Nabi Kareem SAW Se Mohabbat, Mah O Saal Ki Qaid Se Azad HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Nabi Kareem SAW Se Mohabbat, Mah O Saal Ki Qaid Se Azad Hai

Islamabad, Pakistan
10-11-2021

 پوری دنیا میں ماہ مبارک ربیع الاول میں نبی کریم ﷺ سے محبت کا اظہار،عقید ت کا اظہار کیا جاتا ہے اور مختلف انداز میں محافل کا انعقاد ہوتا ہے۔لیکن آج ربیع الثانی میں محفل کے انعقاد نے اس بات پر مہر ثبت کی ہے کہ اس اظہا ر محبت کوماہ و سال میں قید نہیں کیا جا سکتا۔ آپ لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں۔کیونکہ آپ ﷺ سے اُمتی کے رشتہ کو کوئی لمحات قید نہیں کر سکتے۔بندہ مومن کی زندگی کا لمحہ لمحہ بھی اس محبت میں گزرے تو بھی کم ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا او جی ڈی سی ایل اسلام آبادمیں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس سے خطاب۔
  انہوں نے کہا کہ اللہ کریم کا بہت بڑا احسان کہ ہمیں بعثت محمد الرسول اللہ ﷺ سے نوازا۔نبوت کی ابتداء جو کہ حضرت آدمؑ سے ہوئی اس کی تکمیل بعثت عالی ﷺ سے ہوئی۔نبی کریم ﷺ کو سراج منیرا فرمایا گیا اور تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔کائنات کا وجود اللہ کریم کی رحمت سے ہے یعنی ہرچیز کی بقا اللہ کریم کی رحمت کی مرہون منت ہے اور اللہ کریم نے آپ ﷺکی ذات اقدس کو باعث رحمت پیدا فرمایا تو بات بہت بلند ہو جاتی ہے اور جہاں بات اتنی بلند ہو وہاں رواجات کا دخل نہیں ہوتا۔یہاں ایسی ہی محبت درکار ہو گی کہ ماہ مبارک تو گزر گیا لیکن ہمارے ثناخواں آج بھی نبی کریم ﷺ کی تعریف کر رہے ہیں آپ ﷺ کی عظمتیں بیان کر رہے ہیں۔ نبی کریم ﷺ سے محبت کا اظہار کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جو حدودو قیود اللہ کریم نے مقرر فرمائی ہیں وہ انتہائی ضروری ہیں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم کا احسان کہ ہمیں نبی کریم ﷺ کا اُمتی پیدا فرمایا۔نبی کریم ﷺ نے ہمیں اللہ کریم سے شناسائی عطا فرمائی کہ ذات باری تعا لٰی کیا ہے،اللہ کریم کی واحدانیت کو کیسے ماننا ہے،اللہ کریم کس بات پر راضی ہوتے ہیں کس بات کو نا پسند فرماتے ہیں۔ہم دعوی عشق مصطفے ﷺ کرتے ہیں لیکن کیا ہمارے اعمال ہمارا کردار اس بات کی شہادت دے رہا ہوتا ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کے عاشق ہیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ دعوی عشق بھی چلتا رہے اور زندگی کے معاملات میں ہم اس روش کا شکار ہو جائیں جو روش معاشرے میں چل رہی ہو ہمارے امور دنیا سے پتہ چلنا چاہیے کہ یہ بندہ مومن ہے اس کا تعلق اس کااُمتی کا رشتہ نبی کریم ﷺ سے کتنا مضبوط ہے اتباع رسالت ﷺ کس درجہ کا نصیب ہے۔زندگی کے ایک ایک پہلو میں وہ ادائیں نظر آنی چاہیے جو آپ ﷺ نے ہمیں سکھائیں ہیں۔ہمارے تعلقات،ہمارا لین دین ہمارا اُٹھنا بیٹھنااُس اخلاق کریمہ کی جھلک ہوں جو آپ ﷺ نے مخلوق کو سکھائیں۔تو پھر دیکھیں کہ اس معاشرے میں کیسی اخوت پیدا ہو تی ہے کیسی محبت پیدا ہوتی ہے۔اس کے علاوہ بندہ مومن جب اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو اس کے لیے برذخ میں سلامتی ہو گی،روز محشر سلامتی ہو گی اس سب کی بنیاد عشقِ مصطفے ﷺ ہے۔آئیں اس معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ادا کریں۔کلام ذاتی ہماری راہ ہو،محمد الرسول اللہ ﷺ ہماری طاقت ہو۔اللہ کریم ہمارا مل بیٹھنا قبول فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔ 
Nabi Kareem SAW Se Mohabbat, Mah O Saal Ki Qaid Se Azad Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on November 10,2021
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah