Apne Kirdaar Ki Islaah Karte Hue Muashray Mein Musbet Tabdeeli Ki Koshish KarennSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Apne Kirdaar Ki Islaah Karte Hue Muashray Mein Musbet Tabdeeli Ki Koshish Karenn

Dera Ismail Khan, Pakistan
31-10-2020

 اسلامی معاشرہ اس وقت انحطاط کا شکار ہے ہم نے اُن باتوں کو جو کہ فروعی اختلاف ہیں جن میں کسی ایک پر عمل ہو جائے تو درست ہے ہم اسے اختلاف اور جھگڑوں کی صورت میں لے آئے ہیں۔حالانکہ اظہار محبت رسول ﷺ تو بندہ مومن کو یہ درس دیتا ہے کہ اپنے بھائی کے لیے اپنی جان نچھاور کر دی جائے۔جب ہم رواجات کو فروغ دیں گے اور لا دینی ہو گی تو پھر معاشرے میں بد نظمی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے مارگلہ مارکی ڈیرہ اسماعیل میں جلسہ بعثت رحمت عالم ﷺ کے موقع پر بہت بڑے خوااتین و حضرات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
  انہوں نے کہا کہ اسلا م ایسا دین ہے جو کہ بندہ مومن کی سونے جاگنے اور زندگی کے ہر شعبے میں راہنمائی کرتا ہے کہ وہ کیا کرے کن اعمال سے بچے اور یا د رکھیں اللہ کریم ہمارے مالک ہیں اور وہ بہتر جانتے ہیں کہ انسان کے لیے کیا چیز بہتر ہے آج ہم نے فرائض کو چھوڑ رکھا ہے حلال حرام کی تمیز ہم سے اُٹھتی جا رہی ہے اخلاقیات میں ہم پستی کا شکار ہیں ان سب مسائل کا حل اس بات میں مضمر ہے کہ ہم ایمان کو مضبوط کریں ہر عمل کو دین اسلام کے مطابق کریں تو پھر بات اپنی ذات سے نکل جائے گی۔ایمان وہ دولت ہے جو زندگی میں ٹھراؤ اور سکھ عطا فرماتا ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تمام ادارے اور اس کے افراد ہم میں سے ہیں ہمارے ہر خاندان کے لوگ ملک کے لیے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کر رہے ہیں اس لیے اس کے تحفظ کے لیے ہم سب یک جان ہیں اپنے کردار کی اصلاح کرتے ہوئے معاشرے میں مثبت تبدیلی کی کوشش کریں نتائج اللہ کریم پر چھوڑ دیں اللہ کریم ہر ایک کے عمل کو قبول فرمائیں۔ہر حکم کو سنتے وقت اپنے آپ کو اس کے سامنے رکھیں اور اظہار محبت کو ماہ سال اور مخصوص دنوں میں مقید کرنے کی بجائے اس کا اظہار سال کے ہرلمحے میں اپنی ہر سانس میں ہونا چاہیے۔آخر میں ذکر قلبی کا طریقہ بتایا اور تمام خواتین و حضرات کو ذکر قلبی بھی کرایا۔یاد رہے کہ یہ چوتھا جلسہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ڈیرہ اسماعیل خاں میں ہوا۔جس کا آغاز تلاوت کلام پاک کے لیے قاری لطیف صاحب،نعتیہ کلام محمد طارق نے پیش کیا اور حضرت جی مد ظلہ العالی کا تعارف صاحب مجاز سلسلہ عالی یار محمد صاحب نے پیش کیا۔اس کے علاوہ علاقہ بھر سے بہت بڑی علماء کرام کی تعداد نے بھی شرکت کی
Apne Kirdaar Ki Islaah Karte Hue Muashray Mein Musbet Tabdeeli Ki Koshish Karenn by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 31,2020
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah