِمْ رِجْزًا مِّنَ السَّمَاۗءِ بِمَا كَانُوْا يَظْلِمُوْنَ Al-A‘rāf 7:162
سو ان میں سے ظالموں (غلط کاروں)نے اس بات کوجو ان سے فرمائی گئی تھی اور بات سے تبدیل کردیا تو ہم نے ان پر آسمان سے عذاب بھیجا اس وجہ سے کہ وہ ظلم کرتے تھے۔
Then the unjust (wrongdoers) among them changed the word that had been told to them with another. So We sent a torment on them from heaven because they used to do wrong.
وَسْــــَٔـلْہُمْ عَنِ الْقَرْيَۃِ الَّتِيْ كَانَتْ حَاضِرَۃَ الْبَحْرِ ۰ۘ اِذْ يَعْدُوْنَ فِي السَّبْتِ اِذْ تَاْتِيْہِمْ حِيْتَانُہُمْ يَوْمَ سَبْتِہِمْ شُرَّعًا وَّيَوْمَ لَا يَسْبِتُوْنَ ۰ۙ لَا تَاْتِيْہِمْ ۰ۚۛ كَذٰلِكَ ۰ۚۛ نَبْلُوْہُمْ بِمَا كَانُوْا يَفْسُقُوْنَ Al-A‘rāf 7:163
اور ان سے اس بستی کے بارے پوچھئے جو سمندر کے کنارے واقع تھی۔ جب وہ لوگ ہفتے کے بارے میں (شرعی)حد سے نکلنے لگے جب ان کے پاس ہفتے کے دن مچھلیاں سامنے آنے لگیں اور جب ہفتے کا دن نہ ہوتا تو نہ آتیں اس طرح ان لوگوں کی نافرمانیوں کے سبب ہم نے ان کوآزمائش میں ڈالا۔
And ask them about the township located on the seashore, when those people began crossing the (Shari‘ah) limits regarding Saturday, and when the fish started appearing before them on Saturday and would not come when it was not Saturday; in this way We put these people to trial because of their disobedience.
وَاِذْ قَالَتْ اُمَّۃٌ مِّنْہُمْ لِمَ تَعِظُوْنَ قَوْمَۨاۙ اللہُ مُہْلِكُہُمْ اَوْ مُعَذِّبُہُمْ عَذَابًا شَدِيْدًا ۰ۭ قَالُوْا مَعْذِرَۃً اِلٰى رَبِّكُمْ وَلَعَلَّہُمْ يَتَّقُوْنَ Al-A‘rāf 7:164
اور جب ان میں سے کچھ لوگوں نے کہا کہ تم ایسے لوگوں کوکیوں نصیحت کرتے ہوجن کواللہ ہلاک کرنے والے ہیں یا ان کو سخت عذاب دینے والے ہیں انہوں نے کہا اس لئے کہ تمہارے پروردگار کے سامنے معذرت کرسکیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ پرہیزگاری اختیار کرلیں۔
And when some people among them said, ‘Why do you advise such people whom Allah is about to destroy or give them severe torment?’ They said, ‘So that we may absolve ourselves before your Rabb, and it may be that they adopt Allah-consciousness.’
فَلَمَّا نَسُوْا مَا ذُكِّرُوْا بِہٖٓ اَنْجَيْنَا الَّذِيْنَ يَنْہَوْنَ عَنِ السُّوْۗءِ وَاَخَذْنَا الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا بِعَذَابٍؚ بَىِٕيْــسٍؚ بِمَا كَانُوْا يَفْسُقُوْنَ Al-A‘rāf 7:165
پس جب انہوں نے اس کی پرواہ نہ کی جس کی ان کو نصیحت کی تھی تو ہم نے ان لوگوں کو بچا لیا جو اس برے کام سے منع کرتے تھے اور جو ظلم کرتے تھے ہم نے ان کو برے عذاب سے پکڑ لیا اس وجہ سے کہ وہ برائی کرتے تھے۔
But when they did not care about what they had been advised, We saved those people who forbade from this wrongdoing, and We seized those who did wrong, with a harsh torment because they used to commit evil.
فَلَمَّا عَتَوْا عَنْ مَّا نُہُوْا عَنْہُ قُلْنَا لَہُمْ كُوْنُوْا قِرَدَۃً خٰسِـِٕـيْنَ Al-A‘rāf 7:166
پس جب انہوں نے اس کام میں جس سے انہیں منع کیا گیا تھا سرکشی کی تو ہم نے ان کو حکم دیا کہ ذلیل بندر بن جاؤ۔
Thus, when they rebelled against what was forbidden to them, We commanded them, ‘Be despised monkeys.’
وَاِذْ تَاَذَّنَ رَبُّكَ لَيَبْعَثَنَّ عَلَيْہِمْ اِلٰي يَوْمِ الْقِيٰمَۃِ مَنْ يَّسُوْمُہُمْ سُوْۗءَ الْعَذَابِ ۰ۭ اِنَّ رَبَّكَ لَسَرِيْعُ الْعِقَابِ ۰ۚۖ وَاِنَّہٗ لَغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-A‘rāf 7:167
اور جب آپ کے پروردگار نے (یہود کو)آگاہ فرمادیا کہ وہ ان پر قیامت کے دن تک ضرور ایسے لوگ مسلط کرتا رہے گا جو ان کو شدید تکلیف پہنچاتے رہیں گے بے شک آپ کا پروردگار بہت جلد عذاب کرنے والا ہے اور یقیناً وہ بخشنے والا مہربان ہے۔
And when your Rabb warned (the Jews) that, till the Day of Qiyamah, He will certainly keep imposing upon them such people who will keep on giving them severe distress. Without doubt, your Rabb is very Quick in giving torment, and indeed He is Forgiving, Merciful.
وَقَطَّعْنٰہُمْ فِي الْاَرْضِ اُمَمًا ۰ۚ مِنْہُمُ الصّٰلِحُوْنَ وَمِنْہُمْ دُوْنَ ذٰلِكَ ۰ۡ وَبَلَوْنٰہُمْ بِالْحَسَنٰتِ وَالسَّـيِّاٰتِ لَعَلَّہُمْ يَرْجِعُوْنَ Al-A‘rāf 7:168
اور ہم نے ان کو زمین پر جماعتیں بنادیا کچھ ان میں نیک اورکچھ اور طرح کے (بد)اور ہم ان کی آسائشوں اور تکلیفوں (دونوں طرح)سے آزمائش کرتے رہے تاکہ وہ (ہماری طرف)رجوع کریں۔
And We divided them into communities on the earth, some of them righteous and some of the other type (evil). And We kept trying them with (both) prosperity and adversity so that they may turn in repentance (to Us).
فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِہِمْ خَلْفٌ وَّرِثُوا الْكِتٰبَ يَاْخُذُوْنَ عَرَضَ ہٰذَا الْاَدْنٰى وَيَقُوْلُوْنَ سَيُغْفَرُ لَنَا ۰ۚ وَاِنْ يَّاْتِہِمْ عَرَضٌ مِّثْلُہٗ يَاْخُذُوْہُ ۰ۭ اَلَمْ يُؤْخَذْ عَلَيْہِمْ مِّيْثَاقُ الْكِتٰبِ اَنْ لَّا يَقُوْلُوْا عَلَي اللہِ اِلَّا الْحَقَّ وَدَرَسُوْا مَا فِيْہِ ۰ۭ وَالدَّارُ الْاٰخِرَۃُ خَيْرٌ لِّلَّذِيْنَ يَتَّقُوْنَ ۰ۭ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Al-A‘rāf 7:169
پھر ان کے بعد ایسے لوگ (ان کے)جانشین ہوئے جو کتاب کے وارث بنے یہ دنیائے دنی کا مال (حرام)لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں عنقریب ہماری بخشش ہوجائے گی اور اگر ان کے پاس پھر ایسا ہی مال (دین فروشی کے بدلے)آنے لگے تو اس کو لے لیتے ہیں کیا (اس)کتاب میں ان سے (یہ)عہد نہیں لیا گیا تھا کہ اللہ کے بارے سوائے سچ کے کچھ نہ کہیں گے؟ اور اس (کتاب)میں جو تھا انہوں نے پڑھ بھی لیا اور آخرت کا گھر پرہیزگاروں کے لئے بہترین ہے۔ تو کیا تم سمجھتے نہیں ؟۔
Then, after them, such people succeeded (them) who inherited the Book. They accept the vile (unlawful) wealth of the world and say, ‘Soon we will be forgiven.’ And if again such wealth comes to them (in exchange for selling the religion), they take it. Was (this) pledge not taken from them in (this) Book that they will not say anything but the truth about Allah? And they had also read what was in it (the Book). And the home of the Hereafter is best for the Allah-conscious. Do you not understand?
وَالَّذِيْنَ يُمَسِّكُوْنَ بِالْكِتٰبِ وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ ۰ۭ اِنَّا لَا نُضِيْعُ اَجْرَ الْمُصْلِحِيْنَ Al-A‘rāf 7:170
اور جو لوگ کتاب کو مضبوط پکڑتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں یقیناً ہم نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے۔
And the people who hold firmly to the Book and adhere to their Salah, surely, We do not waste the reward of those who do good.
وَاِذْ نَـتَقْنَا الْجَــبَلَ فَوْقَہُمْ كَاَنَّہٗ ظُلَّـۃٌ وَّظَنُّوْٓا اَنَّہٗ وَاقِعٌۢ بِہِمْ ۰ۚ خُذُوْا مَآ اٰتَيْنٰكُمْ بِقُوَّۃٍ وَّاذْكُرُوْا مَا فِيْہِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ Al-A‘rāf 7:171
اور جب ہم نے ان کے اوپر (سروں پر)پہاڑ کو سائبان کی طرح معلق کردیا اور وہ سوچنے لگے کہ یہ ان پر گر پڑے گا(تو ہم نے فرمایا)جو کچھ ہم نے دیاہے اس کو مضبوطی سے پکڑو اور جو اس میں (تحریر)ہے اس کو (خوب)یادرکھو (عمل کرو)تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔
And when We suspended the mountain over them (above their heads) like a canopy, and they began to think that it would fall upon them. (We commanded), ‘Hold firmly whatever We have given, and remember (well) what is (inscribed) in it (act accordingly), so that you may become Allah-conscious.’
وَاِذْ اَخَذَ رَبُّكَ مِنْۢ بَنِيْٓ اٰدَمَ مِنْ ظُہُوْرِہِمْ ذُرِّيَّــتَہُمْ وَاَشْہَدَہُمْ عَلٰٓي اَنْفُسِہِمْ ۰ۚ اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ ۰ۭ قَالُوْا بَلٰي ۰ۚۛ شَہِدْنَا ۰ۚۛ اَنْ تَقُوْلُوْا يَوْمَ الْقِيٰمَۃِ اِنَّا كُنَّا عَنْ ہٰذَا غٰفِلِيْنَ Al-A‘rāf 7:172
اور جب آپ کے پروردگار نے بنی آدمؑ کی پشت سے ان کی اولاد کو نکالا اور اس سے خود ان کے متعلق اقرار لیا کہ کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں؟ کہنے لگے کیوں نہیں ! ہم (اس بات کے)گواہ ہیں(کہ آپ ہمارے پروردگار ہیں)کہیں قیامت کے دن یہ نہ کہو کہ ہم کو تو اس کی خبر ہی نہیں۔
And when your Rabb brought forth, from the backs of the Bani Adam (Alaihi as-Salam) their descendants, and took from them their pledge about themselves: ‘Am I not your Rabb?’ They said, ‘Why not (indeed)! We are witnesses (thereto) (that You are our Rabb),’ lest you should say on the Day of Qiyamah, ‘We did not even know this.’
اَوْ تَقُوْلُوْٓا اِنَّمَآ اَشْرَكَ اٰبَاۗؤُنَا مِنْ قَبْلُ وَكُنَّا ذُرِّيَّۃً مِّنْۢ بَعْدِہِمْ ۰ۚ اَفَتُہْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ الْمُبْطِلُوْنَ Al-A‘rāf 7:173
یا یہ کہو کہ یقیناً شرک تو ہمارے بڑوں نے (ہم سے)پہلے کیا تھا اور ہم ان کے بعد ان کی نسل میں ہوئے تو کیا آپ جو کام اہل باطل کرتے رہے اس کے بدلے ہمیں ہلاک کرتے ہیں؟۔
Or lest you should say: ‘Our elders had indeed practised polytheism before (us) and we came after them in their lineage, so do You destroy us for the deeds that the followers of falsehood had been doing?’
وَكَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ وَلَعَلَّہُمْ يَرْجِعُوْنَ Al-A‘rāf 7:174
اور ہم اسی طرح (اپنی)آیات کھول کر بیان کرتے ہیں اور تاکہ یہ باز آجائیں۔
And in this manner, do We explain (Our) Ayaat in detail, so that they may desist.
وَاتْلُ عَلَيْہِمْ نَبَاَ الَّذِيْٓ اٰتَيْنٰہُ اٰيٰتِنَا فَانْسَلَخَ مِنْہَا فَاَتْبَعَہُ الشَّيْطٰنُ فَكَانَ مِنَ الْغٰوِيْنَ Al-A‘rāf 7:175
اور ان لوگوں کو اس شخص کا حال پڑھ کر سنائیں جس کوہم نے اپنی نشانیاں عطا فرمائیں تو وہ ان میں سے نکل گیا پھر شیطان اس کے پیچھے لگ گیا پس وہ گمراہ لوگوں میں شامل ہوگیا۔
And recite to these people the account of the person to whom We granted Our Signs, but he went out of them, then Shaitan pursued him, and so he became of the misguided people.
وَلَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنٰہُ بِہَا وَلٰكِنَّہٗٓ اَخْلَدَ اِلَى الْاَرْضِ وَاتَّبَعَ ہَوٰىہُ ۰ۚ فَمَثَلُہٗ كَمَثَلِ الْكَلْبِ ۰ۚ اِنْ تَحْمِلْ عَلَيْہِ يَلْہَثْ اَوْ تَتْرُكْہُ يَلْہَثْ ۰ۭ ذٰلِكَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا ۰ۚ فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّہُمْ يَتَفَكَّرُوْنَ Al-A‘rāf 7:176
اوراگرہم چاہتے تو ان (آیات)سے اس (کے درجات)کو بلند کردیتے مگر وہ تو زمین کے ساتھ لگ گیا (دنیا کی طرف مائل ہوگیا)اوراپنی خواہش کی پیروی کی سو اس کی مثال تو کتے کی سی ہوگئی کہ اگر اس پر سختی کرو تو بھی ہانپے (زبان نکالے)یا یونہی چھوڑ دو تو بھی ہانپے۔ یہ ان لوگوں کی مثال ہے جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ہو سو آپ حال بیان فرمادیں تاکہ وہ کچھ سوچیں۔
And had We willed We could have elevated him (his ranks) by these (Ayaat), but he clung to the ground (inclined towards the world) and followed his own desires. So his example became like the example of a dog, he pants (takes his tongue out) if you are harsh with him and also pants if you leave him alone. Such is the example of those people who belied Our Signs. So narrate the account, so that they may ponder somewhat.
سَاۗءَ مَثَلَۨا الْقَوْمُ الَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا وَاَنْفُسَہُمْ كَانُوْا يَظْلِمُوْنَ Al-A‘rāf 7:177
ان لوگوں کی مثال (حالت)بہت بری ہے جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور انہوں نے اپنا ہی نقصان کیا۔
The example (condition) of the people who belied Our Ayaat is very bad, and they incurred a loss only to themselves.
مَنْ يَّہْدِ اللہُ فَہُوَالْمُہْتَدِيْ ۰ۚ وَمَنْ يُّضْلِلْ فَاُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْخٰسِـرُوْنَ Al-A‘rāf 7:178
جس کواللہ ہدایت فرماتے ہیں سو وہی ہدایت پانے والا ہوتا ہے اور جس کو وہ گمراہ کردیں سو ایسے ہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں۔
He, whom Allah guides, is the one to find guidance, and those whom He sends astray such are the people to suffer loss.
وَلَقَدْ ذَرَاْنَا لِجَــہَنَّمَ كَثِيْرًا مِّنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ ۰ۡۖ لَہُمْ قُلُوْبٌ لَّا يَفْقَہُوْنَ بِہَا ۰ۡ وَلَہُمْ اَعْيُنٌ لَّا يُبْصِرُوْنَ بِہَا ۰ۡ وَلَہُمْ اٰذَانٌ لَّا يَسْمَعُوْنَ بِہَا ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ ہُمْ اَضَلُّ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْغٰفِلُوْنَ Al-A‘rāf 7:179
اور بے شک ہم نے بہت سے جن اور انسان دوزخ کے لئے پیدا فرمائے ہیں ان کے دل ہیں کہ ان سے یہ سمجھتے نہیں اور ان کی آنکھیں ہیں کہ ان سے یہ دیکھتے نہیں اور ان کے کان ہیں کہ ان سے سنتے نہیں یہ لوگ چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی گئے گزرے یہی لوگ ہیں جوغفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔
And indeed, We have created many Jinn and humans for Hell. They have hearts with which they cannot understand, and they have eyes with which they cannot see, and they have ears with which they cannot hear. These people are like cattle, rather worse than them; these are the people who are steeped in neglect.
وَلِلہِ الْاَسْمَاۗءُ الْحُسْنٰى فَادْعُوْہُ بِہَا ۰۠ وَذَرُوا الَّذِيْنَ يُلْحِدُوْنَ فِيْٓ اَسْمَاۗىِٕہٖ ۰ۭ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Al-A‘rāf 7:180
اور اللہ ہی کے لئے سب اچھے نام ہے پس اس کو ان (ناموں)سے پکارا کرو اور جو لوگ اس کے ناموں میں کجروی اختیار کرتے ہیں ان کو چھوڑ دو عنقریب ان لوگوں کوان کے اعمال کی سزا دی جائے گی۔
And all Beautiful Names are for Allah alone, so invoke Him by these (Names), and forsake the people who adopt profanity in His Names. Soon these people will be punished for their deeds.
وَمِمَّنْ خَلَقْنَآ اُمَّۃٌ يَّہْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَبِہٖ يَعْدِلُوْنَ Al-A‘rāf 7:181
اور ہماری مخلوق میں ایسے لوگ بھی ہیں جو حق کا راستہ بتاتے ہیں اور اسی کے مطابق انصاف کرتے ہیں۔
And there are also such people in Our creation who show the path of truth and dispense justice in accordance with it.
وَالَّذِيْنَ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا سَنَسْـتَدْرِجُہُمْ مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُوْنَ Al-A‘rāf 7:182
اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ان کو ہم جلد ہی درجہ بدرجہ (گمراہی میں)لے جائیں گے ایسے طریقے سے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی۔
And We will soon lead the people who belied Our Signs, degree by degree (into misguidance), in a manner that they will not even know.
وَاُمْلِيْ لَہُمْ اِنَّ كَيْدِيْ مَتِيْنٌ Al-A‘rāf 7:183
اور میں ان کو مہلت دیتا ہوں بے شک میری تدبیر بہت مضبوط ہے۔
And I grant them rein; My Plan is indeed very strong.
اَوَلَمْ يَتَفَكَّرُوْا مَا بِصَاحِبِہِمْ مِّنْ جِنَّۃٍ اِنْ ہُوَاِلَّا نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ Al-A‘rāf 7:184
کیا یہ سوچتے نہیں کہ ان کے صاحب کو ذرا بھی جنون نہیں وہ تو کھلے کھلے (انجام بد سے)ڈرانے والے ہیں۔
Do they not reflect that their Companion does not have even the slightest madness in him? He is but an open, plain warner (of a bad end).
اَوَلَمْ يَنْظُرُوْا فِيْ مَلَكُوْتِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا خَلَقَ اللہُ مِنْ شَيْءٍ وَّاَنْ عَسٰٓي اَنْ يَّكُوْنَ قَدِ اقْتَرَبَ اَجَلُہُمْ فَبِاَيِّ حَدِيْثٍؚ بَعْدَہٗ يُؤْمِنُوْنَ Al-A‘rāf 7:185
کیا یہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت میں نہیں دیکھتے اور دوسری چیزوں میں جو اللہ نے پیدا فرمائی ہیں اور یہ بھی (خیال نہیں کرتے)کہ ہوسکتا ہے ان کی موت کا وقت قریب آ پہنچا ہو پھر اس کے بعد یہ لوگ کون سی بات پر ایمان لائیں گے۔
Do they not look at the sovereignty of the heavens and the earth and in the other things that Allah has created, and (they do not think) even this: maybe the time of their death has drawn near. Then what will these people believe in, after this?
مَنْ يُّضْلِلِ اللہُ فَلَا ہَادِيَ لَہٗ وَيَذَرُہُمْ فِيْ طُغْيَانِہِمْ يَعْمَہُوْنَ Al-A‘rāf 7:186
جس کواللہ گمراہ کریں تو اس کو کوئی راہ پر نہیں لاسکتا اور وہ ایسوں کو گمراہی میں بھٹکتا ہوا چھوڑ دیتے ہیں۔
None can bring back to the path those whom Allah sends astray, and He leaves such ones to keep wandering in misguidance.
يَسْــــَٔـلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَۃِ اَيَّانَ مُرْسٰىہَا قُلْ اِنَّمَا عِلْمُہَا عِنْدَ رَبِّيْ لَا يُجَلِّيْہَا لِوَقْتِہَآ اِلَّا ہُو ثَقُلَتْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ لَا تَاْتِيْكُمْ اِلَّا بَغْتَۃً يَسْــــَٔـلُوْنَكَ كَاَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْہَا قُلْ اِنَّمَا عِلْمُہَا عِنْدَ اللہِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ Al-A‘rāf 7:187
آپ سے قیامت کے بارے پوچھتے ہیں کہ کب واقع ہوگی؟ فرما دیجئے کہ اس کا علم میرے پروردگار کے پاس ہے وہی اسے اس کے وقت پر ظاہرفرمائے گا۔ یہ آسمانوں اور زمین میں ایک بھاری بات ہوگی کہ وہ تم پر اچانک آپڑے گی وہ آپ سے (اس طرح) پوچھتے ہیں جیسے آپ اس کی تحقیق کرچکے ہیں فرمادیجئے کہ اس کا علم خاص اللہ ہی کے پاس ہے ولیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
They ask you about Qiyamah: when it will happen? Say, ‘Its knowledge is with my Rabb. He will manifest it at its time. This will be a tremendous event in the heavens and the earth, as it will befall you suddenly.’ They ask you (in a manner) as if you have investigated into it. Say, ‘Its knowledge is exclusively with Allah, but most people do not know.’
قُلْ لَّآ اَمْلِكُ لِنَفْسِيْ نَفْعًا وَّلَا ضَرًّا اِلَّا مَا شَاۗءَ اللہُ ۰ۭ وَلَوْ كُنْتُ اَعْلَمُ الْغَيْبَ لَاسْـتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ ۰ۚۖۛ وَمَا مَسَّنِيَ السُّوْۗءُ ۰ۚۛ اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِيْرٌ وَّبَشِيْرٌ لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ Al-A‘rāf 7:188
فرما دیجئے کہ میں اپنے لئے نفع اور نقصان کا اختیار نہیں رکھتا مگر جو اللہ چاہیں اور اگر میں غیب جانتا ہوتا تو ضروربہت سے فائدے جمع کرلیتا اور مجھے کوئی دکھ نہ پہنچتا میں تو صرف ایمان والوں کے لئے (انجام بد سے)ڈرانے والا اور خوش خبری دینے والا ہوں۔
Say, ‘I do not have any control over my own gain or loss, except that which Allah wills. And had I known the Unseen, I would indeed have accumulated a lot of gain and no hurt would have touched me. I am only a warner (of a bad end) and the giver of good news to the believers.’
ہُوَالَّذِيْ خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّجَعَلَ مِنْہَا زَوْجَہَا لِيَسْكُنَ اِلَيْہَا ۰ۚ فَلَمَّا تَغَشّٰىہَا حَمَلَتْ حَمْلًا خَفِيْفًا فَمَرَّتْ بِہٖ ۰ۚ فَلَمَّآ اَثْقَلَتْ دَّعَوَا اللہَ رَبَّہُمَا لَىِٕنْ اٰتَيْتَنَا صَالِحًا لَّنَكُوْنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِيْنَ Al-A‘rāf 7:189
وہ (اللہ)ہی ہے جس نے تم کو فرد واحد سے پیدا فرمایا اور اس سے اس کا جوڑ بنایا تاکہ اس سے انس (راحت)حاصل کرے پھر جب اس (میاں)نے اس سے قربت کی تو اس کو ہلکا سا حمل رہ گیا پس وہ اس کے ساتھ چلتی پھرتی رہی پھر جب وہ بوجھل ہوگئی تو دونوں (میاں بیوی)اللہ سے جوان کے پروردگار ہیں دعا کرنے لگے کہ اگر آپ نے ہمیں تندرست اولاد عطا فرمائی تو ہم ضرورآپ کے شکر گزار ہوں گے۔
It is He (Allah), Who created you from a single being and from it made its mate so that he may get affection (pleasure) from her. Then, when he (the husband) drew close to her, she bore a light burden and she carried it about. Then, when she became heavy, so both (husband and wife) began praying to Allah, Who is their Rabb, ‘If You grant a healthy child to us, we will certainly be thankful to You.’
فَلَمَّآ اٰتٰىہُمَا صَالِحًا جَعَلَا لَہٗ شُرَكَاۗءَ فِيْمَآ اٰتٰىہُمَا ۰ۚ فَتَعٰلَى اللہُ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ Al-A‘rāf 7:190
پھر جب ہم نے ان دونوں کو تندرست (بچہ)عطا فرمایا تو اس کی عطا کی ہوئی چیزمیں اس کے شریک قرار دینے لگے پس اللہ تعالیٰ ان کے شریک بنانے سے برتر ہیں۔
Then, when We granted them a healthy child, they started ascribing partners in what He had bestowed. Exalted is Allah above their ascribing of partners.
اَ يُشْرِكُوْنَ مَا لَا يَخْلُقُ شَـيْــــًٔـا وَّہُمْ يُخْلَقُوْنَ Al-A‘rāf 7:191
کیا وہ ایسی چیزوںکو شریک بناتے ہیں جوکچھ بنا نہ سکیں اور وہ خود بنائی جاتی ہوں۔
Do they ascribe as partners such things that cannot create anything and are themselves created?
وَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ لَہُمْ نَصْرًا وَّلَآ اَنْفُسَہُمْ يَنْصُرُوْنَ Al-A‘rāf 7:192
اور نہ وہ ان کی مدد کرسکتی ہیں اور نہ اپنے آپ کی مدد کرسکتی ہیں۔
And they can neither help them, nor can they help themselves.
وَاِنْ تَدْعُوْہُمْ اِلَى الْہُدٰى لَا يَتَّبِعُوْكُمْ سَوَاۗءٌ عَلَيْكُمْ اَدَعَوْتُمُوْہُمْ اَمْ اَنْتُمْ صَامِتُوْنَ Al-A‘rāf 7:193
اور اگر تم ان کو ہدایت کی طرف بلاؤ تو تمہاری بات نہ مانیں۔ تمہارے لئے برابر ہے کہ تم ان کو دعوت دو یا تم خاموش رہو۔
And if you call them towards guidance, they will not follow you. It is the same for you whether you invite them or you remain silent.
اِنَّ الَّذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللہِ عِبَادٌ اَمْثَالُكُمْ فَادْعُوْہُمْ فَلْيَسْتَجِيْبُوْا لَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ Al-A‘rāf 7:194
بے شک جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ بھی تمہاری طرح بندے ہیں پس تم ان کو پکارو تو چاہیے کہ وہ تمہارا کہا پورا کردیں اگر تم سچے ہو تو۔
Without doubt, those whom you invoke besides Allah are slaves like you. So when you invoke them, they must fulfil your call, if you are truthful.
اَلَہُمْ اَرْجُلٌ يَّمْشُوْنَ بِہَآ اَمْ لَہُمْ اَيْدٍ يَّبْطِشُوْنَ بِہَآ اَمْ لَہُمْ اَعْيُنٌ يُّبْصِرُوْنَ بِہَآ اَمْ لَہُمْ اٰذَانٌ يَّسْمَعُوْنَ بِہَا قُلِ ادْعُوْا شُرَكَاۗءَكُمْ ثُمَّ كِيْدُوْنِ فَلَا تُنْظِرُوْنِ Al-A‘rāf 7:195
کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے وہ چلیں یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے وہ پکڑیں یا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھیں یا ان کے کان ہیں جن سے وہ سنیں؟ فرمائیے اپنے شریکوں کو بلاؤ پھر میرے خلاف تدبیر کرو پس مجھے کوئی مہلت نہ دو۔
Do they have feet with which they walk, or they have hands with which they hold, or they have eyes with which they see, or they have ears with which they hear? Say, ‘Invoke your partners, then plan against me, thus give me no leave.
اِنَّ وَلِيِّۦ اللہُ الَّذِيْ نَزَّلَ الْكِتٰبَ وَہُوَ يَتَوَلَّى الصّٰلِحِيْنَ Al-A‘rāf 7:196
یقیناً میرا مددگار اللہ ہے جس نے (یہ)کتاب نازل فرمائی اور وہ نیک بندوں کی مدد فرماتا ہے۔
Assuredly my Helper is Allah, Who revealed (this) Book, and He helps the righteous.
وَالَّذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ نَصْرَكُمْ وَلَآ اَنْفُسَہُمْ يَنْصُرُوْنَ Al-A‘rāf 7:197
اور جن کو تم اس (اللہ)کے علاوہ پکارتے ہو وہ تمہاری مدد نہیں کرسکتے اور وہ اپنی ہی مددنہیں کرسکتے۔
And those whom you call besides Him (Allah) cannot help you, and they cannot even help themselves.’
وَاِنْ تَدْعُوْہُمْ اِلَى الْہُدٰى لَا يَسْمَعُوْا وَتَرٰىہُمْ يَنْظُرُوْنَ اِلَيْكَ وَہُمْ لَا يُبْصِرُوْنَ Al-A‘rāf 7:198
اور اگر آپ ان کوسیدھے راستے کی طرف بلائیں تو نہ سنیں گے اورآپ انہیں دیکھتے ہیں (گویا)آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور وہ نہیں دیکھتے۔
And if you call them to the straight path, they will not hear and you see them (as if they are) looking towards you, and they do not see.
خُذِ الْعَفْوَوَاْمُرْ بِالْعُرْفِ وَاَعْرِضْ عَنِ الْجٰہِلِيْنَ Al-A‘rāf 7:199
آپ درگز رکرنے کواختیار فرمائیں اور نیک کاموں کا حکم کریں اور جاہلوں سے کنارہ کش رہیں۔
Adopt forgiveness and enjoin righteous deeds, and withdraw from the ignorant.
وَاِمَّا يَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللہِ اِنَّہٗ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ Al-A‘rāf 7:200
اور اگر آپ کوکوئی وسوسہ شیطان کی طرف سے آنے لگے تو اللہ کی پناہ مانگ لیجئے یقیناً وہی سننے والے جاننے والے ہیں۔
And if an evil thought starts to come to you from Shaitan, seek refuge with Allah. Assuredly, He is the Hearing, Knowing.
اِنَّ الَّذِيْنَ اتَّقَوْا اِذَا مَسَّہُمْ طٰۗىِٕفٌ مِّنَ الشَّيْطٰنِ تَذَكَّرُوْا فَاِذَا ہُمْ مُّبْصِرُوْنَ Al-A‘rāf 7:201
یقیناً جو لوگ پرہیزگار ہیں جن کو شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ پیدا ہوتا ہے تو وہ (اللہ کی)یاد میں لگ جاتے ہیں پس یکایک وہ دیکھنے لگتے ہیں (ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں)۔
Indeed, when the people who are Allah-conscious receive an evil thought from Shaitan, they engage themselves in (Allah’s) Remembrance, and suddenly they start seeing (their eyes open).
وَاِخْوَانُہُمْ يَمُدُّوْنَہُمْ فِي الْغَيِّ ثُمَّ لَا يُقْصِــرُوْنَ Al-A‘rāf 7:202
اور ان کے بھائی (کفار)انہیں گمراہی کی طرف کھینچتے ہیں پھر وہ (اس میں)کوتاہی نہیں کرتے۔
And their brethren (the unbelievers) pull them towards misguidance and they do not stop short (in doing this).
وَاِذَا لَمْ تَاْتِہِمْ بِاٰيَۃٍ قَالُوْا لَوْلَا اجْتَبَيْتَہَا قُلْ اِنَّمَآ اَتَّبِــعُ مَا يُوْحٰٓى اِلَيَّ مِنْ رَّبِّيْ ہٰذَا بَصَاۗىِٕرُ مِنْ رَّبِّكُمْ وَہُدًى وَّرَحْمَۃٌ لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ Al-A‘rāf 7:203
اور جب آپ ان کے پاس (کچھ روز تک)کوئی آیت نہیں لاتے تو کہتے ہیں آپ نے خود کیوں نہ بنالی۔ فرما دیجئے کہ میرے پروردگار کی طرف سے جو مجھ پر وحی کیا جاتا ہے میں یقیناً اس کی پیروی کرتا ہوں یہ (قرآن)تمہارے پروردگار کی طرف سے دانش وبصیرت اور ایمان والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے۔
And if you do not bring an Ayah to them (for some days), they say, ‘Why did you not make it up yourself?’ Say, ‘Indeed, I follow that which is revealed to me from my Rabb. This (Quran) is wisdom and vision from your Rabb, and guidance and mercy for the believers.’
وَاِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَہٗ وَاَنْصِتُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ Al-A‘rāf 7:204
اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہوتاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
And when the Quran is recited, listen to it attentively and remain silent, so that you may receive mercy.
وَاذْكُرْ رَّبَّكَ فِيْ نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَّخِيْفَۃً وَّدُوْنَ الْجَــہْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَالْاٰصَالِ وَلَا تَكُنْ مِّنَ الْغٰفِلِيْنَ Al-A‘rāf 7:205
اور اپنے پروردگار کو دل ہی دل میں یاد کریں عاجزی اور خوف سے اور اونچی آواز کے بغیر صبح وشام (ہمہ وقت)اور (کبھی)بھولنے والوں میں شامل نہ ہوں۔
And remember your Rabb deep within your heart with humility and fear, without loud speech, morning and evening (at all times), and do not (ever) be of the negligent.
اِنَّ الَّذِيْنَ عِنْدَ رَبِّكَ لَا يَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِہٖ وَيُسَبِّحُوْنَہٗ وَلَہٗ يَسْجُدُوْنَ Al-A‘rāf 7:206
یقیناً جو(فرشتے)آپ کے پروردگار کے مقرب ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور اس کی پاکی کو یاد کرتے ہیں اوراسی کے سامنے سجدہ کرتے ہیں۔
Assuredly, those (angels) who are near to your Rabb are never too proud to worship Him, and they celebrate His Glory and prostrate themselves before Him.
Back to top