RozaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Roza

Munara, Chakwal, Pakistan
01-04-2020
الصوم لی وانا اجزی بہ  ’روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا۔‘
لفظ ”میرا“ کسی چیز میں کسی دوسرے کی،کسی بھی طور شرا کت کی نفی کرتا ہے۔جس طرح ”میں“ سے مراد اس لفظ کو ادا کرنے والی ایک ہی ذات ہو تی ہے اسی طرح ”میرا“کہنے والا بھی دراصل بلا شرکت ِغیر ے کسی چیز کے مالک ہو نے کا دعویدار ہو تا ہے او ر ملکیت کی قدر و قیمت مالک کی حیثیت، شان،رتبہ اور مقام کے مطابق ہو تی ہے۔یوں تو تمام عبادات ہی اللہ رب العزت کے لیے ہیں لیکن ان میں سے ایک عبادت کو چُن کر اس کے لیے ”لی“   ’میرے لیے ہے‘   فرمانا، درحقیقت اس عمل کی حیثیت و اہمیت کو اُجا گر کرتا ہے۔ بھو ک اورپیاس کی تنگی میں،استعداد رکھتے ہو ئے بھی خود کو کھا نے پینے سے روک لیناجبکہ کو ئی نگران بھی مقرر نہ ہو،دراصل وَہُوَ مَعَکُمْ اَیْنَ مَا کُنْتُمْ پہ ایمان کی پختگی کو ظا ہر کرتا ہے، رب ِ کا ئنات کے حاضر اور نا ظرہو نے کی شان کو قلب کی گہرا ئیوں میں را سخ کرتا ہے۔
حیاتِ انسانی کا ہر لمحہ اطا عت ِالٰہی پہ کا ر بند رہنے کا متقا ضی ہے اور یہی مقصد ِحیات بھی ہے۔ جسے پا نے کے لیے اللہ کریم نے ایک لاکھ چو بیس ہزار انبیا ئے کرام علیہم السلام مبعوث فرما ئے۔ضا بطہئ حیات وضع کرنے کے لیے تعلیمات ِرسالت اور ان تعلیمات کو قلب کی گہرا ئی سے ماننے کے لیے تطہیرقلب کی خاطربرکاتِ رسالت کے دریا بہا دیے جو تا قیا مت جاری و ساری رہیں گے۔اس سب کے بعد بھی بندہ ئمومن کو اطاعت ِالٰہی پہ گامزن رہنے کی خصوصی تربیت کا اہتمام فرما تے ہو ئے ایک ایسا مہینہ مقرر فرما دیا جو مہینوں کا سردا ر ہے۔جس میں اُس کے ازلی دشمن ’شیطان‘کو زنجیروں میں جکڑ دیا اور عبا دت ایسی مقررفر مادی جسے نبی اکرم  ﷺنے الصوم جنۃ ’روزہ ڈھال ہے‘فرمایا۔
حالت ِروزہ میں مخصوص وقت تک کے لیے محض کھانے پینے ہی سے نہیں روکا بلکہ نفس ِامارہ کی    خوا ہشات پہ بھی خود کو روک لینے کا حکم فرمادیاکہ اس کی غرض و غا یت ہی لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَہے۔پھر خصوصی انعامات کی بارش برسا دی،برکات کے خزا نے لٹا دیے۔ایک نیکی کا ثواب عام دنوں سے دس گنا بڑھا دیا۔پہلا عشرہ رحمت،دوسرا مغفرت اور تیسرا نارِجہنم سے نجات کا بنا دیا۔ایمان و احتساب سے روزہ رکھنے والے کوغفرلہ ما تقدم من ذنبہ ’اس کے اگلے تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے‘ کی نوید سنا دی۔
  قارئین ِکرام! ہماری رشد و ہدایت کے لیے حیات ایک مرتبہ پھر ہمیں رحمت ِباری کے ٹھا ٹھیں مارتے ہوئے سمندر پہ لے آئی ہے۔اب یہ ہم پہ منحصر ہے کہ ہم کنا رِ دریا کھڑے رہتے ہیں یا اس کی   پنہا ئیوں میں غو طہ زن ہو کر قلب و روح کو یوں سیراب کرتے ہیں کہ کم از کم اگلے سال تک کے لیے اس سیلابِ رحمت کے ہلکورے پندارِ روح سے اعضا و جوارح تک محسوس ہو تے رہیں۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ حضو رِ حق کی وہ کیفیت جو ہر روزہ دار کو کلی کرتے وقت بھی،گلے میں تراوٹ نہ ہو نے پا ئے، کی حفا ظت کروا تی ہے، ہماری پو ری حیات پہ محیط ہو جا ئے اورفَاِنِّیْ قَرِیْبٌ  کی صدا، ہر ہر عمل پہ قلب میں گو نجتی رہے۔
Roza by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Editorials on April 1,2020
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Naqshbandiah Owaisia, Tasawuf, Sufi meditation, Rohani tarbiyat, Shaikh, Ziker Qalbi Khafi