Zaroryaat-e-deen Ka Janna, Har Aik Ki Bunyadi Zimma Daari HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Zaroryaat-e-deen Ka Janna, Har Aik Ki Bunyadi Zimma Daari Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
12-03-2021

خود سے کسی چیز کو حلال یا حرام قرار دے دینا بہت بڑا ظلم ہے۔اللہ کریم جو ساری کائنات کے خالق ہیں جو اصول انہوں نے عطا فرمائے ہیں کیسے ممکن ہے کہ کوئی ان سے تجاوز کر ے اور پھر بہتری کی اُمید بھی رکھے۔تمام طرح کے اختیارات اللہ کریم کے پاس ہیں اسباب میں نتائج بھی وہی پیدا کرتے ہیں ہم صرف ایماندار ہیں،امین ہیں ہمیں اپنا ہر کام اُسی کے حکم کے مطابق کرنا ہے۔قیامت تک کے لیے اُس کے احکامات قابل عمل ہیں وہ اصول اختیار کیے جائیں جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمائے ہیں۔ذاتی پسند و ناپسند اختیار کرنے سے انسانی حیات میں شد ت آتی ہے۔ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان  امیر عبدالقدیر اعوان  کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔ 
  انہوں نے کہا کہ اللہ کی یاد اور عبادات بندہ مومن کے لیے تحفظ کا باعث ہوتی ہیں اور اُس کی زندگی میں ٹھہراؤ آتا ہے۔ سکھ اور سکون نصیب ہوتا ہے۔ تکالیف میں بھی اُس کا دل مطمئن رہتا ہے اور اللہ کی رضا پر راضی رہتا ہے۔یہ ضروری ہے پسند ذاتی کو اللہ کریم کی پسند کے تحت لے آئیں۔کیفیات محمد الرسول اللہ ﷺ سے زندگی آسان ہو جاتی ہے۔بنیادی بات یہ ہے کہ اگر کوئی شئے دین ہے تو چھوڑی نہیں جائے گی اگر بے دینی ہے تو اپنائی نہیں جائے گی۔نیکی دنیا کی زندگی میں بھی ٹھہراؤ لاتی ہے اور برائی خود بھی گناہ ہے اور معاشرے میں فساد کا سبب بنتی ہے۔یعنی برائی دنیا و آخرت کے لیے نقصان دہ ہے۔  ہر وقت اپنا محاسبہ کرتے رہنا چاہیے۔اس عملی زندگی میں جو اللہ کریم نے ارشاد فرمایا ہم کتنا اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اس کے لیے ضروریات دین کا جاننا ہر ایک کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔امین
Zaroryaat-e-deen Ka Janna, Har Aik Ki Bunyadi Zimma Daari Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on March 12,2021
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah