Allah Kareem Ne Jo Nazriya, Jo Usool, Qawaneen Zindagi Guzaarne Ke Hamein Ataa Farmaiye Hain Hamaray Masail Ka Hal Bhi Usi Mein HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Allah Kareem Ne Jo Nazriya, Jo Usool, Qawaneen Zindagi Guzaarne Ke Hamein Ataa Farmaiye Hain Hamaray Masail Ka Hal Bhi Usi Mein Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
22-07-2022

 ہر قوم کا کوئی نہ کوئی قبلہ رہا ہے یعنی ہر بندہ کسی نہ کسی نظریہ کے تحت زندگی بسر کرتا ہے۔ اللہ کریم نے جو نظریہ،جو اصول،قوانین زندگی گزارنے کے ہمیں عطا فرمائے ہیں ہمارے مسائل کا حل بھی اُسی میں ہے۔جب جب خلافت قائم ہوئی مسلمانوں میں اتفاق کی صورت رہی یہ اجتماعیت کے اثرات تھے جن کی بدولت مسلمان ایک دوسرے کے احوال سے حالات سے آگاہ رہے۔اب اُمت مسلمہ کو کیوں اتفاق نصیب نہیں اس لیے کہ جو خود حق کو نہیں اپنا رہے یا خود حق سے دور ہیں ان کا یہ کام نہیں۔ جنہیں حق عطا ہوا ہے یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ امت مسلمہ کے اتفاق کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ بنیادی طور پر ہمیں خود کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔
 امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب
  انہوں نے کہا کہ یہ زندگی محض بسر کرنے کے لیے نہیں ہے۔یہ فرصت ضائع کرنے کے لیے نہیں ہے اللہ کریم نے کسی مقصد کے لیے پیدا فرمایا ہے اُس مقصد کو پورا کرنے کے لیے زندگی گزارنی چاہیے۔اللہ کریم کا احسان کہ نور ایمان عطا فرمایا ہماری طرف سے کمزوریاں ہیں اللہ کریم کی طرف سے عطا میں کوئی کمی نہیں ہے۔یہ بھی اللہ کریم کا احسان ہے کہ اعلی ترین اصول انسانوں کو عطا فرمائے کہ اگر آپ دریا کے کنارے پر بھی ہیں پھر بھی پانی ضائع کرنے کا حکم نہیں،جنگ کے دوران فصل کو نقصان پہنچانے سے منع فرمایا گیا عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا گیا اتنے خوبصورت اصول عطا فرمائے۔نماز کی ادائیگی سے بے حیائی اور برائی سے بندہ بچ جاتا ہے ہر ہر حکم پر انفرادی زندگی بھی بہتر ہوتی ہے اور معاشرہ بھی خوبصورت ہوتا چلا جاتا ہے۔خواہشات ذاتی کی پیروی کرتے ہوئے بندہ انا اور ضد پر چلا جاتا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ جو ہم مان رہے ہیں وہ خالص ہو ہماری ادائیگی خالص ہو اللہ کریم نے اتنا خوبصورت ملک عطا فرمایا اس کے بارے اچھا سوچیں، اچھا کردار ادا کریں۔اچھے افراد ہوں گے تو معاشرہ بھی اچھا ہوگا۔ذاتی جھگڑوں سے نکل کر وطن عزیز کی بہتری کے لیے پوری قوت سے کوشش کرنی چاہیے۔آگ آگ سے نہیں بجھائی جاتی،فساد  فساد سے ختم نہیں ہوگا۔اللہ کریم ہمارے حال پر رحم فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی
Allah Kareem Ne Jo Nazriya, Jo Usool, Qawaneen Zindagi Guzaarne Ke Hamein Ataa Farmaiye Hain Hamaray Masail Ka Hal Bhi Usi Mein Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on July 22,2022
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah