Ishhq Mustfa SAW Ka Taqaza Hai Ke Hamari Soch Se Le Kar Amal Tak Aik Aik Pehlu Aap Ki Sunnat Se Muzayyan Hota Chala Jaye .Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Ishhq Mustfa SAW Ka Taqaza Hai Ke Hamari Soch Se Le Kar Amal Tak Aik Aik Pehlu Aap Ki Sunnat Se Muzayyan Hota Chala Jaye .

Manchester, United Kingdom (UK)
18-05-2022

 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے مانچسٹر (انگلینڈ) میں سراجا منیرا کانفر نس میں خواتین و حضرات کی بہت بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم ال م سے والناس تک ہمیں سراجا منیرا کا درس دیتا ہے۔آپ ﷺ کی ذات روشنیاں بانٹنے والاچراغ ہے۔قرآن کریم کلام ذاتی ہے جیسی متکلم کی حیثیت ہوتی ہے ویسی ہی کلام کی اہمیت بھی ہوتی ہے۔بادشاہ کا کلام،کلاموں میں بادشاہ ہوتا ہے۔ہماری یہ حیثیت نہیں کہ ہم اللہ کریم کے کلام کی شان بیان کر سکیں۔آپ ﷺ انسانیت کو اندھیروں سے روشنیوں کی طرف لے کر آئے۔دین اسلام کا ہر حکم ہر جگہ ہر ایک کو استفادہ عطا فرماتا ہے۔ہر سوال کا جوا ب قرآن کریم میں موجود ہے ہر قسم کی راہنمائی موجود ہے جو سوال گزر چکے جو سوال موجود ہیں جو سوال آنے والے زمانے میں پیدا ہوں گے سب کی راہنمائی ہمیں قرآن و سنت سے میسر ہے۔
  انہوں نے کہا کہ قرآن کریم ہمیں مقصد تخلیق سے آگاہ فرماتا ہے اور نتائج کے حوالے سے بھی شناسائی عطا فرماتا ہے۔کائنات کی ہر شئے با مقصد ہے انسان تو اشرف المخلوقات ہے فرشتے جو کہ نوری مخلوق ہے اُسے بھی حکم ہوا جب آدم کی تخلیق مکمل ہو گی تو اس کے آگے سجدہ ریز ہو جانا۔انسان اس کائنات کا مرکزی کردار ہے تو کیا یہ بامقصد نہیں ہم اس سے غافل ہیں ہمارے شب وروز گزر رہے ہیں اور صرف گزر رہے ہیں ہمیں ادراک نہیں کہ یہ وقت یہ سانسیں کتنی قیمتی ہیں۔اس ادراک کے لیے درِ مصطفے ﷺ کی ضرورت ہے۔رب کائنات نے یہ در عطا فرمایا ہے یہاں سے اس مخلوق کو خالق نے ذاتی آشنائی عطا فرمائی۔آج معاشرہ اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ عشق مصطفے ﷺ میں تضاد پائے جاتے ہیں یہ تو وہ در ہے جہاں سے حیات نصیب ہوتی ہے۔اور قرآن کریم ایسی کتاب جس میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں اس کے باوجود لوگ قرآن کریم ہا تھ میں پکڑ کر ایک دوسرے کے خلاف فتوے دے رہے ہیں۔ہمارے سارے جھگڑے اپنی پسند کی وجہ سے ہیں ہمارے اندر سے میں نہیں جا رہی ہر کوئی کہتا ہے کہ میں جو کہہ رہا ہوں وہ ٹھیک ہے باقی سب غلط۔تو اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ اس میں کو مٹا دیتا ہے۔بندہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے حکم کے تحت آجاتا ہے۔اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے تمام ساتھیوں کو قلبی ذکر سکھایا اور اس کی ہمیت بیان فرمائی۔بعد میں حضرت مد ظلہ العالی نے ذکر اللہ بھی کروایا۔یاد رہے کہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان برطانیہ دورہ پر ہیں جہاں مختلف شہروں میں سراجا منیرا کانفرنسز کا انعقاد ہو رہا ہے۔جس میں آپ خصوصی لیکچر دے رہے ہیں۔آخر میں آپ نے امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لیے اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
Ishhq Mustfa SAW Ka Taqaza Hai Ke Hamari Soch Se Le Kar Amal Tak Aik Aik Pehlu Aap Ki Sunnat Se Muzayyan Hota Chala Jaye . by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on May 18,2022
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah