Bandah Momin Doosron Ko Zair Behas Laane Ki Bajaye Apni Zaat Ka Muhasba Karta HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Bandah Momin Doosron Ko Zair Behas Laane Ki Bajaye Apni Zaat Ka Muhasba Karta Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
25-02-2022

معاشرے میں ایک روش عام ہوگئی ہے کہ ہم اپنے آپ کو چھوڑ کر دوسروں کو زیر بحت لا رہے ہیں۔جس سے خاندانی طور پر ہمارے درمیان فاصلے آگئے ہیں۔حالانکہ قرآن کریم میں اپنے قرابت داروں کے ساتھ مدد  اور تعاون کرنے کا حکم ہے۔سوشل میڈیا کے استعمال سے ہم اپنے قریبی لوگوں کو چھوڑ کر میلوں دور رہنے والوں میں اپنا سکھ تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔ 
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب!
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جو دعوی کرتا ہے اس کے ساتھ اس کی شہادت بھی ضروری ہوتی ہے۔بحیثیت مسلمان جب بات ایمان کی آتی ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ ایمان امید اور خوف کے درمیان ہے یہ وہ کیفیت ہے کہ جب اللہ کریم کی عطا کی طرف دیکھیں گے تو امید رکھیں اور جب اپنی طرف دیکھیں تو بندہ کو خوف ہو۔اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے احکامات کی نافرمانی کرنا اور کامیابی کا دعوی بھی کرنا یہ درست نہیں۔ہمارے دعوے کے ساتھ ہمارے اعمال اس دعو ے کی شہادت دیں اگر دعوی ایمان ہے تو پھر عمل صالح اس کی شہادت ہوں گے اور عمل صالح کیا ہے؟ ہر وہ عمل جو اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے حکم کے مطابق ہوگا وہ عمل صالح ہے۔
  انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی نا فرمانی کرتا ہے، خطا کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ نقطہ لگ جاتا ہے اور اگر مسلسل نافرمانی کی جائے تو آہستہ آہستہ سارا قلب سیا ہ ہو جاتا ہے اگر توبہ کی جائے تو یہ سیاہی اتر جاتی ہے ورنہ قلب پر مہر ثبت کر دی جاتی ہے پھر توبہ کی توفیق بھی سلب ہو جاتی ہے اور بندہ حق سامنے ہوتے ہوئے قبول نہیں کرتا یعنی وہ اندھا ہے حق سن رہا ہوتا ہے لیکن اسے قبول نہیں کرتا یعنی بہرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضروریات کی تکمیل کے لیے کوئی نہ کوئی انداز انسان نے اختیار کرنا ہے یہی اعما ل جب دین اسلام کے مطابق کیے جائیں گے تواس سے خود بھی فائدہ ہوگا اور معاشرے میں بھی بہتری آئے گی اور اگر کوئی اپنی ذاتی پسند سے اپنے امور سرانجام دیتا ہے تواس سے خود بھی پریشانی اُٹھائے گا او ر معاشرے میں بھی اس کے برے اثرات ہوں گے۔انسان جیسے بھی اعمال اختیار کرتا ہے اس کے اثرات پورے معاشرے پر پڑتے ہیں۔مسلمان جب کوئی عمل کرتا ہے تو وہ اللہ کی رضا کے لیے کرتا ہے،اللہ کے لیے کرتا ہے۔
 اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔ 
  آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی
Bandah Momin Doosron Ko Zair Behas Laane Ki Bajaye Apni Zaat Ka Muhasba Karta Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on February 25,2022
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah