Khilaaf Shariat Kiye Gaye Har Amal Ke Sath Mushkilaat Aur Pareshaaniya Aati HainSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Khilaaf Shariat Kiye Gaye Har Amal Ke Sath Mushkilaat Aur Pareshaaniya Aati Hain

Munara, Chakwal, Pakistan
17-07-2020
کسی سے غلطی کا ہو جانا ایک بشری تقاضاہے لیکن غلطی پر ڈٹ جانا اور پھر اس کو صحیح ثابت کرنے کے لیے جواز تلاش کرنا یہ بد بختی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔اور ایسے لوگ اپنی ضد اور انا کی وجہ سے تکبر میں گھِر کر اپنی ہدایت کو سلب کروا بیٹھتے ہیں۔اور یہ دنیا و آخرت کا بہت بڑا نقصان ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ اللہ کریم نے کائنات کی ہر چیز کو انسان کی خدمت پر لگا دیا ہے۔اگر اس عطا کو دیکھیں اور اپنے اعمال کو دیکھیں تو سمجھ آئے گی کہ اللہ کریم کا کتنا بڑا احسان ہے اور میں شکر ادا کرنے کی بجائے نا فرمانی کر رہا ہوں۔یاد رکھیں کہ ہر عمل سے معاشرے میں اس کے اثرات جا رہے ہوتے ہیں اور جب بحیثیت مجموعی ہم اعمال بد اور خلاف شرح کام کر رہے ہوں گے تو پھر اس کے نتیجے میں ہمارے اوپر مشکلات ہی آئیں گی۔
  انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ہدایت اور صراط مستقیم کے طلب گار ہیں تو پھر ہمیں اپنے اندر سے تکبر اور انا کو نکالنا ہوگااور یاد رکھیں کہ کسی بھی منزل کو پانے کے لیے ادب بنیادی زینہ ہے اور بغیر ادب کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔کورونا وبائی مرض کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں دیگر امراض میں احتیاط اختیار کی جاتی ہے وہاں اس مرض میں بھی احتیاط ضروری ہے۔بغیر احتیاطی تدابیر کے یہ کہہ دینا کہ اللہ مالک ہے درست نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کر تے ہوئے اللہ کریم پر توکل کیا جائے۔اور معاشی حوالے سے حکومت وقت نے جو اقدامات کیے ہیں اس سے ملک معاشی بحران سے کسی حد تک بچ گیا ہے یہ کرنا وقت کی ضرورت تھی۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔
Khilaaf Shariat Kiye Gaye Har Amal Ke Sath Mushkilaat Aur Pareshaaniya Aati Hain by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on July 17,2020
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah