Sheikh Aur Saliq Ka RishtaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Sheikh Aur Saliq Ka Rishta

Munara, Chakwal, Pakistan
08-03-2020
 سالک کا اپنے شیخ کے ہاتھ پر بیعت تصوف کرنا ایک عہد ہے جس کی پاسداری اُس پر فرض ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان
 سالک جب اپنے شیخ کے ہاتھ پر بیعت تصوف کرتا ہے تو وہ یہ عہد کرتا ہے کہ میں کیفیات قلبی جو کہ قلب اطہر محمد الرسول اللہ ﷺسے آ رہی ہیں خلوص دل اور خالص نیت کے ساتھ حاصل کروں گا اور آپ کے بتائے ہوئے تمام اصول و ضوابط پر عمل پیرا رہوں گا۔یہاں ایک بات بہت نازک ہے کہ سالک بیعت کر رہا ہوتا ہے اور شیخ بیعت لے رہا ہوتا ہے تو اس طرح شعبہ تصوف میں صرف دو فریق ہی ہوتے ہیں ایک طرف شیخ اور دوسری طرف سالک چاہے وہ لاکھوں کی تعداد میں ہوں دوسرا فریق ہی کہلائے گا۔سالک اگر بیعت کو توڑتا ہے تو اس کا وبال بھی صرف اُسی پر آئے گا۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر دارالعرفان منارہ میں سالکین کی بہت بڑی تعداد سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مراکز اس وقت پوری دنیا میں موجود ہیں اور سالکین دنیا کے ہر ملک میں موجود ہیں جن کو ذکر الٰہی کرایا جاتا ہے جو مرکز دارالعرفان منارہ سے آن لائن ہوتا ہے۔اس روحانی تربیت کا مقصد صرف یہ ہے کہ بندہ مومن اپنے رب سے آشنا ہو جائے اور جب وہ اللہ کی عبادت کرے تو وہ یہ محسوس کرے کہ گویا وہ اللہ کریم کو دیکھ رہا ہے۔اللہ کریم کے روبروہونے کا یہ احساس کیفیات قلبی کے اختیار کرنے سے ہی ممکن ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ تصوف میں شیخ کے ساتھ مضبوط تعلق کے لیے تین چیزیں بے حد ضروری ہیں۔عقیدت،ادب اور اطاعت اگر ان میں سے ایک بھی چھوٹ جائے تو تصوف میں کچھ حاصل نہیں ہو سکتا۔کیونکہ شیخ ہی وہ ہستی ہوتی ہے جو کیفیات قلبی کی امین ہوتی ہے اور سالکین کے قلوب کو کیفیات قلبی سے منور کرتی ہے اگر شیخ کے ساتھ تعلق میں دراڑ آجائے تو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔
Sheikh Aur Saliq Ka Rishta by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on March 8,2020
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah