Itba-e-Resalat SAWSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Itba-e-Resalat SAW

Melbourne, Australia
21-02-2020
مخلوق کی خالق سے آشنائی کا سبب نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس ہیں۔نبی کریم ﷺ نے ہی اللہ کریم کا ذاتی کلام قرآن کریم اللہ کی مخلوق تک پہچایا اور اس پر من وعن عمل کر کے دیکھایا۔آپ ﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔آپ ﷺ کی زندگی میں کوئی پہلو ایسا نہیں ہے جس میں کوئی تشنگی رہ گئی ہو عمومی زندگی سے لے کر ریاست تک کے تمام امور کی راہنمائی ہمیں نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ سے ملتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان اصولوں کو اپنائیں جو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمائے ہیں۔دین اسلام قانون فطرت ہے جو کہ تمام فطر ی تقاضوں کو پورا فرماتا ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے سڈنی (آسٹریلیا) کی روٹی ہل مسجد میں جمعتہ المبار ک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ اگر آپ ﷺ کی ذاتی زندگی سے لے کر اجتماعی زندگی کا بغور جائزہ لیا جائے جس میں کاروباری حیات سے لے کر ازدواجی زندگی تک کے تمام پہلو موجود ہیں کوئی جگہ ایسی نہیں جس سے ہم اپنے لیے راہنمائی حاصل نہیں کر سکتے۔یہ دنیا امتحان گاہ ہے اللہ کریم نے کسی کو پابند نہیں فرمایا بلکہ چوائس دی ہے کہ چاہے تو شکر کا راستہ اختیار کرو چاہے نا شکری کا۔اگر اللہ کریم یہ شرط عائد فرما دیتے کہ جس نے نماز نہ پڑھی اس کو کھانا نہیں ملے گا تو کون ہے جو نماز ترک کر دیتا۔یا یہ فرما دیا جاتا کہ جو اطاعت نہیں کرے گا اس کی بینائی لے لی جائے گی تو کون انکار کرتا لیکن وہ رب ہے جو ہر ایک کی ہر ضرورت ہر جگہ پوری فرما رہا ہے چاہے کوئی اس کو رب مانے یا انکار کرے یہ اس کی شان ربوبیت ہے یہی تو امتحان ہے کہ ہر ایک کو فیصلہ کا اختیار دے دیا ہے۔انسانی مزاج ایسا ہے کہ اس میں تبدیلی آتی رہتی ہے ایک جیسا نہیں رہتا لہذا اسے کوئی ایسی ہستی درکار ہے جو اس کی حدود و قیود مقرر کرے اور اس کی راہنمائی کرے۔انسان سے مراد ہے مل جل کررہنے والا۔ہر ایک کی استعداد مختلف ہوتی ہے رنگ و نسل میں فرق ہوتا ہے علاقائی موسم،غذا اور لباس سب کی مختلف ہیں پھر کون ایسا ہو جو اس کے لیے ایسے اصول ترتیب دے جو کہ سب انسانوں کے لیے قابل عمل بھی ہوں اور آسان بھی۔ نبی کریم ﷺ کی زندگی آپ ﷺ کے ارشادات قیامت تک کے آنے والے آخری انسان کے لیے بھی ایسے ہی مفید ہیں جیسے چودہ صدیاں پہلے قابل عمل تھے کیونکہ آپ ﷺ کے لیے دین اسلام کواللہ کریم نے پسند فرمایا۔جس میں حقوق و فرائض سے لے کر ایک ایک پہلو کی راہنمائی موجود ہے اللہ کریم ہمیں اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائیں۔ آخر میں انہوں نے مسلم امہ کے اتحاد کی خصوصی دعا فرمائی۔
  یاد رہے کہ امیر عبدالقدیر اعوان اس وقت آسٹریلیا اور ملائشیاء کے دورہ پر ہیں جہاں وہ تصوف اور ذکر قلبی پر مختلف شہروں میں لیکچر دے رہے ہیں اس کے علاوہ ایک ایک فرد کی تربیت فرما رہے ہیں جن میں غیر مسلم بھی شامل ہیں۔واپسی پر آپ ملائشیاء میں بھی لیکچر دیں گے۔
Itba-e-Resalat SAW by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on February 21,2020
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah