Deen Islam Ke Har Hukum Ko Ghair Mashroot Maanna Aur Phir Is Par Amal Karna Eman Ki Mazbooti Ki Alamaat HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Deen Islam Ke Har Hukum Ko Ghair Mashroot Maanna Aur Phir Is Par Amal Karna Eman Ki Mazbooti Ki Alamaat Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
17-12-2021

 اللہ کریم کے حکم کو اپنی پوری قوت سے اختیار کرنا اور پھر اس پر قائم رہنا، اسے دین کو مضبوطی سے تھامنا کہتے ہیں۔اللہ کریم نے احسان فرمایا کہ مسلمانوں کے گھر میں پیدا فرمایا۔دین کو جاننے کے لیے انتہائی آسان وسائل عطا فرمائے۔ہر کوئی فرائض کو جانتا ہے،حلال حرام کو جانتا ہے،صحیح غلط کو سمجھتا ہے لیکن عمل کوئی نہیں کر رہا۔مانتا ہے لیکن اپنی شرائط پر مانتا ہے یہ کیسا ماننا ہے۔
 امیر عبدالقدیراعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا کہ دین کو اختیار کرنے سے تقوی کی کیفیت نصیب ہوتی ہے۔ایک تعلق اور مضبوط رشتہ اللہ کریم سے قائم ہو تا ہے  قرب الٰہی کی اپنی کیفیات اور حال ہیں۔اللہ کریم کی وہ حقیقی کیفیت نصیب ہو کہ بندہ خود کو اللہ کے روبرو سمجھے اور اس کا اثر اس کے ظاہری کردار تک پہنچے تو یہی تقوی کی کیفیت بن جائے گی۔اتنے ہم خود اپنے قریب نہیں ہیں جتنی قریب اللہ کریم کی ذات ہے۔صالح اعمال سے مزید ترقی نصیب ہوتی ہے۔اُس کی ذات علیم ہے وہ دلوں کے حال سے واقف ہے ہمارے ارادوں کو جانتا ہے جو ہمارے دل میں ہیں عبادات کا اختیار کرنا اللہ پر احسان نہیں بلکہ عبادات اس کی عطا ہیں اس نے ہمیں عبادات عطا فرمائیں عبادات سے تعلق مع اللہ مزید مضبوط ہوتا ہے اور اعمال بہتر ہوتے چلے جاتے ہیں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ مخلوق جو لمحے لمحے کی محتاج ہے کیا کر رہی ہے اور وہ جو خالق ہے وہ عطائیں نازل فر ما رہا ہے۔اگر اللہ کا کرم اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو بہت بڑا نقصا ن ہوتا  اگر ایک لحظہ کو اس کی رحمت منقطع ہو جائے تو سب عدم میں چلا جائے کچھ باقی نہ رہے  آج ہم اپنی ضد اور انا میں پھنسے ہوئے ہیں حقائق نہیں دیکھ رہے اپنے اندر شیطنت ہے جو ہم پر غالب ہے ہمیں بھلائی نہیں کرنے دے رہی اور خو ش بختی ہے ان کے لیے جنہیں اسی جہان میں حقائق نظر آنے لگتے ہیں بندہ اس دنیا میں توبہ کرے اور اپنی زندگی کو صراط مستقیم پر لے آئے وہ ایسا رحیم ہے کہ معاف کرنے کے اسباب پیدا فرما دئیے۔اتنی بڑی عطا کے بعدبھی بندہ زیادتی پر قائم رہے تو وہ خود اپنا نقصا ن کر رہا ہے کسی اور کا نہیں۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی
Deen Islam Ke Har Hukum Ko Ghair Mashroot Maanna Aur Phir Is Par Amal Karna Eman Ki Mazbooti Ki Alamaat Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on December 17,2021
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah