Hazrat Mohammad SAW Khatim-ul- Anbiya HainSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Hazrat Mohammad SAW Khatim-ul- Anbiya Hain

Munara, Chakwal, Pakistan
08-11-2020

حضرت محمد ﷺ خاتم النبین ہیں اور احکامات کی تکمیل آپ نے فرمائی اور روز محشر انبیاء ؑ کی سچائی کی گواہی بھی دیں گے۔اور اُمت محمدالرسول اللہ ﷺ کی شفاعت بھی فرمائیں گے۔ ہم دیکھیں کہ ہم نے اپنے آپ کو ظاہر و باطن میں کتنا دین اسلام کے مطابق ڈھالا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ کے موقع پرخواتین و حضرات کے بہت بڑے اجتماع سے دارالعرفا ن منارہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا ارشا ہے کہ آخر زمانہ میں غزوۃ الہند بپا ہوگا اور اس میں شریک لوگ بلاحساب جنت جائیں گے۔مجھ سمیت ہر مسلمان کو اللہ کریم یہ توفیق عطا فرمائیں کہ ہم اس میں شامل ہوں اور ہم اپنے اعمال ایسے اختیار کریں جو کہ اتباع رسالت ﷺ کے مطابق ہوں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید میں اللہ کریم کا ارشاد ہے کہ اللہ کا ذکر کثرت سے کریں لسانی ذکر،عملی ذکر سے ذکر کثیر کا حق ادا نہیں ہوتا جب تک ہم اپنے ہر سانس کو دل کی ہر دھڑکن کو اللہ کے نام سے مزین نہ کریں جب یہ بنیاد مضبوط ہو گی تو ان شاء اللہ دین و دنیا میں راحت کا سبب ہوگا۔مشکلات اور دنیاوی مصائب کے حل کے لیے ذکر اللہ نہ اختیار کیا جائے بلکہ صرف اور صرف اللہ کی رضا کے حصول کے لیے ذکر اختیار کیا جائے۔ اپنی توقعات کا محور صرف اللہ کریم کو رکھیں۔جب ہم خالص نیت سے یہ عمل اختیار کریں گے تو پھر اس کی رحمت کا نزول بھی ہو گا جو بندہ کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے آئے گا۔پھر نور کی روشنی کی سمجھ آئے گی۔اور یہی وہ ہتھیار ہے جس سے دین اسلام پر استقامت نصیب ہوتی ہے۔روز محشر سلامتی کا سبب ہو گا۔
  یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت پورے ملک میں جلسوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں،میانی بھیرہ،اوبسیشن مارکی اسلام آباد،ملتان،ڈی آئی خان،کوٹلی آزاد کشمیر،او جی ڈی سی ایل اسلام آباد،بلیو ورلڈ سٹی اسلام آباد اور اب مرکز دارالعرفان منارہ میں ہوا اس کے علاوہ 15 نومبر کو فیصل آباد میں بھی جلسہ بعثت منعقد ہو گا۔آخر میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی نے اجتماعی دعا فرمائی۔
Hazrat Mohammad SAW Khatim-ul- Anbiya Hain by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on November 8,2020
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah