Itebaa Mohammad-ur-Rasool Allah SAW Ke Baghair Khaaliq Aur Makhlooq Ka Rishta Samajh Mein Nahi Aa SaktaSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Itebaa Mohammad-ur-Rasool Allah SAW Ke Baghair Khaaliq Aur Makhlooq Ka Rishta Samajh Mein Nahi Aa Sakta

Munara, Chakwal, Pakistan
01-10-2021

جو کچھ عطا فرمایا گیا ہے اس پر عمل پیرا ہونا کامیابی سے ہمکنار کرے گا اللہ کی رضا نصیب ہوگی۔اس کی بخشش نصیب ہوگی وہ کچھ نصیب ہو گا جو بندہ سوچ بھی نہیں سکتا۔شرط یہ ہے کہ جو وعدہ کلمہ طیبہ کی صورت میں کیا گیا اسے پورا کریں۔عطا کرنا اللہ کریم کی شان ہے اللہ کریم نے جو پیدا فرمایا ہے اس کا شکر ساری زندگی ادا کرتے رہیں وہ ادا نہیں ہوتا چہ جائیکہ وہ اور انعامات بھی عطا فرمائے اپنی رضا عطا فرمائے اپنا قرب عطا فرمائے۔اپنے مقرب بندوں میں داخل فرمائے۔یہ وہ کیفیت اور حال ہے جو اطاعت میں لاتا ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب
انہوں نے کہا کہ ہم اُس کی مخلوق ہیں یہ اس کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں پیدا فرمایا جو عبادات ہم کرتے ہیں ان سے اس قابل ہوتے ہیں کہ اس کی بندگی نصیب ہوجو معاملات ہم اس کے مانتے ہیں اس سے انسان کی بقا منسوب ہے۔ہم اپنے بچوں کی پرورش کرتے ہیں ان کا خیال رکھتے ہیں تو وہ کریم اجروثواب عطا فرماتا ہے،اپنے والدین کی خدمت کر رہے ہوتے ہیں خیال رکھتے ہیں وہ کریم اس پر خوش ہوکر اجر وثواب عطا فرما رہا ہے۔احکامات دین ہمارے قلب سے ظاہر تک ہمیں اس قابل کرتے ہیں کہ ہم اپنی ذمہ داریاں ادا کر سکیں اس ساری راہنمائی میں کوئی حصہ ایسا نہیں جس میں تشنگی رہ گئی ہو۔اسی دنیا کی زندگی اطمینان بخش ہو جاتی ہے جیسے اعمال اختیار کیے ہوتے ہیں ویسے ہی اثرات بھی ہوتے ہیں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ آج ہر دوسرا بندہ خوف میں مبتلا ہے ڈپریشن کا شکار ہے عجیب قسم کے خوف ہیں۔اللہ کریم نے ہر قسم کی ضرورت کا جواب پہلے سے ارشاد فرمادیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ میرا اللہ کریم کے ساتھ کیسا تعلق ہے نبی کریم ﷺ کے ساتھ جو اُمتی کا رشتہ ہے وہ کیسا ہے۔آپ ﷺ کا اتبا ع کس حد تک ہے یہ سب دیکھنے کی ضرورت ہے پھر کوئی ڈر یا خوف نہیں ہو گا یہ سارا خوف ہمارے کردار کی وجہ سے ہے ہمارے اعمال ہی ہمیں ڈرا رہے ہوتے ہیں۔ہر انسان کے اندر یہ استعداد موجو د ہے کہ وہ صحیح اور غلط کی پہچان کر سکے۔یہ خوف صرف اور صرف بے عملی کی وجہ سے ہے ہماری زندگی بے عملی کا شکار ہیں۔ہمارے دعوی ایمان میں اتنی قوت نہیں کہ عمل تک لے جائے۔ وہ اصول اپنی زندگیوں پر نافذ کریں جو قرآن و سنت ہمیں عطا فرما رہے ہیں۔
  یاد رہے کہ دارالعرفان منارہ میں 10 اکتوبر بروز اتوار دن 11:00 بجے ماہانہ اجتماع کے موقع  پر حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پر خصوصی خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہوگی ہر خاص و عام کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس بابرکت پروگرام میں شرکت فرما کر اپنے قلوب کو برکات نبوت ﷺ سے منور فرمائیں۔
Itebaa Mohammad-ur-Rasool Allah SAW Ke Baghair Khaaliq Aur Makhlooq Ka Rishta Samajh Mein Nahi Aa Sakta by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on October 1,2021
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah