Izhaar Mohabbat Mein Bhi Hudood-o-Qayood Ka Khayaal Rakha Jaye Aur Aisi Koi Harkat Nah Ho Jaye Jo Be Adbi Mein Shumaar HoSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Izhaar Mohabbat Mein Bhi Hudood-o-Qayood Ka Khayaal Rakha Jaye Aur Aisi Koi Harkat Nah Ho Jaye Jo Be Adbi Mein Shumaar Ho

Sargodha, Pakistan
21-10-2020

 آپ ﷺ کی ولادت با سعادت ماہ ربیع الاول میں ہوئی اور چالیس سال کے بعد آپ ﷺ کی بعثت ہوئی اور احکامات کا نزول ہو ا۔اور یہ رشتہ مومنین کے لیے خاص ہے۔عشق مصطفے ﷺ کو عملی طور پر اپنائیں۔ہر عمل کو اسوہ رسول ﷺ کے مطابق ڈھال لیں محافل کا انعقاد ضرور کریں اور ان میں باوضو حاضر ہوں  اور درود شریف کثرت سے پڑھیں۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جلسہ بعثت رحمت عالم و عشق مصطفے ﷺ میانی بھیرہ کے موقع پر سالکین کی بہت بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ ہر بندے کا کیا گیا عمل معاشرے میں اچھائی یا برائی کا سبب بنتا ہے اور اگر معاشرے میں فساد ہے تو یہ بھی ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے۔دوسری جانب حکمران جو ہمارے اوپر حکومت کر رہے ہیں احکام الہی اور آپ ﷺ کے تمام اصولوں کو خود اپنائیں قوانین کو بھی اسلامی کریں اور ملک کا ہر بندہ اس ملک کا ایک حصہ اور اکائی ہے اور اس وطن عزیز کی تعمیر میں ہمارے اجداد کاخون لگا ہے۔ہر ایک اپنے اوپر نفاذ اسلام کرے اور ان شاء اللہ اس طرح وطن عزیز میں اسلام کی بہاریں آئیں گی۔
اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جو کہ قاری عبدالمنان صاحب نے کی ان کے بعدنعت شریف کے لیے مبشر حسن کو بلایا گیا جنہوں نے محفل پر رقعت طاری کر دی۔جلسہ میں علاقہ کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔جن میں پیر شمیم شاہ صاحب سجادہ نشین دربار عالیہ کلس شریف،پیر راشد شمیم شاہ صاحب،ڈاکٹر ملک مختار احمد برتھ ایم این اے،ملک صہیب احمد برتھ ایم پی اے،چوہدری گلزار احمد صدر انجمن تاجران میانی،چوہدری عبدالرشید صاحب چئیر مین میانی سٹی،سیکرٹری انفارمیشن الاخوان پاکستان امجد محمود اعوان،جنرل سیکرٹری تنظیم الاخوان پاکستان حکیم عبدالماجد اعوان،صدر الاخوان سرگودھا ڈویژن عمر مختار چیمہ،صاحب مجاز مہر گل و دیگر معززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔
آخر میں ذکر قلبی اور کیفیات محمد الرسول اللہ ﷺ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اب بھی یہ بحر موجود ہے بس ہم اس کی جستجو پیدا کریں۔اور دل جسے قلب کہتے ہیں اس پر اللہ اللہ کی ضربیں لگائی جائیں تو قلب کی اصلاح ہوگی۔ہمارے اندر وہ تبدیلی آئے گی جس سے گناہ کڑوا لگنے شروع ہو جائیں گے اور نیکی کرنے کو دل کرتا ہے۔ بعد میں تمام حاضرین کو کچھ دیر کے لیے ذکر کرایا اور دعا کرائی۔یاد رہے کہ حضرت جی کے استقبال میں جناب مختار احمد برتھ نے کہا کہ آپ ہمارے علاقے میں تشریف لائے یہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے اور ہم شکر گزار ہیں کہ آپ جیسی ہستیاں ہماری تربیت فرما رہی ہیں
Izhaar Mohabbat Mein Bhi Hudood-o-Qayood Ka Khayaal Rakha Jaye Aur Aisi Koi Harkat Nah Ho Jaye Jo Be Adbi Mein Shumaar Ho by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 21,2020
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah