Muslim Ummah Ko Apne Ikhtlafat Bhula Kr Aik Plateform Pr Jama Hone Ki Zaroorat HaiSheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA)

Muslim Ummah Ko Apne Ikhtlafat Bhula Kr Aik Plateform Pr Jama Hone Ki Zaroorat Hai

Munara, Chakwal, Pakistan
05-08-2022

 مسلم اُمہ کو اپنے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے اس وقت دنیا میں دیکھیں تو امریکہ کی 52 ریاستیں ہوں یا یورپی یونین، ان سب نے اپنے آپ کو متحد رکھا ہوا ہے یہ اسلوب ہمارا اسلامی ورثہ ہے جسے کافر دنیا اپنا کر ترقی کر رہی ہے۔ مسلمان ممالک بھی جب تک اکٹھے نہ ہوں گے ترقی ممکن نہ ہوگی اور ملت اسلامیہ کا نقطہ اتحاد نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس ہے۔  
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب
انہوں نے کہا کہ خلافت اسلامیہ کا قیام اُمت کے لیے فائدے کا سبب رہا۔خلافت میں بڑی برکات ہیں۔دین کی بات پر اپنی خواہشات کو رد کرنا پڑتا ہے۔اس میں ہماری اپنی بہت سی کمزوریوں کی وجہ سے زوال آیا جیسے خلافت میں بادشاہت وارد ہو گئی۔ہمارے ہاں تو خلافت لفظ کا استعمال بھی خطرناک سمجھا جاتا ہے حالانکہ امریکہ اور یورپ میں کتنے ممالک کا اتفاق ہے کتنے ہی پہلو ہیں جن میں اقوام عالم مل کر اپنے فائدے حاصل کر رہے ہیں۔جب ہم اس پر بات ہی نہیں کریں گے تو عمل کیسے ہوگا۔اس وقت ضرورت ہے کہ اس طرف دیکھا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلق مع اللہ بندے کو اس قابل کرتا ہے کہ عمل کی توفیق نصیب ہوتی ہے بندہ با عمل ہو جاتا ہے۔بات ذاتی نہیں رہتی بلکہ ذات باری تعالی کی طرف چلی جاتی ہے۔اللہ کریم کی ذات علیم ہے وہ ازل سے جانتا ہے کہ کیا ہے اور کیا ہونا ہے مخلوق کا ڈر چھوڑ دو اللہ کریم سے ڈرو کسی کے اعتراض سے خوف نہ کھاؤ اپنا رخ صرف اللہ کی طرف رکھو سیدھا راستہ اختیار کرو۔ملت اسلامیہ کا نقطہ اتحاد نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس ہے۔آ ج معاشرے میں فساد کی بڑی وجہ یہ ہے کہ کہا کچھ جاتا ہے اور سننے والے تک کچھ اور پہنچتا ہے بہت سارے معاملات انسانی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔کوئی بھی اصول جو قرآن و سنت سے اُمت کو نصیب ہوا اُس پر کافر بھی عمل کرے گا تو فائدہ اُٹھائے گا۔دین اسلام کے نفاذ سے نقصان نہیں بلکہ مخلوق کی بھلائی ہو گی۔اسلام تو عین حالت جنگ میں بھی ایسے خوبصورت اصول ارشاد فرماتا ہے کہ فصلوں،درختوں کو پانی کو عورتیں بچے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔مقابلہ اس سے کیا جائے گا جو مقابل آئے گا۔اللہ کریم کا ہر حکم حق ہے وہ خالق ہے اس نے ساری مخلوق کو پیدا فرمایا وہ جانتا ہے کہ کس کے لیے کیا بہتر ہے۔اللہ کریم حق اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ 
  یاد رہے کہ دارالعرفان منارہ میں دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع جاری ہے جس میں 7اگست بروز اتوار دن 11:00 بجے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہو گی۔خواتین و حضرات کو اس تربیتی اجتماع میں دعوت عام دی جاتی ہے
Muslim Ummah Ko Apne Ikhtlafat Bhula Kr Aik Plateform Pr Jama Hone Ki Zaroorat Hai by Sheikh-e-Silsila Naqshbandia Owaisiah Hazrat Ameer Abdul Qadeer Awan (MZA) - Press Releases on August 5,2022
Silsila Naqshbandia Owaisiah, Awaisia, Lataif, Zikr Qalbi, Aulia Allah, Shaikh, Tawajja, Nisbat-e-Owaisiah