Hazrat Mohammad SAW Se Hamari Mohabbat Tamam Mohabbaton Par Haawi Ho To Imaan Kaamil Hota HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Hazrat Mohammad SAW Se Hamari Mohabbat Tamam Mohabbaton Par Haawi Ho To Imaan Kaamil Hota Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
07-11-2021

سب سے بنیادی چیز اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی اطاعت ہے۔ہمیں اپنی ترجیہات دیکھنے کی ضرورت ہے اپنی نیت کو دیکھیں کہ اس ارادے سے کیا مقصود ہے۔بنیاد اللہ کی رضا ہے اور اس کا راستہ اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ ہے۔جس درجہ کا بندگی کا تعلق نصیب ہو گا اس درجہ کی حقیقت سمجھ آتی چلی جائے گی کہ کس کام کو اختیار کرنا ہے اور کس کام کو چھوڑنا ہے۔
  انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام ؓکی وہ جماعت ہے جنہیں معیت محمد الرسول اللہ ﷺ نصیب ہوئی۔جن کے سوالات کے جوابات ان کی زندگی میں قرآن کریم میں نازل فرمائے گے۔یہ وہ ھستیاں ہیں جو رہتی دنیا تک مخلوق کے لیے دین اسلام پر عمل پیرا ہونے کے لیے نمونہ ہیں۔دین اسلام دین فطر ت ہے زندگی کے ہر شعبے میں راہنمائی فرماتا ہے۔معمولات دنیا کے ہر سوال کا جواب ارشاد فرماتا ہے تب جا کر فطری تقاضے پورے ہوتے ہیں اور عملی صورت تک بات پہنچتی ہے۔اللہ کریم تو فیق عطا فرمائیں کہ ہم خود کو اس کے سپرد کر دیں یہ مقام ایسا ہے جہاں تحفظ نصیب ہوتا ہے۔خود کو اللہ کے سپرد کر دو وہ خوب جانتا ہے کہ کس کے لیے کیا بہتر ہے۔
  کیفیات قلبی پر انہوں نے بات کر تے ہوئے کہا کہ خالص اللہ کی یاد کے لیے جمع ہونا بہت بڑی بات ہے۔اللہ کی یاد کو مضبوطی سے تھامنا چاہیے۔قرآن کریم میں صبح شام اللہ کی یاد کا حکم ہے۔صبح شام کی یاد بندہ کو دوامی کیفیت میں لے جاتی ہے۔اور بندہ غفلت سے نکل آتا ہے اور جتنا اللہ کی یاد سے دور ہوتا چلا جائے گا اتنا  غفلت کا پردہ اس پر پڑتا جائے گا۔غفلت بہت نقصان دہ چیز ہے۔اطاعت راسخ ایمان کا سبب ہے۔قرآن کریم میں کوئی حکم عمومی نہیں ہے۔یہ رب العالمین کا کلام ہے یہ عمومی کیسے ہو سکتا ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Hazrat Mohammad SAW Se Hamari Mohabbat Tamam Mohabbaton Par Haawi Ho To Imaan Kaamil Hota Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on November 7,2021
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah