Musalman, Makhlooq Mein Sukh Avr Aasani Ka Sabab Bantaa HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Musalman, Makhlooq Mein Sukh Avr Aasani Ka Sabab Bantaa Hai

Multan, Pakistan
29-10-2020

  اللہ کریم ہمیں بھی اس راہ کا مسافر بنائے جس میں آپ ﷺ نے غزوہ ہند میں شریک ہونے والوں کی بلا حساب جنت میں داخلے کی بشارت دی ہے ۔امیر عبدالقدیر اعوان
حضرت محمد ﷺ کی ذات مبارکہ ہم سب کو اپنی جان سے پیاری ہے ایک ادنی سے ادنی مسلمان بھی آپ ﷺ کے لیے جان نچھاور کر سکتا ہے خالی مذمت سے یہ حق ادا نہ ہوگا۔یہاں عملی طور پر قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے اپنے ہر عمل کو سنت نبوی میں ڈھالنے کی ضرورت ہے۔پشاور میں مدرسہ کے معصوم بچوں کے خون کا کون جواب دے گا۔ان شہادتوں کا ذمہ دار کون ہے۔قرآن کریم کی تلاوت کرتے بچوں پر اتنا بڑا ظلم ہوا یہ واقع ہم سب کے لیے بڑے سوال چھوڑ گیا۔اس کی تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کر کے مجرموں کو قرار واقع سزا دی جائے۔ان خیالات کااظہارامیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس راجستھان میرج ہال ملتان میں ہزاروں مرد و خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 
  انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک ربیع الاول با برکت مہنہ ہے اس ماہ مبارک میں ہم عہد کریں کہ عشق مصطفے کو عملی طور پر اپنائیں اور تمام عبادات اپنے اللہ کے لیے کریں اور ایک دعوت عام یہاں سے دے رہا ہوں کہ اپنے قلوب کو برکات محمد ﷺ سے مزین کرنے کے لیے مرکز دارالعرفان منارہ آئیں ان شاء اللہ ایک ایک بندے پر محنت کرتے ہوئے اُسے ذکر قلبی کرایا جائے گا۔
  یاد رکھیں مسلمان،مخلوق میں سکھ اورآسانی کا سبب بنتا ہے قرآن و سنت میں کوئی شبہ کی گنجائش نہیں ہمیں چاہیے کہ اپنے کردار کو جانچیں اور تمام محفل کو ذکر قلبی کا طریقہ بتاتے ہوئے پہلہ لطیفہ قلب کرنے کی اجازت عام فرمائی اور اللہ کے فضل سے کیفیات قلبی کا بحر جاری ہوگا زندگی سے برذخ میں اترے تو آپ ﷺ کی حضوری نصیب ہوگی۔
  یاد رہے کہ اس عظیم الشان پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور حضرت جی رحمۃ اللہ علیہ کا نعتیہ کلام محمد شیراز اور محمد فیضان نے پیش کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر نصرت پاشا صاحب مجاز سلسلہ عالیہ نے انجام دئیے ۔ دیگر مقررین میں اظہر خورشید ڈویژنل صدر فیصل آباد کے علاوہ علاقہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Musalman, Makhlooq Mein Sukh Avr Aasani Ka Sabab Bantaa Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 29,2020
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah