Kaayenaat Mein Jahan Buraiee Phail Rahi Hai Wahan Neki Karne Walay Allah Ke Bande Bhi Mojood HainSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Kaayenaat Mein Jahan Buraiee Phail Rahi Hai Wahan Neki Karne Walay Allah Ke Bande Bhi Mojood Hain

Munara, Chakwal, Pakistan
09-10-2020

کائنات کا قائم رہنا توازن سے ہے۔اگر معاشرے میں برائی ہے تو اللہ کریم کا احسان ہے کہ اچھائی کرنے والے نیکی کرنے والے علوم ظاہری اور کفیات باطنی کے حامل لوگ بھی اسی معاشرے میں موجود ہیں جن کی وجہ سے رحمت برستی ہے اور جہاں نیکی نہیں ہو گی برائی ہوگی وہاں اللہ کریم کا عذاب نازل ہوگا۔لیکن حدیث شریف میں ہے کہ قیامت تب تک قائم نہیں ہوگی جب تک اللہ اللہ کرنے والا ایک شخص بھی کائنات میں موجود ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ جب دنیا میں جہالت تھی زمین پر کہیں عدل نہ تھا لوگ گمراہی میں پھنسے ہوئے تھے تب نبی رحمت ﷺ کا مبعوث ہونا اور انتہائی قلیل وقت میں انصاف کا قائم ہونا انسانی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔تو آپ ﷺ کی بعثت کائنات کے لیے رحمت کا سبب ہے کائنات کی بقا کا سبب ہے۔جب اہل ایمان اس دنیا سے اُٹھ جائیں گے پھر قیامت قائم ہو جائے گی۔معاشرے میں برائی بھی موجود رہتی ہے اور اچھائی بھی ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ہم نے اپنے لیے کس راہ کا انتخاب کرنا ہے۔جولوگ معاشرے میں برائی پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں یا معاشرے کی بقا کا سبب ہیں۔عمومی روش اختیار کرنے سے دنیا کے پیچھے بھاگنا یا دنیا کا مال ودولت اکھٹا کرنے کے لیے یا اقتدار کے حصول کے لیے حلا ل حرام،جائز نا جائز میں فرق نہ کرنا ایسی حیثیت کا کیا فائدہ جو بندے کو ڈبو دے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ وری نیکی اور تقوی وہ رستے ہیں جن کے اثرات آخرت تک بندے کے ساتھ جاتے ہیں اور یہی نیکی اور ورع تقوی اللہ کے قرب اللہ کی رضا کا سبب بنتے ہیں جبکہ اس کے برعکس فانی دنیا کی فانی حیثیت بندے کو اس دنیا میں ہی چھوڑ دیتی ہے اس کا کوئی اعتبار نہیں آج اقتدار کسی کے پاس ہے توکل کسی اور کے پاس۔تو گناہ یا برائی کرنے سے وہ موقع جو گناہ کرتے وقت تھا وہ تو گزرگیا لیکن اس کے اثرات اس کا گناہ آخرت تک بندے کا پیچھا کرتا ہے اور اس کے لیے سزا کا سبب بنتا ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ کلمہ توحید سے بندے مومن کو وہ آزادی حاصل ہوتی ہے جو صرف اپنے پروردگار کے سامنے سربسجود کرتی ہے اور مخلوق خدا سے آزاد کر دیتی ہے۔مخلوق سے اپنی امیدیں وابستہ کرنا کمزور ایمان کی نشانی ہے۔اللہ کریم کا احسان کے اپنا ذاتی کلام عطافرمایا اور راہنمائی کے لیے انیباء مبعوث فرمائے۔اللہ کریم سب کی حفاظت فرمائیں اور ہمارے معاشروں میں انصاف عطا فرمائیں اور ہمارا کردار ہی ہے جس کے سبب ہم سب مشکلات کا شکار ہیں۔اللہ کریم ہمارے حال پر رحم فرمائیں۔
  آخرمیں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔
Kaayenaat Mein Jahan Buraiee Phail Rahi Hai Wahan Neki Karne Walay Allah Ke Bande Bhi Mojood Hain by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 9,2020
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah