Sabar Se MadadSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Sabar Se Madad

Munara, Chakwal, Pakistan
17-04-2020
آج کے حالات اور ایک وائرل انفیکشن ایک ایسی کیفیت اور حال نہ صرف وطن عزیز بلکہ پوری دنیا میں پیدا ہو چکاہے کہ جس میں ایک تنگی اور تکلیف ہے اور کسی بھی عمل یا کسی بھی تکلیف میں جو مستقل مزاجی ہے یا اُس کے ساتھ اپنے آپ کو اس پہلو پر لانا کہ حالات کے زیروبم میں انسان قائم رہے صبر بہت بنیادی حصہ ہے جس کا حصول نماز سے ہی ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنطیم الاخوان پاکستان نے دارالعرفان منارہ سے اُمت مسلمہ کے لیے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔
  انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم جس نے یہ کائنات تخلیق فرمائی ہے اور ہم سب کو پیدا فرمایا ہے وہ بہتر جانتا ہے کہ آنے والی ہر مشکل اور مصیبت میں ہمیں کیا کرنا ہے اس کی راہنمائی جو کلام ذاتی ہے اس میں فرما دیا ہے اور اس وقت مصیبت کی اس گھڑی میں جب ہم    اس آیہ کریمہ کو دیکھتے ہیں اللہ کریم نے ارشاد فرمایا صبر اور صلوۃ سے مدد حاصل کریں۔نمازکا قرآن کریم میں بے شمار دفعہ فرمایا گیا ہے نماز کا حکم ہے فرائض میں سب سے بڑا حکم ہے اس کی عدم ادائیگی بہت بڑی سزا کی مستحق ٹھہرا تی ہے۔بے شمار پہلو ہیں جو نماز سے نصیب ہوتے ہیں اجرو ثواب وہ جسے ہم اخروی حیات میں دیکھ رہے ہیں لیکن اس عطا کی ابتداء یہی سے شروع ہو جاتی ہے تو صبر جیسے میں نے عرض کیا کہ کسی بھی تکلیف اور کامیابی کے لیے بھی صبر چاہیے اگر کامیابی نصیب ہو اور انسان صابر نہ ہو تو اظہار تشکر کو نہیں پہنچ سکتا۔اسی طرح تکلیف میں بھی انتہائی ضروری ہے کہ انسان ثابت قدم رہے اور جب ثابت قدمی کی بات آئے گی توصرف انسان تک محدود نہیں رہ سکے گی اس کے لیے ضروری ہے کہ ایمان نصیب ہو پھریہ حقائق کھلیں گے اوریہ فانی جہان ہے کوئی نہیں رہا میں اور آپ نے بھی نہیں رہنا اپنے حصے کا وقت گزار رہے ہیں اور یہ فرصت کے لمحات انتہائی قیمتی ہیں اسے ہم حالات کی نزر نہیں کر سکتے اللہ کریم احسان فرما رہے ہیں ہمیں ایک ایک تکلیف اور ایک ایک مشکل کا حل بتا رہے ہیں اور یہی آج جو تکلیف،بیماری کی صورت میں پوری دنیا میں پھیل چکی ہے قرآن کریم سے اگر اس کو دیکھیں تو اس میں استقامت کے لیے صبر اور صبر کے لیے صلوۃ کا حکم دیا جا رہا ہے بے شمار فوائد نماز کی ادائیگی کے ہیں اور صاحب نماز کو صبر نصیب ہوتا ہے یہ قرآن کریم ارشاد فرما رہا ہے اب جب اس آیہ کریمہ کے اگلے حصے کو دیکھیں گے بے شک یہ دشوار ہے آسان نہیں ہے مشکل ہے مگر جن کے دلوں میں خشوع ہے ان کے لیے نہیں بے شمار پہلو ہیں چونکہ یہ کلام ذاتی باری تعالی ہے اور آج کے موضوع کی اور آج کے حالات کے تحت اس آیہ کریمہ کا جو پہلو میں آپ سے عرض کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اللہ کی بارگاہ میں کھڑا دست بستہ بندہ مومن اگر خشوع خضوع سے خالی ہے پھر اس صلوۃ کا کیا مقام پھر اس سے کیا نتائج مرتب ہونگے۔میں یہ سمجھتا ہوہوں میرا کامل یقین ہے میرا ایمان ہے اگر خشوع خضوع سے نماز کی ادائیگی اور اس ادائیگی میں اپنی سعی کوشش خالص کوشش اسے اختیار کیا جائے یہ بندہ مومن کو صابر بنا دیتی ہے۔اللہ کریم ہیں اگر تکالیف ہیں تو پھر آسانیاں بھی ہیں۔
  آخر میں انہوں نے اس وبائی مرض سے ملک و قوم کی حفاظت اور نظام عدل کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
Sabar Se Madad by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on April 17,2020
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah