کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ سندھ کے زیر اہتمام الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ماڈل کالونی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں 400 سو سے زائد مریضوں کے چیک اپ کے بعد فری ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں تمام لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات بھی موجود تھی کیمپ کا وفاقی مذہبی امور کے سیکریٹری آفتاب جہانگیر۔پی ایس پی کے چیٙرمین مصطفی کمال اور متحدہ قومی موومنٹ بحالی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی دورہ کیا ۔ کیمپ میں چوہدری شبیر۔ لئیق احمد خان۔ فرخ بشیراور ارشد محمود بھی شریک تھے ۔ یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان ملک کے طول و عرض میں عرصہ دراز سے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی زیر نگرانی اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے
الحمد للہ ! آج الفلاح فاؤنڈیشن کے تحت لاہور اویسیہ سوسائٹی اللہ یار خاں ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے 117 مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات بھی دیں ۔ اس کیمپ میں ای سی جی ، الٹرا ساؤنڈ اور لیب ٹیسٹ کی سہولت بھی دی گئی ۔ یاد رہے کہ آج الفلاح فاؤنڈیشن کے تحت 3 فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے ۔ کراچی ، میانوالی اور لاہور جس میں سینکڑوں لوگ مستفید ہوئے
سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ میانوالی کے زیر اہتمام الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مظفرپور میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریبا 500 سو مریضوں کے چیک اپ کے بعد فری ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔چیرمین عظیم کندی نے کیمپ میں شرکت کی اور سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی خدمات کو سراہا.یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان ملک کے طول و عرض میں عرصہ دراز سے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی زیر نگرانی اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے
الحمد للہ ! آج تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز جن میں چائلڈ سپیشلسٹ اور میڈیکل سپیشلسٹ بھی شامل تھے 350 مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور تمام مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے جو عرصہ دراز سے ملک کے طول و عرض میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی زیر نگرانی اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام اللہ یار خاں ہسپتال اویسیہ سوسائٹی لاہور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں چائلڈسپیشلسٹ ، ای این ٹی سپیشلسٹ ،گائناکالوجسٹ ڈاکٹرز نے 350 مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں اس کے علاوہ فری لیب ٹیسٹ بھی کیے گئے ۔ یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے جو کہ عرصہ دراز سے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی زیر نگرانی ملک کے طول و عرض میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے