Allah Ki Yaad, Ghaflat Se Nikaal Deti HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Allah Ki Yaad, Ghaflat Se Nikaal Deti Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
04-10-2020

 بندہ مومن کی گفتار،لین دین،کردار میں ایسا نکھار ہو،اعمال ایسے ہوں کہ دیکھنے والاخود خواہش کرے کہ میں بھی ایسا عمل اختیار کروں لیکن یہ سب ظاہری علوم کے حصول سے ممکن نہیں جب تک ھمہ وقت اللہ کی یاد اختیار نہ کریں، اللہ کی یاد انسان کو غفلت سے نکال دیتی ہے۔ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر سالکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ کیا ہمارے معاملات اس بات کی شہادت دیتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں۔اگر ایسا نہیں ہے تو پھر ہمارے اعمال اختیار کرنے میں کہیں خرابی ہے، ہماری تو عبادات میں بھی سودے بازی ہوتی ہے فرائض کی ادائیگی میں بھی ہمارا مقصد حصول دنیا ہوتا ہے۔اپنی نیت اور عبادات کو درست کرنے کے لیے قلب کی اصلاح کی ضرورت ہے اور قلب کی اصلاح کے لیے ذکر قلبی اور کیفیات قلبی کا حصول ضرور ی ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس دنیا میں اس فانی جہان میں تمام وہ اصول اپناتے ہیں جن میں نقصان کم سے کم ہو اور فائدہ زیادہ سے زیادہ ہو کیونکہ ہمیں دنیا کی حیات جو ہمارے سامنے ہے اس کا یقین ہے لیکن اخروی حیات کا یقین اس طرح سے نہ ہے اس لیے ہم اعمال کے اختیار کرنے میں بھی کمزوری کر جاتے ہیں۔
  ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں کوئی نہ کوکئی موضوع زیر بحث رہتا ہے وہ سیاسی صورت حال ہو یا مذہبی انتشار لیکن ایسی فضا بنی رہتی ہے کہ جس سے ملک میں افراتفری کا عالم برقرار رہے۔وطن عزیز بے شمار قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ہے اس کی بنیادوں میں ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی قربانیاں لگی ہیں یہ وطن عزیزاللہ کریم کی خاص عطا ہے حب الوطنی کا جزبہ بھی تب ہی ہو گا جب اسلام پر عمل کیا جائے گا اس وطن عزیزکی حقیقت اسلام کو اپنانے سے ہی سمجھ میں آئے گی۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں 
  آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد اور ملکی بقا اور امن کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
Allah Ki Yaad, Ghaflat Se Nikaal Deti Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 4,2020
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah