Be Ja Kharch Karne Walay Ko Allah Kareem Pasand Nahi FarmataySheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Be Ja Kharch Karne Walay Ko Allah Kareem Pasand Nahi Farmatay

Munara, Chakwal, Pakistan
26-02-2021

ہماری جان مال  حتی کے ہماری ہرشئے اللہ کی دی ہوئی امانت ہے۔اسے ہم نے اُسی کے حکم کے مطابق سرف کرنا ہے۔استعدادِ انسانی کے مطابق کوئی بھی کام کیا جائے تو اس کا نتیجہ اللہ کریم کے سپرد کر دینا چاہیے۔بے جا خرچ کرنے والے کو اللہ کریم پسند نہیں فرماتے۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ جب ہم اپنی نمود و نمائش اور اپنی بڑائی کے لیے فضول خرچ کرتے ہیں تو اللہ کریم کا فرمان ہے کہ وہ شیطان کی راہ پر چل رہے ہیں۔یہاں ایک بات سمجھنے کی یہ ہے کہ ہر شئے کو اللہ کریم نے انسان کے لیے پیدا فرمایا ہے لیکن جہاں بھی ہم تجاوز کریں گے پھر وہ عمل شیطان کی پیروی میں ہو گا  اور شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔اور اس کی دشمنی کا کوئی پہلو ایسا نہیں ہے جس سے کسی کو فائدہ ہو سکتا ہے۔اس کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہو گا۔کسی بات کا اظہار تب صحیح ہوگا جب اس کی سند بھی ہو اور سند عمل سے ہے،بغیر سند کے کوئی بھی بات اپنی خواہش ہو سکتی ہے اور خواہشات کے ٹکراؤ سے فساد برپا ہوتا ہے جس کے پاس جتنی قوت ہو گی وہ اتنا ظالم کہلائے گا جس کا نقصان ہوگا وہ مظلوم کہلائے گا۔اور ہمارا کردار تو اس حد تک بگڑ چکا ہے کہ مظلوم کا جہاں تک اختیار ہے وہاں وہ بھی ظلم ہی کر رہا ہے۔اس کے لیے ایک نظام اور اصول چاہیے جس سے معاشرے میں اعتدال ہو۔معتدل معاشرہ کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ اس مخلوق پر وہی اصول نافذ ہوں جو خالق نے اس مخلوق کے لیے فرمائے ہیں تا کہ معاشرہ پھل پھول سکے۔ہمیں خود اپنے آپ پر ان اصولوں کو نافذ کرنا چاہیے تا کہ جو میرے حصے کا ہے میں وہ تو کروں۔
  یاد رہے کہ 14 فروری کو امیر عبدالقدیر اعوان کی سرپرستی میں تنظیم الاخوان اور سلسلہ عالیہ کے ذمہ داران سے میٹنگ ہوئی جس میں پانچ ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اب 28 فروری کو دارالعرفان منارہ میں تنظیم الاخوا ن اور سلسلہ عالیہ کے ذمہ داران کو حضرت جی ہدایات فرمائیں گے جن میں  کے پی کے،لاہور،گوجرانوالا،فیصل آباد شرکت کریں گے۔
Be Ja Kharch Karne Walay Ko Allah Kareem Pasand Nahi Farmatay by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on February 26,2021
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah