Watan Aziz Ko Madinah Jaisi Riyasat Bananay Ke Liye Usool Bhi Riyasat Madinah Ke Apnane Hon GeSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Watan Aziz Ko Madinah Jaisi Riyasat Bananay Ke Liye Usool Bhi Riyasat Madinah Ke Apnane Hon Ge

Munara, Chakwal, Pakistan
02-10-2020

نور ایمان مخلوق میں رہنے کے وہ اصول دیتا ہے جو ریاست مدینہ میں قائم تھے۔ہر فرد سے ریاست مدینہ کا عکس نظر آتا ہے۔ہر مومن کے اند ر ریاست مدینہ قائم ہو جاتی ہے۔ہمارا دعوی تو ہے لیکن کیا ہمارے اعمال،ہمارے قوانین ایسے ہیں کہ مدینہ جیسی ریاست قائم کر سکیں۔اگر دعوی ایمان بھی ہے لیکن ہماری زندگی میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آرہی اگر گناہ ہضم ہو جاتا ہے کوئی پشیمانی بھی نہیں ہوتی،ندامت نہیں ہوتی تو یہ بہت بڑی بد بختی ہے خود کو دیکھنے کی ضرورت ہے اپنا محاسبہ کرنیکی ضرورت ہے، زہر ہضم ہو جائے تو موت کا سبب بنتا ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 
  انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اس کے ادارے ہمارے ہیں اس کے باسی ہمارے ہیں۔آج ہمارے لیڈران وطن عزیز کو اپنی ذات تک لے آئے ہیں اپنی انا اور اپنی پسند سے وطن عزیز کے فیصلے کرتے ہیں اگر ہم اس نزاکت کو نہیں سمجھیں گے تو نقصان کسی کی ذات کا نہیں بلکہ وطن عزیز کا ہوگا۔اس کی بنیادوں میں لوگوں کا خون لگا ہے۔وطن عزیزاسلام کے نام پر بنا ہے۔ان شاء اللہ اگر وطن عزیز پر کوئی مشکل وقت آیا تو ایسی مخلوق موجود رہے گی جو پھر سے وطن عزیزکے لیے اپنی جانیں قربان کرے گی۔اللہ نہ کرے کہ اس پر ایسا وقت آئے۔ 
  انہوں نے مزید کہا کہ مخلوق میں ایسے رہو جیسے اللہ کریم نے پسند فرمایا ہے۔انسانیت کی معراج اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ ہے۔صحیح اور غلط کی پہچان رکھیں تو زندگی خوبصورت گزرتی ہے۔نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق نہ چلیں تو خرابی اور فساد پیدا ہوتا ہے،اور ہمارے جس غلط عمل سے معاشرے میں خرابی پیدا ہوئی اس کا بھی جواب دینا ہوگا۔ہر عمل معاشرے پر اپنے اثرات چھوڑتا ہے اگر نیک عمل ہو گا تو اثرات بھی اچھے ہوں گے معاشرے میں بہتری آئے گی اگر عمل براہوگا تو معاشرے کے بگاڑ کا سبب بنے گا ہمارے کردار کی وجہ سے معاشرے میں ظلم ہو رہا ہے۔آج بد تمیزی اور بد اخلاق عام ہے اور جو لوگ اس کی روک تھام کے لیے بات کر رہے ہیں ان کا بات کرنے کا انداز بھی بداخلاقی پر مبنی ہے۔یہ سب کی وجہ ہمارے اعمال ہیں جن سے ہم خود بھی اور معاشرہ بھی متاثر ہے۔آج مظلو م بھی ظالم بن چکا ہے جہاں تک جس کا اختیار ہے وہ کم نہیں کر رہا۔
  آخر میں انہوں نے کہا کہ روشنی اور اندھیر ے میں فرق یہ ہے کہ اندھیرے میں کچھ نظر نہیں آتا جبکہ روشنی میں ہر چیز واضح ہوتی ہے بندہ ٹھوکروں سے بچ جاتا ہے۔دین اسلام روشنی ہے مخلوق خد ا کے ساتھ رہنے کے لیے وہ اصول اپنانے کی ضرورت ہے جو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمائے ہیں۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔

Watan Aziz Ko Madinah Jaisi Riyasat Bananay Ke Liye Usool Bhi Riyasat Madinah Ke Apnane Hon Ge by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 2,2020
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah