حیات انسانی کا ہر لمحہ اطاعت الہی پر کاربند رہنے کا متقاضی ہے اور یہی مقصد حیات بھی ہے جسے پانے کے لیے اللہ کریم نے ایک لاکھ جوبیس ہزار انبیائے کرام ؑ مبعوث فرمائے ۔ ضابطہ حیات وضع کرنے کے لیے تعلیمات رسالت اور ان تعلیمات کو دل کی گہرائی سے ماننے کے لیے تطہیر قلب کی خاطر برکات رسالت کے دریا بہا دئیے جو تا قیامت جاری و ساری رہیں گے ۔