Tazkia Nafs Faraiz Nabuwat Ka Bunyadi Hissa HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Tazkia Nafs Faraiz Nabuwat Ka Bunyadi Hissa Hai

Sheffield, United Kingdom (UK)
21-05-2022

  تزکیہ نفس فرائض ِنبوت کا بنیادی حصہ ہے۔جو اقرار کیا اس پر دل بھی گواہی دے دل بھی تصدیق کرے وہ یقین جو دل کی گہرائی تک اثر پیدا کرے۔جو ماننے سے عمل تک لے جائے۔عملی زندگی نبی کریم ﷺ کی سنت میں ڈھل جائے۔انفرادی زندگی سے لے کر اجتماعی زندگی تک ہر پہلو میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا  شیفلڈ(انگلینڈ)  میں سراجا منیرا کانفرنس سے خطاب!
  انہوں نے کہا کہ اللہ کریم نے ہمیں اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے۔کائنات کی ہر شئے اللہ کی تسبیح بیان کر رہی ہے۔جس نے اللہ کا ذکر چھوڑ دیا اس کی زندگی ختم ہو جاتی ہے وہ فنا ہو جاتی ہے۔بندگی ہی انسانیت کا کمال ہے۔زندگی صرف گزارنے کا نام نہیں ہے۔اللہ کریم نے شکر اور انکار کا اختیار انسان کو دے دیا اب فیصلہ اس نے خود کرنا ہے کہ کس راہ کا انتخاب کرتا ہے۔اسم ِ اعظم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی تسبیح نہیں ہے کہ جس کے کرنے سے بندہ جو چاہے ویسا ہو جائے یہ شان صرف اللہ کریم کی ہے وہ خالق ہیں وہ قادر مطلق ہیں جیسا وہ چاہیں گے ویسا ہو گا۔ یہ تو خدائی دعوے کی طرف لے کر جاتا ہے۔کہ جیسا میں چاہوں ویسا ہو جائے۔اللہ کریم کا ذاتی نام اللہ ہے باقی سب صفاتی نام ہیں پھر اسم اعظم اللہ کریم کے ذاتی نام کے سوا اور کونسا نام ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم کا شکر ہے کہ اُس نے اپنا نام لینے کی توفیق عطا فرمائی اپنے نام پر جمع فرمایا یہ اس کا احسان ہے وگرنہ وہ قادرہے ایسے لوگ پیدا فرما دے گا جن سے وہ محبت کرے گا اور وہ اللہ سے محبت کریں گے۔اپنی عبادات کو خالص اللہ کے لیے رکھیں جنت بھی اس لیے مانگی جاتی ہے کہ وہ اللہ کی رضا کامظہر ہے۔جنہیں اللہ کی رضا نصیب ہوگی جنت ان کی رہائش گاہ ہے۔فی ذات جنت مقصود نہیں فی ذات رب العالمین کی ذات مقصود رکھی جائے گی۔
آخر میں آپ نے امت مسلمہ کے اتحادو اتفاق کے لیے اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
  یاد رہے کہ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ برطانیہ کے دورہ پر ہیں جہاں مختلف شہروں میں سراجا منیرا کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔پروگرام میں آپ کا خطاب ہوتا ہے اور اجتماعی دعا بھی کی جاتی ہے۔
Tazkia Nafs Faraiz Nabuwat Ka Bunyadi Hissa Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on May 21,2022
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah