Itebaa Mohammad-ur-Rsool Allah SAW Ko Ikhtiyar Kar Ke Khanwad-e-Rasool SAW Ki Sunnat Ko Taaza Karna ChahiyeSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Itebaa Mohammad-ur-Rsool Allah SAW Ko Ikhtiyar Kar Ke Khanwad-e-Rasool SAW Ki Sunnat Ko Taaza Karna Chahiye

Munara, Chakwal, Pakistan
13-08-2021

محرم الحرام کے ماہ مقدسہ میں ہمیں اپنی عقیدت،اپنا درد دل اور محبت کے اظہار کورواجات کی نذر کرنے کی بجائے اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ کو اختیار کر کے خانوادہ رسول ﷺ کی سنت کو تازہ کرنا چاہیے۔  محرم الحرام کے ان ایام میں ہم خانوادہ رسول ﷺ حضرت حسین ؓ کی اُس قربانی کو یاد کرتے ہوئے اعمال اختیار کریں کہ جنہوں نے اپنے سمیت اپنا سارا خاندان تہہ تیغ کرا دیا لیکن دین محمد ی ﷺ پر آنچ نہ آنے دی۔آج ہمیں بھی رواجات سے نکل کر اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اور اپنے دل کے درد اور محبت کا اظہار انہی حدود و قیود میں رہ کر کرنا ہو گا جو اللہ کریم نے مقرر فرما دی ہیں۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب 
  انہوں نے کہا کہ ایمان کے ساتھ نبی کریم ﷺ کا اتباع کرتے ہوئے زندگی گزارنے کے انعامات جنت میں بے شمار نعمتوں کی صورت میں ملیں گے۔اور آج یہاں اس دار دنیا میں جنت کی نعمتوں کی مثال بھی نہیں دی جا سکتی۔اس دنیا میں جب ہم کسی چیز کو دیکھتے ہیں تو اس کے عمومی اور خصوصی دونوں پہلو دیکھتے ہیں جب جنت کے انعامات کی بات آئے گی وہاں صرف خصوصی پہلو ہی ہو گا عمومی نہیں۔  کہ صاحب جنت جس کا درجہ آخری ہو گا سب سے کم ہو گا اس کے محلات بھی اس دنیا سے وسیع ہونگے۔
  یاد رہے کہ 14 اگست 2021 بروز ہفتہ چکوال پریس کلب میں یوم آزادی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں چکوال پریس کلب کی طرف سے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کو بحیثیت صدر محفل مدعو کیا گیا ہے اور پرچم کشائی کے بعد آپ کا خصوصی بیان بھی ہو گا بعد میں ملک و قوم کی بقا اور سلامتی کے لیے اجتماعی دعا ہو گی۔
Itebaa Mohammad-ur-Rsool Allah SAW Ko Ikhtiyar Kar Ke Khanwad-e-Rasool SAW Ki Sunnat Ko Taaza Karna Chahiye by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on August 13,2021
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah