Kaayenaat Ki Har Shye Ki Hayaat Allah Ke Zikar Se Juri Hui HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Kaayenaat Ki Har Shye Ki Hayaat Allah Ke Zikar Se Juri Hui Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
11-02-2022

کائنات کی ہر شئے کی حیات اللہ کے ذکر سے جڑی ہوئی ہے جب بھی کوئی ذی روح اللہ کا ذکر چھوڑ دے فنا ہو جا تی ہے۔ بندہ مومن کا قلب خاص اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر کیفیات محمد الرسول اللہ ﷺ کا نزول ہوتا ہے۔جب بندہ ان کیفیات کا حامل ہو تو ا س کی زبان سے نکلا ہوا لفظ اور دل کی گہرائی سے اُٹھنے والے جذبات ایک جیسے ہوتے ہیں۔اپنے دل کوخالص اتباع رسالت ﷺ اور خشوع و خضوع میں ڈھالنے کے لیے کیفیات قلبی کا حصول انتہائی ضروری ہے اس کے بغیر بندے کے قول و فعل آپس میں مطابقت نہیں رکھتے نہ رکھ سکتے ہیں اس لیے قلوب کی سختی کو ختم کرنے کے لیے اللہ اللہ کی ضربیں لگائی جاتی ہیں یہ کام شعبہ تصوف اور کیفیات محمد الرسول اللہ ﷺ کے حاملین کرتے ہیں۔ہمارے قلوب کی حیات ذکر قلبی سے ہی ممکن ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب!
انہوں نے مزید کہا کہ جو حقو ق اللہ پورے نہیں کرتا وہ حقوق العباد بھی ادا نہیں کر سکتا۔ کیونکہ حقو ق العباد بھی تو اللہ کریم نے ہی متعین فرمائے ہیں تو دیکھا جائے تو وہ بھی حقو ق اللہ میں ہی شمار ہوتے ہیں۔جسے روز قیامت اللہ کے حضور پیش ہونے کا خوف ہو گا اُسے دیکھنے سے زیادہ یقین نصیب ہوتا ہے کہ یقینا میں نے ایک دن اللہ کے حضور پیش ہونا ہے اور مجھے ہر عمل کا وہاں حساب دینا ہے۔بندے کا یہ عمل بھی اس کی بخشش کا سبب بنے گا۔کہ اس کے اندر خشیت الٰہی موجود ہے کیونکہ اللہ کریم نہاں خانہ دل سے اُٹھنے والے خیال،ارادے اور نیت سے آگاہ ہیں۔نور ایمان کا نصیب ہونا اللہ کریم کی بہت بڑی عطا ہے لیکن اس کا صرف اظہار کافی نہیں ہے۔نیت سے لے کر ظاہر تک زندگی اُس کے حکم کے مطابق ڈھل جائے یہ مقصود ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Kaayenaat Ki Har Shye Ki Hayaat Allah Ke Zikar Se Juri Hui Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on February 11,2022
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah