Quran Kareem Se Wabastagi Baais Barket HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Quran Kareem Se Wabastagi Baais Barket Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
01-07-2022

اللہ کریم نے ہمیں عبادات کا سلیقہ عطا فرماتے ہوئے نماز خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے ادا کرنے کا حکم فرمایا۔خانہ کعبہ تجلیات باری کا محور ہے اور اس کراہ ارض کا مرکز بھی ہے۔بیت المقدس سے خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرنے کا حکم ہوا۔آپ ﷺ نے تعمیل حکم بجا لاتے ہوئے دوران نماز رخ بیت اللہ کی طرف کیا۔اور اللہ کریم نے آپ ﷺ کا آسماں کی طرف دیکھ کر دعا کرنے کے عمل کو شرف قبولیت سے نوازا۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب!
  انہوں نے کہا قرآن کریم سے وابستگی باعث برکت ہے۔اسے اپنے پاس اپنے گھر دفتر میں رکھنا،اسے دیکھنا،چھونا،سیکھنا سیکھانا عمل کرنا ہر طرح سے انسان اس کی برکات سے مستفید ہو تا ہے۔اصل مقصد اس کے مطابق زندگی کو ڈھالا جائے کیونکہ یہ زندگی کا نصاب ہے۔جب قرآن کریم ہر پہلو سے راہنمائی فرما رہا ہے تو جس کے لیے راہنمائی ہے اس کے ذمہ نہیں ہے کہ اسے کھولے،اسے سمجھے اس پر عمل پیرا ہو۔ دین اسلام میں خواہشات ذاتی کی کوئی حیثیت نہیں بلکہ خواہشات ذاتی کو دین کے تحت رکھنے کا حکم ہے انسان کو اللہ کریم نے فطرتی طور پر مل جل کر رہنے والا بنایا ہے۔اگر ہم زندگی قرآن کریم کے تحت گزاریں تو ہماری زندگیاں سہل اور آسان ہو جائیں۔بنیادی طور پر قرآن کریم کی تفسیر اخلاق کریمہ ہیں،حدیث مبارکہ،سنت خیر الانام  ہے۔جس بات کو جس کام کو جیسے آپ ﷺ نے فرمایا وہ اسی طرح کی جائے گی تو عنداللہ قبول ہو گی۔ہم اپنی پسند یا اپنے علم کے زور سے کوئی نئی راہ دین میں تلاش نہیں کر سکتے دین وہی ہے جو نبی کریم ﷺ نے تعلیم فرمایا صحابہ نے آپ ﷺ کے سامنے اس پر عمل کیا اور آپ ﷺ نے تصدیق فرمائی کہ یہی مراد تھی۔یہی سارا دین اور اس کی عملی تفسیر ہے۔
یادر رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں 40 روزہ سالانہ تربیتی اجتماع جاری ہے جس میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی  3 جولائی بروز اتوار کو دن گیارہ بجے اجتماع کا اختتامی بیان اور اجتماعی دعا فرمائیں گے۔تمام خواتین و حضرات کو اس بابرکت پروگرام میں دعوت عام دی جاتی ہے۔
Quran Kareem Se Wabastagi Baais Barket Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on July 1,2022
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah