Free Medical CampSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Free Medical Camp

گوجر خان: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی نے اپنی انتہائی مصروفیات کے باوجود خصوصی دورہ کیا ۔۔۔ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی نے کیمپ میں موجود تمام سپیشلسٹ ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور خدمت خلق کی کوششوں کو جاری رکھنے کی ہدایت فرمائی۔یہ کیمپ بروز اتوار 16 نومبر  2025بمقام  گاؤں چکی تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی میں 10 بجے سے 1 بجے تک سیکرٹری نشر و اشاعت الاخوان امجد اعوان صاحب کے گھر میں جاری رہا۔الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے اور یہ اپنی تمام خدمات زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کے سرانجام دے رہی ہے۔آج کے میڈیکل کیمپ میں میڈیکل سپیشلسٹ ۔ چائلڈ سپیشلسٹ ۔ سکن سپیشلسٹ ۔أئی سپیشلسٹ ۔ فزیو تھراپسٹ اور ماہر امراض نسواں ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات دی گئیں۔اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد جہاں ضرورت مند کیلیے ہے وہاں سفید پوش طبقے کو بھی بہت فائدہ ہے۔ صاحب مجاز محمد ارشد صاحب نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔کیمپ کا افتتاح ایم ۔ پی ۔ اے جناب شوکت بھٹی صاحب نے کیا۔۔معززین علاقہ کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کے علاوہ صحافیوں نے بھی کیمپ میں شرکت کی ۔الفلاح فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں اپنی خدمات بلا سیاسی ،مزہبی تفریق کے ادا کر رہی ہے ۔اس کی بنیاد حضرت امیر محمد اکرم اعوان رح نے رکھی اور اس کی سرپرستی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبد القدیر اعوان مدظلہ العالی کر رہے ہیں ۔۔مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی اسی طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد
Free Medical Camp by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Al Falah Foundation, Pakistan in Rawalpindi, Pakistan on November 16,2025 - Silsila Naqshbandia Owaisiah, Tasawwuf, Sufia, Sufi, Silasil zikr, Zikr, Ziker Allah, Silasil-e-Aulia Allah
Silsila Naqshbandia Owaisiah,