الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام اللہ یار خاں ہسپتال اویسیہ سوسائٹی لاہور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں چائلڈسپیشلسٹ ، ای این ٹی سپیشلسٹ ،گائناکالوجسٹ ڈاکٹرز نے 350 مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں اس کے علاوہ فری لیب ٹیسٹ بھی کیے گئے ۔ یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے جو کہ عرصہ دراز سے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی زیر نگرانی ملک کے طول و عرض میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے