Go to Quran page

سُوْرَۃُ الْأَنْفَال

Chapter 8: Al-Anfāl (75 verses)

show/hide
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے ہیں -
Beginning with the Name of Allah, Who is Very Kind, Extremely Merciful.
يَسْــــَٔـلُوْنَكَ عَنِ الْاَنْفَالِ ۰ۭ قُلِ الْاَنْفَالُ لِلہِ وَالرَّسُوْلِ ۰ۚ فَاتَّقُوا اللہَ وَاَصْلِحُوْا ذَاتَ بَيْنِكُمْ ۰۠ وَاَطِيْعُوا اللہَ وَرَسُوْلَہٗٓ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ Al-Anfāl 8:1
آپ سے غنیمتوں کے بارے میں پوچھتے ہیں (جو بغیر لڑائی کے حاصل ہوں)فرما دیجئے کہ غنیمتیں اللہ اور (اس کے)رسول کے لئے ہیں۔ سو اللہ سے ڈرو اور آپس کے معاملات کی اصلاح کرو اور اگر تم ایمان والے ہو تو اللہ اور اس کے رسول (ﷺ)کی اطاعت کرو۔
They ask you concerning the spoils (of war) (acquired without fighting). Say, ‘The spoils are for Allah and (His) Messenger.’ So be conscious of Allah and set matters right between yourselves, and obey Allah and His Messenger (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) if you are believers.
اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِيْنَ اِذَا ذُكِرَ اللہُ وَجِلَتْ قُلُوْبُہُمْ وَاِذَا تُلِيَتْ عَلَيْہِمْ اٰيٰتُہٗ زَادَتْہُمْ اِيْمَانًا وَّعَلٰي رَبِّہِمْ يَتَوَكَّلُوْنَ Al-Anfāl 8:2
یقیناً ایمان والے تو وہ ہیں کہ جب (ان کے سامنے)اللہ کا ذکر کیا جا تا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جب ان کو اس کی آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کے ایمان کو اور زیادہ کردیتی ہیں اور اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
Indeed, the believers are those whose hearts are filled with fear when Allah is mentioned (in front of them), whose faith is further increased when His Ayaat are recited to them, and who repose their trust in their Rabb.
الَّذِيْنَ يُقِيْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَمِمَّا رَزَقْنٰہُمْ يُنْفِقُوْنَ Al-Anfāl 8:3
(اور )وہ لوگ کہ قائم کرتے ہیں نماز کو اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے (نیکی پہ)خرچ کرتے ہیں۔
(And) those who establish Salah and spend (on goodness) out of whatever We have granted them.
اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّا ۰ۭ لَہُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ وَمَغْفِرَۃٌ وَّرِزْقٌ كَرِيْمٌ Al-Anfāl 8:4
یہی لوگ سچے ایمان والے ہیں۔ ان کے لئے ان کے پروردگار کے پاس بڑے درجات ہیں اور بخشش اور عزت کی روزی ہے۔
Such people are the true believers. For them are high ranks with their Rabb, and forgiveness and an honourable livelihood.
كَـمَآ اَخْرَجَكَ رَبُّكَ مِنْۢ بَيْتِكَ بِالْحَقِّ ۰۠ وَاِنَّ فَرِيْقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَ لَكٰرِہُوْنَ Al-Anfāl 8:5
جس طرح آپ کے پروردگار نے آپ کو آپ کے گھر سے حق (تدبیر)کے ساتھ (بدر کی طرف)نکالا اور بے شک مسلمانوں کی ایک جماعت (اس کو)گراں سمجھتی تھی۔
Just as your Rabb brought you out of your home (towards Badr) with Truth (i.e. strategy), and indeed a group of Muslims considered (it) as hard.
يُجَادِلُوْنَكَ فِي الْحَقِّ بَعْدَ مَا تَبَيَّنَ كَاَنَّمَا يُسَاقُوْنَ اِلَى الْمَوْتِ وَہُمْ يَنْظُرُوْنَ Al-Anfāl 8:6
وہ اس مصلحت کے کام میں، اس کے بعد کہ یہ ظاہر ہوگیا تھا، آپ سے (مشورہ میں )بحث کرتے تھے یوں جیسے انہیں موت کی طرف دھکیلا جارہا ہے اور وہ دیکھ رہے ہیں۔
They were arguing with you (during consultation) about this appropriate action, after it had become evident, as though they were being driven towards death, and they were watching.
وَاِذْ يَعِدُكُمُ اللہُ اِحْدَى الطَّاۗىِٕفَتَيْنِ اَنَّہَا لَكُمْ وَتَوَدُّوْنَ اَنَّ غَيْرَ ذَاتِ الشَّوْكَۃِ تَكُوْنُ لَكُمْ وَيُرِيْدُ اللہُ اَنْ يُّحِقَّ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِہٖ وَيَقْطَعَ دَابِرَ الْكٰفِرِيْنَ Al-Anfāl 8:7
اور جب اللہ تم سے دو جماعتوں میں سے ایک کا وعدہ کرتے تھے کہ وہ تمہارے ہاتھ آجائے گی اور تم چاہتے تھے کہ جو بغیر شوکت (اسلحہ وغیرہ)کے ہے وہ تمہارےہا تھ لگ جائے اوراللہ چاہتے تھے کہ اپنے فرمان سے حق کو قائم رکھیں اور کافروں کی جڑ(بنیاد)کاٹ دیں۔
And when Allah was promising you that one of the two groups would come into your hands, and you wanted that the one without might (arms and equipment) should fall into your hands, and Allah willed to keep the Truth established by His Command and to cut off the root (foundation) of the unbelievers.
لِيُحِقَّ الْحَقَّ وَيُبْطِلَ الْبَاطِلَ وَلَوْ كَرِہَ الْمُجْرِمُوْنَ Al-Anfāl 8:8
تاکہ حق کا حق ہونا اور باطل کا باطل ہونا (عملاً ) ثابت کردیں اور خواہ مجرم لوگ ناخوش ہی ہوں۔
So that (He) (practically) proves the Truth as true and the falsehood as false, even though the guilty people may dislike it.
اِذْ تَسْتَغِيْثُوْنَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ اَنِّىْ مُمِدُّكُمْ بِاَلْفٍ مِّنَ الْمَلٰۗىِٕكَۃِ مُرْدِفِيْنَ Al-Anfāl 8:9
جب آپ(ﷺ)اپنے پروردگار سے فریاد کررہے تھے تو اس نے آپ(ﷺ)کی دعا قبول فرمائی کہ میں تمہاری ایک ہزار فرشتوں سے مدد فرماؤں گا جوایک دوسرے کے پیچھے چلے آتے ہیں۔
When you (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) were beseeching your Rabb, so He accepted your (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam’s) prayer: ‘I will help you with one thousand angels, coming one after the other.’
وَمَا جَعَلَہُ اللہُ اِلَّا بُشْرٰي وَلِتَطْمَىِٕنَّ بِہٖ قُلُوْبُكُمْ ۰ۚ وَمَا النَّصْرُ اِلَّا مِنْ عِنْدِ اللہِ ۰ۭ اِنَّ اللہَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ Al-Anfāl 8:10
اور اس بات کو اللہ نے خوشخبری بنایا اور تاکہ تمہارے قلوب اس کے ساتھ قرار پکڑیں اور مدد (حقیقتاً)صرف اللہ کی طرف سے ہے۔یقیناً اللہ غالب ہیں حکمت والے۔
And Allah made this inspiration a news of happiness, and so that your hearts find rest with it. And (in reality) help is only from Allah; indeed, Allah is Dominant, Wise.
اِذْ يُغَشِّيْكُمُ النُّعَاسَ اَمَنَۃً مِّنْہُ وَيُنَزِّلُ عَلَيْكُمْ مِّنَ السَّمَاۗءِ مَاۗءً لِّيُطَہِّرَكُمْ بِہٖ وَيُذْہِبَ عَنْكُمْ رِجْزَ الشَّيْطٰنِ وَلِيَرْبِطَ عَلٰي قُلُوْبِكُمْ وَيُثَبِّتَ بِہِ الْاَقْدَامَ Al-Anfāl 8:11
جب وہ (اللہ) تم پر اونگھ کو طاری کررہے تھے اپنی طرف سے چین دینے کے لئے اور تم پر آسمان سے (اوپر سے)پانی برسارہے تھے تاکہ اس کے ساتھ تم کو پاک کردیں اور تم سے شیطانی وسوسہ کو دور کردیں اور تاکہ تمہارے دلوںکو (رابطہ سے)مضبوط کردیں اوراس سے (تمہارے)پاؤں جما دیں۔
When He (Allah) was covering you with slumber to bestow calm from Himself and was raining water on you from the sky (above) to purify you with it and to remove Shaitan’s evil suggestion from you and to make your hearts strong (with connection) and set (your) feet firm with it.
اِذْ يُوْحِيْ رَبُّكَ اِلَى الْمَلٰۗىِٕكَۃِ اَنِّىْ مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ۰ۭ سَاُلْقِيْ فِيْ قُلُوْبِ الَّذِيْنَ كَفَرُوا الرُّعْبَ فَاضْرِبُوْا فَوْقَ الْاَعْنَاقِ وَاضْرِبُوْا مِنْہُمْ كُلَّ بَنَانٍ Al-Anfāl 8:12
جب آپ کے پروردگار فرشتوں کو حکم فرماتے تھے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں سو مومنوں کی ہمت بڑھاؤ میں ابھی کافروں کے دلوں میں رعب (اور ہیبت)ڈالے دیتا ہوں سو ان کی گردنیں مارو اور ان کے پور پور کو مارو۔
When your Rabb was commanding the angels, ‘I am with you, so encourage the believers. I will now cast awe (and terror) into the hearts of the unbelievers, so smite off their necks and smite at every joint of theirs.’
ذٰلِكَ بِاَنَّہُمْ شَاۗقُّوا اللہَ وَرَسُوْلَہٗ ۰ۚ وَمَنْ يُّشَاقِقِ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ فَاِنَّ اللہَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ Al-Anfāl 8:13
یہ (سزا)اس لئے ہے کہ انہوں نے اللہ اوراس کے پیغمبر کی مخالفت کی اور جو شخص اللہ اور اس کے پیغمبر کی مخالفت کرتا ہے سو بے شک اللہ سخت سزا دینے والے ہیں۔
This (punishment) is because they opposed Allah and His Messenger. And whoever opposes Allah and His Messenger, then indeed Allah is the Giver of severe punishment.
ذٰلِكُمْ فَذُوْقُوْہُ وَاَنَّ لِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابَ النَّارِ Al-Anfāl 8:14
یہ (سزا) ہے سو اس کو چکھو اور یہ کہ کافروں کےلئے دوزخ کا عذاب ہے۔
This is it (the punishment), so taste it, and that for the unbelievers is the torment of Hell.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا لَقِيْتُمُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا زَحْفًا فَلَا تُوَلُّوْہُمُ الْاَدْبَارَ Al-Anfāl 8:15
اے ایمان والو! جب تم کافروں سے (جہاد میں)دو بدو مقابل ہو جاؤ تو ان سے پیٹھ مت پھیرنا۔
O believers! When you confront the unbelievers face to face (in Jihad), do not turn your backs on them.
وَمَنْ يُّوَلِّہِمْ يَوْمَىِٕذٍ دُبُرَہٗٓ اِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ اَوْ مُتَحَيِّزًا اِلٰي فِئَۃٍ فَقَدْ بَاۗءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللہِ وَمَاْوٰىہُ جَہَنَّمُ ۰ۭ وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ Al-Anfāl 8:16
اور جو شخص اس موقع پر ان سے اپنی پیٹھ پھیرے گا سوائے اس کے کہ پینترا بدلے یااپنی فوج سے جا ملنا چاہے (وہ مستثنیٰ ہیں)سو وہ اللہ کے غضب میں گرفتار ہوا اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ بہت بری جگہ ہے۔
And whosoever turns his back on them at such occasion, except for manoeuvring or intending to re-join his army (they are exempted), he will be caught in Allah’s wrath, and his abode is Hell, and that is a very bad place.
فَلَمْ تَقْتُلُوْہُمْ وَلٰكِنَّ اللہَ قَتَلَہُمْ ۰۠ وَمَا رَمَيْتَ اِذْ رَمَيْتَ وَلٰكِنَّ اللہَ رَمٰى ۰ۚ وَلِيُبْلِيَ الْمُؤْمِنِيْنَ مِنْہُ بَلَاۗءً حَسَـنًا ۰ۭ اِنَّ اللہَ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ Al-Anfāl 8:17
پس آپ نے ان کو قتل نہیں کیاولیکن اللہ نے ان کو قتل کیا اور جب آپ نے (خاک کی مٹھی)پھینکی تو آپ نے نہیں پھینکی بلکہ اللہ نے پھینکی اور تاکہ وہ مومنوں کواپنے (احسانوں)سے اچھی طرح آزما لیں یقیناً اللہ سننے والے جاننے والے ہیں۔
Thus, it is not you who killed them but Allah killed them. And when you threw (a fistful of dust), it is not you who threw it rather Allah threw it, so that He might try the believers thoroughly (by His Favours). Indeed, Allah is Hearing, Knowing.
ذٰلِكُمْ وَاَنَّ اللہَ مُوْہِنُ كَيْدِ الْكٰفِرِيْنَ Al-Anfāl 8:18
یہ بات ہوچکی اور یہ کہ اللہ کافروں کی تدبیر کو کمزور کردینے والے ہیں۔
This mater is concluded, and that Allah is the One to weaken the plots of the unbelievers.
اِنْ تَسْـتَفْتِحُوْا فَقَدْ جَاۗءَكُمُ الْفَتْحُ ۰ۚ وَاِنْ تَنْتَہُوْا فَہُوَخَيْرٌ لَّكُمْ ۰ۚ وَاِنْ تَعُوْدُوْا نَعُدْ ۰ۚ وَلَنْ تُغْنِيَ عَنْكُمْ فِئَتُكُمْ شَـيْــــًٔـا وَّلَوْ كَثُرَتْ ۰ۙ وَاَنَّ اللہَ مَعَ الْمُؤْمِنِيْنَ Al-Anfāl 8:19
اگر تم لوگ فیصلہ چاہتے ہو تو یقیناً وہ فیصلہ تمہارے سامنے ہے اور اگر تم باز آجاؤ تو یہ تمہارے لئے بہت بہتر ہے۔ اور اگر تم پھر وہی کام کرو گے تو ہم بھی وہی کام کریں گے اور تمہاری جمعیت (اکٹھ)ہرگز تمہارے کچھ کام نہ آئے گی اور خواہ کتنی ہی زیادہ ہو اور یہ کہ اللہ ایمان والوں کے ساتھ ہیں۔
If you people want judgment, then indeed the judgment is in front of you. And if you desist, it is much better for you. But if you repeat the same action then We shall also repeat the same action, and your multitude (gathering), no matter how numerous, will never be of any use to you; and that, Allah is with the believers.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِيْعُوا اللہَ وَرَسُوْلَہٗ وَلَا تَوَلَّوْا عَنْہُ وَاَنْتُمْ تَسْمَعُوْنَ Al-Anfāl 8:20
اے ایمان والو! اللہ اور اس کے پیغمبر کی فرماںبرداری کرو اور اس سے منہ نہ پھیرو اور تم سنتے ہو۔
O believers! Observe obedience to Allah and His Messenger, and do not turn away from it (the obedience), and you hear.
وَلَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ قَالُوْا سَمِعْنَا وَہُمْ لَا يَسْمَعُوْنَ Al-Anfāl 8:21
اور ان لوگوں کی طرح مت ہونا جو کہتے ہیں ہم نے سن لیا اور وہ سنتے (کچھ)نہیں۔
And do not be like the people who say, ‘We have heard,’ but they do not hear (anything).
اِنَّ شَرَّ الدَّوَاۗبِّ عِنْدَ اللہِ الصُّمُّ الْبُكْمُ الَّذِيْنَ لَا يَعْقِلُوْنَ Al-Anfāl 8:22
بے شک بدترین خلائق اللہ کے نزدیک وہ ہیں جوبہرے ہیں گونگے ہیں جو نہیں سمجھتے۔
Indeed, the worst of creation before Allah are those who are deaf, dumb who do not understand.
وَلَوْ عَلِمَ اللہُ فِيْہِمْ خَيْرًا لَّاَسْمَعَہُمْ ۰ۭ وَلَوْ اَسْمَعَہُمْ لَتَوَلَّوْا وَّہُمْ مُّعْرِضُوْنَ Al-Anfāl 8:23
اور اگر اللہ ان میں بھلائی پاتے توان کو ضرور سننے کی توفیق بخشتے اور اگر ان کو سنا بھی دیتے تو وہ ضرور روگردانی کرتے ہوئے بھاگ جاتے۔
And had Allah found any good in them, He would certainly have granted them the ability to hear, and had He caused them to hear, they would have certainly run away, turning their faces.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اسْتَجِيْبُوْا لِلہِ وَلِلرَّسُوْلِ اِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيْكُمْ ۰ۚ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ يَحُوْلُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِہٖ وَاَنَّہٗٓ اِلَيْہِ تُحْشَــرُوْنَ Al-Anfāl 8:24
اے ایمان والو! اللہ اور (اس کے)پیغمبر کے ارشاد کو بجا لایا کرو جب وہ تم کو زندگی عطا کرنے والے کام کی طرف بلاتے ہیں اور جان رکھو کہ اللہ انسان اور اس کے قلب کے درمیان آڑ بن جایا کرتے ہیں (حائل ہوجاتے ہیں)اور یہ کہ تم کو اسی کے روبرو جمع کیا جائے گا۔
O believers! Comply with Allah’s and (His) Messenger’s instruction when they call you towards an action that grants you life, and know that Allah becomes a screen (intervenes) between a man and his heart, and that, before Him you shall be gathered.
وَاتَّقُوْا فِتْنَۃً لَّا تُصِيْبَنَّ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا مِنْكُمْ خَاۗصَّۃً ۰ۚ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ Al-Anfāl 8:25
اور ایسے وبال سے ڈرو جو خاص انہیں لوگوں پر واقع نہ ہوگا جو تم میں سے گناہوں کے مرتکب ہوئے اور جان لو کہ اللہ سخت عذاب دینے والے ہیں۔
And fear such affliction which will not befall specifically those among you who committed sins. And know that Allah is the Giver of severe torment.
وَاذْكُرُوْٓا اِذْ اَنْتُمْ قَلِيْلٌ مُّسْتَضْعَفُوْنَ فِي الْاَرْضِ تَخَافُوْنَ اَنْ يَّتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَاٰوٰىكُمْ وَاَيَّدَكُمْ بِنَصْرِہٖ وَرَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Al-Anfāl 8:26
اور یاد کرو جب تم تھوڑے تھے (اور)زمین(وطن)میں کمزور تھے تم ڈرتے رہتے تھے کہ لوگ تمہیں اچک نہ لے جائیں تو اس نے تم کو ٹھکانہ (مدینہ منورہ)دیا اوراپنی مدد سے تم کو قوت بخشی اور تم کو پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں تاکہ تم شکر کرو۔
And remember when you were few, (and were) weak in the land (the homeland), you kept fearing lest people abduct you, so He provided you with a shelter (Madinah Munawwarah) and strengthened you with His Help, and gave you wholesome things to eat so that you give thanks.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَخُوْنُوا اللہَ وَالرَّسُوْلَ وَتَخُوْنُوْٓا اَمٰنٰتِكُمْ وَاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Al-Anfāl 8:27
اے ایمان والو! اللہ اور اس کے پیغمبر سے خیانت نہ کرو اور اپنی امانتوں میں خیانت نہ کرو اور تم (یہ)جانتے ہو۔
O believers! Do not betray Allah and His Messenger, and do not betray your trusts, and you know (this).
وَاعْلَمُوْٓا اَنَّمَآ اَمْوَالُكُمْ وَاَوْلَادُكُمْ فِتْنَۃٌ ۰ۙ وَّاَنَّ اللہَ عِنْدَہٗٓ اَجْرٌ عَظِيْمٌ Al-Anfāl 8:28
اور جان لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد آزمائش کی چیز ہیں اور یہ کہ اللہ ہی کے پاس بڑا بھاری اجر ہے۔
And know that your wealth and your children are a means of trial, and that, only with Allah is a very weighty reward.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تَتَّقُوا اللہَ يَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانًا وَّيُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَـيِّاٰتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۰ۭ وَاللہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ Al-Anfāl 8:29
اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو اگر تم اللہ سے ڈرتے رہے تو وہ تمہارے لئے امتیاز پیدا فرما دیں گے اور تم سے تمہارے گناہ دور فرمادیں گے اور تمہیں بخش دیں گے اور اللہ بڑے فضل کے مالک ہیں۔
O you people who have believed! If you remain conscious of Allah, He will appoint for you a criterion and will remove your sins away from you and will forgive you; and Allah is the Owner of Abundant Grace.
وَاِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لِيُثْبِتُوْكَ اَوْ يَقْتُلُوْكَ اَوْ يُخْرِجُوْكَ ۰ۭ وَيَمْكُـرُوْنَ وَيَمْكُرُ اللہُ ۰ۭ وَاللہُ خَيْرُ الْمٰكِـرِيْنَ Al-Anfāl 8:30
اور (یاد کریں)جب کافر آپ کے لئے تدبیریں سوچ رہے تھے کہ آپ کو قید کرلیں یا آپ کو قتل کرڈالیں یا آپ کو(ملک سے)نکال دیں اور وہ اپنی تدبیر کررہے تھے اوراللہ بھی تدبیر فرمارہے تھے اوراللہ سب سے بہتر تدبیر فرمانے والے ہیں۔
And (remember) when the unbelievers were scheming against you to imprison you or to kill you or to drive you out (of the land); they were plotting their schemes and Allah was also planning, and Allah is the Best of Planners.
وَاِذَا تُتْلٰى عَلَيْہِمْ اٰيٰتُنَا قَالُوْا قَدْ سَمِعْنَا لَوْ نَشَاۗءُ لَقُلْنَا مِثْلَ ہٰذَآ ۰ۙ اِنْ ہٰذَآ اِلَّآ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ Al-Anfāl 8:31
اور جب ان کے سامنے ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں توکہتے ہیں یقیناً ہم نے سن لیا اگر ہم چاہیں تو اسی طرح کا (کلام)ہم بھی کہہ دیں گے۔ یہ کیا ہے؟ صرف اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔
And when Our Ayaat are recited before them they say, ‘We have indeed heard, if we want we would also say (words) like these. What is it, these are only the tales of the ancients.’
وَاِذْ قَالُوا اللّٰہُمَّ اِنْ كَانَ ہٰذَا ہُوَالْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَاَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَۃً مِّنَ السَّمَاۗءِ اَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ Al-Anfāl 8:32
اور جب ان لوگوں نے کہا اے اللہ! اگر یہ (قرآن)تیری طرف سے حق (سچا)ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا یا ہم پر کوئی (اور )دردناک عذاب بھیج۔
And when these people said, ‘O Allah! If this (Quran) is Haq (the Truth) from You, then rain upon us stones from the sky, or send upon us some (other) painful torment.’
وَمَا كَانَ اللہُ لِيُعَذِّبَہُمْ وَاَنْتَ فِيْہِمْ ۰ۭ وَمَا كَانَ اللہُ مُعَذِّبَہُمْ وَہُمْ يَسْتَغْفِرُوْنَ Al-Anfāl 8:33
اور اللہ ایسے نہ تھے کہ جب آپ ان میں تھے ان کو عذاب کرتے اور نہ اللہ ایسے تھے کہ وہ بخشش مانگیں (اور)ان کو عذاب کریں۔
And neither was Allah Such as to torment them while you were among them, and nor was Allah Such as to torment them while they beg forgiveness.
وَمَا لَہُمْ اَلَّا يُعَذِّبَہُمُ اللہُ وَہُمْ يَصُدُّوْنَ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَا كَانُوْٓا اَوْلِيَاۗءَہٗ ۰ۭ اِنْ اَوْلِيَاۗؤُہٗٓ اِلَّا الْمُتَّقُوْنَ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَہُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ Al-Anfāl 8:34
نیز ان کا کیا حق ہے کہ اللہ ان کو سزا نہ دیں اوروہ لوگ مسجد حرام سے روکتے ہیں اوروہ اس کے متولی (بننے کے لائق)بھی نہیں اس کے متولی تو صرف پرہیزگار لوگ ہیں ولیکن ان میں اکثر لو گ نہیں جانتے۔
And what right do they have that Allah should not punish them, and these people hinder from the Masjid al-Haraam, even though they are not even (fit to be) its guardians? Only the Allah-conscious can be its guardians, but most of the people among them do not know.
وَمَا كَانَ صَلَاتُہُمْ عِنْدَ الْبَيْتِ اِلَّا مُكَاۗءً وَّتَصْدِيَۃً ۰ۭ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ Al-Anfāl 8:35
اور ان لوگوں کی نماز خانہ کعبہ کے پاس سیٹیاں اور تالیاں بجانے کے سوا کچھ نہ تھی۔ سو تم جو کفر کرتے تھے اس کے بدلے (اب)عذاب چکھو۔
And the Salah of these people was nothing except whistling and clapping near the Holy K‘abah. So (now) taste the torment in exchange for the unbelief that you practised.
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَہُمْ لِيَصُدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللہِ ۰ۭ فَسَيُنْفِقُوْنَہَا ثُمَّ تَكُوْنُ عَلَيْہِمْ حَسْــرَۃً ثُمَّ يُغْلَبُوْنَ ۰ۥۭ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِلٰى جَہَنَّمَ يُحْشَــرُوْنَ Al-Anfāl 8:36
بے شک کافر لوگ اپنے مالوںکواس لئے خرچ کرتے ہیں تاکہ اللہ کی راہ سے روکیں سو یہ لوگ اپنے مال خرچ کرتے ہی رہیں گے پھر وہ ان کے لئے باعث حسرت ہوجائیں گے پھر یہ مغلوب ہوجائیں گے اور جو لوگ کافرہیں وہ جہنم کی طرف جمع کیے جائیں گے۔
Indeed, the unbelievers spend their wealth so as to hinder from Allah’s Way; so these people will continue spending their wealth. Then it will become the cause of regret for them, then they will be overcome, and the people who are unbelievers will be gathered towards Hell.
لِيَمِيْزَ اللہُ الْخَبِيْثَ مِنَ الطَّيِّبِ وَيَجْعَلَ الْخَبِيْثَ بَعْضَہٗ عَلٰي بَعْضٍ فَيَرْكُمَہٗ جَمِيْعًا فَيَجْعَلَہٗ فِيْ جَہَنَّمَ ۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْخٰسِــرُوْنَ Al-Anfāl 8:37
تاکہ اللہ ناپاک (لوگوں)کو پاک(لوگوں)سے الگ کردیں اور ناپاک کو ایک دوسرے سے ملادیں (اپنے اپنے جرم کے مطابق)پس اس سب کا ایک ڈھیر بنادیں پھر اس کو دوزخ میں ڈال دیں۔ یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں۔
So that Allah may separate the evil (people) from the good (people) and join the evil with one another (according to their crimes), then heap them together and then cast them into Hell. These are the people to suffer loss.
قُلْ لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِنْ يَّنْتَہُوْا يُغْفَرْ لَہُمْ مَّا قَدْ سَلَفَ ۰ۚ وَاِنْ يَّعُوْدُوْا فَقَدْ مَضَتْ سُـنَّۃُ الْاَوَّلِيْنَ Al-Anfāl 8:38
آپ کافروں سے فرما دیجئے اگر وہ باز آجائیں تو ان کے پہلے سارے گناہ معاف کردیئے جائیں گے اور اگر پھر وہی (حرکات)کریں گے تو یقیناً پہلے (کافروں)کے حق میں قانون نافذ ہوچکا۔
Say to the unbelievers that if they desist, all their previous sins will be forgiven, and if they repeat the same (deeds), then the law has surely been implemented in the case of the earlier (unbelievers).
وَقَاتِلُوْہُمْ حَتّٰي لَا تَكُوْنَ فِتْنَۃٌ وَّيَكُوْنَ الدِّيْنُ كُلُّہٗ لِلہِ ۰ۚ فَاِنِ انْتَہَـوْا فَاِنَّ اللہَ بِمَا يَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ Al-Anfāl 8:39
اور آپ ان سے اس حد تک لڑیں کہ فساد (عقیدہ وعمل)نہ رہے اور دین (خالص)سب اللہ ہی کا ہو جائے پھر اگر یہ باز آجائیں تو یقیناً اللہ ان کے اعمال کو دیکھتے ہیں۔
And fight with them to the extent that mischief (of belief and deeds) remains no more, and the whole Deen becomes (pure) for Allah only. Then if they desist, assuredly Allah watches their deeds.
وَاِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ مَوْلٰىكُمْ ۰ۭ نِعْمَ الْمَوْلٰى وَنِعْمَ النَّصِيْرُ Al-Anfāl 8:40
اور اگر یہ روگردانی کریں تو جان لو کہ اللہ تمہارے دوست ہیں(اور)کیا ہی اچھے دوست ہیں اور کیا ہی اچھے مدد دینے والے ہیں۔
And if they turn away, then know that Allah is your Friend, (and) what an excellent Friend and what an excellent Helper!
وَاعْلَمُوْٓا اَنَّـمَا غَنِمْتُمْ مِّنْ شَيْءٍ فَاَنَّ لِلہِ خُمُسَہٗ وَلِلرَّسُوْلِ وَلِذِي الْقُرْبٰي وَالْيَتٰمٰي وَالْمَسٰكِيْنِ وَابْنِ السَّبِيْلِ ۰ۙ اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللہِ وَمَآ اَنْزَلْنَا عَلٰي عَبْدِنَا يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعٰنِ ۰ۭ وَاللہُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ Al-Anfāl 8:41
اور جان لو کہ جو چیز بطور غنیمت تم کو حاصل ہو تو اس کا پانچواں حصہ اللہ کا ہے اور (اس کے)پیغمبر کا ہے اور قرابت داروں کے لئے اور یتیموں کے لئے اور مسکینوں کے لئے اور مسافروں کے لئے ہے اگر تم اللہ پر ایمان رکھتے ہو اور جوکچھ ہم نے اپنے بندے پر (حق وباطل میں)فرق کرنے کے دن نازل فرمایا جس دن کہ دونوں جماعتیں (مومن اور کفار)مقابل ہوئی تھیں اوراللہ ہر چیز پر قادر ہیں۔
And know that whatever you acquire as spoils, its one fifth is for Allah and (His) Messenger and for the relatives and the orphans and the needy and the travellers, if you believe in Allah and whatever We revealed to Our slave on the Day of Distinction (between Truth and falsehood), the day when the two groups (believers and unbelievers) faced each other. And Allah has Power over everything.
اِذْ اَنْتُمْ بِالْعُدْوَۃِ الدُّنْيَا وَہُمْ بِالْعُدْوَۃِ الْقُصْوٰي وَالرَّكْبُ اَسْفَلَ مِنْكُمْ ۰ۭ وَلَوْ تَوَاعَدْتُّمْ لَاخْتَلَفْتُمْ فِي الْمِيْعٰدِ ۰ۙ وَلٰكِنْ لِّيَقْضِيَ اللہُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُوْلًا ۰ۥۙ لِّـيَہْلِكَ مَنْ ہَلَكَ عَنْۢ بَيِّنَۃٍ وَّيَحْيٰي مَنْ حَيَّ عَنْۢ بَيِّنَۃٍ ۰ۭ وَاِنَّ اللہَ لَسَمِيْعٌ عَلِيْمٌ Al-Anfāl 8:42
جب تم (میدان کے)ادھر والے کنارے پر تھے اوروہ لوگ (کفار، میدان کے)ادھر والے کنارے پر تھے اور قافلے والے تم سے نیچے تھے اور اگر تم کوئی بات طے کرتے تو وقت مقررہ پر ضرور آگے پیچھے ہوجاتا ولیکن جو کام اللہ کو کرنا منظور تھا اس کو کر ہی ڈالے تاکہ جسے برباد ہونا ہے وہ واضح دلیل کے بعد برباد ہو اور جسے زندہ رہنا ہے (ہدایت پانا ہے)وہ بھی واضح دلیل سے (ہدایت پائے)اور بے شک اللہ خوب سننے والے، جاننے والے ہیں۔
When you were on the near edge of the (plain), and those people (the unbelievers) were on the far edge (of the plain), and the caravan was below you. And had you decided upon a course of action yourself, it would certainly have gone awry at the appointed time; but that Allah may carry out the plan which He willed to execute, so that whoever is to perish may perish after clear evidence, and whoever has to live (receive guidance), he too may live (receive guidance) through clear evidence. And without doubt, Allah is Well-Hearing, Knowing.
اِذْ يُرِيْكَہُمُ اللہُ فِيْ مَنَامِكَ قَلِيْلًا ۰ۭ وَلَوْ اَرٰىكَہُمْ كَثِيْرًا لَّفَشِلْتُمْ وَلَتَنَازَعْتُمْ فِي الْاَمْرِ وَلٰكِنَّ اللہَ سَلَّمَ ۰ۭ اِنَّہٗ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ Al-Anfāl 8:43
جب اللہ نے آپ کے خواب میں آپ کووہ لوگ کم دکھلائے اور اگر اللہ آپ کووہ زیادہ دکھا دیتے تو تم ہمت ہار دیتے اور کام میں باہم جھگڑنے لگتے۔ ولیکن اللہ نے (اس سے)تم کو بچا لیا یقیناً وہ دلوں کی بات جانتے ہیں۔
When Allah showed you those people as few in your dream, and had Allah shown them as numerous to you, then you would have lost courage and would have started disputing among yourselves over the affair, but Allah saved you (from this). Indeed, He knows the matters of the hearts.
وَاِذْ يُرِيْكُمُوْہُمْ اِذِ الْتَقَيْتُمْ فِيْٓ اَعْيُنِكُمْ قَلِيْلًا وَّيُقَلِّلُكُمْ فِيْٓ اَعْيُنِہِمْ لِيَقْضِيَ اللہُ اَمْرًا كَانَ مَفْعُوْلًا ۰ۭ وَاِلَى اللہِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ Al-Anfāl 8:44
اور اس وقت جب تم مقابل ہوئے تو ان (کافروں)کو تمہاری نظر میں تھوڑا کرکے دکھاتے تھے اور تمہیں ان کی نظروں میں تھوڑا کرکے دکھاتے تھے تاکہ اللہ کو جو کام کرنا منظور تھا اس کو کرڈالیں اور تمام کام اللہ کی طرف رجوع کیے جاتے ہیں۔
And at the time, when you faced each other, He would show them (the unbelievers) as few in your sight and would show you as few in their sight, so that Allah may execute what He willed to execute, and all matters are returned towards Allah.
يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا لَقِيْتُمْ فِئَۃً فَاثْبُتُوْا وَاذْكُرُوا اللہَ كَثِيْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ Al-Anfāl 8:45
اے ایمان والو! جب (کفار کی)کسی جماعت سے تمہارا مقابلہ ہو تو ثابت قدم رہو اور اللہ کا ذکر کثرت سے (بہت زیادہ) کرو تاکہ تم کامیاب رہو۔
O believers! When you confront any group (of the unbelievers), remain steadfast and perform Allah’s Zikr abundantly (excessively) so that you attain success.
وَاَطِيْعُوا اللہَ وَرَسُوْلَہٗ وَلَا تَنَازَعُوْا فَتَفْشَلُوْا وَتَذْہَبَ رِيْحُكُمْ وَاصْبِرُوْا ۰ۭ اِنَّ اللہَ مَعَ الصّٰبِرِيْنَ Al-Anfāl 8:46
اور اللہ اوراس کے پیغمبروں کی فرمانبرداری کرواورآپس میں جھگڑا نہ کرو ورنہ کم ہمت ہوجاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور صبر سے کام لو بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔
And obey Allah and His Messenger and do not dispute amongst yourselves, otherwise you will lose courage and your predominance will diminish; and be patient, indeed, Allah is with the patient.
وَلَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ خَرَجُوْا مِنْ دِيَارِہِمْ بَطَرًا وَّرِئَاۗءَ النَّاسِ وَيَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ ۰ۭ وَاللہُ بِمَا يَعْمَلُوْنَ مُحِيْطٌ Al-Anfāl 8:47
اور ان لوگوں کے مشابہ مت ہونا جو اپنے گھروں سے اتراتے ہوئے اور لوگوں کے دکھاوے کے لئے نکلے اور لوگوں کواللہ کے راستے سے روکتے تھے اور جو اعمال یہ کرتے ہیں اللہ ان کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔
And do not be like those who came out of their homes boasting and for showing off to people, and they hindered people from Allah’s Way. And Allah is surrounding the deeds that they perform.
وَاِذْ زَيَّنَ لَہُمُ الشَّيْطٰنُ اَعْمَالَہُمْ وَقَالَ لَا غَالِبَ لَكُمُ الْيَوْمَ مِنَ النَّاسِ وَاِنِّىْ جَارٌ لَّكُمْ ۰ۚ فَلَمَّا تَرَاۗءَتِ الْفِئَتٰنِ نَكَصَ عَلٰي عَقِبَيْہِ وَقَالَ اِنِّىْ بَرِيْۗءٌ مِّنْكُمْ اِنِّىْٓ اَرٰي مَا لَا تَرَوْنَ اِنِّىْٓ اَخَافُ اللہَ ۰ۭ وَاللہُ شَدِيْدُ الْعِقَابِ Al-Anfāl 8:48
اور جب شیطان نے ان (کفار)کو ان کے اعمال خوشنما کرکے دکھائے اور کہا کہ آج کے دن لوگوں میں سے کوئی تم پر غالب نہ آئے گا اور میں یقیناً تمہارے ساتھ ہوں پھر جب دونوں فوجیں ایک دوسرے کے مقابل ہوئیں تو الٹے پاؤں بھاگا اورکہا بے شک میرا تم سے کوئی تعلق نہیں بے شک میں ایسی چیزیں دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ سکتے بے شک میں تو اللہ سے ڈرتا ہوں اوراللہ سخت سزا دینے والے ہیں۔
And when Shaitan made their deeds fair-seeming to them (the unbelievers) and said, ‘No one from the people will overcome you today, and I am indeed with you.’ Then, when both the armies faced each other, he turned and took to his heels and said, ‘Surely, I have no relationship with you. Without doubt, I am seeing such things which you cannot see. Indeed, I fear Allah, and Allah is the Giver of severe punishment.’
اِذْ يَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَالَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ غَرَّ ھٰٓؤُلَاۗءِ دِيْنُہُمْ ۰ۭ وَمَنْ يَّتَوَكَّلْ عَلَي اللہِ فَاِنَّ اللہَ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ Al-Anfāl 8:49
جب منافق لوگ اور وہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے یوں کہتے تھے ان لوگوں (مسلمانوں)کو ان کے دین نے بھول میں ڈال رکھا ہے اور جو اللہ پر بھروسہ رکھتا ہے تو بے شک اللہ غالب اور حکمت والے ہیں۔
When the hypocrites and the people in whose hearts is a disease were saying: ‘Their Deen has placed these people (the Muslims) in delusion.’ And whoever trusts Allah, then indeed Allah is Dominant and Wise.
وَلَوْ تَرٰٓي اِذْ يَتَوَفَّى الَّذِيْنَ كَفَرُوا ۰ۙ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ يَضْرِبُوْنَ وُجُوْہَہُمْ وَاَدْبَارَہُمْ ۰ۚ وَذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِيْقِ Al-Anfāl 8:50
اوراگر آپ (اس وقت)دیکھیں جب فرشتے کافروں کی جان قبض کرتے جاتے ہیں تو ان کے مونہوں پر اور ان کی پشتوں پر مارتے جاتے ہیں اور (کہتے ہیں اب)تم جلنے کے عذاب کا مزہ چکھو۔
And if you were to see (the moment) when the angels seize the souls of the unbelievers, they keep smiting their faces and their backs, and (say: Now) taste the torment of burning.
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْكُمْ وَاَنَّ اللہَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِ Al-Anfāl 8:51
یہ وہ (اعمال کفریہ)ہیں جو تم نے اپنے ہاتھوں سے آگے بھیجے اور یہ کہ اللہ بندوں پرظلم کرنے والے نہیں۔
‘These are those (deeds of unbelief) which you sent forth with your own hands, and that Allah is not the One to wrong His slaves.’
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ ۰ۙ وَالَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ ۰ۭ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِ اللہِ فَاَخَذَہُمُ اللہُ بِذُنُوْبِہِمْ ۰ۭ اِنَّ اللہَ قَوِيٌّ شَدِيْدُ الْعِقَابِ Al-Anfāl 8:52
جو حال فرعونیوں کا اوران سے پہلے لوگوں (کافروں)کا ہوا(ویسا ان کا ہوا)انہوں نے اللہ کی آیات کے ساتھ کفر کیا تو اللہ نے ان کو ان کے گناہوں پر پکڑ لیا بے شک اللہ زبردست ہیں سخت عذاب دینے والے ہیں۔
(Their condition became like) the condition of the people of Fir‘aun and the people (unbelievers) before them; they disbelieved in the Ayaat of Allah, so Allah seized them for their sins. Without doubt, Allah is Mighty, Giver of severe torment.
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللہَ لَمْ يَكُ مُغَيِّرًا نِّعْمَۃً اَنْعَمَہَا عَلٰي قَوْمٍ حَتّٰي يُغَيِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِہِمْ ۰ۙ وَاَنَّ اللہَ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ Al-Anfāl 8:53
یہ اس لئے ہے کہ اللہ کسی ایسی نعمت کو جو اس نے کسی قوم کو عطا کی ہو تب تک نہیں بدلتے جب تک کہ وہ لوگ اپنے اعمال نہیں بدل ڈالتے اور یہ کہ اللہ سننے والے جاننے والے ہیں۔
This is because Allah does not change any such blessing that He has granted to any nation, until those people change their deeds, and that, Allah is Hearing, Knowing.
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ ۰ۙ وَالَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ ۰ۭ كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِ رَبِّہِمْ فَاَہْلَكْنٰہُمْ بِذُنُوْبِہِمْ وَاَغْرَقْنَآ اٰلَ فِرْعَوْنَ ۰ۚ وَكُلٌّ كَانُوْا ظٰلِمِيْنَ Al-Anfāl 8:54
ان کی حالت فرعونیوں اور ان سے پہلے والوں جیسی ہے جنہوں نے اپنے پروردگار کی آیات کو جھٹلایا سو (اس پر)ہم نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کردیا اور فرعونیوں کو غرق کردیا اور وہ سب ظالم تھے۔
Their condition is similar to that of the people of Fir‘aun and those before them who belied the Ayaat of their Rabb. So (for this) We destroyed them due to their sins, and drowned the people of Fir‘aun, and they were all wrongdoers.
اِنَّ شَرَّ الدَّوَاۗبِّ عِنْدَ اللہِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فَہُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ Al-Anfāl 8:55
بلا شبہ اللہ کے نزدیک بدترین خلائق یہ کافر لوگ ہیں پس وہ ایمان نہیں لاتے۔
Without doubt, the worst of creation, before Allah, are these unbelieving people, so they do not believe.
اَلَّذِيْنَ عٰہَدْتَّ مِنْہُمْ ثُمَّ يَنْقُضُوْنَ عَہْدَہُمْ فِيْ كُلِّ مَرَّۃٍ وَّہُمْ لَا يَتَّقُوْنَ Al-Anfāl 8:56
وہ لوگ کہ ان میں سے جن سے آپ (صلح کا)وعدہ کرتے ہیں پھروہ ہر بار اپنا وعدہ توڑ دیتے ہیں اور (اللہ سے )نہیں ڈرتے۔
The people with whom you make an agreement (of peace), then each time they break their agreement and they are not conscious (of Allah).
فَاِمَّا تَثْقَفَنَّہُمْ فِي الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِہِمْ مَّنْ خَلْفَہُمْ لَعَلَّہُمْ يَذَّكَّرُوْنَ Al-Anfāl 8:57
سو اگر آپ ان کو میدان جنگ میں پائیں توان کو ایسی سزا دیں کہ جوان کے پس پشت ہیں وہ بھی بھاگ جائیں ہوسکتا ہے کہ وہ اس سے عبرت حاصل کریں۔
So if you find them in the battlefield, punish them in a manner that those behind them also flee, maybe they learn a lesson from this.
وَاِمَّا تَخَافَنَّ مِنْ قَوْمٍ خِيَانَۃً فَانْۢبِذْ اِلَيْہِمْ عَلٰي سَوَاۗءٍ ۰ۭ اِنَّ اللہَ لَا يُحِبُّ الْخَاۗىِٕنِيْنَ Al-Anfāl 8:58
اور اگر آپ کو کسی قوم سے خیانت (عہد شکنی )کا اندیشہ ہو تو (ان کا عہد)ان کو واپس کردیں برابری پر (اسی طرح جس طرح انہوں نے پھینکا)بلا شبہ اللہ خیانت کرنے والوں کو پسندنہیں فرماتے۔
And if you apprehend betrayal (pledge-breaking) from any people, then return (their pledge) to them on equal terms (in the same manner as they cast it). Without doubt, Allah does not like the betrayers of trusts.
وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا سَبَقُوْا ۰ۭ اِنَّہُمْ لَا يُعْجِزُوْنَ Al-Anfāl 8:59
اور کافر لوگ یہ خیال نہ کریں کہ وہ بچ گئے یقیناً وہ (اللہ کو)عاجز نہیں کرسکتے۔
And let not the unbelieving people think that they have escaped. Surely, they cannot overwhelm (Allah).
وَاَعِدُّوْا لَہُمْ مَّا اسْـتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّۃٍ وَّمِنْ رِّبَاطِ الْخَيْلِ تُرْہِبُوْنَ بِہٖ عَدُوَّاللہِ وَعَدُوَّكُمْ وَاٰخَرِيْنَ مِنْ دُوْنِہِمْ ۰ۚ لَا تَعْلَمُوْنَہُمْ ۰ۚ اَللہُ يَعْلَمُہُمْ ۰ۭ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَيْءٍ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ يُوَفَّ اِلَيْكُمْ وَاَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ Al-Anfāl 8:60
اور جہاں تک تم سے ہوسکے ان کے لئے (فوجی)قوت اور پلے ہوئے گھوڑوں(سامان جنگ)سے تیار رہوکہ جو اللہ کے دشمن ہیں اور تمہارے دشمن ہیں اس سے ان پر رعب جمائے رکھو اور ان کے علاوہ دوسروں پر بھی جن کو تم نہیں جانتے اللہ ان کو جانتے ہیں اور تم اللہ کی راہ میں جوکچھ بھی خرچ کرو گے وہ تم کو پورا پورا دیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہوگی۔
And remain ready against them as much as you can, with (armed) might and well bred horses (war equipment) to keep terror instilled with it in those who are Allah’s enemies and your enemies, and others besides them also whom you do not know, but whom Allah does know. And you will be paid back fully for whatever you spend in Allah’s Way, and no wrong will be done to you.
وَاِنْ جَنَحُوْا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَہَا وَتَوَكَّلْ عَلَي اللہِ ۰ۭ اِنَّہٗ ہُوَالسَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ Al-Anfāl 8:61
اور اگر وہ صلح کی طرف مائل ہوں تو آپ بھی اس طرف مائل ہوجائیے اور اللہ پر بھروسہ رکھئے بے شک وہ سننے والے جاننے والے ہیں۔
And if they incline towards peace, then you too incline towards it, and trust Allah. He is indeed Hearing, Knowing.
وَاِنْ يُّرِيْدُوْٓا اَنْ يَّخْدَعُوْكَ فَاِنَّ حَسْـبَكَ اللہُ ۰ۭ ہُوَالَّذِيْٓ اَيَّدَكَ بِنَصْرِہٖ وَبِالْمُؤْمِنِيْنَ Al-Anfāl 8:62
اور اگر وہ لوگ آپ کو دھوکا دینا چاہیں تو یقیناً آپ کے لئے اللہ کافی ہے۔ وہ وہی ہے جس نے آپ کو اپنی (غیبی)مدد سے اور مسلمانوں سے قوت دی۔
And if they want to deceive you, then indeed Allah is Sufficient for you. It is He, Who strengthened you with His (invisible) Help and with the Muslims.
وَاَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِہِمْ ۰ۭ لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا مَّآ اَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوْبِہِمْ وَلٰكِنَّ اللہَ اَلَّفَ بَيْنَہُمْ ۰ۭ اِنَّہٗ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ Al-Anfāl 8:63
اور ان کے دلوں میں محبت پیدا کردی اگر آپ روئے زمین کی ہر چیز خرچ کرڈالتے تو کبھی ان کے دلوں میں (ایسی)محبت پیدا نہ فرماسکتے ولیکن اللہ نے ان میں محبت پیدا فرمادی بے شک وہ غالب ہیں حکمت والے ہیں۔
And created love in their hearts. Had you spent everything on the face of the earth, you would not have been able to cultivate (such) love in their hearts, but Allah created love between them. Indeed, He is Dominant, Wise.
يٰٓاَيُّھَا النَّبِيُّ حَسْبُكَ اللہُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ Al-Anfāl 8:64
اے نبی(ﷺ)! آپ کے لئے اللہ کافی ہیں اور وہ مسلمان جنہوں نے آپ کی پیروی کی۔
O Prophet (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam)! Allah is Sufficient for you and for those Muslims who followed you.
يٰٓاَيُّھَا النَّبِيُّ حَرِّضِ الْمُؤْمِنِيْنَ عَلَي الْقِتَالِ ۰ۭ اِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ عِشْــرُوْنَ صٰبِرُوْنَ يَغْلِبُوْا مِائَـتَيْنِ ۰ۚ وَاِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ مِّائَۃٌ يَّغْلِبُوْٓا اَلْفًا مِّنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاَنَّہُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَہُوْنَ Al-Anfāl 8:65
اے نبی(ﷺ)! آپ مومنین کو لڑائی کی ترغیب دیجئے۔ اگر آپ میں سے بیس آدمی ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر آپ کے سو آدمی ہوں گے تو ایک ہزار کافروں پر غالب آجائیں گے اس لئے کہ یہ (کافر)ایسے لوگ ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں رکھتے۔
O Prophet (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam)! Exhort the believers to fight. If there are twenty people among you who are steadfast they shall overcome two hundred, and if you have hundred men they shall overcome a thousand unbelievers. It is because these (unbelievers) are such people who have no understanding.
اَلْـــٰٔـنَ خَفَّفَ اللہُ عَنْكُمْ وَعَلِمَ اَنَّ فِيْكُمْ ضَعْفًا ۰ۭ فَاِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ مِّائَۃٌ صَابِرَۃٌ يَّغْلِبُوْا مِائَتَيْنِ ۰ۚ وَاِنْ يَّكُنْ مِّنْكُمْ اَلْفٌ يَّغْلِبُوْٓا اَلْفَيْنِ بِـاِذْنِ اللہِ ۰ۭ وَاللہُ مَعَ الصّٰبِرِيْنَ Al-Anfāl 8:66
اب اللہ نے تم پر بوجھ کم کردیا اور جان لیا کہ تم میں کچھ کمزوری ہے پس اگر تم میں سے سو (آدمی )ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو پر غالب آجائیں گے اور اگرتم میں سے ہزار ہوں گے تو اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب رہیں گے اور اللہ ثابت قدم رہنے والوں کے ساتھ ہیں۔
Now Allah has lightened the burden from you and has known there is some weakness in you. So, if there are a hundred steadfast (men) among you, then they will overcome two hundred, and if there are a thousand among you, they will overcome two thousand by Allah’s Command. And Allah is with those who remain steadfast.
مَا كَانَ لِنَبِيٍّ اَنْ يَّكُوْنَ لَہٗٓ اَسْرٰي حَتّٰي يُثْخِنَ فِي الْاَرْضِ ۰ۭ تُرِيْدُوْنَ عَرَضَ الدُّنْيَا ۰ۤۖ وَاللہُ يُرِيْدُ الْاٰخِرَۃَ ۰ۭ وَاللہُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ Al-Anfāl 8:67
پیغمبر کو شایان نہیں کہ ان کے قبضے میں قیدی رہیں (بلکہ قتل کیے جائیں)جب تک وہ زمین میں (کفار کی)اچھی طرح خوں ریزی نہ کرلیں تم لوگ دنیا کا مال اسباب چاہتے ہو اور اللہ آخرت (کی مصلحت)کو چاہتے ہیں اور اللہ زبردست ہیں حکمت والے ہیں۔
It does not befit a Messenger to keep captives in his possession (rather they should be killed), unless he has shed much blood (of unbelievers) in the land. You people desire the worldly goods, and Allah desires (the benefit of) the Hereafter, and Allah is Dominant, Wise.
لَوْلَا كِتٰبٌ مِّنَ اللہِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِــيْمَآ اَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ Al-Anfāl 8:68
اگر اللہ کا لکھا پہلے نہ ہوچکا ہوتا تو جو (فدیہ)تم نے لیا اس کے بدلے تم پر بڑی سزا واقع ہوتی۔
Had it not been for a Decree from Allah that had already gone forth, a great punishment would have befallen you for that (ransom) which you took.
فَكُلُوْا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلٰلًا طَيِّبًا ۰ۡۖ وَّاتَّقُوا اللہَ ۰ۭ اِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Anfāl 8:69
جو مال غنیمت تم کو ملا ہے سو اسے کھاؤ وہ حلال اور پاکیزہ ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو بے شک اللہ بخشنے والے مہربان ہیں۔
So consume the spoils you have received, it is lawful and pure, and remain conscious of Allah. Without doubt, Allah is Forgiving, Merciful.
يٰٓاَيُّھَا النَّبِيُّ قُلْ لِّمَنْ فِيْٓ اَيْدِيْكُمْ مِّنَ الْاَسْرٰٓي ۰ۙ اِنْ يَّعْلَمِ اللہُ فِيْ قُلُوْبِكُمْ خَيْرًا يُّؤْتِكُمْ خَيْرًا مِّمَّآ اُخِذَ مِنْكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۰ۭ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ Al-Anfāl 8:70
اے نبی (ﷺ)آپ کے قبضہ میں جو قیدی ہیں ان سے فرما دیجئے کہ اگر اللہ تمہارے دلوں میں نیکی پائیں گے (تم نیک ہوجاؤ گے)تو جوکچھ تم سے لیا گیا ہے (فدیہ میں)تم کواس سے بہتر عطا فرمادیں گے اور تمہارے گناہ معاف فرمادیں گے اور اللہ بڑی بخشش والے رحمت والے ہیں۔
O Prophet (Sall Allah-o Alaihi wa Sallam)! Say to the captives in your possession, ‘If Allah finds goodness in your hearts (if you become righteous), He will grant you better than what has been taken from you (in ransom), and will forgive your sins. And Allah is extremely Forgiving, Merciful.’
وَاِنْ يُّرِيْدُوْا خِيَانَتَكَ فَقَدْ خَانُوا اللہَ مِنْ قَبْلُ فَاَمْكَنَ مِنْہُمْ ۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ Al-Anfāl 8:71
اوراگر یہ لوگ آپ سے خیانت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو (فکر نہ کریں)اس سے پہلے انہوں نے اللہ سے خیانت (بدعہدی)کی تھی تو اللہ نے ان کو گرفتار کرادیا اوراللہ خوب جاننے والے بڑی حکمت والے ہیں۔
And if these people intend betraying you so (do not worry) they had betrayed (broke their pledge with) Allah before this, so Allah had them captured. And Allah is Well-Knowing, Very Wise.
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَہَاجَرُوْا وَجٰہَدُوْا بِاَمْوَالِہِمْ وَاَنْفُسِہِمْ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَالَّذِيْنَ اٰوَوْا وَّنَــصَرُوْٓا اُولٰۗىِٕكَ بَعْضُہُمْ اَوْلِيَاۗءُ بَعْضٍ ۰ۭ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَلَمْ يُہَاجِرُوْا مَا لَكُمْ مِّنْ وَّلَايَتِہِمْ مِّنْ شَيْءٍ حَتّٰي يُہَاجِرُوْا ۰ۚ وَاِنِ اسْتَنْصَرُوْكُمْ فِي الدِّيْنِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ اِلَّا عَلٰي قَوْمٍؚ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَہُمْ مِّيْثَاقٌ ۰ۭ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ Al-Anfāl 8:72
بے شک جولوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اوراللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جان سے لڑے اور وہ جنہوں نے (ہجرت کرنے والوںکو)جگہ دی اور مدد کی یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے کے دوست (وارث)ہیں اور جو لوگ ایمان تو لائے مگر ہجرت نہیں کی تو تم لوگوں کوان کی دوستی (وراثت)سے کوئی سروکار نہیں یہاں تک کہ وہ ہجرت کریں اور اگر وہ دین کے معاملے میں تم لوگوں سے مدد مانگیں تو تمہارے ذمہ مدد کرنا (واجب)ہے مگر اس قوم کے مقابلے میں (نہیں )کہ ان میں اور تم میں باہم معاہدہ ہو اور اللہ تمہارے سب کاموں کودیکھتے ہیں۔
Indeed, the people who believed and emigrated and fought in Allah’s Way with their wealth and lives, and those who gave (the emigrants) a place and aided them, these people are the friends (heirs) of one another. And the people who did believe but did not emigrate, you do not have any concern with their friendship (inheritance) until they emigrate. And if they request your help in the matter of the Deen, then it is your (obligatory) duty to help them, but (not) against a people between whom and you there is a mutual treaty. And Allah watches all your actions.
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا بَعْضُہُمْ اَوْلِيَاۗءُ بَعْضٍ ۰ۭ اِلَّا تَفْعَلُوْہُ تَكُنْ فِتْنَۃٌ فِي الْاَرْضِ وَفَسَادٌ كَبِيْرٌ Al-Anfāl 8:73
اور جولوگ کافر ہیں وہ باہم ایک دوسرے کے دوست (وارث)ہیں اور اگر تم اس (حکم مذکورہ)پر عمل نہ کرو گے تو دنیامیں فتنہ اور بڑا فساد پھیلے گا۔
And the people who are unbelievers, they are mutual friends (heirs) of each other, and if you do not comply with this (the mentioned Command), great mischief and disorder will spread in the world.
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَہَاجَرُوْا وَجٰہَدُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَالَّذِيْنَ اٰوَوْا وَّنَصَرُوْٓا اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّا ۰ۭ لَہُمْ مَّغْفِرَۃٌ وَّرِزْقٌ كَرِيْمٌ Al-Anfāl 8:74
اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں لڑے اور جن لوگوں نے (ان کو)جگہ دی اور (ان کی)مدد کی یہی لوگ ایمان کا پورا پورا حق ادا کرنے والے ہیں ان کے لئے (آخرت میں)بخشش ہے اور عزت والی روزی ہے۔
And the people who believed and emigrated and fought in Allah’s Way, and those people who gave (them) place and helped (them), these people are the ones to have fully fulfilled their obligation of the Faith. For them is forgiveness and an honourable sustenance (in the Hereafter).
وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْۢ بَعْدُ وَہَاجَرُوْا وَجٰہَدُوْا مَعَكُمْ فَاُولٰۗىِٕكَ مِنْكُمْ ۰ۭ وَاُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُہُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فِيْ كِتٰبِ اللہِ ۰ۭ اِنَّ اللہَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ Al-Anfāl 8:75
اور جو لوگ (ہجرت نبوی کے)بعد کے وقت میں ایمان لائے اور ہجرت کی اور تم لوگوں کے ساتھ ہوکرجہاد (لڑائی)کیا سو وہ بھی تم ہی میں سے ہیں اور رشتہ دار اللہ کے حکم سے ایک دوسرے کے زیادہ حق دار ہیں بے شک اللہ ہر چیز کو خوب جانتے ہیں۔
And those people who accepted Faith during the later period (after the Emigration of the Holy Prophet - Sall Allah-o Alaihi wa Sallam) and emigrated and joined you in Jihad (fighting), so they too are of you; and the relatives have a greater claim over each other by Allah’s Decree. Indeed, Allah knows everything well.
Back to top