Quran Kareem Hayaat Ki Kitaab HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Quran Kareem Hayaat Ki Kitaab Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
16-10-2020

قرآن کریم ہمارے لیے حیات کی کتاب ہے۔جسے ہم نے ریشمی غلافوں میں سجا کر رکھ دیاہے یا موت کے وقت کسی کے سرہانے سورہ یس پڑھ لی تا کہ مرنے والے کی موت آسان ہو جائے۔اللہ کریم کا احسان عظیم ہے جس نے ہمیں اپنے ذاتی کلام سے نوازاتا کہ زندگی کے ہر پہلو میں ہم راہنمائی حاصل کر سکیں۔اس کے برعکس جب ہم اپنی عقل و دانش کا استعمال کرتے ہوئے عمل کرتے ہیں تو پھر ہم سیدھے راستے سے بھٹک جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ زندگی کی اس فرصت کو غنیمت جانتے ہوئے صالح اعمال اختیار کرنے چاہیے اگر ہم اپنے آپ کو سیدھی راہ پر چلا لیں تو موت کی سختی سے ڈرنے کی بجائے بندہ مومن موت کو اللہ کریم سے ملاقات کا سبب سمجھتا ہے۔اور خود کو حق کی راہ کامسافر گردانتا ہے۔دین اسلام کی تعلیمات بندے کو معاشرے میں رہنے کا سلیقہ سکھاتی ہیں بندہ مومن سے معاشرے میں ہمیشہ خیر ہی ہوتی ہے۔عین جنگ میں بھی فصل تباہ کرنے سے منع فرمایا گیا ہے،پانی کے ضیا ع پر قید لگا دی غرض کے زندگی کے ہر پہلو میں راہنمائی عطا فرمائی جو عین انسانی فطرت کے مطابق ہے۔اور صدیا ں گواہ ہیں کہ ارشادات محمد الرسول اللہ ﷺ آج بھی ویسے ہی نتائج دے رہے ہیں جیسے صدیاں پہلے تھے۔ ہم اپنی پسند پر اپنی انا میں آکے یا تکبر میں خود سے فیصلے کریں گے تو نتائج بھی پھر ویسے ہی آئیں گے انسان کے ہر کام میں ہر وقت بہتری کی گنجائش باقی رہتی ہے۔جب کہ اللہ کریم کے قوانین فطرتی ہیں جو قیامت تک قابل عمل بھی ہیں اور سہل بھی۔
  یاد رہے کہ راوں ماہ  ولادت باسعادت کے حوالے سے بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پرملک کے طول وعرض میں جلسے اور سیمینار منعقد ہو رہے ہیں جس میں پہلہ جلسہ 21 اکتوبر میانی سرگو دھا میں، 25 اکتوبر راولپنڈی،26 اکتوبر اسلام آباد،29 اکتوبر ملتان ،30 اکتوبر ڈیرہ نور ربانی کھر،31 اکتوبر ڈی آئی خاں،4 نومبرکوٹلی کشمیر،8 نومبر مرکز دارالعرفان منارہ اور 15 نومبر کو فیصل آباد میں ہو گا۔
 ان تمام پروگرامز میں شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے جو کہ سلسلہ عالیہ کے فیس بک آفیشل پیج اور یوٹیو ب آفیشل چینل پر براہ راست دکھائیں جائیں گے۔

Quran Kareem Hayaat Ki Kitaab Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 16,2020
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah