الحمد للہ ! آج الفلاح فاؤنڈیشن کے تحت لاہور اویسیہ سوسائٹی اللہ یار خاں ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے 117 مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات بھی دیں ۔ اس کیمپ میں ای سی جی ، الٹرا ساؤنڈ اور لیب ٹیسٹ کی سہولت بھی دی گئی ۔ یاد رہے کہ آج الفلاح فاؤنڈیشن کے تحت 3 فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے ۔ کراچی ، میانوالی اور لاہور جس میں سینکڑوں لوگ مستفید ہوئے